سورة یُونس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کو راضی کرنے کے ہیں۔ علم تعبیر الرویا میں مال کلیجہ ہوتا ہے اس لئے خیرات کرنا جان دینا ہوتا ہے۔ انسان
خیرات کرتے وقت کسی قدر صدق و ثبات دکھاتا ہے اور اصل بات تو یہ ہے کہ صرف قیل و قال سے کچھ
نہیں بنتا جب تک کہ عملی رنگ میں لا کر کسی بات کو نہ دکھا یا جاوے۔ صدقہ اس کو اسی لئے کہتے کہ صادقوں پر
نشان کر دیتا ہے۔ حضرت یونس کے حالات میں ڈر منشور میں لکھا ہے کہ آپ نے کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا
کہ جب تیرے سامنے کوئی آوے گا تجھے رحم آجائے گا۔
این مشتِ خاک را گر نہ بخشم چه کنم
الحکم جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۱۶ مارچ ۱۸۹۸ء صفحه ۲)
لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ ۔۔۔۔۔ یعنی اے خدا تو پاک ہے تیرے سوا اور کوئی
نہیں۔ میں ظالموں میں سے تھا۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۲۱۶)
وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَى رَبَّهُ رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْدًا وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ ۔
اے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔
(تحفة الندوه، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه (۹۷)
مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو خیر الوارثین ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۵)
مجھے اکیلا مت چھوڑ اور ایک جماعت بنادے۔ (الحکم جلدا انمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۹)
وَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَ جَعَلْنَهَا وَ ابْنَهَا آيَةً
لِلْعَلَمِينَ إِنَّ هَذِهِ أَمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ وَ تَقَطَّعُوا
أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ كُلٌّ إِلَيْنَا رَجِعُونَ ، فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصُّلِحَتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا
كُفْرَانَ لِسَعِيهِ وَإِنَّا لَهُ كَتِبُونَ ۔
مریم نے جب اپنے اندام نہانی کو نامحرم سے محفوظ رکھا ۔ یعنی غایت درجہ کی پاکدامنی اختیار کی تو ہم نے
اُس کو یہ انعام دیا کہ وہ بچہ اس کو عنایت کیا کہ جو روح القدس کے نفخ سے پیدا ہوا تھا۔ یہ اس بات کی طرف
اشارہ ہے جو دنیا میں بچے دو قسم کے پیدا ہوتے ہیں (۱) ایک جن میں نفخ روح القدس کا اثر ہوتا ہے۔ اور
ایسے بچے وہ ہوتے ہیں جب عورتیں پاکدامن اور پاک خیال ہوں اور اسی حالت میں استقرار نطفہ ہو وہ
بچے پاک ہوتے ہیں اور شیطان کا اُن میں حصہ نہیں ہوتا ۔ (۲) دوسری وہ عورتیں ہیں جن کے حالات اکثر
گندے اور نا پاک رہتے ہیں ۔ پس ان کی اولاد میں شیطان اپنا حصہ ڈالتا ہے جیسا کہ آیت : وَشَارِكُهُمْ فِي
الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ (بنی اسرائیل : ۶۵) اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے جس میں شیطان کو خطاب ہے کہ ان
کا مالوں اور بچوں میں حصہ دار بن جا۔ یعنی وہ حرام کے مال اکٹھا کریں گی اور نا پاک اولاد جنہیں گی ۔ ایسا سمجھنا
غلطی ہے کہ حضرت عیسیٰ کو نفخ روح سے کچھ خصوصیت تھی جس میں دوسروں کو حصتہ نہیں ۔ بلکہ نعوذ باللہ یہ خیال
قریب قریب کفر کے جا پہنچتا ہے۔ اصل حقیقت صرف یہ ہے کہ قرآن شریف میں انسانوں کی پیدائش میں دو
قسم کی شراکت بیان فرمائی گئی ہے (۱) ایک روح القدس کی شراکت جب والدین کے خیالات پر نا پا کا برنا پا کی اور
خباثت غالب نہ ہو (۲) اور ایک شیطان کی شراکت جب اُن کے خیال پر ناپا کی اور پلیدی غالب ہو ۔ اسی
کی طرف اشارہ اس آیت میں بھی ہے کہ لَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا (نوح: ۲۸) ۔ پس بلا شبہ حضرت عیسی
علیہ السلام اُن لوگوں میں سے تھے جو مس شیطان اور نفخ ابلیس سے پیدا نہیں ہوئے اور بغیر باپ کے ان کا
پیدا ہونا یہ امر دیگر تھا جس کو روح القدس سے کچھ تعلق نہیں ۔ ۔۔۔۔ روح القدس کے فرزند وہی ہیں جو عورتوں
کی کامل پاکدامنی اور مردوں کے کامل پاک خیال کی حالت میں رحم مادر میں وجود پکڑتے ہیں۔ اور اُن کی ضد
شیطان کے فرزند ہیں۔ خدا کی ساری کتابیں یہی گواہی دیتی آئی ہیں ۔ اور پھر بقیہ ترجمہ یہ ہے کہ ہم نے مریم
اور اس کے بیٹے کو بنی اسرائیل کے لئے اور اُن سب کے لئے جو سمجھیں ایک نشان بنایا۔ یہ اس بات کی طرف
اشارہ ہے کہ حضرت عیسیٰ کو بغیر باپ کے پیدا کر کے بنی اسرائیل کو سمجھا دیا کہ تمہاری بداعمالی کے سبب سے
نبوت بنی اسرائیل سے جاتی رہی کیونکہ عیسی باپ کے رُو سے بنی اسرائیل میں سے نہیں ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۲۹۷، ۲۹۸)
یعنی خدا تعالیٰ نے اس عورت کو ہدایت دی جس نے اپنی شرم گاہ کو نامحرم سے بچایا۔ پس خدا نے اس
میں اپنی روح کو پھونک دیا اور اس کو اور اس کے بیٹے کو دنیا کے لئے ایک نشان ٹھہرایا اور خدا نے کہا کہ یہ
امت تمہاری ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں سو تم میری ہی بندگی کرو مگر وہ فرقہ فرقہ ہو گئے اور
اپنی بات کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور باہم اختلاف ڈال دیا اور آخر ہر ایک ہماری ہی طرف رجوع کرے گا۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۰)
( اس سوال کے جواب میں کہ اس امر کی تائید میں کہ مریم علیہا السلام نے ساری عمر نکاح نہیں کیا یہ دلیل
پیش کرتے ہیں کہ قرآن میں آیا ہے وَ الَّتِي اَحْصَنَتْ فَرَجَهَا ۔ فرمایا ) محصنات تو قرآن شریف میں خود
نکاح والی عورتوں پر بولا گیا ہے وَ الْمُحْصَنْتُ مِنَ النِّسَاءِ اور الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا کے معنے تو یہ ہیں کہ اس
نے زنا سے اپنے آپ کو محفوظ رکھا۔ یہ کہاں سے نکلا کہ اس نے سای عمر نکاح ہی نہیں کیا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
