سورة النّصر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے مطابق اللہ جل شانہ قرآن شریف میں فرماتا ہے : إِنَّ الْحَسَنْتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ یعنی نیکیاں بدیوں کو
دور کر دیتی ہیں ۔ ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بدی میں ایک زہریلی خاصیت ہے کہ وہ ہلاکت تک پہنچاتی
ہے۔ اسی طرح ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ نیکی میں ایک تریاقی خاصیت ہے کہ وہ موت سے بچاتی ہے۔ مثلاً گھر
کے تمام دروازوں کو بند کر دینا یہ ایک بدی ہے جس کی لازمی تاثیر یہ ہے کہ اندھیرا ہو جائے ۔ پھر اس کے
مقابل پر یہ ہے کہ گھر کا دروازہ جو آفتاب کی طرف ہے کھولا جائے اور یہ ایک نیکی ہے جس کی لازمی خاصیت
یہ ہے کہ گھر کے اندر گم شدہ روشنی واپس آ جائے یا ہم بہ تبدیل الفاظ یوں کہہ سکتے ہیں کہ عذاب ایک سلبی چیز
ہے کیونکہ راحت کی نفی کا نام عذاب ہے اور نجات ایک ایجابی چیز ہے یعنی راحت اور خوشحالی کے دوبارہ
ہو جانے کا نام نجات ہے۔ پس جیسا کہ ظلمت عدم وجود روشنی کا نام ہے ایسا ہی عذاب عدم وجود خوشحالی
کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۸۱۰۸۰)
حاصل
کا نام ہے۔
نماز کے متعلق جس زائد ہدایت کا وعدہ ہے وہ یہی ہے کہ اس قدر طبعی جوش اور ذاتی محبت اور خشوع اور کامل
حضور میسر آجائے کہ انسان کی آنکھ اپنے محبوب حقیقی کے دیکھنے کے لئے کھل جائے اور ایک خارق عادت کیفیت
مشاہدہ جمال باری کی میسر آجائے جو لذات روحانیہ سے سراسر معمور ہو اور دنیوی رذایل اور انواع و اقسام
کے معاصی قولی اور فعلی اور بصری اور سماعی سے دل کو متنفر کر دے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ الْحَسَنتِ
يُذْهِبْنَ السَّيِّاتِ -
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۹ )
میں دیکھتا ہوں کہ ایک شرابی اور نشہ باز انسان کو جب سرور نہیں آتا تو وہ پے در پے پیالے پیتا جاتا ہے
یہاں تک کہ اس کو ایک قسم کا نشہ آ جاتا ہے۔ دانشمند اور بزرگ انسان اس سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور وہ یہ کہ
نماز پر دوام کرے اور پڑھتا جاوے یہاں تک کہ اس کو سرور آجاوے اور جیسے شرابی کے ذہن میں ایک
لذت ہوتی ہے جس کا حاصل کرنا اس کا مقصود بالذات ہوتا ہے۔ اسی طرح سے ذہن میں اور ساری طاقتوں
کا رجحان نماز میں اسے سرور کا حاصل کرنا ہو اور پھر ایک خلوص اور جوش کے ساتھ کم از کم اس نشہ باز کے
اضطراب اور قلق و کرب کی مانند ہی ایک دعا پیدا ہو کہ وہ لذت حاصل ہو تو میں کہتا ہوں اور سچ کہتا ہوں کہ
یقیناً یقناً وہ لذت حاصل ہو جاوے گی ۔ پھر نماز پڑھتے وقت ان مفاد کا حاصل کرنا بھی ملحوظ ہو جو اس سے
ہوتے ہیں اور احسان پیش نظر رہے۔ إِنَّ الْحَسَنْتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۳ مورخه ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ صفحه ۵)

