سورة الصَّافات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کو پورا کیا ہے اور مجھے بھیجا ہے تا میں ہمیشہ کے لئے اس کا سر کچل دوں ۔
الحکم جلدے نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ء صفحه (۳)
خدا تعالیٰ کے سچے نبی اور افضل الرسل پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی گئیں ۔۔۔۔ خدا تعالیٰ کی غیرت
کب روار رکھ سکتی ہے کہ یہ گالیاں اسی طر دی جائیں اور اسلام کی دستگیری اور نصرت نہ ہو حالانکہ اس نے آپ وعدہ
فرمایا تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ۔ یہ بھی نہیں ہو سکتا تھا کہ زمانہ کی یہ حالت ہو اور اللہ تعالیٰ
باوجود اس وعدہ کے پھر خاموش رہے۔ بے باک اور شوخ عیسائی قرآن شریف کی یہاں تک بے ادبی کرتے
ہیں کہ اس کے ساتھ استنجے کرتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قسم قسم کے افترا باندھتے ہیں اور گالیاں
دیتے ہیں اور وہ لوگ ان میں زیادہ ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے گھروں میں جنم لیا اور مسلمانوں کے گھروں
میں پرورش پائی اور پھر مرتد ہو کر اسلام کی پاک تعلیم پر ٹھٹھا کرنا اپنا شیوہ بنالیا ہے یہ حالت بیرونی طور پر
اسلام کی ہو رہی ہے اور ہر طرف سے اس پر تیر اندازی ہو رہی ہے تو کیا یہ وقت خدا تعالیٰ کی غیرت کو جو وہ
اپنے پاک رسول کے لئے ( صلی اللہ علیہ وسلم ) رکھتا ہے جوش میں لانے والا نہ تھا۔ اس کی غیرت نے جوش
مارا اور مجھے مامور کیا اس وعدہ کے موافق جو اس نے اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ میں کیا تھا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۳)
ہم نے اس قرآن مجید کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔ پھر دیکھ لو کہ اس نے کیسی
حفاظت فرمائی ایک لفظ اور نقطہ تک پس و پیش نہ ہوا اور کوئی ایسا نہ کر سکا کہ اس میں تحریف تبدیل کرتا ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۴)
ہم ہی نے اس قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی محافظت کریں گے یعنی جب اس کے معانی میں غلطیاں
وارد ہوں گی تو اصلاح کے لئے ہمارے مامور آیا کریں گے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۹،۳۸ مورخه ۱۰ تا ۱۷نومبر ۱۹۰۴ صفحه ۷)
بیشک ہم نے ہی اس ذکر ( قرآن شریف ) کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ۔ قرآن شریف کی
حفاظت کا جو وعدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وہ توریت یا کسی اور کتاب کے لئے نہیں اسی لئے ان کتابوں میں
انسانی چالاکیوں نے اپنا کام کیا۔ قرآن شریف کی حفاظت کا یہ بڑا از بردست ذریعہ ہے کہ اس کی تاثیرات کا
ہمیشہ تازہ بتازہ ثبوت ملتا رہتا ہے اور یہود نے چونکہ توریت کو بالکل چھوڑ دیا ہے اور ان میں کوئی اثر اور قوت

باقی نہیں رہی جو ان کی موت پر دلالت کرتی ہے۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۷ ارنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۸،۷)
اسلام کی حالت جو اس وقت ہے وہ پوشیدہ نہیں بالاتفاق مان لیا گیا ہے کہ ہر قسم کی کمزوریوں اور تنزل کا
نشانہ مسلمان ہو رہے ہیں ہر پہلو سے وہ گر رہے ہیں۔ ان کی زبان ساتھ ہے تو دل نہیں ہے اور اسلام یتیم ہو
