سورة القَدر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اٹھانا حرام ہے تو اس صورت میں یہ بھی نا جائز ہوگا کہ ان کتابوں میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
بطور استدلال پیشگوئیاں پیش کریں ۔ حالانکہ خود صحابہ رضی اللہ عنہم اور بعد ان کے تابعین بھی ان پیشگوئیوں کو
بطور حجت پیش کرتے رہے ہیں ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۸۳ حاشیه )
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں ہمیں حث اور ترغیب دیتا ہے کہ تم ہر ایک واقعہ اور ہر ایک امر کی جو تمہیں
بتلایا گیا ہے پہلی اُمتوں میں نظیر تلاش کرو کہ وہاں سے تمہیں نظیر ملے گی ۔ اب ہم اس عقیدے کی نظیر کہ
انسان دنیا سے جا کر پھر آسمان سے دوبارہ دنیا میں آ سکتا ہے کہاں تلاش کریں اور کس کے پاس جا کر روویں
کہ خدا کی گذشتہ عادات میں اس کا کوئی نمونہ بتلاؤ ؟ ہمارے مخالف مہربانی کر کے آپ ہی بتلاویں کہ اس قسم
کا واقعہ کبھی پہلے بھی ہوا ہے اور کبھی پہلے بھی کوئی انسان ہزار دو ہزار برس تک آسمان پر رہا؟ اور پھر فرشتوں
کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے اُترا۔ اگر یہ عادت اللہ ہوتی تو کوئی نظیر اس کی گزشتہ قرون میں ضرور ملتی ۔ کیونکہ
دُنیا تھوڑی رہ گئی ہے اور بہت گزرگئی اور آئندہ کوئی واقعہ دنیا میں نہیں جس کی پہلے نظیر نہ ہو۔ حالانکہ جو امر
سنت اللہ میں داخل ہے اُس کی کوئی نظیر ہونی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صاف فرماتا ہے فَسَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ
إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ یعنی ہر ایک نئی بات جو تمہیں بتلائی جائے تم اہلِ کتاب سے پوچھ لو وہ تمہیں اس کی
نظیریں بتلائیں گے لیکن اس واقعہ کی یہود اور نصاری کے ہاتھ میں بجز ایلیا کے قصے کے کوئی اور نظیر نہیں اور
ایلیا کا قصہ اس عقیدے کے برخلاف شہادت دیتا ہے اور دوبارہ آنے کو بروزی رنگ میں بتلاتا ہے۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۹)
وَمَا جَعَلْنَهُمْ جَسَدً الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خُلِدِينَ ۔
دوسری آیت جو عام استدلال کے طریق سے مسیح ابن مریم کے فوت ہو جانے پر دلالت کرتی ہے یہ آیت
ہے وَمَا جَعَلْتُهُمْ جَسَدً الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خُلِدِينَ یعنی کسی نبی کا ہم نے ایسا جسم نہیں بنایا جو
کھانے کا محتاج نہ ہو اور وہ سب مر گئے کوئی اُن میں سے باقی نہیں۔ ایسا ہی عام طور پر یہ بھی فرمایا وَ مَا جَعَلْنَا
لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَابِنُ مِتَ فَهُمُ الْخَلِدُونَ - كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ (الانبياء : ۳۵، ۳۶)
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۶۵)
مسیح کو زندہ خیال کرنا اور یہ اعتقاد رکھنا کہ برخلاف مفہوم آیت وَ مَا جَعَلْتُهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ

الطَّعَامَ مسیح جسم خاکی کے ساتھ دوسرے آسمان میں بغیر حاجت طعام کے یونہی فرشتوں کی طرح زندہ ہے
در حقیقت خدائے تعالیٰ کے پاک کلام سے روگردانی ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۷۸،۲۷۷)
جب ہم اس آیت پر بھی نظر ڈالیں کہ جو اللہ جل شانہ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ کوئی جسم کسی بشر کا ہم
نے ایسا نہیں بنایا کہ بغیر روٹی کے زندہ رہ سکے تو ہمارے مخالفوں کے عقیدہ کے موافق یہ بھی لازم آتا ہے کہ وہ
آسمان پر روٹی بھی کھاتے ہوں پاخانہ بھی پھرتے ہوں اور ضروریات بشریت جیسے کپڑے اور برتن
اور کھانے کی چیزیں سب موجود ہوں ۔ مگر کیا یہ سب کچھ قرآن اور حدیث سے ثابت ہو جائے گا ؟ ہر گز نہیں ۔
آخر ہمارے مخالف یہی جواب دیں گے کہ جس طرز سے وہ آسمان پر زندگی بسر کرتے ہیں وہ انسان کی معمولی
زندگی سے نرالی ہے اور وہ انسانی حاجتیں جو زمین پر زندہ انسانوں میں پائی جاتی ہیں وہ سب اُن سے
دور کر دی گئی ہیں اور اُن کا جسم اب ایک ایسا جسم ہے کہ نہ خوراک کا محتاج ہے اور نہ پوشاک کا اور نہ پاخانہ کی
حاجت انہیں ہوتی ہے اور نہ پیشاب کی ۔ اور نہ زمین کے جسموں کی طرح اُن کے جسم پر زمانہ اثر کرتا ہے
