سورة العَصر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دیکھو کہ یا جوج ماجوج زمین پر غالب ہو گئے تو سمجھو کہ وعدہ سچا مذہب حق کے پھیلنے کا نزدیک آ گیا اور وہ
وعدہ یہ ہے هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ محلہ اور پھر فرمایا کہ اس
وعدہ کے ظہور کے وقت کفار کی آنکھیں چڑھی ہوں گی اور کہیں گے کہ اے وائے ہم ہم کو کو ۔ ۔ ہم ہم اس سے سے غفلت
میں تھے بلکہ ہم ظالم تھے یعنی ظہور حق بڑے زور سے ہوگا اور کفار سمجھ لیں گے کہ ہم خطا پر ہیں ان تمام آیات
کا ماحصل یہ ہے کہ آخری زمانہ میں دنیا میں بہت سے مذہب پھیل جائیں گے اور بہت سے فرقے ہو جائیں
گے پھر دو قو میں خروج کریں گی جن کا عیسائی مذہب ہوگا اور ہر ایک طور کی بلندی وہ حاصل کریں گے۔
( شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۰)
در حقیقت ایسی ہی پیشگوئی مسلمانوں کے اس زمانہ کے لئے جو حضرت مسیح کے زمانہ سے بلحاظ مدت وغیرہ
لوازم مشابہ تھا قرآن کریم نے بھی کی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے مِن كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ أَى مِنْ كُلِّ حَدَبٍ
يَنْسِلُونَ إِلَى الْإِسْلَامِ وَيُفْسِدُونَ فِي أَرْضِهِ وَيَتَمَلَكُونَ بِلَادَهُ وَيَجْعَلُونَ أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً ۔ اس
آیت کے یہی معنی ہیں کہ قوم نصاری جو فرقہ یا جوج اور ماجوج ہو گا ہر یک بلندی سے ممالک اسلام کی طرف
دوڑیں گے اور ان کو غلبہ ہوگا اور بلاد اسلام کو وہ دباتے جائیں گے یہاں تک کہ سلطنت اسلام صرف بنام رہ
جائے گی جیسا کہ آج کل ہے۔ واقعات کے تطابق کو دیکھو کہ کیوں کر اسلام کے مصائب اور مسلمانوں کی
دینی دنیوی تباہی کا زمانہ یہودیوں کے اس زمانہ سے مل گیا ہے جو حضرت مسیح کے وقت میں تھا اور پھر دیکھو کہ
قرآن کی پیشگوئی اسلامی سلطنت کے ضعف کے بارے میں اور مخالفوں کے غالب ہونے کی نسبت کیسی اس
پیشگوئی سے انطباق پاگئی ہے جو اسرائیلی سلطنت کے زوال کے بارہ میں توریت میں کی گئی تھی ۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۹)
خدا تعالیٰ نے فرقان حمید میں ۔۔۔۔ یہودیوں کی بہت سی نا فرمانیاں جا بجا ذکر کر کے متواتر طور پر اس بات کی
طرف اشارہ کیا کہ آخری حالت عام مسلمانوں اور مسلمانوں کے علماء کی یہی ہو جائے گی اور پھر ذکر کیا کہ آخری
زمانہ میں غلبہ نصاری کا ہوگا اور ان کے ہاتھ سے طرح طرح کے فساد پھیلیں گے اور ہر طرف سے امواج فتن
اٹھیں گی اور وہ ہر یک بلندی سے دوڑیں گی یعنی ہر ایک طور سے وہ اپنی قوت اور اپنا عروج اور اپنی بلندی دکھلائیں
گی۔ ظاہری طاقت اور سلطنت میں بھی ان کی بلندی ہوگی کہ اور حکومتیں اور ریاستیں ان کے مقابل پر کمزور ہو
