سورة النُّور
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ لِسَانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ
اعْجَمِيٌّ وَهُذَا لِسَانُ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ
یہ تو ان لوگوں کا حال تھا جو عیسائیوں اور یہودیوں میں اہل علم اور صاحب انصاف تھے کہ جب وہ ایک
طرف آنحضرت کی حالت پر نظر ڈال کر دیکھتے تھے کہ محض اتی ہیں کہ تربیت اور تعلیم کا ایک نقطہ بھی نہیں سیکھا
اور نہ کسی مہذب قوم میں بود و باش رہی اور نہ مجالس علمیہ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اور دوسری طرف وہ قرآن شریف
میں صرف پہلی کتابوں کے قصے نہیں بلکہ صد بابار یک صداقتیں دیکھتے تھے جو پہلی کتابوں کی مکمل اور مستم تھیں
تو آنحضرت کی حالت امیت کو سوچنے سے اور پھر اس تاریکی کے زمانہ میں ان کمالات علمیہ کو دیکھنے سے اور
نیز انوار ظاہری و با
و باطنی کے مشاہدہ سے نبوت آنحضرت کی ان کو اظہر من الشمس معلوم ہوتی تھی اور ظاہر نے
ہے
کہ اگر ان مسیحی فاضلوں کو آنحضرت کے امی اور مؤید من اللہ ہونے پر یقین کامل نہ ہوتا تو ممکن نہ تھا کہ وہ
ایک ایسے دین سے جس کی حمایت میں ایک بڑی سلطنت قیصر روم کی قائم تھی اور جو نہ صرف ایشیا میں بلکہ
بعض حصوں یورپ میں بھی پھیل چکا تھا اور بوجہ اپنی مشر کا نہ تعلیم کے دنیا پرستوں کو عزیز اور پیارا معلوم ہوتا
تھا صرف شک اور شبہ کی حالت میں الگ ہو کر ایسے مذہب کو قبول کر لیتے جو بباعث تعلیم توحید کے تمام
مشرکین کو برا معلوم ہوتا تھا اور اُس کے قبول کرنے والے ہر وقت چاروں طرف سے معرض ہلاکت اور بلا
میں تھے پس جس چیز نے ان کے دلوں کو اسلام کی طرف پھیرا وہ یہی بات تھی جو انہوں نے آنحضرت کو
محض اتی اور سرا پا مؤید من اللہ پایا اور قرآن شریف کو بشری طاقتوں سے بالاتر دیکھا اور پہلی کتابوں میں اس
آخری نبی کے آنے کے لئے خود بشارتیں پڑھتے تھے سو خدا نے ان کے سینوں کو ایمان لانے کے لئے
کھول دیا۔ اور ایسے ایماندار نکلے جو خدا کی راہ میں اپنے خونوں کو بہایا اور جو لوگ عیسائیوں اور یہودیوں اور
عربوں میں سے نہایت درجہ کے جاہل اور شریر اور بد باطن تھے ان کے حالات پر بھی نظر کرنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ وہ بھی یہ یقین کامل آنحضرت کو امی جانتے تھے اور اسی لئے جب وہ بائیل کے بعض قصے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور امتحان نبوت پوچھ کر ان کا ٹھیک ٹھیک جواب پاتے تھے تو یہ بات ان کو
زبان پر لانے کی مجال نہ تھی کہ آنحضرت کچھ پڑھے لکھے ہیں ۔ آپ ہی کتابوں کو دیکھ کر جواب بتلا دیتے ہیں
بلکہ جیسے کوئی لا جواب رہ کر اور گھسیانا بن کر کچے عذر پیش کرتا ہے ایسا ہی نہایت ندامت سے یہ کہتے تھے کہ
شاید در پردہ کسی عیسائی یا یہودی عالم بائیبل نے یہ قصے بتلا دیئے ہوں گے۔ پس ظاہر ہے اگر آنحضرت کا
اتی ہونا ان کے دلوں میں یہ یقین کامل متمکن نہ ہوتا تو اسی بات کے ثابت کرنے کے لئے نہایت کوشش
کرتے کہ آنحضرت اُمی نہیں ہیں فلاں مکتب یا مدرسہ میں انہوں نے تعلیم پائی ہے۔ واہیات باتیں کرنا جن
سے اُن کی حماقت ثابت ہوتی تھی کیا ضرور تھا۔ کیونکہ یہ الزام لگانا کہ بعض عالم یہودی اور عیسائی در پردہ
آنحضرت کے رفیق اور معاون ہیں بدیہی البطلان تھا۔ اس وجہ سے کہ قرآن تو جا بجا اہلِ کتاب کی وحی کو
