سورة صٓ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْمَوْتُ فِي جَمِيعِ الأَقْوَامِ وَالدِّيَارِ تب اس وقت اللہ تعالیٰ نے دیکھا کہ بعث ( یعنی اٹھائے
وَالْجِهَاتِ۔ فَهُنَاكَ رَأَى اللهُ أَنَّ وَقْت جانے کا وقت آچکا ہے اور موت کا وقت اپنی انتہا کو پہنچ
الْبَعْثِ قَدْ أَلَى، وَوَقْتَ الْمَوْتِ بَلَغَ إِلَى گیا ہے تب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو مبعوث فرمایا جس
الْمُنْتَهى فَأَرْسَلَ رَسُولَهُ كَمَا جَرَتْ طرح کہ پہلی صدیوں میں اس کی سنت جاری تھی تا کہ وہ
سُنَّتُه فِي قُرُونِ أُولى، لِيُحْيِي الْمَوْتَى مردوں کو زندہ کرے اور یہ رب الکائنات کا وعدہ پورا ہو کر
وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًا مِّنْ رَّبِّ الْوَرى رہنے والا تھا۔ (ترجمہ از مرتب )
( خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۲۰ تا ۳۲۳)
الا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ ۔
محققوں نے بخاری کی اس حدیث کو ۔۔۔۔۔ مَا مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلَّا وَالشَّيْطَنُ يَمَسُّهُ حِيْنَ يُولَدُ
إِلَّا مَرْيَمَ وَابْنَهَا۔ قرآن کریم کی ان آیات سے مخالف پا کر کہ اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ وَإِنَّ
عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ ( الحجر : (۴۳) - وَسَلَامٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ (مریم : ۱۶) ۔ اس حدیث کی
یہ تاویل کر دی کہ ابن مریم اور مریم سے تمام ایسے اشخاص مراد ہیں جو ان دونوں کی صفت پر ہوں جیسا کہ
شارح بخاری نے اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے۔
قَدْ طَعَنَ الزَّمَخْشَرِى فِي مَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ وَ تَوَقَّفَ فِي صِحَتِهِ وَ قَالَ إِنْ صَحَ فَمَعْنَاهُ كُلُّ
مَنْ كَانَ فِي صِفَتِهِمَا لِقَوْلِهِ تَعَالَى إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ یعنی علامہ زمخشری نے بخاری کی
اس حدیث میں طعن کیا ہے اور اس کی صحت میں اس کو شک ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث معارض قرآن ہے اور
فقط اس صورت میں صحیح متصور ہو سکتی ہے کہ اس کے یہ معنے کئے جائیں کہ مریم اور ابن مریم سے مراد تمام ایسے
لوگ ہیں جو اُن کی صفت پر ہوں ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۹ ، ۶۱۰ )
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَوِينَ )
آیت إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَ ۔۔۔۔۔ صاف دلالت کر رہی ہے کہ مس شیطان سے محفوظ
ہونا ابن مریم سے مخصوص نہیں ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۹۳)
اے شیطان ! میرے بندے جو ہیں جنہوں نے میری مرضی کی راہوں پر قدم مارا ہے ان پر تیرا تسلط
نہیں ہوسکتا۔ سو جب تک انسان تمام کجیوں اور نالائق خیالات اور بے ہودہ طریقوں کو چھوڑ کر صرف
آستانہ الہی پر گرا ہوا نہ ہو جائے تب تک وہ شیطان کی کسی عادت سے مناسبت رکھتا ہے اور شیطان مناسبت
کی وجہ سے اس کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس پر دوڑتا ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۵۴)
اور یہ سوال کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں جبر کے طور پر بعضوں کو جہنمی ٹھہرا دیا ہے اور خواہ نخواہ
شیطان کا تسلط ان پر لازمی طور پر رکھا گیا ہے یہ ایک شرمناک غلطی ہے اللہ جل شانۂ قرآن شریف میں
