سورة طٰه

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة طه
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى ۔
خدا رحمن ہے جس نے عرش پر قرار پکڑا اس قرار پکڑنے سے یہ مطلب ہے کہ اگر چہ اُس نے انسان کو پیدا
کر کے بہت سا قرب اپنا اُس کو دیا مگر یہ تمام تجلیات مختص الزمان ہیں یعنی تمام تشبیبی تجلیات اُس کی کسی خاص
وقت میں ہیں جو پہلے نہیں تھیں مگر از لی طور پر قرارگاہ خدا تعالیٰ کی عرش ہے جو تنزیہ کا مقام ہے کیونکہ جو فانی
چیزوں سے تعلق کر کے تشبیہ کا مقام پیدا ہوتا ہے وہ خدا کی قرارگاہ نہیں کہلا سکتا وجہ یہ کہ وہ معرض زوال میں
ہے اور ہر ایک وقت میں زوال اُس کے سر پر ہے بلکہ خدا کی قرارگاہ وہ مقام ہے جو فنا اور زوال سے پاک
ہے پس وہ مقام عرش ہے۔
اس جگہ ایک اور اعتراض مخالف لوگ پیش کرتے ہیں اور وہ یہ کہ قرآن شریف کے بعض مقامات سے
معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن عرش کو آٹھ فرشتے اٹھائیں گے جس سے اشارۃ النص کے طور پر معلوم ہوتا
ہے کہ دنیا میں چار فرشتے عرش کو اٹھاتے ہیں اور اب اس جگہ اعتراض یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ تو اس بات سے
پاک اور برتر ہے کہ کوئی اُس کے عرش کو اٹھاوے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ابھی تم سن چکے ہو کہ عرش کوئی
جسمانی چیز نہیں ہے جو اٹھائی جائے یا اٹھانے کے لائق ہو بلکہ صرف تنزہ اور تقدس کے مقام کا نام عرش ہے

اسی لئے اس کو غیر مخلوق کہتے ہیں۔ ورنہ ایک مجسم چیز خدا کی خالقیت سے کیوں کر باہر رہ سکتی ہے اور عرش کی
نسبت جو کچھ بیان کیا گیا ہے وہ سب استعارات ہیں ۔ پس اسی سے ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ ایسا اعتراض محض
حماقت ہے۔ اب ہم فرشتوں کے اٹھانے کا اصل نکتہ ناظرین کو سناتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے تنزہ
کے مقام میں یعنی اس مقام میں جب کہ اُس کی صفت تنزہ اُس کی تمام صفات کو روپوش کر کے اُس کو وراء
الوراء اور نہاں در نہاں کر دیتی ہے۔ جس مقام کا نام قرآن شریف کی اصطلاح میں عرش ہے تب خدا عقول
انسانیہ سے بالاتر ہو جاتا ہے اور عقل کو طاقت نہیں رہتی کہ اُس کو دریافت کر سکے تب اُس کی چار صفتیں جن کو
چار فرشتوں کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جو دنیا میں ظاہر ہو چکی ہیں اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہیں ۔
(۱) اول ربوبیت جس کے ذریعہ سے وہ انسان کی روحانی اور جسمانی تکمیل کرتا ہے چنانچہ روح اور جسم کا
ظہور ربوبیت کے تقاضا سے ہے اور اسی طرح خدا کا کلام نازل ہونا اور اُس کے خارق عادت نشان ظہور میں
آنار بوبیت کے تقاضا سے ہے (۲) دوم خدا کی رحمانیت جو ظہور میں آچکی ہے یعنی جو کچھ اُس نے بغیر پاداش
اعمال بیشمار نعمتیں انسان کے لئے میسر کی ہیں یہ صفت بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے (۳) تیسری
خدا کی رحیمیت ہے اور وہ یہ کہ نیک عمل کرنے والوں کو اول تو صفت رحمانیت کے تقاضا سے نیک اعمال کی
طاقتیں بخشتا ہے اور پھر صفت رحیمیت کے تقاضا سے نیک اعمال اُن سے ظہور میں لاتا ہے اور اس طرح پر ان
کو آفات سے بچاتا ہے۔ یہ صفت بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے (۴) چوتھی صفت ملِكِ يَوْمِ
الدین ہے یہ بھی اُس کے پوشیدہ وجود کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ نیکوں کو جزا اور بدوں کو سزا دیتا ہے۔ یہ چاروں
صفتیں ہیں جو اُس کے عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں یعنی اُس کے پوشیدہ وجود کا ان صفات کے ذریعہ سے
اس دنیا میں پتہ لگتا ہے اور یہ معرفت عالم آخرت میں دو چند ہو جائے گی گویا بجائے چار کے آٹھ فرشتے ہو
جائیں گے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۷ ۲۷ تا ۲۷۹)
اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى
( اس سوال کے جواب میں کہ کیا خدا آسمان پر ہے فرمایا : ( اللہ تعالیٰ ہر چیز کا مالک ہے مگر لَهُ
الأَسْمَاءُ الْحُسْنٰی ۔ اس نے اپنے آپ کو علو ہی سے منسوب کیا ہے پستی کی طرف اس کو منسوب نہیں کر سکتے
سبحانه و تعالى علو علو کوہ کو ہم مشاہدہ کرتے ہیں اور کشفی صورتوں میں آسمان سے نور نازل ہوتا ہوا دیکھا ہے گو ہم