جائیں گی اور علوم و فنون میں بھی ان کو بلندی حاصل ہوگی کہ طرح طرح کے علوم و فنون ایجاد کریں گے اور نادر اور

عجیب صنعتیں نکالیں گے اور مکاید اور تدابیر اور حسن انتظام میں بھی بلندی ہوگی اور دنیوی مہمات میں اور ان کے
حصول کے لئے ان کی ہمتیں بھی بلند ہوگی اور اشاعت مذہب کی جدو جہد اور کوشش میں بھی وہ سب سے فائق
اور بلند ہوں گے اور ایسا ہی تدابیر معاشرت اور تجارت اور ترقی کاشتکاری غرض ہر یک بات میں ہر یک قوم پر
فائق اور بلند ہو جائیں گی یہی معنے ہیں مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ کے کیوں کہ حدب بالتحريك زمین بلند کو
کہتے ہیں اور نسل کے معنے ہیں سبقت لے جانا اور دوڑنا۔ یعنی ہر ایک قوم سے ہر ایک بات میں جو شرف اور
بلندی کی طرف منسوب ہو سکتی ہے سبقت لے جائیں گے اور یہی بھاری علامت اس آخری قوم کی ہے جس کا نام
یا جوج ماجوج ہے اور یہی علامت پادریوں کے اس گروہ پرفتن کی ہے جس کا نام دجال معہود ہے اور چونکہ حدب
زمین بلند کو کہتے ہیں اس سے یہ اشارہ ہے کہ تمام زمینی بلندیاں ان کو نصیب ہوں گی مگر آسمانی بلندی سے بے
نصیب ہوں گے۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۱، ۳۶۲)
کیا تم نہیں دیکھتے کہ عیسائی سلطنت تمام دُنیا کی ریاستوں کو نگلتی جاتی ہے اور ہر ایک نوع کی بلندی اُن کو
حاصل ہے اور مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ کا مصداق ہیں اور اسلام کی دینی دنیوی حالت ایسی ہی ابتر ہو گئی
ہے جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں یہودیوں کی حالت ابتر تھی ۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۷۳، ۳۷۴)
دوسری قسم کی مخلوق جو مسیح موعود کی نشانی ہے یا جوج ماجوج کا ظاہر ہونا ہے۔ توریت میں ممالک مغربیہ کی
بعض قوموں کو یا جوج ماجوج قرار دیا ہے۔ اور ان کا زمانہ مسیح موعود کا زمانہ ٹھہرایا ہے۔ قرآن شریف نے اس
گی
قوم کے لئے ایک نشانی دیکھی ہے کہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ یعنی ہر ایک فوقیت ارضی اُن کو حاصل ہو جائے
اور ہر ایک قوم پر وہ فتحیاب ہو جائیں گے۔ دوسرے اس نشانی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ آگ کے
کاموں میں ماہر ہوں گے یعنی آگ کے ذریعہ سے اُن کی لڑائیاں ہوں گی اور آگ کے ذریعہ سے اُن کے
انجن چلیں گے اور آگ سے کام لینے میں وہ بڑی مہارت رکھیں گے اسی وجہ سے اُن کا نام یا جوج ماجوج ہے
کیونکہ اجیج آگ کے شعلہ کو کہتے ہیں اور شیطان کے وجود کی بناوٹ بھی آگ سے ہے جیسا کہ آیت
خَلَقْتَنِي مِنْ نَارِ سے ظاہر ہے۔ اس لئے قوم یا جوج ماجوج سے اس کو ایک فطرتی مناسبت ہے اسی وجہ
سے یہی قوم اس کے اسم اعظم کی تجلی کے لئے اور اس کا مظہر اتم بننے کے لئے موزوں ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۷۷،۲۷۶)

