سورة التّغَابُن
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ فَيُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَ
يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔
بعض لوگ جہالت سے اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں ہے کہ ہر ایک قوم کی زبان میں الہام
ہونا چاہیے جیسے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ مگر تم کو عربی میں ہی کیوں ہوتے ہیں۔
تو ایک تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا سے پوچھو کہ کیوں ہوتے ہیں اور اس کا اصل سر یہ ہے کہ صرف تعلق
جتلانے کی غرض سے عربی میں الہامات ہوتے ہیں کیونکہ ہم تابع ہیں نبی کریم صلعم کے جو کہ عربی تھے ۔
ہمارا کاروبار سب ظلی ہے اور خدا کے لئے ہے۔ پھر اگر اسی زبان میں الہام نہ ہو تو تعلق نہیں رہتا اس لئے
خدا تعالیٰ عظمت دینے کے لئے عربی میں الہام کرتا ہے اور اپنے دین کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔ جس بات کو ہم
ذوق کہتے ہیں اسی پر وہ لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اصل متبوع کی زبان کو نہیں چھوڑتا اور جس حال
میں یہ سب کچھ اسی ( آنحضرت صلعم) کی خاطر ہے اور اسی کی تائید ہے تو پھر اس سے قطع تعلق کیوں کر ہو اور
بعض وقت انگریزی ، اردو اور فارسی میں بھی الہام ہوئے ہیں تا کہ خدا تعالیٰ جتلا دیوے کہ وہ ہر ایک زبان
سے واقف ہے۔
اسی طرح ایک دفعہ رسول صلعم پر اعتراض ہوا تھا کہ کسی اور زبان میں الہام کیوں نہیں ہوتا تو آپ کو اللہ تعالیٰ
نے فارسی میں الہام کیا۔
این مشت خاک را گر نه بخشم چه کنم
آخر کار خدا تعالیٰ کی رحمت ہی کاروبار کرے گی۔
البدر جلد اول نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۷۶ ۷۷ )
وَ إِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَ لَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي
لَشَدِيدٌ
A
اگر تم میرا شکر کرو گے تو میں اپنی دی ہوئی نعمت کو زیادہ کروں گا اور بصورت کفر عذاب میرا سخت ہے۔ یاد
رکھو کہ جب امت کو امت مرحومہ قرار دیا ہے اور علومِ لدنیہ سے اسے سرفرازی بخشی ہے تو عملی طور پر شکر
واجب ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۴۸)
لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُم اگر تم میری نعمت کا شکر کرو گے تو میں اسے بڑھاؤں گا اور پھر فرمایا : و لین
كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ اور اگر انکار اور کفر کرو گے تو میرا عذاب بہت سخت ہے۔ اب بتاؤ کہ ان
آیات الہی کی تکذیب اور ان کو چھوڑ کر جدید کی طلب اور اقتراح یہ عذاب الہی کو مانگنا ہے یا کیا ؟
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ رمتی ۱۹۰۴ صفحه ۲)
اگر تم میرا شکر ادا کرو تو میں اپنے احسانات کو اور بھی زیادہ کرتا ہوں اور اگر تم کفر کرو تو پھر میرا عذاب بھی
بھی بڑا سخت ہے۔ یعنی انسان پر جب خدا تعالیٰ کے احسانات ہوں تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کا شکر ادا کرے
اور انسانوں کی بہتری کا خیال رکھے اور اگر کوئی ایسا نہ کرے اور الٹا ظلم شروع کر دے تو پھر خدا تعالیٰ اس سے
وہ نعمتیں چھین لیتا ہے اور عذاب کرتا ہے۔
( بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۶)
قَالَتْ رُسُلُهُمْ أَفِي اللهِ شَكٍّ فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يَدْعُوكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُمْ
مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى قَالُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا
تُرِيدُونَ أَنْ تَصُدُّونَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا فَأْتُونَا بِسُلْطَنٍ مُّبِينٍ ۔
