سورة محَمَّد
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سنا ہے کہ ایسے ایسے اعتراض ہم میں سے وہ لوگ کرتے ہیں جو بے خبر یا سخت درجہ کے متعصب ہیں ۔ ۔۔۔
جہاز میں بیٹھنے والے اور اگنبوٹ پر سوار ہونے والے ہر روز یہ تماشا د یکھتے ہیں کہ سورج پانی میں سے ہی نکلتا
ہے اور پانی میں ہی غروب ہوتا ہے اور صد با مرتبہ آپس میں جیسا دیکھتے ہیں، بولتے بھی ہیں کہ وہ نکلا اور وہ
غروب ہوا۔ اب ظاہر ہے کہ اس بول چال کے وقت میں علم ہیئت کے دفتر اُن کے آگے کھولنا اور نظام شمسی کا
مسئلہ لے بیٹھنا گویا یہ جواب سننا ہے کہ اے پاگل! کیا یہ علم تجھے ہی معلوم ہے۔ ہمیں معلوم نہیں ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۵۸ تا ۴۶۱)
آپ نے آنے والے مسیح کا وقت یا جوج ماجوج کے ظہور کا زمانہ ٹھہرایا اور یا جوج ماجوج یوروپین عیسائی
ہیں ۔ کیونکہ یہ نام آجیج کے لفظ سے نکالا گیا ہے جو شعلہ آگ کو کہتے ہیں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا
کہ وہ لوگ آگ سے بہت کام لیں گے اور اُن کی لڑائیاں آتی ہتھیاروں سے ہوں گی اور اُن کے جہاز اور
اُن کی ہزاروں کلیں آگ کے ذریعہ سے چلیں گی ۔ ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۰۰)
مسیح موعود کا یا جوج ماجوج کے وقت میں آنا ضروری ہے۔ اور چونکہ آجیج آگ کو کہتے ہیں جس سے
یا جوج ماجوج کا لفظ مشتق ہے اس لئے جیسا کہ خدا نے مجھے سمجھایا ہے یا جوج ماجوج وہ قوم ہے جو تمام
قوموں سے زیادہ دنیا میں آگ سے کام لینے میں استاد بلکہ اس کام کی موجد ہے۔ اور ان ناموں میں یہ
اشارہ ہے کہ اُن کے جہاز، اُن کی ریلیں، اُن کی کلیں آگ کے ذریعہ سے چلیں گی اور اُن کی لڑائیاں آگ
کے ساتھ ہوں گی اور وہ آگ سے خدمت لینے کے فن میں تمام دنیا کی قوموں سے فائق ہوں گے اور اسی
وجہ سے وہ یا جوج ماجوج کہلائیں گے۔ سو وہ یوروپ کی قومیں ہیں جو آگ کے فنون میں ایسے ماہر اور چابک
اور یکتائے روزگار ہیں کہ کچھ بھی ضرور نہیں کہ اس میں زیادہ بیان کیا جائے ۔ پہلی کتابوں میں بھی جو
بنی اسرائیل کے نبیوں کو دی گئیں یوروپ کے لوگوں کو ہی یا جوج ماجوج ٹھہرایا ہے بلکہ ماسکو کا نام بھی
لکھا ہے جو قدیم پایہ تخت روس تھا۔ سو مقرر ہو چکا تھا کہ مسیح موعود یا جوج ماجوج کے وقت میں ظاہر ہوگا۔ اور
نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ میں یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح کے زمانہ میں اونٹوں کی سواری اور بار برداری ترک کی جائے
گی ۔ اس قول میں یہ اشارہ تھا کہ کوئی ایسی سواری ظاہر ہوگی جس سے اونٹوں کی حاجت نہیں رہے گی۔ میں
نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت کے رُو سے ایک ایسے انسان کا آخری زمانہ میں
آنا ضروری تھا۔
ایام ا
م اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۲۵،۴۲۴)
