سورة الانفِطار
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اللہ تعالیٰ نے اقتراح کو منع کیا ہے اور تجربہ بتاتا ہے کہ اقتراح کرنے والے لوگ ہمیشہ ہدایت سے محروم
ہی رہتے ہیں کیونکہ خدا نہ ان کی مرضی اور خواہشات کا تابع ہوتا ہے اور نہ وہ ہدایت پاتے ہیں ۔ دیکھ لو! جب
نشانات اور معجزات اقتراحی رنگ میں طلب کئے گئے جب ہی یہی جواب ملا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ
إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا -
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۴ مورخه ۲ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۳)
وہ ( حضرت عیسی علیہ السلام ۔ ناقل ) بے شک خدا کے مقربین میں سے تھے۔ ان پر خدا کا فضل تھا۔ وہ
اللہ تعالیٰ کی نبوت سے ممتاز تھے ۔ مگر ان کے لئے کوئی ایسی خصوصیت مقرر کرنا جو دوسرے انبیاء میں نہ ہو
ٹھیک نہیں۔ کہتے ہیں کہ آسمان پر کئی صدیوں سے بجسده العنصری متمکن ہے حالانکہ آنحضرت سے کفار
نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ ہم ضرور مان لیں گے اگر آپ ہمارے سامنے آسمان پر چڑھ جاویں۔ اس کا
جواب جو دیا گیا وہ یہ تھا کہ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا ۔ جب اللہ تعالیٰ نے ابتداء سے ایک
قانون مقرر کر دیا کہ فِيهَا تَحْيَوْنَ (الاعراف : ۲۶) تو پھر اللہ اپنی سنت کے خلاف کیوں کرتا۔ اگر یہ عقیدہ
( عیسی کے مع جسم آسمان پر چڑھ جانے کا ) اس وقت کے مسلمانوں میں ہوتا تو کافروں کا حق تھا کہ انہیں یہ
کہہ کر ملزم کریں کیا وجہ ہے ایک نبی کے لئے یہ امر جائز قرار دیتے ہیں اور دوسرے کے لئے نہیں۔ حالانکہ
تم اس بات کے بھی قائل ہو کہ آنحضرت صلعم تمام نبیوں سے اور بالخصوص حضرت عیسیٰ سے افضل اور جامع
کمالات نبوت ہیں ۔
غرض یہ زندہ آسمان پر چڑھ جانے کا ذکر قرآن شریف میں نہیں ہے بلکہ قرآن تو اس عقیدہ کی تردید کرتا
ہے۔ یہ آیت ہے جو میں نے پڑھی ہے حدیث نہیں کہ اس پر ضعیف یا وضعی ہونے کا اعتراض ہو سکتا ہو سارا
قرآن مجید اول سے آخر تک دیکھ لو عیسی کے اب تک زندہ رہنے کا ثبوت نہ پاؤ گے۔
( بدر جلدے نمبر ۱۹، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه (۴)
قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا
یا درکھو محض الہام جب تک اس کے ساتھ فعلی شہادت نہ ہو ہر گز کسی کام کا نہیں۔ دیکھو جب کفار کی طرف
سے اعتراض ہوا لَسْتَ مُرْسَلا تو جواب دیا گیا كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ یعنی عنقریب خدا کی فعلی
شہادت میری صداقت کو ثابت کر دے گی ۔ پس الہام کے ساتھ فعلی شہادت بھی چاہیے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه (۹)
وَ بِالْحَقِّ أَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَ نَذِيرًا
قرآن کو ہم نے ضرورت حقہ کے ساتھ اتارا ہے اور حقانیت کے ساتھ اترا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۶ حاشیہ نمبر ۱۱)
اور ہم نے اس کلام کو ضرورت حقہ کے ساتھ اُتارا ہے اور ضرورت حقہ کے ساتھ یہ اترا ہے۔ یعنی یہ کلام
فی حد ذاتہ حق اور راست ہے اور اس کا آنا بھی حقاً اور ضرورتا ہے یہ نہیں کہ فضول اور بے فائدہ اور بے وقت
نازل ہوا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۴۹ ، ۶۵۰ )
یہ ضرورت حقہ کے وقت نازل کیا گیا ہے اور ضرورت حقہ کے ساتھ اترا ہے۔
(کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلدی صفحہ ۵۹)
متصوفین کے مذاق کے موافق صعود اور نزول کے ایک خاص معنے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ جب انسان خلق
