سورة الجَاثیَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لِلْكَفِرِينَ نُزُلًا، پھر ذوالقرنین یعنی مسیح موعود ایک اور سامان کے پیچھے پڑے گا۔ اور جب وہ ایک ایسے موقعہ
پر پہنچے گا یعنی جب وہ ایک ایسا نازک زمانہ پائے گا جس کو بین السدین کہنا چاہیئے یعنی دو پہاڑوں کے بیچ
مطلب یہ کہ ایسا وقت پائے گا جب کہ دو طرفہ خوف میں لوگ پڑے ہوں گے اور ضلالت کی طاقت حکومت
کی طاقت کے ساتھ مل کر خوفناک نظارہ دکھائے گی تو ان دونوں طاقتوں کے ماتحت ایک قوم کو پائے گا جو اُس
کی بات کو مشکل سے سمجھیں گے یعنی غلط خیالات میں مبتلا ہوں گے اور باعث غلط عقائد مشکل سے اُس
ہدایت کو سمجھیں گے جو وہ پیش کرے گا لیکن آخر کار سمجھ لیں گے اور ہدایت پالیں گے اور یہ تیسری قوم ہے جو
مسیح موعود کی ہدایات سے فیض یاب ہوں گے تب وہ اس کو کہیں گے کہ اے ذوالقرنین ! یا جوج اور ماجوج
نے زمین پر فساد مچا رکھا ہے پس اگر آپ کی مرضی ہو تو ہم آپ کے لئے چندہ جمع کر دیں تا آپ ہم میں اور
ان میں کوئی روک بنادیں۔ وہ جواب میں کہے گا کہ جس بات پر خدا نے مجھے قدرت بخشی ہے وہ تمہارے
چندوں سے بہتر ہے ہاں اگر تم نے کچھ مدد کرنی ہو تو اپنی طاقت کے موافق کروتا میں تم میں اور ان میں ایک
دیوار کھینچ دوں۔ یعنی ایسے طور پر ان پر حجت پوری کروں کہ وہ کوئی طعن تشنیع اور اعتراض کا تم پر حملہ نہ
کر سکیں۔ لوہے کی سلیں مجھے لا دو تا آمد و رفت کی راہوں کو بند کیا جائے یعنی اپنے تئیں میری تعلیم اور دلائل پر
مضبوطی سے قائم کرو اور پوری استقامت اختیار کرو اور اس طرح پر خود لوہے کی سیل بن کر مخالفانہ حملوں کو روکو
اور پھر سلوں میں آگ پھونکو جب تک کہ وہ خود آگ بن جائیں ۔ یعنی محبت الہی اس قدر اپنے اندر بھڑکاؤ کہ
خود الہی رنگ اختیار کرو۔ یا د رکھنا چاہئے کہ خدائے تعالیٰ سے کمال محبت کی یہی علامت ہے کہ محب میں ظلی
طور پر الہی صفات پیدا ہو جائیں۔ اور جب تک ایسا ظہور میں نہ آوے تب تک دعوی محبت جھوٹ ہے۔ محبت
کاملہ کی مثال بعینہ لوہے کی وہ حالت ہے جب کہ وہ آگ میں ڈالا جائے اور اس قدر آگ اُس میں اثر
کرے کہ وہ خود آگ بن جائے ۔ پس اگر چہ وہ اپنی اصلیت میں لوہا ہے آگ نہیں ہے مگر چونکہ آگ نہایت
درجہ اس پر غلبہ کر گئی ہے اس لئے آگ کے صفات اُس سے ظاہر ہوتے ہیں ۔ وہ آگ کی طرح جلا سکتا ہے۔
آگ کی طرح اس میں روشنی ہے۔ پس محبت الہیہ کی حقیقت یہی ہے کہ انسان اس رنگ سے رنگین ہو جائے
اور اگر اسلام اس حقیقت تک پہنچا نہ سکتا تو وہ کچھ چیز نہ تھا لیکن اسلام اس حقیقت تک پہنچاتا ہے ۔ اوّل
انسان کو چاہیئے کہ لوہے کی طرح اپنی استقامت اور ایمانی مضبوطی میں بن جائے کیونکہ اگر ایمانی حالت خس و
خاشاک کی طرح ہے تو آگ اُس کو چھوتے ہی بھسم کر دے گی ۔ پھر کیوں کر وہ آگ کا مظہر بن سکتا
