سورة الانشقاق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گروہ کو مراد رکھا ہے اور عوج کے لفظ سے اس جگہ مخلوق کو شریک الباری ٹھہرانے سے مراد ہے۔ جس طرح
عیسائیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو ٹھہرایا ہے اور اسی لفظ سے فیج اعوج مشتق ہے اور فیج اعوج سے وہ
درمیانی زمانہ مراد ہے جس میں مسلمانوں نے عیسائیوں کی طرح حضرت مسیح کو بعض صفات میں شریک الباری
ٹھہرا دیا۔ اس جگہ ہر ایک انسان سمجھ سکتا ہے کہ اگر دجال کا بھی کوئی علیحدہ وجود ہوتا تو سورہ فاتحہ میں اس کے
فتنہ کا بھی ذکر ضرور ہوتا اور اس کے فتنہ سے بچنے کے لئے بھی کوئی علیحدہ دعا ہوتی مگر ظاہر ہے کہ اس جگہ یعنی
سورہ فاتحہ میں صرف مسیح موعود کو ایذا دینے سے بچنے کے لئے اور نصاری کے فتنے سے محفوظ رہنے کے لئے دعا
کی گئی ہے حالانکہ بموجب خیالات حال کے مسلمانوں کا دجال ایک اور شخص ہے اور اس کا فتنہ تمام فتنوں سے
بڑھ کر ہے تو گویا نعوذ باللہ خدا بھول گیا کہ ایک بڑے فتنہ کا ذکر بھی نہ کیا اور صرف دوفتنوں کا ذکر کیا ایک
اندرونی یعنی مسیح موعود کو یہودیوں کی طرح ایذا دینا دوسرے عیسائی مذہب اختیار کرنا۔ یا د رکھو اور خوب یاد
رکھو کہ سورۃ فاتحہ میں صرف دوفتنوں سے بچنے کے لئے دعا سکھلائی گئی ہے (۱) اول یہ فتنہ کہ اسلام کے
مسیح موعود کو کا فرقراردینا، اس کی توہین کرنا ، اس کی ذاتیات میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا ، اس کے قتل کا فتویٰ
دینا جیسا کہ آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ میں انہیں باتوں کی طرف اشارہ ہے۔ (۲) دوسر۔ ۔(۲) دوسرے نصاری کے
فتنے سے بچنے کے لئے دعا سکھلائی گئی اور سورۃ کو اسی کے ذکر پر ختم کر کے اشارہ کیا گیا ہے کہ فتنہ نصاری
ایک سیل عظیم کی طرح ہوگا ۔ اس سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۱۰، ۲۱۲)
إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا
ہم نے ہر ایک چیز کو جوزمین پر ہے زمین کی زینت بنا دیا ہے تا جو لوگ صالح آدمی ہیں بمقابلہ برے
آدمیوں کے ان کی صلاحیت آشکارا ہو جائے اور کثیف کے دیکھنے سے لطیف کی لطافت کھل جائے کیونکہ ضد
لے نسائی نے ابی ہریرہ سے دجال کی صفت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث لکھی ہے يَخْرُجُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ
دَجَّالٌ يَخْتُلُونَ الدُّنْيَا بِالدِّينِ يَلْبَسُونَ لِلنَّاسِ جُلُودَ الضَّأْنِ الْسِنُهُمْ أَحْلَى عَنِ الْعَسْلِ وَقُلُوبُهُمْ قُلُوبٌ
الدِّيَابِ يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَبِي يَغْتَرُونَ أَمْ عَلَى يَجْتَرِءُونَ ال یعنی آخری زمانہ میں ایک گروہ دجال نکلے گا ۔ وہ دنیا کے
طالبوں کو دین کے ساتھ فریب دیں گے یعنی اپنے مذہب کی اشاعت میں بہت سا مال خرچ کریں گے۔ بھیڑوں کا لباس پہن
کر آئیں گے۔ ان کی زبانیں شہد سے زیادہ میٹھی ہوں گی اور دل بھیڑیوں کے ہوں گے۔ خدا کہے گا کہ کیا تم میرے حلم کے
ساتھ مغرور ہو گئے اور کیا تم میرے کلمات میں تحریف کرنے لگے۔ (کنز العمال جلد ے صفحہ ۱۷۴) منہ
براہین احمدیہ چہار احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۰۶ حاشیہ نمبر ۱۱)
کی حقیقت ضدہی سے شناخت کی جاتی ہے اور نیکوں کا قدر و منزلت بدوں ہی سے معلوم ہوتا ہے۔
أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَبَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ ايْتِنَا عَجَبًا
کیا تم خیال کرتے ہو کہ ہمارے عجیب کام فقط اصحاب کہف تک ہی ختم ہیں ۔ نہیں بلکہ خدا تو ہمیشہ
صاحب عجائب ہے اور اس کے عجائبات کبھی منقطع نہیں ہوتے ۔
براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۷۰ حاشیه در حاشیہ نمبر (۴)