اللہ سے بکلی انقطاع کر کے خدائے تعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو اس حالت کا نام متصوفین کے نزد یک صعود
ہے اور جب مامور ہو کر نیچے کو اصلاح خلق اللہ کے لئے آتا ہے تو اس حالت کا نام نزول ہے ۔ اسی اصطلاحی
معنی کے لحاظ سے نزول کا لفظ اختیار کیا گیا ہے اسی کی طرف اشارہ ہے جو اس آیت میں اللہ جل شانہ فرماتا
ہے کہ بِالْحَقِّ أَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۰)
ہم نے اس کو ۔۔۔۔ سچائی کے ساتھ اتارا اور سچائی کے ساتھ اترا اور ایک دن وعدہ اللہ کا پورا ہونا تھا ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳۸، ۱۳۹ حاشیه )
ضرورت حقہ کے ساتھ ہم نے اس کلام کو اتارا ہے اور ضرورت حقہ کے ساتھ اترا ہے۔
( نور القرآن نمبر ا ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۴)
وہ ضرورت حقہ کے ساتھ اتارا گیا اور ضرورت حقہ کے ساتھ اترا۔ (مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۴۰۳)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت کے لئے پہلی دلیل یہی ہے کہ آپ جس وقت تشریف لائے وہ وقت
چاہتا تھا کہ مردے از غیب برون آدکارے بکند ۔ اسی کی طرف قرآن کریم نے اس آیت میں اشارہ کیا ہے
بِالْحَقِّ أَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۲ ء صفحه ۴)
قُلْ أَمِنُوا بِهِ أَوْ لَا تُؤْمِنُوا إِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ
يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا
جو لوگ عیسائیوں اور یہودیوں میں سے صاحب علم ہیں جب ان پر قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ کرتے
ہوئے ٹھوڑیوں پر گر پڑتے ہیں۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۷۸)
مجھے خدا نے اطلاع دی ہے کہ آخر بڑے بڑے مفسد اور سرکش تجھے شناخت کر لیں گے جیسا کہ فرماتا
( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۰۳ حاشیه )
ہے يَخِرُونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا - ترجمہ : ٹھوڑیوں پر سجدہ کرتے ہوئے گریں گے۔
دورود
وَ يَقُولُونَ سُبْحَنَ رَبَّنَا إِنْ كَانَ وَعْدُ رَبَّنَا لَمَفْعُولا
اور کہتے ہیں کہ ہمارا خدا تخلف وعدہ سے پاک ہے۔ ایک دن ہمارے خداوند کا وعدہ پورا ہونا ہی تھا۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۷۸)
وَ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا
اور روتے ہوئے مونہہ پر گر پڑتے ہیں اور خدا کا کلام ان میں فروتنی اور عاجزی کو بڑھاتا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۷۸)
وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَ لَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَ لَمْ
يَكُن لَّهُ وَلِيُّ مِّنَ الذُّلِ وَ كَبِرُهُ تَكْبِيرًا
اس کا کوئی بیٹا نہیں اور اس کے ملک میں اس کا کوئی شریک نہیں اور ایسا کوئی اس کا دوست نہیں جو درماندہ
ہو کر اس نے اس کی طرف التجا کی ۔ اس کو نہایت بلند سمجھ اور اس کی نہایت بڑائی کر۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۸)
یہ بالکل سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ تھرک کر کسی کو ولی نہیں بناتا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ر مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۵ )
خدا کی ولایت کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اس کو کوئی ایسی احتیاج ہے جیسے ایک انسان کو دوست کی ہوتی ہے یا
گھڑ کر خدا کسی کو اپنا دوست بنا لیتا ہے بلکہ اس کے معنے ( ہیں ) فضل اور عنایت سے خدا تعالیٰ کسی کو اپنا بنا لیتا
ہے اور اس سے اس شخص کو فائدہ پہنچتا ہے نہ کہ خدا کو ۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
/