سورة التّحْریم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے کہ یہ کلام ہمیشہ زندہ رہے گا اور اس کی تعلیم کو تازہ رکھنے والے اور اس کا نفع لوگوں کو پہنچانے والے ہمیشہ
پیدا ہوتے رہیں گے۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۸)
یہ آیت کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ بجز اس کے اور کیا معنی رکھتی ہے کہ قرآن سینوں
سے محو نہیں کیا جائے گا جس طرح کہ توریت اور انجیل یہود اور نصاری کے سینوں سے محو کی گئی اور گوتو ریت اور
انجیل ان کے ہاتھوں اور ان کے صندوقوں میں تھی لیکن ان کے دلوں سے محو ہو گئی یعنی ان کے دل اس پر قائم
ندر ہے اور انہوں نے توریت اور انجیل کو اپنے دلوں میں قائم اور بحال نہ کیا۔ غرض یہ آیت بلند آواز سے پکار
حصہ تعلیم قرآن کا بر باد اور ضائع نہیں ہوگا اور جس طرح روز اول سے اس کا پودا دلوں
میں جمایا گیا یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ (شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۱)
ہم نے ہی قرآن کو اتارا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۰)
فَإِنَّ الْقُرْآنَ كِتَابٌ قَدْ كَفَلَ الله قرآن کریم وہ کتاب ہے جس کی صحت لفظی و معنوی کا
صِحتَهُ، وَقَالَ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ الله تعالیٰ نے خود ذمہ لیا ہے اور اس نے فرمایا ہے اِنَّا نَحْنُ
لَحْفِظُونَ، وَإِنَّهُ لَا يَتَغَيَّرُ بِتَغِيرَاتِ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ۔ زمانہ کے تغیرات اور
الْأَزْمِنَةِ وَمُرُورِ الْقُرُوْنِ الْكَثِيرَةِ، وَلَا زیادہ صدیاں گزر جانے کے باوجود اس کتاب میں کوئی تغییر
يَنْقُصُ مِنْهُ حَرْفٌ وَلَا تَزِيدُ عَلَيْهِ نُقْطَةٌ، نہیں ہوگا اس سے نہ کوئی حرف کم ہوگا اور نہ اس میں کوئی
وَلَا تَمَسُّهُ أَيْدِي الْمَخْلُوقِ، وَلَا يُخَالِطُة نقطہ زیادہ ہوگا ۔ نہ اس میں مخلوق دست برد کر سکے گی اور نہ
قَوْلُ الْأَدَمِنِينَ۔
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ (۲۱۶)
وَكَذَلِكَ قَالَ فِي آيَةٍ أُخْرَى لِقَوْمٍ اور اسی طرح طالبان ہدایت کے لئے دوسری آیت
يَسْتَرْشِدُونَ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ میں فرمایا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ -
لَحٰفِظُونَ فَأَمْعِنُوا فِيْهِ إِنْ كُنْتُمْ تَفَكَّرُونَ پس اس میں غور کرو اگر تم صاحب فکر ہو۔
فَهُذِهِ إِشَارَةٌ إِلَى بَعْثِ مُجَدِدٍ فِي زَمَانِ اس آیت میں ایسے زمانہ میں جو فساد سے پر ہو ایک
مُفْسَدٍ كَمَا يَعْلَمُهُ الْعَاقِلُونَ وَلَا مَعْنى مجدد کی بعثت کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ ہر عقل مند جانتا
اس میں انسانوں کا کلام شامل ہو سکے گا ۔ ( ترجمہ از مرتب )

لِحِفَاظَةِ الْقُرْآنِ مِنْ غَيْرِ حِفَاظَةِ ہے کیونکہ حفاظت قرآن کے اور کوئی معنے ہی نہیں سوائے اس کے
عِطْرِهِ عِنْدَ شُيُوعَ فِتَنِ الطُغْيَانِ کہ اس کی روح اور اس کے خلاصہ کو محفوظ رکھا جائے بالخصوص اس
وَإِثْبَاتِهِ فِي الْقُلُوبِ عِنْدَ هَبْ وقت جبکہ سرکشی کے فتنے بکثرت موجود ہوں اور قرآن مجید کو دلوں
