سورة التّکویر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اختیاری قوت اس کی مسلوب ہو جاتی ہے اور کامل طور پر موت کے آثار اس پر ظاہر ہو جاتے ہیں سوجس قدر
جسم پر موت آتی ہے اس سے بڑھ کر رُوح پر موت وارد ہو جاتی ہے مجھے ایسے لوگوں سے سخت تعجب آتا ہے
کہ وہ اپنی حالت خواب پر بھی غور نہیں کرتے اور نہیں سوچتے کہ اگر رُوح موت سے مستثنیٰ رکھی جاتی تو وہ
ضرور عالم خواب میں بھی مستثنی رہتی ہمارے لئے خواب کا عالم موت کے عالم کی کیفیت سمجھنے کے لئے ایک
آئینہ کے حکم میں ہے جو شخص روح کے بارے میں سچی معرفت حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو چاہئے کہ خواب
کے عالم پر بہت غور کرے کہ ہر ایک پوشیدہ راز موت کا خواب کے ذریعہ سے کھل سکتا ہے اگر تم عالم خواب
کے اسرار پر جیسا کہ چاہئے توجہ کرو گے اور جس طور سے عالم خواب میں روح پر ایک موت وارد ہوتی ہے اور
اپنے علوم اور صفات سے وہ الگ ہو جاتی ہے اس طور پر نظر تدبر ڈالو گے تو تمہیں یقین ہو جائے گا کہ موت
کا معاملہ خواب کے معاملہ سے ملتا جلتا ہے پس یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ روح مفارقت بدن کے بعد اُسی حالت
پر قائم رہتی ہے جو حالت دنیا میں وہ رکھتی تھی بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم سے ایسی ہی موت اس پر وارد ہو جاتی ہے
جیسا کہ خواب کی حالت میں وارد ہوئی تھی بلکہ وہ حالت اس سے بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر ایک صفت اس
کی نیستی کی چکی کے اندر پیسی جاتی ہے اور وہی روح کی موت ہوتی ہے اور پھر جو لوگ زندہ ہونے کے کام
کرتے تھے وہی زندہ کئے جاتے ہیں کسی روح کی مجال نہیں کہ آپ زندہ رہ سکے۔ کیا تم اختیار رکھتے ہو کہ نیند کی
حالت میں تم اپنے ان صفات اور حالات اور علوم کو اپنے قبضہ میں رکھ سکو جو بیداری میں تم کو حاصل ہیں؟ نہیں
بلکہ آنکھ بند کرنے کے ساتھ ہی روح کی حالت بدل جاتی ہے اور ایک ایسی نیستی اُس پر وارد ہوتی ہے کہ تمام
کارخانہ اُس کی ہستی کا الٹ پلٹ ہو جاتا ہے۔ (چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۵۸ تا ۱۶۲)
قرآن شریف روحوں کو ازلی ابدی نہیں ٹھہراتا ہے اُن کو مخلوق بھی مانتا ہے اور فانی بھی۔ جیسا کہ وہ روحوں
کے مخلوق ہونے کے بارے میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ ثُمَّ اَنْشَانُهُ خَلْقًا أَخَرَ ( المؤمنون : ۱۵) یعنی
جب قالب تیار ہو جاتا ہے تو اس کی تیاری کے بعد اُسی قالب میں سے ہم ایک نئی پیدائش کر دیتے ہیں یعنی
روح اور ایسا ہی قرآن شریف میں ایک اور جگہ فرمایا ہے قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ
الا قليلا یعنی روح میرے رب کے امر سے پیدا ہوتی ہے اور تم کو اس کا بہت تھوڑا اعلم ہے اور کئی محل میں
خدا تعالیٰ نے یہ بھی اشارہ فرمایا ہے کہ جس مادہ سے رُوح پیدا ہوتی ہے اسی مادہ کے موافق روحانی اخلاق
ہوتے ہیں جیسا کہ تمام درندوں، چرندوں، پرندوں اور حشرات الارض پر غور کر کے یہی ثابت ہوتا ہے کہ جیسا کہ

نطفہ کا مادہ ہوتا ہے اسی کے مناسب حال روحانی اخلاق اس جانور کے ہوتے ہیں ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۶۴، ۱۶۵)