ہے۔
۔ افسوس بعض نادانوں نے عبودیت کے اُس تعلق کو جور بوبیت کے ساتھ ہے جس سے ظلی طور پر صفات
الہیہ بندہ میں پیدا ہوتے ہیں نہ سمجھ کر میری اس وحی من اللہ پر اعتراض کیا ہے کہ إِنَّمَا أَمْرُكَ إِذَا أَرَدْتَ
شَيْئًا أَنْ تَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونَ ۔ یعنی تیری یہ بات ہے کہ جب تو ایک بات کو کہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی جا
ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے جو میرے پر نازل ہوا یہ میری طرف سے نہیں ہے اور اس کی تصدیق اکا بر صوفیہ
اسلام کر چکے ہیں جیسا کہ سید عبد القادر جیلانی نے بھی فتوح الغیب میں یہی لکھا ہے اور عجیب تر یہ کہ سید عبد
القادر جیلانی نے بھی یہی آیت پیش کی ہے۔ افسوس لوگوں نے صرف رسمی ایمان پر کفایت کر لی ہے اور
پوری معرفت کی طلب ان کے نزدیک کفر ہے اور خیال کرتے ہیں کہ یہی ہمارے لئے کافی ہے حالانکہ وہ کچھ
بھی چیز نہیں اور اس سے منکر ہیں کہ کسی سے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کا مکالمہ مخاطبہ یقینی اور
واقعی طور پر ہو سکتا ہے۔ ہاں اس قدر اُن کا خیال ہے کہ دلوں میں القا تو ہوتا ہے مگر نہیں معلوم کہ وہ ا وم کہ وہ القا شیطانی
ہے یا رحمانی ہے اور نہیں سمجھتے کہ ایسے القا سے ایمانی حالت کو فائدہ کیا ہوا اور کون سی ترقی ہوئی بلکہ ایسا القا تو
ایک سخت ابتلا ہے جس میں معصیت کا اندیشہ یا ایمان جانے کا خطرہ ہے کیونکہ اگر ایسی مشتبہ وحی میں جو نہیں
معلوم شیطان سے ہے یا رحمان سے ہے کسی کو تاکیدی حکم ہو کہ یہ کام کر تو اگر اس نے وہ کام نہ کیا اس خیال
سے کہ شاید یہ شیطان نے حکم دیا ہے اور دراصل وہ خدا کا حکم تھا تو یہ انحراف موجب معصیت ہوا۔ اور اگر اس
حکم کو بجالایا اور اصل میں شیطان کی طرف سے وہ حکم تھا تو اس سے ایمان گیا۔ پس ایسے الہام پانے والوں
سے وہ لوگ اچھے رہے جو ایسے خطرناک الہامات سے جن میں شیطان بھی حصہ دار ہو سکتا ہے ، محروم ہیں ۔
ایسے عقیدہ کی حالت میں عقل بھی کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی ممکن ہے کہ کوئی الہام الہی ایسا ہو جیسا کہ موسیٰ علیہ
السلام کی ماں کا تھا جس کی تعمیل میں اس کے بچہ کی جان خطرہ میں پڑتی تھی یا جیسا کہ خضر علیہ السلام کا الہام تھا
جس نے بظاہر حال ایک نفس زکیہ کا ناحق خون کیا اور چونکہ ایسے امور بظاہر شریعت کے برخلاف ہیں اس لئے
شیطانی دخل کے احتمال سے کون ان پر عمل کرے گا اور بوجہ عدم تعمیل معصیت میں گرے گا۔ اور ممکن ہے کہ
شیطان لعین کوئی ایسا حکم دے کہ بظاہر شریعت کے مخالف معلوم نہ ہو اور دراصل بہت فتنہ اور تباہی کا موجب
ہو یا پوشیدہ طور پر ایسے امور ہوں جو موجب سلب ایمان ہوں ۔ پس ایسے مکالمہ مخاطبہ سے فائدہ کیا ہوا۔
