سورة الواقِعَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہیں جو عقل اور فہم نہیں فہم نہیں رکھتے تو پھر قرآن شریف اور حدیثوں میں ان پر عذاب نازل کرنے کا کیوں وعدہ ہے
کیونکہ عذاب گنہ کی پاداش میں ہوتا ہے اور نیز ان کا لڑائیاں کرنا اور سب پر غالب ہو جانا اور آخر کار آسمان کی
طرف تیر چلا نا صاف دلالت کرتا ہے کہ وہ ذو العقول ہیں بلکہ دنیا کی عقل میں سب سے بڑھ کر ۔
حدیثوں میں بظاہر یہ تناقض پایا جاتا ہے کہ مسیح موعود کے مبعوث ہونے کے وقت ایک طرف تو یہ بیان کیا
گیا ہے کہ یا جوج ماجوج تمام دنیا میں پھیل جائیں گے اور دوسری طرف یہ بیان ہے کہ تمام دنیا میں عیسائی
قوم کا غلبہ ہوگا جیسا کہ حدیث یکسر الصلیب سے بھی سمجھا جاتا ہے کہ صلیبی قوم کا اس زمانہ میں بڑا عروج اور
اقبال ہوگا ۔ ایسا ہی ایک دوسری حدیث سے بھی یہی سمجھا جاتا ہے کہ سب سے زیادہ اس زمانہ میں رومیوں کی
کثرت اور قوت ہوگی یعنی عیسائیوں کی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں رومی سلطنت عیسائی تھی
جیسا کہ اللہ تعالیٰ بھی قرآن شریف میں فرماتا ہے غُلِبَتِ الرُّومُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ
سَيَغْلِبُونَ (الروم : ۳، ۴) اس جگہ بھی روم سے مراد عیسائی سلطنت ہے اور پھر بعض احادیث سے یہ بھی
معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت دجال کا تمام زمین پر غلبہ ہوگا اور تمام زمین پر بغیر مکہ معظمہ کے
دجال محیط ہو جائے گا۔
اب کوئی مولوی صاحب بتلاویں کہ یہ تناقض کیوں کر دور ہو سکتا ہے اگر دجال تمام زمین پر محیط ہو جائے گا
تو عیسائی سلطنت کہاں ہوگی ۔ ایسا ہی یا جوج ماجوج جن کی عام سلطنت کی قرآن شریف خبر دیتا ہے وہ کہاں
جائیں گے ۔ سو یہ غلطیاں ہیں جن میں یہ لوگ مبتلا ہیں جو ہمارے مکفر اور مکذب ہیں ۔ واقعات ظاہر کر
رہے ہیں کہ یہ دونوں صفات یا جوج ماجوج اور دجال ہونے کی یورپین قوموں میں موجود ہیں کیونکہ یا جوج
ماجوج کی تعریف حدیثوں میں یہ بیان کی گئی ہے کہ ان کے ساتھ لڑائی میں کسی کو طاقت مقابلہ نہیں ہوگی اور
مسیح موعود بھی صرف دعا سے کام لے گا اور یہ صفت کھلے کھلے طور پر یورپ کی سلطنتوں میں پائی جاتی ہے اور
قرآن شریف بھی اس کا مصدق ہے ۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَهُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ۔ اور دجال کی
نسبت حدیثوں میں یہ بیان ہے کہ وہ دجل سے کام لے گا اور مذہبی رنگ میں دنیا میں فتنہ ڈالے گا ۔ سو
قرآن شریف میں یہ صفت عیسائی پادریوں کی بیان کی گئی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ
مَوَاضِعه (النساء : ۴۷)۔ اس تقریر سے ظاہر ہے کہ یہ تینوں ایک ہی ہیں ۔ اسی وجہ سے سورۃ الفاتحہ میں
دائی طور پر یہ دعا سکھلائی گئی کہ تم عیسائیوں کے فتنہ سے پناہ مانگو یہ نہیں کہا کہ تم دجال سے پناہ مانگو پس اگر

کوئی اور دجال ہوتا جس کا فتنہ پادریوں سے زیادہ ہوتا تو خدا کی کلام میں بڑا فتنہ چھوڑ کر قیامت تک یہ دعا نہ
سکھلائی جاتی کہ تم عیسائیوں کے فتنہ سے پناہ مانگو اور یہ نہ فرمایا جاتا کہ عیسائی فتنہ ایسا ہے کہ قریب ہے کہ اس
سے آسمان پھٹ جائیں ۔ پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں ۔ بلکہ یہ کہا جاتا ہے کہ دجالی فتنہ ایسا ہے جس سے
قریب ہے کہ زمین و آسمان پھٹ جائیں ۔ بڑے فتنے کو چھوڑ کر چھوٹے فتنہ سے ڈرانا بالکل غیر معقول ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۸۴ تا ۷ ۸ حاشیه )
مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ کے بعد وہ خدا سے جنگ کریں گے اب گویا یہ خدا سے جنگ ہے ۔ یہ استعارہ
ہے کہ جب اقبال یہاں تک پہنچ جاوے کہ کوئی سلطنت ان کے مقابل نہ ٹھہرے تو پھر خدا سے جنگ کرنی
چاہیں گے خدا سے جنگ یہی ہے کہ نہ ان میں تضرع اور زاری رہے اور نہ دعا کی حقیقت پر نظر ہو بلکہ اسباب
اور تدابیر پر پورا بھروسہ ہو اور قضا و قدر کا مقابلہ کیا جاوے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۲)
اس وقت ضروری ہے کہ خوب غور کر کے دیکھا جاوے کہ کیا عیسائی فتنہ نہیں ہے جو مِنْ كُلِّ حَدَبٍ
ینسِلُونَ کے مصداق ہو کر لاکھوں انسانوں کو گمراہ کر رہا ہے اور مختلف طریق اس نے اپنی اشاعت کے رکھے
ہیں ۔ اب وقت ہے کہ اس سوال کا جواب دیا جاوے کہ اس فتنہ کی اصلاح والے کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے کیا رکھا ہے صلیب کا زور تو دن بدن بڑھ رہا ہے اور ہر جگہ اس کی چھاؤنیاں قائم ہوتی جاتی ہیں۔
مختلف مشن قائم ہو کر دور دراز ملکوں اور اقطاع عالم میں پھیلتے جاتے ہیں اس لئے اگر اور کوئی بھی ثبوت اور
دلیل نہ ہوتی تب بھی طبعی طور پر ہم کو ماننا پڑتا کہ اس وقت ایک مصلح کی ضرورت ہے جو اس فساد کی آگ کو
بجھائے مگر خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہم کو صرف ضروریات محسوسہ مشہودہ تک ہی نہیں رکھا بلکہ اپنے رسول کی
عظمت وعزت کے اظہار کے لئے بہت سی پیشگوئیاں پہلے سے اس وقت کے لئے مقرر رکھی ہوئی ہیں جن
سے صاف پایا جاتا ہے کہ اس وقت ایک آنے والا مرد ہے اور اس کا نام مسیح موعود اور اس کا کام کسر صلیب
ہے۔ اب اس ترتیب کے ساتھ ہر ایک سلیم الفطرت کو اتنا تو ماننا پڑے گا کہ بجز اس تسلیم کے چارہ نہیں کہ کوئی
مرد آسمانی آوے اور اس کا کام اس وقت کسر صلیب ہی ہونا چاہیے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه (۳)
اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ اس امر کے اظہار کے واسطے کافی ہے کہ یہ کل دنیا کی
زمینی طاقتوں کو زیر پا کریں گی ورنہ اس کے سوا اور کیا معنے ہیں ۔ کیا یہ تو میں دیواروں اور ٹیلوں کو گودتی اور

پھاندتی پھریں گی ۔ نہیں بلکہ اس کے یہی معنے ہیں کہ وہ دنیا کی کل ریاستوں اور سلطنتوں کو زیر پا کر لیں گی اور
کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہ کر سکے گی ۔
واقعات جس امر کی تفسیر کریں وہی تفسیر ٹھیک ہوا کرتی ہے۔ اس آیت کے معنے خدا تعالیٰ نے واقعات
سے بتا دیئے ہیں ان کے مقابلہ میں اگر کسی قسم کی سیفی قوت کی ضرورت ہوتی تو اب جیسے کہ بظاہر اسلامی دنیا
کے امیدوں کے آخری دن ہیں چاہیے تھا کہ اہلِ اسلام کی سیفی طاقت بڑھی ہوئی ہوتی اور اسلامی سلطنتیں تمام
دنیا پر غلبہ پاتیں اور کوئی ان کے مقابل پر ٹھہر نہ سکتا مگر اب تو معاملہ اس کے برخلاف نظر آتا ہے۔ خدا تعالیٰ
کی طرف سے بطور تمہید یا عنوان کے یہ زمانہ ہے کہ ان کی فتح اور ان کا غلبہ دنیوی ہتھیاروں سے نہیں ہو سکے گا
بلکہ ان کے واسطے آسمانی طاقت کام کرے گی جس کا ذریعہ دعا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۴)
دور
ہمیں کئی بار اس آیت کی طرف توجہ ہوئی ہے اور اس میں سوچتے ہیں کہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ اس کا
ایک تو یہ مطلب ہے کہ ساری سلطنتیں، ریاستیں اور حکومتیں ان سب کو یہ اپنے زیر کر لیں گے اور کسی کو ان کے
