سورة حٰمٓ السجدہ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خِللَ الدِّيَارِ وَكَانَ وَعْدًا مَفْعُولًا ۔
سورة بني اسراءيل
بخت نصر یہودیوں پر مسلط ہوا تھا مگر خدا نے اسے کہیں ملعون نہیں کہا ہے بلکہ عبادنا ہی کہا ہے۔ یہ خدا
کا دستور ہے کہ جب ایک قوم فاسق فاجر ہوتی ہے تو اس پر ایک اور قوم مسلط کر دیتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۲۳ و ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه (۳)
عَلى رَبُّكُمْ أَنْ يَرْحَمَكُمْ وَإِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ
حَصِيرًا
१
خدائے تعالیٰ کا ارادہ اس بات کی طرف متوجہ ہے جو تم پر رحم کرے اور اگر تم نے گناہ اور سرکشی کی طرف
رجوع کیا تو ہم بھی سزا اور عقوبت کی طرف رجوع کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا رکھا
ہے۔
براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۱ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ
الصلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا
یہ قرآن اس راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے جو نہایت سیدھی ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۴)
یہ قرآن اس تعلیم کی ہدایت کرتا ہے جو بہت سیدھی اور بہت کامل ہے۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۸۶)
یہ قرآن ایک سیدھے اور کامل راہ کی طرف رہبری کرتا ہے یعنی رہبری میں کامل ہے اور رہبری میں جو
لوازم ہونے چاہئیں دلائل عقلیہ اور برکات سماویہ میں سے وہ سب اس میں موجود ہیں۔
وہ سب سے زیادہ سیدھی راہ بتلاتا ہے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۹۸)
الحق لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۰)
یہ قرآن اُس سیدھی راہ کی ہدایت دیتا ہے جس میں ذرا کجی نہیں اور انسانی سرشت سے بالکل مطابقت
رکھتی ہے اور در حقیقت قرآن کی خوبیوں میں سے یہ ایک بڑی خوبی ہے کہ وہ ایک کامل دائرہ کی طرح بنی آدم

کی تمام قومی پر محیط ہو رہا ہے اور آیت موصوفہ میں سیدھی راہ سے وہی راہ مراد ہے کہ جو راہ انسان کی فطرت
سے نہایت نزدیک ہے یعنی جن کمالات کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے اُن تمام کمالات کی راہ اُس کو دکھلا دینا
اور وہ راہیں اُس کے لئے میسر اور آسان کر دینا جن کے حصول کے لئے اُس کی فطرت میں استعداد رکھی گئی
ہے اور لفظ اقْوَمُ سے آیت يَهْدِي لِلَّتِي هِىَ اقوم میں یہی راستی مراد ہے۔
(کرامات الصادقین ، روحانی خزائن جلدی صفحه ۵۳، ۵۴)
وَ جَعَلْنَا الَّيْلَ وَالنَّهَارِ ايَتَيْنِ فَمَحَوْنَا آيَةَ الَّيْلِ وَجَعَلْنَا آيَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً
لِتَبْتَغُوا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ وَكُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنَهُ
تفصيلا
ہم نے رات اور دن دونشانیاں بنائی ہیں یعنی انتشار ضلالت جورات سے مشابہ ہے اور انتشار ہدایت جو
دن سے مشابہ ہے۔ رات جو اپنے کمال کو پہنچ جاتی ہے تو دن کے چڑھنے پر دلالت کرتی ہے اور دن جب
اپنے کمال کو پہنچ جاتا ہے تو رات کے آنے کی خبر دیتا ہے سو ہم نے رات کا نشان محو کر کے دن کا نشان رہنما بنایا
یعنی جب دن چڑھتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے اندھیرا تھا۔ سو دن کا نشان ایسا روشن ہے کہ رات کی
حقیقت بھی اسی سے کھلتی ہے اور رات کا نشان یعنی ضلالت کا زمانہ اس لئے مقرر کیا گیا کہ دن کے نشان یعنی