ناقص اور اُن کی کتابوں کو محریف اور مبدل اور ان کے عقائد کو فاسد اور باطل اور خود ان کو بشرطیکہ بے ایمان
مریں ملعون اور جہنمی بتلاتا ہے۔ اور اُن کے اصولِ مصنوعہ کو دلائل قویہ سے توڑتا ہے تو پھر کس طرح ممکن تھا
کہ وہ لوگ قرآن شریف سے اپنے مذہب کی آپ ہی مذمت کرواتے ۔ اور اپنی کتابوں کا آپ ہی رڈ
لکھاتے اور اپنے مذہب کی بیخ کنی کے آپ ہی موجب بن جاتے پس یہ سست اور نادرست باتیں اس لئے
دنیا پرستوں کو بکنی پڑیں کہ اُن کو عاقلانہ طور پر قدم مارنے کا کسی طرف راستہ نظر نہیں آتا تھا اور آفتاب
صداقت کا ایسی پر زور روشنی سے اپنی کرنیں چاروں طرف چھوڑ رہا تھا کہ وہ اس سے چمگادڑ کی طرح
چھپتے پھرتے تھے اور کسی ایک بات پر ان کو ہرگز ثبات و قیام نہ تھا بلکہ تعصب اور شدت عناد نے ان کو
سودائیوں اور پاگلوں کی طرح بنا رکھا تھا۔ پہلے تو قرآن کے قصوں کو سن کر جن میں بنی اسرائیل کے پیغمبروں کا
ذکر تھا اس وہم میں پڑے کہ شاید ایک شخص اہل کتاب میں سے پوشیدہ طور پر یہ قصے سکھاتا ہوگا جیسا ان کا یہ مقولہ
قرآن شریف میں درج ہے اِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَر سورة النحل الجزء نمبر ۱۴ ۔ اور پھر جب دیکھا کہ قرآن شریف میں
صرف قصے ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے حقائق ہیں تو پھر یہ دوسری رائے ظاہر کی وَ أَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ
أخَرُونَ (الفرقان : ۵) سورة الفرقان الجزو نمبر ۱۸۔ یعنی ایک بڑی جماعت نے متفق ہو کر قرآن شریف کو
تالیف کیا ہے ایک آدمی کا کام نہیں۔ پھر جب قرآن شریف میں ان کو یہ جواب دیا گیا کہ اگر قرآن کو کسی
جماعت علماء فضلاء اور شعرا نے اکٹھے ہو کر بنایا ہے تو تم بھی کسی ایسی جماعت سے مدد لے کر قرآن کی نظیر بنا
کر دکھلا ؤ تا تمہارا سچا ہونا ثابت ہو تو پھر لا جواب ہو کر اس رائے کو بھی جانے دیا اور ایک تیسری رائے ظاہر کی
اور وہ یہ کہ قرآن کو جنّات کی مدد سے بنایا ہے یہ آدمی کا کام نہیں پھر خدا نے اس کا جواب بھی ایسا دیا کہ جس
کے سامنے وہ چون و چرا کرنے سے عاجز ہو گئے۔
( براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۷۸، ۵۸۴)
فصاحت بلاغت کے بارہ میں فرما یا هَذَا لِسَانُ عَرَبِي مُبِينٌ ۱۹/۱۵ اور پھر اس کی نظیر مانگی اور کہا کہ
اگر تم کچھ کر سکتے ہو تو اس کی نظیر دو۔ پس عربی مبین کے لفظ سے فصاحت بلاغت کے سوا اور کیا معنے ہو
سکتے ہیں؟ خاص کر جب ایک شخص کہے کہ میں یہ تقریر ایسی زبان میں کرتا ہوں کہ تم اس کی نظیر پیش کرو تو بجز
اس کے کیا سمجھا جائے گا کہ وہ کمال بلاغت کا مدعی ہے اور مبین کا لفظ بھی اسی کو چاہتا ہے۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۳۵۴)
مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِهَ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنَّ بِالْإِيْمَانِ وَ
لكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ
عَظِيمٌ
کا فر عذاب میں ڈالے جائیں گے مگر ایسا شخص جس پر زبردستی کی جائے یعنی ایمانی شعار کے ادا کرنے
سے کسی فوق الطاقت عذاب کی وجہ سے روکا جائے اور دل اس کا ایمان سے تسکین یافتہ ہے وہ عند الله معذور
ہے مطلب اس آیت کا یہ ہے کہ اگر کوئی ظالم کسی مسلمان کو سخت دردناک اور فوق الطاقت زخموں سے مجروح