مقابلے کی تاب نہ ہوگی ۔
دوسرے معنے یہ ہیں کہ حلب کے معنے ہیں بلندی۔ نسل کے معنے ہیں دوڑنا۔ یعنی بلندی پر سے دوڑ
جاویں گے ۔ محل عمومیت کے معنی رکھتا ہے۔ یعنی ہر قسم کی بلندی کو کود جاویں گے۔ بلندی پر چڑھنا قوت
اور جرات کو چاہتا ہے۔ نہایت بڑی بھاری اور آخری بلندی مذہب کی بلندی ہوتی ہے۔ سارے زنجیروں کو
انسان تو ڑ سکتا ہے مگر رسم اور مذہب کی ایک ایسی زنجیر ہوتی ہے کہ اس کو کوئی ہمت والا ہی تو ڑ سکتا ہے۔
سو ہمیں اس ربط سے یہ بھی ایک بشارت معلوم ہوتی ہے کہ وہ آخر کار اس مذہب اور رسم کی بلندی کو اپنی
آزادی اور جرات سے پھلانگ جاویں گے اور آخر کار اسلام میں داخل ہوتے جاویں گے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۴)
میں نے اس آیت پر بڑی غور کی ہے۔ اس کے یہی معنے ہیں کہ ہر ایک بلندی سے دوڑیں گے۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ دو صورتیں ہیں اول یہ کہ ہر ایک سلطنت پر غالب آجاویں گے دوم یہ کہ بلندی کی طرف
انسان قوت اور جرات کے بغیر دوڑ اور چڑھ نہیں سکتا اور مذہب پر غالب آجانا بھی ایک بلندی ہی ہے۔ معلوم
ہوتا ہے کہ ان پر وہ زمانہ بھی آوے گا کہ مذہب کے اوپر سے بھی گزر جاویں گے یعنی اپنے اس تثلیثی مذہب

سے بھی عبور کر جاویں گے اور اس کو پاؤں کے نیچے مسل دیویں گے اور اسی سے ہمیں ان کے اسلام میں داخل
ہو جانے کی بو آتی ہے۔ اب پہلی بات تو پوری ہو چکی ہے اب انشاء اللہ دوسری بات پوری ہوگی اور یہ باتیں
خدا کے ارادہ کے ساتھ ہوا کرتی ہیں جب خدا کی مشیت ہوتی تو ملائکہ نازل ہوتے ہیں اور دلوں کو حسب
استعداد صاف کرتے ہیں تب یہ کام ہوا کرتے ہیں ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰۵)
انَّكُمْ
وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنْتُمْ لَهَا وَارِدُونَ ۔
(११)
اکثر لوگ دشنام دہی اور بیان واقعہ کو ایک ہی صورت میں سمجھ لیتے ہیں اور ان دونوں مختلف مفہوموں
میں فرق کرنا نہیں جانتے بلکہ ایسی ہر یک بات کو جو دراصل ایک واقعی امر کا اظہار ہو اور اپنے محل پر چسپاں ہو
محض اس کے کسی قدر مرارت کی وجہ سے جو حق گوئی کے لازم حال ہوا کرتی ہے دشنام دہی تصور کر لیتے ہیں
حالانکہ دشنام اور سب اور شتم فقط اس مفہوم کا نام ہے جو خلاف واقعہ اور دروغ کے طور پر محض آزار رسانی کی
غرض سے استعمال کیا جائے اور اگر ہر یک سخت اور آزار دہ تقریر کو محض بوجہ اس کے مرارت اور تلخی اور
ایذارسانی کے دشنام کے مفہوم میں داخل کر سکتے ہیں تو پھر اقرار کرنا پڑے گا کہ سارا قرآن شریف گالیوں سے
پر ہے کیونکہ جو کچھ بتوں کی ذلت اور بت پرستوں کی حقارت اور ان کے بارہ میں لعنت ملامت کے سخت
الفاظ قرآن شریف میں استعمال کئے گئے ہیں۔ یہ ہرگز ایسے نہیں ہیں جن کے سننے سے بت پرستوں کے دل
خوش ہوئے ہوں بلکہ بلا شبہ ان الفاظ نے ان کے غصہ کی حالت کی بہت تحریک کی ہوگی کیا خدائے تعالیٰ کا
کفار مکہ کو مخاطب کر کے یہ فرمانا کہ اإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ معترض کے من
گھڑت قاعدہ کے موافق گالی میں داخل نہیں ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰۹)
تم اور تمہارے معبودِ باطل جو انسان ہو کر خدا کہلاتے رہے جہنم میں ڈالے جائیں گے (۲) دوسرا
ایندھن جہنم کا بت ہیں مطلب یہ ہے کہ ان چیزوں کا وجود نہ ہوتا تو جہنم بھی نہ ہوتا ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۹۳)
