سورة الاٴنعَام
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور تبشیر کے نشانوں میں ایک لطف یہ ہوتا ہے کہ جیسے مومن ان کے نزول سے یقین اور معرفت اور قوت ایمان
میں ترقی کرتا ہے ایسا ہی وہ بوجہ مشاہدہ آلاء و نعماء الہی و احسانات ظاہرہ و باطنه وجلسیه و خفیہ حضرت باری
عزاسمہ جو تبشیر کے نشانوں میں بھرے ہوئے ہوتے ہیں محبت و عشق میں بھی دن بدن بڑھتا جاتا ہے۔ سو
حقیقت میں عظیم الشان اور قوی الاثر اور مبارک اور موصل الی المقصود تبشیر کے نشان ہی ہوتے ہیں جو سالک
کو معرفتِ کاملہ اور محبت ذاتیہ کے اس مقام تک پہنچا دیتے ہیں جو اولیاء اللہ کے لئے منتہی المقامات ہے اور
قرآن شریف میں تبشیر کے نشانوں کا بہت کچھ ذکر ہے یہاں تک کہ اس نے اُن نشانوں کو محدود نہیں رکھا بلکہ
ایک دائمی وعدہ دے دیا ہے کہ قرآن شریف کے سچے متبع ہمیشہ ان نشانوں کو پاتے رہیں گے جیسا کہ وہ
فرماتا ہے لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ
الْعَظِيمُ (یونس : ۶۵) یعنی ایماندار لوگ دنیوی زندگی اور آخرت میں بھی تبشیر کے نشان پاتے رہیں گے۔
جن کے ذریعے سے وہ دنیا اور آخرت میں معرفت اور محبت کے میدانوں میں نا پیدا کنار ترقیاں کرتے نا
جائیں گے۔ یہ خدا کی باتیں ہیں جو کبھی نہیں ٹلیں گی اور تبشیر کے نشانوں کو پالینا یہی فور عظیم ہے ( یعنی یہی
ایک امر ہے جو محبت اور معرفت کے منتہی مقام تک پہنچا دیتا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ اگر خدائے تعالیٰ کے کل نشانوں کو
قہری نشانوں میں ہی محصور سمجھ کر اس آیت کے یہ معنی کئے جائیں کہ ہم تمام نشانوں کو محض تخویف کی غرض
سے ہی بھیجا کرتے ہیں اور کوئی دوسری غرض نہیں ہوتی ۔ تو یہ معنی بہ بداہت باطل ہیں ۔ جیسا کہ ابھی بیان
ہو چکا ہے کہ نشان دو غرضوں سے بھیجے جاتے ہیں یا تخویف کی غرض سے یا تبشیر کی غرض سے۔ انہیں دو قسموں
کو قرآن شریف اور بائیبل بھی جا بجا ظاہر کر رہی ہے۔ پس جب کہ نشان دو قسم کے ہوئے تو آیت ممدوحہ بالا
میں جو لفظ الآیات ہے ( جس کے معنی وہ نشانات ) بہر حال اسی تاویل پر بصحت منطبق ہوگا کہ نشانوں سے
قہری نشان مراد ہیں کیونکہ اگر یہ معنی نہ لئے جائیں تو پھر اس سے یہ لازم آتا ہے کہ تمام نشانات جو تحت
قدرت الہی داخل ہیں ۔ تخویف کی قسم میں ہی محصور ہیں حالانکہ فقط تخویف کی قسم میں ہی سارے نشانوں کا
حصر سمجھنا سراسر خلاف واقعہ ہے کہ جو نہ کتاب اللہ کی رو سے اور نہ عقل کی رو سے اور نہ کسی پاک دل کے
کانشنس کی رو سے درست ہو سکتا ہے۔
اب چونکہ اس بات کا صاف فیصلہ ہو گیا کہ نشانوں کی دو قسموں میں سے صرف تخویف کے نشانوں کا
آیات موصوفہ بالا میں ذکر ہے تو یہ دوسرا امر تنقیح طلب باقی رہا کہ کیا اس آیت کے ( جو مَا مَنَعَنَا الخ ہے )
یہ معنی سمجھنے چاہئیں کہ تخویف کا کوئی نشان خدائے تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر ظاہر نہیں کیا
یا یہ معنی سمجھنے چاہئیں کہ تخویف کے نشانوں میں سے وہ نشان ظاہر نہیں کئے گئے جو پہلی امتوں کو دکھلائے گئے
تھے اور یا یہ تیسرے معنی قابل اعتبار ہیں کہ دونوں قسم کے تخویف کے نشان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھ سے ظاہر ہوتے رہے ہیں۔ بجز ان خاص قسم کے بعض نشانوں کے جن کو پہلی اُمتوں نے دیکھ کر جھٹلا دیا
تھا اور ان کو معجزہ نہیں سمجھا تھا۔
سو واضح ہو کہ آیات متنازعہ فیہا پر نظر ڈالنے سے تمام تر صفائی کھل جاتا ہے کہ پہلے اور دوسرے معنی کسی