سب سے بڑا فتنہ یہی نصاری کا فتنہ ہے اور الد جال کا بروز ہے ایسا ہی یا جوج ۔ یہ لفظ اجیج سے مشتق
ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آتشی کاموں کے ساتھ ان کا بہت بڑا تعلق ہوگا اور وہ آگ سے کام
لینے میں بہت مہارت رکھیں گے گویا آگ ان کے قابو میں ہوگی اور دوسرے لوگ اس آتشی مقابلہ میں ان
سے عاجز رہ جائیں گے اب یہ کیسی صاف بات ہے ۔ دیکھ لو کہ آگ کے ساتھ اس قوم کو کس قدر تعلق ہے۔
کلیں کس قدر جاری ہیں اور دن بدن آگ سے کام لینے میں ترقی کر رہے ہیں۔ یہ دونوں بروز ہیں اور یہ
دونوں کیفیتیں جو متفرق طور پر تھیں ایک میں آئی ہیں ایسا ہی ماجوج میں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۱ صفحه ۲)
ان ( یا جوج ماجوج کے لمبے کانوں سے مراد جاسوسی کی مشق ہے جیسے اس زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں تار
خبر کا سلسلہ اور اخبار وغیرہ سب اسی میں ہیں ۔ البدر جلد نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۷ )
اور یا جوج ماجوج کی نسبت تو فیصلہ ہو چکا ہے جو یہ دنیا کی دو بلند اقبال قو میں ہیں جن میں سے ایک انگریز
اور دوسرے روس ہیں ۔ یہ دونوں تو میں بلندی سے نیچے کی طرف حملہ کر رہی ہیں یعنی اپنی خداداد طاقتوں کے
ساتھ فتحیاب ہوتی جاتی ہیں ۔ مسلمانوں کی بد چلنیوں نے مسلمانوں کو نیچے گرادیا اور ان کی تہذیب اور متانت
شعاری اور ہمت اور اولوالعزمی اور معاشرت کے اعلیٰ اصولوں نے بحکم و مصلحت قادر مطلق ان کو اقبال دے
دیا۔ ان دونوں قوموں کا بائیبل میں بھی ذکر ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۶۹)
ایسا ہی یا جوج ماجوج کا حال بھی سمجھ لیجیے ۔ یہ دونوں پرانی قو میں ہیں جو پہلے زمانوں میں دوسروں پر
کھلے طور غالب نہیں ہوسکیں اور ان کی حالت میں ضعف رہا لیکن خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ آخری زمانہ میں
یہ دونوں قو میں خروج کریں گی یعنی اپنی جلالی قوت کے ساتھ ظاہر ہوں گی جیسا کہ سورہ کہف میں فرماتا ہے
وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ یعنی یہ دونوں تو میں دوسروں کو مغلوب کر کے پھر ایک دوسرے
پر حملہ کریں گی اور جس کو خدائے تعالیٰ چاہے گا فتح دے گا۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷۳)
هُذَانِ لَاسْمَانِ لِقَوْمٍ تَفَرَّقَ شُعَبُهُمْ فِي ( يا جوج و ماجوج ) ایک ایسی قوم کے دو نام ہیں جس
زَمَانِنَا هُذَا آخِرِ الزَّمَانِ وَهُمْ فِي وَصْفِ کی شاخیں ہمارے اس آخری زمانہ میں دنیا میں پھیلی ہوئی
مُتَشَارِكُونَ وَهُمْ قَوْمُ الرُّوسِ وَ قَوْمُ ہیں اور وہ اپنی صفات میں ایک دوسرے سے ملتی جلتی
الْبَرَاطِنَةِ وَ إِخْوَانُهُمْ وَ الدَّجَّالُ فِيهِمْ ہیں اور یہ قوم روس اور انگریز ہیں اور ان کے بھائی بند
فَيْجُ قِسِيسِيْنَ وَ دُعَاةُ الْإِنْجِيلِ الَّذِينَ ہیں اور دجال ان میں پادریوں کی فوج ہے جو انجیل کی