اس جگہ ایک لطیفہ بیان کرنے کے لائق ہے جس سے ظاہر ہو گا کہ خدا تعالیٰ کے علم میں ایک زمانہ مقدر تھا
جس میں فوت شدہ روحیں بروزی طور پر آنے والی تھیں ۔ اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یعنی
سورہ انبیاء جز ونمبر ۱۷ میں ایک پیشگوئی کی ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ ہلاک شدہ لوگ یا جوج ماجوج کے
زمانہ میں پھر دنیا میں رجوع کریں گے اور وہ یہ آیت ہے وَ حَرامٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا
يَرْجِعُونَ - حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَ مَأْجُوجُ وَهُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ -
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۹۷)
یعنی جن لوگوں کو ہم نے ہلاک کیا ہے اُن کے لئے ہم نے حرام کر دیا ہے کہ دوبارہ دنیا میں آویں۔ یعنی
بروزی طور پر بھی وہ دنیا میں نہیں آسکتے جب تک وہ دن نہ آویں کہ قوم یا جوج ماجوج زمین پر غالب آجائے
اور ہر ایک طور سے ان کو غلبہ حاصل ہو جائے۔ کیونکہ انسان کے ارضی قومی کی کامل ترقیات یا جوج ماجوج پر
ختم ہوتی ہیں اور اس طرح پر انسان کے ارضی قولی کا نشو و نما جو ابتدا سے ہوتا چلا آیا ہے وہ محض یا جوج ماجوج
کے وجود سے کمال کو پہنچتا ہے لہذا یا جوج ماجوج کے ظہور کا زمانہ رجعت بروزی کے زمانہ پر دلیل قاطع ہے
کیونکہ یا جوج ماجوج کا ظہور استدارت زمانہ پر دلیل ہے اور استدارت زمانہ رجعت بروزی کو چاہتا ہے۔سو
مسیح عیسی بن مریم کی نسبت رجعت کا جو عقیدہ ہے اُس عقیدہ کے موافق عیسی مسیح کی آمد ثانی کا یہی زمانہ
ہے۔ سو وہ آمدثانی بروزی طور پر ظہور میں آگئی۔ (تحفہ گولر و ی، روحانی خزائن جلد ۱۷صفحه ۳۱۵ تا ۳۲۱)
یا جوج ماجوج سے وہ قوم مراد ہے جن کو پورے طور پر ارضی قومی ملیں گے اور ان پر ارضی قومی کی ترقیات
کا دائرہ ختم ہو جائے گا ۔ یا جوج ماجوج کا لفظ امیج سے لیا گیا ہے جو شعلہ نارکو کہتے ہیں ۔ پس یہ وجہ تسمیہ ایک تو
بیرونی لوازم کے لحاظ سے ہے جس میں یہ اشارہ ہے کہ یا جوج ماجوج کے لئے آگ مسخر کی جائے گی اور وہ
اپنے دنیوی تمدن میں آگ سے بہت کام لیں گے۔ اُن کے بڑی اور بحری سفر آگ کے ذریعہ سے ہوں
گے۔ ان کی لڑائیاں بھی آگ کے ذریعہ سے ہوں گی ۔ ان کے تمام کاروبار کے انجن آگ کی مدد سے چلیں
گے۔ دوسری وجہ تسمیہ لفظ یا جوج ماجوج کے اندرونی خواص کے لحاظ سے ہے اور وہ یہ ہے کہ اُن کی سرشت
میں آتشی مادہ زیادہ ہوگا۔ وہ قومیں بہت تکبر کریں گی اور اپنی تیزی اور چستی اور چالا کی میں آتشی خواص
دکھلائیں گی اور جس طرح مٹی جب اپنے کمال تام کو پہنچتی ہے تو وہ حصہ مٹی کا کانی جو ہر بن جاتا ہے جس میں
آتشی مادہ زیادہ ہو جاتا ہے۔ جیسے سونا چاندی اور دیگر جواہرات۔ پس اس جگہ قرآنی آیت کا مطلب یہ ہے

