سورة الشّمس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قَالَ كَذَلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَى هَيِّنٌ وَ لِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِنَّا
وَكَانَ أَمْرًا مَقْضِيَّا
ج
وَ لِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ ۔۔۔۔ اور ہم اس کو لوگوں کے لئے رحمت کا نشان بنائیں گے اور یہ امر پہلے ہی
سے قرار پایا ہوا تھا۔
براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۶ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
حضرت مسیح کے وقت میں یہودیوں میں ایک فرقہ صدوقی نام تھا جو قیامت سے منکر تھے۔ پہلی کتابوں
میں بطور پیشین گوئی کے لکھا گیا تھا کہ ان کو سمجھانے کے لئے مسیح کی ولادت بغیر باپ کے ہوگی اور یہ ان کے
لئے ایک نشان قرار دیا گیا تھا جیسا کہ اللہ جل شانہ دوسری آیت میں فرماتا ہے : وَلِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ ۔ اس
جگہ الناس سے مراد وہی صدوقی فرقہ ہے جو اس زمانہ میں بکثرت موجود تھا۔ چونکہ توریت میں قیامت کا
ذکر بظاہر کسی جگہ معلوم نہیں ہوتا اس لئے یہ فرقہ مردوں کے جی اٹھنے سے بکلی منکر ہو گیا تھا۔ اب تک بائیبل
کے بعض صحیفوں میں موجود ہے کہ مسیح اپنی ولادت کے رو سے بطور عِلْمُ السَّاعَةِ کے ان کے لئے آیا تھا۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۹،۱۶۸)
فَأَجَاءَهَا الْمَخَاضُ إِلى جِذْعِ النَّخْلَةِ قَالَتْ يُلَيْتَنِي مِنْ قَبْلَ هُذَا وَ كُنْتُ
نَسيَّا مَنْسِيَّان
میری دعوت کی مشکلات میں سے ایک رسالت اور وحی الہی اور مسیح موعود ہونے کا دعوی تھا اسی کی نسبت
میری گھبراہٹ ظاہر کرنے کے لئے یہ الہام ہوا تھا۔ فَأَجَاءَهُ الْمَخَاضُ إِلى جِذْعِ النَّخْلَةِ - قَالَ يَا لَيْتَنِي
مِن قَبْلَ هُذَا وَ كُنْتُ نَسْيًّا مَنْسِيًّا - مخاض سے مراد اس جگہ وہ امور ہیں جن سے خوفناک نتائج پیدا
ہوتے ہیں اور جذعِ النَّخْلَةِ سے مراد وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں کی اولا دیگر صرف نام کے مسلمان ہیں ۔
با محاورہ ترجمہ یہ ہے کہ درد انگیز دعوت جس کا نتیجہ قوم کا جانی دشمن ہو جانا تھا اس مامور کو قوم کے لوگوں کی طرف
لائی جو کھجور کی خشک شاخ یا جڑ کی مانند ہیں ۔ تب اُس نے خوف کھا کر کہا کہ کاش میں اس سے پہلے مرجاتا
اور بھولا بسرا ہو جاتا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۶۸ ،۱۹ حاشیه )
يَاخْتَ هَرُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَ مَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا
سورة مريم
اگر استعارہ کے رنگ میں یا اور بنا پر خدا تعالیٰ نے مریم کو ہارون کی ہمشیرہ ٹھہرایا تو آپ کو اس سے کیوں تعجب
ہوا جبکہ قرآن شریف بجائے خود بار بار بیان کر چکا ہے کہ ہارون نبی حضرت موسیٰ کے وقت میں تھا اور یہ مریم
حضرت عیسی کی والدہ تھی جو چودہ سو برس بعد ہارون کے پیدا ہوئی تو کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ
ان واقعات سے بے خبر ہے اور نعوذ باللہ اس نے مریم کو ہارون کی ہمشیرہ ٹھہرانے میں غلطی کی ہے ۔۔۔۔ اور