اور نہ وہ اب مکلف احکام شرعیہ ہیں ۔ تو اس کا یہ جواب ہے کہ خدائے تعالیٰ تو صاف فرماتا ہے کہ ان تمام
خاکی جسموں کے لئے جب تک زندہ ہیں۔ یہ تمام لوازم غیر منفک ہیں جیسا کہ اس نے فرمایا وَ مَا جَعَلْتُهُم
جَسَدً الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ ۔ ظاہر ہے کہ اس آیت میں جو کے ذکر سے گل مراد ہے یعنی گوا تنا ہی ذکر فرمایا
کہ کسی نبی کا جسم ایسا نہیں بنایا گیا جو بغیر طعام کے رہ سکے ۔ مگر اس کے ضمن میں گل وہ لوازم و نتائج جو طعام کو
لگے ہوئے ہیں سب اشارۃ النص کے طور پر فرما دیئے ۔ سو اگر مسیح ابن مریم اسی جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر
گیا ہے تو ضرور ہے کہ طعام کھاتا ہو اور پاخانہ اور پیشاب کی ضروری حاجتیں سب اس کی دامنگیر ہوں کیونکہ
کلام الہی میں کذب جائز نہیں ۔ اور اگر یہ کہو کہ دراصل بات یہ ہے کہ مسیح اس جسم کے ساتھ آسمان پر نہیں گیا
بلکہ یہ جسم تو زمین میں دفن کیا گیا اور ایک اور نورانی جسم مسیح کو ملا جو کھانے پینے سے پاک تھا اس جسم کے
ساتھ اُٹھایا گیا تو حضرت یہی تو موت ہے جس کا آخر آپ نے اقرار کر لیا۔ ہمارا بھی تو یہی مذہب ہے کہ
مقدس لوگوں کو موت کے بعد ایک نورانی جسم ملتا ہے اور وہی نور جو وہ ساتھ رکھتے ہیں جسم کی طرح اُن کے
لئے ہو جاتا ہے سو وہ اس کے ساتھ آسمان کی طرف اُٹھائے جاتے ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ جل
شانہ فرماتا ہے إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ( فاطر : 11) یعنی پاک روحیں جو نورانی

الوجود ہیں خدائے تعالیٰ کی طرف صعود کرتی ہیں اور عمل صالح اُن کا رفع کرتا ہے یعنی جس قدر عمل صالح ہو
اُسی قدر روح کا رفع ہوتا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۲، ۳۳۳)
جب ہم اس آیت مذکورہ بالا کو اس دوسری آیت کے ساتھ ملا کر پڑھیں کہ مَا جَعَلْنَهُمْ جَسَدً الَّا
يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ جس کے یہ معنے ہیں کہ کوئی ہم نے ایسا جسم نہیں بنایا کہ زندہ تو ہو مگر کھانا نہ کھاتا ہو۔ تو اس
یقینی اور قطعی نتیجہ تک ہم پہنچ جائیں گے کہ فی الواقعہ حضرت مسیح فوت ہو گئے کیونکہ کیونکہ پہلی آیت سے بیت سے ثابت ہو گیا
کہ اب وہ کھانا نہیں کھاتے اور دوسری آیت بتلارہی ہے کہ جب تک یہ جسم خا کی زندہ ہے طعام کھانا اس کے
لئے ضروری ہے۔ اس سے قطعی طور پر یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ اب وہ زندہ نہیں ہیں۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۶)
در حقیقت یہی اکیلی آیت کافی طور پر مسیح کی موت پر دلالت کر رہی ہے کیونکہ جبکہ کوئی جسم خاکی بغیر طعام
کے زندہ نہیں رہ سکتا یہی سنت اللہ ہے تو پھر حضرت مسیح کیوں کر اب تک بغیر طعام کے زندہ موجود ہیں اور
اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَ لَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا ( الاحزاب : ۶۳ ) ۔ اور اگر کوئی کہے کہ اصحاب کہف بھی
تو بغیر طعام کے زندہ موجود ہیں ۔ تو میں کہتا ہوں کہ اُن کی زندگی بھی اس جہان کی زندگی نہیں۔ مسلم کی حدیث
سو برس والی اُن کو بھی مار چکی ہے۔ بیشک ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ اصحاب کہف بھی شہداء کی طرح
زندہ ہیں۔ اُن کی بھی کامل زندگی ہے۔ مگر وہ دنیا کی ایک نا قصہ کثیفہ زندگی سے نجات پاگئے ہیں۔ دنیا کی
زندگی کیا چیز ہے اور کیا حقیقت ۔ ایک جاہل اسی کو بڑی چیز سمجھتا ہے اور ہر یک قسم کی زندگی کو جو قرآن شریف
میں مذکور و مندرج ہے اسی کی طرف گھسیٹتا چلا جاتا ہے۔ وہ یہ خیال نہیں کرتا کہ دنیوی زندگی تو ایک ادنی درجہ
کی زندگی ہے جس کے ارذل حصہ سے حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پناہ مانگی ہے اور جس کے
ساتھ نہایت غلیظ اور مکر وہ لوازم لگے ہوئے ہیں۔ اگر ایک انسان کو اس سفلی زندگی سے ایک بہتر زندگی حاصل
ہو جائے اور سنت اللہ میں فرق نہ آوے تو اس سے زیادہ اور کون سی خوبی ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۶، ۴۲۷)
لَوْ أَرَدْنَا أَنْ تَتَّخِذَ لَهُوَ الَّا تَخَذْنَهُ مِنْ لَدُنَّا إِنْ كُنَّا فَعِلِينَ )
