سورة الزّلزَلة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بچائے گئے۔
سورة الانبياء
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۷۶ حاشیہ )
یہ سچی بات ہے کہ خدائے تعالیٰ غیر معمولی طور پر کوئی کام نہیں کرتا ۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ خلق اسباب
کرتا ہے خواہ ہم کو ان اسباب پر اطلاع ہو یا نہ ہو۔ الغرض اسباب ضرور ہوتے ہیں اس لئے ”شق القمر
يا نَارُ كُونِي بَردا وسلما“ کے معجزات بھی خارج از اسباب نہیں بلکہ وہ بھی بعض مخفی در مخفی اسباب کے نتائج
ہیں اور ۔ اور سچے اور حقیقی سائنس پر مبنی ہیں۔ کوتاہ اندیش اور تاریک فلسفہ کے دلدادہ اسے نہیں سمجھ سکتے ۔ مجھے تو
یہ حیرت آتی ہے کہ جس حال میں یہ ایک امر مسلم ہے کہ عدم علم سے عدم شے لازم نہیں آتا تو نادان فلاسفر
کیوں ان اسباب کی بے علمی پر جوان معجزات کا موجب ہیں اصل معجزات کی نفی کی جرات کرتا ہے۔ ہاں ہمارا
یہ مذہب ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر چاہے تو اپنے کسی بندے کو ان اسباب مخفیہ پر مطلع کر دے لیکن یہ کوئی لازم بات
نہیں ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۳۷ )
سید عبد القادر جیلانی بھی ایک مقام پر لکھتے ہیں کہ جب مومن مومن بننا چاہتا ہے تو ضرور ہے کہ اس پر دکھ
اور ابتلاء آویں اور وہ یہاں تک آتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو قریب موت سمجھتا ہے اور پھر جب اس حالت تک
پہنچ جاتا ہے تو رحمت الہیہ کا جوش ہوتا ہے تو قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلما کا حکم ہوتا ہے اصل اور آخری بات
یہی ہے مگر نہ شنیدہ کہ خدا داری چه غم داری۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه (۲)
میرا عقیدہ تو یہ ہے کہ جو کچھ ہے دعا ہی ہے۔ اس پیرانہ سالی میں گوناگوں تجارب سے یہی حاصل ہوا ہے
کہ سوائے خدا کے کو اکے کوئی شے نہیں نہ سفید کو سیاہ کر سکتے ہیں نہ پرانے کو نیا۔ پس لازم ہے کہ تو کل کو ہاتھ سے نہ
دے۔ اگر چہ انسان کو بشریت کے تقاضا سے اضطراب ہوتا ہے مگر وہ خاصہ بشریت ہے اور سب انبیاء بھی
اس میں شریک ہیں جیسے کہ جنگ بدر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اضطراب ہوا تھا مگر عام لوگوں میں اور
انبیاؤں میں یہ فرق ہے کہ عام لوگوں کی طرح انبیاؤں کے اضطراب میں یاس کبھی نہیں ہوتی ان کو اس امر پر
پورا یقین ہوتا ہے کہ خدا ضائع کبھی نہ کرے گا۔ میرا یہ حال ہے کہ اگر مجھے جلتی آگ میں بھی ڈالا جاوے تو بھی
یہی خیال ہوتا ہے کہ ضائع نہ ہوں گا اضطراب تو ہو گا کہ آگ ہے اس سے انسان جل جاتا ہے مگر امید ہوتی
ہے کہ ابھی آواز آوے گی پنارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ لیکن دوسرے لوگوں کے اضطراب میں
یاس ہوتا ہے خدا پر ان کو توقع نہیں ہوتی اور یہ کفر ہے بشریت سے جو خوف خدا اور اضطراب پیش کرتی ہے
ایمان اسے دفع اور ذب کرتا ہے
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۱ )

اوامر کی دو قسمیں ہوتی ہیں ایک امر شرعی ہوتا ہے جس کے بخلاف انسان کر سکتا ہے دوسرے اوامر کونی
ہوتے ہیں جس کا خلاف ہو ہی نہیں سکتا جیسا کہ فرما یا قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ اس میں کوئی
