سورة المدَّثِّر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أَفَ وَ لَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا
گریمان
تیرے خدا نے یہ چاہا ہے کہ تو فقط اسی کی بندگی کر اور اپنے ماں باپ سے احسان کرتا رہ۔
(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۱ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
اور تیرے خدا نے یہی چاہا ہے کہ تم اسی کی بندگی کرواس کے سوا کوئی اور دوسرا تمہارا معبود نہ ہو اور ماں
باپ سے احسان کر اگر وہ دونو یا ایک اُن میں سے تیرے سامنے بڑی عمر تک پہنچ جائیں تو تُو اُن کو اُف نہ کر
اور نہ اُن کو جھڑک بلکہ اُن سے ایسی باتیں کہہ کہ جن میں اُن کی بزرگی اور عظمت پائی جائے۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۴)
خدا نے یہ چاہا ہے کہ کسی دوسرے کی بندگی نہ کرو اور والدین سے احسان کرو۔ حقیقت میں کیسی ربوبیت
ہے کہ انسان بچہ ہوتا ہے اور کسی قسم کی طاقت نہیں رکھتا۔ اس حالت میں ماں کیا کیا خدمات کرتی ہے اور والد
اس حالت میں ماں کی مہمات کا کیسا متکفل ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے ناتواں مخلوق کی
خبر گیری کے لئے دو محل پیدا کر دیئے ہیں اور اپنی محبت کے انوار سے ایک پر تو محبت کا اُن میں ڈال دیا ہے۔
مگر یا درکھنا چاہیئے کہ ماں باپ کی محبت عارضی ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت حقیقی ہے اور جب تک قلوب میں اللہ
تعالیٰ کی طرف سے اس کا القانہ ہو کوئی فرد بشر خواہ دوست ہو یا کوئی برابر درجہ کا ہو یا کوئی حاکم ہو کسی سے محبت
نہیں کر سکتا اور یہ خدا کی کمال ربوبیت کا راز ہے کہ ماں باپ بچوں سے ایسی محبت کرتے ہیں کہ اُن کے تکفل
میں ہر قسم کے دُکھ شرح صدر سے اُٹھاتے ہیں یہاں تک کہ اُن کی زندگی کے لئے مرنے سے بھی دریغ نہیں
کرتے۔
( روئیداد جلسه دعا ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۶۰۳)
ایسی باتیں
فَلَا تَقُلْ لَّهُمَا أَن وَلَا تَنْهَرُهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا یعنی اپنے والدین کو بیزاری کا کلمہ مت کہو اور
تیں اُن سے نہ کر جن میں اُن کی بزرگواری کا لحاظ نہ ہو۔ اس آیت کے مخاطب تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں لیکن دراصل مرجع کلام اُمت کی طرف ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والد اور والدہ آپ کی
خورد سالی میں ہی فوت ہو چکے تھے اور اس حکم میں ایک راز بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ اس آیت سے ایک عقلمند
سمجھ سکتا ہے کہ جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا گیا ہے کہ تو اپنے والدین کی عزت کر اور
ہر ایک بول چال میں ان کے بزرگا نہ مرتبہ کا لحاظ رکھ تو پھر دوسروں کو اپنے والدین کی کس قدر تعظیم کرنی چاہئے

اور اسی کی طرف یہ دوسری آیت اشارہ کرتی ہے وَقَضَى رَبُّكَ اَلا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا
یعنی تیرے رب نے چاہا ہے کہ تو فقط اُسی کی بندگی کر اور والدین سے احسان کر۔ اِس آیت میں بہت
پرستوں کو جو بت کی پوجا کرتے ہیں سمجھایا گیا ہے کہ بہت کچھ چیز نہیں ہیں اور جنوں کا تم پر کچھ احسان نہیں
ہے۔ انہوں نے تمہیں پیدا نہیں کیا اور تمہاری خورد سالی میں وہ تمہارے متکفل نہیں تھے اور اگر خدا جائز رکھتا
کہ اس کے ساتھ کسی اور کی بھی پرستش کی جائے تو یہ حکم دیتا کہ تم والدین کی بھی پرستش کرو کیونکہ وہ بھی مجازی