انبیاء سے پہلے تمام لوگ نیک و بد بھائی بھائی بنے ہوتے ہیں ۔ نبی کے آنے سے ان کے درمیان ایک
تمیز پیدا ہو جاتی ہے۔ سعید الگ ہو جاتے اور شقی الگ ہو جاتے ہیں۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مخالفین کو
یہ کلمہ نہ سناتے کہ إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ تم اور تمہارے معبود سب جہنم کے

لائق ہیں تو کفار ایسی مخالفت نہ کرتے مگر اپنے معبودوں کے حق میں ایسے کلمات سن کر وہ جوش میں آگئے ۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ )
إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَبِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ لَا يَسْمَعُونَ
حَسِيْسَهَا وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنْفُسُهُمْ خُلِدُونَ )
جو لوگ جنتی ہیں اور ان کا جنتی ہونا ہماری طرف سے قرار پا چکا ہے وہ دوزخ سے دور کئے گئے ہیں اور وہ
بہشت کی دائمی لذت میں ہیں۔ اس آیت سے مراد حضرت عزیر اور حضرت مسیح ہیں اور ان کا بہشت
میں داخل ہو جانا اس سے ثابت ہوتا ہے جس سے ان کی موت بھی بپا یہ ثبوت پہنچتی ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۵، ۴۳۶)
جو لوگ ہمارے وعدہ کے موافق بہشت کے لائق ٹھہر چکے ہیں وہ دوزخ سے دور کئے گے ہیں اور وہ
بہشت کی دائمی لذات میں ہیں ۔ تمام مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ آیت حضرت عیسی علیہ السلام کے حق میں ہے
اور اس سے بصراحت و بداہت ثابت ہے کہ وہ بہشت میں ہیں ۔ پس ثابت ہوا کہ وہ وفات پاچکے ہیں ورنہ
قبل از وفات بہشت میں کیوں کر پہنچ گئے ۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۸)
کتاب اللہ سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ طاعون رجز ہے ہمیشہ کافروں پر نازل ہوتی ہے۔ ہاں جیسا کہ
جہنم خاص کافروں کے لئے مخصوص ہے تاہم بعض گنہ گار مومن جو جہنم میں ڈالے جائیں گے وہ محض تخصیص اور
تطہیر اور پاک کرنے کے لئے دوزخ میں ڈالے جائیں گے مگر خدا کے وعدہ کے موافق جو اولیكَ عَنْهَا
مُبْعَدُونَ ہے برگزیدہ لوگ اس دوزخ سے دور رکھے جائیں گے اسی طرح طاعون بھی ایک جہنم ہے کا فراس
میں عذاب دینے کے لئے ڈالے جاتے ہیں اور ایسے مومن جن کو معصوم نہیں کہہ سکتے اور معاصی سے پاک
نہیں ہیں ان کے لئے یہ طاعون پاک کرنے کا ذریعہ ہے جس کو خدا نے جہنم کے نام سے پکارا ہے۔ سو
طاعون ادنی مومنوں کے لئے تجویز ہو سکتی ہے جو پاک ہونے کے محتاج ہیں مگر وہ لوگ جو خدا کے قرب اور
محبت میں بلند مقامات پر ہیں وہ ہرگز اس جہنم میں داخل نہیں ہو سکتے ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۴۴ )
يَوْمَ تَطْوِي السَّمَاءِ كَطَى السّجل لِلْكُتُبِ كَمَا بَدَانَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ

وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَعِلِينَ
سورة الانبياء
ہم اس دن آسمانوں کو ایسا لپیٹ لیں گے جیسے ایک خط متفرق مضامین کو اپنے اندر لپیٹ لیتا ہے اور جس
طرز سے ہم نے اس عالم کو وجود کی طرف حرکت دی تھی انہیں قدموں پر پھر یہ عالم عدم کی طرف لوٹا یا جائے
گا۔ یہ وعدہ ہمارے ذمہ ہے جس کو ہم کرنے والے ہیں۔ بخاری نے بھی اس جگہ ایک حدیث لکھی ہے جس
میں جائے غور یہ لفظ ہیں وَ تَكُونُ السَّمَوتُ بِيَمِينِهِ یعنی پیٹنے کے یہ معنی ہیں کہ خدا تعالیٰ آسمانوں کو اپنے