خلاف نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ آگ اس حکم کے خلاف ہرگز نہ کر سکتی تھی ۔ انسان کو جو حکم اللہ تعالیٰ نے شریعت کے
رنگ میں دیئے ہیں جیسے آقِیمُوا الصَّلوةَ نماز کو قائم رکھو یا فرمایا وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة ان پر جب وہ
ایک عرصہ تک قائم رہتا ہے تو یہ احکام بھی شرعی رنگ سے نکل کر کوئی رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور پھر وہ ان
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵)
احکام کی خلاف ورزی کر ہی نہیں سکتا۔
( عرض کیا گیا کہ آریہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے آگ میں ڈالے جانے پر اعتراض کرتے ہیں تو
فرمایا :۔)
ان لوگوں کے اعتراض کی اصل جڑ معجزات اور خوارق پر نکتہ چینی کرنا ہے۔ ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے
دعویٰ کرتے ہیں اور اسی لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں مبعوث کیا ہے کہ قرآن کریم میں جس قدر معجزات اور خوارق
انبیاء کے مذکور ہوئے ہیں ان کو خود دکھا کر قرآن کی حقانیت کا ثبوت دیں۔ ہم دعوی کرتے ہیں کہ اگر دنیا کی
کوئی قوم قوم ہمیں آگ میں ڈالے یا کسی اور خطرناک عذاب اور مصیبت میں مبتلا کرنا چاہے تو خدا تعالیٰ اپنے
وعدہ کے موافق ضرور ہمیں محفوظ رکھے گا ۔۔۔۔۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے جب میں سیالکوٹ میں تھا ایک مکان میں میں اور چند آدمی بیٹھے ہوئے تھے بجلی پڑی
اور ہمارا سارا مکان دھوئیں سے بھر گیا اور اس دروازہ کی چوکھٹ جس کے متصل ایک شخص بیٹھا ہوا تھا ایسی
چیری گئی جیسے آرے سے چیری جاتی ہے مگر اس کی جان کو کچھ بھی صدمہ نہ پہنچا لیکن اسی دن بجلی تیجا سنگھ کے
شوالہ پر بھی پڑی اور ایک لمبار استہ اس کے اندر کو چکر کھا کر جاتا تھا جہاں ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا وہ تمام چکر بجلی
نے بھی کھائے اور جا کر اس پر پڑی اور ایسا جلایا کہ بالکل ایک کوئلے کی شکل اسے کر دیا پھر یہ خدا کا تصرف
نہیں تو کیا ہے کہ ایک شخص کو بچالیا اور ایک کو مار دیا۔ خدا نے ہم سے وعدہ فرمایا ہے اور اس پر ہمارا ایمان ہے
وہ وعدہ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کا ہے ۔
پس اسے کوئی مخالف آزمانے اور آگ جلا کر ہمیں اس میں ڈال دے آگ ہر گز ہم پر کام نہ کرے گی
اور وہ ضرور ہمیں اپنے وعدہ کے موافق بچالے گا لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ہم خود آگ میں کودتے
پھریں ۔ یہ طریق انبیاء کا نہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ( البقرة : ١٩٦ ) پس

ہم خود آگ میں دیدہ دانستہ نہیں پڑتے بلکہ یہ حفاظت کا وعدہ دشمنوں کے مقابلہ پر ہے کہ اگر وہ آگ میں
ہمیں جلانا چاہیں تو ہم ہرگز نہ جلیں گے اس لئے میرا یمان تو یہ ہے کہ ہمیں تکلف اور تاویل کرنے کی
ضرورت نہیں ہے جیسے خدا کے باطنی تصرفات ہیں ویسے ہی ظاہری بھی ۔ ہم مانتے ہیں بلکہ اسی لئے خدا نے
۔
اول ہی سے الہام کر دیا ہوا ہے کہ
وو
آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے“
بجز اس طریق کے کہ خدا خود ہی تجلی کرے اور کوئی دوسرا طریق نہیں ہے جس سے اس کی ذات پر
یقین کامل حاصل ہو۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۴ مورخہ ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۷۳)