فرماتا ہے : إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن کہ اے شیطان میرے بندوں پر تیرا کچھ بھی تسلط نہیں
دیکھئے کس طرح پر اللہ تعالیٰ انسان کی آزادی ظاہر کرتا ہے۔ منصف کے لئے اگر کچھ دل میں انصاف رکھتا ہو
تو یہی آیت کافی ہے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۲)
پھر ڈ پٹی صاحب فرماتے ہیں کہ اسلام کا یہ عقیدہ ہے کہ خیر اور شر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ افسوس کہ
ڈپٹی صاحب کیسے صحیح معنے سے پھر گئے ۔ واضح ہو کہ اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ خدا تعالیٰ شر کو بحیثیت شر پیدا
کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ صاف فرماتا ہے اِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَن یعنی اے شیطان ، شر
پہنچانے والے! میرے بندوں پر تیرا تسلط نہیں بلکہ اس فقرہ کے یہ معنے ہیں کہ ہر ایک چیز کے اسباب خواہ وہ
چیز خیر میں داخل ہے یا شر میں خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہیں ۔ مثلاً اگر شراب کے اجزاء جن سے شراب بنتی ہے
موجود نہ ہوں تو پھر شرابی کہاں سے شراب بناسکیں اور پی سکیں لیکن اگر اعتراض کرنا ہے تو پہلے اس آیت پر
وو
اعتراض کیجئے کہ ۔ سلامتی کو بناتا اور بلا کو پیدا کرتا ہے۔“ یسعیا ۷/۴۵۔
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۴۱)
افسوس کہ بعض پادری صاحبان نے اپنی تصنیفات میں حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت اس واقعہ کی تفسیر
ان کو ایک پہاڑی پر شیطان لے گیا۔ اس قدر جرات کی ہے کہ وہ لکھتے ہیں کہ یہ کوئی خارجی بات
بتھی جس کو دنیا دیکھتی اور جس کو یہودی بھی مشاہدہ کرتے بلکہ یہ تین مرتبہ شیطانی الہام حضرت مسیح کو ہوا تھا
جس کو انہوں نے قبول نہ کیا مگر انجیل کی ایسی تفسیر سننے سے ہمارا تو بدن کا نپتا ہے کہ مسیح اور پھر شیطانی الہام ۔
ہاں اگر اس شیطانی گفتگو کو شیطانی الہام نہ مانیں اور یہ خیال کریں کہ در حقیقت شیطان نے مجسم ہو کر
حضرت عیسی علیہ السلام سے ملاقات کی تھی تو یہ اعتراض پیدا ہوتا ہے کہ اگر شیطان نے جو پرانا سانپ ہے
فی الحقیقت اپنے تئیں جسمانی صورت میں ظاہر کیا تھا اور وجود خارجی کے ساتھ آدمی بن کر یہودیوں کے ایسے
متبرک معبد کے پاس آ کر کھڑا ہو گیا تھا جس کے ارد گرد صد ہا آدمی رہتے تھے تو ضرور تھا کہ اس کے دیکھنے
کے لئے ہزاروں آدمی جمع ہو جاتے بلکہ چاہئے تھا کہ حضرت مسیح آواز مار کر یہودیوں کو شیطان دکھلا دیتے جس
کے وجود کے کئی فرقے منکر تھے۔ اور شیطان کا دکھلا دینا حضرت مسیح کا ایک نشان ٹھہرتا جس سے بہت آدمی
ہدایت پاتے اور رومی سلطنت کے معزز عہدہ دار شیطان کو دیکھ کر اور پھر اس کو پرواز کرتے ہوئے مشاہدہ کر
کے ضرور حضرت مسیح کے پیرو ہو جاتے مگر ایسا نہ ہوا۔ اس سے یقین ہوتا ہے کہ یہ کوئی روحانی مکالمہ تھا جس کو
دوسرے لفظوں میں شیطانی الہام کہہ سکتے ہیں مگر میرے خیال میں یہ بھی آتا ہے کہ یہودیوں کی کتابوں میں
بہت سے شریر انسانوں کا نام بھی شیطان رکھا گیا ہے۔ چنانچہ اسی محاورہ کے لحاظ سے مسیح نے بھی ایک اپنے
بزرگ حواری کو جس کو انجیل میں اس واقعہ کی تحریر سے چند سطر ہی پہلے بہشت کی کنجیاں دی گئی تھیں شیطان کہا
ہے۔ پس یہ بات بھی قرین قیاس ہے کہ کوئی یہودی شیطان ٹھٹھے اور ہنسی کے طور پر حضرت مسیح علیہ السلام کے
پاس آیا ہو گا اور آپ نے جیسا کہ پطرس کا نام شیطان رکھا اس کو بھی شیطان کہہ دیا ہوگا اور یہودیوں میں اس