صَرَاصِرِ الطَّغْيَانِ، كَمَا لا یخفی علی میں قائم رکھا جائے جب کہ سرکشی کی تند ہوائیں چل رہی ہوں
ذَوِي الْعِرْفَانِ وَالْمُتَدَبِرِينَ جیسا کہ صاحب علم و عرفان اور غور کرنے والے لوگوں پر مخفی نہیں۔
(سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۶۲،۳۶۱)
( ترجمه از مرتب )
قرآن شریف میں یہ وعدہ تھا کہ خدا تعالیٰ فتنوں اور خطرات کے وقت میں دین اسلام کی حفاظت کرے
گا۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ سوخدا تعالیٰ نے بموجب اس وعدہ کے
چار قسم کی حفاظت اپنی کلام کی کی۔ اوّل حافظوں کے ذریعہ سے اُس کے الفاظ اور ترتیب کو محفوظ رکھا۔ اور ہر
ایک صدی میں لاکھوں ایسے انسان پیدا کئے جو اُس کی پاک کلام کو اپنے سینوں میں حفظ رکھتے ہیں ۔ ایسا حفظ
کہ اگر ایک لفظ پوچھا جائے تو اس کا اگلا پچھلا سب بتا سکتے ہیں ۔ اور اس طرح پر قرآن کو تحریف لفظی سے ہر
ایک زمانہ میں بچایا۔ دوسرے ایسے ائمہ اور اکابر کے ذریعہ سے جن کو ہر ایک صدی میں فہم قرآن عطا ہوا ہے
جنہوں نے قرآن شریف کے اجمالی مقامات کی احادیث نبویہ کی مدد سے تفسیر کر کے خدا کی پاک کلام اور
تعلیم کو ہر ایک زمانہ میں تحریف معنوی سے محفوظ رکھا۔ تیسرے متکلمین کے ذریعہ سے جنہوں نے قرآنی
تعلیمات کو عقل کے ساتھ تطبیق دے کر خدا کی پاک کلام کو کوت اندیش فلسفیوں کے استخفاف سے بچایا ہے۔
چوتھے روحانی انعام پانے والوں کے ذریعہ سے جنہوں نے خدا کی پاک کلام کو ہر ایک زمانہ میں معجزات اور
معارف کے منکروں کے حملہ سے بچایا ہے۔
پاک
سو یہ پیشگوئی کسی نہ کسی پہلو کی وجہ سے ہر ایک زمانہ میں پوری ہوتی رہی ہے اور جس زمانہ میں کسی پہلو پر
مخالفوں کی طرف سے زیادہ زور دیا گیا تھا اُسی کے مطابق خدا تعالیٰ کی غیرت اور حمایت نے مدافعت کرنے
والا پیدا کیا ہے۔ لیکن یہ زمانہ جس میں ہم ہیں یہ ایک ایسا زمانہ تھا جس میں مخالفوں نے ہر چہار پہلو کے رُو
سے حملہ کیا تھا۔ اور یہ ایک سخت طوفان کے دن تھے کہ جب سے قرآن شریف کی دنیا میں اشاعت ہوئی ایسے
خطر ناک دن اسلام نے کبھی نہیں دیکھے بد بخت اندھوں نے قرآن شریف کی لفظی صحت پر بھی حملہ کیا اور غلط
ترجمے اور تفسیریں شائع کیں ۔ بہتیرے عیسائیوں اور بعض نیچریوں اور کم فہم مسلمانوں نے تفسیروں اور

ترجموں کے بہانہ سے تحریف معنوی کا ارادہ کیا ۔ اور بہتوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن اکثر جگہ میں
علوم عقلیہ اور مسائل مسلمہ مثبتہ طبعی اور ہیئت کے مخالف ہے اور نیز یہ کہ بہت سے دعاوی اس کے عقلی
تحقیقاتوں کے برعکس ہیں اور نیز یہ کہ اس کی تعلیم جبر اور ظلم اور بے اعتدالی اور نا انصافی کے طریقوں کو سکھاتی
ہے۔ اور نیز یہ کہ بہت سی باتیں اس کی صفات الہیہ کے مخالف اور قانون قدرت اور صحیفہ فطرت کے منافی
ہیں۔ اور بہتوں نے پادریوں اور آریوں میں سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور قرآن کریم
کے نشانوں اور پیشگوئیوں سے نہایت درجہ کے اصرار سے انکار کیا اور خدا تعالیٰ کی پاک کلام اور دین اسلام
اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایسی صورت کھینچ کر دکھلائی اور اس قدر افتر اسے کام لیا جس سے ہر