چونکہ اس دنیا میں بھی ایک بہشت ہے جو مومن کو دیا جاتا ہے اس کے موافق ایک تبدیلی بھی یہاں ہوتی
ہے۔ اس کو ایک خاص قسم کا رعب دیا جاتا ہے جو الہی تجلیات کے پرتو سے ملتا ہے نفس امارہ کے جذبات سے
اس کو روک دیا جاتا ہے اور نفس مطمئنہ کی سکینت اور اطمینان اس کو ملتا ہے۔ اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں
یہاں تک کہ جیسے ابراہیم علیہ السلام کو کہا گیا قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمًا عَلَى ابْراهِيمَ اسی طرح پر اس کے
لئے کہا جاتا ہے يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلما اس آواز پر اس کے سارے جوشوں کو ٹھنڈا کر دیا جاتا ہے اور وہ
خدا تعالیٰ میں ایک راحت اور اطمینان پالیتا ہے اور ایک تبدیلی اس میں پیدا ہو جاتی ہے۔ جب تک یہ تبدیلی
نہ ہو نماز روزہ کلمہ زکوۃ وغیرہ ارکان محض رسمی اور نمائشی طور پر ہیں ان میں کوئی روح اور قوت نہیں ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۶ )
احکام اور امر دو قسم کے ہوتے ہیں ایک شرعی رنگ میں ہوتے ہیں جیسے نما پڑھو۔ زکوۃ دو ۔ خون نہ
کر دوغیرہ ۔ اس قسم کے اوامر میں ایک پیشگوئی بھی ہوتی ہے کہ گویا بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اس کی
خلاف ورزی کریں گے جیسے یہود کو کہا گیا کہ توریت کو محرف مبدل نہ کرنا یہ بتاتا تھا کہ بعض ان میں سے
کریں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ غرض یہ امر شرعی ہے اور یہ اصطلاح شریعت ہے۔
دوسرا امر کونی ہوتا ہے اور یہ احکام اور امر قضا و قدر کے رنگ میں ہوتے ہیں جیسے قُلْنَا يُنَارُ كُونِی بَردا و
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
سلما اور وہ پورے طور پر وقوع میں آگیا۔
فتنہ و فساد کی آگ تو ہر نبی کے مقابل میں ہوتی ہے اور وہی ہمیشہ کوئی ایسا رنگ اختیار کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ
ایک معجزہ نما طاقت اپنے نبی کی تائید میں اس کے بالمقابل دکھاتا ہے۔ ظاہری آتش کا حضرت ابراہیم پر فرو

کر دینا خدا تعالیٰ کے آگے کوئی مشکل امر نہیں اور ایسے واقعات ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں حضرت ابراہیم کے
متعلق ان واقعات کی اب بہت تحقیقات کی ضرورت نہیں کیونکہ ہزاروں سالوں کی بات ہے ہم خود اس زمانہ
میں ایسے واقعات دیکھ رہے ہیں اور اپنے اوپر تجربہ کر رہے ہیں۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے جبکہ میں سیالکوٹ میں تھا تو ایک دن بارش ہو رہی تھی جس کمرہ کے اندر میں بیٹھا ہوا تھا
اس میں بجلی آئی سارا کمرہ دھوئیں کی طرح بھر گیا اور گندھک کی سی بو آتی تھی لیکن ہمیں کچھ ضرر نہ پہنچا۔ اسی
وقت وہ بجلی ایک مندر میں گری جو کہ تیجا سنگھ کا مندر تھا اور اس میں ہندوؤں کی رسم کے مطابق طواف کے
واسطے پیچ در پیچ ارد گرد دیوار بنی ہوئی تھی اور وہ اندر بیٹھا ہوا تھا۔ بجلی ان تمام چکروں میں سے ہو کر اندر جا کر
اس پر گری اور وہ جل کر کوئلہ کی طرح سیاہ ہو گیا۔ دیکھو وہی بجلی کی آگ تھی جس نے اس کو جلا دیا مگر ہم کو کچھ
ضرر نہیں دے سکی کیونکہ خدا تعالیٰ نے ہماری حفاظت کی ۔ ایسا ہی سیالکوٹ کا ایک اور واقعہ ہے کہ ایک دفعہ