قسم کی شرارتیں بھی تھیں۔ اور ایسے سوال کرنا یہودیوں کا خاصہ ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ یہ سب قصہ ہی
جھوٹ ہو جو عمداً یا دھو کہ کھانے سے لکھ دیا ہو۔ کیونکہ یہ انجیلیں حضرت مسیح کی انجیلیں نہیں ہیں اور نہ ان کی
تصدیق شدہ ہیں بلکہ حواریوں نے یا کسی اور نے اپنے خیال اور عقل کے موافق لکھا ہے۔ اسی وجہ سے ان
میں باہمی اختلاف بھی ہے۔ لہذا کہہ سکتے ہیں کہ ان خیالات میں لکھنے والوں سے غلطی ہوگئی۔ جیسا کہ یہ غلطی
ہوئی کہ انجیل نویسوں میں سے بعض نے گمان کیا کہ گویا حضرت مسیح صلیب پر فوت ہو گئے ہیں۔ ایسی
غلطیاں حواریوں کی سرشت میں تھیں کیونکہ انجیل ہمیں خبر دیتی ہے کہ ان کی عقل باریک نہ تھی ۔ ان کے
حالات نا قصہ کی خود حضرت مسیح گواہی دیتے ہیں کہ وہ فہم اور درایت اور عملی قوت میں بھی کمزور تھے۔ بہر حال
یہ سچ ہے کہ پاکوں کے دل میں شیطانی خیال مستحکم نہیں ہو سکتا۔ اور اگر کوئی تیرتا ہوا سرسری وسوسہ ان کے دل
کے نزدیک آ بھی جائے تو جلد تر وہ شیطانی خیال دور اور دفع کیا جاتا ہے اور ان کے پاک دامن پر کوئی داغ
نہیں لگتا قرآن شریف میں اس قسم کے وسوسہ کو جو ایک کم رنگ اور ناپختہ خیال سے مشابہ ہوتا ہے طائف
کے نام سے موسوم کیا ہے اور لغت عرب میں اس کا نام طائف اور طوف اور طیف اور طیف بھی ہے۔ اور
اس وسوسہ کا دل سے نہایت ہی کم تعلق ہوتا ہے گویا نہیں ہوتا۔ یا یوں کہو کہ جیسا کہ دور سے کسی درخت کا سایہ
بہت ہی خفیف سا پڑتا ہے ایسا ہی یہ وسوسہ ہوتا ہے اور ممکن ہے کہ شیطان لعین نے حضرت مسیح علیہ السلام کے
دل میں اسی قسم کے خفیف وسوسہ کے ڈالنے کا ارادہ کیا ہو۔ اور انہوں نے قوت نبوت سے اس وسوسہ کو دفع کر
دیا ہو۔ اور ہمیں یہ کہنا اس مجبوری سے پڑا ہے کہ یہ قصہ صرف انجیلوں میں ہی نہیں ہے بلکہ ہماری احادیث
صحیحہ میں بھی ہے۔ چنانچہ لکھا ہے ۔۔۔۔۔ طاؤس نے ابی ہریرہ سے کہا شیطان عیسی کے پاس آیا اور کہا کہ کیا تو
گمان نہیں کرتا کہ تو سچا ہے۔ اس نے کہا کہ کیوں نہیں شیطان نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو اس پہاڑ پر چڑھ جا اور
پھر اس پر سے اپنے تئیں نیچے گرادے ۔ حضرت عیسیٰ نے کہا کہ تجھ پر واویلا ہو کیا تو نہیں جانتا کہ خدا نے فرمایا
ہے کہ اپنی موت کے ساتھ میرا امتحان نہ کر کہ میں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں ۔ اب ظاہر ہے کہ شیطان ایسی طرز
سے آیا ہوگا جیسا کہ جبرائیل پیغمبروں کے پاس آتا ہے۔ کیونکہ جبرائیل ایسا تو نہیں آتا جیسا کہ انسان کسی
گاڑی میں بیٹھ کر یا کسی کرایہ کے گھوڑے پر سوار ہو کر اور پگڑی باندھ کر اور چادر اوڑھ کر آتا ہے بلکہ اس کا
آنا عالم ثانی کے رنگ میں ہوتا ہے۔ پھر شیطان جو کمتر اور ذلیل تر ہے کیوں کر انسانی طور پر کھلے کھلے آ سکتا
ہے۔ اس تحقیق سے بہر حال اس بات کو ماننا پڑتا ہے جو ڈریپر نے بیان کی ہے لیکن یہ کہہ سکتے ہیں کہ حضرت
عیسی علیہ السلام نے قوت نبوت اور نور حقیت کے ساتھ شیطانی القا کو ہرگز ہرگز نزدیک آنے نہیں دیا اور اس
کے ذب اور دفع میں فوراً مشغول ہو گئے ۔ اور جس طرح نور کے مقابل پر ظلمت ٹھہر نہیں سکتی اسی طرح
شیطان ان کے مقابل پر ٹھہر نہیں سکا اور بھاگ گیا۔ یہی اِن عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَن کے صحیح معنے
ہیں۔ کیونکہ شیطان کا سلطان یعنی تسلط در حقیقت ان پر ہے جو شیطانی وسوسہ اور الہام کو قبول کر لیتے ہیں ۔
لیکن جو لوگ دور سے نور کے تیر سے شیطان کو مجروح کرتے ہیں اور اس کے منہ پر زجر اور توبیخ کا جو تہ