قرآن شریف نے آکر ان دونوں قوموں (یہود و نصاریٰ) کی غلطیوں کی اصلاح کی ۔ عیسائیوں کو بتایا
کہ وہ خدا کا رسول تھا خدا نہ تھا اور وہ ملعون نہ تھا مرفوع تھا اور یہودیوں کو بتایا کہ وہ ولد الزنا نہ تھا بلکہ مریم
صدیقہ عورت تھی ۔ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا کی وجہ سے اس میں نفخ روح ہوا تھا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ء صفحه (۳)
أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا پر مخالفین کے اس اعتراض پر کہ یہ خلاف تہذیب ہے فرمایا : ) جو خدا تعالیٰ کو خالق
سمجھتے ہیں تو کیا اس خلق کو لغو اور باطل قرار دیتے ہیں جب اس نے ان اعضاء کو خلق کیا اس وقت تہذیب نہ
تھی۔ خالق مانتے ہیں اور خلق پر اعتراض نہیں کرتے ہیں تو پھر اس ارشاد پر اعتراض کیوں؟ دیکھنا یہ ہے کہ کیا
زبان عرب میں اس لفظ کا استعمال ان کے ۔۔۔۔ عرف کے نزدیک کوئی خلاف تہذیب امر ہے جب نہیں تو
دوسری زبان والوں کا حق نہیں کہ اپنے عرف کے لحاظ سے اسے خلاف تہذیب ٹھہرائیں ۔ ہر سوسائٹی کے
معرفی الفاظ اور مصطلحات الگ الگ ہیں اور تہذیب اور خلاف تہذیب امور الگ ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے مومن کی دو مثالیں بیان فرمائی ہیں ایک مثال فرعون کی عورت سے ہے
جو کہ اس قسم کے خاوند سے خدا کی پناہ چاہتی ہے یہ ان مومنوں کی مثال ہے جو نفسانی جذبات کے آگے گرگر
جاتے ہیں اور غلطیاں کر بیٹھتے ہیں پھر پچھتاتے ہیں تو بہ کرتے ہیں خدا سے پناہ مانگتے ہیں ان کا نفس فرعون
سے خاوند کی طرح ان کو تنگ کرتا رہتا ہے وہ لوگ نفس لوامہ رکھتے ہیں بدی سے بچنے کے لئے ہر وقت کوشاں
رہتے ہیں ۔ دوسرے مومن وہ ہیں جو اس سے اعلیٰ درجہ رکھتے ہیں وہ صرف بدیوں سے ہی نہیں بچتے بلکہ
نیکیوں کو حاصل کرتے ہیں ان کی مثال اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم سے دی ہے اَحْصَنَتْ فَرَجَهَا فَنَفَخْنَا
فِيهَا مِنْ رُوحِنَا - ہر ایک مومن جو تقویٰ اور طہارت میں کمال پیدا کرے وہ بروزی طور پر مریم ہوتا ہے اور
خدا اس میں اپنی روح پھونک دیتا ہے جو کہ ابنِ مریم بن جاتی ہے۔ زمخشری نے بھی اس کے یہی معنے کئے
ہیں کہ یہ آیت عام ہے اور اگر یہ معنی نہ کئے جاویں تو حدیث شریف میں آیا ہے کہ مریم اور ابنِ مریم کے سوا
مس شیطان سے کوئی محفوظ نہیں ۔ اس سے لازم آتا ہے کہ نعوذ باللہ تمام انبیاء پر شیطان کا دخل تھا پس دراصل
اس آیت میں بھی اشارہ ہے کہ ہر ایک مومن جو اپنے تئیں اس کمال کو پہنچائے۔ خدا کی روح اس میں پھونکی
جاتی ہے اور وہ ابنِ مریم بن جاتا ہے اور اس میں ایک پیشگوئی ہے کہ اس امت میں ابنِ مریم پیدا ہو گا تعجب
ہے کہ لوگ اپنے بیٹوں کا نام محمد اور عیسیٰ اور موسیٰ اور یعقوب اور اسحاق اور اسماعیل اور ا اور ابراہیم رکھ لیتے ہیں اور
اس کو جائز جانتے ہیں پر خدا کے لئے جائز نہیں جانتے کہ وہ کسی کا نام عیسی یا ابنِ مریم رکھ دے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ء صفحه (۴)
