سورة القَصَص
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عَنْ مَوَاضِعِهِ (النساء : ۴۷) اس تقریر سے ظاہر ہے کہ یہ تینوں ایک ہی ہیں ۔ اسی وجہ ہے سورۃ الفاتحہ میں
دائمی طور پر یہ دعا سکھلائی گئی کہ تم عیسائیوں کے فتنہ سے پناہ مانگو یہ نہیں کہا کہ تم دجال سے پناہ مانگو پس اگر
کوئی اور دجال ہوتا جس کا فتنہ پادریوں سے زیادہ ہوتا تو خدا کی کلام میں بڑا فتنہ چھوڑ کر قیامت تک یہ دعا نہ
سکھلائی جاتی کہ تم عیسائیوں کے فتنہ سے پناہ مانگو اور یہ نہ فرمایا جاتا کہ عیسائی فتنہ ایسا ہے کہ قریب ہے کہ اس
سے آسمان پھٹ جائیں۔ پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں ۔ بلکہ یہ کہا جاتا کہ دجالی فتنہ ایسا ہے جس سے قریب
ہے کہ زمین و آسمان پھٹ جائیں۔ بڑے فتنے کو چھوڑ کر چھوٹے فتنہ سے ڈرانا بالکل غیر معقول ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۸۳ تا ۷ ۸ حاشیه )
سورۃ تکویر میں سب نشانات آخری زمانہ کے ہیں انہی میں سے ایک نشان ہے وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ
(التکویر : ۵) یعنی جب اونٹنیاں بیکار چھوڑی جائیں گی۔ اسی کی تفسیر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
وَلَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا (صحيح مسلم كتاب الايمان باب وجوب الانبياء برسالة
الانبیاء) جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود بھی اسی زمانہ میں ہوگا بلکہ اس کے ابتدائی زمانے کے یہ نشان
ہیں پھر فرمایا وَ إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ (التکویر : (۸) یعنی ایسے اسباب سفر مہیا ہو جائیں گے کہ قو میں باوجود
اتنی دور ہونے کے آپس میں مل جائیں گی حتی کہ نئی دنیا پرانی دنیا سے تعلقات پیدا کرلے گی ۔ یا جوج ماجوج
کا آنا ، دجال کا نکلنا اور صلیب کا غلبہ یہ بھی اسی زمانے کے نشان ہیں ان کے متعلق لوگوں نے غلط فہمی سے
تناقض پیدا کر لیا ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب الگ الگ ہیں حالانکہ ان میں سے ہر ایک کی نسبت یہ عقیدہ
رکھتے ہیں کہ وہ تمام روئے زمین پر محیط ہو جائیں گے پس اگر یاجوج ماجوج محیط ہو گئے تو پھر دجال
کہاں احاطہ کرے گا اور صلیب کا غلبہ کس جگہ ہو گا ؟ سو یہ کہنے کے کچھ چارہ نہیں کہ یہ سب ایک ہی قوم کے
مختلف افراد ہیں اور اگر ان کو ایک بنا دیں تو پھر کوئی مشکل نہ رہے گی ۔ خدا تعالیٰ نے ان کی نسبت فرمایا ہے
وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعاً جس سے ظاہر ہے کہ نہایت
درجہ کا اختلاف پیدا ہو جائے گا اور سب مذاہب ایک دنگل میں ہو کر نکلیں گے ” تركنا “ کا اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ آزادی کا زمانہ ہوگا اور یہ آزادی کمال تک پہنچ جائے گی تو اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے
مامور کی معرفت ان کو جمع کرنے کا ارادہ کرے گا۔ پہلے دیکھو جَمَعْتُهُمْ فرمایا اور ابتدائے عالم کے لئے
خَلَقَكُم مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاء (النساء : ٢) فرمایا۔
ا
لفظ بت اور جمع آپس میں پورا تناقض رکھتے ہیں گویا دائرہ پورا ہو کر پھر وہی زمانہ ہو جائے گا پہلے تو
وحدت شخصی تھی اب اخیر میں وحدت نوعی ہو جائے گی ۔ اس سے آگے فرماتا ہے وَ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَينِ
لِلْكَفِرِينَ عَرْضًا ۔ یہ مسیح موعود کے زمانے کا ایک اور نشان بتلایا کہ اس دن جہنم پیش کیا جاوے گا ان
کافروں پر ۔ یہ قیامت کا ذکر نہیں کیونکہ اس دن جہنم کا پیش کیا کرنا ہے اس روز تو اس میں کفار داخل ہوں
گے۔ جہنم سے مراد طاعون ہے چنانچہ ہمارے الہامات میں کئی بار طاعون کو جہنم فرمایا گیا ہے۔ يأتي على
جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَّيْسَ فِيهَا أَحَدٌ بھی ایک الہام ہے اللہ تعالیٰ نے دو فرقوں کا ذکر فرمادیا ایک تو وہ سعید
جنہوں نے مسیح کو قبول کیا دوسرے وہ شقی جو مسیح کا کفر کرنے والے ہوں گے ۔ ان کے لئے فرمایا کہ ہم
طاعون بطور جہنم بھیجیں گے اور نُفِخَ فِي الصُّورِ سے یہ مراد ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے
ہیں وحی کے ذریعہ ان میں آواز دی جاتی ہے اور پھر آواز ان کی معرفت تمام جہان میں پہنچتی ہے پھر ان
میں ایک ایسی کشش پیدا ہو جاتی ہے کہ لوگ باجود اختلاف خیالات و طبائع و حالات کے اس کی آواز پر جمع
ہونے لگتے ہیں اور آخر کا روہ زمانہ آجاتا ہے کہ ایک ہی گلہ اور ایک ہی گلہ بان ہو۔
خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے خود ہی ایسے اسباب مہیا کر دیتے ہیں کہ جس سے تمام سعید روحیں ایک دین
پر جمع ہوسکیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا گیا تھا : ( قُلْ ) يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ
جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) ایک طرف یہ جَمِيعًا اور دوسری طرف جَمَعْتُهُمْ جَمْعًا ایک خاص علاقہ رکھتا ہے ۔
( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
۔
الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاء عَنْ ذِكْرِى وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَبْعاً ذکر سے مراد یہ ہے کہ جو
میں نے ان کو ا۔ ن کو اپنے مامور کی معرفت یاد کیا۔ خدا کا یاد کرنا یہی ہوتا ہے کہ اپنی طرف سے ایک مصلح کو بھی بھیج
دیا سواس مامور سے وہ غفلت میں رہے۔ ان کی آنکھوں کے آگے طرح طرح کے شبہات کے حجاب چھائے
رہے اور حق کا نور نظر نہ آیا۔ یہ کیوں کہ جوش تعصب سے ان کی ایسی حالت ہوگئی جو وہ اس مامور کی بات کو سن
ہی نہیں سکتے ( وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَبْعًا ) اب ان لوگوں کی حالت یہی ہو رہی ہے اور اس کی سزا بھی وہی
مل رہی ہے جو قرآن مجید میں ہے کہ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَفِرِينَ عَرْضًا -
( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
اصل بات یہ ہے کہ یہ وہ زمانہ آگیا ہے کہ جس کا ذکر اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ہے کہ وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