مارتے ہیں اور اپنے منہ سے وہ کچھ بکے جائے اس کی پیروی نہیں کرتے وہ شیطانی تسلط سے مستثنیٰ ہیں مگر
چونکہ ان کو خدا تعالیٰ مَلَكُوتِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (الاعراف : ۱۸۶) دکھانا چاہتا ہے اور شیطان مَلَكُوتِ الْأَرْضِ
میں سے ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہ مخلوقات کے مشاہدہ کا دائرہ پورا کرنے کے لئے اس عجیب الخلقت
وجود کا چہرہ دیکھ لیں اور کلام سن لیں جس کا نام شیطان ہے اس سے ان کے دامن تنزہ اور عصمت کو کوئی داغ
نہیں لگتا۔
( ضرورت الامام، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۰۴۸۴
۴ تا ۷ ۴۸)
وہ لوگ جو اپنے صدق اور وفا اور عشق الہی میں کمال کے درجہ پر پہنچ جاتے ہیں اُن پر شیطان تسلّط نہیں پا
سکتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِن عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَ ۔
سورة الحجر
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳، ۴)
جس میں شیطان کا حصہ نہیں رہا اور وہ سفلی زندگی سے ایسا دور ہوا کہ گویا مر گیا اور راستباز اور وفادار بندہ
بن گیا اور خدا کی طرف آگیا اُس پر شیطان حملہ نہیں کر سکتا ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ
لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن ۔ جو شیطان کے ہیں اور شیطان کی عادتیں اپنے اندر رکھتے ہیں اُنہیں کی طرف شیطان
دوڑتا ہے کیونکہ وہ شیطان کے شکار ہیں ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۴۲)
روح القدس کے فرزند تمام وہ سعادتمند اور راستباز ہیں جن کی نسبت إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمُ
سلطان وارد ہے۔ قرآن کریم سے دو قسم کی مخلوق ثابت ہوتی ہے اول وہ جو روح القدس کے فرزند ہیں
دوسرے وہ جو شیطان کے فرزند ہیں۔ پس اس میں مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخہ ۳۱ مئی ۱۹۰۳ء صفحہ (۳)
لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابِ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ ۔
ایک روز یہ ذکر آ گیا ہے کہ دوزخ کے سات دروازے ہیں اور بہشت کے آٹھ ۔ اس کا کیا سر ہے۔
تو ایک دفعہ ہی میرے دل میں ڈالا گیا کہ اصول جرائم بھی سات ہی ہیں اور نیکیوں کے اصول بھی سات ۔
بہشت کا جو آٹھواں دروازہ ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت کا دروازہ ہے۔
دوزخ کے سات دروازوں کے جو اصول جرائم سات ہیں ان میں سے ایک بدظنی ہے۔ بدظنی کے
ذریعہ بھی انسان ہلاک ہوتا ہے اور تمام باطل پرست بدطنی سے گمراہ ہوئے ہیں۔
دوسر اصول تکبر ہے۔ تکبر کرنے والا اہل حق سے الگ رہتا ہے اور اسے سعادت مندوں کی طرح اقرار کی
توفیق نہیں ملتی ۔
تیسرا اصول جہالت ہے یہ بھی ہلاک کرتی ہے۔
چوتھا اصول اتباع ھوئی ہے۔
پانچواں کورانہ تقلید ہے۔ غرض اس طرح پر جرائم کے سات اصول ہیں اور یہ سب کے سب قرآن شریف
سے مستنبط ہوتے ہیں خدا تعالیٰ نے ان دروازوں کا علم مجھے دیا ہے۔ جو گناہ کوئی بتائے وہ ان کے نیچے آجاتا
ہے۔ کورانہ تقلید اور اتباع ھوئی کے ذیل میں بہت سے گناہ آتے ہیں ۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)
وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ )
یہ ایک پیشگوئی ہے کہ آئندہ زمانہ میں آپس میں رنجشیں ہوں گی لیکن غل ان کے سینوں میں سے کھینچ
لیویں گے۔ وہ بھائی ہوں گے تختوں پر بیٹھنے والے۔ (البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۵)