کرے اور وہ اس عذاب شدید میں کوئی ایسے کلمات کہہ دے کہ اس کا فر کی نظر میں کفر کے کلمات ہوں مگر وہ
خود کفر کے کلمات کی نیت نہ کرے بلکہ دل اس کا ایمان سے لبالب ہو اور صرف یہ نیت ہو کہ وہ اس نا قابل
برداشت سختی کی وجہ سے اپنے دین کو چھپاتا ہے مگر نہ عمداً بلکہ اس وقت جبکہ فوق الطاقت عذاب پہنچنے سے
بے حواس اور دیوانہ سا ہو جائے تو خدا اس کی توبہ کے وقت اس کے گناہ کو اس کی شرائط کی پابندی سے جو نیچے
کی آیت میں مذکور ہیں معاف کر دے گا کیونکہ وہ غفور و رحیم ہے اور وہ شرائط یہ ہیں ۔ (دیکھئے تفسیر لهذا آیت ۱۱۱)
( نور القرآن نمبر ۲، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۱۲)
ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَهَدُوا وَصَبَرُوا إِنَّ ا إِنَّ رَبَّكَ
مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
ایسے لوگ جو فوق الطاقت دکھ کی حالت میں اپنے اسلام کا اخفاء کریں ان کا اس شرط سے گناہ بخشا جائے
گا کہ دکھ اٹھانے کے بعد پھر ہجرت کریں یعنی ایسی عادت سے یا ایسے ملک سے نکل جائیں جہاں دین پر
زبردستی ہوتی ہے۔ پھر خدا کی راہ میں بہت ہی کوشش کریں اور تکلیفوں پر صبر کریں۔ ان سب باتوں کے بعد
خدا ان کا گناہ بخش دے گا کیونکہ وہ غفور و رحیم ہے۔ ( نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۱۲)
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ
فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
ج
دیکھو سود کس قدر سنگین گناہ ہے کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں سور کا کھانا تو بحالت اضطرار جائز رکھا ہے چنانچہ
فرماتا ہے فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ( البقرۃ : ۱۷۴ ) یعنی جو
شخص باغی نہ ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں اللہ غفور رحیم ہے مگر سود کے د غفور رحیم ہے مگر سود کے لئے نہیں فرمایا کہ
بحالت اضطرار جائز ہے بلکہ اس کے لئے تو ارشاد ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ
الربوا إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ ، فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأَذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللهِ وَ رَسُولِهِ ( البقرة : ۲۷۹ ، ۲۸۰)
اگر سود کے لین دین سے باز نہ آؤ گے تو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کا اعلان ہے۔ ہمارا تو یہ مذہب ہے
کہ جو خدا تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اسے حاجت ہی نہیں پڑتی۔ مسلمان اگر اس ابتلاء میں ہیں تو یہ ان کی اپنی ہی
بد عملیوں کا نتیجہ ہے ہندو اگر یہ گناہ کرتے ہیں تو مالدار ہو جاتے ہیں مسلمان یہ گناہ کرتے ہیں تو تباہ ہو جاتے
ہیں خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ( الحج : ۱۲) کے مصداق ۔ پس کیا ضروری نہیں کہ مسلمان اس سے باز آئیں ۔
( بدر جلدے نمبر ۵ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۶ )
وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ الْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هُذَا حَلْلٌ وَ هُذَا حَرَامٌ لِتَفْتَرُوا عَلَى
اللهِ الْكَذِبَ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ )
یا د رکھو کہ دین میں صرف قیاس کرنا سخت منع ہے۔ قیاس وہ جائز ہے جو قرآن وحدیث سے مستنبط ہو۔
