سورة الحِجر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحجر
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَقَالُوا يَأَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ ۔
اور انہوں نے رسول کو مخاطب کر کے کہا کہ اے وہ شخص جس پر ذکر نازل ہوا تو تو دیوانہ ہے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ )
اس کتاب کو ہم نے ہی نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ رہیں گے۔ سو تیرہ سو برس سے اس پیشین گوئی
کی صداقت ثابت ہو رہی ہے۔ اب تک قرآن شریف میں پہلی کتابوں کی طرح کوئی مشر کا نہ تعلیم ملنے نہیں
پائی اور آیندہ بھی عقل تجویز نہیں کر سکتی کہ اس میں کسی نوع کی مشرکانہ تعلیم مخلوط ہو سکے کیونکہ لاکھوں مسلمان
اس کے حافظ ہیں ۔ ہزار ہا اس کی تفسیریں ہیں ۔ پانچ وقت اس کی آیات نمازوں میں پڑھی جاتی ہیں ۔ ہر روز
اس کی تلاوت کی جاتی ہے۔ اسی طرح تمام ملکوں میں اس کا پھیل جانا کروڑ ہا نسخے اس کے دنیا میں موجود ہونا
ہر یک قوم کا اس کی تعلیم سے مطلع ہو جانا یہ سب امور ایسے ہیں کہ جن کے لحاظ سے عقل اس بات پر قطع واجب
کرتی ہے کہ آیندہ بھی کسی نوع کا تغیر اور تبدل قرآن شریف میں واقع ہونا ممتنع اور محال ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۰۲ حاشیہ نمبر ۹)

ہم نے یہ کلام آپ اتارا ہے اور ہم آپ ہی اس کے نگہبان رہیں گے۔
سورة الحجر
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۷ حاشیہ نمبر ۱۱)
خداوند نے کہا تھا کہ میں اپنے کلام کی آپ حفاظت کروں گا۔ اب دیکھو کیا یہ سچ ہے یا نہیں کہ وہی تعلیم جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خدائے تعالیٰ کی طرف سے بذریعہ اس کی کلام کے پہنچائی تھی وہ برابر اس کی
کلام میں محفوظ چلی آتی ہے اور لاکھوں قرآن شریف کے حافظ ہیں کہ جو قدیم سے چلے آتے ہیں۔
( براہینِ احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۹ ، ۲۷۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
ہم نے ہی قرآن کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں یعنی کیا صورت کے لحاظ سے اور
کیا خاصیت کے لحاظ سے ہمیشہ قرآن اپنی حالت اصلی پر رہے گا اور الہی حفاظت کا اس پر سایہ ہوگا۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰)
ہم نے ہی اس کلام کو اتارا اور ہم ہی اس کو بچاتے رہیں گے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۰ حاشیه )
ہم ہی نے اس کلام کو اتارا اور ہم ہی اس کی عزت اور اس کی عظمت اور اس کی تعلیم کو دشمنوں کے حملوں
سے بچائیں گے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۵ حاشیه )
وہ پاک وعدہ جس کو یہ پیارے الفاظ ادا کر رہے ہیں کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ وه
انہی دنوں کے لئے وعدہ ہے جو بتلا رہا کہ جب اسلام پر سخت بلا کا زمانہ آئے گا اور سخت دشمن اس کے مقابل
کھڑا ہوگا اور سخت طوفان پیدا ہو گا تب خدائے تعالیٰ آپ اس کا معالجہ کرے گا اور آپ اس طوفان سے بچنے
کے لئے کوئی کشتی عنایت کرے گا وہ کشتی اسی عاجز کی دعوت ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۴ حاشیه )
فَنَظَرَ الرَّبُّ الْكَرِيمُ إِلَى الْأَرْضِ وَ | رب کریم نے زمین پر نظر کی اور دیکھا کہ وہ مہلکات
رَاهَا مَمْلُوَةً مِّنَ الْمُهْلِكَاتِ وَ مُتَّرِعَةً مِّن سے بھری ہوئی ہے اور مفسدات سے پر ہے اور مخلوق کو
الْمُفْسِدَاتِ وَ رَأَى الْخَلْقَ مَفْتُونَا دیکھا کہ وہ زمینی نو اور پر لٹو ہو رہی ہے۔ اور اس نے
بِنَوَادِرِهَا وَ رَأَى الْمُتَنَصِرِينَ أَنَّهُمْ ضَلُّوا نصاری کو دیکھا کہ وہ گمراہ ہو گئے ہیں اور دوسروں کو گمراہ
وَ يَضِلُّونَ وَرَأَى فَلَاسِفَتَهُمُ اخْتَلَبُوا کر رہے ہیں ۔ اور ان کے فلاسفروں کو دیکھا کہ انہوں
النَّاسَ بِعُلُومِهِمْ وَ نَوَادِرِ فُنُونِ ہم نے لوگوں کو عجیب و غریب علوم وفنون کے ذریعہ دھو کہ دیا