قرآن شریف صحابہ کی تعریف سے بھرا پڑا ہے اور ان کی ایسی تکمیل ہوئی کہ دوسری کوئی قوم ان کی نظیر
نہیں رکھتی۔ پھر ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے جزا بھی بڑی دی یہاں تک کہ اگر با ہم کوئی رنجش بھی ہوگئی تو اس
کے لئے فرمایا وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ الآية - الحكم جلد ۱۰ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۴)
یہ تو شیعوں کا مذہب ہے کہ صحابہ کے درمیان آپس میں ایسی سخت دشمنی تھی ۔ یہ غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ
اس کی تردید میں فرماتا ہے کہ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ - برادریوں کے درمیان آپس میں
دشمنیاں ہوا کرتی ہیں مگر شادی ، مرگ کے وقت وہ سب ایک ہو جاتے ہیں۔ اخیار میں خونی دشمنی کبھی نہیں
ہوتی۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۸ )
لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ )
جو لوگ بہشت میں داخل کئے جائیں گے پھر اس سے نکالے نہیں جائیں گے اور قرآن شریف میں
اگر چہ حضرت مسیح کے بہشت میں داخل ہونے کا بہ تصریح کہیں ذکر نہیں لیکن ان کی وفات پا جانے کا تین جگہ
ذکر ہے اور مقدس بندوں کے لئے وفات پانا اور بہشت میں داخل ہونا ایک ہی حکم میں ہے کیونکہ برطبق آیت
قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ يُسَ : ۲۷) وَادْخُلِي جَنَّتِي ( الفجر : ۳۱) وہ بلا توقف بہشت میں داخل کئے جاتے
ہیں ۔ اب مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں گروہ پر واجب ہے کہ اس امر کو غور سے جانچیں کہ کیا یہ ممکن ہے کہ
ایک مسیح جیسا مقرب بندہ بہشت میں داخل کر کے پھر اُس سے باہر نکال دیا جائے؟ کیا اس میں خدائے تعالیٰ
کے اس وعدہ کا تختلف نہیں جو اس کی تمام پاک کتابوں میں بتواتر و تصریح موجود ہے کہ بہشت میں داخل
ہونے والے پھر اس سے نکالے نہیں جائیں گے ۔ کیا ایسے بزرگ اور حتمی وعدہ کا ٹوٹ جانا خدائے تعالیٰ کے
تمام وعدوں پر ایک سخت زلزلہ نہیں لاتا ؟ پس یقینا سمجھو کہ ایسا اعتقاد رکھنے میں نہ صرف مسیح پر نا جائز مصیبت
وارد کرو گے بلکہ ان لغو باتوں سے خدائے تعالیٰ کی کسر شان اور کمال درجہ کی بے ادبی بھی ہوگی اس امر کو ایک
بڑے غور اور دیدہ تعمق سے دیکھنا چاہیئے کہ ایک ادنی اعتقاد سے جس سے نجات پانے کے لئے استعارہ کی راہ
موجود ہے بڑی بڑی دینی صداقتیں آپ کے ہاتھ سے فوت ہوتی ہیں اور در حقیقت یہ ایک ایسا فاسد اعتقاد
ہے جس میں ہزاروں خرابیاں سخت اُلجھن کے ساتھ گرہ در گرہ لگی ہوئی ہیں اور مخالفوں کو ہنسی اور ٹھٹھے کے لئے
موقعہ ہاتھ آتا ہے۔
( توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۴، ۵۵)
ہمارے عقیدہ کے موافق خدائے تعالیٰ کا بہشتیوں کے لئے یہ وعدہ ہے کہ وہ کبھی اس ہے کہ وہ بھی اس سے نکالے نہیں
جائیں گے پھر تعجب کہ ہمارے علماء کیوں حضرت مسیح کو اس فردوسِ بریں سے نکالنا چاہتے ہیں آپ ہی یہ
قصے سناتے ہیں کہ حضرت ادریس جب فرشتہ ملک الموت سے اجازت لے کر بہشت میں داخل ہوئے تو
ملک الموت نے چاہا کہ پھر باہر آویں لیکن حضرت ادریس نے باہر آنے سے انکار کیا اور یہ آیت سنادی و ما
هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ اب میں پوچھتا ہوں کہ کیا حضرت مسیح اس آیت سے فائدہ حاصل کرنے کے مستحق
نہیں ہیں کیا یہ آیت اُن کے حق میں منسوخ کا حکم رکھتی ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ وہ اس لئے اس تنزل کی
