سورة یُوسُف
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لكن أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ -
( البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۸ تا ۱۶ رمتی ۱۹۰۴ و صفحه (۳)
وَ لَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ آتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ )
اشد سے مراد ۔۔۔۔ نبوت نہیں ہے بلکہ یہ مراد ہے کہ جب ہوش میں آیا۔ اسد بھی دو قسم کی ہوتی ہے
ایک وحی کی اشد اور دوسری جسمانی اشد ۔
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۲ )
وَ لَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْ لَا أَنْ تَابُرْهَانَ رَبِّهِ كَذَلِكَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ
السُّوءَ وَالْفَحْشَاءِ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِينَ ۔
فطرہ انسان کو شہوات نفسانیہ کا تعلق بہ نسبت مال کے تعلق کے بہت پیارا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مال کو
جو اس کے نزدیک مدار آسایش ہے بڑی خوشی سے شہوات نفسانیہ کی راہ میں فدا کر دیتا ہے اور اس حالت کے
خوفناک جوش کی شہادت میں یہ آیت کافی ہے: وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْلَا أَنْ تَا بُرْهَانَ رَبِّهِ یعنی
یہ ایسا منہ زور جوش ہے جو اس کا فرو ہونا کسی برہان قوی کا محتاج ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۳۷)
لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوءَ وَ الْفَحْشَاء ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے یوسف پر احسان کیا تاہم اس سے بدی اور نخش کو
روک دیں۔
( براہین احمدیہ حصہ چہارم، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۶۱، ۶۶۲ حاشیه در حاشیہ نمبر (۴)
قَالَ هِيَ رَاوَدَتْنِي عَنْ نَفْسِي وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْ أَهْلِهَا إِنْ كَانَ قَبِيصُهُ قُدَّ
مِنْ قَبْلِ فَصَدَقَتْ وَهُوَ مِنَ الْكَذِبِينَ
یادر ہے کہ جب یوسف بن یعقوب پر زلیخا نے بے جا الزام لگایا تھا تو اس موقعہ پر خدا تعالیٰ قرآن شریف
میں فرماتا ہے : وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ اَهْلِهَا یعنی زلیخا کے قریبیوں میں سے ایک شخص نے یوسف کی بریت کی
گواہی دی ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۹۸)
فَلَمَّا رَا قَمِيصَهُ قُدَّ مِنْ دُبُرٍ قَالَ إِنَّهُ مِنْ كَيْدِكُنَ إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ ۔
إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ یعنی اے عورتو! تمہارے فریب بہت بڑے ہیں۔
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۹۶)
فَلَمَّا سَمِعَتْ بِمَكْرِهِنَّ أَرْسَلَتْ إِلَيْهِنَّ وَ اَعْتَدَتْ لَهُنَّ مُتَكَا وَاتَتْ كُلَّ
وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ سِكِينَا وَ قَالَتِ اخْرُجُ عَلَيْهِنَّ فَلَمَّا رَأَيْنَهُ الْبَرْنَهُ وَ قَطَعْنَ
أَيْدِيَهُنَّ وَقُلْنَ حَاشَ لِلَّهِ مَا هُذَا بَشَرًا إِنْ هُذَا إِلَّا مَلَكَ كَرِيمٌ ۔
محبت اور شہود عظمت تامہ کی کمالیت اسی حالت میں ثابت ہوگی کہ جب عاشق دلدادہ محض استیلاء عشق کی
