سورة الطّارق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عَلَى النَّقْصِ الَّذِي كَانَ فِي غَيْرِ فَحَلِهِ أَوِ کچھ کم نہ کیا اور لفظ ظلم کا ایسی کمی پر اطلاق کرنا جو غیر محل
الرِّيَادَةِ الَّتِي لَيْسَتْ فِي مَوْضِعِهَا أَمْرُ شَائِع ہو یا ایسی زیادتی پر جو بے موقع ہے ایک ایسا امر ہے جو
مُتَعَارِفُ فِي الْقَوْمِ، وَهُذَا هُوَ الدَّجْلُ كَمَا لَا قوم میں شائع متعارف ہے اور اسی کا نام دجالیت ہے
يَخْفَى عَلَى الْمُتَبَصِرِينَ
(نور الحق حصہ اول ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۷۹ تا ۸۲ )
جیسا کہ سمجھ دار لوگوں پر پوشیدہ نہیں۔
( ترجمہ اصل کتاب سے )
وَ إِذْ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ
عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ اَفَتَتَّخِذُونَهُ وَ ذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِي وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ بِئْسَ
لِلظَّلِمِينَ بَدَلًا
اہلِ عرب اس قسم کے استثنا کرتے ہیں ۔ صرف و نحو میں بھی اگر دیکھا جاوے تو ایسے استثناء بکثرت ہوا
کرتے ہیں اور ایسی نظیریں موجود ہیں جیسے کہا جاوے کہ میرے پاس ساری قوم آئی مگر گدھا۔ اس سے یہ
سمجھنا کہ ساری کی ساری قوم جنس حمار میں سے تھی غلط ہے۔ كَانَ مِنَ الْجِن کے بھی یہ معنے ہوئے کہ وہ
فقط ابلیس ہی قوم جن میں سے تھا ملائکہ میں سے نہیں تھا ملائک ایک الگ پاک جنس ہے اور شیطان الگ۔
ملائکہ اور ابلیس کا راز ایسا مخفی در مخفی ہے کہ بجز امنا وَصَدَّقنا کے انسان کو چارہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ابلیس کو
اقتدار و توفیق نہیں دی مگر وسوسہ اندازی میں وہ محرک ہے جیسے ملائکہ پاک تحریکات کے محرک ہیں ویسے ہی
شیطان نا پاک جذبات کا محرک ہے۔ ملائکہ کی منشاء ہے کہ انسان پاکیزہ ہو مطہر ہو اور اس کے اخلاق عمدہ
ہوں اور اس کے بالمقابل شیطان چاہتا ہے کہ انسان گندہ اور نا پاک پا ہو۔
اصل بات یہ ہے کہ قانونِ الہی ملائکہ و ابلیس کی تحریکات کا دوش بدوش چلتا ہے لیکن آخر کار ارادۂ الہی
غالب آجاتا ہے گویا پسِ پردہ ایک جنگ ہے جو خود بخود جاری رہ کر آخر قا در مقتدر حق کا غلبہ ہو جاتا ہے اور
باطل کی شکست۔ چار چیزیں ہیں جن کی کند و راز کو معلوم کرنا انسان کی طاقت سے بالاتر ہے اول ۔ اللہ جل شانہ،
دویم - روح ، سویم ۔ ملائکہ، چہارم - ابلیس۔ جو شخص ان چہاروں میں سے خدا تعالیٰ کے وجود کا قائل ہے اور
اس کے صفات الوہیت پر ایمان رکھتا ہے۔ ضرور ہے کہ وہ ہر سہ اشیاء روح و ملائکہ وابلیس پر ایمان لائے۔
۔۔۔ انسان کو ہر حال میں رضائے الہی پر چلنا چاہیے اور کارخانہ الہی میں دخل در معقولات نہیں دینا چاہیے۔
تقویٰ اور طہارت اطاعت و وفا میں ترقی کرنی چاہیے اور یہ سب باتیں تب ممکن ہیں جب انسان کامل ایمان
اور یقین سے ثابت قدم رہے اور صدق و اخلاص اپنے مولیٰ کریم سے دکھلائے اور وہ باتیں جو علم الہی میں مخفی
ہیں اس کے کنہ معلوم کرنے میں بے سود کوشش نہ کرے۔۔۔۔۔ جو شخص ہر ایک چیز کی خواص و ماہیت دریافت
کرنے کے پیچھے لگ جاتا ہے وہ نادانی سے کارخانہء ربی اور اس کی منشاء سے بالکل ناواقف و نابلد ہے اگر
کوئی کہے کہ شیطان و ملائکہ دکھلاؤ تو کہنا چاہیے کہ تمہارے اندر یہ خواص کہ بیٹھے بٹھائے آناً فاناً بدی کی طرف
متوجہ ہو جانا یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی ذات سے بھی منکر ہو جانا اور کبھی نیکی میں ترقی کرنا اور انتہا درجہ کی
انکسار و فروتنی و عجز و نیاز میں گر جانا یہ اندرونی کششیں جو تمہارے اندر موجود ہیں ان سب کے محرک جو قوی
ہیں وہ ان دو الفاظ ملک و شیطان کے وجود میں مجسم ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۳ء صفحه (۱۳)
وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتْهُ لَا اَبْرَحُ حَتَّى ابْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَيْنِ أَوْ أَمْضِيَ
حقبان
اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک دفعہ حضرت موسیٰ وعظ فرما رہے تھے کسی نے پوچھا کہ آپ سے کوئی اور بھی علم