پھر آیات متذکرہ بالا کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ذوالقرنین یعنی مسیح موعود اس قوم کو جو یا جوج ماجوج
سے ڈرتی ہے، کہے گا کہ مجھے تانبا لا دو کہ میں اس کو پگھلا کر اُس دیوار پر انڈیل دوں گا۔ پھر بعد اس کے
یا جوج ماجوج طاقت نہیں رکھیں گے کہ ایسی دیوار پر چڑھ سکیں یا اس میں سوراخ کر سکیں ۔ یاد رہے کہ لوہا
اگر چہ بہت دیر تک آگ میں رہ کر آگ کی صورت اختیار کر لیتا ہے مگر مشکل سے پگھلتا ہے مگر تانبا جلد پکھل
جاتا ہے اور سالک کے لئے خدا تعالیٰ کی راہ میں پگھلنا بھی ضروری ہے۔ پس یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
ایسے مستعد دل اور نرم طبیعتیں لاؤ کہ جو خدا تعالیٰ کے نشانوں کو دیکھ کر پگھل جائیں کیونکہ سخت دلوں پر خدا تعالیٰ
کے نشان کچھ اثر نہیں کرتے لیکن انسان شیطانی حملے سے تب محفوظ ہوتا ہے کہ اول استقامت میں لوہے کی
طرح ہوا اور پھر وہ لوہا خدا تعالیٰ کی محبت کی آگ سے آگ کی صورت پکڑ لے اور پھر دل پگھل کر اس لوہے پر
پڑے اور اس کو منتشر اور پراگندہ ہونے سے تھام لے ۔ سلوک تمام ہونے کے لئے یہ تین ہی شرطیں ہیں جو
شیطانی حملوں سے محفوظ رہنے کے لئے سد سکندری ہیں اور شیطانی روح اس دیوار پر چڑھ نہیں سکتی اور نہ اس
میں سوراخ کر سکتی ہے۔ اور پھر فرمایا کہ یہ خدا کی رحمت سے ہوگا اور اس کا ہاتھ یہ سب کچھ کرے گا۔ انسانی
منصوبوں کا اس میں دخل نہیں ہوگا۔ اور جب قیامت کے دن نزدیک آجائیں گے تو پھر دوبارہ فتنہ برپا ہو
جائے گا یہ خدا کا وعدہ ہے اور پھر فرمایا کہ ذوالقرنین کے زمانہ میں جو مسیح موعود ہے ہر ایک قوم اپنے مذہب کی
حمایت میں اُٹھے گی اور جس طرح ایک موج دوسری موج پر پڑتی ہے ایک دوسرے پر حملہ کریں گے اتنے
میں آسمان پر قرناء پھونکی جائے گی یعنی آسمان کا خدا مسیح موعود کو مبعوث فرما کر ایک تیسری قوم پیدا کر دے گا
اور ان کی مدد کے لئے بڑے بڑے نشان دکھلائے گا یہاں تک کہ تمام سعید لوگوں کو ایک مذہب پر یعنی اسلام
پر جمع کر دے گا۔ اور وہ مسیح کی آواز سنیں گے اور اس کی طرف دوڑیں گے تب ایک ہی چوپان اور ایک ہی گلہ
ہوگا اور وہ دن بڑے سخت ہوں گے ۔ اور خدا ہیبت ناک نشانوں کے ساتھ اپنا چہرہ ظاہر کر دے گا۔ اور جو
لوگ کفر پر اصرار کرتے ہیں وہ اسی دنیا میں بباعث طرح طرح کی بلاؤں کے دوزخ کا منہ دیکھ لیں گے۔
خدا فرماتا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کی آنکھیں میری کلام سے پردہ میں تھیں اور جن کے کان میرے حکم کوسن
نہیں سکتے تھے کیا ان منکروں نے یہ گمان کیا تھا کہ یہ امر سہل ہے کہ عاجز بندوں کو خدا بنا دیا جائے اور میں
معطل ہو جاؤں اس لئے ہم ان کی ضیافت کے لئے اسی دنیا میں جہنم کو نمودار کر دیں گے۔ یعنی بڑے بڑے