گیا ہے۔ ایسی حالت میں خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے کہ میں اس کی حمایت اور سر پرستی کروں اور اپنے وعدہ
کے موافق بھیجا ہے کیونکہ اس نے فرمایا تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ۔ اگر اس وقت حمایت
اور نصرت اور حفاظت نہ کی جاتی تو وہ اور کون سا وقت آئے گا ۔ اب اس چودھویں صدی میں وہی حالت ہو
رہی ہے جو بدر کے موقع پر ہوگئی تھی ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحه ۵)
یہ امر قرآن شریف سے بھی ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی حفاظت کرتا رہا
ہے اور کرے گا جیسا کہ فرمایا ہے اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ یعنی بے شک ہم نے ہی اس ذکر
کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے ۔ اِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کا لفظ صاف طور پر دلالت کرتا ہے کہ
صدی کے سر پر ایسے آدمی آتے رہیں گے جو گم شدہ متاع کو لائیں اور لوگوں کو یاد دلائیں۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخہ ۷ ۱ رفروری ۱۹۰۶ ء صفحه (۳)
خدا کا یہی ارادہ تھا۔ اس نے اپنے وعدہ کے موافق وقت پر اپنے دین کی خبر گیری اور دستگیری فرمائی ہے
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ۔ اسلام کو اس نے دنیا میں قائم کیا قرآن کی تعلیم پھیلائی اور اس کی
حفاظت کا بھی وہی خود ذمہ دار ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحه (۱۳)
یہ حدیث ( إِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا - ناقل )
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کی شرح ہے۔ صدی ایک عام آدمی کی عمر ہوتی ہے اس لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا کہ سو سال بعد کوئی نہ رہے گا۔ جیسے صدی جسم کو مارتی
ہے اسی طرح ایک روحانی موت بھی واقع ہوتی ہے اس لئے صدی کے بعد ایک نئی ذریت پیدا ہو جاتی ہے
جیسے اناج کے کھیت ۔ اب دیکھتے ہیں کہ ہرے بھرے ہیں ایک وقت میں بالکل خشک ہوں گے پھر نئے سر
سے پیدا ہو جائیں گے اس طرح پر ایک سلسلہ جاری رہتا ہے۔ پہلے اکا بر سوسال کے اندرفوت ہو جاتے ہیں
اس لئے خدا تعالیٰ ہر صدی پر نیا انتظام کر دیتا ہے جیسا رزق کا سامان کرتا ہے۔ پس قرآن کی حمایت کے
ساتھ یہ حدیث تواتر کا حکم رکھتی ہے۔

کپڑا پہنتے ہیں تو اس کی بھی تجدید کی ضرورت پیدا ہوتی ہے اسی طریق پر نئی ذریت کو تازہ کرنے کے لئے
سنت اللہ اسی طرح جاری ہے کہ ہر صدی پر مجدد آتا ہے۔ (الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ )
پھر جبکہ اس حد تک اسلام کی حالت ہوگئی ہے تو کیا خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لحفظون بالکل غلط ہو گیا ؟ کیا حق نہ تھا کہ اس وقت اس کی حفاظت کی جاتی ؟ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ قوم
پورا پورا صدمہ خریف کا اٹھا چکی ہے اب ضروری ہے کہ اسے ربیع کا حصہ ملے اور اسلام کے پاک درخت کے
پھل پھول نکلیں ۔ سکھوں کے عہد میں اسلام کو جو صدمہ پہنچا ہے وہ بہت ہی نا گوار ہے۔ مساجد گرادی گئیں ۔