وجہ سے نہ کسی اور وجہ سے اپنے معدوم لے کے ماسوا کو معدوم سمجھے اور اپنے معشوق کے غیر کو کالعدم خیال کرے۔
گو عقل (و) شرع اس کو سمجھاتی ہوں کہ وہ چیزیں حقیقت میں معدوم نہیں ہیں جیسے ظاہر ہے کہ جب دن چڑھتا
ہے اور لوگوں کی آنکھوں پر نور آفتاب کا استیلاء کرتا ہے تو باوجود اس کے کہ لوگ جانتے ہیں کہ ستارے اس
وقت معدوم نہیں مگر پھر بھی بوجہ استیلاء اس نور کے کہ ستاروں کو دیکھ نہیں سکتے ایسا ہی استیلاء محبت اور عظمت
اللہ کا محب صادق کی نظر میں ایسا ظاہر کرتا ہے کہ گویا تمام عالم بجز اس کے محبوب کے معدوم ہے اور اگر چہ عشق
حقیقی میں یہ تمام انور کامل اور اتم طور پر ظاہر ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی عشق مجازی کا مبتلا بھی اس غایت درجہ ہیں بتلابھی
عشق پر پہنچ جاتا ہے کہ اپنے معشوق کے غیر کو یہاں تک کہ خود اپنے نفس کو کالعدم ہ خود اپنے نفس کو کالعدم سمجھنے لگتا ہے چنانچہ منقول ہے
کہ مجنوں جس کا نام قیس ہے اپنے عشق کی آخری حالت میں ایسا دیوانہ ہو گیا کہ یہ کہنے لگا کہ میں آپ ہی لیلی
ہوں۔ سو یہ بات تو نہیں کہ فی الحقیقت وہ لیلیٰ ہی ہو گیا تھا بلکہ اس کا یہ باعث تھا کہ چونکہ وہ مدت تک تصور لیلی
میں غرق رہا اس لئے آہستہ آہستہ اس میں خود فراموشی کا اثر ہونے لگا۔ ہوتے ہوتے اس کا استغراق بہت ہی
کمال کو پہنچ گیا اور محویت کی اس حد تک جا پہنچا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ جنون عشق سے آنا الیلی کا دعویٰ کرنے
لگا اور یہ خیال دل میں بندھ گیا کہ فی الحقیقت میں ہی لیلی ہوں ۔ غرض غیر کو معدوم سمجھنا لوازم کمال عشق میں
سے ہے اور اگر غیر فی الحقیقت معدوم ہی ہے تو پھر وہ ایسا امر نہیں ہے کہ جس کو استیلاء محبت اور جنون عشق سے
کچھ بھی تعلق ہوا اور غلبہ عشق کی حالت میں محویت کے آثار پیدا ہو جانا کوئی ایسی بات نہیں ہے جس کو انسان
اور
مشکل سے سمجھ سکے۔ شیخ مصلح الدین شیرازی نے خوب کہا ہے:
لے نقل بمطابق اصل ۔ اگلی عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں معدوم کا لفظ سہو کتابت ہے ۔ صحیح لفظ ”محبوب“ ہے۔ ناشر سے کالفظ
نه از چینم حکایت کن نه از روم
سورة يوسف
که دارم دلستانے اندریں بوم
چو روئے خوب او آید بیادم فراموشم شود موجود
و
معدوم
از تو بخشایش تو میخواهم
اور پھر ایک اور جگہ فرماتے ہیں۔
تا
با تو مشغول و با تو ہم اہم
مرا از تو آگهی دادند
و
بوجودت گر
از کود آگاهم
) مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۹۳، ۵۹۴)
اور خود وہ محویت کا ہی اثر تھا جس سے زلیخا کی سہیلیوں نے اپنی انگلیاں کاٹ لیں۔
قَالَ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَى مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ ۚ وَ إِلَّا تَصْرِفْ عَنِّي كَيْدَهُنَّ
أَصْبُ إِلَيْهِنَّ وَأَكُنُ مِنَ الْجِهِلِينَ )
رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ یعنی اے میرے رب مجھے تو قید بہتر ہے ان باتوں سے کہ یہ
عورتیں مجھ سے خواہش کرتی ہیں۔ خلاصہ مطلب یہ کہ اگر کوئی عورت ایسی خواہش کرے تو میں اپنے نفس کے
بن یعقوب علیہما السلام کی دعا تھی جس دعا کی وجہ سے
لئے اس امر سے قید ہونا زیادہ پسند کرتا ہوں ۔ پسند کرتا ہوں ۔ یہ یوسف بن !