کون شخص اس سے انکار کر سکتا ہے کہ ابتدائے زمانہ کے بعد دنیا پر بڑے بڑے انقلاب آئے۔ پہلے
زمانہ کے لوگ تھوڑے تھے اور زمین کے چھوٹے سے قطعہ پر آباد تھے اور پھر وہ زمین کے دُور دُور
کناروں تک پھیل گئے اور زبانیں بھی مختلف ہو گئیں اور اس قدر آبادی بڑھی کہ ایک ملک دوسرے ملک
سے ایک علیحدہ دنیا کی طرح ہو گیا تو ایسی صورت میں کیا ضرور نہ تھا کہ خدا تعالیٰ ہر ایک ملک کے لئے
الگ الگ نبی اور رسول بھیجتا اور کسی ایک کتاب پر کفایت نہ رکھتا۔ ہاں جب دنیا نے پھر اتحاد اور اجتماع
کے لئے پلٹا کھایا اور ایک ملک کو دوسرے ملک سے ملاقات کرنے کے لئے سامان پیدا ہو گئے اور باہمی
تعارف کے لئے انواع واقسام کے ذرائع اور وسائل نکل آئے ۔ تب وہ وقت آگیا کہ قومی تفرقہ درمیان
سے اٹھا دیا جائے اور ایک کتاب کے ماتحت سب کو کیا جائے تب خدا نے سب دُنیا کے لئے ایک ہی نبی
بھیجا تا وہ سب قوموں کو ایک ہی مذہب پر جمع کرے اور تا وہ جیسا کہ ابتداء میں ایک قوم تھی آخر میں بھی
ایک ہی قوم بنا دے۔
اور یہ ہمارا بیان جیسا کہ واقعات کے موافق ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ کے اس قانون قدرت کے موافق ہے
جو زمین و آسمان میں پایا جاتا ہے کیونکہ اگر چہ اُس نے زمین کو الگ تاثیرات بخشی ہیں اور چاند کو الگ اور ہر
ایک ستارہ میں جدا جدا قو تیں رکھی ہیں مگر پھر بھی باوجود اس تفرقہ کے سب کو ایک ہی نظام میں داخل کر دیا ہے
اور تمام نظام کا پیشر و آفتاب کو بنایا ہے جس نے ان تمام سیاروں کو انجن کی طرح اپنے پیچھے لگا لیا ہے پس اس
سے غور کرنے والی طبیعت سمجھ سکتی ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کی ذات میں وحدت ہے ایسا ہی وہ نوع انسان میں
بھی جو ہمیشہ کی بندگی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں وحدت کو ہی چاہتا ہے اور درمیانی تفرقہ قوموں کا جو باعث
کثرت نسل انسان نوع انسان میں پیدا ہوا وہ بھی دراصل کامل وحدت پیدا کرنے کے لئے ایک تمہید تھی
کیونکہ خدا نے یہی چاہا کہ پہلے نوع انسان میں وحدت کے مختلف حصے قائم کر کے پھر ایک کامل وحدت
کے دائرہ کے اندر سب کو لے آوے سو خدا نے قوموں کے جدا جدا گر وہ مقرر کئے اور ہر ایک قوم میں
ایک وحدت پیدا کی اور اس میں یہ حکمت تھی کہ تا قوموں کے تعارف میں سہولت اور آسانی پیدا ہو اور ان
کے باہمی تعلقات پیدا ہونے میں کچھ دقت نہ ہو اور پھر جب قوموں کے چھوٹے چھوٹے حصوں میں
تعارف پیدا ہو گیا تو پھر خدا نے چاہا کہ سب قوموں کو ایک قوم بناوے جیسے مثلاً ایک شخص باغ لگاتا ہے
اور باغ کے مختلف بوٹوں کو مختلف تختوں پر تقسیم کرتا ہے۔ اور پھر اس کے بعد تمام باغ کے ارد گرد دیوار کھینچ کر
سب درختوں کو ایک ہی دائرہ کے اندر کر لیتا ہے اسی کی طرف قرآن شریف نے اشارہ فرمایا ہے اور وہ یہ
آیت ہے إِنَّ هَذِهِ امَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ یعنی اے دنیا کے مختلف حصوں کے نبیو!
