سورة الضّحیٰ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَلَا يَجُوزُ الْمَوْتُ فِي السَّمَاوَاتِ آسمان میں موت کا جواز ثابت نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا
لِقَوْلِهِ تَعَالَى: وَفِيهَا نُعِيدُ كُمْ ، وَلَا نَجِدُ ہے وَ فِيهَا نُعِيدُ كُمُ اور قرآن کریم میں ادریس علیہ السلام
فِي الْقُرْآنِ ذِكْرَ نُزُولِ إِدْرِيسَ وَمَوْتِهِ کے آسمان سے اترنے ، ان کے وفات پانے اور ان کے
وَدَفْنِهِ فِي الْأَرْضِ فَقَبَتَ بِالضُّرُورَةِ أَنَّ زمین میں دفن ہونے کا ذکر موجود نہیں پس بالضرورت
الْمُرَادَ مِنَ الرَّفْعِ الْمَوْتُ۔
ثابت ہوا کہ رفع سے مراد موت ہے۔
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۲۰)
وہ عقیدہ جس پر خدا تعالیٰ نے علی وجہ البصیرہ مجھ کو قائم کیا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام مثل دیگر
انسانوں کے انسانی عمر پا کر فوت ہو گئے ہیں اور آسمان پر مع جسم عنصری چڑھ جانا اور پھر کسی وقت مع جسم
عنصری زمین پر نازل ہونا یہ سب اُن پر تہمتیں ہیں ۔ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَل قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا
بَشَرًا رَسُولًا (بنی اسرائیل : ۹۴) ۔
( ترجمه از مرتب )
پس اصل مسئلہ جو طے ہونے اور فیصلہ ہونے کے لائق ہے وہ یہی ہے کہ کیا یہ سچ ہے کہ برخلاف عادت
اللہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ گئے تھے اور اگر یہ نصوص صریحہ بینہ قرآن
شریف سے ثابت ہو جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام در حقیقت آسمان پر مع جسم عنصری اٹھائے گئے تھے تو
پھر اُن کے نازل ہونے کے بارے میں کسی بحث کی ضرورت نہیں کیونکہ جو شخص مع جسم عنصری آسمان پر
جائے گا اُس کا واپس آنا بموجب نص قرآنی ضروری ہے پس اگر حضرت عیسی مع جسم آسمان پر چلے گئے ہیں تو
واپس آنے میں کیا شک ہے وجہ یہ کہ اگر دوبارہ زمین پر آنے کے لئے کسی اور کام کی غرض سے ان کی کچھ
ضرورت نہ ہو مگر پھر بھی مرنے کے لئے اُن کا آنا ضرور ہوگا کیونکہ آسمان پر کوئی قبروں کی جگہ نہیں ۔ اور نص
صریح قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک انسان زمین پر ہی مرے گا اور زمین میں ہی دفن کیا جائے گا
اور زمین سے ہی نکالا جائے گا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ وَ فِيهَا نُعِيدُكُمْ وَ مِنْهَا
نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرى - البتہ یہ ممکن ہے کہ آسمان سے بیمار ہو کر آویں یا راہ میں بیمار ہو جائیں اور پھر زمین
پر آ کر مر جائیں۔ اور یہ ہم نے اس لئے کہا کہ احادیث سے ثابت ہے کہ آنے والا عیسی زعفرانی رنگ کی دو
چادروں میں نازل ہوگا ۔ اور تمام معبرین کے اتفاق سے تعبیر کی رو سے زرد رنگ چادر سے بیماری مراد ہوتی
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۷۲، ۳۷۳)
ہے۔
( سوال ہوا کہ آدم کی جنت کہاں تھی؟ فرمایا :)
سورة طه
ہمارا مذہب یہی ہے کہ زمین میں ہی تھی ۔ خدا فرماتا ہے مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ وَ فِيهَا نُعِيدُكُمْ ۔ آدم کی
بود و باش آسمان پر یہ بات بالکل غلط ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸۲)
قَالَ لَهُمْ مُوسَى وَيْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوا عَلَى اللهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ ۚ وَقَدْ
خَابَ مَنِ افْتَرَى ۔
قرآن شریف میں صد ہا جگہ اس بات کو پاؤ گے کہ خدا تعالیٰ مفتری علی اللہ کو ہر گز سلامت نہیں چھوڑتا اور
اسی دنیا میں اس کو سزا دیتا ہے اور ہلاک کرتا ہے۔ دیکھو اللہ تعالیٰ ایک موقع میں فرماتا ہے کہ قَدْ خَابَ مَنِ
افترای یعنی مفتری نامراد مرے گا۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۳۳)