انتشار ہدایت کی خوبی اور زیبائی اسی سے ظاہر ہوتی ہے کیونکہ خوبصورت کا قدر و منزلت بدصورت سے ہی
معلوم ہوتا ہے اس لئے حکمت الہیہ نے یہی چاہا کہ ظلمت اور نور علی سبیل التبادل دنیا میں دور کرتے رہیں ۔
جب نور اپنے کمال کو پہنچ جائے تو ظلمت قدم بڑھاوے۔ اور جب ظلمت اپنے انتہائی درجہ تک پہنچ جائے تو
پھر نورا اپنا پیارا چہرہ دکھاوے سو استیلا ظلمت کا نور کے ظہور پر ایک دلیل ہے اور استیلا نور کا ظلمت کے آنے کا
ایک سبیل ہے۔ ہر کمالِ رَا زَ والے مثل مشہور ہے سو اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جب
ظلمت اپنے کمال کو پہنچ گئی اور بڑو بحر ظلمت سے بھر گئے تو ہم نے مطابق اپنے قانون قدیم کے نور کے نشان
کو ظاہر کیا تا دانشمند لوگ قادر مطلق کی قدرت نمایاں کو ملاحظہ کر کے اپنے یقین اور معرفت کو زیادہ کریں۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۳۵ تا ۷ ۶۳ )
وَ كُلَّ شَيْءٍ فَضَلْتُهُ تَفْصِيلا - الجزو نمبر ۱۵ ۔ یعنی اس کتاب میں ہر یک علم دین کو بہ تفصیل تمام کھول دیا

ہے۔ اور اس کے ذریعہ سے انسان کی جزئی ترقی نہیں بلکہ یہ وہ وسائل بتلاتا ہے اور ایسے علوم کاملہ تعلیم فرماتا
ہے جن سے کلی طور پر ترقی ہو۔ ( براہین احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۲۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
اور ہر ایک شے کی تفصیل اس میں موجود ہے۔ (کرامات الصادقین ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحہ ۵۹ )
وَ كُلَّ إِنْسَانِ الْزَمْنَهُ طَيرَةَ فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ كِتَبًا يَلْقَهُ
مَنْشُورًا
قرآن شریف بار بار یہی فرماتا ہے کہ عالم آخرت کوئی نئی چیز نہیں ہے بلکہ اس کے تمام نظارے اسی
دنیوی ازندگی زنده کے اظلال و آثار ہیں جیسا کہ وہ فرماتا ہے كُلَّ اِنْسَانِ الْزَمُنْهُ طَيرَة رَةً فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ وَ لَهُ
يَوْمَ الْقِيمَةِ كِتَبًا يَلْقَهُ مَنْشُورًا یعنی ہم نے اس دنیا میں ہر ایک شخص کے اعمال کا اثر اس کی گردن سے
باندھ رکھا ہے اور انہیں پوشیدہ اثروں کو ہم قیامت کے دن ظاہر کر دیں گے۔ اور ایک کھلے کھلے اعمال نامہ کی
شکل پر دکھلا دیں گے۔ اس آیت میں جو طائر کا لفظ ہے تو واضح ہو کہ طائر اصل میں پرندہ کو کہتے ہیں پھر استعارہ
کے طور پر اس سے مراد عمل بھی لیا گیا ہے کیونکہ ہر ایک عمل نیک ہو یا بد ہو وہ وقوع کے بعد پرندہ کی طرح پرواز کر
جاتا ہے اور مشقت یا لذت اس کی کالعدم ہو جاتی ہے اور دل پر اس کی کثافت یا لطافت باقی رہ جاتی ہے۔
یہ قرآنی اصول ہے کہ ہر ایک عمل پوشیدہ طور پر اپنے نقوش جماتا رہتا ہے جس طور کا انسان کا فعل ہوتا ہے
اس کے مناسب حال ایک خدا تعالیٰ کا فعل صادر ہوتا ہے اور وہ فعل اس گناہ کو یا اس کی نیکی کو ضائع ہونے
نہیں دیتا بلکہ اس کے نقوش دل پر ، منہ پر آنکھوں پر ، کانوں پر ، ہاتھوں پر، پیروں پر لکھے جاتے ہیں اور
یہی پوشیدہ طور پر ایک اعمالنامہ ہے جو دوسری زندگی میں کھلے طور پر ظاہر ہو جائے گا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۰۱٬۴۰۰)
مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ
وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا ۔
قرآن کوئی لعنتی قربانی پیش نہیں کرتا ۔ بلکہ ہرگز جائز نہیں رکھتا کہ ایک کا گناہ یا ایک کی لعنت کسی دوسرے