نیکیاں بدیوں کو زائل کر دیتی ہیں ۔ پس ان حسنات کو اور لذات کو دل میں رکھ کر دعا کرے کہ وہ نماز جو
صدیقوں اور محسنوں کی ہے وہ نصیب کرے۔ یہ جو فرمایا ہے کہ اِنَّ الْحَسَنْتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ یعنی نیکیاں
یا نماز بدیوں کو دور کرتی ہے یا دوسرے مقام پر فرمایا ہے کہ نماز فواحش اور برائیوں سے بچاتی ہے اور ہم
دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ باوجود نماز پڑھنے کے پھر بدیاں کرتے ہیں اس کا جواب یہ ہے کہ وہ نماز پڑھتے
ہیں مگر نہ روح اور راستی کے ساتھ ۔ وہ صرف رسم اور عادت کے طور پر ٹکریں مارتے ہیں ان کی روح مردہ ہے
اللہ تعالیٰ نے ان کا نام حسنات نہیں رکھا اور یہاں جو حسنات کا لفظ رکھا اور الصلواۃ کا لفظ نہیں رکھا باوجود یکہ معنی
وہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تا نماز کی خوبی اور حسن و جمال کی طرف اشارہ کرے کہ وہ نماز بدیوں کو دور
کرتی ہے جو اپنے اندر ایک سچائی کی روح رکھتی ہے اور فیض کی تاثیر اس میں موجود ہے۔ وہ نماز یقیناً یقیناً
برائیوں کو دور کر دیتی ہے۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۳ نمبر ۱ صفحه (۵)
روحانی نظام میں مرکز اصلی کی طرف بازگشت کرنا ہی راحت کا موجب ہو سکتا ہے اور اس دکھ درد سے
بچاتا ہے جو اس مرکز کو چھوڑ نے سے پیدا ہوا تھا اسی کا کا نام نام تو تو بہ بہ ہے ہے اور اور یہی ظلمت جو اس طرح پر پیدا پیدا ہوتی ہے
ضلالت اور جہنم کہلاتی ہے اور مرکز اصلی کی طرف رجوع کرنا جو راحت پیدا کرتا ہے جنت سے تعبیر ہوتا ہے
اور گناہ سے ہٹ کر پھر نیکی کی طرف آنا جس سے اللہ تعالیٰ خوش ہو جاوے اس بدی کا کفارہ ہو کر اسے دور کر
دیتا ہے اور اس کے نتائج کو بھی سبک کر دیتا ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: إِنَّ الْحَسَنْتِ يُذْهِبْنَ
السَّيَّاتِ یعنی نیکیاں بدیوں کو زائل کر دیتی ہیں۔ چونکہ بدی میں ہلاکت کی زہر ہے اور نیکی میں زندگی کا
تریاق ۔ اسی لئے بدی کے زہر کو دور کرنے کا ذریعہ نیکی ہی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ا مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۴، ۵ )
نماز کل بدیوں کو دور کر دیتی ہے حسنات سے مراد نماز ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۲)
نیکیاں بدیوں کو دور کرتی ہیں یہاں حسنات کے معنے نماز کے ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۸، ۳۹ مورخه ۱۰ تا ۱۷نومبر ۱۹۰۴ صفحه ۶)
وَاصْبِرُ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ )
®
اللہ تعالیٰ کسی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔ البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۶)

اللہ تعالیٰ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ -
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۶۱، ۱۶۲)
إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ وَلِذلِكَ خَلَقَهُمْ وَتَمَّتْ كَلِمَةٌ رَبِّكَ لَامْكَنَ جَهَنَّمَ
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
یہ تو غیر ممکن ہے کہ تمام لوگ مان لیں کیونکہ بموجب آیت و لِذلِكَ خَلَقَهُمُ اور بموجب آیت کریمہ
وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( ال عمران : ۵۶) سب کا ایمان لانا خلاف
نص صریح ہے۔ پس اس جگہ سعید لوگ مراد ہیں ۔ (تحفہ گولڑویہ ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۷۴ حاشیہ )
وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّبُواتِ وَالْأَرْضِ وَ إِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ فَاعْبُدُهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَيْهِ
وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ۔
إِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّه خدا تعالیٰ کی طرف ہی ہر ایک امر رجوع کرتا ہے مگر اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ اس
سے انسان کی مجبوری لازم آتی ہے غلط نہی ہے۔ یوں تو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ بھی فرمایا ہے کہ میں
مینہ برساتا ہوں اور برق و صاعقہ کو پیدا کرتا ہوں اور کھیتیاں اگاتا ہوں مگر اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ اسباب
طبعیہ مینہ برسنے اور رعد و برق کے پیدا ہونے کے جو ہیں اس سے اللہ تعالیٰ انکار کرتا ہے۔ بالکل فضول
ہے۔ کیونکہ یہ مراتب بجائے خود بیان فرمائے گئے ہیں کہ یہ تمام چیزیں اسباب طبعیہ سے پیدا ہوتے ہیں ۔
پس اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے ایسے بیانات سے کہ میرے حکم سے بارشیں ہوتی ہیں اور میرے حکم
سے کھیتیاں اُگتی ہیں اور برق و صاعقہ پیدا ہوتا ہے اور پھل لگتے ہیں وغیرہ وغیرہ اور ہر ایک بات میرے
ہی قبضہ اقتدار میں اور میرے ہی امر سے ہوتی ہے۔ یہ ثابت کرنا مقصود نہیں کہ سلسلہ کا ئنات کا مجبور مطلق
ہے بلکہ اپنی عظمت اور اپنا علت العلل ہونا اور اپنا مسبب الاسباب ہونا مقصود ہے کیونکہ تعلیم قرآنی کا
اصل موضوع توحید خالص کو دنیا میں پھیلانا اور ہر ایک قسم کے شرک کو جو پھیل رہا تھا مٹانا ہے۔ اور چونکہ
قرآن شریف کے نازل ہونے کے وقت عرب کے جزیرہ میں ایسے ایسے مشرکانہ عقائد پھیل رہے تھے کہ بعض
بارشوں کو ستاروں کی طرف منسوب کرتے تھے اور منسوب کرتے تھے اور بعض دہریوں کی طرح تمام : ح تمام چیزوں کا ہونا اسباب طبعیہ تک

آج 10 میں سے 10 باقی