رات کو میں ایک مکان کی دوسری منزل میں سویا ہوا تھا اور اسی کمرہ میں میرے ساتھ پندرہ سولہ اور آدمی بھی
تھے۔ رات کے وقت شہتیر میں ٹک ٹک کی آواز آئی۔ میں نے آدمیوں کو جگا یا کہ شہتیر خوفناک معلوم ہوتا ہے
یہاں سے نکل جانا چاہیے انہوں نے کہا کوئی چوہا ہوگا کچھ خوف کی بات نہیں اور یہ کہہ کر پھر سو گئے۔ تھوڑی
دیر کے بعد پھر ویسی ہی آواز سنی تب میں نے ان کو دوبارہ جگایا مگر پھر بھی انہوں نے کچھ پرواہ نہ کی ۔ پھر
تیسری بار شہتیر سے آواز آئی تب میں نے ان کو سختی سے اُٹھایا اور سب کو مکان سے باہر نکالا اور جب سب نکل
گئے تو خود بھی وہاں سے نکلا ابھی میں دوسرے زینہ پر تھا کہ وہ چھت نیچے گری اور دوسری چھت کو بھی ساتھ
لے کر نیچے جا پڑی اور چار پائیاں ریزہ ریزہ ہو گئیں اور ہم سب بچ گئے ۔ یہ خدا تعالیٰ کی معجزہ نما حفاظت
ہے جب تک کہ ہم وہاں سے نکل نہ آئے شہتیر گرنے سے محفوظ رہا۔
ایسا ہی ایک دفعہ ایک بچھو میرے بسترے کے اندر لحاف کے ساتھ مرا ہوا پایا گیا اور دوسری دفعہ ایک بچھو
لحاف کے اندر چلتا ہوا پکڑا گیا مگر ہر دو بار خدا تعالیٰ نے مجھے ان کے ضرر سے محفوظ رکھا ایک دفعہ میرے
دامن کو آگ لگ گئی تھی مجھے خبر بھی نہ ہوئی ایک اور شخص نے دیکھا اور بتلایا اور اس آگ کو بجھا دیا۔ خدا تعالیٰ
کے پاس کسی کے بچانے کی ایک راہ نہیں بلکہ بہت راہیں ہیں ۔ آگ کی گرمی اور سوزش کے واسطے بھی کئی ایک
اسباب ہیں اور بعض اسباب مخفی در مخفی ہیں جن کی لوگوں کو خبر نہیں اور خدا تعالیٰ نے وہ اسباب اب تک دنیا
پر ظاہر نہیں کئے جن سے اس کی سوزش کی تاثیر جاتی رہے ۔ پس اس میں کون سے تعجب کی بات ہے کہ

حضرت ابراہیم پر آگ ٹھنڈی ہوگئی ۔
سورة الانبياء
الحکم جلد ا ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۷ ء صفحه ۳، ۴)
فَفَهَّمْنْهَا سُلَيْمَنَ ۚ وَكُلًّا أَتَيْنَا حُكْمًا وَ عِلْمًا وَ سَخَّرْنَا مَعَ دَاوُدَ الْجِبَالَ
يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ وَكُنَّا فَعِلِينَ
پس ہم نے وہ نشان سلیمان کو سمجھائے یعنی اس عاجز کو۔
( براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۷۰ حاشیه در حاشیہ نمبر ۴)
وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ تَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَتِ
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ )
فتح البیان اور ابن کثیر اور معالم کو دیکھو یعنی سورۃ الانبیاء سورہ یونس اور والصافات کی تفسیر پڑھو اور تفسیر کبیر
صفحہ ۱۸۸ سے غور سے پڑھوتا معلوم ہو کہ ابتلا کی وجہ کیا تھی یہی تو تھی کہ حضرت یونس قطعی طور پر عذاب کو
سمجھے تھے اگر کوئی شرط منجانب اللہ ہوتی تو یہ ابتلا کیوں آتا۔ چنانچہ صاحب تفسیر کبیر لکھتا ہے انهُمْ لَمَّا لَمْ
يُؤْمِنُوا أَوْعَدَهُمْ بِالْعَذَابِ فَلَمَّا كُشِفَ الْعَذَابُ مِنْهُمْ بَعْدَ مَا تَوَعَدَهُمْ خَرَجَ مِنْهُمْ مُغَاضِبًا
یعنی یونس نے اس وقت عذاب کی خبر سنائی جبکہ اس قوم کے ایمان سے نومید ہو چکا پس جبکہ عذاب ان پر سے
اٹھایا گیا تو غضب ناک ہو کر نکل گیا پس ان تفسیروں سے اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ اول یونس نے اس
قوم کے ایمان کے لئے بہت کوشش کی اور جبکہ کوشش بے سود معلوم ہوئی اور یاس کلی نظر آئی تو انہوں نے