افِي اللهِ شَكٍّ فَاطِرِ السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ یعنی کیا خدا کے وجود میں شک ہو سکتا ہے جس نے ایسے آسمان اور
ایسی زمین بنائی۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۰)
کیا اللہ کے وجود میں بھی شک ہو سکتا ہے جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔ دیکھو یہ تو بڑی سیدھی
اور صاف بات ہے کہ ایک مصنوع کو دیکھ کر صانع کو ماننا پڑتا ہے ۔ ایک عمدہ جوتے یا صندوق کو دیکھ کر اس
کے بنانے والے کی ضرورت کا معاً اعتراف کرنا پڑتا ہے پھر تعجب پر تعجب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی میں کیوں کر
انکار کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ ایسے صانع کے وجود کا انکار کیوں کر ہو سکتا ہے جس کے ہزار ہا عجائبات سے زمین
اور آسمان پر ہیں۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۶۲)
وَاسْتَفْتَحُوا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدِ
نبیوں نے اپنے تئیں مجاہدہ کی آگ میں ڈال کر فتح چاہی۔ پھر کیا تھا ہر ایک ظالم سرکش تباہ ہو گیا اور اسی کی
طرف اس شعر میں اشارہ ہے۔
تا دل مرد خدا نامد بدرد
پیچ قومی را خدا رسوا نکرد
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۳۲۴)
یہ سنت اللہ ہے کہ مامور من اللہ ستائے جاتے ہیں ، دکھ دیئے جاتے ہیں۔ مشکل پر مشکل ان کے سامنے
آتی ہے نہ اس لئے کہ وہ ہلاک ہو جائیں بلکہ اس لئے کہ نصرت الہی کو جذب کریں ۔ یہی وجہ تھی کہ آپ کی مکی
زندگی کا زمانہ مدنی زندگی کے بالمقابل دراز ہے چنانچہ مکہ میں ۱۳ برس گزرے اور مدینہ میں دس برس جیسا
کہ اس آیت سے پایا جاتا ہے۔ ہر نبی اور مامور من اللہ کے ساتھ یہی حال ہوا ہے کہ اوائل میں دکھ دیا گیا
ہے۔ مکار، فریبی ، دکاندار اور کیا کیا کہا گیا ہے۔ کوئی برا نام نہیں ہوتا جو ان کا نہیں رکھا جاتا۔ وہ نبی اور مامور
ہر ایک بات کی برداشت کرتے اور ہر دکھ کو سہہ لیتے ہیں لیکن جب انتہا ہو جاتی ہے تو پھر بنی نوع انسان کی
ہمدردی کے لئے دوسری قوت ظہور پکڑتی ہے۔ اسی طرح پر رسول اللہ صلعم کو ہر قسم کا دکھ دیا گیا ہے اور ہر قسم کا
برا نام آپ کا رکھا گیا ہے۔ آخر آپ کی توجہ نے زور مارا اور وہ انتہا تک پہنچی جیسا اسْتَفْتَحُوا سے پایا جاتا
ہے اور نتیجہ یہ ہوا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدِ تمام شریروں اور شرارتوں کے منصوبے کرنے والوں کا خاتمہ
ہو گیا یہ توجہ مخالفوں کی شرارتوں کے انتہا پر ہوتی ہے کیونکہ اگر اول ہی ہو تو پھر خاتمہ ہو جاتا !! مکہ کی زندگی میں
حضرت احدیت کے حضور گرنا اور چلانا تھا اور وہ اس حالت تک پہنچ چکا تھا کہ دیکھنے والوں اور سننے
والوں کے بدن پر لرزہ پڑ جاتا ہے مگر آخر مدنی زندگی کے جلال کو دیکھو کہ وہ جو شرارتوں میں سرگرم اور قتل اور
اخراج کے منصوبوں میں مصروف رہتے تھے سب کے سب ہلاک ہوئے اور باقیوں کو اس کے حضور عاجزی
اور منت کے ساتھ اپنی خطاؤں کا اقرار کر کے معافی مانگنی پڑی۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۴)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جب انبیاء اور رسل آتے ہیں وہ ایک وقت تک صبر کرتے ہیں اور مخالفوں کی
مخالفت جب انتہا تک پہنچ جاتی ہے تو ایک وقت توجہ تام سے اقبال علی اللہ کر کے فیصلہ چاہتے ہیں اور پھر نتیجہ
یہ ہوتا ہے وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدِ اسْتَفْتَحُوا سنت اللہ کو بیان کرتا ہے کہ وہ اس وقت فیصلہ چاہتے ہیں
اور اس فیصلہ چاہنے کی خواہش ان میں پیدا ہی اس وقت ہوتی ہے جب گو یا فیصلہ ہو چکا ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۷،۶)
جب ایسا وقت آجاتا ہے کہ انبیاء ورسل کی بات لوگ نہیں مانتے تو پھر دعا کی طرف توجہ کرتے ہیں اور