سورة النِّسَاء

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے نہیں پکارا جائے گا بوجہ انطباق کی اسی نام سے پکارا جائے گا جس نبی کا وہ مثیل بن کر آئے گا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸۹، ۳۹۰)
ييَحْيَى خُذِ الْكِتَبَ بِقُوَّةٍ وَآتَيْنَهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا
(حضرت اقدس نے اپنا ایک پرانا الہام سنایا: بيَحْيَى خُذِ الْكِتَبَ بِقُوَّةٍ وَالْخَيْرُ كُلُّه
في الْقُرْآنِ ۔ اور فرمایا )
اس میں ہم کو حضرت یحیی کی نسبت دی گئی ہے کیونکہ حضرت یحیی کو یہود کی ان اقوام سے مقابلہ کرنا پڑا تھا
جو کتاب اللہ توریت کو چھوڑ بیٹھے تھے اور حدیثوں کے بہت گرویدہ ہو رہے تھے اور ہر بات میں احادیث کو
پیش کرتے تھے۔ ایسا ہی اس زمانہ میں ہمارا مقابلہ اہلِ حدیث کے ساتھ ہوا کہ ہم قرآن پیش کرتے اور وہ
حدیث پیش کرتے ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۲ء صفحه ۸)
وَسَلَّمٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيَّا
آیت سَلامُ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ صاف دلالت کر رہی ہے کہ مس شیطان سے محفوظ ہونا ابن مریم سے
مخصوص نہیں اور زمخشری کا یہ طعن کہ حدیث خصوصیت این مریم درباره محفوظیت از مس شیطان جو امام بخاری
اپنی صحیح میں لایا ہے نقص سے خالی نہیں اور اس کی صحت میں کلام ہے جیسا کہ خود اس نے بیان کیا ہے فضول
ہے کیونکہ عمیق نظر سے علوم ہوتا ہے کہ امام بزرگ سے علوم ہوتا ہے کہ امام بزرگ بخاری نے خود اشارہ کر دیا ہے کہ ابن مریم اور اس کی والدہ
سے مراد ہر ایک ایسا شخص ہے جو ان دونوں کی صفتیں اپنے اندر جمع رکھتا ہو۔ فَلَا تَنَا قُضَ وَلَا تَعَارُضَ ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۹۳)
محققوں نے بخاری کی اس حدیث کو جو صفحہ ۶۵۲ میں لکھی ہے یعنی یہ کہ مَا مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلَّا
وَالشَّيْطَنُ يَمَسُّهُ حِيْنَ يُولَدُ إِلَّا مَرْيَمَ وَابْنَهَا قرآن کریم کی ان آیات سے مخالف پاکر کہ الا
عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ ( الحجر : ٤١) وَ إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ ( الحجر : (۴۳) وَسَلَمُ
عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ ۔ اس حدیث کی یہ تاویل کر دی کہ ابنِ مریم اور مریم سے تمام ایسے اشخاص مراد ہیں جوان
دونوں کی صفت پر ہوں۔ جیسا کہ شارح بخاری نے اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے : قَدْ طَعَنَ الزَّمَخْشَرِی
فِي مَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ وَ تَوَقَّفَ فِي صِحَتِهِ وَقَالَ إِنْ صَحَ فَمَعْنَاهُ كُلُّ مَنْ كَانَ فِي صِفَتِهِمَا لِقَوْلِهِ

تَعَالَى إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ یعنی علامہ زمخشری نے بخاری کی اس حدیث میں طعن کیا ہے اور اس کی
صحت میں اس کو شک ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث معارض قرآن ہے اور فقط اس صورت میں صحیح متصور ہو سکتی ہے من
کہ اس کے یہ معنے کئے جائیں کہ مریم اور ابنِ مریم سے مراد تمام ایسے لوگ ہیں جو ان کی صفت پر ہوں ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۹ ، ۶۱۰ )
حدیثوں میں آیا ہے کہ عیسیٰ اور اس کی ماں مس شیطان سے پاک ہیں جاہل مولویوں نے اس کے یہ معنی
کر لئے کہ بجز حضرت عیسی اور ان کی ماں کے اور کوئی نبی ہو یا رسول ہومس شیطان سے پاک نہیں یعنی معصوم
نہیں اور آیت اِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَ ( الحجر : ۴۳) کو بھول گئے اور نیز آیت : وَ سَلام
عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِد کو پس پشت ڈال دیا اور بات صرف اتنی تھی کہ اس حدیث میں بھی یہودیوں کا ذب اور دفع
اعتراض منظور تھا چونکہ وہ لوگ طرح طرح کے نا گفتنی بہتان حضرت مریم اور حضرت عیسی پر لگاتے تھے اس
لئے خدا کے پاک رسول نے گواہی دی کہ یہودیوں میں سے مس شیطان سے کوئی پاک نہ تھا اگر پاک تھے تو
صرف حضرت عیسی اور ان کی والدہ تھی۔ نعوذ باللہ اس حدیث کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ ایک حضرت عیسی اور
ان کی والدہ ہی معصوم ہیں اور ان کے سوا کوئی نبی ہو یا رسول ہومس شیطان سے معصوم نہیں ہے۔
ایام اصلح صلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۵۵) ۳۵۴،
وَاذْكُرُ فِي الْكِتٰبِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيَّا
مریم کا نام بھی ایک واقعہ پر دلالت کرتا ہے اور وہ یہ کہ جب مریم کا لڑکا عیسی پیدا ہوا تو وہ اپنے اہل و
عیال سے دور تھی اور مریم وطن سے دور ہونے کو کہتے ہیں۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرما کر کہتا ہے
وَاذْكُرُ فِي الْكِتٰبِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا یعنی مریم کو کتاب میں یاد کر جب کہ وہ
اپنے اہل سے ایک شرقی مکان میں دور پڑی ہوئی تھی۔ سوخدا نے مریم کے لفظ کی وجہ تسمیہ یہ قرار دی کہ مریم
حضرت عیسی کے پیدا ہونے کے وقت اپنے لوگوں سے دور و مہجور تھی یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس کا
لڑکا عیسی قوم سے قطع کیا جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور حضرت مسیح اپنے ملک سے نکل گئے اور جیسا کہ بیان
کیا گیا ہے کشمیر میں جا کر وفات پائی اور اب تک کشمیر میں ان کی قبر موجود ہے۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۷ حاشیه در حاشیه )

آج 10 میں سے 10 باقی