خدا تعالیٰ کی وحی سے عذاب کا وعدہ دیا جو تین دن کے بعد نازل ہوگا اور صاحب تفسیر کبیر نے جو پہلا قول نقل
کیا ہے اس کے سمجھنے میں نادان شیخ نے دھوکا کھایا ہے اور نہیں سوچا کہ اس کے آگے صفحہ ۱۸۸ میں وہ عبارت
لکھی ہے جس سے ثابت ہوا ہے کہ عذاب موت کی پیشگوئی بلا شرط تھی اور یہی آخری قول قول مفسرین اور
ابن مسعود اور حسن اور شعبی اور سعید بن جبیر اور وہب کا ہے۔ پھر ہم کہتے ہیں کہ جس حالت میں وعدہ کی تاریخ
ٹلنا نصوص قرآنیہ قطعیہ یقینیہ سے ثابت ہے جیسا کہ آیت وَوَاعَدْنَا مُوسَی ثَلْثِينَ لَيْلَةً (الاعراف : ۱۴۳)
اس کی شاہد ناطق ہے تو وعید کی تاریخیں جو نزول عذاب پر دال ہوتی ہیں جس کا ٹلنا اور رد بلا ہونا تو بہ اور
استغفار اور صدقات سے باتفاق جميع انبیاء علیہم السلام ثابت ہے پس ان تاریخوں کا ٹلنا بوجہ اولی ثابت ہوا اور

اس سے انکار کرنا صرف سفیہ اور نادان کا کام ہے نہ کسی صاحب بصیرت کا۔
اور صاحب تفسیر کبیر اپنی تفسیر کے صفحہ ۱۶۴ میں لکھتے ہیں اِنَّ ذَنْبَهُ يَعْنِي ذَنْبَ يُونُسَ كَانَ لِأَنَّ اللَّهَ
تَعَالَى وَعَدَهُ اِنْزَالَ الْإِهْلَاكِ بِقَوْمِهِ الَّذِينَ كَذَّبُوهُ فَظَنَّ أَنَّهُ نَازِلْ لَّا مَحَالَةَ فَلِأَجْلِ هَذَا الظَّنِ
لَمْ يَصْبِرُ عَلَى دُعَائِهِمْ فَكَانَ الْوَاجِبُ عَلَيْهِ أَنْ يَسْتَمِرَّ عَلَى الدُّعَاءِ لِجَوَازِ أَنْ لَّا يُهْلِكَهُمُ اللَّهُ
بِالْعَذَابِ یعنی یونس کا یہ گناہ تھا کہ اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ وعدہ ملا تھا کہ اس کی قوم پر ہے نوم پر ہلاکت نازل
ہوگی کیونکہ انہوں نے تکذیب کی پس یونس نے سمجھ لیا کہ یہ عذاب موت قطعی اور اٹل ہے اور ضرور نازل ہوگا
اسی ظن سے وہ دعا ہدایت پر صبر نہ کر سکا اور واجب تھا کہ دعا ہدایت کی کئے جاتا کیونکہ جائز تھا کہ خدا دعائے
ہدایت قبول کرلے اور ہلاک نہ کرے۔ اب بولوشیخ جی کیسی صفائی سے ثابت ہو گیا کہ یونس نبی وعدہ اہلاک کو
قطعی سمجھتا تھا اور یہی اس کے ابتلا کا موجب ہوا کہ تاریخ موت ٹل گئی۔ اور اگر اس پر کفایت نہیں تو دیھو دیکھو امام
سیوطی کی تفسیر در منثور سورة سوره انبياء قَالَ أَخْرَجَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا دَعَا
يُونُسُ عَلَى قَوْمِهِ أَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ أَنَّ الْعَذَابَ يُصْبِحُهُمْ ۔۔۔۔۔۔ فَلَمَّا رَأَوْهُ جَارُوا إِلَى اللَّهِ وَ بَكَى
النِّسَاءُ وَالْوِلْدَانُ وَرَغَتِ الإِبِلُ وَفُصْلَانُهَا وَخَارَتِ الْبَقَرُ وَعَجَاجِيْلُهَا وَلَغَتِ الْغَنَمُ وَ
سِخَالُهَا فَرَحِمَهُمُ اللهُ وَصَرَفَ ذَلِكَ الْعَذَابَ عَنْهُمْ وَغَضِبَ يُونُسُ وَقَالَ كُذِبْتُ فَهُوَ قَوْلُهُ إِذْ
ذَهَبَ مُغَاضِبًا - یعنی ابن ابی حاتم نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ جبکہ یونس نے اپنی قوم پر بددعا کی
سو خدا تعالیٰ نے اس کی طرف وحی بھیجی کہ صبح ہوتے ہی عذاب نازل ہوگا پس جبکہ قوم نے عذاب کے آثار
دیکھے تو خدا تعالیٰ کی طرف تضرع کیا اور عورتیں اور بچے روئے اور اونٹنیوں نے ان کے بچوں کے سمیت اور
گائیوں نے ان کے بچھڑوں کے سمیت اور بھیڑ بکری نے ان کے بزغالوں کے سمیت خوف کھا کر شور مچایا۔