ہولناک نشان ظاہر ہوں گے اور یہ سب نشان اس کے مسیح موعود کی سچائی پر گواہی دیں گے ۔ اس کریم کے
فضل کو دیکھو کہ یہ انعامات اس مُشتِ خاک پر ہیں جس کو مخالف کا فر اور دجال کہتے ہیں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۸ تا ۱۲۶)
( قُلْ سَأَتْلُوا عَلَيْكُمْ مِنْهُ ذِكْرًا ) یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ذوالقرنین کا ذکر صرف گذشتہ زمانہ
سے وابستہ نہیں بلکہ آئندہ زمانہ میں بھی ایک ذوالقرنین آنے والا ہے اور گزشتہ کا ذکر تو ایک تھوڑی سی
بات ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۹ حاشیه )
ذوالقرنین کا قصہ ہے اس میں اسی کی پیشگوئی ہے۔ چنانچہ قرآن شریف کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے
کہ ذوالقرنین مغرب کی طرف گیا تو اسے آفتاب غروب ہوتا نظر آیا یعنی تاریکی پائی اور ایک گدلا چشمہ اس
نے دیکھا وہاں پر ایک قوم تھی پھر مشرق کی طرف چلتا ہے تو دیکھا کہ ایک ایسی قوم ہے جو کسی اوٹ میں نہیں
ہے اور وہ دھوپ سے جلتی ہے۔ تیسری قوم ملی جس نے یا جوج ماجوج سے بچاؤ کی درخواست کی۔ اب یہ
بظاہر تو قصہ ہے لیکن حقیقت میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جو اس زمانہ سے متعلق ہے۔ خدا تعالیٰ نے
بعض حقائق تو کھول دیئے ہیں اور بعض مخفی رکھتے ہیں اس لئے کہ انسان اپنے قومی سے کام لے اگر انسان
نرے منقولات سے کام لے تو وہ انسان نہیں ہو سکتا۔ ذوالقرنین اس لئے نام رکھا کہ وہ دوصدیوں کو پائے
گا۔ اب جس زمانہ میں خدا نے مجھے بھیجا ہے سب صدیوں کو بھی جمع کر دیا۔ کیا یہ انسانی طاقت میں ہے کہ اس
طرح پر دوصدیوں کا صاحب ہو جاوے۔
ہندوؤں کی صدی بھی پائی اور عیسائیوں کی بھی۔ مفتی صاحب نے تو کوئی ۶ یا ۱۷ صدیاں جمع کر کے
دکھائی تھیں۔ غرض ذوالقرنین کے معنے ہیں دو صدیاں پانے والا ۔ اب خدا تعالیٰ نے اس کے لئے تین
قوموں کا ذکر کیا ہے اس سے مراد یہ ہے کہ پہلی قوم جو مغرب میں ہے اور آفتاب وہاں غروب ہوتا ہے اور وہ
تاریکی کا چشمہ ہے یہ عیسائیوں کی قوم ہے جس کا آفتاب صداقت غروب ہو گیا اور آسمانی حق اور نور ان کے
پاس نہیں رہا۔
دوسری قوم اس کے مقابل میں وہ ہے جو آفتاب کے پاس ہے مگر آفتاب سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتی۔ یہ
مسلمانوں کی قوم ہے جن کے پاس آفتاب صداقت قرآن شریف اس وقت موجود ہے مگر دابۃ الارض نے ان
کو بے خبر بنا دیا ہے اور وہ اس سے اُن فوائد کو حاصل نہیں کر سکتے ۔ بجز جلنے اور دُکھ اُٹھانے کے جو ظاہر پرستی
کی وجہ سے ان پر آیا۔ پس یہ قوم اس طرح پر بے نصیب ہو گئی۔ اب ایک تیسری قوم ہے جس نے
ذوالقرنین سے التماس کی کہ یاجوج ماجوج کے درے بند کر دے تا کہ وہ ان کے حملوں سے محفوظ