وَأَيُّ فَائِدَةٍ لَّكُمْ فِي حَيَاتِ الْمَسِيحِ اورمسیح علیہ السلام کی زندگی میں تم کو بجز اس کے کیا

أَيُّهَا النُّولَى مِنْ غَيْرِ أَنَّكُمْ تَنْصُرُونَ بِهِ فائدہ ہے کہ پادریوں کو مدد دیتے ہو اور زمانہ کی طرف
النَّصَارَى أَفَلَا تَنْظُرُونَ إِلَى الزَّمَانِ وَقَدْ نہیں نظر کرتے ہو اور نہیں دیکھتے ہو کہ کس قدر مسلمان
نَزَلَتْ عَلَيْكُمْ بَلِيَّةٌ عُظمى وَتَنَصَّرَ فَوْجٌ مِنْ نصرانی ہو گئے اور کس قدر خدا کے بندے ہلاک
قَوْمِكُمْ وَاحِبَّاءِ كُمْ وَهَلَكَتِ الْبِلادُ ہو گئے ۔ خدا کے بندوں پر بڑی بلا اتری۔ اگر خدا کا
وَالْعِبَادُ وَاهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمَنِ لِمَا نَزَلَ فَقَضَی یہی ارادہ ہوتا کہ کسی کو آسمان سے اتارتا جیسا کہ تمہارا
مَا قَطَى وَلَوْ أَرَادَ اللهُ أَنْ يُنَزِلَ أَحَدًا مِن گمان ہے تو بہتر یہ تھا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
السَّمَاءِ كَمَا زَعَمْتُمْ لَكَانَ خَيْرًا لَكُمْ أَنْ آسمان سے اتارتا ۔ خدا نے جو فرمایا تم نے اب تک
يُنَزِّلَ نَبِيَّكُمُ الْمُصْطَفى أَمَا قَرَءُ تُمْ قَوْلَهُ نہیں پڑھا کہ اگر ہم بیٹا بناتے تو اپنے پاس سے بیٹا
تَعَالَى لَوْ أَرَدْنَا أَن نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّا تَخَذْنَاهُ مِنْ بناتے ۔ یعنی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ۔ اس آیت
لَّدُنَا يَعْنِي مُحَمَّدًا فَانْظُرُوا نَظَرًا۔
( خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۲۶ ، ۱۲۷)
میں تدبر کو۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
لَوْ كَانَ فِيهِمَا الهَهُ إِلَّا اللهُ لَفَسَدَنَا فَسُبْحْنَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا
يَصِفُونَ
اس ( یعنی خدا تعالیٰ ۔ ناقل ) کے وحدہ لاشریک ہونے پر ایک عقلی دلیل بیان فرمائی اور کہا تو گان
فِيهِمَا الهَهُ إِلَّا اللهُ لَفَسَدَنَا ( الانبياء : ٢٣) - وَمَا كَانَ مَعَهُ مِنْ إله الخ (المؤمن : ۹۲) یعنی اگر زمین
آسمان میں بجز اس ایک ذات جامع صفات کاملہ کے کوئی اور بھی خدا ہوتا تو وہ دونوں بگڑ جاتے کیونکہ ضرور تھا
کہ کبھی
وہ جماعت خدائیوں کی ایک دوسرے کے برخلاف کام کرتے۔ پس اسی پھوٹ اور اختلاف سے عالم عالم
میں فساد راہ پاتا اور نیز اگر الگ الگ خالق ہوتے تو ہر واحد ان میں سے اپنی ہی مخلوق کی بھلائی چاہتا اور ان
کے آرام کے لئے دوسروں کا برباد کر نا روا رکھتا۔ پس یہ بھی موجب فساد عالم ٹھہرتا۔
( براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۱۹،۵۱۸ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
ہم لوگ جو خدا تعالیٰ کو رب العرش کہتے ہیں تو اس سے یہ مطلب نہیں کہ وہ جسمانی اور جسم ہے اور عرش کا

محتاج ہے بلکہ عرش سے مراد وہ مقدس بلندی کی جگہ ہے جو اس جہان اور آنے والے جہان سے برابر نسبت
رکھتی ہے اور خدا تعالیٰ کو عرش پر کہنا درحقیقت ان معنوں سے مترادف ہے کہ وہ مالک الکونین ہے اور جیسا کہ
ایک شخص اونچی جگہ بیٹھ کر یا کسی نہایت اونچے محل پر چڑھ کریمین و یسار نظر رکھتا ہے۔ ایسا ہی استعارہ کے طور
پر خدا تعالیٰ بلند سے بلند تخت پر تسلیم کیا گیا ہے جس کی نظر سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں نہ اس عالم کی اور نہ اس
دوسرے عالم کی ۔ ہاں اس مقام کو عام سمجھوں کے لئے اوپر کی طرف بیان کیا جاتا ہے کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ
حقیقت میں سب سے اوپر ہے اور ہر یک چیز اس کے پیروں پر گری ہوئی ہے تو اوپر کی طرف سے اس کی
ذات کو مناسبت ہے مگر اوپر کی طرف وہی ہے جس کے نیچے دونوں عالم واقع ہیں اور وہ ایک انتہائی نقطہ کی
طرح ہے جس کے نیچے سے دو عظیم الشان عالم کی دو شاخیں نکلتی ہیں اور ہر یک شاخ ہزار ہا عالم پر مشتمل ہے
جن کا علم بجز اس ذات کے کسی کو نہیں جو اس نقطہ انتہائی پر مستوی ہے جس کا نام عرش ہے اس لئے ظاہری طور
پر بھی وہ اعلیٰ سے اعلیٰ بلندی جو اوپر کی سمت میں اس انتہائی نقطہ میں متصور ہو۔ جو دونوں عالم کے اوپر ہے
وہی عرش کے نام سے عند الشرع موسوم ہے اور یہ بلندی باعتبار جامعیت ذاتی باری کی ہے تا اس بات کی