ہمارا دین منقولی طور سے ہمارے پاس پہنچا ہے۔ پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی حدیث
ثابت ہو جائے تو خیر ورنہ کیا ضرورت ہے دو چار آنے کے لئے ایمان میں خلل ڈالنے کی ۔ لا تَقُولُوا لِمَا
تَصِفُ الْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هُذَا حَلْلٌ وَهُذَا حَرَامٌ - ( بدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ء صفحه (۴)
إِنَّ ابْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتَا لِلَّهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ )
وَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا انْسَلَخَ عَنْ بندہ جب اپنے ارادہ سے علیحدہ ہو جائے اور اپنے
إِرَادَاتِهِ وَتَجَرَّدَ عَنْ جَذَبَاتِهِ وَفَنِي في جذبات سے خالی ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کی ذات اس کے
اللهِ وَفِي طُرُقِهِ وَعِبَادَاتِهِ وَ عَرَفَ رَبَّهُ طریقوں اور اس کی عبادات میں فنا ہو جائے اور اپنے اس
الَّذِي رَبَّاهُ بِعِنَايَاتِهِ حَمِدَهُ في سَائِرِ رب کو پہچان لے جس نے اپنی عنایات کے ساتھ اس کی
أَوْقَاتِهِ، وَأَحَبَّهُ بِجَمِيعِ قَلْبِهِ بَلْ بِجَمِيعِ پرورش کی اور وہ اس کی تمام اوقات حمد کرتا رہے اور اس
ذَرَّاتِهِ فَعِنْدَ ذَالِكَ هُوَ عَالَم مِّن سے پورے دل بلکہ اپنے تمام ذرات سے محبت کرے تو
الْعَالَمِينَ وَلِذَالِكَ سُمِّيَ إِبْرَاهِيمُ اس وقت وہ عالموں میں سے ایک عالم ہو جائے گا۔ اسی
أُمَّةً فِي كِتَابِ أَعْلَمِ الْعَالَمِينَ۔ لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام اعلم العالمین کی کتاب
اعجاز المسح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۳۸) میں اُمت رکھا گیا ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
أدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ
أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ )
آیت : جَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کا یہ منشاء نہیں ہے کہ ہم اس قدر نرمی کریں کہ مداہنہ کر کے خلاف
واقعہ بات کی تصدیق کر لیں۔ کیا ہم ایسے شخص کو جو خدائی کا دعوی کرے اور ہمارے رسول کو پیشگوئی کے طور
پر کذاب قرار دے اور حضرت موسیٰ کا نام ڈاکور کھے راست باز کہہ سکتے ہیں ۔ کیا ایسا کرنا مجادلہ حسنہ ہے؟
ہرگز نہیں بلکہ منافقانہ سیرت اور بے ایمانی کا ایک شعبہ ہے۔
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۰۵ حاشیه )
اس کے معنے یہی ہیں کہ نیک طور پر اور ایسے طور پر جو مفید ہو عیسائیوں سے مجادلہ کرنا چاہیے اور حکیمانہ
طریق اور ایسے ناصحانہ طور کا پابند ہونا چاہیے کہ ان کو فائدہ بخشے ۔
(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۱۷)
خدا جانتا ہے کہ کبھی ہم نے جواب کے وقت نرمی اور آہستگی کو ہاتھ سے نہیں دیا اور ہمیشہ نرم اور ملائم الفاظ
سے کام لیا ہے بجز اس صورت کے کہ بعض اوقات مخالفوں کی طرف سے نہایت سخت اور فتنہ انگیر تحریریں پا کر
کسی قدر سختی مصلحت آمیز اس غرض سے ہم نے اختیار کی کہ تا قوم اس طرح سے اپنا معاوضہ ! ضہ پا کر وحشیانہ جوش
کو دبائے رکھے اور یہ سختی نہ کسی نفسانی جوش سے اور نہ کسی اشتعال سے بلکہ محض آیت وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ
احسن پر عمل کر کے ایک حکمت عملی کے طور پر استعمال میں لائی گئی اور وہ بھی اس وقت کہ مخالفوں کی تو ہین اور
تحقیر اور بد زبانی انتہا تک پہنچ گئی اور ہمارے سید و مولی سرور کائنات فخر موجودات کی نسبت ایسے گندے اور
عملی کو برتا۔
پر شر الفاظ ان لوگوں نے استعمال کئے کہ قریب تھا کہ ان سے نقص امن پیدا ہو تو اس وقت ہم نے اس حکمت
البلاغ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۸۵)
پسندیدہ پیرا یہ میں ہو۔
جب تو عیسائیوں سے مذہبی بحث کرے تو حکیمانہ طور پر معقول دلائل کے ساتھ کر اور چاہئے کہ تیرا وعظ
البلاغ ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۹۱)
( اس آیت سے ) یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہمیشہ کے لئے جب تک اسلام پر حملے کرنے والے حملے کرتے
رہیں اس طرف سے بھی سلسلہ مدافعت جاری رہنا چاہئے ۔ البلاغ ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه (۴۱۲)
جب تو کسی عیسائی معلم کے ساتھ بحث کرے تو حکمت اور نیک نصیحتوں کے ساتھ بحث کر جو نرمی اور
تہذیب سے ہو۔ ہاں یہ سچ ہے کہ بہتیرے اس زمانہ کے جاہل اور نادان مولوی اپنی حماقت سے یہی خیال
رکھتے ہیں کہ جہاد اور تلوار سے دین کو پھیلانا نہایت ثواب کی بات ہے اور وہ پردہ اور نفاق سے زندگی
بسر کرتے ہیں لیکن وہ ایسے خیال میں سخت غلطی پر ہی اور ان کی غلط فہمی سے الہی کتاب پر الزام نہیں
آ سکتا ۔ واقعی سچائیاں اور حقیقی صداقتیں کسی جبر کی محتاج نہیں ہوتیں بلکہ جبر اس بات پر دلیل ٹھہرتا ہے کہ
روحانی دلائل کمزور ہیں ۔ کیا وہ خدا جس نے اپنے پاک رسول پر یہ وحی نازل کی کہ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ اُولُوا
الْعَزْمِ (الاحقاف : ۳۶) یعنی تو ایسا صبر کر کہ جو تمام اولو العزم رسولوں کے صبر کے برابر ہو یعنی اگر تمام نبیوں کا
صبر اکٹھا کر دیا جائے تو وہ تیرے صبر سے زیادہ نہ ہو۔ اور پھر فرمایا کہ لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرة : ۲۵۷)
یعنی دین میں جبر نہیں چاہیے ۔ اور پھر فرمایا کہ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
وَجَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ یعنی عیسائیوں کے ساتھ حکمت اور نیک وعظوں کے ساتھ مباحثہ کر نہ سختی سے۔
اور پھر فرمایا وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ( ال عمران : ۱۳۵) یعنی مومن وہی ہیں جو غصہ کو کھا
جاتے ہیں اور یا وہ گو اور ظالم طبع لوگوں کے حملوں کو معاف کر دیتے ہیں اور بیہودگی کا بیہودگی سے جواب نہیں
دیتے۔ کیا ایسا خدا یہ تعلیم دے سکتا تھا کہ تم اپنے دین کے منکروں کو قتل کر دو اور ان کے مال لوٹ لو اور ان کے
گھروں کو ویران کر دو بلکہ اسلام کی ابتدائی کاروائی جو حکم الہی کے موافق تھی صرف اتنی تھی کہ جنہوں نے
ظالمانہ طور سے تلوار اٹھائی ۔ وہ تلوار ہی سے مارے گئے۔ اور جیسا کیا ویسا اپنا پاداش پالیا۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ
تلوار کے ساتھ منکروں کو قتل کرتے پھرو۔ یہ تو جاہل مولویوں اور نادان پادریوں کا خیال ہے جس کی کچھ بھی
اصلیت نہیں۔
) مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۴۵۹، ۴۶۰ حاشیه )
جسے نصیحت کرنی ہوا سے زبان سے کرو۔ ایک ہی بات ہوتی ہے وہ ایک پیرایہ میں ادا کرنے سے ایک