کہ یا جوج ماجوج کی سرشت میں ارضی جو ہر کا کمال تام ہے جیسا کہ معدنی جواہرات میں اور فلذات میں
کمال تام ہوتا ہے۔ اور یہ دلیل اس بات پر ہے کہ زمین نے اپنے انتہائی خواص ظاہر کر دیئے اور بموجب
آیت وَ اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَھا اپنے اعلیٰ سے اعلیٰ جو ہر کو ظاہر کر دیا۔ اور یہ امر استدارت زمانہ پر ایک
دلیل ہے۔ یعنی جب یا جوج ماجوج کی کثرت ہوگی تو سمجھا جائے گا کہ زمانہ نے اپنا پورا دائرہ دکھلا دیا اور
پورے دائرہ کو رجعت بروزی لازم ہے۔ اور یا جوج ماجوج پر ارضی کمال کا ختم ہونا اس بات پر دلیل ہے کہ
گویا آدم کی خلقت الف سے شروع ہو کر جو آدم کے لفظ کے حرفوں میں سے پہلا حرف ہے اس یا کے حرف پر
ختم ہو گئی کہ جو یا جوج کے لفظ کے سر پر آتا ہے جو حروف کے سلسلہ کا آخری حرف ہے۔ گویا اس طرح پر یہ
سلسلہ الف سے شروع ہو کر اور پھر حرف یا پر ختم ہو کر اپنے طبعی کمال کو پہنچ گیا۔
خلاصہ کلام یہ کہ آیت ممدوحہ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ بروزی رجوع جو استدارت دائرہ
خلقت بنی آدم کے لئے ضروری ہے اس کی نشانی یہ ہے کہ یا جوج ماجوج کا ظہور اور خروج اقوئی اور اتم طور پر
ہو جائے اور ان کے ساتھ کسی غیر کو طاقت مقابلہ نہ رہے کیونکہ دائرہ کے کمال کو یہ لازم ہے کہ آخرَجَتِ
الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا کا مفہوم کامل طور پر پورا ہو جائے اور تمام ارضی قوتوں کا ظہور اور بروز ہو جائے اور یا جوج
ماجوج کا وجود اس بات پر دلیل کامل ہے کہ جو کچھ ارضی قوتیں اور طاقتیں انسان کے وجود میں ودیعت ہیں وہ
سب ظہور میں آگئی ہیں کیونکہ اس قوم کی فطرتی اینٹ ارضی کمالات کے پژاوہ میں ایسے طور سے پختہ ہوئی
ہے کہ اس میں کسی کو بھی کلام نہیں۔ اسی ستر کی وجہ سے خدا نے ان کا نام یا جوج ماجوج رکھا کیونکہ ان کی
فطرت کی مٹی ترقی کرتے کرتے کانی جواہرات کی طرح آتشی مادہ کی پوری وارث ہو گئی اور ظاہر ہے کہ مٹی کی
ترقیات آخر جواہرات اور فلذات معدنی پر ختم ہو جاتی ہیں۔ تب معمولی مٹی کی نسبت اُن جواہرات اور
فلذات میں بہت سا مادہ آگ کا آجاتا ہے گو یا مٹی کا انتہائی کمال شے کمال یافتہ کو آگ کے قریب لے آتا
ہے اور پھر جنسیت کی کشش کی وجہ سے دوسرے آتشی لوازم اور کمالات بھی اسی مخلوق کو دیئے جاتے ہیں ۔
غرض بنی آدم کا یہ آخری کمال ہے کہ بہت سا آتشی حصہ اُن میں داخل ہو جائے اور یہ کمال یا جوج ماجوج میں
پایا جاتا ہے۔ اور جو کچھ اس قوم کو دنیا اور دنیا کی تدابیر میں دخل ہے اور جس قدر اس قوم نے دنیوی زندگی کو
رونق اور ترقی دی ہے اس سے بڑھ کر کسی کے قیاس میں متصور نہیں۔ پس اس میں شک نہیں ہو سکتا کہ انسان
کے ارضی قومی کا عطر ہے جو اب وہ یا جوج ماجوج کے ذریعہ سے نکل رہا ہے۔ لہذا یا جوج ماجوج کا ظہور اور

میں