پس خدا تعالیٰ نے ان پر رحم کیا اور عذاب کو ٹال دیا اور یونس غضب ناک ہوا کہ مجھے تو عذاب کا وعدہ دیا گیا تھا
ی قطعی وعدہ کیوں خلاف واقعہ نکلا۔ پس یہی اس آیت کے معنے ہیں کہ یونس غضب ناک ہوا ۔ اب دیکھو کہ
یہاں تک یونس پر ابتلا آیا کہ كُذبت اس کے منہ سے نکل گیا یعنی مجھ پر کیوں ایسی وحی نازل ہوئی جس کی
پیشگوئی پوری نہ ہوئی اگر کوئی شرط اس وعدہ کے ساتھ ہوتی تو یونس باوجود یکہ اس کو خبر پہنچ چکی تھی کہ قوم نے حق
کی طرف رجوع کر لیا کیوں یہ بات منہ پر لاتا کہ میری پیشگوئی خلاف واقعہ نکلی۔ اور اگر کہو کہ یونس کو ان کے
ایمان اور رجوع کی خبر نہیں پہنچی تھی اور اس وہم میں تھا کہ باوجود کفر پر باقی رہنے کے عذاب سے بچ گئے اس

لئے اس نے کہا کہ میری پیشگوئی خلاف واقعہ نکلی سواس کا دندان شکن جواب ذیل میں لکھتا ہوں جو سیوطی نے
زیر آیت وَ إِنَّ يُونُسَ الخ لکھا ہے قَالَ وَأَخْرَجَ ابْنُ جَرِيرٍ وَابْنُ أَبِي حَاتِمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ
بَعَثَ اللَّهُ يُونُسَ إِلَى أَهْلِ قَرْيَةٍ فَرَدُّوا عَلَيْهِ فَامْتَنَعُوْا مِنْهُ فَلَمَّا فَعَلُوا ذُلِكَ أَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ إِنِّي
مُرْسِلُ عَلَيْهِمُ الْعَذَابَ فِي يَوْمٍ كَذَا وَكَذَا فَخَرَجَ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ فَأَعْلَمَ قَوْمَهُ الَّذِي
وَعَدَهُمُ اللَّهُ مِنْ عَذَابِهِ إِيَّاهُمُ ۔۔۔۔۔ فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الَّتِي وُعِدَ الْعَذَابُ فِي صَبِيحَتِهَا فَرَاهُ
الْقَوْمُ فَحَذَرُوا فَخَرَجُوا مِنَ الْقَرْيَةِ إِلى بَرَارٍ مِنْ أَرْضِهِمْ وَفَرَّقُوا كُلَّ دَابَّةٍ وَوَلَدِهَا ثُمَّ عَجُوا إِلَى
اللهِ وَآتَابُوا وَاسْتَقَالُوا فَأَقَالَهُمُ اللهُ وَانْتَظَرَ يُونُسُ الْخَبَرَ عَنِ الْقَرْيَةِ وَأَهْلِهَا حَتَّى مَرَّ بِهِ مَارٌ
فَقَالَ مَا فَعَلَ أَهْلُ الْقَرْيَةِ قَالَ فَعَلُوا أَنْ يَخْرُجُوا إِلَى بَرَارٍ مِنَ الْأَرْضِ ثُمَّ فَرَّقُوا بَيْنَ كُلِّ
ذَاتِ وَلَدٍ وَ وَلَدِهَا ثُمَّ عَجُوا إِلَى اللهِ وَانَابُوا فَقُبِلَ مِنْهُمْ وَ أُخِرَ عَنْهُمُ الْعَذَابُ فَقَالَ يُونُسُ
عِنْدَ ذلِكَ لَا أَرْجِعُ إِلَيْهِمْ كَذَّابًا وَ مَضَى عَلَى وَجْهِ ۔ یعنی ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے ابن عباس سے
یہ حدیث لکھی ہے کہ خدا نے یونس نبی کو ایک بستی کی طرف مبعوث کیا پس انہوں نے اس کی دعوت کو نہ مانا اور
رک گئے سو جبکہ انہوں نے ایسا کیا تو خدا تعالیٰ نے یونس کی طرف وحی بھیجی کہ میں فلاں دن میں ان پر عذاب
نازل کروں گا سو یونس نے اس قوم کو اچھی طرح سمجھا دیا کہ فلاں تاریخ کو تم پر عذاب نازل ہوگا اور ان میں
سے نکل گیا پس جبکہ وہ رات آئی جس کی صبح کو عذاب نازل ہونا تھا سو قوم نے عذاب کے آثار دیکھے سو وہ ڈر
گئے اور اپنی بستی سے ایک وسیع میدان میں نکل آئے جو انہیں کی زمین کی حدود میں تھا اور ہر یک جانور کو اس
کے بچے سے علیحدہ کر دیا یعنی رحیم خدا کے رجوع دلانے کے لئے یہ حیلہ سازی کی جو شیر خوار بچوں کو خواہ وہ
انسانوں کے تھے یا حیوانوں کے ان کی ماؤں سے علیحدہ پھینک دیا اور اس مفارقت سے ایک قیامت کا شور