اس کی کنہ اور کیفیت بیان نہ کر سکیں مگر یہ سچی بات ہے کہ اس کو علو ہی سے تعلق ہے بعض امور آنکھوں سے نظر
آتے ہیں اور بعض نہیں ہر صورت میں فلسفہ کام نہیں آتا۔ پس اصل بات یہی ہے کہ ایک وقت ایسی حالت
انسان پر آتی ہے کہ وہ محسوس کرتا ہے کہ آسمان سے اس کے دل پر کچھ گرا ہے جو اسے رقیق کر دیتا ہے اس
وقت نیکی کا بیج اس میں بویا جاوے گا۔
الحکم جلدے نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۱)
انَّنِي أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُنِي وَأَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِى
وَ أَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِى ۔۔۔۔۔ اور میری یاد کے لئے نماز کو قائم کر ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۸ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
نماز سے بڑھ کر اور کوئی وظیفہ نہیں ہے کیونکہ اس میں حمد الہی ہے، استغفار ہے اور درود شریف۔ تمام وظائف
اور اور اد کا مجموعہ یہی نماز ہے اور اس سے ہر ایک قسم کے غم وہم دور ہوتے ہیں اور مشکلات حل ہوتے ہیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر ذرا بھی غم پہنچتا تو آپ نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے اور اسی لئے فرمایا
ہے اَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (الرعد : ۲۹ ) اطمینان ، سیکنتِ قلب کے لئے نماز سے بڑھ کر اور کوئی
ذریعہ نہیں لوگوں نے قسم قسم کے درد اور وظیفے اپنی طرف سے بنا کر لوگوں کو گمراہی میں ڈال رکھا ہے اور ایک
نئی شریعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے مقابلہ میں بنادی ہوئی ہے مجھ پر تو الزام لگایا جاتا ہے کہ
میں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے مگر میں دیکھتا ہوں اور حیرت سے دیکھتا ہوں کہ انہوں نے خود شریعت بنائی ہے
اور نبی بنے ہوئے ہیں اور دنیا کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان وظائف اور اور اد میں دنیا کو ایسا ڈالا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ
کی شریعت اور احکام کو بھی چھوڑ بیٹھے ہیں ۔ بعض لوگ دیکھے جاتے ہیں کہ اپنے معمول اور اوراد میں ایسے
منہمک ہوتے ہیں کہ نمازوں کا بھی لحاظ نہیں رکھتے۔ میں نے مولوی صاحب سے سنا ہے کہ بعض گدی نشین
شاکت مت والوں کے منتر اپنے وظیفوں میں پڑھتے ہیں۔ میرے نزدیک سب وظیفوں سے بہتر وظیفہ نماز
ہی ہے نماز ہی کو سنوار سنوار کر پڑھنا چاہیے اور سمجھ سمجھ کر پڑھو اور مسنون دعاؤں کے بعد اپنے لئے اپنی زبان
میں بھی دعائیں کرو اس سے تمہیں اطمینان قلب حاصل ہوگا اور سب مشکلات خدا چاہے گا تو اسی سے حل ہو
جائیں گی ۔ نما ز یاد الہی کا ذریعہ ہے اس لئے فرمایا ہے اَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِی ۔
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۹)