میں زیادہ ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ۔ اللہ تعالیٰ کو یہ بات ان کی پسند نہ آئی (یعنی یوں کہتے کہ خدا
کے بندے بہت سے ہیں جو ایک سے ایک علم میں زیادہ ہیں ) اور حکم ہوا کہ تم فلاں طرف چلے جاؤ
جہاں تمہاری مچھلی زندہ ہو جاوے گی وہاں تم کو ایک علم والا شخص ملے گا۔ پس جب وہ ادھر گئے تو ایک جگہ مچھلی
بھول گئے جب دوبارہ تلاش کرنے آئے تو معلوم ہوا کہ مچھلی وہاں نہیں ہے وہاں ٹھیر گئے تو ایک ہمارے بندہ
سے ملاقات ہوئی اس کو موسیٰ نے کہا کہ کیا مجھے اجازت ہے کہ آپ کے ساتھ رہ کر علم اور معرفت سیکھوں اس
بزرگ نے کہا کہ اجازت دیتا ہوں مگر آپ بد گمانی سے بچ نہیں سکیں گے کیونکہ جس بات کی حقیقت معلوم نہیں
ہوتی اور سمجھ نہیں دی جاتی تو اس پر صبر کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ جب دیکھا جاتا ہے کہ ایک شخص ایک موقعہ پر
بے محل کام کرتا ہے تو اکثر بدظنی ہو جاتی ہے۔ پس موسیٰ نے کہا کہ میں کوئی بدظنی نہ کروں گا اور آپ کا ساتھ
دوں گا۔ اس نے کہا کہ اگر تو میرے ساتھ چلے گا تو مجھ سے کسی بات کا سوال نہ کرنا پس جب چلے تو ایک کشتی
پر جا کر سوار ہوئے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ راگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۲۵)
فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا آتَيْنَهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ عَلَّمْنَهُ مِنْ لَدُنَا
علمان
اس جگہ یہ بھی واضح رہے کہ جو امر بذریعہ الہام الہی کسی پر نازل ہو۔ وہ اس کے لئے اور ہر ایک کے لئے
کہ کوئی وجہ یقین کرنے کی رکھتا ہے یا خدا نے کوئی نشان یقین کرنے کا اس پر ظاہر کر دیا ہے۔ واجب التعمیل
ہے اور جو شخص جس کو اس الہام کی نسبت باور دلایا گیا ہے۔ اس پر عمل کرنے سے عمداً دست کش ہو وہ مورد
غضب الہی ہوگا۔ بلکہ اس کے خاتمہ بد ہونے کا سخت اندیشہ ہے۔ بلعم بن بعور کو خدا نے الہام میں لا تدع
علیہم کہا۔ یعنے یہ کہ موسیٰ اور اس کے لشکر پر بد دعامت کر۔ اس نے برخلاف امر الہی کے حضرت موسیٰ کے
لشکر پر بددعا کرنے کا ارادہ کیا آخر اس کا یہ نتیجہ ہوا کہ خدا نے اس کو اپنی جناب سے رد کر دیا اور اس کو کتے
سے تشبیہ دی وہ الہام ہی تھا جس کی تعمیل سے حضرت موسیٰ کی ماں نے حضرت موسیٰ کو شیر خوارگی حالت میں
ایک صندوق میں ڈال کر دریا میں پھینک دیا۔ الہام ہی تھا جس کے دیکھنے کے لئے موسیٰ جیسے اولوالعزم پیغمبر کو
خدا نے اپنے ایک بندہ خضر کے پاس جس کا نام بلیا بن ملکان تھا بھیجا تھا۔ جس کے علم قطعی اور یقینی کی نسبت
اللہ تعالیٰ نے آپ فرمایا فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا آتَيْنَهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَعَلَّمْنَهُ مِنْ لَدُنَا
علما ۔ سو اسی علم قطعی اور یقینی کا یہ نتیجہ تھا کہ خضر نے حضرت موسیٰ کے روبرو ایسے کام کئے کہ جو ظاہراً خلاف
شرع معلوم ہوتے تھے۔ کشتی کو توڑا ایک معصوم بچہ کو قتل کیا ایک غیر ضروری کام کو کسی اجرت کے بغیر اپنے گلے
ڈال لیا اور ظاہر ہے کہ خضر رسول نہیں تھا ورنہ وہ اپنی امت میں ہوتا ۔ نہ جنگلوں اور دریاؤں کے کنارہ پر اور
خدا نے بھی اس کو رسول یا نبی کر کے نہیں پکارا۔ مگر جو اس کو اطلاع دی جاتی تھی اس کا نام یقینی اور قطعی رکھا
ہے۔ کیونکہ قرآن کے عرف میں علم اسی چیز کا نام ہے کہ جو قطعی اور یقینی ہو۔ اور خود ظاہر ہے کہ اگر خضر کے
پاس صرف ظنیات کا ذخیرہ ہوتا تو اس کے لئے کب جائز تھا کہ امر مظنون پر بھروسا کر کے ان امور کو کرتا کہ
جو صریح خلاف شرع اور منکر بلکہ باتفاق تمام پیغمبروں کے کبائر میں داخل تھے۔ اور پھر اس صورت میں
حضرت موسیٰ کا اس کے پاس آنا بھی محض بے فائدہ تھا۔ پس جبکہ بہر صورت ثابت ہے کہ خضر کو خدائے تعالیٰ
کی طرف سے علم یقینی اور قطعی دیا گیا تھا۔ تو پھر کیوں کوئی شخص مسلمان کہلا کر اور قرآن شریف پر ایمان لا کر
کی طرف
اس بات سے منکر رہے کہ کوئی فرد بشر امت محمدیہ میں سے باطنی کمالات میں خضر کی مانند نہیں ہو سکتا۔ بلا شبہ