پر ڈالی جائے چہ جائیکہ کروڑ ہا لوگوں کی لعنتیں اکٹھی کر کے ایک کے گلے میں ڈال دی جائیں ۔ قرآن شریف

صاف فرماتا ہے کہ لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْری یعنی ایک کا بوجھ دوسرا نہیں اٹھائے گا۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۲۷، ۳۲۸)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے سامنے کسی نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے ماتم کرنے سے مردہ کو
تکلیف ہوتی ہے تو انہوں نے یہی کہا کہ قرآن میں تو آیا ہے لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵)
کسی کے گناہ سے خدائے تعالیٰ کا کوئی ہرجہ نہیں ہوتا اور گناہ پہلے قانون نازل ہونے کے کچھ وجود نہیں
رکھتا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا یعنی ہم گناہوں پر عذاب نہیں کیا کرتے
جب تک رسول نہیں بھیجتے ۔ اور جب رسول آیا اور خیر و شر کا راہ بتلایا تو اس قانون کے وعدوں اور وعیدوں کے
موافق عملدرآمد ہو گا کفارہ کی تلاش میں لگنا ہنسی کی بات ہے کیا کفارہ وعدوں کو توڑ سکتا ہے بلکہ وعدہ وعدہ سے
بدلتا ہے اور نہ کسی اور تدبیر سے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۸۱)
ہم کسی قوم پر عذاب نازل نہیں کرتے جب تک ایک رسول بھیج نہ لیں ۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۳)
اصل بات یہ ہے کہ نبی عذاب کو نہیں لاتا بلکہ عذاب کا مستحق ہو جانا اتمام حجت کے لئے نبی کو لاتا ہے۔
اور اُس کے قائم ہونے کے لئے ضرورت پیدا کرتا ہے۔ اور سخت عذاب بغیر نبی قائم ہونے کے آتا ہی نہیں ۔
جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا -
تجلیات الهیه، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۰)
ہم کسی بستی پر غیر معمولی عذاب نازل نہیں کرتے جب تک ہم اُن پر اتمام حجت کے لئے ایک رسول نہ
بھیج دیں ۔
تجلیات الهیه، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۱)
عادت اللہ ہمیشہ سے اس طرح پر جاری ہے کہ جب دنیا ہر ایک قسم کے گناہ کرتی ہے اور بہت سے گناہ
ان کے جمع ہو جاتے ہیں تب اس زمانہ میں خدا اپنی طرف سے کسی کو مبعوث فرماتا ہے اور کوئی حصہ دنیا کا اس
کی تکذیب کرتا ہے تب اُس کا مبعوث ہونا دوسرے شریر لوگوں کی سزا دینے کے لئے بھی جو پہلے مجرم ہو چکے
ہیں ایک محرک ہو جاتا ہے اور جو شخص اپنے گزشتہ گناہوں کی سزا پاتا ہے اُس کے لئے اس بات کا علم ضروری
نہیں کہ اس زمانہ میں خدا کی طرف سے کوئی نبی یا رسول بھی موجود ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا كُنا
مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا -
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۴، ۱۶۵)

خدا تعالیٰ دنیا میں عذاب نازل نہیں کرتا جب تک پہلے اس سے کوئی رسول نہیں بھیجتا یہی سنت اللہ ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۸۷)
اگر میں نہ آیا ہوتا تو ان بلاؤں میں کچھ تاخیر ہو جاتی پر میرے آنے کے ساتھ خدا کے غضب کے وہ مخفی
ارادے جو ایک بڑی مدت سے مخفی تھے ظاہر ہو گئے جیسا کہ خدا نے فرمایا وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ
رَسُولًا ۔ اور توبہ کرنے والے امان پائیں گے اور وہ جو بلا سے پہلے ڈرتے ہیں اُن پر رحم کیا جائے گا۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۶۸)
اس سے مسیح موعود کی نسبت پیشگوئی کھلے کھلے طور پر قرآن شریف میں ثابت ہوتی ہے کیونکہ جو شخص غور
اور ایمانداری سے قرآن شریف کو پڑھے گا اُس پر ظاہر ہوگا کہ آخری زمانہ کے سخت عذابوں کے وقت جبکہ