فَالْقُهَا فَإِذَا هِيَ حَيَّةٌ تَسْعَى
سورة طه
سانپ انسان کی نسل کا پہلا اور ابتدائی ابتدائی دشمن ہے اور بزبانِ حال کہتا ہے : حَيَّ عَلَى الْمَوْتِ یعنی
موت کی طرف آجا۔ اس لئے اس کا نام حیہ ہوا ۔
(ضیاء الحق ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۶۳)
أَنِ اقْذِ فِيهِ فِي التَّابُوتِ فَاقْذِ فِيهِ فِي الْيَمِّ فَلْيُلْقِهِ الْيَمُّ بِالسَّاحِلِ يَأْخُذُهُ عَدُوٌّ
لِي وَعَدُوٌّ لَهُ وَ الْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِنِّى وَلِتُصْنَعَ عَلَى عَيْنِي ۔
محبت ایک عربی لفظ ہے اور اصل معنی اس کے پر ہو جانا ہے چنانچہ عرب میں یہ مثل مشہور ہے کہ تحبب
الْحِمَارُ یعنی جب عربوں کو یہ کہنا منظور ہو جاتا ہے کہ گدھے کا پیٹ پانی سے بھر گیا تو کہتے ہیں کہ تحبب
الْحِمارُ اور جب یہ کہنا منظور ہوتا ہے کہ اونٹ نے اتنا پانی پیا کہ وہ پانی سے پر ہو گیا تو کہتے ہیں شربت
الْإِبِلُ حَتَّى تَحَبَّبَتْ اور حب جو دانہ کو کہتے ہیں وہ بھی اسی سے نکلا ہے جس سے یہ مطلب ہے کہ وہ پہلے
دانہ کی تمام کیفیت سے بھر گیا اور اسی بناء پر احباب سونے کو بھی کہتے ہیں کیونکہ جو دوسرے سے بھر جائے گا
وہ اپنے وجود کو کھودے گا گویا سو جائے گا اور اپنے وجود کی کچھ جس اس کو باقی نہیں رہے گی۔
( نور القرآن نمبر ۲ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۳۱، ۴۳۲)
اور اپنی طرف سے میں نے تجھ پر محبت ڈال دی یعنی تجھ میں ایک ایسی خاصیت رکھ دی کہ ہر ایک جو سعید
ہوگا وہ تجھ سے محبت کرے گا اور تیری طرف کھنچا جائے گا میں نے ایسا کیا تا کہ تو میری آنکھوں کے سامنے
پرورش پاوے اور میرے روبرو تیرا نشونما ہو۔ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۸۸)
اور اپنی طرف سے تجھ میں محبت ڈال دی ہے تا کہ میرے روبرو تجھ سے نیکی کی جائے ۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۱۴ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
محبت کا لفظ جہاں کہیں باہم انسانوں کی نسبت آیا بھی ہو اس سے در حقیقت حقیقی محبت مراد نہیں ہے بلکہ
اسلامی تعلیم کی رو سے حقیقی محبت صرف خدا سے خاص ہے اور دوسری محبتیں غیر حقیقی اور مجازی طور پر ہیں۔
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ؟ )
فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيْنَا لَعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَى ۔
مومن کو بھی تبلیغ دین میں حفظ مراتب کا خیال رکھنا چاہیے۔ جہاں نرمی کا موقع ہو وہاں سختی اور درشتی نہ

کرے اور جہاں بحر سختی کرنے کے کام ہوتا نظر نہ آوے وہاں نرمی کرنا بھی گناہ ہے۔
گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی
دیکھو فرعون بظاہر کیسا سخت کافر انسان تھا مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت موسیٰ کو یہی ہدایت ہوئی کہ
قُولَا لَهُ قَوْلًا لينا رسول اکرم کے واسطے بھی قرآن شریف میں اسی قسم کا حکم ہے : وَ إِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ
فَاجْنَحْ لَهَا (الانفال : ۶۲) مومنوں اور مسلمانوں کے واسطے نرمی اور شفقت کا حکم ہے۔
رسول اللہ اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بھی ایسی ہی حالت بیان کی گئی جہاں فرمایا ہے کہ محمد
رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ (الفتح :۳۰) چنانچہ ایک دوسرے مقام پر
آنحضرت کو مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ منافق اور کفار کا سختی سے مقابلہ کرو چنانچہ فرماتا ہے کہ یايُّهَا النَّبِيُّ
جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمُ ( التوبة : ٧٣)
غرض ان آیات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خود خدا تعالیٰ نے بھی حفظ مراتب کا لحاظ رکھا ہے مومنوں اور
ایمانداروں کے واسطے کیسی نرمی کا حکم ہے اور کفار میں سے بعض میں مادہ ہی ایسا ہوتا ہے کہ ان کو سختی کی
ضرورت ہوتی ہے جس طرح سے بعض بیماریوں یا زخموں میں ایک حکیم حاذق کو چیرا پھاڑی اور عمل جراحی
سے کام لینا پڑتا ہے۔
الحکم جلد ۱۴ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۴ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۳)
قَالَ رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى ۔
حکمت کاملہ الہیہ سے ہر ایک چیز میں تحصیل غذا کے لئے پہلے ہی سے ایک قوت رکھی جاتی ہے خواہ وہ چیز
پتھر ہو یا درخت یا انسان یا حیوان ۔ در حقیقت یہ سب ایک ہی قوت کی تحریکوں سے حصول غذا کے لئے
متوجہ کی جاتی ہیں اور اس بات کے جواب میں کہ کیوں یہ چاروں قسم کی چیزیں غذا کی طالب ہیں کوئی جدا جدا
بیان نہیں تا کسی جگہ پہلے جنم کی یادداشت اور اس کا خیال بنا رہنا سمجھا جائے اور کسی جگہ کوئی اور وجہ بتلائی
جائے بلکہ در حقیقت ان چاروں چیزوں کا تحصیل غذا کے لئے میل کرنا ایک ہی باعث سے ہے یعنی فطرتی
قوت جو وجود پیدا ہونے کے ساتھ ہی اس میں پیدا ہو جاتی ہے اور اسی کی طرف اس پاک اور مقدس کلام
میں اشارہ ہے جو فلسفی صداقتوں سے بھرا ہوا ہے جیسا کہ وہ جلتا نہ فرماتا ہے اَعْطَى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ
هدی یعنی تمہارا وہ خدا ہے جس نے ہر ایک چیز کو مناسب حال اس کے وجود بخشا پھر غذا وغیرہ کی طلب کے