يَخْلِطُونَ الْبَاطِلَ بِالْحَقِّ وَ يَدْخُلُونَ طرف دعوت دیتی ہے اور باطل اور حق کو ملا کر دجل سے
وَاعْتَدَى لَهُمُ الْهِنْدُ مُتَكَاً وَ حَقَّتْ كَلِمَةُ کام لیتے ہیں ۔ ہندوستان ان کے لئے ٹھکانا بن گیا ہے
نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ يَخْرُجُونَ اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہوگئی
مِنْ بِلَادِ الْمَشْرِقِ فَهُمْ مِنْ مَّشْرِقِ الْهِنْدِ ہے کہ یہ لوگ بلادِ مشرق سے خروج کریں گے سو وہ
خَارِجُونَ وَلَوْ كَانَ الدَّجَّالُ غَيْرَ مَا قُلْنَا وَ ہندوستان کے شرق سے نکل رہے ہیں اور اگر دجال ہمارے
كَذَالِكَ كَانَ قَوْمُ يَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَ غَيْرَ بیان کے خلاف کوئی اور ہوتا اور اسی طرح یا جوج و
هُذَا الْقَوْمِ لَلَّزِمَ الْاخْتِلَافُ وَ التَّنَاقُضُ ماجوج مذکورہ بالا قوموں کے علاوہ ہوتے تو نبی پاک صلی
فِي كَلَامِ نَبِي اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ اللہ علیہ وسلم کے کلام میں اختلاف اور تناقض لازم آتا
أَيْمُ اللَّهِ أَنَّ كَلَامَ نَبِيِّنَا مُنَزَةٌ عَنْ ذَالِكَ اور مجھے خدا کی قسم ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۶۰،۴۵۹ کلام اس سے پاک اور منزہ ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
وَلَكِنَّهُمْ أَخْطَأُوُا فِيمَا قَالُوا إِنَّ يَأْجُوجَ لیکن انہوں نے اس میں غلطی کی ہے کہ یا جوج ماجوج
وَمَأْجُوجَ يَمُوتُونَ فِي زَمَنِ عِيسَى كُلُّهُمْ، سب کے سب مر جاویں گے کیونکہ یا جوج ماجوج
فَإِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ هُمُ النَّصَارَى مِنَ سے مراد وہ نصاری ہیں جو روس اور برطانیہ قوموں
الرُّوسِ وَالْأَقْوَامِ الْبَرْطَانِيَّةِ وَقَدْ أَخْبَرَ سے ہیں اور خدا نے خبر دے دی ہے کہ یہود و نصاری
اللهُ تَعَالَى عَنْ وُجُودِ النَّصَارَى وَالْيَهُودِ إِلى قیامت تک رہیں گے۔ چنانچہ فرمایا ہے: فَاغْرَيْنَا
يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَقَالَ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ کہ ہم نے
الْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ فَكَيْفَ يَمُوتُونَ قیامت تک ان میں مخالفت ڈال دی ہے پس قیامت
كُلُّهُمْ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ؟
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۰۹ ، ۲۱۰ حاشیہ )
سے پہلے سب کے سب کس طرح مر سکتے ہیں ۔
( ترجمه از مرتب )
لَا يُقَالُ إِنَّ هَذَا التَّفْسِيرَ خِلافُ یہ نہ کہا جاوے کہ یہ تفسیر اجماع کے خلاف ہے۔
الْإِجْمَاعِ وَأَنَّ الْقَوْمَ قَدِ اتَّفَقُوْا عَلَى أَنَّهُمْ قوم نے اس پر اتفاق کیا ہوا کہ یاجوج ماجوج
قَوْمٌ لَا يُشَابِهُونَ خَلْقَ الْإِنْسَانِ، وَلَهُمْ انسانوں کے مشابہ نہیں ہیں اور ان کے لمبے لمبے کان