وحشیانہ حالت ایسی تھی کہ بانگ اور نماز تک سے روکا جاتا اور شاید ہی کوئی مسلمان ایسا ہو جسے قرآن آتا ہو۔
اپنی حالت بھی انہوں نے سکھوں کی سی بنالی۔ کچھ پہن لئے اور مونچھیں بڑھالیں اور السلام علیکم کی جگہ واہ
گوروجی کی فتح رہ گئی یہ تو وہ حالت تھی جو سکھوں کے عہد میں ہوئی۔ اب جب امن ہوا تو فسق و فجور میں ترقی
کی اور ادھر عیسائیوں نے ہر قسم کے لالچ دے کر ان کو عیسائی بنانا چاہا اور ان کا وار خالی نہیں گیا۔ ہر گرجہ میں
ہر شریف قوم کی لڑکیاں اور لڑکے پاؤ گے جو مرتد ہو کر ان میں مل گئے ہیں وہ کیا دردناک واقعہ ہوتا ہے جب
کسی شریف خاندان کی لڑکی کو پھسلا کر لے جاتے ہیں۔ اور پھر وہ بے پردہ ہو کر پھرتی ہے اور ہر قسم کے
معاصی سے حصہ لیتی ہے۔ ان حالات کو دیکھ کر ایک معمولی عقل کا آدمی بھی کہہ اُٹھے گا کہ یہ زمانہ بالطبع تقاضا
کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مدد آوے ۔ ان لوگوں کا تو ہم منہ بند نہیں کر سکتے جو کہیں کہ اسلام اور
مسلمانوں کا کچھ نہیں بگڑا ۔ ایسے لوگوں کے نزدیک تو اگر سب کے سب دہر یہ ہو جائیں تب بھی کچھ
نہیں بگڑے گا لیکن سچی بات یہی ہے کہ اس وقت اسلام خدا کی مدد کا سخت محتاج ہے۔
اور یہ کیسی خوشی کی بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسے وقت میں اسلام کو بے مدد نہیں چھوڑا ۔ اس نے اپنے قانون
کے موافق مجھے بھیجا ہے تا میں اسے زندہ کروں ۔ الحکم جلد ا ا نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ صفحه (۸)
عقل کے نزدیک بھی زمانہ مسیح کا یہی معلوم ہوتا ہے۔ اسلام اس قدر کمزور ہو گیا ہے کہ ایک وقت ایک
شخص کے مرتد ہو جانے پر اس میں شور پڑ جاتا تھا لیکن اب لاکھوں مرتد ہو گئے ۔ رات دن مخالفت اسلام
میں کتب تصنیف ہو رہی ہیں ۔ اسلام کی بیخ کنی کے واسطے طرح طرح کی تجاویز ہو رہی ہیں ۔ عقل پسند نہیں
کرتی کہ جس خدا نے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کا وعدہ دیا ہے وہ اس وقت اسلام کی حفاظت
نہ کرے اور خاموش رہے ۔ یہ زمانہ کسی قسم کی مصیبت کا اسلام پر ہے کہ شرفا کی اولاد دشمن اسلام ہو کر

گر جاؤں میں چلے گئے اور کھلے طور پر رسول اکرم کی تو ہین ہو رہی ہے۔ ہر ایک قسم کی گالی اور سب وشتم
میں ان کو یاد کیا جاتا ہے ۔ ان تمام امور کو بہ ہلیت مجموعی اگر دیکھا جائے تو عقل کہتی ہے کہ یہی وقت خدا کی
تائید کا ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۱ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)
ایک اعتراض یہ پیش کرتے ہو کہ اس امت میں ۳۰ دجال آنے والے ہیں ۔ اے بد قسمتو کیا تمہارے
لئے دجال ہی رہ گئے کہ اگر ایک کے آنے سے ایمان کے تباہ ہونے میں کوئی کسر رہ جاوے تو پھر دوسرا، تیسرا
اور چوتھا حتی کہ تیس دجال آویں تا کہ ایمان کا نام ونشان نہ رہے۔ اس طرح تو موسیٰ علیہ السلام کی امت ہی
اچھی رہی کہ جس میں پے در پے چار سو نبی آیا ۔ پھر موسیٰ علیہ السلام کے وقت تو عورتوں سے بھی خدا نے کلام
کیا۔ امت محمدیہ کے مرد بھی اس قابل نہ ہوئے کہ خدا ان سے ہم کلام ہوتا پھر یہ بتلاؤ کہ یہ امت مرحومہ کس
طرح ہوئی اس کا نام تو بد نصیب ہونا چاہیے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ۱۳ سو برس گزر گئے اور جس قدر