طرف اشارہ ہو کہ وہ مبدء ہے ہر یک فیض کا اور مرجع ہے ہر ایک چیز کا اور مسجود ہے ہر یک مخلوق کا اور سب
سے اونچا ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور کمالات میں ورنہ قرآن فرماتا ہے کہ وہ ہر یک جگہ ہے جیسا کہ
فرما یا أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ (البقرة: ۱۱۶) جدھر منہ پھیر وادھر ہی خدا کا منہ ہے اور فرماتا ہے هُوَ مَعَكُم
رررو
أَيْنَ مَا كُنْتُمُ (الحدید : ۵ ) یعنی جہاں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور فرماتا ہے نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ
حَبْلِ الْوَرِيدِ ( ق : ۱۷) یعنی ہم انسان سے اس کی رگ جان سے بھی زیادہ نزدیک ہیں یہ تینوں تعلیموں کا
نمونہ ہے۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۰)
لَا يُسْلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْتَلُونَ ۔
خدا اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا کہ کیوں ایسا کیا لیکن بندے پوچھے جائیں گے۔
(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۰ حاشیه )
وہ اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا کہ ایسا کیوں کیا اور لوگ پوچھے جاتے ہیں ۔
(براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۰۵ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)

اس کے کاموں کی اس سے کوئی باز پرس نہیں کر سکتا کہ ایسا کیوں کیا اور ایسا کیوں نہیں کیا اور وہ اپنے
بندوں کے افعال اقوال کی باز پرس کرتا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۴)
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدَ اسْبُحْنَهُ بَلْ عِبَادُ مُكْرَمُونَ ۔
وَقَالَ فِي مَقَامٍ وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمنُ اور ایک مقام میں فرماتا ہے کہ عیسائی کہتے ہیں کہ عیسی
وَلَدَ اسْبُحْنَهُ بَلْ عِبَادُ مُكْرَمُونَ - خدا کا بیٹا ہے ۔ خدا بیٹوں سے پاک ہے بلکہ یہ عزت دار
( نور الحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۰۰) بندے ہیں ۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
اور عیسائی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا بیٹا پکڑا۔ پاک ہے وہ بیٹوں سے بلکہ یہ بندے عزت دار ہیں۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۷۸)
عِبَادُ مُكْرَمُونَ ۔۔۔۔۔ وہ عزت پانے والے بندے ہیں ۔ (ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۴)
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَى وَهُمْ
مِّنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ ۔
وَهُمْ مِّنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ ۔۔۔۔۔۔۔ وہ خدائے تعالیٰ سے ڈرتے رہتے ہیں ۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۲ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
وَ مَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلهُ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذلِكَ نَجْزِى
الظَّلِمِينَ
اور اگر کوئی کہے کہ میں بھی بمقابلہ خدائے تعالیٰ ایک خدا ہوں تو ایسے شخص کو ہم واصل جہنم کریں اور
ظالموں کو ہم یہی سزاد یا کرتے ہیں ۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۲۳ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
جو شخص یہ بات کہے کہ میں خدا ہوں بجز اس سچے خدا کے تو ہم اس کو جہنم کی سزا دیں گے۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۱۷۸)

وَ مَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلهُ مِنْ دُونِهِ اور جو ان میں سے یہ کہے کہ بدوں خدا کے میں بھی خدا
فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِی ہوں سو ایسے شخص کی سزا جہنم ہوگی اور اسی طرح ہم ظالموں کو
الظَّلِمِينَ وَاشْتَرَطَ قَوْلَ الظَّالِمِينَ سزا دیا کرتے ہیں اور قرآن نے جو ظالمین کے لفظ کے ساتھ
بلفظ مِنْ دُونِهِ لِيُخْرِجَ بِهِ قَوْمًا أَصْبَى من دونه کی شرط لگا دی ہے اور کہا ہے کہ جو شخص یہ کہے کہ
الْحِبُّ قُلُوبَهُمْ وَهَيَّجَ كُرُوبَهُمْ حَتَّی میں خدا کے سوا خدا ہوں سو یہ شرط من دونہ کی یعنی سوا کی
غَلَبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَحْوِيَّةُ وَالسُّكُرُ اس واسطے لگائی ہے تا ان لوگوں کو ظالم ہونے سے مستنی رکھے
وَجُنُونُ الْعَاشِقِينَ، فَخَرَجَتْ مِنْ جن کے دلوں کو ان کے دوست حقیقی نے اپنی طرف کھینچ لیا
أَفْوَاهِهِمْ كَلِمَاتٌ فِي مَقَامِ الْفَنَاءِ اور ان کے دلوں میں بے قراریاں پیدا کر دیں یہاں تک کہ
النَّطْرِي وَالْجَذَبَاتِ السَّمَاوِي، وَ وَرَدَ ان کے دلوں پر محویت اور سکر اور عاشقوں ساجنون آ گیا
عَلَيْهِمْ وَارِدُ فَكَانُوا مِنَ الْوَالِهِينَ سوفنا نظری کی حالت اور جذب سماوی کے وقت میں ان کے
فَقَالَ بَعْضُهُمْ مَا فِي جُبَّنِي إِلَّا الله منہ سے کچھ ایسی باتیں نکل گئیں اور بعض واردات ان پر
وَقَالَ بَعْضُهُمْ إِنَّ يَدِيَ هَذِهِ يَدُ اللهِ، ایسے وارد ہوئے کہ وہ عشق کی مستی سے بے ہوشوں کی طرح
وَقَالَ بَعْضُهُمْ أَنَا وَجْهُ اللهِ الَّذِی ہو گئے سو بعض نے اس مستی کی حالت میں کہا کہ میرے جبہ
وَجَّهْتُمْ إِلَيْهِ وَأَنَا جَنبُ اللهِ الَّذِی میں خدا ہی ہے اور کوئی نہیں اور بعض نے کہا کہ میرا یہ ہاتھ خدا کا
فَرَّطْتُمْ فِيهِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ أَنَا أَقُولُ ہاتھ ہے اور بعض نے کہا کہ میں ہی وجہ اللہ ہوں جس کی طرف
وَأَنَا أَسْمَعُ، فَهَلْ فِي الدَّارِ غَيْرِ، وَقَالَ تم نے منہ کیا اور میں ہی جنب اللہ ہوں جس کے حق میں تم
بَعْضُهُمْ أَنَا الْحَقِّ فَهُؤُلَاءِ كُلُّهُمْ نے تقصیر کی اور بعض نے کہا کہ میں ہی کہتا ہوں اور میں ہی
روشو
مُعَقِّوُوْنَ، فَإِنَّهُمْ نَطَقُوا مِنْ غَلَبَةِ سنتا ہوں اور میرے سوا اور گھر میں کون ہے اور بعض نے کہا
كَمَالِ الْمَحْوِيَّةِ وَالْإِنْكِسَارِ، لَا مِن کہ میں ہی حق ہوں سو یہ تمام لوگ مرفوع القلم ہیں کیونکہ وہ
الرُّعُونَةِ وَالْإِسْتِكْبَارِ، وَحَقَّتْ بِهِمْ کمال محویت سے بولے ہیں نہ رعونت اور تکبر سے اور
سُكُرُ صَهْبَاءِ الْعِشْقِ وَجَنَبَاتُ الْحِب شراب عشق کے نشہ اور دوست برگزیدہ برگزیدہ کے جذبات نے ان
الْمُخْتَارِ، فَخَرَجَتْ هَذِهِ الْأَصْوَاتُ مِنْ کو گھیر لیا سو یہ آوازیں فنا کی کھڑکی سے نکلیں نہ تکبر کے بالا
خُوخَةِ الْفَنَاءِ لَا مِنْ غُرْفَةِ الْخُيَلَاء وَمَا خانہ سے اور دون اللہ کی طرف انہوں نے قدم نہیں اٹھایا

نَقَلُوا الْأَقْدَامَ إِلى دُوْنِ اللهِ بَلْ فَنَوْا فِي بلکہ حضرت کبریا میں فنا ہو گئے سو کچھ شک نہیں کہ ان پر ان
حَضْرَةِ الْكِبْرَيَاءِ ، فَلَا شَكَ أَنَّهُمْ غَيْرُ کلمات سے کوئی ملامت نہیں ۔ ا ملامت نہیں۔ اور ان کے ان کلمات کی
مَلُومِينَ۔ وَلَا يَجُوزُ اتَّبَاعُ كَلِمَاتُهُمْ پیروی جائز نہیں اور نہ یہ روا ہے کہ ان کی مشابہت کی
وَحِرْصُ مُضَاهَا تِهِمْ ، بُل هِيَ كَلِم يَجِبُ خواہش کی جائے بلکہ یہ ایسے کلمے ہیں کہ پیٹنے کے لائق ہیں
أَنْ تُطْوَى لَا أَنْ تُرْوَى، وَلَا يُؤَاخِذُ اللهُ إِلَّا نہ اظہار کے لائق اور خدا تعالیٰ انہیں سے مواخذہ کرتا ہے
الَّذِينَ كَانُوا مِنَ الْمُتَعَمِدِينَ الْمُجْتَرِثِينَ۔ جو عمداً چالاکی سے ایسے کلے منہ پر لاویں۔
(نور الحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۰۱،۱۰۰)
( ترجمہ اصل کتاب سے )
اوَ لَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا وَجَعَلْنَا
مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ )
دیا۔
آسمان اور زمین دونوں بند تھے سو ہم نے ان دونوں کو کھول دیا۔
براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۱۱ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
زمین و آسمان بند تھے اور حقائق و معارف پوشیدہ ہو گئے تھے سو ہم نے ان کو اس شخص کے بھیجنے سے کھول
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۷۴)
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے اور حال کی تحقیقا تیں بھی اس کی مصدق ہیں کہ عالم کبیر بھی اپنے کمال
خلقت کے وقت تک ایک گٹھڑی کی طرح تھا جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے او لَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ
السَّمَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَي - الجزو نمبر ے ا یعنی فرماتا ہے
کہ کیا کافروں نے آسمان اور زمین کو نہیں دیکھا کہ گٹھڑی کی طرح آپس میں بندھے ہوئے تھے اور ہم نے
ان کو کھول دیا۔ سو کافروں نے تو آسمان اور زمین بنتا نہیں دیکھا اور نہ ان کی گٹھڑی دیکھی ۔ لیکن اس جگہ
روحانی آسمانی اور روحانی زمین کی طرف اشارہ ہے جس کی گٹھڑی کفار عرب کے رو برو کھل گئی اور
ہے۔
فیضانِ سماوی زمین پر جاری ہو گئے۔ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۹۰ تا ۱۹۲ حاشیه در حاشیه )
آسمان اور زمین ایک گٹھڑی کی طرح بندھے ہوئے تھے ہم نے ان دونوں کو کھول دیا یعنی زمین نے
اپنی پوری قوت ظاہر کی اور آسمان نے بھی ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱۰)

اعْلَمُوا أَيُّهَا الْأَعِزَّةُ أَنَّ السَّمَاء وَالْأَرْضَ عزیز و ! جان لو کہ آسمان اور زمین دونوں بند تھے اللہ
كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقَهُمَا اللهُ فَكُشِطَتِ تعالیٰ نے انہیں کھول دیا۔ سو اس کے حکم سے آسمان سے
السَّمَاءُ بِأَمْرِهِ وَ صُدِعَتْ وَ نُزِّلَتُ نَوَادِرُ وَ پردہ ہٹایا گیا اور نو دار و عجائبات کو ظاہر کر دیا گیا تا اللہ
خُرَّجَتْ لِيَبْتَلِيَ اللهُ عِبَادَةَ إِلى أَي جِهَةٍ تعالیٰ اپنے بندوں کا امتحان لے کہ وہ کس طرف مائل
يَمِيلُونَ وَ تَقَدَّمَتُ نَوَادِرُ الْأَرْضِ عَلی ہوتے ہیں اور زمین کے عجائبات آسمان کے عجائبات سے
نَوَادِرِ السَّمَاءِ فَاغْتَرَ النَّاسُ بِصَنَائِعِهَا وَ پہلے لوگوں کے سامنے نمودار ہو گئے اس لئے لوگ اس
عَجَائِبِ عُلُومِهَا وَ غَرَائِبِ فُنُونِهَا وَكَادُوا کے صنائع اور عجیب علوم و فنون پر فریفتہ ہو گئے اور قریب
يَهْلَكُونَ فَنَظَرَ الرَّبُّ الْكَرِيمُ إِلَى تھا کہ وہ ہلاک ہو جائیں تب رب کریم نے زمین کی
الْأَرْضِ وَ رَاهَا مَمْلُووَةً مِنَ الْمُهْلِكَاتِ وَ طرف دیکھا کہ وہ مہلکات اور مفسدات سے بھر گئی ہے
مُتَّرِعَةً مِنَ الْمُفْسِدَاتِ وَ رَأَى الْخَلْق اور یہ کہ مخلوق اس کے عجائبات پر فریفتہ ہوگئی ہے اور
مَفْتُونَا بِنَوَادِرِهَا وَ رَأَى الْمُتَنَصِرِينَ عیسائیوں کو دیکھا کہ وہ گمراہ ہو چکے ہیں اور دوسروں کو گمراہ
أَنَّهُمْ ضَلُّوا وَيُضِلُّونَ وَرَأَى فَلَا سِفَتَهُمُ کر رہے ہیں اور ان کے فلاسفروں کو دیکھا کہ انہوں نے
اخْتَلَبُوا النَّاسَ بِعُلُومِهِمْ وَ نَوَادِرِ اپنے علوم اور نا در فنون کے ذریعہ لوگوں کے دل گرویدہ بنا
فُنُونِهِمْ فَوَقَعَتْ تِلْكَ الْعُلُومُ فِي قُلُوبِ لئے ہیں ۔ سو یہ علوم نو جوانوں کے دلوں میں اس طور پر
الْأَحْدَاثِ بموقع عَظِيمٍ كَأَنَّهُمْ گھر کر گئے کہ گویا ان پر جادو کر دیا گیا ہے ۔ پس وہ
سُحِرُ وا فَجُنِبُوا إِلَى الشَّهَوَاتِ وَاسْتِيْفَاء خواہشات اور لذات کے اسیر ہو کر چوپائیوں اور حشرات
اللَّذَّاتِ وَالْتَحَقُوا بِالْبَهَائِمِ وَالْحَشَرَاتِ وَ الارض کے ساتھ جا شامل ہوئے ۔انہوں نے اپنے رب،
عَصَوْا رَبَّهُمْ وَ أَبَوَيْهِمْ وَأَكَابِرَهُمْ وَ والدین اور بزرگوں کی نافرمانی کی اور آزادی ان کے
أُشْرِبُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْحُرِّيَّةَ وَ غَلَبَتْ دلوں میں رچ گئی اور ان پر بے حیائی اور فسق و فجور غالب
عَلَيْهِمُ الْخَلَاعَةُ وَالْمُجُونُ فَأَرَادَ اللهُ أَنْ آگیا تب اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ وہ اپنی کتاب کی عزت
يَحْفَظَ عِزَّةَ كِتَابِهِ وَ دِينَ طُلابِهِ مِنْ فِتَن اور اپنے عشاق کے دین کو ان نوادرات کے فتنہ سے محفوظ
تِلْكَ التَّوَادِرِ كَمَا وَعَدَ فِي قَوْلِهِ إِنَّا نَحْنُ کرے جیسا کہ اس نے اپنے کلام میں وعدہ فرمایا تھا انا
نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ فَأَنْجَزَ نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ سو اس نے اپنا
ل الحجر : ١٠

وَعْدَهُ وَ أَيَّدَ عَبْدَهُ فَضْلًا مِنْهُ وَ رَحْمَةً و وعدہ پورا کیا اور اپنے خاص فضلا اور رحمت سے اپنے بندہ
أَوْحَى إِلَى أَنْ أَقُومَ بِالْإِنْذَارِ وَ انْزَلَ مَعِيَ کی مدد فرمائی اور مجھ پر وحی نازل کی کہ میں انذار کا فریضہ