وہ قید ہو گئے ۔
ا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۹۸، ۹۹)
نظائر سے مسائل بہت جلد حل ہو جاتے ہیں اگر گذشتہ زمانہ میں اس کی نظیر دیکھی جاوے تو پھر یوسف کا
صدق ہے ایسا صدق دکھایا کہ یوسف صدیق کہلایا۔ ایک خوبصورت معزز اور جوان عورت جو بڑے بڑے
دعوے کرتی ہے۔ عین تنہائی اور تخلیہ میں ارتکاب فعل بد چاہتی ہے لیکن آفرین ہے اس صدیق پر کہ خدا
تعالیٰ کے حدود کو توڑنا پسند نہ کیا اور اس ۔ نہ کیا اور اس کے بالمقابل ہر قسم کی آفت اور دکھ اُٹھا۔ ٹھانے کو آمادہ ہو گیا یہاں تک کہ
قیدی کی زندگی بسر کرنی منظور کر لی ۔ چنانچہ کہا: رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَى مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ یعنی یوسف علیہ
السلام نے دعا کی کہ اے رب مجھ کو قید پسند ہے اس بات سے جس کی طرف وہ مجھے بلاتی ہیں ۔ اس سے
حضرت یوسف کی پاک فطرت اور غیرت نبوت کا کیسا پتہ لگتا ہے کہ دوسرے امر کا ذکر تک نہیں کیا۔ کیا
مطلب کہ اس کا نام نہیں لیا۔ یوسف اللہ تعالیٰ کے حسن واحسان کے گرویدہ اور عاشق زار تھے۔ ان کی نظر
میں اپنے محبوب کے سوا دوسری کوئی بات بچ سکتی نہ تھی ۔ وہ ہرگز پسند نہ کرتے تھے کہ حدود اللہ کو توڑیں۔
کہتے ہیں کہ ایک لمبا زمانہ جو بارہ برس کے قریب بتایا جاتا ہے وہ جیل میں رہے لیکن اس عرصہ میں کبھی
حرف شکایت زبان پر نہ آیا۔ اللہ تعالیٰ اور اس کی تقدیر پر پورے راضی رہے۔ اس عرصہ میں بادشاہ کو کوئی
عرضی بھی نہیں دی کہ ان کے معاملہ کو سوچا جاوے یا انہیں رہائی دی جاوے بلکہ کہا جاتا ہے کہ اس اہل غرض
عورت نے تکالیف کا سلسلہ بڑھا دیا کہ کسی طرح پر وہ پھسل جاویں مگر اس صدیق نے اپنا صدق نہ چھوڑا۔
خدا نے ان کو صدیق ٹھہرایا یہ بھی صدیق کا ایک مقام ہے کہ دنیا کی کوئی آفت ، کوئی تکلیف اور ذلت اسے
حدود اللہ کے توڑنے پر آمادہ نہیں کر سکتی جس قدر اذیتیں اور بلائیں بڑھتی جاویں وہ اس کے مقام صدق کو
زیادہ مضبوط اور لذیذ بناتی جاتی ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخہ ۱۷ مئی ۱۹۰۵ صفحه ۲)
يُوسُفُ أَيُّهَا الصِّدِّيقُ افْتِنَا فِي سَبْعِ بَقَرَاتٍ سِمَانٍ يَأْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَ
سَبْعِ سُنُبُلَتِ خُضْرٍ وَ أَخَرَ يُبِسْتِ لَعَلَّى اَرْجِعُ إِلَى النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَعْلَمُونَ )
مصر کے بادشاہ فرعون نے حضرت یوسف علیہ السلام کو صدیق کا خطاب دیا کیونکہ بادشاہ نے جب دیکھا
کہ اس شخص نے صدق اور پاک باطنی اور پر ہیز گاری کے محفوظ رکھنے کے لئے باراں برس کا جیل خانہ اپنے
لئے منظور کیا مگر بدکاری کی درخواست کو نہ مانا بلکہ ایک لحظہ کے لئے بھی دل پلید نہ ہوا تب بادشاہ نے اس
راست باز کو صدیق کا خطاب دیا جیسا کہ قرآن شریف سورۃ یوسف میں ہے يُوسُفُ أَيُّهَا الصِّدِّيقُ معلوم
ہوتا ہے کہ انسانی خطابوں میں سے پہلا خطاب وہی تھا جو حضرت یوسف کو ملا۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۰۳ حاشیه )
وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّي إِنَّ رَبِّي
ودودو
غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
نفس امارہ میں یہ خاصیت ہے کہ وہ انسان کو بدی کی طرف جو اس کے کمال کے مخالف اور اس کی اخلاقی
حالتوں کے برعکس
بدیوں کی طرف جانا انسان کی ایک حالت ہے جو اخلاقی حالت سے پہلے اس پر طبعاً غالب ہوتی ہے اور یہ
حالت اس وقت تک طبعی حالت کہلاتی ہے جب تک کہ انسان عقل اور معرفت کے زیر سایہ نہیں چلتا بلکہ
برعکس ہے جھکاتا ہے اور ناپسندیدہ اور بد راہوں پر چلانا چاہتا ہے۔ غرض بے اعتدالیوں اور
چار پایوں کی طرح کھانے پینے سونے جاگنے یا غصہ اور جوش دکھلانے وغیرہ امور میں طبعی جذبات کا پیرور بتا
ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۱۶، ۳۱۷)
فَإِنَّ النَّفْسَ الْأَمَّارَةَ ثُعْبَانُ تَبْسُطُ نفس اماره ایسا اثر دھا ہے جو خواہشات نفسانیہ کے
شُرُكَ الْهَوَى، وَيَهْلِكُ النَّاسَ كُلَّهُمْ إِلَّا جال بچھاتا ہے اور تمام کے تمام لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں
مَنْ رَّحِمَ رَبُّهُ وَبَسَطَ عَلَيْهِ جَنَاحَة سوائے ان کے کہ جن پر ان کا رب رحم کرے اور ان پر
اپنے باز ولطف اور ہدایت کے ساتھ پھیلا لے۔
( ترجمه از مرتب )
بِاللُّطْفِ وَالْهُدَى
( تذکرۃ الشهادتين، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۸۴)
یہ طوفان جو نفسانی شہوات کے غلبہ سے پیدا ہوتا ہے یہ نہایت سخت اور دیر پا ایت سخت اور دیر پا طوفان ہے جو کسی طرح بجز رحم
خداوندی کے دور ہو ہی نہیں سکتا اور جس طرح جسمانی وجود کے تمام اعضاء میں سے ہڈی نہایت سخت ہے اور
اس کی عمر بھی بہت لمبی ہے۔ اسی طرح اس طوفان کے دور کرنے والی قوت ایمانی نہایت سخت اور عمر بھی لمبی
رکھتی ہے تا ایسے دشمن کا دیر تک مقابلہ کر کے پامال کر سکے اور وہ بھی خدا تعالیٰ کے رحم سے۔ کیونکہ شہوات
نفسانیہ کا طوفان ایک ایسا ہولناک اور پر آشوب طوفان ہے کہ بجز خاص رحم حضرت احدیت کے فرو نہیں ہو
سکتا۔ اسی وجہ سے حضرت یوسف کو کہنا پڑا: وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ
ربی یعنی میں اپنے نفس کو بری نہیں کرتا۔ نفس نہایت درجہ بدی کا حکم بدی کا حکم دینے دینے والا ہے اور اس کے حملہ سے مخلصی
غیر ممکن ہے مگر یہ کہ خود خدا تعالیٰ رحم فرماوے۔ اس آیت میں جیسا کہ فقرہ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّی ہے طوفان نوح
کے ذکر کے وقت بھی اسی کے مشابہ الفاظ ہیں کیونکہ وہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : لَا عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ أَمْرِ
اللهِ الَّا مَنْ رَّحِمَ پس یہ اس ب پس یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ طوفان شہوات نفسانیہ اپنی عظمت اور ہیبت میں
نوح کے طوفان سے مشابہ ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۲۰۶)
نفس کی تین قسمیں ہیں امارہ ، لوامہ ، مطمئنہ ۔ مطمئنہ کی ایک حالت نفس زکیہ کہلاتی ہے۔ نفس زکیہ بچوں کا