فیوض و برکات تھے وہ سب سماع کے حکم میں آگئے اب اگر خدا ان کو تازہ کر کے نہ دکھائے تو صرف قصہ کہانی
کے رنگ میں ان کو کون مان سکتا ہے جبکہ تازہ طور پر خدا کی مدد نہیں ۔ نصرت نہیں تو خدا کی حفاظت کیا ہوئی
حالانکہ اس کا وعدہ ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ -
البدر جلد ۳ نمبر ۳۴، ۳۵، ۳۶ مورخه ۸ تا ۱۶ استمبر ۱۹۰۴ صفحه (۸)
یہ اس قرآن کی آیت ہے جس کا حرف حرف محفوظ ہے اور جس کی حفاظت کا ذمہ وار خود اللہ تعالیٰ ہے جب
کہ اس نے فرمایا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ -
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۵)
علماء کی اگر میرے دعوئی سے پہلے کی کتابیں دیکھی جاتی ہیں تو ان سے کس قدر انتظار اور شوق کا پتہ لگتا ہے
گویا وہ تیرھویں صدی کے علامات سے مضطرب اور بے قرار ہو رہے ہیں مگر جب وقت آیا تو اول الکافرین
ٹھیرتے ہیں وہ جانتے تھے کہ ہمیشہ کہتے آتے تھے کہ ہر صدی کے سر پر ایک مجد د اصلاح فساد کے لئے آتا
ہے اور ایک روحانی طبیب مفاسد موجودہ کی اصلاح کے لئے بھیجا جاتا ہے اب چاہیے تو یہ تھا کہ صدی کا سر پا
کر وہ انتظار کرتے ۔ ضرورت کے لحاظ سے ان کو مناسب تھا کہ ایسے مجدد کا انتظار کرتے جو کسرِ صلیب کے
لئے آتا کیونکہ اس وقت سب سے بڑا فتنہ یہی ہے ۔۔۔۔ بتاؤ ایسی حالت اور صورت میں اِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کا
وعدہ کہاں گیا ؟
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۳، ۴)
الغرض ایسے فتنے کے وقت میں قریب تھا کہ دشمن اکٹھے ہو کر ایک دفعہ ہی مسلمانوں کو برگشتہ کر دیتے

لیکن اللہ تعالیٰ کے زبردست ہاتھ نے اسلام کو سنبھالے رکھا۔ یہ بھی ایک دلیل ہے اسلام کی صداقت کی ۔
آج کل کی ترقی بھی اسلام کا ایک معجزہ ہے پس دیکھو کہ مخالفوں نے اپنی ساری طاقتیں اور قوتیں حتی کہ جان
اور مال تک بھی اسلام کے نابود کرنے میں صرف کر دیا۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق نَحْنُ نَزَّلْنَا
الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ یعنی خدا آپ ہی ان نقوش فطرت کو یاد دلانے والا ہے اور خطرہ کے وقت اس کو بچا
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۷)
لے گا۔
اس زمانہ میں خدا نے بڑا فضل کیا اور اپنے دین اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں غیرت کھا کر ایک
انسان کو جو تم میں بول رہا ہے بھیجا تا کہ وہ اس روشنی کی طرف ان کو بلائے ۔ اگر زمانہ میں ایسا فساد اور فتنہ نہ
ہوتا اور دین کے محو کرنے کے واسطے جس قسم کی کوششیں ہو رہی ہیں نہ ہوتیں ، تو چنداں حرج نہ تھا۔ مگر اب تم
دیکھتے ہو کہ ہر طرف یمین و یسار اسلام ہی کو معدوم کرنے کی فکر میں قو میں لگی ہوئی ہیں۔ مجھے یاد ہے اور
براھین احمدیہ میں بھی میں نے ذکر کیا ہے کہ اسلام کے خلاف چھ کروڑ کتا بیں تصنیف اور تالیف ہو کر شائع کی
گئی ہیں۔ عجیب بات ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی تعداد بھی چھ کروڑ اور اسلام کے خلاف کتابوں کا شمار
بھی اسی قدر ۔ اگر اس زیادہ تعداد کو جواب تک ان تصنیفات میں ہوئی ہے چھوڑ بھی دیا جائے ، تو بھی ہمارے
