سورة سَبَإ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بھی ہو اور حواس خمسہ اس کے کام بھی کر رہے ہوں اور ایک ایسی ہوا چلے کہ نئے حواس اسے مل جاویں جن
سے وہ عالم غیب کے نظارے دیکھ لے۔ وہ حواس مختلف طور سے ملتے ہیں کبھی بھر میں ، کبھی شامہ ( سونگھنے )
میں کبھی سمع میں۔ شامہ میں اس طرح جیسے کہ حضرت یوسف کے والد نے کہا: لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ
تُفَنِّدُونِ ( کہ مجھے یوسف کی خوشبو آتی ہے اگر تم یہ نہ کہو کہ بوڑھا بہک گیا ) اس سے مراد وہی نئے حواس ہیں
جو کہ یعقوب کو اس وقت حاصل ہوئے اور انہوں نے معلوم کیا کہ یوسف زندہ موجود ہے اور ملنے والا ہے اس
خوشبو کو دوسرے پاس والے نہ سونگھ سکے کیونکہ ان کو وہ حواس نہ ملے تھے جو کہ یعقوب کو ملے ۔
قَالُوا تَاللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَلِكَ الْقَدِيمِ ۔
البدر جلد ۴ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
ضال کے معنی گمراہ نہیں ہے بلکہ انتہائی درجہ کے تعشق کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ حضرت یعقوب کی
نسبت اسی کے مناسب یہ آیت ہے اِنَّكَ لَفِي ضَلِكَ الْقَدِيمِ ۔ سو یہ یہ دونوں لفظ علم اور لفظ ظلم اور ضلالت اگر چہ ان
معنوں پر بھی آتے ہیں کہ کوئی شخص جادۂ اعتدال اور انصاف کو چھوڑ کر اپنے شہوات غضب یہ یا بہیمیہ کا تابع
ہو جاوے لیکن قرآن کریم میں عشاق کے حق میں بھی آئے ہیں جو خدا تعالیٰ کے راہ میں عشق کی مستی میں اپنے
نفس اور اس کے جذبات کو پیروں کے نیچے کچل دیتے ہیں ۔ اسی کے مطابق حافظ شیرازی کا یہ شعر ہے۔
آسمان بار امانت نتوانست کشید قرعه فال بنام من دیوانه زدند
اسی دیوانگی سے حافظ صاحب حالت تعشق اور شدت حرص اطاعت مراد لیتے ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۷۳)
ضلالت کے یہ بھی معنے ہیں کہ افراط محبت سے ایک شخص کو ایسا اختیار کیا جائے کہ دوسرے کا عزت کے
ساتھ نام سننے کی بھی برداشت نہ رہے جیسا کہ اس آیت میں بھی یہی معنی مراد ہیں کہ إِنَّكَ لَفِي ضَلَلِكَ
الْقَدِيمِ -
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۶۹ حاشیہ )
رَبِّ قَدْ أَتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَ عَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ فَاطِرَ
السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ أَنْتَ وَلِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي
بِالصُّلِحِينَ
انْتَ وَلِي
وَلِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِ الْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ یعنی اے میرے خد اے میرے خدا تو دنیا اور
آخرت میں میرا متولی ہے۔ مجھے اسلام پر وفات دے اور اپنے نیک بندوں کے ساتھ ملادے۔
( تذکرۃ الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۲۷)
ایسی نظیر یں مجھے تین سو سے بھی زیادہ احادیث میں سے ملیں جن سے ثابت ہوا کہ جہاں کہیں توفی کے
لفظ کا خدا فاعل ہو اور وہ شخص مفعول یہ ہو جس کا نام لیا گیا ہے تو اس جگہ صرف مار دینے کے معنی ہیں نہ اور کچھ۔
مگر با وجود تمام تر تلاش کے ایک بھی ایسی حدیث مجھے نہ ملی جس میں توفی کے فعل کا خدا فاعل ہو اور مفعول یہ علم
ہو یعنی نام لے کر کسی شخص کو مفعول بہ ٹھہرایا گیا ہو اور اس جگہ بجز مارنے کے کوئی اور معنی ہوں ۔ اسی طرح جب
قرآن شریف پر اول سے آخر تک نظر ڈالی گئی تو اس سے بھی یہی ثابت ہوا جیسا کہ آیت تَوَفَّنِي مُسْلِمًا
وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ اور آیت : وَ إِنْ مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ وغیرہ آیات سے
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۷۹)
ثابت ہے۔
قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي اَدْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةِ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحَنَ اللَّهِ وَ
مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ
کہہ کہ یہ میری راہ ہے۔ میں اللہ کی طرف بصیرت کا ملہ کے ساتھ بلاتا ہوں ۔
۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۶)
حَتَّى إِذَا اسْتَيْسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا جَاءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِيَ مَنْ
تَشَاءُ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُنَا بَأْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ )
بعض پیشگوئیاں بار یک اسرار اپنے اندر رکھتی ہیں اور دقیق امور کی وجہ سے ان لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی
ہیں جو دور بین آنکھیں نہیں رکھتے اور موٹی موٹی باتوں کو صرف سمجھ سکتے ہیں۔ ایسی ہی پیشگوئیوں پر عموماً
تکذیب ہوتی ہے اور جلد باز اور شتاب کا رکہہ اٹھتے ہیں کہ وہ پوری نہیں ہوئیں ۔ اسی کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے : ظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا ۔ ان پیشگوئیوں میں لوگ شبہات پیدا کرتے ہیں مگر فی الحقیقت وہ پیشگوئیاں
خدا تعالیٰ کی سنن کے ماتحت پوری ہو جاتی ہیں تاہم اگر وہ سمجھ میں نہ بھی آئیں تو مومن اور خدا ترس انسان کا
کام یہ ہونا چاہیے کہ وہ ان پیشگوئیوں پر نظر کرے جس میں دقائق نہیں یعنی جو موٹی موٹی پیشگوئیاں ہیں ۔ پھر
دیکھے کہ وہ کس قدر تعداد میں پوری ہو چکی ہیں۔ یونہی منہ سے انکار کر دینا تقویٰ کے خلاف ہے۔ دیانت اور
خدا ترسی سے ان پیشگوئیوں کو دیکھنا چاہیے جو پوری ہو چکی ہیں۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۲ مورخه ۷ ار ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۲)
لَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةً لِأُولِي الْأَلْبَابِ مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَى وَلَكِنْ
تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ تَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَ هُدًى وَ رَحْمَةً لِقَوْمٍ
يُؤْمِنُونَ
قرآن ایسی کتاب نہیں کہ انسان اس کو بنا سکے بلکہ اس کے آثارِ صدق ظاہر ہیں کیونکہ وہ پہلی کتابوں کو
سچا کرتا ہے یعنی کتب سابقہ انبیاء میں جو اس کے بارہ میں پیشین گوئیں موجود تھیں وہ اس کے ظہور سے
بہ پایہ ، صداقت پہنچ گئیں اور جن عقائد حقہ کے بارہ میں ان کتابوں میں دلائل واضح موجود نہ تھیں ان کے
قرآن نے دلائل بتلائے اور ان کی تعلیم کو مرتبہ کمال تک پہنچایا ۔ اس طور پر ان کتابوں کو سچا کیا جس سے
خود سچائی اس کی ثابت ہوتی ہے۔ دوسرے نشانِ صدق یہ کہ ہر یک صداقت دینی کو وہ بیان کرتا ہے اور
تمام وہ امور بتلاتا ہے کہ جو ہدایت کامل پانے کے لئے ضروری ہیں اور یہ اس لئے نشانِ صدق ٹھہرا کہ
انسان کی طاقت سے یہ بات باہر ہے کہ اس کا علم ایسا وسیع ومحیط ہو جس سے کوئی دینی صداقت و حقا و حقائق دقیقه
باہر نہ رہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۲۶ حاشیہ نمبر ۱۱)