رب ہیں اور ہر ایک شخص طبعاً یہاں تک کہ درند چرند بھی اپنی اولاد کو اُن کی خوردسالی میں ضائع ہونے سے
بچاتے ہیں ۔ پس خدا کی ربوبیت کے بعد اُن کی بھی ایک ربوبیت ہے اور وہ جوش ربوبیت کا بھی خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۱۳ ، ۲۱۴)
تیرے رب نے یہ حکم کیا ہے کہ تم فقط میری ہی پرستش کرو اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو اور اگر
تیرے سامنے ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں پس تو اُن کی نسبت کوئی بیزاری کا لفظ منہ پر
مت لا اور ان کو مت جھڑک اور سخت لفظ مت بول اور جب تو اُن سے بات کرے تو تعظیم اور ادب سے کر۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۱۰)
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي
صَغِيرًا
اور تذلل اور رحمت سے ان کے سامنے اپنا بازو جھکا اور دعا کر کہ اے میرے رب تو ان پر رحم کر جیسا
انہوں نے میرے بچپن کے زمانے میں میری پرورش کی ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۴)
اور مہربانی کی راہ سے ان دونوں کے آگے اپنے باز و جھکا دے اور دعا کرتا رہ کہ اے میرے پروردگار
ان دونوں پر رحم کر جیسا کہ انہوں نے بچپن کے زمانہ میں رحم کر کے میری پرورش کی۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۱۰)
رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِنْ تَكُونُوا صُلِحِينَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ

غَفُورًا
اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے۔ اگر تم صالح ہو تو وہ اپنی طرف جھکنے والوں کے
واسطے غفور ہے ۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بھی بعض ایسے مشکلات آگئے تھے کہ دینی مجبوریوں کی وجہ
سے ان کی ان کے والدین سے نزاع ہو گئی تھی۔ بہر حال تم اپنی طرف سے ان کی خیریت اور خبر گیری کے
واسطے ہر وقت تیار رہو جب کوئی موقع ملے اسے ہاتھ سے نہ دو۔ تمہاری نیت کا ثواب تم کو مل رہے گا ۔ اگر محض
دین کی وجہ سے اور اللہ کی رضا کو مقدم کرنے کے واسطے والدین سے الگ ہونا پڑا ہے تو یہ ایک مجبوری ہے۔
اصلاح کو مد نظر رکھو اور نیت کی صحت کا لحاظ رکھو اور ان کے حق میں دعا کرتے رہو۔ یہ معاملہ کوئی آج نیا نہیں
پیش آیا حضرت ابراہیم کو بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا بہر حال خدا کا حق مقدم ہے پس خدا کو مقدم کرو اور اپنی
طرف سے والدین کے حقوق ادا کرنے کی کوشش میں لگے رہو اور ان کے حق میں دعا کرتے رہو اور صحت
نیت کا خیال رکھو۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۴)
وَاتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلَا تُبَدِّرُ تَبْذِيرًا
غریبوں کا حق ادا کرو۔ مسکینوں کو دو ۔ مسافروں کی خدمت کرو اور فضولیوں سے اپنے تئیں بچاؤ یعنی
بیا ہوں شادیوں میں اور طرح طرح کی عیاشی کی جگہوں میں اور لڑکا پیدا ہونے کی رسوم میں جو اسراف سے
مال خرچ کیا جاتا ہے اس سے اپنے تئیں بچاؤ۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۵۸)
وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمْ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ
خطاً كَبِيرًا
اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶)
وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَى إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا
زنا کے قریب مت جاؤ یعنی ایسی تقریبوں سے دور رہو جن سے یہ خیال بھی دل میں پیدا ہو سکتا ہو اور
ان راہوں کو اختیار نہ کرو جن سے اس گناہ کے وقوع کا اندیشہ ہو۔ جو زنا کرتا ہے وہ بدی کو انتہا تک پہنچا دیتا

ہے۔ زنا کی راہ بہت بری راہ ہے یعنی منزل مقصود سے روکتی ہے اور تمہاری آخری منزل کے لئے سخت
خطرناک ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۲)
وَ أَوْفُوا الْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَ زِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَ أَحْسَنُ
تَأْوِيلا
جب تم ما پو تو پورا ما پو۔ جب تم وزن کرو تو پوری اور بے خلل تر از و سے وزن کرو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۷)
وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ
كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا
طریق تقویٰ یہ ہے کہ جب تک فراست کا ملہ اور بصیرت صحیحہ حاصل نہ ہو تب تک کسی چیز کے ثبوت یا عدم
ثبوت کی نسبت حکم نافذ نہ کیا جاوے۔
الحق لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۹)
بدظنی اور بدگما بدگمانی میں حد سے زیادہ مت بڑھو ایسا نہ ہو کہ تم اپنی باتوں سے پکڑے جاؤ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰۴)
خدا تعالیٰ نے صرف قرآن کریم میں ہاتھ پیر کے گناہوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ کان اور آنکھ اور دل کے
گناہوں کا بھی ذکر کیا ہے جیسا کہ وہ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے اِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ
أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا یعنی کان اور آنکھ اور دل جو ہیں ان سب سے باز پرس کی جائے گی ۔اب دیکھو جیسا
کہ خدا تعالیٰ نے کان اور آنکھ کے گناہ کا ذکر کیا ایسا ہی دل کے گناہ کا بھی ذکر کیا مگر دل کا گناہ خطرات اور
خیالات نہیں ہیں کیونکہ وہ تو دل کے بس میں نہیں ہیں بلکہ دل کا گناہ پختہ ارادہ کر لینا ہے۔صرف ایسے
خیالات جو انسان کے اپنے اختیار میں نہیں گناہ میں داخل نہیں ۔ ہاں اس وقت داخل ہو جائیں گے جب ان
پر عزیمت کرے اور ان کے ارتکاب کا ارادہ کر لیوے۔ (نور القرآن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۲۷، ۴۲۸)
اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ جو کسی قوم کے پیشوا کو گالی دینا اس کا اصول نہیں کیونکہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہم
ان پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں جن کا ذکر قرآن میں ہے اور یہ بھی ہمارا عقیدہ ہے کہ ہر ایک قوم میں کوئی نہ

کوئی مصلح گزرا ہے اور ہمیں یہ بھی تعلیم دی گئی ہے کہ ہم پورے علم کے بغیر کسی کی نسبت کوئی رائے ظاہر نہ
کریں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ
أولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا سو یہ پاک عقائد ہمیں بے جابد زبانیوں اور متعصبانہ نکتہ چینیوں سے محفوظ رکھتے ہیں
مگر ہمارے مخالف چونکہ تقویٰ کی راہوں سے بالکل دور اور بے قید اور خلیج الرسن ہیں اور قرآن کریم جو سب
سے پیچھے آیا ان کو طبعاً برا معلوم ہوتا ہے لہذا وہ جلد نخش گوئی اور بد زبانی اور توہین کی طرف مائل ہو جاتے ہیں
اور سچی باتوں کے مقابل پر افتراؤں سے کام لیتے ہیں۔ (آریہ دھرم، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۹۹٬۹۸)