شخص کو دشمن بنا سکتی ہے اور دوسرے پیرا یہ میں دوست بنا دیتی ہے پس جَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کے
موافق اپنا عمل درآمد رکھو۔ اسی طرز کلام ہی کا نام خدا نے حکمت رکھا ہے چنانچہ فرماتا ہے يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ
يشَاءُ (البقرة : ٢٧٠) ۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۸)
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ( حم السجدة : ۳۵) یہ تعلیم اس لئے تھی کہ اگر دشمن بھی ہو تو وہ اس نرمی اور حسن
الحکم جلد ۱۰ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۴)
سلوک سے دوست بن جاوے اور ان باتوں کو آرام اور سکون کے ساتھ سن لے۔
وَ إِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ
لِلصَّبِرِينَ
اگر تم ان کا تعاقب کرو تو اسی قدر کرو جو انہوں نے کیا ہو وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصُّبِرِينَ اور اگر صبر
کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے لئے اچھا ہے ۔ (جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۶،۲۵۵)
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ
انسان جب فرط تعصب سے اندھا ہو جاتا ہے تو صادق کی ہر ایک بات اس کو کذب ہی معلوم ہوتی ہے
لیکن خدائے تعالیٰ صادق کا انجام بخیر کرتا ہے۔ اور کا ذب کے نقش ہستی کو مٹا دیتا ہے إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا
وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ -
خدا ان کے ساتھ ہے جو اس سے ڈرتے ہیں اور وہ جو نیکی کرنا ان کا اصول ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۰۷)
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۷۴ )
خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہے جو نیکی کرنے والے ہیں۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحہ ۳۳۷)
تقویٰ کے بہت سے اجزاء ہیں ۔ عجب، خود پسندی، مال حرام سے پر ہیز اور بداخلاقی سے بچنا بھی تقویٰ
ہے جو شخص اچھے اخلاق ظاہر کرتا ہے اس کے دشمن بھی دوست ہو جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ادفع بالتی
هِيَ أَحْسَنُ -
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۸۳)
اللہ تعالیٰ لاف گذاف اور لفظوں کو نہیں چاہتا وہ تو حقیقی تقویٰ کو چاہتا اور سچی طہارت کو پسند کرتا ہے جیسا
کہ فرمایا ہے إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۶۹)
متقی کے معنی ہیں ڈرنے والا ۔ ایک ترک شہر ہوتا ہے اور ایک افاضہء خیر متقی ترک شرک کا مفہوم اپنے
اندر رکھتا ہے اور محسن افاضہء خیر کو چاہتا ہے ۔۔ متقی کا کام یہ ہے کہ برائیوں سے باز آوے۔اس سے آگے
دوسرا درجہ افاضہء خیر کا ہے جس کو یہاں مُحْسِنُونَ کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے کہ نیکیاں بھی کرے۔ پورا
راست باز انسان تب ہوتا ہے جب بدیوں سے پر ہیز کر کے یہ مطالعہ کرے کہ نیکی کون سی کی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ (۳)
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے جو متقی ہوتے ہیں۔ یاد رکھنا چاہیے کہ قرآن شریف
میں تقویٰ کا لفظ بہت مرتبہ آیا ہے۔ اس کے معنے پہلے لفظ سے کئے جاتے ہیں۔ یہاں مع کا لفظ آیا ہے یعنی