بروز اور اپنی تمام قوتوں میں کامل ہونا اس بات کا نشان ہے کہ انسانی وجود کی تمام ارضی طاقتیں ظہور میں
آگئیں اور انسانی فطرت کا دائرہ اپنے کمال کو پہنچ گیا اور کوئی حالت منتظرہ باقی نہیں رہی ۔ پس ایسے وقت
کے لئے رجعت بروزی ایک لازمی امر تھا ۔ اس لئے اسلامی عقیدہ میں یہ داخل ہو گیا کہ یا جوج ماجوج کے
ظہور اور اقبال اور فتح کے بعد گذشتہ زمانہ کے اکثر اخیار ابرار کی رجعت بروزی ہوگی اور جیسا کہ اس مسئلہ پر
مسلمانوں میں سے اہل سنت زور دیتے ہیں ایسا ہی شیعہ کا بھی عقیدہ ہے مگر افسوس کہ یہ دونوں گروہ اس مسئلہ
کی فلاسفی سے بے خبر ہیں ۔ اصل بھید ضرورت رجعت کا تو یہ تھا کہ استدارت دائرہ خلقت بنی آدم کے وقت
جو ہزار ششم کا آخر ہے نقاط خلقت کا اس سمت کی طرف آجانا ایک لازمی امر ہے جس سمت سے ابتدائے
خلقت ہے۔ کیونکہ کوئی دائرہ جب تک اس نقطہ تک نہ پہنچے جس سے شروع ہوا تھا کامل نہیں ہو سکتا اور
بالضرورت دائرہ کے آخری حصہ کو رجعت لازم پڑی ہوئی ہے لیکن اس بھید کو سطحی اس بھید کو سطحی عقلیں دریافت نہیں کر
سکیں اور ناحق کلام اللہ کے برخلاف یہ عقیدہ بنالیا کہ گویا تمام گذشتہ رُوحیں نیکوں اور بدوں کی واقعی طور
پر پھر دوبارہ دنیا میں آجائیں گی ۔ مگر اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ صرف رجعت بروزی ہوگی نہ حقیقی اور وہ
اس طرح پر کہ وہی نحاش جس کا دوسرا نام خناس ہے جس کو دنیا کے خزانے دیئے گئے ہیں جو اوّل کوا کے
پاس آیا تھا اور اپنی دجالیت سے حیات ابدی کی اُس کو طمع دی تھی پھر بروزی طور پر آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا
اور زن مزاج اور ناقص العقل لوگوں کو اس وعدہ پر حیات ابدی کی طمع دے گا کہ وہ توحید کو چھوڑ دیں۔ لیکن
خدا نے جیسا کہ آدم کو بہشت میں یہ نصیحت کی تھی کہ ہر ایک پھل تمہارے لئے حلال ہے بے شک کھاؤ لیکن
اس درخت کے نزدیک مت جاؤ کہ یہ حرمت کا درخت ہے۔ اسی طرح خدا نے قرآن میں فرمایا وَ يَغْفِرُ مَا
دُونَ ذَلِكَ الخ ( النساء : ۴۹ ) یعنی ہر ایک گناہ کی مغفرت ہوگی مگر شرک کو خدا نہیں بخشے گا۔ پس شرک کے
نزد یک مت جاؤ اور اس کو حرمت کا درخت سمجھو۔ سواب بروزی طور پر وہی نحاش جو حوا کے پاس آیا تھا اس
زمانہ میں ظاہر ہوا اور کہا کہ اس حرمت کے درخت کو خوب کھاؤ کہ حیات ابدی اسی میں ہے۔ پس جس طرح
گناہ ابتدا میں عورت سے آیا اسی طرح آخری زمانہ میں زن مزاج لوگوں نے نحاش کے وسوسہ کو قبول کیا سو
تمام بروزوں سے پہلے یہی بروز ہے جو بروز نحاش ہے۔
پھر دوسرا بروز جو یا جوج ماجوج کے بعد ضروری تھا مسیح ابن مریم کا بروز ہے۔ کیونکہ وہ روح القدس کے
تعلق کی و کی وجہ سے نحاش کا دشمن ہے وجہ یہ کہ سانپ شیطان سے مدد پاتا ہے اور عیسی بن مریم روح القدس سے