حالت میں بھیجے جائیں گے کہ بعض لوگوں نے انہیں ناحق خدا بنایا تھا تو یہ ان کا قصور نہیں ہے لا تَزِرُ وَازِرَةٌ
وزْرَ أُخرى (الانعام : ۱۶۵) ما سوائے اس کے یہ بات بھی نہایت غور کے قابل ہے کہ یہ خیال کہ سچ مچ
مسیح بن مریم ہی بہشت سے نکل کر دنیا میں آجائیں گے تصریحات قرآنیہ سے بکلی مخالف ہے۔ قرآن شریف
تین جگہ حضرت مسیح کا فوت ہو جانا کھلے کھلے طور پر بیان کرتا ہے اور حضرت مسیح کی طرف سے یہ عذر پیش
ضلالت کے زمانہ سے پہلے فوت ہو چکا تھا۔
کرتا ہے کہ عیسائیوں نے جو انہیں اپنے زعم میں خدا بنادیا تو اس سے مسیح پر کوئی الزام نہیں کیونکہ وہ اس
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴۹،۱۴۸)
بہشت میں داخل ہونے والے ہر یک رنج اور تکلیف سے رہائی پاگئے اور وہ کبھی اس سے نکالے نہیں
جائیں گے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۰)
اس جگہ بظاہر یہ اعتراض لازم آتا ہے کہ جب کہ ہر ایک مومن طیب اور طاہر جن کی گردن پر کوئی بوجھ گناہ
اور معاصی کا نہیں بلا توقف بہشت میں داخل ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں حشر اجساد اور اس کے تمام لوازم
متعلقہ سے انکار لازم آتا ہے۔ کیونکہ جب کہ بہشت میں داخل ہو چکے تو پھر بموجب آیت وَ مَا هُمْ مِنْهَا
بمُخْرَجِينَ اُن کا بہشت سے نکلنا منع ہے۔ پس اس سے تمام کارخانہ حشر اجساد و واقعات معاد کا باطل ہوا ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا عقیدہ جو مومنین مطہرین بلا توقف بہشت میں داخل ہو جاتے ہیں یہ میری طرف
سے نہیں بلکہ یہی عقیدہ ہے جس کی قرآن شریف نے تعلیم دی ہے۔ اور دوسری تعلیم جو قرآن شریف میں ہے
جو حشر اجساد ہوگا اور مردے زندہ ہوں گے وہ بھی حق ہے اور ہم اس پر ایمان لاتے ہیں صرف فرق یہ ہے کہ یہ
بهشت میں داخل ہونا صرف اجمالی رنگ میں ہے اور اس صورت میں جو مومنوں کو مرنے کے بعد بلا توقف
اجسام دیئے جاتے ہیں وہ اجسام ابھی ناقص ہیں مگر حشر اجساد کا دن تجلی اعظم کا دن ہے اور اُس دن کامل
اجسام ملیں گے اور بہشتیوں کا تعلق کسی حالت میں بہشت سے الگ نہیں ہوگا ۔ مِنْ وَجْہ وہ بہشت میں
ہوں گے اور مِنْ وَجْہِ خدا تعالیٰ کے سامنے آئیں گے ۔ کیا وہ شہداء جو سبز چڑیوں کی طرح بہشت میں پھل
کھاتے ہیں کیا وہ چڑیاں بہشت سے باہر نکل کر خدا کے سامنے پیش نہیں ہوں گی؟ فتدبر ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۸۷ حاشیه )
وَ لَقَدْ آتَيْنَكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ ۔
ہم نے تجھے اے رسول سات آیتیں سورۃ فاتحہ کی عطا کی ہیں جو مجمل طور پر تمام مقاصد قرآنیہ پر مشتمل
ہیں اور ان کے مقابلہ پر قرآن عظیم بھی عطا فرمایا ہے جو مفصل طور پر مقاصد دینیہ کو ظاہر کرتا ہے اور اسی جہت
سے اس سورۃ کا نام ام الکتاب اور سورۃ الجامع ہے۔ اُمّ الکتاب اس جہت سے کہ جمیع مقاصد قرآنیہ اس سے
مستخرج ہوتے ہیں۔ اور سورۃ الجامع اس جہت سے کہ علوم قرآنیہ کے جمیع انواع پر بصورت اجمالی مشتمل ہے
اسی جہت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ جس نے سورۃ فاتحہ کو پڑھا گویا اس نے سارے
قرآن کو پڑھ لیا۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۸۱،۵۸۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
فَاصْدَعُ بِمَا تُؤْمَرُ وَ أَعْرِضُ عَنِ الْمُشْرِكِينَ ۔
رسول وہی کام کرتا ہے جس کا حکم دیا جاتا ہے جیسے خدا فرماتا ہے فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ جس کا حکم نہ دیا