نفس ہوتا ہے جس کو کوئی ہو انہیں لگی ہوتی ہے اور وہ ہر قسم کے نشیب و فراز سے ناواقف ایک ہموار سطح پر چلتے
ہیں۔ نفس امارہ وہ ہے جب کہ دنیا کی ہوا لگتی ہے۔ نفس لوامہ وہ نفس ہے جبکہ ہوش آتی ہے اور لغزشوں کو سوچتا
ہے اور کوشش کرتا ہے اور بدیوں سے بچنے کے لئے دعا کرتا ہے۔ اپنی کمزوریوں سے آگاہ ہوتا ہے اور نفس
مطمئنہ وہ ہوتا ہے جبکہ ہر قسم کی بدیوں سے بچنے کی بفضل الہی قوت اور طاقت پاتا ہے اور ہر قسم کی آفتوں اور
مصیبتوں سے اپنے آپ کو امن میں پاتا ہے اور اس طرح پر ایک برودت اور اطمینان قلب کو حاصل ہوتا ہے
کسی قسم کی گھبراہٹ اور اضطراب باقی نہ ر ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۳)
انسان میں نفس بھی ہے اور اس کی تین قسم ہیں امارہ ، لوامہ مطمئنہ ۔ امارہ کی حالت میں انسان جذبات اور
بے جا جوشوں کو سنبھال نہیں سکتا اور اندازہ سے نکل جاتا اور اخلاقی حالت سے گر جاتا ہے مگر حالت لوامہ میں
سنبھال لیتا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۹۹)
قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ نفس انسانی کی تین حالتیں ہیں ایک امارہ، دوسری لوامہ، تیسری
مطمینہ نفس امارہ کی حالت میں انسان شیطان کے پنجہ میں گویا گرفتار ہوتا ہے اور اس کی طرف بہت جھکتا ہے
لیکن نفس لوامہ کی حالت میں وہ اپنی خطا کاریوں پر نادم ہوتا اور شرمسار ہو کر خدا کی طرف جھکتا ہے مگر اس
حالت میں بھی ایک جنگ رہتی ہے۔ کبھی شیطان کی طرف جھکتا ہے اور کبھی رحمان کی طرف مگر نفس مطمئنہ کی
حالت میں وہ عباد الرحمان کے زمرہ میں داخل ہو جاتا ہے اور یہ گویا ارتفاعی نقطہ ہے جس کے بالمقابل نیچے کی
طرف اتارہ ہے۔ اس میزان کے بیچ میں لوامہ ہے جو ترازو کی زبان کی طرح ہے۔ انخضاضی نقطہ کی طرف
اگر زیادہ جھکتا ہے تو حیوانات سے بھی بدتر اور ارذل ہو جاتا ہے اور ارتفاعی نقطہ کی طرف جس قدر رجوع کرتا
ہے اسی قدر اللہ تعالیٰ کی طرف قریب ہوتا جاتا ہے اور سفلی اور ارضی حالتوں سے نکل کر علوی اور سماوی فیضان
سے حصہ لیتا ہے۔
( رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۳۳)
نفس تین قسم کے ہوتے ہیں ایک نفس امارہ، ایک لوامہ اور تیسرا مطمئنہ ۔ پہلی حالت میں حالت میں تو صم بکم
ہوتا ہے کچھ معلوم اور محسوس نہیں ہوتا کہ کدھر جا رہا ہے ۔ امارہ جدھر چاہتا ہے لے جاتا ہے۔ اس کے بعد
جب اللہ تعالیٰ کا فضل ہو تو معرفت کے ابتدائی حالت میں لوامہ کی حالت پیدا ہو جاتی ہے اور گناہ اور نیکی میں
فرق کرنے لگتا ہے گناہ سے نفرت کرتا ہے مگر پوری قدرت اور طاقت عمل کی نہیں پاتا۔ نیکی اور شیطان سے
ایک قسم کا جنگ ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ کبھی یہ غالب ہوتا ہے اور کبھی مغلوب ہوتا ہے لیکن رفتہ رفتہ وہ
حالت آجاتی ہے کہ یہ مطمئنہ کے رنگ میں آجاتا ہے اور پھر گناہوں سے نری نفرت ہی نہیں ہوتی بلکہ گناہ کی