اور روح القدس شیطان کی ضد ہے۔ پس جب شیطان کا ظہور ہوا تو اس کا اثر مٹانے کے لئے رُوح القدس کا
ظہور ضروری ہوا۔ جس طرح شیطان بدی کا باپ ہے روح القدس نیکی کا باپ ہے۔ انسان کی فطرت کو دو
مختلف جذ بے لگے ہوئے ہیں (۱) ایک جذبہ بدی کی طرف جس سے انسان کے دل میں بُرے خیالات کا
اور بدکاری اور ظلم کے تصورات پیدا ہوتے ہیں۔ یہ جذبہ شیطان کی طرف سے ہے اور کوئی انکار نہیں کر سکتا
کہ انسان کی فطرت کے لازم حال یہ جذبہ ہے۔ گو بعض تو میں شیطان کے وجود سے انکار بھی کریں لیکن اس
جذبہ کے وجود سے انکار نہیں کر سکتے ۔ (۲) دوسرا جذ بہ نیکی کی طرف ہے جس سے انسان کے دل میں نیک
خیالات اور نیکی کرنے کی خواہشیں پیدا ہوتی ہیں اور یہ جذبہ روح القدس کی طرف سے ہے۔ اور اگر چہ قدیم
سے اور جب سے کہ انسان پیدا ہوا ہے یہ دونوں قسم کے جذبے انسان میں موجود ہیں لیکن آخری زمانہ کے
لئے مقدر تھا کہ پورے زور شور سے یہ دونوں قسم کے جذبے انسان میں ظاہر ہوں ۔ اس لئے اس زمانہ میں
بروزی طور پر یہودی بھی پیدا ہوئے اور بروزی طور پر مسیح ابن مریم بھی پیدا ہوا۔ اور خدا نے ایک گروہ بدی کا
محرک پیدا کر دیا جو وہی پہلا نحاش بروزی رنگ میں ہے۔ اور دوسرا گروہ نیکی کا محرک پیدا کر دیا جو مسیح موعود کا
گروہ ہے۔ غرض پہلا بروز گروہ نحاش ہے اور دوسرا بروز مسیح اور اس کا گروہ اور تیسرا بروز ان یہودیوں کا گروہ
ہے جن سے بچنے کے لئے سورہ فاتحہ میں دُعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سکھائی گئی اور چوتھا بروز صحابہ رضی اللہ
عنہم کا بروز ہے جو بموجب آیت وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ضروری تھا اور اس حساب سے ان
بروزوں کی لاکھوں تک نوبت پہنچتی ہے۔ اس لئے یہ زمانہ رجعت بروزی کا زمانہ کہلاتا ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۲۱ تا ۳۲۵ حاشیه )
یا جوج ماجوج دوقو میں ہیں جن کا پہلی کتابوں میں ذکر ہے اور اس نام کی یہ وجہ ہے کہ وہ ابھیج سے یعنی
آگ سے بہت کام لیں گی اور زمین پر ان کا بہت غلبہ ہو جائے گا اور ہر ایک بلندی کی مالک ہو جائیں گی ۔
تب اُسی زمانہ میں آسمان سے ایک بڑی تبدیلی کا انتظام ہوگا اور صلح اور آشتی کے دن ظاہر ہوں گے۔
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۱۱)
جیسا کہ قرآن شریف میں عیسائیت کے فتنہ کا ذکر ہے ایسا ہی یا جوج ماجوج کا ذکر ہے اور اس آیت میں
که هُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ان کے غلبہ کی طرف اشارہ ہے کہ تمام زمین پر ان کا غلبہ ہو جائے گا اب
اگر دجال اور عیسائیت اور یا جوج ماجوج تین علیحدہ قو میں سمجھیں جائیں جو مسیح کے وقت ظاہر ہوں گی تو اور بھی

تناقض بڑھ جاتا ہے مگر بائبل سے یقینی طور پر یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یا جوج ماجوج کا فتنہ بھی درحقیقت