طرح درست نہیں۔ کیونکہ آیت ممدوحہ بالا کے یہ سمجھ لینا کہ تمام انواع و اقسام کے وہ تخویفی نشان جو ہم بھیج
سکتے ہیں اور تمام وہ وراء الوراء تعذیبی نشان جن کے بھیجنے پر غیر محدود طور پر ہم قادر ہیں اس لئے ہم نے نہیں
بھیجے کہ پہلی امتیں اُس کی تکذیب کر چکی ہیں ۔ یہ معنے سراسر باطل ہیں۔ کیونکہ ظاہر ہے کہ پہلی اُمتوں نے
انہیں نشانوں کی تکذیب کی جو انہوں نے دیکھے تھے وجہ یہ کہ تکذیب کے لئے یہ ضرور ہے کہ جس چیز کی تکذیب
کی جائے۔ اول اس کا مشاہدہ بھی ہو جائے ۔ جس نشان کو ابھی دیکھا ہی نہیں اس کی تکذیب کیسی حالانکہ
نادیدہ نشانوں میں سے ایسے اعلیٰ درجہ کے نشان بھی تحت قدرت باری تعالیٰ ہیں جس کی کوئی انسان تکذیب نہ
کر سکے اور سب گردنیں اُن کی طرف جھک جائیں ۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ ہر ایک رنگ کا نشان دکھلانے پر قادر
ہے اور پھر چونکہ نشان ہائے قدرت باری تعالیٰ غیر محدود اور غیر متناہی ہیں تو پھر یہ کہنا کیوں کر درست ہو سکتا
ہے کہ محدود زمانہ میں وہ سب دیکھے بھی گئے اور ان کی تکذیب بھی ہوگئی ۔ وقت محدود میں تو وہی چیز دیکھی
جائے گی جو محدود ہو گی ۔ بہر حال اس آیت کے یہی معنی صحیح ہوں گے کہ جو بعض نشانات پہلے کفار لے کفار دیکھ چکے
تھے اور ان کی تکذیب کر چکے تھے۔ ان کا دوبارہ بھیجنا عبث سمجھا گیا۔ جیسا کہ قرینہ بھی انہیں معنوں پر دلالت
کرتا ہے یعنی اس موقعہ پر جو ناقہ ثمود کا خدائے تعالیٰ نے ذکر کیا ہے وہ ذکر ایک بھاری قرینہ اس بات پر ۔ ہے
کہ اس جگہ گزشتہ اور رڈ کردہ نشانات کا ذکر ہے جو تخویف کے نشانوں میں سے تھے اور یہی تیسرے معنی ہیں
جو صحیح اور درست ہیں ۔
۔
پھر اس جگہ ایک اور بات منصفین کے سوچنے کے لائق ہے جس سے اُن پر ظاہر ہوگا کہ آیت وَ مَا مَنَعَنَا
ان ترسل بالايت الخ سے ثبوت معجزات ہی پایا جاتا ہے نہ فی معجزات کیونکہ الآیت کے لفظ پر جو الف لام
واقعہ ہے وہ بموجب قواعد نحو کے دو صورتوں سے خالی نہیں۔ یا کل کے معنے دے گا یا خاص کے اگر کل کے
معنے دے گا تو یہ معنے کئے جائیں گے کہ ہمیں کل معجزات کے بھیجنے سے کوئی امر مانع نہیں ہوا مگر اگلوں کا ان کو
جھٹلانا اور اگر خاص کے معنی دے گا تو یہ معنی ہوں گے کہ ہمیں ان خاص نشانیوں کے بھیجنے سے ( جنہیں منکر
طلب کرتے ہیں ) کوئی امر مانع نہیں ہوا مگر یہ کہ ان نشانیوں کو اگلوں نے جھٹلایا۔ بہر حال ان دونوں صورتوں
میں نشانوں کا آنا ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر یہ معنی ہوں کہ ہم نے ساری نشانیاں بوجہ تکذیب اہم گذشتہ نہیں
بھیجیں تو اس سے بعض نشانوں کا بھیجنا ثابت ہوتا ہے جیسے مثلاً اگر کوئی کہے کہ میں نے اپنا سارا مال زید کو نہیں
دیا تو اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس نے کچھ حصہ اپنے مال کا زید کو ضرور دیا ہے اور اگر یہ معنے لیں کہ
بعض خاص نشان ہم نے نہیں بھیجے تو بھی بعض دیگر کا بھیجنا ثابت ہے۔ مثلاً اگر کوئی کہے کہ بعض خاص چیزیں
میں نے زید کو نہیں دیں تو اس سے صاف پایا جائے گا کہ بعض دیگر ضرور دی ہیں۔ بہر حال جو شخص اول اس
آیت کے سیاق و سباق کی آیتوں کو دیکھے کہ کیسی وہ دونوں طرف سے عذاب کے نشانوں کا قصہ بتلا رہی ہیں
اور پھر ایک دوسری نظر اُٹھاوے اور خیال کرے کہ کیا یہ معنی صحیح اور قرین قیاس ہیں کہ خدائے تعالیٰ کے تمام
نشانوں اور عجائب کاموں کی جو اس کی بے انتہا قدرت سے وقتاً فوقتاً پیدا ہونے والے اور غیر محدود ہیں پہلے