اکثر حصے زمین کے زیر وز بر کئے جائیں گے اور سخت طاعون پڑے گی اور ہر ایک پہلو سے موت کا بازار گرم
ہوگا اُس وقت ایک رسول کا آنا ضروری ہے جیسا کہ خُدا تعالیٰ نے فرمایا وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ
رَسُولا یعنی ہم کسی قوم پر عذاب نہیں بھیجتے جب تک عذاب سے پہلے رسول نہ بھیج دیں پھر جس حالت میں
چھوٹے چھوٹے عذابوں کے وقت میں رسول آئے ہیں جیسا کہ زمانہ کے گزشتہ واقعات سے ثابت ہے تو پھر
کیوں کر ممکن ہے کہ اس عظیم الشان عذاب کے وقت میں جو آخری زمانہ کا عذاب ہے اور تمام عالم پر محیط
ہونے والا ہے جس کی نسبت تمام نبیوں نے پیشگوئی کی تھی خدا کی طرف سے رسول ظاہر نہ ہو اس سے تو صریح
تکذیب کلام اللہ کی لازم آتی ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۹۹)
آیت قرآنی وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا سے صاف ظاہر ہے کہ اس قسم کے قہری عذاب
کے نازل ہونے سے پہلے خدا کی طرف سے کوئی رسول ضرور مبعوث ہوتا ہے جو خلقت کو آنے والے عذاب
سے ڈراتا ہے اور یہ عذاب اس کی تصدیق کے واسطے قہری نشانات ہوتے ہیں۔ اس وقت بھی خدا کا ایک
رسول تمہارے درمیان ہے جو مدت سے تم کو ان عذابوں کے آنے کی خبر دے رہا ہے ۔ پس سوچو اور ایمان
لاؤ تا کہ نجات پاؤ۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۴۱ حاشیه )
ہم عذاب نازل نہیں کیا کرتے مگر اس حالت میں کہ جب پہلے رسول آجاوے یعنی دنیا پر عذاب شدید
نازل ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ رسول آ گیا ہے۔
مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۷۱۹ )
ہم عذاب نہیں کیا کرتے جب تک کوئی رسول نہ بھیج دیویں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ (۲۱۸)

صاف ایک رسول کی نسبت پیشگوئی معلوم ہوتی ہے اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ رسول کا آنا اس زمانہ میں
ضروری ہے۔ یہ کہنا کہ فلاں فلاں رسول کے زمانہ میں یہ یہ عذاب آئے ۔ ان لوگوں کے خیال کے بموجب تو
جب کل دنیا میں عذاب شروع ہو گیا اس وقت کوئی رسول نہ آیا تو اس بات کا کیا اعتبار رہا کہ پہلے زمانہ میں جو
عذاب آئے تھے ان رسولوں کے انکار سے ہی آئے تھے۔ کیسی صاف بات تھی کہ آخری زمانہ میں سخت
عذاب آئیں گے اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ جب تک رسول مبعوث نہ کر لیں عذاب نہیں بھیجتے ہیں ۔ اس سے
بڑھ کر صاف پیشگوئی اور کیا ہوسکتی ہے۔
احکم جلدا انمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتو بر ۱۹۰۷ صفحه ۸)
قرآن شریف سے تو ثابت ہے کہ کسی ایک گاؤں پر بھی عذاب نہیں آتا جب تک کہ اس سے پہلے خدا کا
کوئی رسول نہ آوے ۔ تعجب ہے کہ ایسا عالمگیر عذاب زمین پر پڑ رہا ہے اور ہنوز ان لوگوں کے نزدیک
خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نذیر نہیں آیا اور نہ ان کے نزدیک کسی نذیر کی ضرورت ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۳ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه (۶)
وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا اس میں حکمت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ غنی بے نیاز ہے اس کو کسی کی
پرواہ نہیں۔ پس جب نبی پیدا ہوتا ہے اور وہ دعائیں کرتا ہے تب ان دعاؤں کے اثر سے عذاب نازل ہوتا
ہے اور وہ عذاب اگر چہ گزشتہ گناہوں کی شامت سے ہو مگر نبی کی دعاؤں سے ہوتا ہے اسی طرح اگر چہ کوئی