مخالف ایک ایک کتاب ہر ایک مسلمان کے ہاتھ میں دے چکے ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کا جوش غیرت نہ ہوتا ۔ اور
إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ اس کا وعدہ صادق نہ ہوتا تو یقیناً سمجھ لو کہ اسلام آج دنیا سے اُٹھ جاتا اور اس کا نام ونشان
تک مٹ جاتا، مگر نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ۔ خدا کا پوشیدہ ہاتھ اس کی حفاظت کر رہا ہے۔
( رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۷۷، ۷۸)
وَ إِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ ۔
دنیا کی تمام چیزوں کے ہمارے پاس خزانے ہیں مگر بقدر ضرورت و مقتضائے مصلحت و حکمت ہم ان کو
اُتارتے ہیں۔ اس آیت سے صاف طور پر ثابت ہوا کہ ہر یک چیز جو دنیا میں پائی جاتی ہے وہ آسمان سے ہی
اُتری ہے۔ اس طرح پر کہ ان چیزوں کے علل موجبہ اسی خالق حقیقی کی طرف سے ہیں اور نیز اس طرح پر کہ
اُسی کے الہام اور القاء اور سمجھانے اور عقل اور فہم بخشنے سے ہر یک صنعت ظہور میں آتی ہے لیکن زمانہ کی
ضرورت سے زیادہ ظہور میں نہیں آتی اور ہر یک مامور من اللہ کو وسعت معلومات بھی زمانہ کی ضرورت کے
موافق دی جاتی ہے۔ علیٰ ہذا القیاس قرآن کریم کے دقائق و معارف و حقائق بھی زمانہ کی ضرورت کے موافق

ہی کھلتے ہیں ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۱،۴۵۰)
ہر ایک چیز کے ہمارے پاس خزانے ہیں مگر ہم قدر ضرورت سے زیادہ اُن کو نازل نہیں کیا کرتے ۔ پس
یہ
یہ حکمت الہیہ کے برخلاف ہے کہ ایک نبی کو اُمت کی اصلاح کے لئے وہ علوم دئے جائیں جن علوم سے وہ
اُمت مناسبت ہی نہیں رکھتی بلکہ حیوانات میں بھی خدا تعالیٰ کا یہی قانون قدرت پایا جاتا ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۵، ۱۵۶)
انجیل
ایک قانون ہے مختص المقام والزمان اور مختص القوم جیسا کہ انگریز بھی قوانین مختص المقام اور مختص الوقت
نافذ کر دیتے ہیں بعد از وقت ان کا اثر نہیں رہتا ۔ اسی طرح انجیل بھی ایک مختص قانون ہے عام نہیں ۔ مگر
قرآن کریم کا دامن بہت وسیع ہے وہ قیامت تک ایک ہی لا تبدیل قانون ہے اور ہر قوم اور ہر وقت کے لئے
ہے چنانچہ خدائے تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ
یعنی ہم اپنے خزانوں میں سے بقدر معلوم نازل کرتے ہیں انجیل کی ضرورت اسی قدر تھی اس لئے انجیل کا
خلاصہ ایک صفحہ میں آسکتا ہے لیکن قرآن کریم کی ضرورتیں تھیں سارے زمانہ کی اصلاح ۔ قرآن کا مقصد تھا
وحشیانہ حالت سے انسان بنانا۔ انسانی آداب سے مہذب انسان بنانا تا شرعی حدود اور احکام کے ساتھ
مرحلہ طے ہو اور پھر با خدا انسان بنانا۔ یہ لفظ مختصر ہیں مگر اس کے ہزار ہا شعبہ ہیں ۔ چونکہ یہودیوں،
طبیعیوں ، آتش پرستوں اور مختلف اقوام میں بد روشنی کی روح کام کر رہی تھی اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے با علام الہی سب کو مخاطب کر کے کہا يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا (الاعراف : ۱۵۹ ) ۔
اس لئے ضروری تھا کہ قرآن شریف ان تمام تعلیمات کا جامع ہوتا جو وقتاً فوقتاً جاری رہ چکی تھیں اور ان تمام