لوگ اپنے محدود زمانہ میں تکذیب کر چکے ہوں ۔ اور پھر ایک تیسری نظر منصفانہ سے کام لے کر سوچے کہ کیا
اس جگہ تخویف کے نشانوں کا ایک خاص بیان ہے یا تبشیر اور رحمت کے نشانوں کا بھی کچھ ذکر ہے اور پھر ذرا
چوتھی نگاہ الایات کے ال پر بھی ڈال دیوے کہ وہ کن معنوں کا افادہ کر رہا ہے تو اس چار طور کی نظر کے بعد
بجز اس کے کہ کوئی تعصب کے باعث حق پسندی سے بہت دور جا پڑا ہو ہر ایک شخص اپنے اندر سے نہ ایک
شہادت بلکہ ہزاروں شہادتیں پائے گا کہ اس جگہ نفی کا حرف صرف نشانوں کی ایک قسم خاص کی نفی کے لئے آیا
ہے جس کا دوسری اقسام پر کچھ اثر نہیں بلکہ اس سے ان کا متحق الوجود ہونا ثابت ہو رہا ہے اور ان آیات میں
نہایت صفائی سے اللہ جل شانہ بتلا رہا ہے کہ اس وقت تخویفی نشان جن کی یہ لوگ درخواست کرتے ہیں صرف
اس وجہ سے نہیں بھیجے گئے کہ پہلی امتیں ان کی تکذیب کر چکی ہیں۔ سو جونشان پہلے رڈ کئے گئے اب بار بار
انہیں کو نازل کرنا کمزوری کی نشانی ہے اور غیر محدود قدرتوں والے کی شان سے بعید ۔ پس ان آیات میں یہ
صاف اشارہ ہے کہ عذاب کے نشان ضرور نازل ہوں گے مگر اور رنگوں میں ۔ یہ کیا ضرورت ہے کہ وہی نشان
حضرت موسی کے یا وہی نشان حضرت نوح اور قوم لوط اور عاد اور ثمود کے ظاہر کئے جائیں۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۶ تا ۴۴۱)
وَ إِذْ قُلْنَا لَكَ إِنَّ رَبَّكَ أَحَاطَ بِالنَّاسِ وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَكَ إِلَّا فِتْنَةً
لِلنَّاسِ وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ فِي الْقُرْآنِ وَ نُخَوِّفُهُمْ فَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا طُغْيَانًا
كبيران
ارينك -
بخاری میں جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ الباری ہے تمام معراج کا ذکر کر کے اخیر میں فَاسْتَيْقَظَ لکھا
ہے اب تم خود سمجھ لو کہ وہ کیا تھا۔ قرآن مجید میں بھی اس کے لئے دھیا کا لفظ ہے وَ مَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا التِي
( اخبار بدر جلدی نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ صفحه ۵)
وَ اسْتَفْزِزُ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُم بِصَوْتِكَ وَ اجْلِبُ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَ رَجِلِكَ وَ
شَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ وَعِدُهُمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَنُ إِلَّا غُرُورًا
دنیا میں بچے دو قسم کے پیدا ہوتے ہیں (۱) ایک جن میں نفخ روح القدس کا اثر ہوتا ہے اور ایسے بچے وہ
ہوتے ہیں جب عورتیں پاک دامن اور پاک خیال ہوں اور اسی حالت میں استقرار نطفہ ہو وہ بچے پاک
ہوتے ہیں اور شیطان کا ان میں حصہ نہیں ہوتا (۲) دوسری وہ عورتیں ہیں جن کے حالات اکثر گندے اور
نا پاک رہتے ہیں۔ پس ان کی اولاد میں شیطان اپنا حصہ ڈالتا ہے جیسا کہ آیت وَ شَارِكَهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَ
الاولاد اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے جس میں شیطان کو خطاب ہے کہ ان کے مالوں اور بچوں میں حصہ دار
بن جا۔ یعنی وہ حرام کے مال اکٹھا کریں گی اور ناپاک اولاد پاک اولاد جنہیں گی ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۹۷، ۲۹۸)
