سورة الرُّوم
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انبیاء کے علم میں بھی تدریجاً ترقی ہوتی ہے اس لئے قرآن شریف میں آیا ہے قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۸)
مرشد اور مرید کے تعلقات استاد اور شاگرد کی مثال سے سمجھ لینے چاہئیں جیسے شاگرد استاد سے فائدہ اٹھاتا
ہے اسی طرح مرید اپنے مرشد سے لیکن شاگرد اگر استاد سے تعلق تو رکھے مگر اپنی تعلیم میں قدم آگے نہ
بڑھائے تو فائدہ نہیں اٹھا سکتا یہی حال مرید کا ہے۔ پس اس سلسلہ میں تعلق پیدا کر کے اپنی معرفت اور علم کو
بڑھانا چاہیے۔ طالب حق کو ایک مقام پر پہنچ کر ہر گز ٹھہر نا نہیں چاہیے ورنہ شیطان لعین اور طرف لگا دے گا
اور جیسے بند پانی میں عفونت پیدا ہو جاتی ہے اسی طرح اگر مومن اپنی ترقیات کے لئے سعی نہ کرے تو وہ گر
جاتا ہے۔ پس سعادت مند کا فرض ہے کہ وہ طلب دین میں لگا ر ہے ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
بڑھ کر کوئی انسانِ کامل دنیا میں نہیں گزرا لیکن آپ کو بھی رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا کی دعا تعلیم ہوئی تھی پھر اور کون ہے
جو اپنی معرفت اور علم پر کامل بھروسہ کر کے ٹھہر جاوے اور آئندہ ترقی کی ضرورت نہ سمجھے۔ جوں جوں انسان
اپنے علم اور معرفت میں ترقی کرے گا اسے معلوم ہوتا جاوے گا کہ ابھی بہت سی باتیں حل طلب باقی ہیں ۔
بعض امور کو وہ ابتدائی نگاہ میں ( اس بچے کی طرح جو اقلیدس کے اشکال کو محض بیہودہ سمجھتا ہے ) بالکل بیہودہ
سمجھتے تھے لیکن آخر وہی امور صداقت کی صورت میں ان کو نظر آئے اس لئے کس قدر ضروری ہے کہ اپنی
حیثیت کو بدلنے کے ساتھ ہی علم کو بڑھانے کے لئے ہر بات کی تکمیل کی جاوے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۲ ء صفحه ۵)
وَ لَقَدْ عَهِدْنَا إِلَى آدَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِيَ وَ لَمْ نَجِدُ لَهُ عَزْمًا
یادر ہے کہ یہ حوا کا گناہ تھا کہ براہ راست شیطان کی بات کو مانا اور خدا کے حکم کو توڑا اور سچ تو یہ ہے کہ حوا کا
نہ ایک گناہ بلکہ چار گناہ تھے (۱) ایک یہ کہ خدا کے حکم کی بے عزتی کی اور اس کو جھوٹا سمجھا (۲) دوسرا یہ کہ خدا
کے دشمن اور ابدی لعنت کے مستحق اور جھوٹ کے پتلے شیطان کو سچا سمجھ لیا (۳) تیسرا یہ کہ اس نافرمانی کو صرف
عقیدہ تک محدود نہ رکھا بلکہ خدا کے حکم کو توڑ کر عملی طور پر ارتکاب معصیت کیا ۔ (۴) چوتھا یہ کہ حوا نے نہ صرف
آپ ہی خدا کا حکم تو ڑا بلکہ شیطان کا قائم مقام بن کر آدم کو بھی دھوکا دیا تب آدم نے محض حوا کی دھوکا دہی سے
وہ پھل کھایا جس کی ممانعت تھی اسی وجہ سے حوا خدا کے نزد یک سخت گناہ گار ٹھہری مگر آدم معذور سمجھا گیا محض
ایک خفیف خطا جیسا کہ آیت کریمہ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا سے ظاہر ہے یعنی اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے
کہ آدم نے عمداً میرے حکم کو نہیں توڑا بلکہ اس کو یہ خیال گزرا کہ حوا نے جو یہ پھل کھایا اور مجھے دیا شاید اس کو
خدا کی اجازت ہوگی جو اس نے ایسا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ خدا نے اپنی کتاب میں حوا کی بریت ظاہر نہیں فرمائی
مگر آدم کی بریت ظاہر کی یعنی اس کی نسبت لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْماً فرمایا اور حوا کو سز اسخت دی مرد کا محکوم بنایا اور