داہنے ہاتھ میں چھپالے گا۔ اور جیسا کہ اب اسباب ظاہر اور مسبب پوشیدہ ہے اس وقت مسبب ظاہر اور
اسباب زاویہ عدم میں چھپ جائیں گے اور ہر ایک چیز اس کی طرف رجوع کر کے تجلیات قہر یہ میں مخفی ہو
جائے گی اور ہر یک چیز اپنے مکان اور مرکز کو چھوڑ دے گی اور تجلیات الہیہ اس کی جگہ لیں گی اور علل نا قصہ
کے فنا اور انعدام کے بعد علت تامہ کاملہ کا چہرہ نمودار ہو جائے گا۔
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵۲ تا ۱۵۴ حاشیه در حاشیه )
وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ
الصُّلِحُونَ
ہم نے زبور میں ذکر کے بعد لکھا ہے کہ جو نیک لوگ ہیں وہی زمین کے وارث ہوں گے یعنی ارضِ شام
کے (زبور ۳۷)
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۶۱ حاشیہ نمبر ۱۱)
یہ حقیر خیال خدا تعالیٰ کی نسبت تجویز کرنا کہ اس کو صرف اس امت کے تیس برس کا ہی فکر تھا اور پھر
ان کو ہمیشہ کے ضلالت میں چھوڑ دیا اور وہ نور جو قدیم سے انبیاء سابقین کی امت میں خلافت کے آئینہ
میں وہ دکھلاتا رہا اس امت کے لئے دکھلانا اس کو منظور نہ ہوا کیا عقلِ سلیم خدائے رحیم و کریم کی نسبت
ان باتوں کو تجویز کرے گی ۔ ہرگز نہیں ۔ اور پھر یہ آیت خلافت آئمہ پر گواہ ناطق ہے وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِي
الزَّبُورِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصُّلِحُونَ۔ کیونکہ یہ آیت صاف صاف پکار رہی
ہے کہ اسلامی خلافت دائمی ہے اس لئے کہ يَرِثُهَا کا لفظ دوام کو چاہتا ہے وجہ یہ کہ اگر آخری نوبت
فاسقوں کی ہو تو زمیں کے وارث وہی قرار پائیں گے نہ صالح اور سب کا وارث وہی ہوتا ہے جو سب

کے بعد ہو۔
سورة الانبياء
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۴)
اس آیت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ الارض سے مراد جو شام کی سرزمین ہے یہ صالحین کا ورثہ ہے اور جواب
تک مسلمانوں کے قبضہ میں ہے۔ خدا تعالیٰ نے يَرِثُهَا فرمایا يَمْلِكُھا نہیں فرمایا۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے
کہ وارث اس کے مسلمان ہی رہیں گے اور اگر یہ کسی اور کے قبضہ میں کسی وقت چلی بھی جاوے تو وہ قبضہ اس قسم کا
ہوگا جیسے راہن اپنی چیز کا قبضہ مرتہن کو دے دیتا ہے یہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کی عظمت ہے۔ ارض شام چونکہ انبیاء
کی سرزمین ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اس کی بے حرمتی نہیں کرنا چاہتا کہ وہ غیروں کی میراث ہو۔
يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ فرما یا صالحین کے معنے یہ ہی کہ کم از کم صلاحیت کی بنیاد پر قدم ہو۔ مومن کی
جو تقسیم قرآن شریف میں کی گئی ہے اس کے تین ہی درجے اللہ تعالیٰ نے رکھے ہیں ۔ ظالم ، مقتصد ، سابق
بالخیرات ۔ یہ ان کے مدارج ہیں ورنہ اسلام کے اندر یہ داخل ہیں ۔ ظالم وہ ہوتا ہے کہ ابھی اس میں بہت
غلطیاں اور کمزوریاں ہیں اور مقتصد وہ ہوتا ہے کہ نفس اور شیطان سے اس کی جنگ ہوتی ہے مگر کبھی یہ غالب
آجا تا اور کبھی مغلوب ہوتا ہے۔ کچھ غلطیاں بھی ہوتی ہیں اور صلاحیت بھی اور سابق بالخیرات وہ ہوتا ہے جو
ان دونوں درجوں سے نکل کر مستقل طور پر نیکیاں کرنے میں سبقت لے جاوے اور بالکل صلاحیت ہی ہو۔
نفس اور شیطان کو مغلوب کر چکا ہو ۔ قرآن شریف ان سب کو مسلمان ہی کہتا ہے۔
ہماری
اجماعت ہی کو دیکھ لو کہ وہ ایک لاکھ سے زیادہ ہے اور یہ سب کی سب ہمارے مخالفوں ہی سے نکل