جو خدا کو مقدم سمجھتا ہے خدا اس کو مقدم رکھتا ہے اور دنیا میں ہر قسم کی ذلتوں سے بچا لیتا ہے۔ میرا ایمان یہی
ہے کہ اگر انسان دنیا میں ہر قسم کی ذلت اور سختی سے بچنا چاہے تو اس کے لئے ایک ہی راہ ہے کہ متقی بن جائے
پھر اس کو کسی چیز کی کمی نہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۱ء صفحه (۲)
یاد رکھو کہ حقائق اور معارف کے دروازوں کے کھلنے کے لئے ضرورت ہے تقویٰ کی ۔ اس لئے تقویٰ
اختیار کرو کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ
خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے یعنی ان کی نصرت کرتا ہے جو متقی ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کی معیت کا ثبوت اس کی
نصرت ہی سے ملتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۳)
بے شک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور جو تقویٰ سے بھی بڑھ کر کام
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۲ مورخه ۷ ارجون ۱۹۰۱ء صفحه ۲)
کرتے ہیں یعنی محسنین ہوتے ہیں۔
سورة النحل
تقویٰ کے معنے ہیں بدی کی باریک راہوں سے پر ہیز کرنا مگر یاد رکھو نیکی اتنی نہیں ہے کہ ایک شخص کہے
کہ میں نیک ہوں اس لئے کہ میں نے کسی کا مال نہیں لیا نقب زنی نہیں کی چوری نہیں کرتا ۔ بد نظری اور زنا
نہیں کرتا ۔ ایسی نیکی عارف کے نزدیک ہنسی کے قابل ہے کیونکہ اگر وہ ان بدیوں کا ارتکاب کرے اور
چوری یا ڈاکہ زنی کرے تو وہ سزا پائے گا پس یہ کوئی نیکی نہیں کہ جو عارف کی نگاہ میں قابل قدر ہو بلکہ اصلی اور
حقیقی نیکی یہ ہے کہ نوع انسان کی خدمت کرے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں کامل صدق اور وفاداری دکھلائے اور
اس کی راہ میں جان تک دے دینے کو طیار ہو۔ اسی لئے یہاں فرمایا ہے إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ
هُمْ مُّحْسِنُونَ ۔ یعنی اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہے جو بدی سے پر ہیز کرتے ہیں اور ساتھ ہی نیکیاں بھی
کرتے ہیں۔
م جلد ۸ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
الحکم جلد
اللہ تعالیٰ ان کی حمایت اور نصرت میں ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں۔ تقویٰ کہتے ہیں بدی سے پر ہیز
کرنے کو اور مُحْسِنُون وہ ہوتے ہیں جو اتنا ہی نہیں کہ بدی سے پر ہیز کریں بلکہ نیکی بھی کریں۔ اور پھر یہ
بھی فرمایا لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى (یونس : ۲۷۰)۔ یعنی ان نیکیوں کو بھی سنوار سنوار کرتے ہیں۔ مجھے یہ
وحی بار بار ہوئی إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ اور اتنی مرتبہ ہوئی ہے کہ میں گن نہیں
سکتا۔ خدا جانے دو ہزار مرتبہ ہوئی ہو اس سے غرض یہی ہے کہ تا جماعت کو معلوم ہو جاوے کہ صرف اس بات
پر ہی فریفتہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اس جماعت میں شامل ہو گئے ہیں یا صرف خشک خیالی ایمان سے راضی ہو
جاؤ۔ اللہ تعالیٰ کی معیت اور نصرت اسی وقت ملے گی جب سچی تقویٰ ہو اور پھر نیکی ساتھ ہو۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۲ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۶ صفحه ۲، ۳)
تقویٰ ، طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے والے خدا کی حمایت میں ہوتے ہیں اور وہ ہر وقت نافرمانی
