سورة النّجْم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیا خیال ہے۔ فرمایا )
سورة طه
جادو بھی شیطان کی طرف سے ہوتا ہے رسولوں اور نبیوں کی یہ شان نہیں ہوتی کہ ان پر جادو کا کچھ اثر
ہو سکے بلکہ ان کو دیکھ کر جادو بھاگ جاتا ہے جیسے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ آتی دیکھو
حضرت موسی کے مقابل پر جادو تھا آخر موسیٰ غالب ہوا کہ نہیں۔ یہ بات بالکل غلط ہے کہ آنحضرت صلعم کے
مقابلہ پر جادو غالب آگیا ہم اس کو کبھی نہیں مان سکتے ۔ آنکھ بند کر کے بخاری اور مسلم کو مانتے جانا یہ ہمارے
مسلک کے برخلاف ہے۔ یہ تو عقل بھی تسلیم نہیں کر سکتی کہ ایسے عالی شان نبی پر جادو اثر کر گیا ہو۔ ایسی ایسی
باتیں کہ اس جادو کی تاثیر سے (معاذ اللہ ) آنحضرت صلعم کا حافظہ جاتا رہا یہ ہو گیا اور وہ ہو گیا کسی صورت میں
صحیح نہیں ہو سکتیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ کسی خبیث آدمی نے اپنی طرف سے ایسی باتیں ملا دی ہیں۔ گو ہم نظر
تہذیب سے احادیث کو دیکھتے ہیں لیکن جو حدیث قرآن کریم کے برخلاف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
عصمت کے برخلاف ہو اس کو ہم سب مان سکتے ہیں ۔ اس وقت احادیث کے جمع کر نے کا وقت تھا کو انہوں
نے سوچ سمجھ کر احادیث کو درج کیا تھا مگر پوری احتیاط سے کام نہیں لے سکے وہ جمع کرنے کا وقت تھا لیکن
اب نظر اور غور کرنے کا وقت ہے آثار نبی جمع کرنا بڑے ثواب کا کام ہے لیکن یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جمع
کرنے والے خوب غور سے کام نہیں لے سکتے ۔ اب ہر ایک کا اختیار ہے کہ خوب غور اور فکر سے کام لے جو
ماننے والی ہو وہ مانے اور جو چھوڑنے والی ہو وہ چھوڑ دے ایسی بات کہ آنحضرت صلعم پر ( مع پر (معاذ اللہ ) جادو
کا اثر ہو گیا تھا اس سے تو ایمان اٹھ جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِذْ يَقُولُ الظَّلِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا
رَجُلًا مَّسْحُورًا (بنی اسرائیل : ۴۸ ) ایسی ایسی باتیں کہنے والے تو ظالم ہیں نہ کہ مسلمان ۔ یہ تو بے ایمانوں
اور ظالموں کا قول ہے کہ آنحضرت صلعم پر (معاذ اللہ ) سحر اور جادو کا اثر ہو گیا تھا اتنا نہیں سوچتے کہ جب
(معاذ اللہ ) آنحضرت کا یہ حال ہے تو پھر امت کا کیا ٹھکانا وہ تو پھر غرق ہوگئی معلوم نہیں ان لوگوں کو کیا ہو گیا
ہے کہ جس معصوم نبی صلعم کو تمام انبیاء میں شیطان سے پاک سمجھتے آئے ہیں یہ ان کی شان میں ایسے ایسے
الحکم جلدا انمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۷ صفحه (۸)
الفاظ بولتے ہیں۔
إِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى ۔
جو شخص مجرم بن کر خدا کے پاس آئے گا تو اس کا ٹھکانہ جہنم ہے وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا مگر

جو لوگ خدا کے محب ہیں وہ موت سے نہیں مرتے کیونکہ ان کا پانی اور ان کی روٹی ان کے ساتھ ہوتی ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۰۶)
جو شخص مجرم ہونے کی حالت میں مرے گا اس کے لئے جہنم ہے کہ وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے
گا۔ اب دیکھو کہ جہنمی کے واسطے زندگی بھی نہیں گو ابدی عذاب کے پورا کرنے کے لئے موت بھی نہیں ۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۸۵)
کسی چیز کی بجز خدا کے کوئی ہستی نہیں محض خدا ہے جس کا نام ہست ہے۔ پھر اس کے زیر سایہ ہو کر اور