لڑائی میں یہ فتح پالیتا ہے اور ان سے بچتا ہے اور نیکیاں اس سے بلا تکلف صادر ہونے لگتی ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۷ مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ ءصفحہ ۵ )
جب انسان شرعی امور کو ادا کرتا ہے اور تقویٰ اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے اور بری اور
مگر وہ باتوں سے اس کو بچا لیتا ہے الا مَا رَحِمَ رَبِّی کے یہی معنے ہیں ۔
سورة يوسف
الحکم جلدے نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۳ صفحه ۲۰)
نفس کو تین قسم پر تقسیم کیا ہے۔ نفس امارہ نفس لوامہ نفس مطمئنہ ، ایک نفس زکیہ بھی ہوتا ہے مگر وہ بچپن کی
حالت ہے جب گناہ ہوتا ہی نہیں ۔ اس لئے اس نفس کو چھوڑ کر بلوغ کے بعد تین نفسوں ہی کی بحث کی ہے۔
نفس امارہ کی وہ حالت ہے جب انسان شیطان اور نفس کا بندہ ہوتا ہے اور نفسانی خواہشوں کا غلام اور اسیر
ہو جاتا ہے۔ جو حکم نفس کرتا ہے اس کی تعمیل کے واسطے اس طرح طیار ہو جاتا ہے جیسے ایک غلام دست بستہ
اپنے مالک کے حکم کی تعمیل کے لئے مستعد ہوتا ہے۔ اس وقت یہ نفس کا غلام ہو کر جو وہ کہے یہ کرتا ہے۔ وہ کہے
خون کر تو یہ کرتا ہے۔ زنا کہے، چوری کہے ، غرض جو کچھ بھی کہے سب کے لئے طیار ہوتا ہے۔ کوئی بدی کوئی برا ہے
کام ہو جو نفس کہے یہ غلاموں کی طرح کر دیتا ہے۔ یہ نفس امارہ کی حالت ہے۔ اور یہ شخص ہے جو نفس امارہ
کا تابع ہے۔
اس کے بعد نفس لوامہ ہے۔ یہ ایسی حالت ہے کہ گناہ تو اس سے بھی سرزد ہوتے رہتے ہیں مگر وہ نفس کو
ملامت بھی کرتا رہتا ہے اور اس تدبیر اور کوشش میں لگارہتا ہے کہ اسے گناہ سے نجات مل جائے ۔ جولوگ نفس
لوامہ کے ماتحت یا اس حالت میں ہوتے ہیں وہ ایک جنگ کی حالت میں ہوتے ہیں یعنی شیطان اور نفس
سے جنگ کرتے رہتے ہیں۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ نفس غالب آ کر لغزش ہو جاتی ہے اور کبھی خود نفس پر غالب
آجاتے اور اس کو دبا لیتے ہیں یہ لوگ نفس امارہ والوں سے ترقی کر جاتے ہیں۔ نفس امارہ والے انسان اور
دوسرے بہائم میں کوئی فرق نہیں ہوتا جیسے کتا یا بلی جب کوئی برتن ننگا دیکھتے ہیں تو فوراً جا پڑتے ہیں اور تو فوراجا ہڑتے ہیں اور
نہیں دیکھتے کہ وہ چیز ان کا حق ہے یا نہیں۔ اسی طرح پر نفس امارہ کے غلام انسان کو جب کسی بدی کا موقع ملتا
ہے تو فوراً اسے کر بیٹھتا ہے اور طیار رہتا ہے اگر راستہ میں دو چار روپے پڑے ہوں تو فی الفوران کے اٹھانے
کو طیار ہو جاوے گا اور نہیں سوچے گا کہ اس کو ان کے ۔ سوچے گا کہ اس کو ان کے لینے کا حق ہے یا نہیں مگر لوامہ والے کی یہ حالت نہیں وہ
حالت جنگ میں ہے جس میں کبھی نفس غالب کبھی وہ، ابھی کامل فتح نہیں ہوئی مگر تیسری حالت جو نفس مطمئنہ
حالت ہے یہ وہ حالت ہے جب ساری لڑائیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور کامل فتح ہو جاتی ہے اسی لئے اس کا
نام نفس مطمئنہ رکھا ہے یعنی اطمینان یافتہ ، اس وقت وہ اللہ تعالیٰ کے وجود پر سچا ایمان لاتا ہے اور یقین کرتا
ہے کہ واقعی خدا ہے۔ نفس مطمئنہ کی انتہائی حد خدا پر ایمان ہوتا ہے کیونکہ کامل اطمینان اور تسلی اسی وقت ملتی
کی
ہے جب اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان ہو۔
لد ۱۰
سورة يوسف
یقیناً سمجھو کہ ہر ایک پاکبازی اور نیکی کی اصلی جڑ خدا پر ایمان لانا ہے۔ جس قدر انسان کا ایمان باللہ کمزور
ہوتا ہے اسی قدر اعمال صالحہ میں کمزوری اور سستی پائی جاتی ہے لیکن جب ایمان قوی ہوا اور اللہ تعالیٰ کو اس کی
تمام صفات کاملہ کے ساتھ یقین کر لیا جائے اسی قدر عجیب رنگ کی تبدیلی انسان کے اعمال میں پیدا ہو جاتی
ہے۔ خدا پر ایمان رکھنے والا گناہ پر قادر نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ ایمان اس کی نفسانی قوتوں اور گناہ کے اعضا کو
کاٹ دیتا ہے۔ دیکھو اگر کسی کی آنکھیں نکال دی جاویں تو وہ آنکھوں سے بد نظری کیوں کر کر سکتا ہے اور
آنکھوں کا گناہ کیسے کرے گا اور اگر ایسا ہی ہاتھ کاٹ دیئے جاویں یا شہوانی قومٹی کاٹ دیئے جاویں۔ پھر وہ
گناہ اہ جوا جوان اعضا سے سے متعلق ہیں کیسے کر سکتا ہے؟ ٹھیک اسی اسی طرح طرح پر پر ؟ جب ایک انسان نفس مطمئنہ کی حالت
میں ہوتا ہے تو نفس مطمئنہ اسے اندھا کر دیتا ہے اور اس کی آنکھوں میں گناہ کی قوت نہیں رہتی ۔ وہ دیکھتا ہے
پھر نہیں دیکھتا کیونکہ آنکھوں کے گناہ کی نظر سلب ہو جاتی ہے وہ کان رکھتا ہے مگر بہرہ ہوتا ہے اور وہ باتیں جو
گناہ کی ہیں نہیں سن سکتا۔ اسی طرح پر اس کی تمام نفسانی اور شہوانی قوتیں اور اندرونی اعضا کاٹ دیئے
جاتے ہیں اس کی ان ساری طاقتوں پر جن سے گناہ صادر ہو سکتا تھا ایک موت واقع ہو جاتی ہے اور وہ بالکل
ایک میت کی طرح ہوتا ہے۔ اور خدا تعالیٰ ہی کی مرضی کے تابع ہوتا ہے۔ وہ اس کے سوا ایک قدم نہیں اٹھا
سکتا ۔ یہ وہ حالت ہوتی ہے جب خدا تعالیٰ پر سچا ایمان ہوا اور جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کامل اطمینان اسے دیا
جاتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جو انسان کا اصل مقصود ہونا چاہیے اور ہماری جماعت کو اسی کی ضرورت ہے اور
اطمینان کامل کے حاصل کرنے کے واسطے ایمان کامل کی ضرورت ہے پس ہماری جماعت کا پہلا فرض یہ ہے
کہ وہ اللہ تعالیٰ پر سچا ایمان حاصل کریں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۳)
اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ زمانہ جو شباب اور جوانی کا زمانہ ہے ایک ایسا زمانہ ہے کہ نفس امارہ نے اس کو
ردی کیا ہوا ہے لیکن اگر کوئی کار آمد ایام ہیں تو یہی ہیں ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کی زبانی قرآن شریف
میں درج ہے: وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّی یعنی میں اپنے نفس کو
بری نہیں ٹھہر سکتا کیونکہ نفس امارہ بدی کی طرف تحریک کرتا ہے۔ اس کی اس قسم کی تحریکوں سے وہی پاک
ہو سکتا ہے جس پر میرا رب رحم کرے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانہ کی بدیوں اور جذبات سے بچنے
کے واسطے نری کوشش ہی شرط نہیں بلکہ دعاؤں کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ نراز ہد ظاہری ہی ( جو انسان اپنی