میں دیکھتا ہوں براہین میں میرا نام اصحاب الکہف بھی رکھا ہے۔ اس میں یہ ستر ہے کہ جیسے وہ مخفی تھے اسی
طرح پر تیرہ سو برس سے یہ راز مخفی رہا اور سی پر نہ کھلا اور ساتھ اس کے جو رقیمہ کا لفظ ہے اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ باوجود خفی ہونے کے اس کے ساتھ ایک کتبہ بھی ہے اور وہ کتبہ یہی ہے کہ تمام نبی اس کے متعلق پیشگوئی
کرتے چلے آئے ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۵ صفحه ۲)
میں یہ نہیں کہتا کہ حیات مسیح کے متعلق اسی زمانہ کے لوگوں پر الزام ہے۔ نہیں بعض پہلوں نے غلطی کھائی
ہے مگر وہ تو اس غلطی میں بھی ثواب ہی پر رہے کیونکہ مجتہد کے متعلق لکھا ہے قَدْ يُخْطِئُ وَ يُصِيبُ کبھی مجتہد
غلطی بھی کرتا ہے اور کبھی صواب مگر دونوں طرح پر اسے ثواب ہوتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ مشیت ایزدی
نے یہی چاہا تھا کہ ان سے یہ معاملہ مخفی رہے۔ پس وہ غفلت میں رہے اور اصحاب کہف کی طرح یہ حقیقت ان
پر مخفی رہی جیسا کہ مجھے بھی الہام ہوا تھا أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَبَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ ايْتِنَا عَجَبًا -
اسی طرح مسیح کی حیات کا مسئلہ بھی ایک عجیب سر ہے۔ باوجود یکہ قرآن شریف کھول کھول کر مسیح کی وفات
ثابت کرتا ہے اور احادیث سے بھی یہی ثابت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر جو آیت استدلال
کے طور پر پڑھی گئی وہ بھی اسی کو ثابت کرتی ہے مگر باوجود اس قدر آشکارا ہونے کے خدا تعالیٰ نے اس کو مخفی کر
لیا اور آنے والے موعود کے لئے اس کو خفی رکھا چنانچہ جب وہ آیا تو اس نے اس راز کو ظاہر کیا۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۶ صفحه (۳)
وَ إِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلَّا اللهَ فَاذَا إِلَى الْكَهْفِ يَنْشُرُ لَكُمْ رَبُّكُمُ
مِنْ رَّحْمَتِهِ وَيُهَيِّئُ لَكُمْ مِّنْ أَمْرِكُمْ مِرْفَقًا
قرآنی آیات سے پتہ لگتا ہے کہ اُوی کا لفظ یہ چاہتا ہے کہ اول کوئی مصیبت واقع ہو۔ اسی طرح انه اوی
الْقَرْيَةَ چاہتا ہے کہ ابتداء میں خوفناک صورتیں ہوں ۔ اصحاب کہف کی نسبت یہی ہے فَرُوا إِلَى الْكَهْفِ اور
اور جگہ وَاوَيْنَهُمَا إِلى رَبوَةٍ - (المؤمنون : ۵۱) ان تمام مقامات سے یہی مطلب ہے کہ قبل اس کے کہ
خدا تعالیٰ آرام دیوے مصیبت اور خوف کا نظارہ پیدا ہو جاوے۔
البدر جلد ا نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ ، نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۶)
اوی کا لفظ عربی زبان میں اُس پناہ دینے کو کہتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی حد تک مصیبت رسیدہ ہو کر پھر
امن میں آجاتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَالى (الضحیٰ (۷) یعنی خدا نے تجھے یتیم پایا
اور یتیمی کے مصائب میں تجھے مبتلا دیکھا پھر پناہ دی اور جیسا کہ فرماتا ہے : أَوَيُنْهُمَا إِلى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ
وَ مَعِين (المؤمنون : ۵۱) یعنی ہم نے عیسی اور اس کی ماں کو بعد اس کے جو یہودیوں نے ان پر ظلم کیا اور
حضرت عیسیٰ کو سولی دینا چاہا۔ ہم نے عیسیٰ اور اس کی ماں کو پناہ دی اور دونوں کو ایک ایسے پہاڑ پر پہنچادیا جو سب
پہاڑوں سے اونچا تھا یعنی کشمیر کا پہاڑ جس میں خوشگوار پانی تھا اور بڑی آسائش اور آرام کی جگہ تھی اور جیسا کہ
سورۃ الکہف میں یہ آیت ہے فاوا إِلَى الْكَهْفِ يَنْشُرُ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ رَّحْمَتِه (الجز نمبر ۱۵ سوره کهف ) یعنی
غار کی پناہ میں آجاؤ۔ اس طرح پر خدا اپنی رحمت تم پر پھیلائے گا یعنی تم ظالم بادشاہ کی ایذا سے نجات پاؤ
گے۔ غرض اوی کا لفظ ہمیشہ اس موقعہ پر آتا ہے کہ جب ایک شخص کسی حد تک کوئی مصیبت اُٹھا کر پھر امن