ممکن ہے کہ مریم کا کوئی بھائی ہو جس کا نام بارون ہو۔ عدم علم سے عدم شے تو لازم نہیں آتا ۔۔۔۔ قرآن شریف
میں تو یہ بھی لفظ نہیں کہ ہارون نبی کی مریم ہمشیرہ تھی صرف ہارون کا نام ہے نبی کا لفظ وہاں موجود نہیں ۔ اصل
بات یہ ہے کہ یہودیوں میں یہ رسم تھی کہ نبیوں کے نام تبر کا رکھے جاتے تھے۔ سوقرین قیاس ہے کہ مریم کا
کوئی بھائی ہو گا جس کا نام بارون ہوگا۔ اور اس بیان کو محل اعتراض سمجھنا سراسر حماقت ہے۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۵۵ تا ۳۵۸)
قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللهِ النِيَ الْكِتٰبَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا
اثني الكتب سے مراد ہم کتاب ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۴)
وَجَعَلَنِي مُبْرَكًا أَيْنَ مَا كُنْتُ وَ أَوْصِينِي بِالصَّلوةِ وَالزَّكَوةِ مَا دُمْتُ حَيَّا وَ
برا بِوَالِدَانِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا
( وَجَعَلَنِي مُبْرَكًا أَيْنَ مَا كُنْتُ ) مسیح کو خدا نے ایسی برکت دی ہے کہ جہاں جائے گا وہ مبارک ہوگا۔
۔۔۔۔ اس نے خدا سے بڑی برکت پائی اور وہ فوت نہ ہوا جب تک اس کو ایک شاہانہ عزت نہ دی گئی ۔
مسیح ہندوستان میں، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۴)
حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے نماز پڑھتا رہ اور زکوۃ دیتا رہ اور اپنی والدہ پر
احسان کرتا رہ جب تک تو زندہ ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ان تمام تکلیفات شرعیہ کا آسمان پر بجالانا محال ہے اور جو
شخص مسیح کی نسبت یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ وہ زندہ مع جسدہ آسمان کی طرف اُٹھایا گیا اس کو اس آیت موصوفہ بالا
کے منشاء کے موافق یہ بھی ماننا پڑے گا کہ تمام احکام شرعی جو انجیل اور توریت کی رو سے انسان پر واجب العمل
ہوتے ہیں وہ حضرت مسیح پر اب بھی واجب ہیں حالانکہ یہ تکلیف مالا يطاق ہے ۔ عجیب بات ہے کہ ایک
طرف تو خدا تعالیٰ یہ حکم دیوے کہ اے عیسیٰ جب تک تو زندہ ہے تیرے پر واجب ہے کہ تو اپنی والدہ کی
خدمت کرتا رہے اور پھر آپ ہی اس کے زندہ ہونے کی حالت میں ہی اس کو والدہ سے جدا کر دیوے اور تا
بحیات زکوۃ کا حکم دیوے اور پھر زندہ ہونے کی حالت میں ہی ایسی جگہ پہنچا دے جس جگہ نہ وہ آپ زکوۃ
دے سکتے ہیں اور نہ زکوۃ کے لئے کسی دوسرے کو نصیحت کر سکتے ہیں اور صلوٰۃ کے لئے تاکید کرے اور
جماعت مومنین سے دور پھینک دیوے جن کی رفاقت صلوة کی تکمیل کے لئے ضروری تھی کیا ایسے اُٹھائے
جانے سے بجز بہت سے نقصان عمل اور ضائع ہونے حقوق عباد اور فوت ہونے خدمت امر معروف اور نہی
منکر کے کچھ اور بھی فائدہ ہوا اگر یہی اٹھارہ سو اکانوے برس زمین پر زندہ رہتے تو ان کی ذات جامع
البرکات سے کیا کیا نفع خلق اللہ کو پہنچتا لیکن ان کے اوپر تشریف لے جانے سے بجز اس کے اور کون سا نتیجہ
اکہ ان کی امت بگڑ گئی اور وہ خدمات نبوت کے بجالانے سے بکلی محروم رہ گئے ۔
نکلا