فَوَقَعَتْ تِلْكَ الْعُلُومُ في قُلُوبِ ہے اور نوجوانوں کے دلوں میں ان علوم نے بڑی وقعت
الْأَحْدَاثِ بِمَوْقِع عَظِيمٍ كَأَنَّهُمْ سُحِرُوا حاصل کر لی ہے گویا کہ وہ مسحور ہو گئے ہیں اور اپنی شہوتوں
فَجُنِبُوا إِلَى الشَّهَوَاتِ وَاسْتِيْفَاءِ اور لذتوں کے پورا کرنے کے لئے کھینچے گئے ہیں اور وہ
اللَّذَّاتِ وَالْتَحَقُوا بِالْبَهَائِمِ وَالْحَشَرَاتِ بہائم اور حشرات کی مانند ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے
وَ عَصَوْا رَبَّهُمْ وَأَبَوَيْهِمْ وَأَكَابِرَهُمْ وَ رب، اپنے والدین اور اپنے بزرگوں کی نافرمانی کی اور
أُشْرِبُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْحُرِّيَّةَ وَ غَلَبَتْ آزادی ان کے دلوں میں گھر کر گئی اور بے باکی اور
عَلَيْهِمُ الْخَلَاعَةُ وَالْمُجُونُ فَأَرَادَ اللهُ لا ابالی پن ان پر غالب آ گیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا
أَنْ يَحْفَظَ عِزَّةَ كِتَابِهِ وَ دِینِ طلابِه مِن کہ وہ اپنی کتاب اور اپنے طالبوں کے دین کی عزت کو ان
فِتَنِ تِلْكَ التَّوَادِرِ كَمَا وَعَدَ فِي قَوْلِهِ : إِنَّا نوادر کے فتنہ سے محفوظ رکھے جیسا کہ اس نے اپنے قول : انا
نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ فَأَنْجَزَ نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ میں وعدہ کیا تھا پس
وَعْدَهُ وَأَيَّدَ عَبْدَهُ فَضْلًا مِنْهُ وَ رَحْمَةً وَ اس نے اپنے وعدہ کو پورا فرمایا اور اپنے فضل اور رحمت سے
أَوْحَى إِلَى أَنْ أَقُومَ بِالْإِنْذَارِ وَ انْزَلَ مَعِيَ اپنے بندہ کی تائید فرمائی اور میری طرف وحی کی کہ میں مندر
نَوَادِرَ النِّكَاتِ وَالْعُلُومِ وَالتَّائِيدَاتِ بن کر کھڑا ہو جاؤں ۔ اور میرے ساتھ نادر نکات و علوم اور
مِنَ السَّمَاءِ لِيَكْسِر بِهَا نَوَادِرَ آسمانی تائیدات اتاریں تا اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ سے
عیسائیوں کے نوادر اور ان کی صلیب کو پاش پاش کر دے۔
( ترجمه از مرتب )
الْمُتَنَصِرِينَ وَصَلِيبَهُمْ
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۸۰،۴۷۹)
حفاظت قرآن کیوں کر اور کس طرح سے ہوگی سو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس نبی کریم کے خلیفہ وقتاً
فوقتاً بھیجتا رہوں گا اور خلیفہ کے لفظ کو اس اشارہ کے لئے اختیار کیا گیا کہ وہ نبی کے جانشین ہوں گے اور اس
کی برکتوں میں سے حصہ پائیں گے جیسا کہ پہلے زمانوں میں ہوتا رہا اور ان کے ہاتھ سے برجائی دین کی
ہوگی اور خوف کے بعد امن پیدا ہو گا یعنی ایسے وقتوں میں آئیں گے کہ جب اسلام تفرقہ میں پڑا ہوگا پھر ان
کے آنے کے بعد جوان سے سرکش رہے گا وہی لوگ بدکار اور فاسق ہیں ۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۹)
ہم نے ہی اس کتاب کو اتارا اور ہم ہی اس تنزیل کی محافظت کریں گے۔ اس میں اس بات کی تصریح

آج 10 میں سے 10 باقی