کر بنی ہے اور ہر روز جو بیعت کرتے ہیں یہ ان میں ہی سے آتے ہیں ان میں صلاحیت اور سعادت نہ ہوتی
تو یہ کس طرح نکل کر آتے ۔ بہت سے خطوط اس قسم کی بیعت کرنے والوں کے آئے ہیں کہ پہلے میں گالیاں
دیا کرتا تھا مگر اب تو بہ کرتا ہوں مجھے معاف کیا جاوے۔ غرض صلاحیت کی بنیاد پر قدم ہو تو وہ صالحین
میں داخل سمجھا جاتا ہے۔
إِنَّ فِي هَذَا لَبَلَغَا لِقَوْمٍ عَبِدِينَ
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۷ )
اس میں ان لوگوں کے لئے جو پرستار ہیں حقیقی پرستش کی تعلیم ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۴)
وہ حکمت بالغہ ہے اس میں ہر یک چیز کا بیان ہے۔ الحق لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۰)

وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ )
اور تجھ کو ہم نے اس لئے بھیجا ہے کہ تمام عالم پر نظر رحمت کریں اور نجات کا راستہ ان پر کھول دیں۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۵۱)
اور میں نے تجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تا سب لوگوں کے لئے رحمت کا سامان پیش کروں ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۰۳ حاشیہ نمبر (۳)
یادر ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے دو ہاتھ جلالی و جمالی ہیں اسی نمونہ پر چونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ جل شانہ کے مظہر اتم ہیں لہذا خدا تعالیٰ نے آپ کو بھی وہ دونوں ہاتھ رحمت اور شوکت کے عطا فرمائے
جمالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کہ قرآن شریف میں ہے وَ ما أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ یعنی
ہم نے تمام دنیا پر رحمت کر کے تجھے بھیجا ہے۔ اور جلالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے : وَمَا رَمَيْت
إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَهْی اور چونکہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ یہ دونوں صفتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
اپنے اپنے وقتوں میں ظہور پذیر ہوں اس خدا تعالیٰ نے صفت جلالی کو صحابہ رضی اللہ عنہم کے ذریعہ سے ظاہر
فرمایا اور صفت جمالی کو مسیح موعود اور اس کے گروہ کے ذریعہ سے کمال تک پہنچایا اسی کی طرف اس آیت میں
اشارہ ہے وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ - (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۶۸ حاشیہ )
تمام دنیا پر رحم کر کے ہم نے تجھے بھیجا ہے اور عالمین میں کافر اور بے ایمان اور فاسق اور فاجر بھی داخل
ہیں اور ان کے لئے رحم کا دروازہ اس طرح پر کھولا کہ وہ قرآن شریف کی ہدایتوں پر چل کر نجات پاسکتے ہیں۔
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۶۹،۳۶۸)
قَالَ اللهُ تَعَالَى وَ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ اے نبی ! ہم
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ وَلَا يَسْتَقِيمُ هَذَا نے تمہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ آپ
الْمَعْنَى إِلَّا فِي الرَّحْمَانِيَّةِ فَإِنَّ الرَّحِيمِيَّةَ كا رحمة للعالمین ہونا صفت رحمانیت کے لحاظ سے ہی درست
يَخْتَصُّ بِعَالَمٍ وَاحَدٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ہو سکتا ہے کیونکہ رحیمیت تو صرف مومنوں کی دنیا کے ساتھ ہی