افترا کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور مفتری ہمیشہ خائب و خاسر رہتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ ء صفحه ۷ )
یا د رکھو جو مجھ سے مقابلہ کرتا ہے وہ مجھ سے نہیں بلکہ اس سے مقابلہ کرتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اگر
ادنی چپراسی کی ہتک کی جائے اور اس کی بات نہ مانی جاوے تو گورنمنٹ سے ہتک کرنے والے یا نہ ماننے
والے کو سزا ملتی ہے اور باز پرس ہوتی ہے تو پھر خدا کی طرف سے آنے والے کی بے عزتی کرنا اس کی بات کی
پرواہ نہ کرنا کیوں کر خالی جا سکتا ہے میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ اگر میرا سلسلہ خدا کی طرف سے نہیں تو یونہی
بگڑ جائے گا خواہ کوئی اس کی مخالفت کرے یا نہ کرے کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قَدْ خَابَ مَن
افترى -
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ ء صفحہ ۱۳)
قَالُوا إِنْ هُذين لَسْحِرْنِ يُرِيدُنِ أَنْ يُخْرِجُكُم مِّنْ أَرْضِكُمْ بِسِحْرِهِمَا وَ
يَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ الْمُثْلى ۔
وو
یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض جگہ خدا تعالیٰ انسانی محاورات کا پابند نہیں ہوتا یا کسی اور زمانہ کے متروکہ ا
محاورہ کو اختیار کرتا ہے اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ بعض جگہ انسانی گریمر یعنی صرف و نحو کے ماتحت نہیں چلتا
اس کی نظیریں قرآن شریف میں بہت پائی جاتی ہیں ۔ مثلاً یہ آیت ان هذين لَسْحِزانِ انسانی نحو کی رو سے
إِنَّ هَذَيْنِ چاہیے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۱۷ حاشیه )
قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى ۔
یعنی کچھ خوف مت کر کہ تو غالب ہے اور فتح تیرے نام ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۹۵)
مت ڈر غلبہ بھی کو ہے۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۹)
کچھ خوف مت کر تو ہی غالب ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۱۴)
مت خوف کر کہ غلبہ تجھ کو ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۶)
خدا تعالیٰ کے بندوں کے واسطے بھی اعلی کا لفظ آیا اور ہمیشہ آتا ہے جیسے إِنَّكَ أَنْتَ الاعلیٰ مگر یہ تو انکسار
سے ہوتا ہے۔
البدر جلد نمبر ا مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه (۴)
یا درکھو علو دو قسم کا ہوتا ہے ایک تو وہ علو ہے جو شیطانی علو آبی وَاسْتَكْبَر میں آیا ہے یا ہے اور شیطان کے حق میں
اعلی بھی آیا ہے جیسے فرمایا: ام كُنْتَ مِنَ الْعَالِينَ یعنی تیرا یہ استعلا تکبر کے رنگ میں ہے یا واقعی تو اعلیٰ ہے ورنہ
حقیقی علو تو خدا تعالیٰ کے خاص بندوں کے لئے ہے جو اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِت کے موافق اس کو ظاہر کر سکتے ہیں
جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فر ما یا لا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلیٰ یہ علو جو خدا تعالیٰ کے خاص بندوں کو دیا جاتا
ہے وہ انکسار کے رنگ میں ہوتا ہے اور شیطان کا علو استکبار سے ملا ہوا تھا۔ دیکھو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جب مکہ کو فتح کیا تو آپ نے اسی طرح اپنا سر جھکایا اور سجدہ کیا جس طرح پر ان مصائب اور مشکلات
کے دنوں میں جھکاتے اور سجدے کرتے تھے جب اسی مکہ میں آپ کی ہر طرح سے مخالفت کی جاتی اور دکھ دیا
جاتا تھا۔ جب آپ نے دیکھا کہ میں کس حالت میں یہاں سے گیا تھا اور کس حالت میں اب آیا ہوں تو
آپ کا دل خدا کے شکر سے بھر گیا اور آپ نے سجدہ کیا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۷)
وَ الْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سُحِرٍ وَلَا يُفْلِحُ
السَّاحِرُ حَيْثُ الى
Θ
( اس سوال کے جواب میں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کافروں نے جو جادو کیا تھا اس کی نسبت آپ کا