یہ مسلمان جو مختلف قوموں میں سے اس دنیا میں اکٹھے ہوئے ہیں یہ تم سب کی ایک اُمت ہے جو سب پر
ایمان لاتے ہیں اور میں تمہارا خدا ہوں سو تم سب مل کر میری ہی عبادت کرو۔ (دیکھو الجز و نمبر ۷ اسورۃ الانبیاء )
اس تدریجی وحدت کی مثال ایسی ہے جیسے خدا تعالیٰ نے حکم دیا کہ ہر ایک محلہ کے لوگ اپنی اپنی محلہ کی
مسجدوں میں پانچ وقت جمع ہوں اور پھر حکم دیا کہ تمام شہر کے لوگ ساتویں دن شہر کی جامع مسجد میں جمع
ہوں یعنی ایسی وسیع مسجد میں جس میں سب کی گنجائش ہو سکے اور پھر حکم دیا کہ سال کے بعد عید گاہ میں تمام
شہر کے لوگ اور نیز گردو نواح دیہات کے لوگ ایک جگہ جمع ہوں اور پھر حکم دیا کہ عمر بھر میں ایک دفعہ تمام
دنیا ایک جگہ جمع ہو یعنی مکہ معظمہ میں ۔ سو جیسے خدا نے آہستہ آہستہ امت کے اجتماع کو حج کے موقع پر کمال تک
پہنچایا۔ اوّل چھوٹے چھوٹے موقعے اجتماع کے مقرر کئے اور بعد میں تمام دنیا کو ایک جگہ جمع ہونے کا
موقع دیا سو یہی سنت اللہ الہامی کتابوں میں ہے اور اس میں خدا تعالیٰ نے یہی چاہا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ
نوع انسان کی وحدت کا دائرہ کمال تک پہنچا دے۔ اوّل تھوڑے تھوڑے ملکوں کے حصوں میں وحدت
پیدا کرے اور پھر آخر میں حج کے اجتماع کی طرح سب کو ایک جگہ جمع کر دیوے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۴۴ تا ۱۴۶)
وَ حَرْمٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَ
مَاجُوجُ وَهُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ )
اس میں تو کچھ شک نہیں کہ اس بات کے ثابت ہونے کے بعد کہ در حقیقت حضرت مسیح ابن مریم اسرائیلی
نبی فوت ہو گیا ہے ہر ایک مسلمان کو یہ ماننا پڑے گا کہ فوت شدہ نبی ہرگز دنیا میں دوبارہ نہیں آسکتا کیونکہ
قرآن اور حدیث دونوں بالاتفاق اس بات پر شاہد ہیں کہ جو شخص مر گیا پھر دنیا میں ہر گز نہیں آئے گا اور
قرآن کریم أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ کہہ کر ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے ان کو رخصت کرتا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۹)
ہمارا یہی اصول ہے کہ مردوں کو زندہ کرنا خدا تعالیٰ کی عادت نہیں اور وہ آپ فرماتا ہے حرم عَلى قَرْيَةٍ
أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ یعنی ہم نے یہ واجب کر دیا ہے کہ جو مر گئے پھر وہ دنیا میں نہیں آئیں گے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۲۲)
حضرت ابن عباس سے حدیث صحیح میں ہے کہ اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ جن لوگوں پر واقعی طور پر
موت وارد ہو جاتی ہے اور در حقیقت فوت ہو جاتے ہیں پھر وہ زندہ کر کے دنیا میں بھیجے نہیں جاتے ۔ یہی
روایت تفسیر معالم میں بھی زیر تفسیر آیت موصوفہ بالا حضرت ابن عباس سے منقول ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۱۹ حاشیه در حاشیه )
اس نے صریح اور صاف لفظوں میں فرما دیا ہے کہ جو لوگ مر گئے پھر دنیا میں نہیں آیا کرتے جیسا کہ وہ
فرماتا ہے ۔۔۔۔۔ حَامٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ -
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۵)