اس کا دست نگر کر دیا اور حمل کی مصیبت اور بچے جننے کا دکھ اس کو لگا دیا اور آدم چونکہ خدا کی صورت پر بنایا گیا
تھاس لئے شیطان اس کے سامنے نہ آسکا۔ اسی جگہ سے یہ بات نکلتی ہے کہ جس شخص کی پیدائش میں نر کا حصہ
نہیں وہ کمزور ہے اور توریت کے رو سے اس کی نسبت کہنا مشکل ہے کہ وہ خدا کی صورت پر یا خدا کی مانند
پیدا کیا گیا۔ ہاں آدم بھی ضرور مر گیا لیکن یہ موت گناہ سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ مرنا ابتدا سے انسانی بناوٹ کا
خاصہ تھا اگر گناہ نہ کرتا تب بھی مرتا۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۷۳ حاشیه در حاشیه )
فَأَكَلَا مِنْهَا فَبَدَتْ لَهُمَا سَواتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفْنِ عَلَيْهِمَا مِنْ وَرَقِ
الْجَنَّةِ وَعَطَى آدَمُ رَبَّهُ فَغَوَى ۔
عطی سے عمد تو نہیں پایا جاتا کیونکہ دوسری جگہ خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے: فَنَسِيَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا (طه : ١١٦)
عطی سے یاد آیا میرا ایک فقرہ ہے : الْعَصَا عِلاجُ مَنْ عَطی ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جلالی تجلیات ہی
سے انسان گناہ سے بچ سکتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ صفحه ۲)
دل کے خیالات پر مواخذہ نہیں ہوتا جب تک کہ انسان عزم نہ کرلے۔ ایک چورا گر بازار میں جاتا ہوا
ایک صرف کی دوکان پر روپوں کا ڈھیر دیکھے اور اسے خیال آوے کاش کہ میرے پاس بھی اس قدر روپیہ ہو
اور پھر اسے چرانے کا ارادہ کرے مگر قلب اسے لعنت کرے اور باز رہے تو گنہگار نہ ہوگا اور اگر وہ پختہ ارادہ
کرے کہ اگر موقع ملا تو ضرور چرالوں گا تو گنہگار ہوگا ۔ آدم کے قصہ میں بھی خدا فرماتا ہے وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ
عَزْما یعنی ہم نے اس کی عزیمت نہیں پائی ۔ عَطَى آدم کے معنے ہیں کہ صورت عصیان کی ہے مثلاً آقا ایک
غلام کو کہے کہ فلاں رستہ جا کر فلاں کام کر آؤ تو وہ اگر اجتہاد کرے اور دوسرے راہ سے جاوے تو عصیان تو
ضرور ہے لیکن وہ لیکن وہ نافرمان نہ ہو گا صرف اجتہادی غلطی ہو گی جس پر مواخذہ نہیں
نہیں۔
البدر جلد ا نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۹،۱۸)
وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَ نَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ
اعلى
جو شخص میرے فرمودہ سے اعراض کرے اور اس کے مخالف کی طرف مائل ہو تو اس کے لئے تنگ معیشت
ہے یعنی وہ حقائق اور معارف سے بے نصیب ہے اور قیامت کو اندھا اٹھایا جائے گا۔ اب ہم اگر ایک حدیث
کو صریح قرآن کریم کے مخالف پائیں اور پھر مخالفت کی حالت میں بھی اس کو مان لیں اور اس تخالف کی کچھ
بھی پرواہ نہ کریں تو گویا اس بات پر راضی ہو گئے کہ معارف حقہ سے بے نصیب رہیں اور قیامت کو اندھے
اٹھائے جائیں ۔
الحق لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۷)
بہشتی زندگی والا انسان خدا کی یاد سے ہر وقت لذت پاتا ہے اور جو بد بخت دوزخی زندگی والا ہے تو وہ ہر
وقت اس دنیا میں زقوم ہی کھا رہا ہے۔ اس کی زندگی تلخ ہوتی ہے۔ مَعِيشَةً ضَنگا بھی اس کا نام ہے جو
قیامت کے دن زقوم کی صورت پر متمثل ہو جائے گی۔ غرض دونوں صورتوں میں باہم رشتے قائم ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)