ہو جاویں۔ وہ ہماری قوم ہے جس نے اخلاص اور صدق دل سے مجھے قبول کیا۔ خدا تعالیٰ کی تائیدات سے
میں ان حملوں سے اپنی قوم کو محفوظ کر رہا ہوں جو یا جوج ماجوج کر رہے ہیں ۔ پس اس وقت خدا تعالیٰ تم کو تیار
کر رہا ہے تمہارا فرض ہے کہ سچی توبہ کرو اور اپنی سچائی اور وفاداری سے خدا کو راضی کرو تا کہ تمہارا آفتاب
غروب نہ ہو اور تاریکی کے چشمہ کے پاس جانے والے نہ ٹھہرو اور نہ تم ان لوگوں سے بنو جنہوں نے آفتاب
سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا۔ پس تم پورا فائدہ حاصل کرو اور پاک چشمہ سے پانی پیو تا خدا تم پر رحم کرے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۲ صفحه ۷،۶)
یہ زمانہ چونکہ کشف حقائق کا زمانہ ہے اور خدا تعالیٰ قرآن شریف کے حقائق اور معارف مجھ پر کھول رہا
ہے ذوالقرنین کے قصے کی طرف جو میری توجہ ہوئی تو مجھے یہ سمجھایا گیا ہے کہ ذوالقرنین کے پیرایہ میں مسیح
موعود ہی کا ذکر ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کا نام ذوالقرنین اس لئے رکھا ہے کہ قرن چونکہ صدی کو کہتے ہیں اور
مسیح موعود دو قرنوں کو پائے گا اس لئے ذوالقرنین کہلائے گا۔ چونکہ میں نے تیرھویں اور چودھویں صدی
دونوں پائیں ہیں اس طرح پر دوسری صدیاں ہندوؤں اور عیسائیوں کی بھی پائی ہیں اس لحاظ سے تو
ذوالقرنین ہے اور پھر اسی قصہ میں اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ ذوالقرنین نے تین قو میں پائیں ۔ اوّل وہ جو غروب
آفتاب کے پاس ہے اور کیچڑ میں ہے اس سے مراد عیسائی قوم ہے جس کا آفتاب ڈوب گیا ہے یعنی شریعت
حقہ ان کے پاس نہیں رہی۔ روحانیت مرگئی اور ایمان کی گرمی جاتی رہی یہ ایک کیچڑ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
دوسری قوم وہ ہے جو آفتاب کے پاس ہے اور جھلنے والی دھوپ ہے۔ یہ مسلمانوں کی موجودہ حالت
ہے۔ آفتاب یعنی شریعت حقہ ان کے پاس موجود ہے مگر یہ لوگ اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے کیونکہ فائدہ تو
حکمت عملی سے اُٹھایا جاتا ہے جیسے مثلاً روٹی پکانا وہ گو آگ سے پکائی جاتی ہے لیکن جب تک اس کے مناسب
حال انتظام اور تدبیر نہ کی جاوے وہ روٹی تیار نہیں ہو سکتی اسی طرح پر شریعت حقہ سے کام لینا بھی ایک
حکمت عملی کو چاہتا ہے۔ پس مسلمانوں نے اس وقت باوجود یکہ ان کے پاس آفتاب اور اس کی روشنی موجود
تھی اور ہے لیکن کام نہیں لیا اور مفید صورت میں اس کو استعمال نہیں کیا اور خدا کے جلال اور عظمت سے حصہ
نہیں لیا۔
اور تیسری وہ قوم ہے جس نے اس سے فریاد کی کہ ہم کو یا جوج ماجوج سے بچا یہ ہماری قوم ہے جو مسیح موعود
کے پاس آئی اور اس نے اس سے استفادہ کرنا چاہا ہے۔ غرض آج ان قصوں کا علمی رنگ ہے۔ ہمارا ایمان
ہے کہ یہ قصہ پہلے بھی کسی رنگ میں گزرا ہے لیکن یہ سچی بات ہے کہ اس قصہ میں واقعہ آئندہ کا بیان بھی بطور