اللہ تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ جو مر جاتے ہیں وہ واپس نہیں آتے اور ترمذی میں حدیث موجود ہے کہ ایک
صحابی شہید ہوئے انہوں نے عرض کی کہ یا الہی مجھے دنیا میں پھر بھیجو تو خدا تعالیٰ نے جواب یہی دیا۔ قَدْ سَبَقَ
الْقَوْلُ مِنِّى حَرَمٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ -
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۶ مورخه ۱۶ جولائی ۱۹۰۰ صفحه ۲)
قرآن شریف پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مردوں کے واپس نہ آنے کے دو وعدے ہیں ایک
جہنمیوں کے لئے جیسے فرمایا وَ حَرام عَلی قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ - اَهْلَكُتهَا عذاب پر بھی آتا
ہے۔ اس سے پایا جاتا ہے کہ خراب زندگی کے لوگ پھر واپس نہیں آئیں گے اور ایسا ہی بہشتیوں کے لئے
بھی آیا ہے لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلا ( الكهف : ۱۰۹) ۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ ر مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۶)
ان آیات کا یہ منشاء ہے کہ جو لوگ ہلاک کئے گئے اور دنیا سے اُٹھائے گئے ان پر حرام ہے کہ پھر دنیا میں
آویں بلکہ جو گئے سو گئے ۔ ہاں یا جوج و ماجوج کے وقت میں ایک طور سے رجعت ہو گی یعنی گذشتہ لوگ جو
مر چکے ہیں ان کے ساتھ اس زمانہ کے لوگ ایسی اتم اور اکمل مشابہت پیدا کر لیں گے کہ گویا وہی آگئے اسی
بناء پر اس زمانہ کے علماء کا نام یہود رکھا گیا اور محمدی مسیح کا نام ابنِ مریم رکھا گیا اور پھر اسی خاتم الخلفاء کا نام
باعتبار ظہور بین صفات محمد یہ کے محمد اور احمد رکھا گیا اور مستعار طور پر رسول اور نبی کہا گیا اور اسی کو آدم سے لے
کر اخیر تک تمام انبیاء کے نام دیئے گئے تا وعدہ رجعت پورا ہو جائے ۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه حاشیه ۳۸۳)
وَأَمَّا قَوْلُنَا إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِنَ اور ہمارا یہ قول کہ یا جوج ماجوج نصاری سے
النِّصَارَى لَا قَوْمٌ أَخَرُونَ فَثَابِتُ بِالنُّصُوصِ ہیں اور کوئی اور قوم نہیں۔ تو یہ نصوص قرآنیہ سے ثابت
الْقُرْآنِيَّةِ، لِأَنَّ الْقُرْآنَ الْكَرِيمَ قَدْ ذَكَرَ ہے اس لئے کہ قرآن کریم نے بتا دیا ہے کہ تمام
غَلَبَتَهُمْ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ وَقَالَ مِنْ كُلِّ روئے زمین پر غالب ہوں گی اور ہر ایک بلندی سے
حَدَبٍ يَنْسِلُونَ يَعْنِي يَمْلِكُونَ كُلَّ رِفْعَةٍ فِي اتریں گی یعنی زمین میں ہر ایک رفعت کو حاصل کریں
الْأَرْضِ وَيَجْعَلُونَ أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً گے اور معززوں کو ذلیل کر دیں گے اور سب حکومتوں
وَيَبْتَلِعُوْنَ كُلَّ حُكُومَةٍ وَرِيَاسَةٍ وَسَلْطَنَةٍ اور ریاستوں اور سلطنتوں اور دولتوں کو اس بڑی مچھلی
وَدَوْلَةِ ابْتِلَاعَ الْحُوْتِ الْعَظِيمِ الصِّغَارَ وَإِنَّا کی مانند نگل جاویں گے جو چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو نگل
نَرَى بِأَعْيُنِنَا أَنَّهُمْ كَذَلِكَ يَفْعَلُونَ جاتی ہے اور ہمارا چشمد ید ہے کہ وہ ایسا ہی کر رہے