اس میدان میں برپا ہوا ماؤں کو ان کے شیر خوار بچوں کو جنگل میں دور ڈالنے سے سخت رقت طاری ہوئی اور اس
طرف بچوں نے بھی اپنی پیاری ماؤں سے علیحدہ ہو کر اور اپنے تئیں اکیلے پا کر درد ناک شور مچایا اور اس
کارروائی کے کرتے ہی سب لوگوں کے دل درد سے بھر گئے اور نعرے مار مار کر انہوں نے اللہ تعالیٰ کی
طرف تضرع کیا اور اس سے معافی چاہی تب رحیم خدا نے جس کی رحمت سبقت لے گئی ہے یہ حال زاران کا
دیکھ کر ان کو معاف کر دیا اور ادھر حضرت یونس عذاب کے منتظر تھے اور دیکھتے تھے کہ آج اس بستی اور اس
کے لوگوں کی کیا خبر آتی ہے یہاں تک کہ ایک رہ گزر مسافران کے پاس پہنچ گیا انہوں نے پوچھا کہ اس بستی

کا کیا حال ہے اس نے کہا کہ انہوں نے یہ کارروائی کی کہ اپنی زمین کے ایک وسیع میدان میں نکل آئے
اور ہر ایک بچہ کو اس کی ماں سے الگ کر دیا۔ پھر اس دردناک حالت میں ان سب کے نعرے بلند ہوئے
اور تضرع کی اور رجوع کیا سو خدا تعالیٰ نے ان کی تضرع کو قبول کر لیا اور عذاب میں تاخیر ڈال دی پس یونس
نے ان باتوں کو سن کر کہا کہ جبکہ حال ایسا ہوا یعنی جبکہ ان کی تو بہ منظور ہو گئی اور عذاب ٹل گیا تو میں کذاب
کہلا کر ان کی طرف نہیں جاؤں گا۔ سو وہ تکذیب سے ڈر کر اس ملک سے نکل گیا۔ اب فرمائیے شیخ جی ابھی
تسلی ہوئی یا کچھ کسر ہے ظاہر ہے کہ اگر وحی قطعی عذاب کی نہ ہوتی اور کوئی دوسرا پہلو ایمان لانے کا قوم کو
بتلایا ہوتا تو وہ میدان میں ایسی درد ناک صورت اپنی نہ بناتے بلکہ شرط کے ایفاء پر عذاب ٹل جانے کے
وعدہ پر مطمئن ہوتے ایسا ہی اگر حضرت یونس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے علم ہوتا کہ ایمان لانے سے عذاب ٹل
جائے گا تو وہ کیوں کہتے کہ اب میں اس قوم کی طرف نہیں جاؤں گا کیونکہ میں ان کی نظر میں کذاب ٹھہر چکا
جبکہ وہ سن چکے تھے کہ قوم نے توبہ کی اور ایمان لے آئی پس اگر یہ شرط بھی ان کی وحی میں داخل ہوتی تو ان کو
خوش ہونا چاہیے تھا کہ پیشگوئی پوری ہوئی نہ یہ کہ وہ وطن چھوڑ کر ایک بھاری مصیبت میں اپنے تئیں ڈالتے
قرآن کا لفظ لفظ اسی پر دلالت کر رہا ہے کہ وہ سخت ابتلا میں پڑے اور حدیث نے کیفیت ابتلا کی یہ بتلائی
پس اب بھی اگر کوئی شیخ و شاب منکر ہو تو یہ صریح اس کی گردن کشی ہے۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۱۹ تا ۱۲۴)
یونہ یعنی یونس نبی کی کتاب میں جو بائبل میں موجود ہے باب ۳ آیت ۴ میں لکھا ہے اور یونہ شہر میں
( یعنی نینوہ میں ) داخل ہونے لگا۔ اور ایک دن کی راہ جا کے منادی کی اور کہا چالیس اور دن ہوں گے تب نینوہ
برباد کیا جائے گا ۵ ۔ تب نینوہ کے باشندوں نے خدا پر اعتقاد کیا اور روزہ کی منادی کی اور سب نے چھوٹے
بڑے تک ٹاٹ پہنا ۔ ۱۰ ۔ اور خدا نے ان کے کاموں کو دیکھا کہ وہ اپنی بری راہ سے باز آئے تب خدا اس
بدی سے کہ اس نے کہی تھی کہ میں ان سے کروں گا پچھتا کے باز آیا اور اس نے ان سے وہ بدی نہ کی ۔ باب ۴
پر یونہ اس سے ناخوش ہوا اور نیٹ رنجیدہ ہو گیا ۔ ۲ اور اس نے خداوند کے آگے دعا مانگی۔ ۳ اب اے
خداوند میں تیری منت کرتا ہوں کہ میری جان کو مجھ سے لے لے کیونکہ میرا مرنا میرے جینے سے بہتر ہے۔
تم كلامه ۔ اب ۔۔۔۔ ذرا آنکھیں کھول کر دیکھو کہ یونس نبی کی کتاب سے بھی قطعی طور پر ثابت ہو گیا کہ