لئے جس پر اس کی بقا موقوف ہے اس کے دل میں آپ خواہش ڈالی ۔ سو یہی صداقت حقہ ہے جس کو ایک
قاعدہ کلی کے طور پر اللہ جلشانہ نے اپنی کتاب عزیز میں بیان فرمادیا ہے۔ نادانوں اور جاہلوں کی نظر محیط نہیں
ہوتی اس لئے وہ فقط ایک جزئی کو دیکھ کر اپنی غرض فاسد کے مطابق اس کے لئے ایک جھوٹھ منصوبہ گھر
لیتے ہیں اور دوسرے جزئیات کو جو اسی کے شریک ہیں چھوڑ دیتے ہیں ۔
( شحنه حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۵۷)
وہ خدا جس نے ہر چیز کو اس کے مناسب حال قومی اور جوارح بخشے اور پھر ان کو استعمال میں لانے کی
توفیق دی ۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۷۸)
وہ خدا جس نے ہر چیز کو اس کے مناسب حال کمال خلقت بخشا اور پھر اس کو دوسرے کمالات مطلوبہ کے
لئے رہنمائی کی ۔ پس یہ انعام ہے کہ ہر یک چیز کو اول اس کے وجود کی رو سے وہ تمام قومی وغیرہ عنایت ہوں
جن کی وہ چیز محتاج ہے۔ پھر اس کے حالات مترقبہ کے حصول کے لئے اس کو راہیں دکھائی جائیں۔
(منن الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۵۴، ۱۵۵ حاشیه )
قرآن نے خدا کی معرفت عطا کرنے کے لئے دو طریق رکھے ہیں اول وہ طریق جس کی رو سے انسانی
عقل عقلی دلائل پیدا کرنے میں بہت قوی اور روشن ہو جاتی ہے اور انسان غلطی کرنے سے بچ جاتا ہے اور
دوسرا روحانی طریق ۔۔۔۔ اب دیکھو کہ عقلی طور پر قرآن نے خدا کی ہستی پر کیا کیا عمدہ اور بے مثل دلائل دیئے
ہیں جیسا کہ ایک جگہ فرماتا ہے رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هدی یعنی خدا وہ خدا ہے کہ جس نے
ہر ایک شے کے مناسب حال اس کو پیدائش بخشی پھر اس شے کو اپنے کمالات مطلوبہ حاصل کرنے کے لئے راہ
دکھلا دی۔ اب اگر اس آیت کے مفہوم پر نظر رکھ کر انسان سے لے کر تمام بحری اور بری جانوروں اور
پرندوں کی بناوٹ تک دیکھا جائے تو خدا کی قدرت یاد آتی ہے کہ ہر ایک چیز کی بناوٹ اس کے مناسب حال
معلوم ہوتی ہے پڑھنے والے خود سوچ لیں کیونکہ یہ مضمون بہت وسیع ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۹،۳۶۸)
یہ بات بیان کر دینے کے لائق ہے کہ جن کو خدا تعالیٰ کا ہاتھ امام بنا تا ہے ان کی فطرت میں ہی امامت کی
قوت رکھی جاتی ہے اور جس طرح الہی فطرت نے بموجب آیت کریمہ اعطى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَہ ہر ایک چرند
اور پرند میں پہلے سے وہ قوت رکھ دی ہے جس کے بارے میں خدا تعالیٰ کے علم میں یہ تھا کہ اس قوت سے اس

آج 10 میں سے 10 باقی