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۱، ۳۳۲)
اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ انجیلی طریق پر نماز پڑھنے کے لئے حضرت عیسیٰ کو وصیت کی گئی تھی اور وہ آسمان
پر عیسائیوں کی طرح نماز پڑھتے ہیں اور حضرت یحیی ان کی نماز کی حالت میں ان کے پاس یونہی پڑے
رہتے ہیں مردے جو ہوئے اور جب دنیا میں حضرت عیسی آئیں گے تو برخلاف اس وصیت کے امتی بن کر
مسلمانوں کی طرح نماز پڑھیں گے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۸)
آیت و اوصيني بالصلوةِ وَالدَّلُوةِ مَا دُمْتُ حَيًّا سے موت ثابت ہوئی کیونکہ کچھ شک نہیں کہ جیسا کہ
کھانے پینے سے اب حضرت عیسیٰ علیہ السلام بروئے نص قرآنی معطل ہیں ایسا ہی دوسرے افعال جسمانی
ہونا معلوم۔
زکوۃ اور صلوٰۃ سے بھی معطل ہیں بلکہ زکوۃ تو علاوہ جسمانیت کے مال کو بھی چاہتی ہے اور آسمان پر روپیہ پیسہ
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۴۰)
خدا نے مجھے حکم دے رکھا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں نماز پڑھتار ہوں اور زکوۃ دوں اب بتلاؤ کہ
آسمان پر وہ زکوۃ کس کو دیتے ہیں ۔
تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه (۹۱)
پہلی حالت انسان کی نیک بختی کی ہے کہ والدہ کی عزت کرے۔ اویس قرنی کے لئے بسا اوقات
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یمن کی طرف کو منہ کر کے کہا کرتے تھے کہ مجھے یمن کی طرف سے خدا کی خوشبو آتی
ہے۔ آپ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ وہ اپنی والدہ کی فرمانبرداری میں بہت مصروف رہتا ہے اور اسی وجہ سے
میرے پاس بھی نہیں آسکتا۔ بظاہر یہ بات ایسی ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں مگر وہ ان کی
زیارت نہیں کر سکتے صرف اپنی والدہ کی خدمت گزاری اور فرمانبرداری میں پوری مصروفیت کی وجہ سے۔ مگر
میں دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ہی آدمیوں کو السلام علیکم کی خصوصیت سے وصیت فرمائی
یا اولیس کو یا مسیح کو ۔ یہ ایک عجیب بات ہے جو دوسرے لوگوں کو ایک خصوصیت کے ساتھ نہیں ملی ۔ چنانچہ
لکھا ہے کہ جب حضرت عمر ان سے ملنے کو گئے تو اویس نے فرمایا کہ والدہ کی خدمت میں مصروف رہتا
ہوں اور میرے اونٹوں کو فرشتے چرایا کرتے ہیں۔ ایک تو یہ لوگ ہیں جنہوں نے والدہ کی خدمت میں اس
قدر سعی کی اور پھر یہ قبولیت اور عزت پائی ۔ ایک وہ ہیں جو پیسہ پیسہ کے مقدمات کرتے ہیں اور والدہ کا نام
ایسی بری طرح لیتے ہیں کہ رذیل قو میں چوڑھے چمار بھی کم لیتے ہوں گے۔ ہماری تعلیم کیا ہے؟ صرف اللہ
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ہدایت کا بتلا دینا ہے۔ اگر کوئی میرے ساتھ تعلق ظاہر کر کے اس کو ماننا
نہیں چاہتا تو وہ ہماری جماعت میں کیوں داخل ہوتا ہے؟ ایسے نمونوں سے دوسرں کو ٹھوکر لگتی ہے اور وہ
اعتراض کرتے ہیں کہ ایسے لوگ ہیں جو ماں باپ تک کی بھی عزت نہیں کرتے۔ میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں
که مادر پدر آزاد کبھی خیر و برکت کا مونہ نہ دیکھیں گے پس نیک نیتی کے ساتھ اور پوری اطاعت اور فرمانبرداری