میں داخل کیا جاتا ہے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۴۳، ۲۴۴)
وَ تَرَى الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ تَزْوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَ إِذَا غَرَبَتْ
تَقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَهُمْ فِي فَجْوَةٍ مِنْهُ ذَلِكَ مِنْ أَيْتِ اللَّهِ مَنْ يَهْدِ اللَّهُ
فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۚ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُرْشِدًا
جیسے جسمانی پیدائش کی ابتدا خدا ہی کی طرف سے ہے روحانی پیدائش کی ابتدا بھی خدا کی ہی طرف سے
ہے - يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ (النحل : ۹۴) جس کو وہ بلاتا ہے وہ دوسرے کی بھی سن لیتا ہے مگر
جس کو وہ نہیں بلاتا وہ کسی کی نہیں سنتا جیسا کہ خود اس نے فرمایا ہے مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۚ وَمَنْ
يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُرشِدا یعنی ہدایت وہی پاتا ہے جس کو خدا ہدایت دے اور جس کو خدا گمراہ رکھنا
مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۷۰)
چاہتا ہے اس کو کوئی مرشد ہدایت نہیں دے سکتا۔
وَلَا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا
سورة الكهف
مجھے ان لوگوں کی حالتوں پر رحم آتا ہے کہ بخل کی وجہ سے کہاں تک ان لوگوں کی نوبت پہنچ گئی ہے۔ اگر کوئی
وا
نشان بھی طلب کریں تو کہتے ہیں کہ یہ دعا کرو کہ ہم سات دن میں مرجائیں۔ نہیں جانتے کہ خود تراشیدہ میعادوں
کی خدا پیروی نہیں کرتا اس نے فرما دیا ہے کہ لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ (بنی اسرائیل: ۳۷) اور
اس نے اپنے نبی صلی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ وَلَا تَقُولَنَّ لِشَاءٍ إِنِّي فَاعِلُ ذَلِكَ غَدًا سو جبکہ سید نا محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن کی میعاد اپنی طرف سے پیش نہیں کر سکتے تو میں سات دن کا کیوں کر دعوی کروں
۔۔۔ اگر کسی کو اس فیصلہ کے ماننے میں تردد ہو تو اس کو اختیار ہے کہ آپ خدا کے فیصلہ کو آزمائے لیکن ایسی
شرارتیں چھوڑ دے جو آیت وَلا تَقُولَنَّ لِشَايْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا سے مخالف پڑتی ہیں۔ شرارت کی
حجت بازی سے صریح بے ایمانی کی بو آتی ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۷، ۴۸ واربعین ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۹۷)
وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِهِ وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ
دُونِهِ مُلْتَحَدًا
لا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِه ۔۔۔ کوئی نہیں کہ جو خدا کی باتوں کو ٹال دے ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن خزائن جلد ا صفحه ۶۶۹ حاشیه در حاشیہ نمبر (۴)
كِلْتَا الْجَنَّتَيْنِ تَتْ أكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمُ مِنْهُ شَيْئًا وَفَجَّرْنَا خِلْلَهُمَا نَهَرًا
لغت کی رو سے بھی ثابت ہے کہ ظالم کا لفظ بغیر کسی اور لحاظ کے فقط کم کرنے کے لئے بھی آیا ہے جیسا کہ
اللہ جل شانہ قرآن کریم میں ۔۔۔۔۔ فرماتا ہے وَ لَمْ تَظْلِمُ مِنْهُ شَيْئًا أَى وَ لَمْ تَنْقُصُ اور خدا تعالیٰ کی راہ
میں نفس کے جذبات کو کم کرنا بلا شبہ ان معنوں کی رو سے ایک ظلم ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۳۶، ۱۳۷ )
جس حالت میں خدا تعالیٰ نے بعض متقیوں کا نام بھی ظالم رکھا ہے اور مراتب ثلاثہ تقویٰ سے پہلا مرتبہ
تقوی کا ظلم کوہی ٹھہرایا ہے تو اس سے ہم نے قطعی اور یقینی طور پر سمجھ لیا کہ اس ظلم کے لفظ سے وہ ظلم مراد نہیں ہے