عیسائیت کا فتنہ ہے کہ کیونکہ بائبل نے اس کو یا جوج کے نام سے پکارا ہے۔ پس در حقیقت ایک ہی قوم کو
باعتبار مختلف حالتوں کے تین ناموں سے پکارا گیا ہے۔ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۹۸)
یا جوج ماجوج کی قوم کہ اجمالی طور پر ان کا ذکر قرآن شریف میں موجود ہے بلکہ یہ ذکر بھی موجود ہے کہ
آخری زمانہ میں تمام زمین پر ان کا غلبہ ہو جائے گا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ هُم مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ
ینسِلُونَ اور یہ خیال کہ یا جوج ماجوج بنی آدم نہیں بلکہ اور قسم کی مخلوق ہے یہ صرف جہالت کا خیال ہے کیونکہ
قرآن میں ذوالعقول حیوان جو عقل اور فہم سے کام لیتے ہیں اور مورد ثواب یا عذاب ہو سکتے ہیں وہ دو ہی قسم
کے بیان فرمائے ہیں (۱) ایک نوع انسان جو حضرت آدم کی اولاد ہیں (۲) دوسرے وہ جو جنات ہیں
انسانوں کے گروہ کا نام معشر الانس رکھا ہے اور جنات کے گروہ کا نام معشر الجن رکھا ہے۔ پس اگر یا جوج
ماجوج جس کے لئے مسیح موعود کے زمانہ میں عذاب کا وعدہ ہے معشر الانس میں داخل ہیں یعنی انسان ہیں تو
خواهہ نخواہ ایک عجیب پیدائش ان کی طرف منسوب کرنا کہ ان کے کان اس قدر لمبے ہوں گے اور ہاتھ اس قدر
لمبے ہوں گے اور اس کثرت سے وہ بچے دیں گے ان لوگوں کا کام ہے جن کی عقل محض سطحی اور بچوں کی مانند
ہے اگر اس بارے میں کوئی حدیث صحیح ثابت ہو تو وہ محض استعارہ کے رنگ میں ہو گی جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں
کہ یورپ کی قومیں ان معنوں سے ضرور لمبے کان رکھتی ہیں کہ بذریعہ تار کے دور دور کی خبریں ان کے کانوں
تک پہنچ جاتی ہیں اور خدا نے بڑی اور بحری لڑائیوں میں اُن کے ہاتھ بھی نبرد آزمائی کی وجہ سے اس قدر لمبے
بنائے ہیں کہ کسی کو ان کے مقابلہ کی طاقت نہیں اور توالد تناسل بھی ان کا ایشیائی قوموں کی نسبت بہت ہی
زیادہ ہے۔ پس جبکہ موجودہ واقعات نے دکھلا دیا ہے کہ ان احادیث کے یہ معنے ہیں اور عقل ان معنوں کو نہ
صرف قبول کرتی ہے بلکہ ان سے لذت اٹھاتی ہے تو پھر کیا ضرورت ہے کہ خواہ نخواہ انسانی خلقت سے بڑھ کر
ان میں وہ عجیب خلقت فرض کی جائے جو سراسر غیر معقول اور اس قانون قدرت کے برخلاف ہے جو قدیم
سے انسانوں کے لئے چلا آتا ہے اور اگر کہو کہ یا جوج ماجوج جنات میں سے ہیں انسان نہیں ہیں تو یہ
اور حماقت ہے کیونکہ اگر وہ جنات میں سے ہیں تو سد سکندری اُن کو کیوں کر روک سکتی تھی جس حالت میں
جنات آسمان تک پہنچ جاتے ہیں جیسا کہ آیت فَاتَّبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِب (الصافات : 11) سے ظاہر ہوتا نا ہے تو کیا
وہ سید سکندری کے اوپر چڑھ نہیں سکتے تھے جو آسمان کے قریب چلے جاتے ہیں اور اگر کہو کہ وہ درندوں کی قسم

آج 10 میں سے 10 باقی