اس کی محبت میں محو ہو کر واصلوں کی روحیں حقیقی زندگی پاتی ہیں۔ اور اس کے وصال کے بغیر زندگی حاصل نہیں
ہو سکتی ۔ اسی وجہ سے اللہ تعالی قرآن شریف میں کافروں کا نام مُردے رکھتا ہے اور دوزخیوں کی نسبت فرماتا
ہے إِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْیی یعنی جو شخص مجرم ہونے کی
حالت میں اپنے رب کو ملے گا۔ اُس کے لئے جہنم ہے نہ اس میں مرے گا اور نہ زندہ رہے گا۔ یعنی اس لئے
نہیں مرے گا کہ دراصل وہ تعبد ابدی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ لہذا اس کا وجود ضروری ہے اور اس کو زندہ بھی
نہیں کہہ سکتے کیونکہ حقیقی زندگی وصالِ الہی سے حاصل ہوتی ہے اور حقیقی زندگی عین نجات ہے اور وہ بجز عشق
الہی اور وصال حضرت عزت کے حاصل نہیں ہو سکتی اگر غیر قوموں کو حقیقی زندگی کی فلاسفی معلوم ہوتی تو وہ کبھی
دعوئی نہ کرتے کہ تمام ارواح خود بخو د قدیم سے اپنا وجود رکھتی ہیں اور حقیقی زندگی سے بہرہ ور ہیں ۔ اصل بات
اور دنیا اُن سے بے خبر ہے۔
یہ ہے کہ یہ علوم آسمانی ہیں اور آسمان سے ہی نازل ہوتے ہیں اور آسمانی لوگ ہی ان کی حقیقت کو جانتے ہیں
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۶)
جیسا کہ جسمی ترکیب میں انحلال ہو کر جسم پر موت آتی ہے ایسا ہی رُوحانی صفات میں تغیرات پیدا ہو کر
روح پر موت آجاتی ہے مگر جو لوگ وجہ اللہ میں محو ہو کر مرتے ہیں وہ باعث اس اتصال کے جو اُن کو حضرت
عزت سے ہو جاتا ہے دوبارہ زندہ کئے جاتے ہیں اور اُن کی زندگی خدا کی زندگی کا ایک ظل ہوتا ہے اور پلید
روحوں میں بھی عذاب دینے کے لئے ایک حس پیدا کی جاتی ہے مگر وہ نہ مردوں میں داخل ہوتے ہیں نہ
زندوں میں جیسا کہ ایک شخص جب سخت درد میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ بدحواسی کی زندگی اس کے لئے موت کے
برابر ہوتی ہے اور زمین و آسمان اُس کی نظر میں تاریک دکھائی دیتے ہیں انہیں کے بارہ میں خدا تعالیٰ
قرآن شریف میں فرماتا ہے اِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى یعنی جو

شخص اپنے رب کے پاس محرم ہو کر آئے گا اس کے لئے بہم ہے وہ اس بہم میں نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا
اور خود انسان جب کہ اپنے نفس میں غور کرے کہ کیوں کر اس کی روح پر بیداری اور خواب میں تغیرات آتے
رہتے ہیں تو بالضرور اس کو ماننا پڑتا ہے کہ جسم کی طرح روح بھی تغیر پذیر ہے اور موت صرف تغییر اور سلب
صفات کا نام ہے ورنہ جسم کے تغیر کے بعد بھی جسم کی مٹی تو بدستور رہتی ہے لیکن اس تغییر کی وجہ سے جسم پرموت
کا لفظ اطلاق کیا جاتا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۶۵، ۱۶۶)
جو شخص خدا کے پاس مجرم ہو کر آئے گا اس کی سزا جہنم ہے نہ اس میں وہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا سواس
جگہ خدا نے مُجْرِما کہا مُذْنِبًا نہیں کہا کیونکہ بعض صورتوں میں معصوم کو بھی مذنب کہہ سکتے ہیں مگر مجرم
نہیں کہہ سکتے ۔
ریویو آف ریلیجنز جلد نمبر ۵ صفحه (۱۹۰)
جو شخص مجرم بن کر آوے گا اس کے لئے ایک جہنم ہے جس میں نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا۔ یہ کیسی صاف
بات ہے۔ اصل لذت زندگی کی راحت اور خوشی ہی میں ہے بلکہ اسی حالت میں وہ زندہ متصور ہوتا ہے جبکہ ہر
طرح کے امن اور آرام میں ہو۔ اگر وہ کسی درد مثلاً قولنج یا درد دانت ہی میں مبتلا ہو جاوے تو وہ مردوں سے
بدتر ہوتا ہے اور حالت ایسی ہوتی ہے کہ نہ تو مردہ ہی ہوتا ہے اور نہ زندہ ہی کہلا سکتا ہے۔ پس اسی پر قیاس کرلو