کے رنگ میں خدا، رسول کے فرمودہ پر عمل کرنے کو تیار ہو جاؤ بہتری اسی میں ہے ورنہ اختیار ہے ہمارا کام
صرف نصیحت کرنا ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۷ مورخه ۱۲ مئی ۱۸۹۹ صفحه (۴)
والسَّلْمُ عَلَى يَوْمَ وُلِدتُّ وَ يَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أَبْعَثُ حَيَّا
اس آیت میں واقعات عظیمہ جو حضرت مسیح کے وجود کے متعلق تھے صرف تین بیان کئے گئے ہیں
حالانکہ اگر رفع اور نزول واقعات صحیحہ میں سے ہیں تو ان کا بیان بھی ضروری تھا۔ کیا نعوذ بالله رفع اور نزول
حضرت مسیح کا مورد اور محل سلام الہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔ سو اس جگہ پر خدا تعالیٰ کا اس رفع اور نزول کو ترک
کرنا جو مسیح ابن مریم کی نسبت مسلمانوں کے دلوں میں بسا ہوا ہے صاف اس بات پر دلیل ہے کہ وہ خیال پیچ
اور خلاف وا واقعہ ہے بلکہ وہ رفع يَوْمَ أَمُوتُ میں داخل ہے اور نزول سراسر باطل ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۸)
مَا كَانَ لِلَّهِ أَنْ يَتَّخِذَ مِنْ وَلَدٍ سُبْحَنَهُ إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ
برود و
فيكون
خدا اپنی ذات میں کامل ہے اس کو کچھ حاجت نہیں کہ بیٹا بناوے۔ کون سی کسر اس کی ذات میں رہ گئی تھی
جو بیٹے کے وجود سے پوری ہو گئی اور اگر کوئی کسر نہیں تھی تو پھر کیا بیٹا بنانے میں خدا ایک فضول حرکت کرتا جس
کی اس کو کچھ ضرورت نہ تھی وہ تو ہر یک عبث کام اور ہر یک حالت نا تمام سے پاک ہے۔ جب کسی بار کسی بات کو کہتا
ہے: ہو۔ تو ہو جاتی ہے۔ (براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۴ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
وَ رَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيَّان
قرآن شریف میں ادریس نبی کے حق میں ہے وَ رَفَعْتُهُ مَكَانًا عَلِيًّا اور اس کے ساتھ تو فی کا کہیں لفظ
نہیں تاہم علماء ادریس کی وفات کے قائل ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اس جہان سے ایسا اٹھایا گیا کہ پھر نہیں آئے
گا یعنی مر گیا کیونکہ بغیر مرنے کے کوئی اس جہان سے ہمیشہ کے لئے رخصت نہیں ہو سکتا وجہ یہ کہ اس دنیا سے
نکلنے اور بہشت میں داخل ہونے کا موت ہی دروازہ ہے كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ (آل عمران : ۱۸۶) ۔ اور
اگر انہیں کہا جائے کہ کیا اور لیس آسمان پر مر گیا یا پھر آ کر مرے گا یا آسمان پر ہی اس کی روح قبض کی جائے گی
تو ادریس کے دوبارہ دنیا میں آنے سے صاف انکار کرتے ہیں ۔ اور چونکہ دخول جنت سے پہلے موت ایک
لازمی امر ہے لہذا ادریس کا فوت ہو جانا مان لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ رفع کے اس جگہ معنے موت ہی ہیں ۔ پھر
جبکہ مسیح کے رفع کے ساتھ تو فی کا لفظ بھی موجود ہے تو کیوں اور کس دلیل سے اس کی حیات کے لئے ایک شور
قیامت برپا کر دیا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۹۶)
یہ آیت حضرت ادریس کے حق میں ہے اور کچھ شک نہیں کہ اس آیت کے یہی معنی ہیں کہ ہم نے ادریس