قبور کے ساتھ جو تعلق ارواح کا ہوتا ہے یہ ایک صداقت تو ہے مگر اس کا پتہ دینا اس آنکھ کا کام نہیں یہ کشفی
آنکھ کا کام ہے کہ وہ دکھلاتی ہے۔ اگر محض عقل سے اس کا پتہ لگانا چاہو تو کوئی عقل کا پتلا اتنا ہی بتلائے کہ روح
کا وجود بھی ہے یا نہیں؟ ہزار اختلاف اس مسئلہ پر موجود ہیں اور ہزار فلاسفر دہر یہ مزاج موجود ہیں جو منکر
ہیں۔ اگر نری عقل کا یہ کام تھا تو پھر اختلاف کا کیا کام؟ کیونکہ جب آنکھ کا کام دیکھنا ہے تو میں نہیں کہہ سکتا کہ
زید کی آنکھ تو سفید چیز کو دیکھے اور بکر کی ویسی ہی آنکھ اس سفید چیز کا ذائقہ بتلائے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ نری
عقل روح کا وجود بھی یقینی طور پر نہیں بتلا سکتی چہ جائیکہ اس کی کیفیت اور تعلقات کا علم پیدا کر سکے۔ فلاسفر تو
روح کو ایک سبز لکڑی کی طرح مانتے ہیں اور روح في الخارج ان کے نزدیک کوئی چیز ہی نہیں ۔ یہ تفاسیر روح
کے وجود اور اس کے تعلق وغیرہ کی چشمہ نبوت سے ملی ہیں ۔ اور نرے عقل والے تو دعوی ہی نہیں کر سکتے ۔ اگر
کہو کہ بعض فلاسفروں نے کچھ لکھا ہے تو یا د رکھو کہ انہوں نے منقولی طور پر چشمہ نبوت سے کچھ لے کر کہا ہے
پس جب یہ بات ثابت ہوگئی کہ روح کے متعلق علوم چشمہ نبوت سے ملتے ہیں تو یہ امر کہ ارواح کا قبور کے
ساتھ تعلق ہوتا ہے اسی چشم سے دیکھنا چاہیے اور کشفی آنکھ نے بتلایا ہے کہ اس تو دۂ خاک سے روح کا ایک
تعلق ہوتا ہے اور السّلامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ کہنے سے جواب ملتا ہے۔ پس جو آدمی ان قومی سے کام
لے جن سے کشف قبور ہو سکتا ہے وہ ان تعلقات کو دیکھ سکتا ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۸۹۹ ء صفحه ۲، ۳)
یا درکھو ہر انسان کلمتہ اللہ ہے کیونکہ اس کے اندر روح ہے جس کا نام قرآن شریف میں اَمْرِ رَبّی رکھا گیا
ہے لیکن انسان نادانی اور نا واقعی سے روح کی کچھ قدر نہ کرنے کے باعث اس کو انواع واقسام کی سلاسل اور
زنجیروں میں مقید کر دیتا ہے اور اس کی روشنی اور صفائی کو خطرناک تاریکیوں اور سیاہ کاریوں کی وجہ سے اندھا
اور سیاہ کر دیتا ہے اور اسے ایسا دھندلا بناتا ہے کہ پتہ بھی نہیں لگتا۔ لیکن جب تو بہ کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف
رجوع کرتا ہے اور اپنی نا پاک اور تاریک زندگی کی چادر اتار دیتا ہے تو قلب منور ہونے لگتا ہے اور پھر اصل
مبدء کی طرف رجوع شروع ہوتا ہے یہاں تک کہ تقوی کے انتہائی درجہ پر پہنچ کر سارا میل کچیل اتر کر پھر وہ
کلمتہ اللہ ہی رہ جاتا ہے۔ یہ ایک بار یک علم اور معرفت کا نکتہ ہے ہر شخص اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱)

دہر یہ روح کا ہی انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ کوئی چیز ہے ہی نہیں ۔ اور پھر کہتے ہیں کہ حشر اجساد کوئی چیز
نہیں یہاں روح تعلیم پا کر آئندہ کیا کرے گا۔ یہ خیالی باتیں ہیں ان میں معقولیت نہیں ہے۔ اگر روح کوئی
چیز نہیں ہے تو پھر یہ کیا بات ہے کہ جسم پر جو فعل واقع ہوتے ہیں ان کا اثر اندرونی قوتوں پر بھی پڑتا ہے۔ مثلاً
اگر مقدم الراس پر چوٹ لگ جائے تو اس فساد کے ساتھ انسان مجنون ہوجاتا ہے یا حافظہ جاتا رہتا ہے۔