وَاضْمَحَلَّتْ رِيَاسَاتُ الْمُسْلِمِينَ، وَتَطَرَّقَ ہیں اور مسلمانوں کی ریاستیں پژمردہ ہوگئی ہیں اور
الضُّعُفُ فِي دَوْلَتِهِمْ وَقُوَّتِهِمْ وَشَوْكَتِهِمْ، دولت و شوکت میں ضعف آگیا ہے اور عیسائی
وَيَرَوْنَ سَلَاطِينَ النَّصَارَى كَالسّبَاعِ حَوْلَهُمْ ، سلطنتوں کو اپنے ارد گرد درندوں کی مانند دیکھتے ہیں
وَلَا يَبِيتُونَ إِلَّا خَائِفِينَ وَقَدْ ثَبَتَ مِنَ اور ڈرتے ڈرتے رات کاٹتے ہیں اور قرآن کے
النُّصُوصِ الْقَوَيَّةِ الْقَطْعِيَّةِ الْقُرْآنِيَّةِ أَنَّ قوی اور قطعی نصوص سے ثابت ہو گیا ہے کہ سلطنت اور
كَأْسَ السَّلْطَنَةِ وَالْغَلَبَةِ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ غلبہ کا پیالہ قیامت تک نصاریٰ اور مسلمانوں ہی کے
تَدُورُ بَيْنَ النَّصَارَى وَالْمُسْلِمِينَ، وَلا درمیان چلتا رہے گا اور بھی ان سے باہر نہ جاوے گا جیسا
تَتَجَاوَزُهُمْ أَبَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، كَمَا کہ خدا وند کریم نے فرمایا ہے : وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ
قَالَ اللهُ تَعَالَى وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ میں تیرے
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ۔
تابعداروں کو تیرے منکروں پر قیامت تک غالب
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۱۱، ۲۱۲) رکھوں گا۔ (ترجمہ از مرتب )
إِنَّ اللهَ قَدْ وَعَدَ فِي الْكِتَابِ أَنَّ فِي آخِرِ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں وعدہ کیا ہے کہ آخری
الْأَيَّامِ تَنْزِلُ مَصَائِبُ عَلَى الْإِسْلَامِ زمانہ میں اسلام پر مصائب نازل ہوں گی اور ایک مفسد
وَيَخْرُجُ قَوْمٌ مُفْسِدُونَ وَ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ قوم کا خروج ہوگا جو ہر ایک بلندی سے پھلانگتی ہوئی آئے
فَأَشَارَ فِي قَوْلِهِ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ أَنَّهُمْ گی ۔ آیت کریمہ کے الفاظ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ میں اس
يَمْلِكُونَ كُلَّ خَصْبٍ وَجَدْبِ، وَيُحِيطُونَ طرف اشارہ ہے کہ وہ ہر زرخیز اور بنجر جگہ کے مالک
عَلَى كُلِّ الْبُلْدَانِ وَالدِّيَارِ، وَيُفْسِدُونَ ہو جائیں گے اور تمام شہروں اور علاقوں پر قبضہ کر لیں
فَسَادًا عَامًا فِي جَمِيعِ الْأَقْطَارِ ، وَفِي جَمِيعِ گے اور وہ تمام ممالک میں اور تمام نیکوں اور بدوں کے
قَبَائِلِ الْأَخْيَارِ وَالْأَشْرَارِ، وَيُضِلُّونَ گروہوں میں عام فساد برپا کریں گے اور ہلاکت خیز ملمع
النَّاسَ بِأَنْوَاعِ الْحِيَلِ وَغَوَائِلِ الزُّخْرُفَةِ، سازیوں کے ذریعہ سے لوگوں کو گمراہ کریں گے اور اسلام
وَيُلَوثُونَ عَرْضَ الْإِسْلَامِ بِأَصْنَافِ کی عزت کو مختلف قسم کے افتراء اور تہمتوں سے ملوث کر
الْافْتِرَاءِ وَالشُّهُمَةِ، وَيَظْهَرُ مِنْ كُلِّ طَرَفِ دیں گے اور ہر طرف تاریکی پر تاریکی چھا جائے گی اور
ظُلُمَةٌ عَلَى ظُلْمَةٍ، وَيَكَادُ الْإِسْلَامُ أَنْ اس کے نتیجہ میں اسلام مٹنے کے قریب پہنچ جائے گا۔
يَزْهَقَ بِتَبَعَةٍ، وَيَزِيدُ الضَّلَالُ وَالرُّورُ گمراہی ، جھوٹ اور فریب کاری بڑھ جائے گی اور ایمان