موت کا عذاب ٹل گیا اور یہ بھی یقینی طور پر ثابت ہو گیا کہ اس پیشگوئی میں کوئی شرط نہ تھی اسی لئے تو یونس نے

رنجیدہ ہو کر دعا کی کہ اب میرا مرنا بہتر ہے ۔۔۔۔۔۔ اس معافی سے عیسائیوں کے کفارہ کی بھی پیچ کنی ہوگئی
کیونکہ یونس کی قوم صرف اپنی تو بہ اور استغفار سے بچ گئی اور یونس تو یہی چاہتا تھا کہ ان پر عذاب نازل ہو۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۲۳، ۱۲۴ حاشیه )
أَنْتُمْ تَعْلَمُونَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ، أَنَّ اے عقلمند و اتم جانتے ہو کہ یونس کی قوم عذاب سے بچالی
قَوْمَ يُونُسَ عُصِمُوا مِنَ الْعَذَابِ، مَعَ گئی حالانکہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی میں تو بہ کی شرط نہیں تھی اور
أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ شَرْطُ التَّوْبَةِ فِي نَبَأ الله اسی وجہ سے یونس خدا تعالیٰ سے ناراض ہو کر چلے گئے اور
رَبِّ الْأَرْبَابِ، وَلِأَجْلِ ذَلِكَ ذَهَبَ ابتلاء کے بیابانوں میں سرگرداں پھرتے رہے اور اس واقعہ
يُونُسُ مُغَاضِبًا مِنْ حَضْرَةِ الْكِبْرِيَاء ، کی بناء پر اللہ نے آپ کا نام یونس رکھا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے
وَتَاةَ فِي فَلَوَاتِ الْإِبْتِلَاءِ، وَلِذَلِكَ سَماء انہیں مایوسی کے بعد اطمینان وسکون عطا کیا اور ناامیدی کے
اللهُ يُونُسَ لِأَنَّهُ أُوْنِسَ بَعْدَ الْإِبْلَاسِ، بعد با مراد ہوئے اور ارحم الراحمین خدا نے انہیں ضائع ہونے
وَفَازَ بَعْدَ الْيَأْسِ، وَمَا أَضَاعَةَ أَرْحَمُ سے بچالیا۔ یہ سب مصیبت ( یونس علیہ السلام ) پر محض اس لئے
الرَّاحِمِينَ فَلَا شَكَ أَنَّ الْبَلَاءَ كُلَّهُ وَرَدَ آئی کہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی میں کوئی شرط موجود نہ تھی ۔ اور اگر
عَلَيْهِ لِعَدُمِ الشَّرْطِ في نَبَأَ الرَّحْمنِ انہیں کسی شرط کا علم ہوتا تو وہ ناراض ہو کر فرار اختیار نہ کرتے
وَلَوْ كَانَ شَرْطَ يَعْلَمُهُ لَمَا فَر اور نہ ہی مدہوشوں کی طرح سرگرداں پھرتے اور جب حضرت
كَالْغَضْبَانِ، وَلَمَا تَاةَ كَالْمَجْهُوتِينَ یونس علیہ السلام نے غلط نہی کی بناء پر استقامت اور استقلال
وَلَمَّا تَرَكَ يُونُسُ بِسُوءٍ فَهُدِهِ کو ترک کر دیا اور جلا وطنی اور نقل مکانی کو اختیار کیا تو اللہ تعالیٰ
الْإِسْتِقَامَةَ وَالْإِسْتِقْلَالَ، وَتَحَرَّى نے آپ کو مچھلی کے پیٹ میں داخل کر دیا۔ پھر اس مچھلی نے
الْجَلَاءَ وَالْإِنْتِقَالَ، أَدْخَلَهُ اللهُ فِي بَطْنِ آپ کو ایک خشک اور چٹیل میدان میں پھینک دیا۔ اور یہ
الْحُوتِ، ثُمَّ نَبَذَهُ الْحُوتُ في عَرَاء سب مشکلات آپ پر اس لئے آئیں کہ انہوں نے اپنی جگہ
السُّبُرُوتِ، وَرَأَى كُلَّ ذَلِكَ بِمَا أَعْلَن کو ترک کر کے بیقراری اور تنگ دلی کا اظہار کیا اور اپنے
ضَجَرَ قَلْبِهِ بِالْحَرَكَةِ مِنَ الْمَقَامِ، مقام کو اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر چھوڑ دیا اور شتاب
وَفَارَقَ مَقَرَّهُ مِنْ غَيْرِ إِذْنِ اللهِ الْعَلامِ، کاروں کا رویہ اختیار کیا ۔ اللہ تعالیٰ کا انہیں مچھلی کے پیٹ
وَفَعَلَ فِعْلَ الْمُسْتَعْجِلِينَ وَإِدْخَالُهُ فِي میں داخل کرنا اس ناراضگی کی طرف اشارہ کرنے کے لئے تھا

آج 10 میں سے 10 باقی