جائے اس کے برخلاف کچھ کہنا یا کرنا گستاخی ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ راگست ۱۹۰۳ صفحه ۲۳۴)
جب کسی امر کے متعلق وحی الہی آجاتی ہے تو پھر مامور اس کے پہنچانے میں کسی کی پروانہیں کرتے اور اس
کا چھپانا اسی طرح شرک سمجھتے ہیں جس طرح وحی الہی سے اطلاع پانے کے بغیر کسی امر کی اشاعت شرک سمجھتے
ہیں اگر وہ اس بات کو جس کی اطلاع وحی الہی کے ذریعہ سے نہیں ملی ۔ بیان کرتا ہے تو گویا وہ یہ سمجھتا ہے کہ
اسے وہ سوجھتا ہے جو خدا کو بھی نہیں سوجھتا اور اس گستاخی سے وہ مشرک ہو۔
إِنَّا كَفَيْنَكَ الْمُسْتَهْزِيْنَ ۔
ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲)
وہ جو تجھ سے اور تیرے الہام سے ہنسی کرتے ہیں ہم ان کے لئے کافی ہیں یعنی تجھے صبر چاہیے۔
وَاعْبُدُ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۶۹ حاشیه )
مفسر کہتے ہیں کہ یقین سے مراد موت ہے مگر موت روحانی مراد ہے اور یہ ظاہری بات ہے کہ اس کا
مقصود بالذات کیا ہو جس کی تلاش کرنے کے لئے یہاں ایما اور اشارہ ہے مگر میں کہتا ہوں کہ وہ روحانی
موت ہو یا تمہاری زندگی خدا ہی کی راہ میں وقف ہو۔ مومن کو لازم ہے کہ اس وقت تک عبادت سے نہ تھکے
اور سست نہ ہو جب تک یہ جھوٹی زندگی بھسم نہ ہو جاوے اور اس کی جگہ نئی زندگی جو ابدی اور راحت بخش
زندگی ہے اس کا سلسلہ شروع نہ ہو جاوے اور جب تک اسی عارضی حیات دنیا کی سوزش اور جلن دور ہو کر
ایمان میں ایک لذت اور روح میں ایک سکینت اور استراحت پیدا نہ ہو۔ یقیناً سمجھو کہ جب تک انسان
اس حالت تک نہ پہنچے ایمان کامل اور ٹھیک نہیں ہوتا ۔ اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا ہے کہ تو عبادت
کرتا رہ جب تک کہ تجھے یقین کامل کا مرتبہ حاصل نہ ہو اور تمام حجاب اور ظلماتی پر دے دور ہو کر یہ سمجھ
میں آجاوے کہ اب میں وہ نہیں ہوں جو پہلے تھا بلکہ اب تو نیا ملک نئی زمین ، نیا آسمان ہے اور میں بھی کوئی
نئی مخلوق ہوں یہ حیات ثانی وہی ہے جس کو صوفی بقا کے نام سے موسوم کرتے ہیں ۔ جب انسان اس درجہ پر
پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی روح کا نفخ اس میں ہوتا ہے۔ ملائکہ کا اس پر نزول ہوتا ہے۔ یہی وہ راز تھا جس
پر پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسبت فرمایا کہ اگر کوئی چاہے کہ مردہ میت کو
زمین پر چلتا ہوا دیکھے تو وہ ابو بکر کو دیکھے۔ اور ابو بکر کا درجہ اس کے ظاہری اعمال سے ہی نہیں بلکہ اس بات
سے ہے جو اس کے دل میں ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ راگست ۱۹۰۰ صفحه ۳)
صوفیوں نے لکھا ہے کہ ہر ایک انسان کے لئے باب الموت کا طے کرنا ضروری ہے اس پر ایک قصہ بھی
کے پاس ایک طوطا تھا جب وہ شخص سفر کو چلا تو اس نے طوطہ سے پوچھا کہ تو بھی کچھ کہہ۔طوطہ
ہے کہ ایک شخص کے
نے کہا کہ اگر تو فلاں مقام پر گزرے تو ایک بڑا درخت ملے گا اس پر بہت سے طوطے ہوں گے ان کو میرا یہ
پیغام پہنچا دینا کہ تم بڑے خوش نصیب ہو کہ کھلی ہوا میں آزادانہ زندگی بسر کرتے ہو اور ایک میں بے نصیب
ہوں کہ قید میں ہوں ۔ وہ شخص جب اس درخت کے پاس پہنچا تو اس نے طوطوں کو وہ پیغام پہنچایا۔ ان میں
سے ایک طوطہ درخت سے گرا اور پھڑک پھڑک کر جان دے دی۔ اس کو یہ واقعہ دیکھ کر کمال افسوس ہوا کہ
اس کے ذریعہ سے ایک جان ہلاک ہوئی۔ مگر سوائے صبر کے کیا چارہ تھا۔ جب سفر سے وہ واپس آیا تو اس نے
اپنے طوطہ کو سارا واقعہ سنایا اور اظہار غم کیا۔ یہ سنتے ہی وہ طوطہ جو پنجرہ میں تھا پھڑ کا اور پھڑک پھڑک کر جان