اعجاز لمسح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ حاشیہ) | مخصوص ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
میں نے تمام عالموں کے لئے تجھے رحمت کر کے بھیجا ہے۔ (چشمہ معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۷۶)

اور ہم نے تجھے تمام دنیا کے لئے ایک عام رحمت کر کے بھیجا ہے۔
( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۸)
تمام دنیا کے لئے تجھے ہم نے رحمت کر کے بھیجا ہے اور تو رحمت مجسم ہے۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ا نمبر ۵ صفحه ۱۹۲)
ہم نے کسی خاص قوم پر رحمت کرنے کے لئے تجھے نہیں بھیجا بلکہ اس لئے بھیجا ہے کہ تمام جہان پر رحمت
کی جائے پس جیسا کہ خدا تمام جہان کا خدا ہے ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کے لئے رسول
ہیں اور تمام دنیا کے لئے رحمت ہیں اور آپ کی ہمدردی تمام دنیا سے ہے نہ کسی خاص قوم سے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۸۸)
جب کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت بھی چونکہ دنیا کی حالت بہت ہی
قابلِ رحم ہوگئی تھی۔ اخلاق ، اعمال ، عقائد سب کا نام و نشان اُٹھ گیا تھا اس لئے اس امت کو مرحومہ کہا گیا۔
کیونکہ اس وقت بڑے ہی رحم کی ضرورت تھی اور اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ مَا أَرْسَلْتُكَ
إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ -
قابلِ رحم اس شخص کو کہتے ہیں جسے سانپوں کی زمین پر چلنے کا حکم ہو یعنی خطرات عظیمہ اور آفات شدیدہ
در پیش ہوں۔ پس امت مرحومہ اس لئے کہا کہ یہ قابلِ رحم ہے۔ جب انسان کو مشکل کام دیا جاتا ہے تو وہ
مشکل قابلِ رحم ہوتی ہے۔ شرارتوں میں تجربہ کار، بداندیش ، خطا کاروں سے مقابلہ ٹھہرا اور پھر امی جیسے
حضرت نے فرمایا کہ ہم امی ہیں اور حساب نہیں جانتے ۔ پس امیوں کو شر پر قوموں کا مقابلہ کرنا پڑا جو مکاید
اور شرارتوں میں تجربہ کار تھے اس لئے اس کا نام امت مرحومہ رکھا ۔ مسلمانوں کو کس قدر خوش ہونا ہونا چاہیے کہ
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۴۷)
اللہ تعالیٰ نے ان کو قابلِ رحم سمجھا۔
چونکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کل دنیا کے انسانوں کی روحانی تربیت کے لئے آئے تھے اس
لئے یہ رنگ حضور علیہ الصلوۃ والسلام میں بدرجہ کمال موجود تھا اور یہی وہ مرتبہ ہے جس پر قرآن کریم نے
متعدد مقامات پر حضور کی نسبت شہادت دی ہے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے مقابل اور اسی رنگ میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کا ذکر فرمایا ہے مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ -
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۴۳)

یہ بھی یا د رکھنا چاہیے کہ ہر شخص کا کلام اس کی ہمت کے موافق ہوتا ہے جس قدر اس کی ہمت اور عزم اور
مقاصد عالی ہوں گے اسی پایہ کا وہ کلام ہوگا اور وحی الہی میں بھی یہی رنگ ہوتا ہے جس شخص کی طرف اس کی
وحی آتی ہے جس قدر ہمت بلند رکھنے والا وہ ہوگا اسی پایہ کا کلام اسے ملے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہمت و استعداد اور عزم کا دائرہ چونکہ بہت ہی وسیع تھاس لئے آپ کو جو کلام ملا وہ بھی اس پایہ اور رتبہ کا ہے اور
دوسرا کوئی شخص اس ہمت اور حوصلہ کا کبھی پیدا نہ ہوگا کیونکہ آپ کی دعوت کسی محدود وقت یا مخصوص قوم کے