نَوَادِرَ النِّكَاتِ وَ الْعُلُومِ وَ الثَّائِيدَاتِ ادا کروں ۔ اس نے میرے ساتھ نادر نکات اور علم اور
مِنَ السَّمَاءِ لِيَكْسِرَ بِهَا نَوَادِرَ الْمُتَنَصِرِينَ تائیدات آسمانی اتاریں تا اُن کے ذریعہ نصاری کے
وَ صَلِيبَهُمْ وَ يَحْتَقِرَأَدَبَهُمْ وَأَدِيبَهُمْ نوادر اور ان کی صلیب کو توڑ دے اور ان کے ادب اور
وَيُدْحِضَ مُجَعَهُمْ وَ يُفْحِمَ بَعِيدَهُمْ وَ ادیبوں کو ذلیل کر دے اور ان کے دلائل کو غلط ثابت
قَرِيبَهُمْ فَمَظْهَرُ نَوَادِرِ الْأَرْضِ وَ فِتَنِهَا کرے اور ان کے دور و نزدیک کا منہ بند کر دے پس
هُوَ الَّذِي سُمِّيَ بِالدَّجَّالِ الْمَعْهُودِ وَمَظْهَرُ زمینی نو اور عجائبات اور اس کے فتنوں کا مظہر وہ ہے جس کا
نَوَادِرِ السَّمَاءِ وَ أَنْوَارِهَا هُوَ الَّذِي سُتی نام دجال معہود ہے اور آسمان کے نو اور وانوار کا مظہر وہ ہے
بِالْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ خَصْمَانِ تَقَابَلَا فِي جس کا نام مسیح موعود ہے اور یہ دونوں فریق ایک ہی وقت
زَمَنِ وَاحِدٍ فَلْيَسْتَمِعِ الْمُسْتَمِعُونَ میں ایک دوسرے کے مقابل پر آگئے ۔ پس سننے والے
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۷۹ تا (۴۸) اس بات کو خوب اچھی طرح سن لیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
إِنَّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا زمین و آسمان دونوں بند تھے اس زمانہ میں دونوں
فَفُتِقَتَا فِي هَذَا الزَّمَانِ لِيُبْتَلِيَ الصَّالِحُونَ کھل گئے تا کہ نیکوں اور بدوں کا امتحان ہو جائے اور ہر
وَالطَّالِحُونَ وَكُلٌّ بِمَا عَمِلَ يُجْزى - فَأَخْرَجَ ایک گروہ اپنے اعمال کی جزا سزا پاوے پس خدا تعالیٰ
اللهُ مِنَ الْأَرْضِ مَا كَانَ مِنَ الْأَرْضِ نے کچھ چیزیں زمین کی زمین سے نکالیں اور جو کچھ
وَانْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَا كَانَ مِنَ السَّمَوَاتِ آسمان سے اتارنا تھا اتارا۔ ایک گروہ نے زمینی فریبوں
الْعُلى فَفَرِيقٌ عُلِّمُوا مَكَائِدَ الْأَرْضِ سے تعلیم پائی اور دوسرے گروہ روہ لو وہ چیزیں دیں جو انبیاء
وَفَرِيقٌ أَعْطُوا مَا أُعْطِيَ الرُّسُلُ مِنَ الْهُدَی کو دی تھیں اس جنگ میں آسمان والوں کو فتح حاصل
وَقُدِرَ الْفَتْحُ لِلسَّمَاوِيِّينَ فِي هَذَا الْوَغْى ہوئی تم چاہو ایمان لاؤ یا نہ لاؤ خدا تعالیٰ اپنے بندہ کو
وَإِنْ تُؤْمِنُوا أَوْ لَا تُؤْمِنُوا لَنْ يَتْرُكَ اللهُ جسے اصلاح خلق کے لئے بھیجا ہے ہرگز نہ چھوڑے گا اور
الْعَبْدَ الَّذِي أَرْسَلَهُ لِلْوَرى وَلَا تُضَاعُ خدا تعالیٰ ایسا نہیں ہے کہ اندھے کے انکار سے آفتاب کو
الشَّمْسُ لِإِنْكَارِ الْأَعْمَى فَرِيقَانِ يَخْتَصِمَانِ ضائع کرے۔ دو فریق ہیں جو آپس میں جھگڑتے ہیں
کو وہ

فِي الرُّشْدِ وَالْهَوَى وَفُتِحَتْ لِفَرِيقِ أَبْوَابُ ایک گروہ کے لئے دروازے زمین کے کھولے گئے
الْأَرْضِ إِلى تَحْتِ الثَّرَى وَلِلثَّانِي أَبْوَابُ اور دوسرے گروہ کے لئے آسمانی دروازے کھولے
السَّمَاء إلى سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى أَمَّا الَّذِينَ گئے لیکن جس گروہ کے لئے زمینی دروازے کھولے
فُتِحَتْ عَلَيْهِمْ أَبْوَابُ الْأَرْضِ فَهُمْ گئے وہ شیطان کی پیروی کرتے ہیں اور وہ گروہ جس
يَتَّبِعُونَ شَيْطَانَهُمُ الَّذِي اغْوًى - وَالَّذِينَ کے لئے آسمان کے دروازے کھولے گئے وہ انبیاء
فُتِحَتْ عَلَيْهِمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ فَهُمْ وَرَثَاءُ کے وارث ہیں اور ہر ایک طرح سے پاک وصاف
النَّبِيِّينَ وَقَوْمُ مُطَهَّرُونَ مِنْ كُلِّ شَيخ وَهَوَی ہیں ۔ قوم کو پروردگار کی قوم کو پروردگار کی طرف بلاتے ہیں اور ان کو
يَدْعُونَ قَوْمَهُمْ إِلى رَبِّهِمْ وَيَمْنَعُونَهُمْ مِمَّا برائیوں سے بچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا کے ساتھ
يُشْرَكُ بِهِ فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَوَاتِ الْعُلی کسی چیز کوزمین و آسمان میں شریک نہ کرنا چاہئے۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۲۷ تا ۱۲۹)
( ترجمہ اصل کتاب سے )
زمین اور آسمان دونوں ایک گٹھڑی کی طرح بندھے ہوئے تھے جن کے جو ہر مخفی تھے ہم نے مسیح کے
