سورة الدھر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہیں وہ قیامت کو بھی اندھے ہی ہوں گے بلکہ اس کا مفہوم یہی ہے کہ خدا کو ڈھونڈ نے والوں کے دل نشانات
سے ایسے منور کئے جاتے ہیں کہ وہ خدا کو دیکھ لیتے ہیں اور اس کی عظمت و جبروت کا مشاہدہ کرتے ہیں یہاں
تک کہ دنیا کی ساری عظمتیں اور بزرگیاں ان کی نگاہ میں بیچ ہو جاتی ہیں ۔ اور اگر خدا کو دیکھنے کی آنکھیں اور
سکے گا۔
اس کے دریافت کرنے کے حواس سے اس دنیا میں اس کو حصہ نہیں ملا تو اس دوسرے عالم میں بھی نہیں دیکھ
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۴ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱۲ والحکم جلد ۵ نمبر ۴۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ صفحه ۱)
گناہ کے آثار تاریکی اور ظلمت تو اس دنیا ہی میں شروع ہو جاتی ہے جیسے فرمایا مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلى
فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى -
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۲۰ و ۲۷ اگست ۱۸۹۸ء صفحه ۱۱)
اگر انسان اندریں عالم تکمیل معرفت نکند اگر انسان اس عالم میں معرفت کی تکمیل نہیں کرتا تو اس
چه دلیل دارد که در روز آخرت خواهد کرد بجز کے پاس کیا دلیل ہے کہ آخرت میں (اپنی معرفت کی تکمیل )
این صورت که که ما پیش می کنیم دیگر صورت کرلے گا سوائے اس صورت کے جو ہم پیش کرتے ہیں اور
نیست مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي کوئی صورت نہیں ۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي
الْآخِرَةِ أَعْلى
الْآخِرَةِ أَعْلى ( ترجمه از مرتب )
البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۶)
عالم آخرت در حقیقت دنیوی عالم کا ایک عکس ہے اور جو کچھ دنیا میں روحانی طور پر ایمان اور ایمان کے
نتائج اور کفر اور کفر کے نتائج ظاہر ہوتے ہیں وہ عالم آخرت میں جسمانی طور پر ظاہر ہو جائیں گے۔ اللہ جل شانہ
فرماتا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اَعْلٰی یعنی جو اس جہان میں اندھا ہے وہ اس جہان
میں بھی اندھا ہی ہوگا۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۲ مورخہ ۷ ارجون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱)
رے عالم کے
جو اس دنیا میں اندھا ہے وہ آخرت میں بھی اندھا ہو گا کیا مطلب کہ خدا تعالیٰ اور دوسرے
لذات کے دیکھنے کے لئے اسی جہان میں حواس اور آنکھیں ملتی ہیں جس کو اس جہان میں نہیں ملیں اس کو وہاں
بھی نہیں ملیں گی ۔ اب یہ امر انسان کو اس طرف متوجہ کرتا ہے کہ انسان کا فرض ہے کہ وہ ان حواس اور آنکھوں
کے حاصل کرنے کے واسطے اسی عالم میں کوشش اور سعی کرے تا کہ دوسرے عالم میں بینا اُٹھے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۳)
بن بڑی دولت ہے پس اندھا وہی ہے جس کو اس دنیا میں خدا پر پورا یقین حاصل نہیں ہوا۔
خدا پر یقین ! یقین
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)

اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ ہر اندھا اور نابینا قیامت کو بھی اندھا اور نابینا اُٹھے بلکہ اس سے مراد معرفت
اور بصیرت کی نابینائی ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۳)
مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اَعْلٰی سے ظاہر ہے کہ دیدار کا وعدہ یہاں بھی ہے مگر ہم اسے
جسمانیات پر نہیں حمل کر سکتے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ رفروری ۱۹۰۳ء صفحه ۳۸)
خدا تعالیٰ نے انسان کے نفس میں معرفت کی پیاس رکھ دی ہے اور خود ہی فرمایا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ
اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اَعْنى - ادھر یہ کہا ادھر مکالمہ کا دروازہ بند ہوا تو پھر تو خدا نے دیدہ دانستہ اعلی رکھنا
چاہا اور پھر وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( العنكبوت : ۷۰) کے کیا معنی ہوئے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۹)
نجات کا اثر یہ ہے کہ اسی دنیا میں اس شخص کو بہشتی زندگی نصیب ہو۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي
الْآخِرَةِ أَعْلى -
البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ را گست ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۲۷)
کوئی بات سوائے خدا تعالیٰ کے فضل کے حاصل نہیں ہو سکتی اور جسے اس دنیا میں فضل ہوگا اسے ہی آخرت
میں بھی ہوگا جیسے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اَعْلٰی ۔ اس لئے یہ
ضروری ہے کہ ان حواس کے حصول کی کوشش اسی جہان میں کرنی چاہیے کہ جس سے انسان کو بہشتی زندگی
حاصل ہوتی ہے اور وہ حواس بلا تقومی کے نہیں مل سکتے ۔ ان آنکھوں سے انسان خدا کو نہیں دیکھ سکتا لیکن تقویٰ
آنکھوں سے اسے انسان خدا کو ۔۔۔۔۔ دیکھ سکتا ہے ۔ اگر وہ تقوی اختیار کرے گا تو وہ محسوس کرے گا کہ خدا
مجھے نظر آ رہا ہے اور ایک دن آوے گا کہ خود کہہ اُٹھے گا کہ میں نے خدا کو دیکھ لیا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۳۴)
جو تعلق عبودیت کار بوبیت سے ہے وہ بہت گہرا اور انوار سے پر ہے جس کی تفصیل نہیں ہو سکتی ۔ جب وہ
نہیں ہے تب تک انسان بہائم ہے اگر دو چار دفعہ بھی لذت محسوس ہو جائے تو اس چاشنی کا حصہ مل گیا لیکن
جسے دو چار دفعہ بھی نہ ملا وہ اندھا ہے ۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى -
جو یہاں خدا نہیں دیکھتا وہ وہاں بھی نہیں دیکھ سکے گا۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحہ ۷ )
البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ ء صفحہ ۶ )
سچ ہے جس اندھے کے پاس روشنی موجود نہیں وہ کیسے دعوی کر سکتا ہے کہ میں روشنی رکھتا ہوں اور تقسیم کر

آج 10 میں سے 10 باقی