کرنے سے تر ساں ولرزں رہتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۸ رمئی ۱۹۰۸ صفحه ۲)
خدا تعالیٰ بھی انسان کے اعمال کا روز نامچہ بناتا ہے پس انسان کو بھی اپنے حالات کا ایک رونا مچہ تیار کرنا
چاہیے اور اس میں غور کرنا چاہیے کہ نیکی میں کہاں تک آگے قدم رکھا ہے انسان کا آج اور کل برابر نہیں ہونے
چاہئیں ۔ جس کا آج اور کل اس لحاظ سے کہ نیکی میں کیا ترقی کی ہے برابر ہو گیا وہ گھاٹے میں ہے۔ انسان اگر
خدا کو ماننے والا اور اسی پر کامل ایمان رکھنے والا ہو تو کبھی ضائع نہیں کیا جاتا ۔ بلکہ اس ایک کی خاطر لاکھوں
جانیں بچائی جاتی ہیں۔
سورة النحل
ایک شخص جو اولیاء اللہ میں سے تھے ان کا ذکر ہے کہ وہ جہاز میں سوار تھے سمندر میں طوفان آگیا قریب
تھا کہ جہاز غرق ہو جاتا اس کی دعا سے بچا لیا گیا اور دعا کے وقت اس کو الہام ہوا کہ تیری خاطر ہم نے سب کو
بچالیا مگر یہ باتیں نر از بانی جمع خرچ کرنے سے حاصل نہیں ہوتیں۔ دیکھو ہمیں بھی اللہ تعالیٰ نے ایک وعدہ دیا
ہے إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ مگر دیکھو ان میں غافل عورتیں بھی ہیں۔ مختلف طبائع اور حالات کے
انسان ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۶،۵ )
میں پھر جماعت کو تاکید کرتا ہوں کہ تم لوگ ان کی مخالفتوں سے غرض نہ رکھو ۔ تقویٰ طہارت میں ترقی کرو
تو اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہوگا اور ان لوگوں سے وہ خود سمجھ لیوے گا ۔ وہ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا
وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ -
البدر جلد ۳ نمبر ۳۵ مورخه ۱۶ استمبر ۱۹۰۴ صفحه ۱)
تقویٰ کیا ہے؟ ہر قسم کی بدی سے اپنے آپ کو بچانا۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابرار کے لئے پہلا انعام
شربت کا فوری ہے۔ اس شربت کے پینے سے دل برے کاموں سے ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اس کے بعد ان
کے دلوں میں برائیوں اور بدیوں کے لئے تحریک اور جوش پیدا نہیں ہوتا۔ ایک شخص کے دل میں یہ خیال تو
آجاتا ہے کہ یہ کام اچھا نہیں یہاں تک کہ چور کے دل میں بھی یہ خیال آہی جاتا ہے مگر جذ بہ دل سے وہ چوری
بھی کر ہی لیتا ہے لیکن جن لوگوں کو شربت کا فوری پلا دیا جاتا ہے ان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ ان کے دل
میں بدی کی تحریک ہی پیدا نہیں ہوتی بلکہ دل برے کاموں سے بیزار اور متنفر ہو جاتا ہے۔ گناہ کی تمام
تحریکوں کے مواد د با دیئے جاتے ہیں ۔ یہ بات خدا کے فضل کے سوا میسر نہیں آتی ۔ جب انسان دعا اور عقد
ہمت سے خدا تعالیٰ کے فضل کو تلاش کرتا ہے اور اپنے نفس کو جذبات پر غالب آنے کی سعی کرتا ہے تو پھر یہ
سب با تیں فضل الہی کو کھینچ لیتی ہیں اور اسے کا فوری جام پلایا جاتا ہے ۔۔۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ
اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ( المائدة : ۲۸ ) یعنی بیشک اللہ تعالیٰ متقیوں ہی کی عبادات کو قبول فرماتا ہے یہ بالکل سچی
بات ہے کہ نماز روزہ بھی متقیوں ہی کا قبول ہوتا ہے ۔۔۔۔ پس پہلی منزل اور مشکل اس انسان کے لئے جو
مومن بننا چاہتا ہے یہی ہے کہ برے کاموں سے پر ہیز کرے۔ اسی کا نام تقویٰ ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحه ۲)