کو موت دے کر مکان بلند میں پہنچا دیا کیونکہ اگر وہ بغیر موت کے آسمان پر چڑھ گئے تو پھر بوجہ ضرورت
موت جو ایک انسان کے لئے ایک لازمی امر ہے یہ تجویز کرنا پڑے گا کہ یا تو وہ کسی وقت او پر ہی فوت
ہو جائیں اور یا زمین پر آکر فوت ہوں مگر یہ دونوں شق ممتنع ہیں کیونکہ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ
جسم خاکی موت کے بعد پھر خاک ہی میں داخل کیا جاتا ہے اور خاک ہی کی طرف عود کرتا ہے اور خاک ہی
سے اس کا حشر ہوگا اور ادریس کا پھر زمین پر آنا اور دوبارہ آسمان سے نازل ہونا قرآن اور حدیث سے ثابت
نہیں لہذا یہ امر ثابت ہے کہ رفع سے مراد اس جگہ موت ہے مگر ایسی موت جو عزت کے ساتھ ہو جیسا کہ مقربین
کے لئے ہوتی ہے کہ بعد موت ان کی روحیں علیین تک پہنچائی جاتی ہیں ۔ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكِ
مُقْتَدِرٍ ( القمر : ۵۶ ) ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۳، ۴۲۴)
واو
وَأَمَّا قَوْلُهُ تَعَالَى فِي قِصَّةِ إِدْرِيسَ اور حضرت ادریس کے قصہ میں خدا کا یہ قول کہ وَ رَفَعْتُهُ
وَرَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا فَاتَّفَقَ الْمُحَقِّقُوْنَ مَكَانًا عَلِيًّا “ ہم نے اس کو ایک بلند مقام کی طرف اٹھایا
مِنَ الْعُلَمَاءِ أَنَّ الْمُرَادَ مِنَ الرَّفْعِ هُهُنا اس بارہ میں محقق علماء اس بات پر متفق ہیں کہ یہاں رفع سے
هُوَ الْإِمَاتَةُ بِالْإِكْرَامِ وَرَفْعُ الدَّرَجَاتِ، مراد عزت کے ساتھ موت دینا اور درجات کا بلند کرنا ہے اور
وَالدَّلِيلُ عَلى ذلِكَ أَنَّ لِكُلِّ إِنْسَانٍ مَوْت اس پر دلیل یہ ہے کہ ہر انسان کے لئے موت مقدر ہے کیونکہ
مُقَدَّرُ لِقَوْلِهِ تَعَالَى كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا الله تعالیٰ نے فرمایا ہے كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَان ( ہر ایک جو زمین
فَإِن وَلَا يَجُوزُ الْمَوْتُ فِي السَّمَاوَاتِ پر ہے فنا ہونے والا ہے ) اور آسمانوں میں موت کا جواز نہیں
لِقَوْلِهِ تَعَالَى: وَفِيهَا نُعِيدُكُمُ ، وَلَا پایا جاتا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "وَ فِيهَا نُعِيدُكُمْ
تَجِدُ فِي الْقُرْآنِ ذِكْرَ نُزُولِ إِدْرِيسَ (اور ہم اسی زمین میں تم کو لوٹائیں گے ) اور ہم قرآن میں اور لیس
وَمَوْتِهِ وَدَفْنِهِ فِي الْأَرْضِ، فَثَبَت کے نزول اور اس کی موت اور زمین میں دفن ہونے کا ذکر
بِالضُّرُورَةِ أَنَّ الْمُرَادَ مِنَ الرَّفْعِ الْمَوْتُ نہیں پاتے۔ پس بالضرور ثابت ہوا کہ رفع سے مراد موت ہے۔
فَحَاصِلُ الْكَلَامِ أَنَّ كُلَّ مَا يُخَالِفُ الغرض حاصل کلام یہ ہے کہ ہر بات جو قرآن کے مخالف ہو
الْقُرْآنَ وَيُعَارِضُ قِصَصَهُ فَهِيَ أَبَاطِيلُ اور اس کے قصوں کے مخالف ہو تو وہ باطل ، جھوٹ اور افتراء
وَأَكَاذِيبُ، وَإِنَّمَا هُوَ تَقَوُّلُ الْمُفْتَرِينَ کرنے والوں کی من گھڑت باتیں ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۲۰)
قطعی اور یقینی یہی امر ہے کہ حضرت مسیح بجسده العنصری آسمان پر نہیں گئے بلکہ موت کے بعد آسمان پر