جس بات کا تجھ تجھ کو کو نطقی علم نہیں دیا گیا۔ اس بات کا پیرو کارمت بن اور یادرکھ کہ کان اور آنکھ اور دل جس
قدر اعضاء ہیں ان سب اعضاء سے باز پرس ہوگی ۔ آریہ دھرم، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۹۹)
جميع اعضا کی وضع استقامت پر چلانے کے لئے ایک ایسا کلمہ جامعہ اور پر تہدید بطور تنبیہ و انذار فرمایا جو
غافلوں کو متنبہ کرنے کے لئے کافی ہے اور کہا إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا -
یعنی کان اور آنکھ اور دل ایسا ہی تمام اعضا اور قوتیں جو انسان میں موجود ہیں۔ ان سب کے غیر محل استعمال
کرنے سے باز پرس ہوگی اور ہر یک کمی بیشی اور افراط اور تفریط کے بارہ میں سوال کیا جائے گا۔ اب دیکھو
اعضا اور تمام قوتوں کو مجری خیر اور صلاحیت پر چلانے کے لئے کس قدر تصریحات و تاکیدات خدا کے کلام میں
موجود ہیں اور کیسے ہر یک عضو کو مرکز اعتدال اور خط استوا پر قائم رکھنے کے لئے بکمال وضاحت بیان فرمایا
گیا ہے جس میں کسی نوع کا ابہام و اجمال باقی نہیں رہا۔ کیا یہ تصریح و تفصیل صحیفہ قدرت کے کسی صفحہ کو پڑھ کر
معلوم ہو سکتی ہے۔ ہرگز نہیں۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۱۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے مت پڑ۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۰۸ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
کسی کی نسبت وہ بہتان یا الزام مت لگاؤ جس کا تمہارے پاس کوئی ثبوت نہیں اور یا درکھو کہ ہر ایک عضو
سے مواخذہ ہوگا اور کان، آنکھ، دل ہر ایک سے پوچھا جائے گا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۰)
وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِہ علم یہاں علم سے مراد یقین ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۶)

وا
لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ مراد از علم یقین علم سے مراد یقین ہے ظنون کو علم نہیں کہتے ۔
است ظنون را علم نمی گویند ۔ ایناں اتباع ظن میکنند - یہ لوگ ظن کی اتباع کرتے ہیں ۔
( ترجمه از مرتب )
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴)
جس بات کا تجھے علم نہیں اس کے متعلق اپنی زبان نہ کھول ۔
( بدر جلد ا نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحہ ۷)
مخالفوں کا تو یہ فرض تھا کہ وہ حسن ظنی سے کام لیتے اور لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ پر عمل کرتے مگر
انہوں نے جلد بازی سے کام لیا۔ یا درکھو پہلی قومیں اسی طرح ہلاک ہوئیں۔ عقلمند وہ ہے جو مخالفت کر کے بھی
جب اسے معلوم ہو کہ وہ غلطی پر تھا اسے چھوڑ دے۔ (احکام جلد ۱۰ نمبر ۴۱ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۶ صفحه ۵)
جس بات کا علم نہیں خواہ نخواہ اس کی پیروی مت کرو کیونکہ کان، آنکھ، دل اور ہر ایک عضو سے پوچھا
جاوے گا۔ بہت سی بدیاں صرف بدظنی سے ہی پیدا ہو جاتی ہیں۔ ایک بات کسی کی نسبت سنی اور جھٹ یقین
کر لیا یہ بہت بری بات ہے جس بات کا قطعی علم اور یقین نہ ہو اس کو دل میں جگہ مت دو۔ یہ اصل بدظنی کو دور
کرنے کے لئے ہے۔
م
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۲ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۶ صفحه ۳)
تم قال اللہ اور قال الرسول پر عمل کرو اور ایسی باتیں زبان پر نہ لاؤ جن کا تمہیں علم نہیں۔