مجنونوں کی روح تو وہی ہیں نقص تو جسم میں ہے جسم کا اگر اچھا انتظام نہ رہے تو روح بیکار ہو جاتا ہے وہ
بدوں جسم کسی کام نہیں ہے اس لئے ہمیشہ جسم کا محتاج ہے جس کا انتظام عمدہ ہو روحانی حالت بھی اچھی ہوگی ۔
چھوٹے بچہ میں کیوں اتنی سمجھ نہیں ہوتی کہ وہ عواقب الامور کو سمجھ سکے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان میں ابھی
قوی کا نشو و نما کامل نہیں ہوا ہوتا ۔
اسی طرح پیٹ میں جو نطفہ جاتا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ روح اس کے ساتھ کہاں سے چلی جاتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی دراصل ایک مخفی قوت چلی جاتی ہے جو انبساط اور نشاط کا باعث ہوتی ہے اسی طرح اناج میں
بھی وہی کیفیت چلی آتی ہے۔ اسی کی طرف مولوی رومی نے اشارہ کر کے کہا ہے۔
ہفت صد هفتا و قالب دیده ام
بیچو سبزہ بارہا روئیده ام
نا فہم اور کوڑ مغز لوگوں نے اس شعر کو تناسخ پر حمل کر لیا ہے اور کہتے ہیں اس سے تناسخ ثابت ہوتا ہے مگر ان
کو معلوم نہیں کہ یہ دراصل تغیرات نطفہ کی طرف ایما ہے یعنی جن جن تغیرات سے نطفہ تیار ہوتا ہے۔ اس کو اس
شعر میں ظاہر کیا گیا ہے۔ شاید بہت تھوڑے آدمی ایسے ہوں گے جن کو یہ معلوم ہو کہ نطفہ بہت سے تغیرات
سے بنتا ہے جس اناج سے نطفہ بنا ہے نطفہ کی حالت میں آنے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے اس کو بہت سے تغیرات
میں ڈالا ہے اور پھر اس کو محفوظ رکھا ہے۔ کیونکہ وہ در حقیقت نطفہ ہے اپنے وقت پر وہ پیسا بھی جاتا ہے اور
اس سے روٹی بھی تیار کی جاتی ہے لیکن وہ محفوظ کا محفوظ چلا آتا ہے۔ آج کل نطفہ کے متعلق جو تحقیقات ہوئی
ہے تو ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس میں کیڑے ہوتے ہیں۔ یہ ایک الگ امر ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اصل
میں وہ ایک قوت ہے جو برابر محفوظ چلی آتی ہے ممکن ہے کہ جو کچھ ڈاکٹروں نے سمجھا ہو وہ اسی قوت کو سمجھا ہو۔
ہراناج کے ساتھ انسانیت کا خاصہ نہیں بلکہ وہ جو ہر قابل الگ ہی ہے اور اس کو وہی کھاتا ہے جس کے لئے وہ
مقدر ہوتا ہے اور وہ اسی دن کے لئے مقدر ہوتا ہے۔ وہ نطفہ جس میں روحانیت کی جز ہے بڑھتا جاتا ہے

یہاں تک کہ مضغہ علقہ وغیرہ چھ حالتوں میں سے گزرتا ہے اور ان چھ تغیرات کے بعد ثُمَّ انْشَانَهُ خَلْقًا
اخر (المؤمنون: ۱۵) کا وقت آتا ہے۔ اب اس آخری تبدیلی کو نشاء اخری کہا ہے یہ نہیں کہ ثُمَّ انْزَلْنَاهُ
رُوحًا آخر اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ باہر سے کوئی چیز نہیں آتی ۔ اب اس کو خوب غور سے سو چو تو
معلوم ہوگا کہ روح کا جسم کے ساتھ کیسا ابدی تعلق ہے پھر یہ کیسی بیہودگی ہے جو کہا جاوے کہ جسم کا روح
کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے یہ کس قدر ز بر دست ثبوت روح کی ہستی کا ہے اس کو کوئی معمولی نگاہ سے دیکھے تو
اور بات ہے لیکن معقولیت اور فلسفہ سے سوچے تو اس سے انکار نہیں کر سکتا۔
اسی طرح ایک اور بات بھی قابل غور ہے کہ دنیا میں کبھی کوئی شخص کامیاب نہیں ہوا جو جسم اور روح دونوں
سے کام نہ لے۔ اگر روح کوئی چیز نہیں تو ایک مردہ جسم سے کوئی کام کیوں نہیں ہو سکتا۔ کیا اس کے سارے