زمانہ میں وہ دونوں گٹھڑیاں کھول دیں اور دونوں کے جو ہر ظاہر کر دیئے۔
( گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۷)
کیا یہ سچ نہیں کہ اس زمانہ میں زمین کی گٹھڑی ایسی کھلی ہے کہ ہزار ہا نئی حقیقتیں اور خواص اور کلیں ظاہر
ہوتی جاتی ہیں پھر آسمانی گٹھڑی کیوں بند رہے ۔ آسمانی گٹھڑی کی نسبت گذشتہ نبیوں نے بھی پیشگوئی کی تھی
کہ بچے اور عورتیں بھی خدا کا الہام پائیں گی اور وہ مسیح موعود کا زمانہ ہوگا۔
گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۷ ۱ حاشیہ )
وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيَّ یعنی ہر ایک چیز پانی سے ہی زندہ ہے۔
نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۱۵)
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ )
آج کل کے علم ہیئت کے محققین جو یورپ کے فلاسفر ہیں جس طرز سے آسمانوں کے وجود کی نسبت خیال
رکھتے ہیں در حقیقت وہ خیال قرآن کریم کے مخالف نہیں کیونکہ قرآن کریم نے اگر چہ آسمانوں کو نرا پول تو نہیں
ٹھہرایا لیکن اس سماوی مادہ کو جو پول کے اندر بھرا ہوا ہے صلب اور کثیف اور متعسر الخرق مادہ بھی قرار نہیں دیا

بلکہ ہوا یا پانی کی طرح نرم اور کثیف مادہ قرار دیا جس میں ستارے تیرتے ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے جو
اللہ جل شانہ فرماتا ہے كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ ہاں یونانیوں نے آسمانوں کو اجسام کثیفہ تسلیم کیا ہوا ہے اور
پیاز کے چھلکوں کی طرح تہ بتہ ان کو مانا ہے اور آخری تہ کا آسمان جو تمام تہوں پر محیط ہو رہا ہے جمیع مخلوقات کا
انتہا قرار دیا ہے جس کو وہ فلک الافلاک اور محد دبھی کہتے ہیں جو ان کے زعم میں معہ تین اور آسمانوں کے جن کا
نام مدیر اور جوز ہر اور مائل ہے مشرق سے مغرب کی طرف گردش کرتا ہے اور باقی آسمان مغرب سے مشرق
کی طرف گھومتے ہیں اور ان کے گمان میں فلک محدد معمورہ عالم کا منتہا ہے جس کے پیچھے خلا ملا نہیں ۔ گویا
خدا تعالیٰ نے اپنے ممالک مقبوضہ کی ایک دیوار کھینچی ہوئی ہے جس کا ماورا کچھ بھی نہیں نہ خلا نہ ملا۔
یونانیوں کی اس رائے پر جس قدر اعتراض وارد ہوتے ہیں وہ پوشیدہ نہیں نہ صرف قیاسی طور پر بلکہ تجربہ
بھی ان کا مکذب ہے جس حالت میں آج کل کے آلات دور بین نہایت دور کے ستاروں کا ر کے ستاروں کا بھی پتہ لگاتے
جاتے ہیں اور چاند اور سورج کو ایسا دکھا دیتے ہیں کہ گویا وہ پانچ چار کوس پر ہیں تو پھر تعجب کا مقام ہے کہ
باوجود یکہ آسمان یونانیوں کے زعم میں ایک کثیف جو ہر ہے اور ایسا کثیف جو قابل خرق والتیام نہیں اور اس
قدر بڑا کہ گویا چاند اور سورج کو اس کی ضخامت کے ساتھ کچھ بھی نسبت نہیں۔ پھر بھی وہ ان دور بین آلات
سے نظر نہیں آسکا۔ اگر دور کے آسمان نظر نہیں آتے تھے تو سماء الدنیا جو سب سے قریب ہے ضرور نظر آ جانا
چاہئے تھا پس کچھ شک نہیں کہ جو یونانیوں نے عالم بالا کی تصویر دکھائی ہے وہ صحیح نہیں اور اس قدر اس پر
اعتراض پیدا ہوتے ہیں کہ جن سے مخلصی حاصل کرنا ممکن ہی نہیں لیکن قرآن کریم نے جو سموات کی حقیقت
بیان کی ہے وہ نہایت صحیح اور درست ہے جس کے ماننے کے بغیر انسان کو کچھ بن نہیں پڑتا اور اس کی مخالفت
میں جو کچھ بیان کیا جائے وہ سراسر نا واقعی یا تعصب پر مبنی ہوگا۔ قرآن کریم نہ آسمانوں کو یونانی حکماء کی طرح
طبقات کثیفہ ٹھہراتا ہے اور نہ بعض نادانوں کے خیال کے موافق نرا پول جس میں کچھ بھی نہیں۔ چنانچہ شق اول
کی معقولی طور پر غلطی ظاہر ہے جس کی نسبت ہم ابھی بیان کر چکے ہیں۔ اور شق دوم یعنی یہ کہ آسمان کچھ بھی
وجود مادی نہیں رکھتا نرا پول ہے استقرا کی رو سے سراسر غلط ثابت ہوتا ہے کیونکہ اگر ہم اس فضا کی نسبت جو
چمکتے ہوئے ستاروں تک ہمیں نظر آتا ہے بذریعہ اپنے تجارب استقرائیہ کے تحقیقات کرنا چاہیں تو صاف
ثابت ہوتا ہے کہ سنت اللہ یا قانون قدرت یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے کسی فضا کو محض خالی نہیں رکھا چنانچہ جو
شخص غبارہ میں بیٹھ کر ہوا کے طبقات کو چیرتا
چلا جاتا ہے وہ شہادت دے سکتا ہے کہ جس قدر وہ او پر کو چڑھا

آج 10 میں سے 10 باقی