جلد ا ا نمبر ۴۱ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۳)
الحكم جلدا
اگر ان میں خوف خدا ہوتا اور یہ تقویٰ سے کام لیتے اور لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْم پر عمل کرتے اور میری
باتوں کو غور سے سنتے اور پھر ان پر فکر کرتے اس کے بعد حق تھا جو چاہتے کہتے مگر انہوں نے اس کی پروانہ کی اور
خدا کے خوف سے نہ ڈرے جو منہ میں آیا کہ گزرے ۔ (الحکم جلد و نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۸)
تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَاتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ وَ مَنْ فِيهِنَّ وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ
بِحَمْدِهِ وَلَكِنْ لَا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا
ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے خدا کی تقدیس کرتے ہیں اور کوئی چیز نہیں جو اس کی
تقدیس نہیں کرتی پر تم ان کی تقدیسوں کو سمجھتے نہیں یعنی زمین آسمان پر نظر غور کرنے سے خدا کا کامل اور مقدس
ہونا اور بیٹوں اور شریکوں سے پا اور شریکوں سے پاک ہونا ثابت ہو رہا ہے مگر ان کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں۔
(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۰ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)

اور کوئی چیز نہیں جو خدا کی حمد و ثنا میں مشغول نہیں ہر یک چیز اس کے ذکر میں لگی ہوئی ہے۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۲۲۱)
ہر یک چیز اس کی پاکی اور اس کے محامد بیان کر رہی ہے اگر خدا ان چیزوں کا خالق نہیں تھا تو ان چیزوں
میں خدا کی طرف کشش کیوں پائی جاتی ہے ایک غور کرنے والا انسان ضرور اس بات کو قبول کرلے گا کہ کسی
مخفی تعلق کی وجہ سے یہ کشش ہے۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۹۷،۲۹۶)
وہ خدا جس کا پتہ قرآن شریف بتلاتا ہے اپنی موجودات پر فقط قہری حکومت نہیں رکھتا بلکہ موافق آیت
کریمہ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى (الاعراف: ۱۷۳) کے ہر یک ذرہ ذرہ اپنی طبیعت اور روحانیت سے اس
کا حکم بردار ہے اس کی طرف جھکنے کے لئے ہر یک طبیعت میں ایک کشش پائی جاتی ہے اس کشش سے ایک
ذرہ بھی خالی نہیں اور یہ ایک بڑی دلیل اس بات پر ہے کہ وہ ہر یک چیز کا خالق ہے کیونکہ نور قلب اس بات کو
مانتا ہے کہ وہ کشش جو اس کی طرف جھکنے کے لئے تمام چیزوں میں پائی جاتی ہے وہ بلاشبہ اسی کی طرف سے
و
ہے جیسا کہ قرآن شریف نے اس آیت میں اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اِن مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ
بِحَمْدِہ یعنی ہر یک چیز اس کی پاکی اور اس کے محامد بیان کر رہی ہے۔ اگر خدا ان چیزوں کا خالق نہیں تھا تو
ان چیزوں میں خدا کی طرف کشش کیوں پائی جاتی ہے۔ ایک غور کرنے والا انسان ضرور اس بات کو قبول کر
لے گا کہ کسی مخفی تعلق کی وجہ سے یہ کشش ہے۔ (رسالہ معیار المذاہب، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۸۶، ۴۸۷)
ذرہ ذرہ زمین کا اور آسمان کا خدا کی تحمید اور تقدیس کر رہا ہے اور جو کچھ ان میں ہے وہ تحمید اور تقدیس
میں مشغول ہے پہاڑ اُس کے ذکر میں مشغول ہیں دریا اُس کے ذکر میں مشغول ہیں درخت اُس کے ذکر میں