یا د رکھو ولادت دو قسم کی ہوتی ہے ایک ولادت تو وہ ہوتی ہے کہ اس میں روحِ الہی کا جلوہ ہوتا ہے اور
ایک وہ ہوتی ہے کہ اس میں شیطانی حصہ ہوتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں بھی آیا ہے کہ وَ شَارِكُهُمْ فِي
الْأَمْوَالِ وَالأَولادِ یہ شیطان کو خطاب ہے۔ الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸)
فاسقوں فاجروں کی ارواح کو بسبب ان کے فسق و فجور اور شرک کی گندگی کے رُوح مِنْہ نہیں کہہ سکتے
بلکہ وہ رُوحُ الشَّيْطَانِ ہوتے ہیں جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَ شَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَ الْأَوْلَادِ اور اس طرح
سے ہم مانتے ہیں کہ بعض رُوحُ الشَّيْطَانِ ہوتے ہیں اور بعض روح منہ ہوتے ہیں۔
بعض آدمی ایسے خراب ہوتے ہیں کہ وہ نہایت ہی خبیث الفطرت اور شیطان خصلت ہوتے ہیں ان
قع ہی نہیں ہو سکتی کہ وہ کبھی رجوع الی اللہ کر سکیں ۔ ایسے لوگوں پر رُوحَ مِنْهُ کا لفظ نہیں بولا جاتا بلکہ وہ
سے توقع
رُوحُ الشَّيْطَانِ ہوتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۶)
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ وَكَفَى بِرَبِّكَ وَكِيلًا ل
حدیثوں میں آیا ہے کہ عیسیٰ اور اس کی ماں مس شیطان سے پاک ہیں ۔ جاہل مولویوں نے اس کے یہ
معنے کر لئے کہ بجز حضرت عیسیٰ اور ان کی ماں کے اور کوئی نبی ہو یا رسول ہو مس شیطان سے پاک نہیں یعنی
معصوم نہیں اور آیت اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن کو بھول گئے ۔۔۔۔۔ بات صرف اتنی تھی کہ اس
حدیث میں بھی یہودیوں کا ذب اور دفع اعتراض منظور تھا ۔ چونکہ وہ لوگ طرح طرح کے نا گفتنی بہتان
حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ پر لگاتے تھے اس لئے خدا کے پاک رسول نے گواہی دی کہ یہودیوں میں سے
مسن شیطان سے کوئی پاک نہ تھا اگر پاک تھے تو صرف حضرت عیسیٰ اور ان کی والدہ تھی ۔ نعوذ باللہ ! اس
حدیث کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ ایک حضرت عیسی اور ان کی والدہ ہی معصوم ہیں اور ان کے سوا کوئی نبی ہو یا
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۵۴، ۳۵۵)
رسول ہوم شیطان سے معصوم نہیں ہے۔
و
قرآن ۔۔۔۔ نے تو مس شیطان کی نسبت بھی تمام نبیوں اور رسولوں کو عصمت کے بارے میں مساوی
حصہ دیا ہے جبکہ کہا إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَن - ایام الصلح ،روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۹۱)
صحیح بخاری میں جو یہ حدیث ہے کہ بغیر عیسی بن مریم کے کوئی مسن شیطان سے محفوظ نہیں رہا اس جگہ
فتح الباری میں اور نیز علامہ زمخشری نے یہ لکھا ہے کہ اس جگہ تمام نبیوں میں سے صرف عیسیٰ کو ہی معصوم ٹھیرانا
قرآن شریف کے نصوص صریحہ کے مخالف ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ کہہ کر کہ اِن عِبَادِی
لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَ تمام نبیوں کو معصوم ٹھہرایا ہے پھر عیسی بن مریم کی کیا خصوصیت ہے اس لئے
اس حدیث کے یہ معنے ہیں کہ تمام وہ لوگ جو بروزی طور پر عیسی بن مریم کے رنگ میں ہیں یعنی روح القدس
سے حصہ لینے والے اور خدا سے پاک تعلق رکھنے والے وہ سب معصوم ہیں اور سب عیسی بن مریم ہی ہیں اور
حضرت عیسیٰ کی معصومیت کو خاص طور پر اس لئے ذکر کیا گیا ہے کہ یہودیوں کا یہ بھی اعتراض تھا کہ حضرت عیسیٰ
ے مزید تفصیل کے لئے دیکھیں سورۃ الحجر آیت ۴۳