لئے نہ تھی جیسے آپ سے پہلے نبیوں کی ہوتی تھی بلکہ آپ کے لئے فرمایا گیا قُلْ ۔۔۔ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ
جَمِيعًا اور مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ - جس شخص کی بعثت اور رسالت کا دائرہ اس قدر وسیع ہو اس کا
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۲)
مقابلہ کون کر سکتا ہے۔
یا درکھو کہ کتاب مجید کے بھیجنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے اللہ تعالیٰ نے یہ چاہا ہے کہ دنیا پر
عظیم الشان رحمت کا نمونہ دکھاوے جیسے فرمایا وَ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ -
الحکم جلد ۹ نمبر ۹ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۵ ء صفحه ۶ )
یعنی اے نبی کریم ہم نے تمہیں تمام عالم پر رحمت کے لئے بھیجا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ / مارچ ۱۹۰۲ء صفحه (۳)
مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر صادق آتا ہے کہ جب آپ ہر
ایک قسم کے خلق سے ہدایت کو پیش کرتے چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آپ نے اخلاق ،صبر ، نرمی ، اور نیز مار ہر ایک
طرح سے اصلاح کے کام کو پورا کیا اور لوگوں کو خدا کی طرف توجہ دلائی۔ مال دینے میں ، نرمی برتنے میں عقلی
دلائل اور معجزات کے پیش کرنے میں آپ نے کوئی فرق نہیں رکھا۔ اصلاح کا ایک طریق ما ر بھی ہوتا ہے کہ
جیسے ماں ایک وقت بچہ کو مار سے ڈراتی ہے وہ بھی آپ نے برت لیا تو مار بھی ایک خدا کی رحمت ہے کہ جو آدمی
اور کسی طریق سے نہیں سمجھتے خدا ان کو اس طریق سے سمجھاتا ہے کہ وہ نجات پاویں۔ خدا تعالیٰ نے چار صفات
جو مقرر کی ہیں جو کہ سورۃ فاتحہ کے شروع میں ہیں رسول اللہ صلعم نے ان چاروں سے کام لے کر تبلیغ کی ہے
مثلاً پہلے رب العالمین یعنی عام ربوبیت ہے تو آیت مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ اس کی طرف اشارہ
کرتی ہے۔ پھر ایک جلوہ رحمانیت کا بھی ہے کہ آپ کے فیضان کا بدل نہیں ہے۔ ایسی ہی دوسری صفات ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ را گست ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۲۶)

سورۃ فاتحہ میں جو اللہ تعالیٰ کی صفات اربعہ بیان ہوئی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان چاروں صفات
کے مظہر کامل تھے۔ مثلاً پہلی صفت رب العالمین ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بھی مظہر ہوئے جبکہ
خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ جیسے رب العالمین عام ربوبیت کو چاہتا تھا
اسی طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض و برکات اور آپ کی ہدایت و تبلیغ کل دنیا اور کل عالموں کے
لئے قرار پائی۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۰)
یعنی اے رسول ہم نے تجھ کو رحمت للعالمین کر کے بھیجا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۷ )
فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ أَذَنْتُكُمْ عَلَى سَوَاءٍ وَ اِنْ اَدْرِى أَقَرِيبٌ أَمْ بَعِيدُ مَا
توعدون ۔
قرآن شریف میں اِنْ اَدْرِی اَقَرِيبٌ اَمْ بَعِيدٌ مَّا تُوعَدُونَ ) میں نہیں جانتا کہ عذاب کے نزول کا
وقت قریب ہے یا بعید ) صاف بتاتا ہے کہ ہر ایک عذاب کی مقررہ تاریخ نہیں بتائی جاتی ۔
( بدر جلد نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)

آج 10 میں سے 10 باقی