مجھ سے ناواقف اور بے خبر ہو یورپ میں یا امریکہ میں مگر میری دعائیں اس کے عذاب کا موجب ہو جاتی ہیں
اور وہ عذاب نہیں آتا ہے جب تک میری دعا ئیں اس کو ظاہر نہ کریں یہی معنے ہیں اس آیت کے وَمَا كُنا
مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا -
الفضل جلد نمبر ۲۹ مورخه ۳۱ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۹)
وَإِذَا أَرَدْنَا أَنْ تُهْلِكَ قَرْيَةً اَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ
فَدَ مَرْنَهَا تَدْمِيرًا
قدیم سے الہی سنت اسی طرح پر ہے کہ جب تک کوئی کافر اور منکر نہایت درجہ کا بے باک اور شوخ ہو کر
اپنے ہاتھ سے اپنے لئے اسباب ہلاکت پیدا نہ کرے۔ تب تک خدا تعالیٰ تعذیب کے طور پر اس کو کو ہلاک
نہیں کرتا اور جب کسی منکر پر عذاب نازل ہونے کا وقت آتا ہے تو اس میں وہ اسباب پیدا ہو جاتے ہیں جن
کی وجہ سے اس پر حکم ہلاکت لکھا جاتا ہے عذاب الہی کے لئے یہی قانون قدیم ہے اور یہی سنت مستمرہ اور

یہی غیر تبدل قاعدہ کتاب الہی نے بیان کیا ہے۔
سورة بني اسراءيل
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳)
دنیوی عذاب کا موجب کفر نہیں ہے بلکہ شرارت ہے اور تکبر میں حد سے زیادہ بڑھ جانا موجب ہے اور
ایسا آدمی خواہ مومن ہی کیوں نہ ہو جب ظلم اور ایذاء اور تکبر میں حد سے بڑھے گا اور عظمت الہی کو بھلا دے گا تو
عذاب الہی ضرور اس کی طرف متوجہ ہوگا ۔ اور جب ایک کا فرمسکین صورت رہے گا اور اس کو خوف دامن گیر
ہوگا تو گو وہ اپنی مذہبی ضلالت کی وجہ سے جہنم کے لائق ہے مگر عذاب دنیوی اس پر نازل نہیں ہوگا۔ پس
دنیوی عذاب کے لئے یہی ایک قدیم اور مستحکم فلاسفی ہے اور یہی وہ سنت اللہ ہے جس کا ثبوت خدا کی تمام
کتابوں سے ملتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ إِذَا أَرَدْنَا أَنْ تُهْلِكَ قَرْيَةً آمَرُنَا
مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَهَا تَدْمِيرًا - یعنی جب ہمارا ارادہ اس بات کی طرف
متعلق ہوتا ہے کہ کسی بستی کے لوگوں کو ہلاک کریں تو ہم بستی کے منعم اور عیاش لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتے
ہیں کہ وہ اپنی بدکاریوں میں حد اعتدال سے نکل جاتے ہیں ۔ پس ان پر سنت اللہ کا قول ثابت ہو جاتا ہے کہ
وہ اپنے ظلموں میں انتہا تک پہنچ جاتے ہیں۔ تب ہم ان کو ایک سخت ہلاکت کے ساتھ ہلاک کر دیتے ہیں۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۵)
عذاب الہی جو دنیا میں نازل ہوتا ہے وہ تبھی کسی پر نازل ہوتا ہے کہ جب وہ شرارت اور ظلم اور تکبر اور علو
اور غلو میں نہایت کو پہنچ جاتا ہے یہ نہیں کہ ایک کا فر خوف سے مرا جاتا ہے اور پھر بھی عذاب الہی کے لئے اس
پر صاعقہ پڑے اور ایک مشرک اندیشہ عذاب سے جان بلب ہوا اور پھر بھی اس پر پتھر برسیں۔ خداوند تعالیٰ
نہایت درجہ کا رحیم اور حلیم ہے عذاب کے طور پر صرف اسی کو اس دنیا میں پکڑتا ہے جو اپنے ہاتھ سے عذاب کا
سامان تیار کرے۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۶)
لَا تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ الهَا آخَرَ فَتَقْعُدَ مَنْ مُوْمًا مَّخْذُولًا
خدائے تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسرا خدامت ٹھہرا اگر تو نے ایسا کیا تو مذموم اور مخذول ہو کر بیٹھے گا۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه (۴۲۴)
وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ

آج 10 میں سے 10 باقی