مشغول ہیں اور بہت سے راستباز اُس کے ذکر میں مشغول ہیں اور جو شخص دل اور زبان کے ساتھ اس کے
ذکر میں مشغول نہیں اور خدا کے آگے فروتنی نہیں کرتا اس سے طرح طرح کے شکنجوں اور عذابوں سے قضا و قدر
الہی فروتنی کرا رہی ہے اور جو کچھ فرشتوں کے بارے میں خدا کی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ نہایت درجہ اطاعت
کر رہے ہیں یہی تعریف زمین کے پات پات اور ذرہ ذرہ کی نسبت قرآن شریف میں موجود ہے کہ ہر ایک
چیز اُس کی اطاعت کر رہی ہے ایک پتہ بھی بجز اس کے امر کے گر نہیں سکتا اور بجز اس کے حکم کے نہ کوئی دوا شفا
دے سکتی ہے اور نہ کوئی غذا موافق ہو سکتی ہے اور ہر ایک چیز غایت درجہ کی تذلیل اور عبودیت سے خدا کے
آستانہ پر گری ہوئی ہے اور اُس کی فرمانبرداری میں مستغرق ہے۔ پہاڑوں اور زمین کا ذرہ ذرہ اور

مشغول ہیں ۔
دریاؤں اور سمندروں کا قطرہ قطرہ اور درختوں اور بوٹیوں کا پات پات اور ہر ایک جز ان کا اور انسان اور
حیوانات کے کل ذرات خدا کو پہچانتے ہیں اور اس کی اطاعت کرتے ہیں اور اس کی تحمید و تقدیس میں
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۲، ۳۳)
خدا تعالیٰ نے جو ملائکہ کی تعریف کی ہے وہ ہر ایک ذرہ ذرہ پر صادق آسکتی ہے جیسے فرمایا: اِن مِنْ شَيْءٍ
الا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ ۔۔۔ ہر ایک ذرہ ملائکہ میں داخل ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹)
یہ ہوا ، پانی ، آگ وغیرہ بھی ایک طرح کے ملائکہ ہی ہیں ۔ ہاں بڑے بڑے ملائکہ وہ ہیں جن کا اللہ تعالیٰ
نے نام لیا ۔ مگر اس کے سوا باقی اشیاء مفید بھی ملائکہ ہی ہیں ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے کلام سے اس کی
تصدیق ہوتی ہے جہاں فرماتا ہے کہ وَ إِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ الخ یعنی کل اشیاء خدا تعالیٰ کی
تسبیح کرتی ہیں۔ تسبیح کے معنے یہی ہیں کہ جو خدا ان کو حکم کرتا ہے اور جس طرح اس کا منشا ہوتا ہے وہ اسی
طرح کرتے ہیں اور ہر ایک امر اس کے ارادے اور منشا سے واقع ہوتا ہے ۔ اتفاقی طور سے دنیا میں
کوئی چیز نہیں اگر خدا تعالیٰ کا ذرہ ذرہ پر تصرف تام اور اقتدار نہ ہو تو وہ خدا ہی کیا ہوا اور دعا کی قبولیت
کی اس سے کیا امید ہو سکتی ہے درحقیقت یہی ہے کہ وہ ہوا کو جدھر چاہے اور جب چاہے چلا سکتا ہے
اور جب ارادہ کرے بند کر سکتا ہے۔ اس کے ہاتھ میں پانی اور پانیوں کے سمندر ہیں جب چاہے
جوش زن کر دے اور جب چاہے ساکن کر دے۔ وہ ذرہ ذرہ پر قادر اور مقتدر خدا ہے اس کے
تصرف سے کوئی چیز باہر نہیں ۔ وہ جنہوں نے دعا سے انکار ہی کر دیا ہے ان کو بھی یہی مشکلات پیش
آئے ہیں کہ انہوں نے خدا کو ہر ذرہ پر قادر مطلق نہ جانا اور اکثر واقعات کو اتفاقی مانا۔ اتفاق کچھ بھی
نہیں بلکہ جو ہوتا ہے اور اگر پتہ بھی درخت سے گرتا ہے تو وہ بھی خدا کے ارادے اور حکمت سے گرتا
ہے اور یہ سب ملائکہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کے حکم کے اشارے سے کام کرتے ہیں اور ان کی خدمت
میں لگائے جاتے ہیں جو خدا کے سچے فرماں بردار اور اس کی رضا کے خواہاں ہوتے ہیں ۔ جو خدا کا بن
جاتا ہے اسے خدا سب کچھ عطا کرتا ہے۔
جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو
مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ پھر ایسے مرتبے کے بعد انسان کو وہ رعیت ملتی ہے کہ باغی نہیں ہوتی ۔ دنیوی

آج 10 میں سے 10 باقی