صداقتوں کو اپنے اندر رکھتا جو آسمان سے مختلف اوقات میں مختلف نبیوں کے ذریعے زمین کے باشندوں کو
پہنچائی گئیں تھیں ۔ قرآن کریم کے مد نظر تمام نوع انسان تھا نہ کوئی خاص قوم اور ملک اور زمانہ اور انجیل کا مد
نظر ایک خاص قوم تھی اس لئے مسیح علیہ السلام نے بار بار کہا کہ میں اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں کی تلاش
میں آیا ہوں ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۸۶)
وَ لَقَدْ عَلِيْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ )
یعنی ہم ان لوگوں کو جانتے ہیں جو تم میں سے آگے بڑھنے والے ہیں اور جو پیچھے رہنے والے ہیں۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۲)

وَالْجَانَّ خَلَقْنَهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُومِ ۔
سورة الحجر
إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ( البقرۃ : ۳۱) سے استنباط ایسا ہو سکتا ہے کہ پہلے سے اس وقت کوئی قوم
موجود ہو اور دوسری جگہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَ الْجَانَّ خَلَقْنَهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُومِ
ایک قوم جان بھی آدم سے پہلے موجود تھی ۔ البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۷)
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ ۔
(انسان ) باعتبار روح عالم صغیر ہے اور بلحاظ شیون وصفات کا ملہ وظلیت تام روح الہی کا مظہر تام ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۷۹،۱۷۸ حاشیه در حاشیه )
جب میں نے اس کا قالب بنالیا اور تجلیات کے تمام مظاہر درست کر لئے اور اپنی روح اس میں پھونک
دی تو تم سب لوگ اس کے لئے زمین پر سجدہ کرتے ہوئے گر جاؤ ۔ سواس آیت میں یہی اشارہ ہے کہ جب
اعمال کا پورا قالب تیار ہو جاتا ہے تو اس قالب میں وہ روح چمک اٹھتی ہے۔ جس کو خدا تعالیٰ اپنی ذات کی
طرف منسوب کرتا ہے۔ کیونکہ دنیوی زندگی کے فنا کے بعد وہ قالب تیار ہوتا ہے اس لئے الہی روشنی جو پہلے
دھیمی تھی یکدفعہ بھڑک اٹھتی ہے۔ اور واجب ہوتا ہے کہ خدا کی ایسی شان کو دیکھ کر ہر ایک سجدہ کرے اور اس
کی طرف کھینچا جائے ۔ سو ہر ایک اس نور کو دیکھ کر سجدہ کرتا ہے۔ اور طبعاً اس طرف آتا ہے بجز ابلیس کے جو
تاریکی سے دوستی رکھتا ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۲۲)
حکمتِ الہیہ نے آدم کو ایسے طور سے بنایا کہ فطرت کی ابتدا سے ہی اس کی سرشت میں دو قسم کے تعلق قائم
کر دیئے ۔ یعنی ایک تعلق تو خدا سے قائم کیا جیسا قرآن شریف میں فرمایا فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ
رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سُجِدِینَ یعنی جب میں اس کو ٹھیک ٹھاک بنالوں اور میں اپنی روح اس میں پھونک دوں تو
اے فرشتو اس وقت تم سجدہ میں گر جاؤ۔
مذکوہ بالا آیت سے صاف ثابت ہے کہ خدا نے آدم میں اس کی پیدائیش کے ساتھ ہی اپنی روح پھونک
کر اس کی فطرت کو اپنے ساتھ ایک تعلق قائم کر دیا۔ سو یہ اس لئے کیا گیا کہ تا انسان کو فطرتاً خدا سے تعلق پیدا
ہو جاوے۔ ایسا ہی دوسری طرف یہ بھی ضروری تھا کہ ان لوگوں سے بھی فطرتی تعلق ہو جو بنی نوع کہلائیں

آج 10 میں سے 10 باقی