اعضاء اور قومی موجود نہیں ہوتے اب یہ بات کیسی صفائی کے ساتھ سمجھ میں آتی ہے کہ روح اور جسم کا تعلق جبکہ
ابدی ہے پھر کیوں کسی ایک کو بیکار قرار دیا جاوے۔ دعا کے لئے بھی یہی قانون ہے کہ جسم تکالیف اٹھائے اور
روح گداز ہو اور پھر صبر اور استقلال سے اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لاکر حسن ظن سے کام لیا جاوے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۲)
یا د رکھو کہ عقل روح کی صفائی سے پیدا ہوتی ہے جس جس قدر انسان روح کی صفائی کرتا ہے اسی اسی قدر
عقل میں تیزی پیدا ہوتی ہے اور فرشتہ سامنے کھڑا ہو کر اس کی مدد کرتا ہے۔ مگر فاسقانہ زندگی والے کے دماغ
میں روشنی نہیں آسکتی ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۳)
خدا تعالیٰ ہمیشہ سے خالق ہے مگر اس کے تمام صفات دیکھنا چاہیے وہ محی ہے اور حمیت بھی ہے۔ اثبات
بھی کرتا ہے تو محو بھی کرتا ہے پیدا بھی کرتا ہے فنا بھی کرتا ہے اس بات کی کیا دلیل ہے کہ روح کو فنا نہیں اور کہ
یہی روح ہمیشہ سے چلے آتے ہیں وہ جب تک کسی کو چاہے رکھے۔ ہر ایک چیز فنا ہو جانے والی ہے باقی
رہنے والی ذات صرف خدا کی ہی ہے روح میں جبکہ ترقی بھی ہوتی ہے اور تنزل بھی ہوتا ہے تو پھر اس کو ہمیشہ
کے واسطے قیام کس طرح ہو سکتا ہے۔ جب تک روح کا قیام ہے وہ امر الہی کے قیام کے نیچے ہے خدا کے امر
کے ماتحت ہی کسی کا قیام ہو سکتا ہے اور وہی فنا بھی کرتا ہے وہ ہمیشہ خالق بھی ہے اور ہمیشہ خلق کو مٹاتا بھی
ہے۔ مسلمان قدامت کا قائل ہے مگر قدامت نوعی کا نہ کہ قدامت شخصی کا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام کی
تعلیم یہ ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ پہلے کیا چیزیں تھیں اور کیا نہ تھیں۔ اگر اس کے برخلاف قدامت شخصی کا

عقیدہ رکھا جاوے تو وہ دہریت میں داخل ہونا ہوتا ہے۔ ( بدر جلد ۲ نمبر ۵۲ مورخه ۲۷ دسمبر ۱۹۰۶ صفحه ۵)
خدا جب سے خالق ہے تب سے اس کی مخلوق ہے گو ہمیں یہ علم نہ ہو کہ وہ مخلوق کس قسم کی تھی۔ غرض نوع قدم
کے ہم قائل ہیں ۔ ایک نوع فنا کر کے دوسری بنا دی مگر یہ نہیں کہ جیسے آریہ مانتے ہیں۔ روح مادہ ویسا ہی ازلی
ابدی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ ۔ ہمارا ایمان ہے کہ روح ہو یا مادہ غرض خواہ کچھ ہی ہو اللہ کی مخلوق ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
یہ بات ممکن تو ہے کہ کشفی طور سے روحوں سے انسان مل سکتا ہے مگر اس امر کے حصول کے واسطے
ریاضات شاقہ اور مجاہدات سخت کی اشد ضرورت ہے۔ ہم نے خود آزمایا ہے اور تجربہ کیا ہے اور بعض اوقات
روحوں سے ملاقات کر کے باتیں کی ہیں ۔ انسان ان سے بعض مفید مطلب امور اور دوائیں وغیرہ بھی
دریافت کر سکتا ہے۔ ہم نے خود حضرت عیسی کی روح اور آنحضرت اور بعض صحابہ سے بھی ملاقات کی ہے اور
اس معاملہ میں صاحب تجربہ ہیں لیکن انسان کے واسطے مشکل یہ ہے کہ جب تک اس راہ میں مشق اور قاعدہ کی
پابندی سے مجاہدات نہیں کرتا یہ امر حاصل نہیں ہو سکتا اور چونکہ ہر ایک کو یہ امر میسر بھی نہیں آسکتا اس واسطے
اس کے نزدیک یہ ایک قصہ کہانی ہی ہوتی ہے اور اس میں حقیقت نہیں ہوتی ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲ رجون ۱۹۰۸ ء صفحه ۸)
