سورة العَلق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اوقات جذام وغیرہ امراض مزمنہ کو ہمشیت الہی اسی عمل کی تاثیر سے دور کر دیتے ہیں سو صرف شفا امراض پر
حصر رکھنا ایک دھوکہ ہے جب تک اس کے ساتھ پیشگوئی شامل نہ ہو اسی طرح آج کل بعض تماشا کرنے
والے آگ میں بھی کو دتے ہیں اور اس کے اثر سے بچ جاتے ہیں سو کیا اس قسم کے تماشوں سے کوئی حقیقت
ثابت ہو سکتی ہے۔ من سلوٹی کا تماشا شاید آپ نے کبھی دیکھا نہیں ایک ایک پیسہ لے کر کشمش وغیرہ برسا
دیتے ہیں اگر آپ آج کل کے یورپ کے تماشائیوں کو دیکھیں جو ایک مخفی فریب کی راہ سے سرکاٹ کر بھی
پیوند کر دیتے ہیں تو شاید آپ ان کے دست بیع ہو جائیں۔ مجھے یاد ہے کہ جالندھر کے مقام میں ایک شعبدہ
باز تھار جب علی نام نے جو آخر تو بہ کر کے اس عاجز کے سلسلہ بیعت میں داخل ہو گیا میرے مکان پر ایک مجلس
میں شعبدہ دکھلا یا تب آپ جیسے ایک بزرگ بول اٹھے کہ یہ تو صریح کرامت ہے۔ حضرت ایسے کاموں سے
ہرگز حقیقت نہیں کھلتی بلکہ اس زمانہ میں تو اور بھی شک پڑتا ہے۔ بہتیرے ایسے تماشا کرنے والے اور طلسم
دکھلانے والے پھرتے ہیں کہ اگر آپ ان کو دیکھیں تو کراماتی نام رکھیں لیکن کوئی عقل مند جس کی آج کل کے
شعبدوں پر نظر محیط ہو۔ ایسے کاموں کا نام نشان بین نہیں رکھ سکتا۔ مثلاً اگر کوئی شخص ایک کاغذ کے پرچہ کو اپنی
بغل میں پوشیدہ کر کے پھر بجائے کاغذ کے اس میں سے کبوتر نکال کر دکھلا دے تو پھر آپ جیسا کوئی آدمی اگر
اس کو صاحب کرامات کہے تو کہے مگر ایک عقل مند جو ایسے لوگوں کے فریبوں سے بخوبی واقف ہے ہرگز اس کا
نام کرامت نہیں رکھے گا بلکہ اس کو فریب اور دست بازی قرار دے گا اسی وجہ سے قرآن کریم اور توریت میں
سچے نبی کی شناخت کے لئے یہ علامتیں قرار نہیں دیں کہ وہ آگ سے بازی کرے یا لکڑی کے سانپ بناوے
یا اسی قسم کے اور کرتب دکھلاوے بلکہ یہ علامت قرار دی کہ اس کی پیشگوئیاں وقوع میں آجائیں یا اس کی
تصدیق کے لئے پیشگوئی ہو۔ کیونکہ استجابت دعا کے ساتھ اگر حسب مراد کوئی امر غیب خدا تعالیٰ کسی پر ظاہر
کرے اور وہ پورا ہو جائے تو بلا شبہ اس کی قبولیت پر ایک دلیل ہو گی اور یہ کہنا کہ نجومی یار تال اس میں شریک
ہیں یہ سراسر خیانت اور مخالف تعلیم قرآن ہے کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا
مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ ( الجن : ۲۷، ۲۸ ) پس جب کہ خدا تعالیٰ نے امور غیبیہ کو اپنے مرسلین کی ایک
علامت خاصہ قرار دی ہے۔ چنانچہ دوسری جگہ بھی فرمایا ہے وَ اِنْ تَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ بَعْضُ الَّذِي
يَعِدُكُمُ (المؤمن : ۲۹ ) تو پھر پیشگوئی کو استخفاف کی نظر سے دیکھنا اور لکڑی کا سانپ بنانے کے لئے
درخواست کرنا انہیں مولویوں کا کام ہے جنہوں نے قرآن کریم میں خوض کرنا چھوڑ دیا اور نیز زمانہ کی ہوا سے
بے خبر ہیں ۔
نشانی آسمانی، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۳۹۲ تا ۳۹۵)
اولون کا لفظ صاف بتاتا ہے کہ اب زمانہ ترقی کر گیا ہے پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سونٹے کا
سانپ بنا کر دکھاتے تو وہ بھلا کب مؤثر ہو سکتا تھا۔ اس قسم کے نشانات تو ابتدائے زمانہ میں کام آنے والے
تھے۔ جیسے ایک چھوٹے بچہ کے لئے جو پاجامہ سیا گیا ہے وہ اس کے بالغ ہونے پر کب کام آ سکتا ہے۔ اسی
طرح پر وہ زمانہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا اس قسم کے نشانات کا محتاج نہ تھا بلکہ اس میں بہت ہی
اعلیٰ درجے کے خوارق کی ضرورت تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانات اپنے اندر ایک
علمی سلسلہ رکھتے ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۱ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۱ء صفحه ۴)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جو آیا ہے کہ وہ مثیل موسیٰ تھے کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ نے عصا کا
سانپ بنایا ہو۔ کا فریہ اعتراض کرتے رہے فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ ۔ معجزہ ہمیشہ حالت موجودہ
کے موافق ہوتا ہے پہلے نشانات کافی نہیں ہو سکتے اور نہ ہر زمانہ میں ایک ہی قسم کے نشان کافی ہو سکتے ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۷ مورخہ ۲۱ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۴)
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ فَسْلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا
پروروور
تعلمون ۔
یعنی خدا کی سنتوں اور عادات کا نمونہ یہود اور نصاری سے پوچھ لو اگر تمہیں معلوم نہیں۔
(کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۳)
کتب سابقہ میں جو بنی اسرائیلی نبیوں پر نازل ہوئی تھیں صاف اور صریح طور پر معلوم ہوتا ہے بلکہ نام
لے کر بیان کیا ہے کہ یا جوج ماجوج سے مراد یورپ کی عیسائی قومیں ہیں اور یہ بیان ایسی صراحت سے ان
کتابوں میں موجود ہے کہ کسی طرح اس سے انکار نہیں ہو سکتا ۔ اور یہ کہنا کہ وہ کتابیں محرف مبدل ہیں ۔ ان کا
بیان قابل اعتبار نہیں ایسی بات وہی کہے گا جو خود قرآن شریف سے بے خبر ہے۔ کیونکہ اللہ جل شانہ مومنوں کو
قرآن شریف میں فرماتا ہے فَسَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ یعنی فلاں فلاں باتیں اہل کتاب
سے پوچھ لو اگر تم بے خبر ہو۔ پس ظاہر ہے کہ اگر ہر ایک بات میں پہلی کتابوں کی گواہی نا جائز ہوتی تو خدا تعالیٰ
کیوں مومنوں کو فرما تا کہ اگر تمہیں معلوم نہیں تو اہل کتاب سے پوچھ لو بلکہ اگر نبیوں کی کتابوں سے کچھ فائدہ