ایک حق کا طالب خواہ نخواہ نفرت کرے۔ لہذا اب یہ زمانہ ایسا زمانہ تھا کہ جو طبعاً چاہتا تھا کہ جیسا کہ مخالفوں
کے فتنہ کا سیلاب بڑے زور سے چاروں پہلوؤں پر حملہ کرنے کے لئے اُٹھا ہے ایسا ہی مدافعت بھی چاروں
پہلوؤں کے لحاظ سے ہو۔ اور اس عرصہ میں چودھویں صدی کا آغاز بھی ہو گیا۔ اس لئے خدا نے چودھویں
صدی کے سر پر اپنے وعدہ کے موافق جو إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ہے اس فتنہ کی اصلاح کے
لئے ایک مجدد بھیجا۔ مگر چونکہ ہر ایک مجدد کا خدا تعالیٰ کے نزدیک ایک خاص نام ہے اور جیسا کہ ایک شخص
جب ایک کتاب تالیف کرتا ہے تو اس کے مضامین کے مناسب حال اس کتاب کا نام رکھ دیتا ہے ایسا ہی خدا
تعالیٰ نے اس مجدد کا نام خدمات مفوضہ کے مناسب حال مسیح رکھا۔ کیونکہ یہ بات مقرر ہو چکی تھی کہ آخر
الزمان کے صلیبی فتنوں کی مسیح اصلاح کرے گا۔ پس جس شخص کو یہ اصلاح سپر دہوئی ضرور تھا کہ اس کا نام مسیح
موعود رکھا جائے ۔ پس سوچو کہ یکسِرُ الصَّلِيبَ کی خدمت کس کو سپرد ہے؟ اور کیا اب یہ وہی زمانہ ہے یا
کوئی اور ہے؟ سو چو خدا تمہیں تھام لے۔
ایام اسح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۸۸ تا ۲۹۰)
الصلح
( یہ آیت ) صاف بتلا رہی ہے کہ جب ایک قوم پیدا ہوگی کہ اس ذکر کو دنیا سے مٹانا چاہے گی تو اس وقت
خدا آسمان سے اپنے کسی فرستادہ کے ذریعہ سے اس کی حفاظت کرے گا۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ ، صفحہ ۲۶۷ حاشیہ )
ہم نے ہی قرآن شریف کو اُتارا اور ہم ہی اس کی محافظت کریں گے۔ اسی وجہ سے قرآن شریف تحریف
سے محفوظ رہا۔
( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۱۴)
لے بہتوں نے اپنی تفسیروں میں اسرائیلی بے اصل روایتیں لکھ کر ایک دنیا کو دھو کہ دیا ہے۔منہ

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ یہ بھی مسیح موعود کے زمانہ کی طرف اشارہ ہے۔ اور قرآن شریف کی
رو سے مسیح موعود کے زمانہ کو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ سے مشابہت ہے۔ عقلمندوں کے لئے جو تدبر
کرتے ہیں یہ ثبوت قرآنی تسلی بخش ہے۔ اور اگر کسی نادان کی نظر میں یہ کافی نہیں ہیں تو پھر اس کو اقرار کرنا
چاہئے کہ تو رات میں نہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت کوئی پیشگوئی ہے نہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت کوئی پیش خبری ہے کیونکہ وہ الفاظ بھی محض مجمل ہیں ۔ اور اسی وجہ سے یہودیوں کو ٹھوکر لگی اور قبول نہ
کیا ۔ ۔۔۔۔ انبیاء کی نسبت جو پیشگوئیاں ہوتی ہیں وہ ہمیشہ باریک ہوتی ہیں تاشقی اور سعید میں فرق ظاہر
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۸۷، ۱۸۸)
ہو جاوے۔
اللہ تعالیٰ کی قدیم سے یہ عادت ہے کہ جب ایک قوم کو کسی فعل سے منع کرتا ہے تو ضرور اس کی تقدیر میں یہ
ہوتا ہے کہ بعض ان میں سے اس فعل کے ضرور مرتکب ہوں گے جیسا کہ اُس نے توریت میں یہودیوں کو منع
کیا تھا کہ تم نے توریت اور دوسری خدا کی کتابوں کی تحریف نہ کرنا۔ سو آخران میں سے بعض نے تحریف کی
مگر قرآن میں یہ نہیں کہا گیا کہ تم نے قرآن کی تحریف نہ کرنا بلکہ یہ کہا گیا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لَحْفِظُونَ -
نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۱۹)
اگر خدا کو یہ منظور ہوتا کہ اسلام ہلاک ہو جاوے اور اندرونی اور بیرونی بلائیں اسے کھا جاویں تو وہ کسی کو
پیدا نہ کرتا اس کا وعدہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کا کہاں گیا۔ اول تو تاڑ تاڑ مجدد آئے مگر جب
مسلمانوں کی حالت تنزل میں ہوئی بداطواری ترقی کرتی جاتی ہے۔ سعادت کا مادہ ان میں نہ رہا اور اسلام
غرق ہونے لگا تو خدا نے ہاتھ اٹھا لیا۔ جب کہو تو یہی جواب ہے کہ حدیثوں میں لکھا ہے کہ تیس دجال آویں
گے یہ بھی ایک دجال ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۰)
احادیث کے اوپر نہ تو خدا کی مہر ہے نہ رسول اللہ صلعم کی اور قرآن شریف کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ اسی لئے ہمارا یہ مذہب ہے کہ قرآن شریف سے معارض نہ ہونے
کی حالت میں ضعیف سے ضعیف حدیث پر بھی عمل کیا جاوے لیکن اگر کوئی قصہ جو کہ قرآن شریف میں مذکور
ہے اور حدیث میں اس کے خلاف پایا جاوے مثلاً قرآن میں لکھا ہے کہ اسحاق ابراہیم کے بیٹے تھے اور
حدیث میں لکھا ہوا ہو کہ وہ نہیں تھے تو ایسی صورت میں حدیث پر کیسے اعتماد ہو سکتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۹ مورخه ۱۶ اکتوبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۰۶)

قرآن کریم کا نام ذکر رکھا گیا ہے اس لئے کہ وہ انسان کی اندرونی شریعت یاد دلاتا ہے۔ جب اسم فاعل کو
مصدر کی صورت میں لاتے ہیں تو وہ مبالغہ کا کام دیتا ہے جیسا زید عدل ۔ کیا معنے ۔ زید بہت عادل ہے۔
قرآن کوئی نئی تعلیم نہیں لایا بلکہ اس اندرونی شریعت کو یاد دلاتا ہے جو انسان کے اندر مختلف طاقتوں کی
صورت میں رکھی ہے، حلم ہے، ایثار ہے، شجاعت ہے، جبر ہے، غضب ہے، قناعت ہے وغیرہ ۔غرض جو
فطرت باطن میں رکھی تھی قرآن نے اسے یاد دلایا جیسے في كتب مكنون (الواقعة : ۷۹ ) یعنی صحیفہ فطرت
میں کہ جو چھپی ہوئی کتاب تھی اور جس کو ہر ایک شخص نہ دیکھ سکتا تھا۔ اسی طرح اس کتاب کا نام ذکر بیان کیا تا
کہ وہ پڑھی جاوے تو وہ اندرونی اور روحانی قوتوں اور اس نور قلب کو جو آسمانی ودیعت انسان کے اندر ہے
یاد دلا دے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۹۴)
قرآن کریم جس کا دوسرا نام ذکر ہے اس ابتدائی زمانہ میں انسان کے اندر چھپی ہوئی اور فراموش ہوئی
ہوئی صداقتوں اور ودیعتوں کو یاد دلانے کے لئے آیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ واثقہ کی رو سے کہ انا له
لحٰفِظُونَ اس زمانہ میں بھی آسمان سے ایک معلم آیا جو آخَرِينَ مِنْهُم لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ ( الجمعة : ٤ ) کا
مصداق اور موعود ہے۔ وہ وہی ہے جو تمہارے درمیان بول رہا ہے۔ (رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۵)
اللہ تعالیٰ نے جو نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کا وعدہ دے کر قرآن اور اسلام کی حفاظت کا خود
ذمہ دار ہوتا ہے مسلمانوں کو اس مصیبت سے بچالیا اور فتنہ میں پڑنے نہ دیا ۔ پس مبارک ہیں وہ لوگ جو اس
سلسلہ کی قدر کرتے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۳)