روح ایک مخلوق چیز ہے اسی عنصری مادے سے خدا اسے بھی پیدا کرتا ہے ۔۔۔۔ روح انسانی بار یک اور مخفی
طور سے نطفہ انسانی میں ہی موجود ہوتی ہے اور وہ بھی نطفہ کے ساتھ ساتھ ہی آہستگی سے نشو نما کرتی اور ترقی
پاتی پاتی چوتھے مہینے کے انجام اور پانچویں مہینے کے ابتداء میں ایک بین تغیر اور نشو و نما پا کر ظہور پذیر ہوتی
ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ اپنی پاک کلام میں فرماتا ہے کہ ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ (المؤمنون : ۱۵) ۔
یہ درست نہیں جیسا کہ جو آریہ بتاتے ہیں کہ روح بھی خدا کی طرح ازلی ابدی ہے۔ اس اعتقاد پر اتنے
شبہات پڑتے ہیں کہ پھر خدا خدا ہی نہیں رہتا۔ روح ایک لطیف جو ہر ہوتا ہے جو مخفی طور سے انسان کی
پیدائش کے ساتھ ساتھ پیدا ہوتا اور نشو و نما پاتا ہے۔ مثال کے طور ایک گولر کے پھل کولو جب وہ کچا ہو گا تو اس
میں ایک قسم کے نامکمل حالت میں زندہ جانور پائے جاویں گے مگر جونہی کہ وہ پک کر تیار ہو گا اس میں سے
جانور چلتے پھرتے نظر آئیں گے اور یہاں تک کہ پر لگ کر اڑ نے بھی لگ جاویں گے۔ اس کے سوا اور بھی کئی
درختوں کے پھل ہیں جن میں اس قسم کے مشاہدات پائے جاتے ہیں۔

غرض ہمارے پاس تو ہمارے دعوے کا ثبوت ہے۔ ثابتہ سچائی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اصل میں ان
پھلوں میں ایک قسم کا مادہ اندر ہی اندر موجود ہوتا (ہے) جو پھل کے نشوونما کے ساتھ ساتھ نشو و نما کرتا اور ترقی
پاتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ رمئی ۱۹۰۸ صفحه ۶،۵ )
روح تین قسم کی ہوتی ہے روح نباتی ، روح حیوانی ، روح انسانی ۔ ان تینوں کو ہم برابر نہیں مانتے ۔ ان
میں سے حقیقی زندگی کی وارث اور جامع کمالات صرف انسانی روح ہے باقی حیوانی اور نباتی روح میں بھی
ایک قسم کی زندگی ہے مگر وہ انسانی روح کی برابری نہیں کر سکتی۔ نہ ویسے مدارج حاصل کر سکتی ہے نہ کمالات
میں انسانی روح کی برابری کر سکتی ہے کچھ تشابہ ہو تو اس بار یک بحث میں ہم پڑنا مناسب نہیں سمجھتے ۔ ہو سکتا
ہے کہ بعض خاص خاص صفات میں یہ روحیں انسانی روح سے مشابہت رکھتی ہوں مگر جس طرح انسان میں
اور ان میں ظاہری اختلاف اور فرق ہے اسی طرح اختلاف روحانی بھی پایا جاتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ مئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۶)
نظر کشفی میں کچھ ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام ارواح اور اجسام کلمات اللہ ہی ہیں جو بحکمتِ کاملہ الہی
پیرا یہ حدوث ومخلوقیت سے متلبس ہو گئے ہیں مگر اصل محکم جس پر قدم مارنا اور قائم رہنا ضروری ہے یہ ہے کہ
ان کشفیات و معقولات سے قدر مشترک لیا جائے یعنی یہ کہ خدائے تعالیٰ ہر ایک چیز کا خالق اور محدث ہے اور
کوئی چیز کیا ارواح اور کیا اجسام بغیر اس کے ظہور پذیر نہیں ہوئی اور نہ ہو سکتی ہے کیونکہ کلام الہی کی عبارت اس
جگہ در حقیقت ذو الوجوہ ہے اور جس قدر قطع اور یقین کے طور پر قرآن شریف ہدایت کرتا ہے وہ یہی ہے کہ ہر
ایک چیز خدا تعالیٰ سے ظہور پذیر و وجود پذیر ہوئی ہے اور کوئی چیز بغیر اس کے پیدا نہیں ہوئی اور نہ خود بخود
ہے۔