گئے ہیں۔ بھلا ہم ان لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا موت کے بعد حضرت یحیی اور حضرت آدم اور حضرت ادریس
اور حضرت ابراہیم اور حضرت یوسف وغیرہ آسمان پر اٹھائے گئے تھے یا نہیں اگر نہیں اٹھائے گئے تو پھر کیوں
له الرحمن : ۲۷ ۲: طه : ۵۶
کر معراج کی رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کو آسمانوں میں دیکھا اور اگر اُٹھائے گئے
تھے تو پھر ناحق مسیح ابن مریم کی رفع کے کیوں اور طور پر معنے کئے جاتے ہیں۔ تعجب کہ توفی کا لفظ جو صریح
وفات پر دلالت کرتا ہے۔ جا بجا ان کے حق میں موجود ہے اور اٹھائے جانے کا نمونہ بھی بدیہی طور پر کھلا ہے
کیونکہ وہ انہیں فوت شدہ لوگوں میں جاملے جو ان سے پہلے اُٹھائے گئے تھے اور اگر کہو کہ وہ لوگ اٹھائے
نہیں گئے تو میں کہتا ہوں کہ وہ پھر آسمان میں کیوں کر پہنچ گئے آخر اٹھائے گئے تبھی تو آسمان میں پہنچے۔ کیا تم
قرآن شریف میں یہ آیت نہیں پڑھتے وَ رَفَعْتُهُ مَكَانًا عَلِيًّا کیا یہ وہی رفع نہیں ہے جو مسیح کے بارہ میں آیا
ہے؟ کیا اس کے اُٹھائے جانے کے معنی نہیں ہیں فانی تُصْرَفُونَ (یونس : ۳۳)۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۸)
قرآن شریف میں ہر ایک جگہ رفع سے مراد رفع روحانی ہے۔ بعض نادان کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں
یہ آیت بھی ہے کہ رفعتهُ مَكَانًا عَلِيًّا اور اس پر خود تراشیدہ قصہ بیان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص
ادر یس تھا جس کو اللہ تعالیٰ نے معہ جسم آسمان پر اٹھا لیا تھا۔ لیکن یادر ہے کہ یہ قصہ بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کے قصے کی طرح ہمارے کم فہم علماء کی غلطی ہے اور اصل حال یہ ہے کہ اس جگہ بھی رفع روحانی ہی مراد ہے۔
تمام مومنوں اور رسولوں اور نبیوں کا مرنے کے بعد رفع روحانی ہوتا ہے اور کافر کا رفع روحانی نہیں ہوتا۔
چنانچہ آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُم اَبْوَابُ السَّمَاءِ (الاعراف : ۴۱) کا اسی کی طرف اشارہ ہے۔ اور اگر حضرت اور لیس
معہ جسم عنصری آسمان پر گئے ہوتے تو بموجب نص صریح آیت فِيهَا تَحْيَوْنَ (الاعراف : ۲۶) جیسا کہ حضرت مسیح
کا آسمانوں پر سکونت اختیار کر لینا ممتنع تھا ایسا ہی ان کا بھی آسمان پر ٹھہر نا ممتنع ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ اس
آیت میں قطعی فیصلہ دے چکا ہے کہ کوئی شخص آسمان پر زندگی بسر نہیں کر سکتا بلکہ تمام انسانوں کے لئے زندہ
رہنے کی جگہ زمین ہے۔
علاوہ اس کے اس آیت کے دوسرے فقرہ میں جو فِيهَا تَمُوتُونَ (الاعراف : ۲۶) ہے یعنی زمین پر ہی
مرو گے صاف فرمایا گیا ہے کہ ہر ایک شخص کی موت زمین پر ہوگی ۔ پس اس سے ہمارے مخالفوں کو یہ عقیدہ
رکھنا بھی لازم آیا کہ کسی وقت حضرت ادریس بھی آسمان پر سے نازل ہوں گے۔ حالانکہ دنیا میں یہ کسی کا
عقیدہ نہیں اور طرفہ یہ کہ زمین پر حضرت ادریس کی قبر بھی موجود ہے جیسا کہ حضرت عیسیٰ کی قبر موجود ہے۔
(کتاب البریه، وحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۳۷، ۲۳۸ حاشیہ )