ایک بارش تخم ریزی کے لئے ہوتی ہے اور پھر ایک بارش اس تخم کے نشو و نما اور سرسبزی کے لئے ہوتی
ہے۔ اسی طرح پر نبوت کی بارش تخم ریزی کے لئے ہوتی ہے اور محدثین اور مجددین کی بارش جو نَحْنُ نَزَّلْنَا
الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کے ضمن میں داخل ہیں اس تخم کے بارور کرنے اور نشو و نما دینے کے لئے ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰رجون ۱۹۰۱ء صفحه ۴)
اسلام کی حفاظت کا ذمہ اسی حتی و قیوم خدا نے إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کہہ کر اٹھایا ہوا ہے پس ہر زمانہ میں یہ دین
زندوں سے زندگی پاتا ہے اور مردوں کو جلاتا ہے۔ یا درکھو اس میں قدم قدم پر زندے آتے ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ صفحه (۸)
اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ قرآن شریف کی

عظمت کو قائم کرنے کے لئے چودھویں صدی کے سر پر مجھے بھیجا ہے۔
سورة الحجر
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۵)
خدا تعالیٰ کی تائیدیں اور نصرتیں جو ہمارے شامل حال ہیں یہ آج کسی مذہب کے پیرو کو نصیب نہیں اور
ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ کیا کوئی اہل مذہب ہے جو اسلام کے سوا اپنے مذہب کی حقانیت پر تائیدی اور سماوی
نشان پیش کر سکے۔
خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ جو قائم کیا ہے یہ اس حفاظت کے وعدہ کے موافق ہے جو اس نے اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۵ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۱ صفحه (۲)
الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ میں کیا ہے ۔
بیشک آج وہ حالت اسلام کی ہو گئی تھی کہ اس کے مٹنے میں کوئی بھی شبہ نہیں ہو سکتا تھا مگر اللہ تعالیٰ کی
غیرت نے جوش مارا اور اس کی رحمت اور وعدہ حفاظت نے تقاضا کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز کو
پھر نازل کرے اور وہ اس زمانہ میں آپ کی نبوت کو نئے سرے سے زندہ کر کے دکھاوے چنانچہ اس نے اس
سلسلہ کو قائم کیا اور مجھے مامور اور مہدی بنا کر بھیجا ۔۔۔۔ چونکہ اس نے وعدہ کیا ہوا تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكر
وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ۔ یہ وعدہ حفاظت چاہتا تھا کہ جب غارت گری کا موقع ہو تو وہ خبر لے۔ چوکیدار کا کام ہے
کہ وہ نقب دینے والوں کو پوچھتے ہیں اور دوسرے جرائم والوں کو دیکھ کر اپنے منصبی فرائض عمل میں لاتے
ہیں۔ اسی طرح پر آج چونکہ فتن جمع ہو گئے تھے اور اسلام کے قلعہ پر ہر قسم کے مخالف ہتھیار باندھ کر حملہ
کرنے کو طیار ہو گئے تھے اس لئے خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ منہاج نبوت قائم کرے یہ مواد اسلام کی مخالفت
کے دراصل ایک عرصہ دراز سے پک رہے تھے اور آخراب پھوٹ نکلے جیسے ابتدا میں نطفہ ہوتا ہے اور
پھر ایک عرصہ مقررہ کے بعد بچہ بن کر نکلتا ہے اسی طرح پر اسلام کی مخالفت کے بچہ کا خروج ہو چکا ہے اور اب
وہ بالغ ہو کر پورے جوش اور قوت میں ہے اس لئے اس کو تباہ کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے آسمان سے