وَالْإِحْتِيَالُ، وَيَرْحَلُ الْإِيمَانُ وَتَبْقَى دنیا سے رخصت ہو جائے گا اور صرف اسلام کا دعوئی اور
الدَّعَاوِي وَالدَّلالُ، حَتَّى يَخْفى عَلَى النَّاسِ اس کے نام پر فخر و ناز باقی رہ جائے گا یہاں تک کہ
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمُ، وَيَشْتَبِهُ عَلَيْهِمُ لوگوں پر صراطِ مستقیم مخفی ہو جائے گا اور اسلام کا فراخ
الْمَهْيَعُ الْقَدِيمُ لَا يَنْتَهِجُونَ مَحَجَّةَ قدیمی راستہ ان پر مشتبہ ہو جائے گا وہ ہدایت کے راستے
الْاهْتِدَاءِ ، وَتَزِلُّ أَقْدَامُهُمْ وَتَغْلِبُ کو اختیار نہیں کریں گے اور ان کے قدم پھسل جائیں گے
سِلْسِلَةُ الْأَهْوَاءِ ، وَيَكُونُ الْمُسْلِمُونَ اور خواہشات یکے بعد دیگرے ان پر غلبہ پالیں گی اور
كَثِيرَ التَّفْرِقَةِ وَالْعِنَادِ، وَمُنْتَشِرِینَ مسلمانوں میں کثرت سے تفرقہ اور عناد پھیل جائے گا
كَانَتِشْرَارِ الْجَرَادِ لَا تَبْقَى مَعَهُمْ أَنْوَارُ اور وہ ٹڈیوں کی مانند منتشر اور پراگندہ ہو جائیں گے ان
الْإِيمَانِ وَأَثَارُ الْعِرْفَانِ، بَلْ أَكْثَرُهُمْ میں نور ایمان اور آثار عرفان باقی نہیں رہیں گے بلکہ ان
يَنْخَرِطُونَ فِي سِلْكِ الْبَهَائِمِ أَوِ النِّيَابِ أَوِ میں سے اکثر چوپایوں ، بھیڑیوں اور اژدھاؤں کا
الشُّعْبَانِ، وَيَكُونُونَ عَنِ الدِّينِ غَافِلِينَ طریق اختیار کر لیں گے اور دین سے بے بہرہ ہو جائیں
وَكُلُّ ذَلِكَ يَكُونُ مِنْ أَثَرِ يَأْجُوجَ گے اور یہ سب یا جوج اور ماجوج کے اثر کی وجہ سے ہوگا
وَمَأْجُوجَ وَيُشَابِهُ النَّاسُ الْعُضْو اور لوگ فالج زدہ عضو کے مشابہ ہو جائیں گے گویا کہ وہ
الْمَفْلُونَ كَأَنَّهُمْ كَانُوا مَيْتِينَ مر چکے ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۶۴، ۳۶۵)
حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ يَعْنِي حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَاجُوجُ ( یعنی ان کو ایسا
يَكُونُ لَهُمُ الْغَلَبَةُ وَالْفَتْحُ لَا يَدَانِ بہم غلبہ اور فتح ملے گی کہ کوئی ان کے ساتھ مقابلہ نہ کر سکے گا)
لِأَحَدٍ) وَ هُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ وَهُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ۔۔۔۔ اور ہر ایک بلندی
۔۔۔ وَالْمُرَادُ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ ظَفْرُهُمْ سے دوڑنے سے یہ مطلب ہے کہ ہر ایک مراد اور مقصود
وَفَوْزُهُمْ بِكُلِّ مُرَادٍ وَعُرُوجُهُمْ إِلى كُلِّ میں کامیابی اور شاد کامی ان کو میسر آئے گی اور ہر ایک
مَقَامٍ وَكَوْنُهُمْ فَوْقَ كُلِّ رِيَاسَةٍ قَاهِرِينَ۔ سلطنت اور ریاست ان کے تصرف میں آجائے گی ۔
(خطبہ الہامیه، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۲۷۹،۲۷۸)
( ترجمه از مرتب )
خدا تعالیٰ نے دجال معہود اور مسیح موعود کے لفظ کو جیسا کہ حدیثوں میں آیا ہے کہیں قرآن میں ذکر نہیں
اسی کی طرف اشارہ ہے۔
فرمایا بلکہ بجائے دجال کے نصاری کی پرفتن کارروائیوں کا ذکر کیا ہے۔ چنانچہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ بھی
شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۰)
یہاں تک کہ یا جوج اور ماجوج کھولے جائیں گے اور وہ ہر یک بلندی سے دوڑتے ہوں گے اور جب تم