کہ جہنم کے درد ناک عذاب میں کیسی بری حالت ہوگی ۔ مجرم وہ ہے جو اپنی زندگی میں خدائے تعالیٰ سے اپنا
تعلق کاٹ لیوے۔ اس کو تو حکم تھا کہ وہ خدائے تعالیٰ کے لئے ہو جاتا۔ اور صادقوں کے ساتھ ہو جاتا مگر وہ
ہوا و ہوس کا بندہ بن کر رہا اور شریروں اور دشمنانِ خدا و رسول سے موافقت کرتا رہا۔ گویا اس نے اپنے طرز عمل
سے دکھا دیا کہ خدائے تعالیٰ سے قطع کر لی ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۶۱،۱۶۰)
خدا تعالیٰ سے جب انسان جدائی لے کر جاتا ہے تو اس کے تمثلات دوزخ ہوتے ہیں خدا تعالیٰ کے کلام
میں کذب نہیں ہے مَنْ يَأْتِ رَبَّۂ مُجْرِما ۔ سچ فرمایا ہے جب انسان عذاب اور درد میں مبتلا ہے اگر چہ وہ
زندہ ہے لیکن مردوں سے بھی بدتر ہے وہ زندگی جو مرنے کے بعد انسان کو ملتی ہے وہ صلاح اور تقویٰ کے
بدوں نہیں مل سکتی ۔ جس کو تپ چڑھی ہوئی ہے اسے کیوں کر زندہ کہہ سکتے ہیں۔ سخت تپ میں کچھ معلوم نہیں
ہوتا کہ رات ہے یا دن ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۱)
دیکھو انسان پر جب کوئی جرم ثابت ہو جائے تو وہ قابل سز اٹھہر جاتا ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ
يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ الایة یعنی جو اپنے رب کے حضور مجرم ہو کر آتا ہے اس کی سزا جہنم ہے۔

وہاں نہ وہ جیتا ہے نہ مرتا ہے ۔ یہ ایک جرم کی سزا ہے اور جو ہزاروں لاکھوں جرموں کا مرتکب ہو اس کا کیا
حال ہو گا لیکن اگر کوئی شخص عدالت میں پیش ہو اور بعد ثبوت اس پر فرد قرارداد جرم بھی لگ جاوے اور اس
کے بعد عدالت اس کو چھوڑ دے تو کس قدر احسان عظیم اس حاکم کا ہوگا۔ اب غور کرو کہ یہ تو بہ وہی بریت ہے
جو فردقرارداد جرم کے بعد حاصل ہوتی ہے تو بہ کرنے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ پہلے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے
اس لئے انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھے کہ کس قدر گناہوں میں وہ مبتلا تھا اور ان کی
سزا کس قدر اس کو ملنے والی تھی جو اللہ تعالی نے محض اپنے فضل سے معاف کر دی۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۸ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲)
صرف زبان سے کہنا آسان ہے کہ جہنم میں پڑنا منظور ۔ اگر انہیں اس دکھ درد کی کیفیت معلوم ہو تو پتہ
لگے۔ ایک آنکھ میں ذرا درد ہو تو معلوم ہو جاتا ہے کہ کسی قدر تکلیف ہے۔ پھر جہنم تو وہ جہنم ہے جس کی بابت
قرآن شریف میں آیا ہے لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْلِی ۔ ایسے لوگ سخت غلطی پر ہیں اس کا تو فیصلہ آسان ہے دنیا
میں دیکھ لے کہ کیا وہ دنیا کی بلاؤں پر صبر کر سکتے ہیں ؟ ہر گز نہیں۔ تو پھر یہ کیوں کر سمجھ لیا کہ عذاب جہنم کو
برداشت کر لیں گے ۔ بعض لوگ تو دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں مگر یہ لوگ اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ بے
سمجھو کہ جہنم کا عذاب بہت ہی خطرناک ہے۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۲)
أَفَلَا يَرَوْنَ اَلَّا يُرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا وَلَا يَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًان
- يقيناً
قرآن شریف میں ایک مقام پر ان لوگوں کے لئے جو گوسالہ پرستی کرتے ہیں اور گوسالہ کو خدا بناتے ہیں
آیا ہے اَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا کہ وہ ان کی بات کا کوئی جواب ان کو نہیں دیتا۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے
کہ جو خدا بولتے نہیں ہیں وہ گوسالہ ہی ہیں ۔ ہم نے عیسائیوں سے بار ہا پوچھا ہے کہ اگر تمہارا خدا ایسا ہی ہے
جو دعاؤں کو سنتا ہے اور ان کے جواب دیتا ہے تو بتاؤ وہ کس سے بولتا ہے؟ تم جو یسوع کو خدا کہتے ہو پھر اس کو
بلا کر دکھاؤ۔ میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ سارے عیسائی اکٹھے ہو کر بھی یسوع کو پکاریں وہ یقیناً کوئی جواب نہ
دے گا کیونکہ وہ مر گیا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخه ۷ اردسمبر ۱۹۰۲ء صفحه (۲)
مجیب اور ناطق خدا ہمارا ہی ہے جو ہماری دعاؤں کو سنتا اور ان کے جواب دیتا ہے اور دوسرے مذاہب
کے لوگ جو خدا پیش کرتے ہیں وہ لا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا کا مصداق ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بوجہ ان

کے کفر اور بے دینی کے ان کی دعا میں مَا دُعَوُا الْكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَيْلِ (المؤمن : ۵۱) کی مصداق ہوگئی ہیں
ورنہ اللہ تعالیٰ تو سب کا ایک ہی ہے مگر ان لوگوں نے اس کی صفات کو سمجھا ہی نہیں ہے پس یا د رکھو کہ ہمارا خدا
ناطق خدا ہے وہ ہماری دعا ئیں سنتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ
قَالَ فَاذْهَبْ فَإِنَّ لَكَ فِي الْحَيُوةِ أَنْ تَقُولَ لَا مِسَاسَ وَ إِنَّ لَكَ مَوْعِدًا لَّنْ
تُخْلَفَهُ وَانْظُرُ إِلَى الهِكَ الَّذِي ظَلْتَ عَلَيْهِ عَالِفًا لَنُحَرِّقَنَّهُ ثُمَّ لَنَفْسِفَنَّهُ فِي
الْيَمِّ نَسْفَان
اگر چہ یہ سچ ہے کہ بعض جگہ قرآن کریم کے مضارعات پر جب نونِ ثقیلہ ملا ہے تو وہ ا تو وہ استقبال کے معنوں پر
مستعمل ہوئے ہیں لیکن بعض جگہ ایسی بھی ہیں کہ حال کے معنے قائم رہے ہیں یا حال اور استقبال بلکہ ماضی
بھی اشترا کی طور پر ایک سلسلہ متصلہ ممتدہ کی طرح مراد لئے گئے ہیں یعنی ایسا سلسلہ جو حال یا ماضی سے شروع
ہوا اور استقبال کی انتہا تک بلا انقطاع برابر چلا گیا۔
پہلی آیات کی نظیر یہ ہے کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔۔۔ وَ انْظُرُ إِلَى إِلَهِكَ الَّذِي ظَلْتَ عَلَيْهِ عَالِفًا الخ
یعنی اپنے معبود کی طرف دیکھ جس پر تو مختلف تھا کہ اب ہم اس کو جلاتے ہیں ۔ اس جگہ بھی استقبال مراد نہیں
کیونکہ استقبال اور حال میں کسی قدر بعد زمان کا ہونا شرط ہے مثلاً اگر کوئی کسی کو یہ کہے کہ میں تجھے دس روپیہ
دیتا ہوں سولے مجھ سے دس روپیہ۔ تو اس سے یہ ثابت نہیں ہوگا کہ اس نے استقبال کا وعدہ کیا ہے بلکہ یہ کہا
جائے گا کہ یہ سب کارروائی حال میں ہی ہوئی۔ (الحق مباحثہ دہلی ،روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۲ ، ۱۶۳)
فَتَعْلَى اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُقْضَى إِلَيْكَ
وَحْيُهُ وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا
دعا کر کہ خدایا مجھے مراتب علمیہ میں ترقی بخش ۔ ( براہینِ احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۰۱)
اے میرے رب تو مجھے اپنی عظمت اور معرفت شیون اور صفات کا علم کامل بخش اور پھر دوسری جگہ فرمایا
وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ (الانعام : ۱۴ ۔ ان دونوں آیتوں کے ملانے سے معلوم ہوا کہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو اول المسلمین ٹھہرے تو اس کا یہی باعث ہوا کہ اوروں کی نسبت علوم معرفت

آج 10 میں سے 10 باقی