ایک حربہ نازل کیا اور اس مکروہ شرک کو جو اندرونی اور بیرونی طور پر پیدا ہو گیا تھا دور کرنے کے لئے اور پھر
خدا تعالیٰ کی توحید اور جلال قائم کرنے کے واسطے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہے اور میں بڑے دعوئی اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ بے شک یہ خدا کی طرف سے ہے۔ اس نے اپنے ہاتھ
سے اس کو قائم کیا ہے جیسا کہ اس نے اپنی تائیدوں اور نصرتوں سے جو اس سلسلہ کے لئے اس نے ظاہر کی

ہیں دکھا دیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۶)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر ایک مجد کو بھیجتا ہے جو دین کے
اس حصہ کو تازہ کرتا ہے جس پر کوئی آفت آئی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ سلسلہ مجددوں کے بھیجنے کا اللہ تعالیٰ کے اس
وعدہ کے موافق ہے جو اس نے اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ میں فرمایا ہے۔ پس اس وعدہ کے
موافق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کے موافق جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ
تعالیٰ سے وحی پا کر فرمائی تھی یہ ضروری ہوا کہ اس صدی کے سر پر جس میں سے انیس برس گزر گئے کوئی مجدد
اصلاح دین اور تجدید ملت کے لئے مبعوث ہوتا۔ اس سے پہلے کہ کوئی خدا تعالیٰ کا مامور اس کے الہام و وحی
سے مطلع ہو کر اپنے آپ کو ظاہر کرتا ۔ مستعد اور سعید فطرتوں کے لئے ضروری تھا کہ وہ صدی کا سر آجانے پر
نہایت اضطراب اور بے قراری کے ساتھ اس مرد آسمانی کی تلاش کرتے اور اس آواز کے سننے کے لئے ہمہ تن
گوش ہو جاتے جو انہیں یہ مژدہ سناتی کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے وعدہ کے موافق آیا ہوں ۔
الحکم جلدے نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحہ (۳)
اس وقت میرے مامور ہونے پر بہت سی شہادتیں ہیں ؛ اول اندرونی شہادت ، دوم بیرونی شہادت،
سوم صدی کے سر پر آنے والے مجدد کی نسبت حدیث بیچ ، چہارم إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ کا صحیح
وعده حفاظت ۔
الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کے لئے غیور ہے۔ اس نے سچ فرمایا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لحٰفِظُونَ ۔ اس نے اس وعدہ کے موافق اپنے ذکر کی محافظت فرمائی اور مجھے مبعوث کیا اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے وعدہ کے موافق کہ ہر صدی کے سر پر مجدد آنا ہے اس نے مجھے صدی چہار دہم کا مجد د کیا جس کا نام
کا سر الصلیب بھی رکھا ہے۔ اگر ہم اس دعوئی میں غلطی پر ہیں تو پھر سارا کاروبار نبوت کا ہی باطل ہوگا اور سب
وعدے جھوٹے ٹھہریں گے اور پھر سب سے بڑھ کر عجیب بات یہ ہوگی کہ خدا تعالیٰ بھی جھوٹوں کی حمایت
کرنے والا ثابت ہوگا ( معاذ اللہ ) کیونکہ ہم اس سے تائیدیں پاتے ہیں اور اس کی نصرتیں ہمارے ساتھ
الحکم جلدے نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳)
ہیں۔
اسلام پر ایسا خطرناک صدمہ پہنچا ہے کہ ایک ہزار سال قبل تک اس کا نمونہ اور نظیر موجود نہیں ہے ۔
یہ شیطان کا آخری حملہ ہے اور وہ اس وقت ساری طاقت اور زور کے ساتھ اسلام کو نابود کرنا چاہتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی