سورة الإخلاص

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۔۔ جلم میں اپنی شان دکھاتے ہیں تو واجب القتل کو چھوڑ دیتے ہیں ۔ ۔۔۔ اگر حکومت کا رنگ نہ ہوتا تو یہ
کیوں کر ثابت ہوتا کہ آپ واجب القتل کفار مکہ کو با وجود مقدرت انتظام بخش سکتے ہیں جنہوں نے صحابہ کرام
اور خود حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اور مسلمان عورتوں کو سخت عورتوں کو سخت سے سخت اذ اذیتیں اور اور تکلیفیں دی تھیں ۔ جب وہ
سامنے آئے تو آپ نے فرمایا : لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ میں نے آج تم کو بخش دیا۔ اگر ایسا موقع نہ ملتا تو
ایسے اخلاق فاضلہ حضور کے کیوں کر ظاہر ہوتے ؟
( رپوٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۵۲، ۱۵۳)
ابو جہل اور اس کے دوسرے رفیقوں نے کون سی تکلیف تھی جو آپ کو اور آپ کے جاں شار خادموں کو نہیں
دی ۔ غریب مسلمان عورتوں کو اونٹوں سے باندھ کر مخالف جہات میں دوڑا یا اور وہ چیری جاتی تھیں محض اس
گناہ پر کہ وہ لا الہ الا اللہ پر کیوں قائل ہوئیں مگر آپ نے اس کے مقابل صبر برداشت سے کام لیا اور جبکہ
مکہ فتح ہوا تو لا تثريب عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہہ کر معاف فرمایا ۔ یہ کس قدر اخلاقی کمال ہے جو کسی دوسرے نبی
میں نہیں پایا جاتا ۔ اللهم صل علی محمد و علی ال محمد ۔ غرض بات یہ ہے کہ اخلاق فاضلہ حاصل کرو
که نیکیوں کی کلید اخلاق ہی ہیں ۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۵ مورخه ۹ جولائی ۱۹۰۰ صفحه ۵ )
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اخلاق کے دو پہلو دکھلائے ایک مکی زندگی جب کہ آپ کے ساتھ صرف
چند آدمی تھے اور کچھ قوت نہ تھی ۔ دوسرا مدنی زندگی میں جبکہ آپ فاتح ہوئے اور وہی کفار جو آپ کو تکلیف
دیتے تھے اور آپ ان کی ایذا دہی پر صبر کرتے تھے اب آپ کے قابو میں آگئے ایسا کہ جو چاہتے آپ ان کو
سزا دے سکتے تھے۔ مگر آپ نے لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہہ کر ان کو چھوڑ دیا اور کچھ سزا نہ دی۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۹)
مکہ میں جن لوگوں نے دکھ دیئے تھے جب آپ نے مکہ کو فتح کیا تو آپ چاہتے تو سب کو ذبح کر دیتے مگر
آپ نے رحم کیا اور لا تثريب عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہہ دیا۔ آپ کا بخشا تھا کہ سب مسلمان ہو گئے ۔ اب اس قسم
کے عظیم الشان اخلاق فاضلہ کیا کسی نبی میں پائے جاتے ہیں؟ ہر گز نہیں ۔ وہ لوگ جنہوں نے آپ کی ذات
خاص اور عزیزوں اور صحابہ کو سخت تکلیفیں دیں تھیں اور نا قابلِ عفوایدا ئیں پہنچائی تھیں آپ نے سزا دینے کی
قوت اور اقتدار کو پا کر فی الفور ان کو بخش دیا حالانکہ اگر ان کو سزادی جاتی تو یہ بالکل انصاف اور عدل تھا مگر
آپ نے اس وقت اپنے عفو اور کرم کا نمونہ دکھایا۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۲ ء صفحہ ۸)
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو کہ جب مکہ والوں نے آپ کو نکالا اور تیرہ برس تک ہر قسم کی

تکلیفیں آپ کو پہنچاتے رہے۔ آپ کے صحابہ کو سخت کے صحابہ کو سخت سخت تکلیفیں دیں جن کے تصور سے بھی دل کانپ جاتا
ہے اس وقت جیسے صبر اور برداشت سے آپ نے کام لیا وہ ظاہر بات ہے لیکن جب خدا تعالیٰ کے حکم سے
آپ نے ہجرت کی اور پھر فتح مکہ کا موقع ملا تو اس وقت ان تکالیف اور مصائب اور سختیوں کا خیال کر کے جو
مکہ والوں نے تیرہ سال تک آپ پر اور آپ کی جماعت پر کی تھیں آپ کو حق پہنچتا تھا کہ قتل عام کر کے مکہ
والوں کو تباہ کر دیتے اور اس قتل میں کوئی مخالف بھی آپ پر اعتراض نہیں کر سکتا تھا کیونکہ ان تکالیف کے لئے
وہ واجب القتل ہو چکے تھے اس لئے اگر آپ میں قوت غضبی ہوتی تو وہ بڑا عجیب موقع انتقام کا تھا کہ وہ سب
گرفتار ہو چکے تھے ۔ مگر آپ نے کیا کیا ؟ آپ نے ان سب کو چھوڑ دیا اور کہا لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - یہ
چھوٹی سی بات نہیں ہے مکہ کی مصائب اور تکالیف کے نظارہ کو دیکھو کہ قوت و طاقت کے ہوتے ہوئے کس
طرح پر اپنے جانستان دشمنوں کو معاف کیا جاتا ہے یہ ہے نمونہ آپ کے اخلاق فاضلہ کا جس کی نظیر دنیا
میں پائی نہیں جاتی ۔۔۔ مکہ والے بھی اپنی شرارتوں اور مجرمانہ حرکات کے باعث اس قابل تھے کہ ان کو سخت
سزائیں دی جاتیں اور ان کے وجود سے اس ارض مقدس اور اس کے گرد نواح کو صاف کر دیا جاتا مگر یہ
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ اور إِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ کا مصداق اپنے واجب القتل دشمنوں کو بھی پوری قوت اور
مقدرت کے ہوتے ہوئے کہتا ہے : لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۲ء صفحه (۴)
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر طرح سے اقتدار اور اختیار حاصل کر کے اپنے جانی دشمنوں اور خون
کے پیاسوں کو اپنے سامنے بلا کر کہہ دیا : لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۶)
وَ لَمَّا فَصَلَتِ الْعِيرُ قَالَ أَبُوهُمْ إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ تُفَنِّدُونِ ۔
ہر امر کے فیصلہ کے لئے معیار قرآن ہے۔ دیکھو حضرت یعقوب علیہ السلام کا پیارا بیٹا یوسف علیہ السلام
جب بھائیوں کی شرارت سے ان سے الگ ہو گیا تو آپ چالیس برس تک اس کے لئے دعائیں کرتے رہے
اگر وہ جلد باز ہوتے تو کوئی نتیجہ پیدا نہ ہوتا ۔ چالیس برس تک دعاؤں میں لگے رہے اور اللہ تعالیٰ کی
قدرتوں پر ایمان رکھا۔ آخر چالیس برس کے بعد وہ دعا ئیں کھینچ کر یوسف (علیہ السلام ) کولے ہی آئیں ۔

اس عرصہ دراز میں بعض ملامت کرنے والوں نے یہ بھی کہا کہ تو یوسف کو بے فائدہ یاد کرتا ہے مگر انہوں نے
یہ کہا کہ میں خدا سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے بیشک ان کو کچھ خبر نہ تھی مگر یہ کہا : إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ ۔
پہلے تو اتنا ہی معلوم تھا کہ دعاؤں کا سلسلہ لمبا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اگر دعاؤں میں محروم رکھنا ہوتا تو وہ جلد
جواب دے دیتا مگر اس سلسلہ کا لمبا ہونا قبولیت کی دلیل ہے کیونکہ کریم سائل کو دیر تک بٹھا کر کبھی محروم نہیں
کرتا بلکہ بخیل سے بخیل بھی ایسا نہیں کرتا وہ بھی سائل کو اگر زیادہ دیر تک دروازہ پر بٹھائے تو آخر اس کو کچھ نہ کچھ
دے ہی دیتا ہے۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کے دعاؤں کے زمانہ کی درازی پر وَابْيَضَتْ عَيْنَهُ قرآن
میں خود دلالت کر رہی ہیں غرض دعاؤں کے سلسلہ کے دراز ہونے سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہر نبی
کی تکمیل بھی جدا جدا پیرایوں میں کرتا ہے۔ حضرت یعقوب کی تکمیل اللہ تعالیٰ نے اسی غم میں رکھی تھی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۱۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲) خه ۱۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۲)
بہت سی باتیں پیشگوئیوں کے طور پر نبیوں کی معرفت لوگوں کو پہنچتی ہیں اور جب تک وہ اپنے وقت پر ظاہر
نہ ہوں ان کی بابت کوئی یقینی رائے قائم نہیں کی جاسکتی لیکن جب ان کا ظہور ہوتا ہے اور حقیقت کھلتی ہے تو
معلوم ہو جاتا ہے کہ اس پیشگوئی کا یہ مفہوم اور منشا تھا اور جو شخص اس کا مصداق ہو یا جس کے حق میں ہو اس کو
اس کا علم دیا جاتا ہے ۔۔۔ حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت یوسف علیہ السلام کے فراق میں چالیس سال
تک روتے رہے آخر جا کر آپ کو خبر ملی تو کہا: إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ ورنہ اس سے پہلے آپ کا یہ حال ہوا کہ
قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے : وَابْيَضَتْ عَيْنَهُ تک نوبت پہنچی ۔ اسی کے متعلق کیا اچھا کہا ہے۔
کیسے پرسید زاں گم کرده فرزند کہ اے روشن گہر پیر خرد مند
ز مصرش بوئے پیراہن شمیدی
و
چرا در چاه کنعانش نه دیدی
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
جب سماع کے ذریعہ سے کوئی خبر دی جاتی ہے تو اسے وحی کہتے ہیں اور جب رویت کے ذریعہ سے کچھ
بتلا یا جاوے تو اسے کشف کہتے ہیں ۔ اسی طرح میں نے دیکھا ہے کہ بعض وقت ایک ایسا امر ظاہر ہوتا ہے کہ
اس کا تعلق صرف قوت شامہ سے ہوتا ہے مگر اس کا نام نہیں رکھ سکتے جیسے یوسف کی نسبت حضرت یقوب کو
خوشبو آئی تھی : إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ تُفَنِّدُونِ - (البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۱۴)
کشف اسے کہتے ہیں کہ انسان پر بیداری کے عالم میں ایک ایسی ربودگی طاری ہو کہ وہ سب کچھ جانتا

آج 10 میں سے 10 باقی