یہ واقعہ دیکھ کر اس شخص کو اور بھی افسوس ہوا کہ اس کے ہاتھ سے دوخون ہوئے۔ آخر اس نے طوطہ کو
پنجرہ سے نکال کر باہر پھینک دیا تو وہ طوطہ جو پنجرہ سے مردہ سمجھ کر پھینک دیا تھا اُڑ کر دیوار پر جا بیٹھا اور کہنے لگا
کہ در اصل نہ وہ طوطہ مرا تھا اور نہ میں ۔ میں نے تو اس سے راہ پوچھی تھی کہ اس قید سے آزادی کیسے حاصل ہو
سواس نے مجھے بتایا کہ آزادی تو مر کر حاصل ہوتی ہے پس میں نے بھی موت اختیار کی تو آزاد ہو گیا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲۳۴، ۲۳۵)
دے
یہ سچی بات ہے کہ نفس امارہ کی تاروں میں جو یہ جکڑا ہوا ہے اس سے رہائی بغیر موت کے ممکن ہی نہیں ۔
اسی موت کی طرف اشارہ کر کے قرآن شریف میں فرمایا ہے وَ اعْبُدُ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ۔ اس جگہ
یقین سے مراد موت بھی ہے یعنی انسان کی اپنی ہوا و ہوس پر پوی فنا طاری ہو کر اللہ تعالیٰ کی اطاعت رہ
جاوے اور وہ یہاں تک ترقی کرے کہ کوئی جنبش اور حرکت اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی نہ ہو۔
سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ موت انسان پر وارد ہو جاتی ہے تو سب عبادتیں
ساقط ہو جاتی ہیں اور پھر خود ہی سوال کرتے ہیں کہ کیا انسان اباحتی ہو جاتا ہے اور سب کچھ اس کے لئے جائز
ہو جاتا ہے؟ پھر آپ ہی جواب دیا ہے کہ یہ بات نہیں کہ وہ اباحتی ہو جاتا ہے بلکہ بات اصل یہ ہے کہ عبادت
کے انتقال اس سے دور ہو جاتے ہیں اور پھر تکلف اور تصنع سے کوئی عبادت وہ نہیں کرتا بلکہ عبادت ایک شیریں
اور لذیذ غذا کی طرح ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی نافرمانی اور مخالفت اس سے ہو سکتی ہی نہیں اور خدا تعالیٰ
کا ذکر اس کے لئے لذت بخش اور آرام دہ ہوتا ہے ۔ یہی وہ مقام ہے جہاں کہا جاتا ہے اِعْمَلُوا مَا
شِئْتُم ( حم السجدة : ۴۱) ۔ اس کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ نواہی کی اجازت ہو جاتی ہے۔ نہیں بلکہ وہ خود
ہی نہیں کر سکتا۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ کوئی خصی ہو اور اس کو کہا جاوے کہ تو جو مرضی ہے کر ۔ وہ کیا کر سکتا
ہے اس سے فسق و فجور مراد لینا کمال درجہ کی بے حیائی اور حماقت ہے یہ تو اعلیٰ درجہ کا مقام ہے جہاں کشف
حقائق ہوتا ہے۔ صوفی کہتے ہیں اس کے کمال پر الہام ہوتا ہے اس کی رضا اللہ تعالیٰ کی رضا ہو جاتی ہے اس
وقت اسے یہ حکم ملتا ہے۔
پس انتقال عبادت اس سے دور ہو کر عبادت اس کے لئے غذا شیریں کا کام دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ
هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ (البقرة : ۲۶) فرمایا گیا ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۳، ۴)
اس کی راہ پر چلا جاوے یہاں تک کہ مر جاوے۔ وَاعْبُدُ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ کے یہی معنے ہیں
وہ موت جب آتی ہے تو ساتھ ہی یقین بھی آجاتا ہے موت اور یقین ایک ہی بات ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۸)
اگر یقین کی لذت پیدا ہو جائے تو شاید انسان دنیا طلبی کے ارادوں کو خود ترک کر دے کیونکہ اس سے بڑھ
کر کوئی لذت نہیں کہ اس بات کو آزما لیا جائے کہ در حقیقت خدا موجود ہے اور درحقیقت وہ قادر ہے جو چاہتا
ہے کرتا ہے۔ وہ کریم و رحیم ہے۔ ان لوگوں کو ضائع نہیں کرتا جو اس کے آستانہ پر گرتے ہیں۔
) مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۴۱۴)