پیشگوئی تھا جو آج اس زمانہ میں پورا ہو گیا۔
سورة الكهف
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
ایک دفعہ سورہ کہف جس کو ذو القرنین بھی کہتے ہیں میں دیکھ رہا تھا تو جب میں نے اس قصہ کو غور سے
پڑھا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس میں بعینہ اس زمانہ کا حال درج ہے جیسے لکھا ہے کہ جب اس نے سفر کیا تو ایسی
جگہ پہنچا جہاں کہ اسے معلوم ہوا کہ سورج کیچڑ میں ڈوب گیا ہے اور یہ اس کا مغربی سفر تھا اور اس کے بعد پھر
وہ ایسے لوگوں کے پاس پہنچتا ہے جو دھوپ میں ہیں اور جن پر کوئی سایہ نہیں۔ پھر ایک تیسری قوم اسے ملتی
ہے جو یا جوج ماجوج کے حالات بیان کر کے اس سے حمایت طلب کرتی ہے۔ اب مثالی طور پر تو خدا نے یہ
بیان کیا ہے لیکن ذوالقرنین تو اس کو کہتے ہیں جس نے دو صدیاں پائی ہوں اور ہم نے دوصدیوں کو اس قدر لیا
ہے کہ اعتراض کا موقع ہی نہیں رہتا۔ میں نے ہر صدی پر دو صدیوں سے حصہ لیا ہے تم حساب کر کے دیکھ لو
اور یہ جو قرآن میں قصص پائے جاتے ہیں تو یہ صرف قصہ کہانیاں نہیں بلکہ یہ عظیم الشان پیشگوئیاں ہیں جو شخص
ان کو صرف قصے کہانیاں سمجھتا ہے وہ مسلمان نہیں۔ غرض اس حساب سے تو مجھے بھی ذوالقرنین ماننا پڑے گا
اور آئمہ دین میں سے بھی ایک نے ذوالقرنین سے مسیح مراد لیا ہے اب خدا تعالیٰ نے اس قصہ میں مغربی اور
مشرقی دو قوموں کا ذکر کیا ہے۔ مغربی قوم سے مراد تو وہ لوگ ہیں جن کو انجیل اور دیگر صحیفہ جات کا صاف
شفاف پانی دیا گیا تھا مگر وہ روشن تعلیم انہوں نے ضائع کر دی اور اپنے پاس کیچڑ اور گند باقی رہنے دیا اور
مشرقی قوم سے وہ مسلمان لوگ مراد ہیں جو امام کے سایہ کے نیچے نہیں آتے اور دھوپ کی شعاعوں سے جھلسے
جا رہے ہیں لیکن ہماری جماعت بہت خوش نصیب ہے اس کو اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے
اپنے فضل سے ہدایت عطا فرمائی لیکن یہ ابھی ابتدائی حالت ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۵)
وہ ذوالقرنین جس کا ذکر قرآن شریف میں ہے اور ہے اور سکندر رومی اور شخص ہے بعض لوگ ہر دو کو ایک سمجھتے
ہیں۔ دوصدیوں میں سے حصہ لینے والا ہے۔ ( بدر جلد ۸ نمبر ۷، ۸، ۹ مورخہ ۲۴ تا ۳۱ دسمبر ۱۹۰۸ء صفحه ۳)
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ قَعَدَ فِي ان لوگوں کی مثال اس شخص کی سی ہے جو ایک تاریک
مَقْنُونَةٍ فَطَلَعَتِ الشَّمْسُ حَتَّى جَاءَت کمرے میں ہے۔ پھر اس پر سورج نے بھی طلوع کیا یہاں
عَلَى رَأْسِهِ وَهُوَ مِنَ الَّذِينَ يَغْتَجِبُونَ وَ تک کہ اس کے عین سر پر آگیا مگر وہ تاریکیوں میں ہی پڑا
قَوْمٌ أَخَرُونَ رَضُوا بِالْحُمَانِي وَقَعَ رہا۔ اور ایک اور قوم ہے جو شدت گرمی پر راضی ہو گئے ہیں