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۷۴، ۱۷۵ حاشیه )
روحوں کی پیدائش پر انسان کیوں تعجب کرے۔ اسی دنیا میں صاحب کشف پر ایسے ایسے اسرار ظاہر
ہوتے ہیں کہ ان کی کنہ کو سمجھنے میں بکلی عقل عاجز رہ جاتی ہے۔ بعض اوقات صاحب کشف صدہا کوسوں کے
فاصلہ سے باوجود حائل ہونے بے شمار حجابوں کے ایک چیز کو صاف صاف دیکھ لیتا ہے بلکہ بعض اوقات عین
بیداری میں باذنہ تعالیٰ اس کی آواز بھی سن لیتا ہے اور اس سے زیادہ تر تعجب کی یہ بات ہے کہ بعض اوقات وہ
شخص بھی اس کی آواز سن لیتا ہے جس کی صورت اس پر منکشف ہوئی ہے بعض اوقات صاحب کشف اپنے
عالم کشف میں جو بیداری سے نہایت مشابہ ہے ارواح گذشتہ سے ملاقات کرتا ہے اور عام طور طور پر ملاقات ہر

ایک نیک بخت روح یا بد بخت روح کے کشف قبور کے طور پر ہو سکتی ہے چنانچہ خود اس میں مؤلف رسالہ ہذا
صاحب تجربہ ہے۔
سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۷۷، ۱۷۸ حاشیہ )
قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هُذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ
بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا
ان کو کہہ کہ اگر تمام جن اور آدمی اس بات پر اتفاق کریں کہ قرآن جیسی کوئی اور کتاب بنالاویں تو وہ کبھی بنا
نہیں سکیں گے اگر چہ بعض بعض کے مددگار بھی ہوں ۔
براہین احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۳ ، ۲۴۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
ان کو کہہ دے کہ اگر تمام جن اور آدمی اس بات پر اتفاق کر لیں کہ قرآن کی مثل کوئی کلام لاویں تو یہ بات
ان کے لئے ممکن نہیں۔ اگر چہ وہ ایک دوسرے کے مدد گار بھی بن جاویں۔
براہین احمدیہ : احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۷۳ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
ان کو کہہ دے کہ اگر تمام جن متفق ہو جائیں اور ساتھ ہی بنی آدم بھی اتفاق کر لیں اور سب مل کر یہ چاہیں
کہ مثل اس قرآن کے کوئی اور قرآن بناویں تو ان کے لئے ہر گز ممکن نہیں ہوگا۔ اگر چہ ایک دوسرے کے
مددگار بن جائیں۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۸۵ )
ان منکرین کو کہہ دے کہ اگر تمام جن وانس یعنی تمام مخلوقات اس بات پر متفق ہو جائے کہ اس قرآن کی
کوئی مثل بنانی چاہیے تو وہ ہرگز اس بات پر قادر نہیں ہوں گے کہ ایسی ہی کتاب انہیں ظاہری باطنی خوبیوں کی
جامع بناسکیں۔ اگر چہ وہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۶۱ حاشیه )
ان کو کہہ دے کہ اگر سب جن وانس اس بات پر متفق ہو جائیں کہ قرآن کی کوئی نظیر پیش کرنی چاہیے تو
ممکن نہیں کہ کر سکیں اگر چہ بعض بعضوں کی مدد بھی کریں۔ اور جو کچھ قرآن شریف کے ذاتی معجزات اس جگہ
ہم نے تحریر کئے ہیں اگر کسی آریہ وغیرہ کو اپنے دل میں کچھ گھمنڈ یا سر میں کچھ غرور ہو اور خیال ہو کہ یہ معجزہ
نہیں ہے بلکہ وید یا اس کی کوئی اور کتاب جس کو وہ الہامی سمجھتا ہے اس کا مقابلہ کر سکتی ہے تو اسے اختیار ہے کہ
آزما کر دیکھ لے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اگر کوئی مخالف ممتاز اور ذی علم لوگوں میں سے ان معجزات قرآنیہ

آج 10 میں سے 10 باقی