سورة الحَجّ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحج
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
يايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٍ عَظِيمٌ ۔
ساعة سے مراد قیامت بھی ہوگی ۔ ہم کو اس سے انکار نہیں ۔ مگر اس میں سکرات الموت ہی مراد ہے
کیونکہ انقطاع۔ انقطاع تام کا وقت ہوتا ہے۔ انسان اپنے محبوبات اور مرغوبات سے یک دفعہ الگ ہوتا ہے اور ایک
عجب قسم کا زلزلہ اس پر طاری ہوتا ہے گویا اندر ہی اندر وہ ایک شکنجہ میں ہوتا ہے اس لئے انسان کی تمام تر
سعادت یہی ہے کہ وہ موت کا خیال رکھے اور دنیا اور اس کی چیزیں اس کی ایسی محبوبات نہ ہوں جو اس آخری
ساعت میں علیحدگی کے وقت اس کی تکالیف کا موجب ہوں ۔ دنیا اور اس کی چیزوں کے متعلق ایک شاعر نے
کہا ہے۔
این همه در کشتنت آهنگ
گاه بصلح کشند و گاه بجنگ
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ ء صفحه ۲)
يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلْ كُلُّ مُرْضِعَةِ عَمَّا اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ
حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكرى وَمَا هُمْ بِسُكرى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ
طرح طرح کے لباسوں میں موتیں وارد ہو رہی ہیں ۔ طاعون ہے۔ وبائیں ہیں ۔ قحط ہے۔ زلزلے ہیں ۔
جب ایسی مصیبتیں وارد ہوتی ہیں تو دنیا داروں کی عقل جاتی رہتی ہے اور وہ ایک سخت غم اور مصیبت میں
گرفتار ہو جاتے ہیں جس سے نکلنے کا کوئی طریق ان کو نہیں سوجھتا ۔ قرآن شریف میں اسی کی طرف اشارہ ہے
وَ تَرَى النَّاسَ سُكْرَى وَمَا هُمْ بِسُکڑی تو لوگوں کو دیکھتا ہے کہ نشے میں ہیں حالانکہ وہ کسی نشے میں نہیں
بلکہ بات یہ ہے کہ نہایت درجہ کے غم اور خوف سے ان کی عقل ماری گئی ہے اور کچھ حوصلہ باقی نہیں رہا ایسے
موقع پر بحر متقی کے کسی کے اندر صبر کی طاقت نہیں رہتی ۔ دینی امور میں بجز تقویٰ کے کسی کو صبر حاصل نہیں ہو
سکتا ۔ بلاء کے آنے کے وقت سوائے اس کے کون صبر کر سکتا ہے جو خدا کی رضا کے ساتھ اپنی رضا کو ملائے
ہوئے ہو جب تک کہ پہلے ایمان پختہ نہ ہو ادنی نقصان سے انسان ٹھوکر کھا کر دہر یہ بن جاتا ہے جس کو خدا
سے تعلق نہیں۔ اس میں مصیبت کی برداشت نہیں۔ دنیا دار لوگ تو ایسے مصائب کے وقت وجودِ باری تعالیٰ کا
بھی انکار کر بیٹھتے ہیں۔
( بدر جلدے نمبر ۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۴)
يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ
نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُضْغَةٍ مُخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَيِّنَ لَكُمْ
وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا
اشُدَّكُمْ وَ مِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّى وَ مِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ
مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا وَ تَرَى الْأَرْضَ هَا مِدَةً فَإِذَا انْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَ
رَبَتْ وَ أَنْبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ ۔
وَ مِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّى وَمِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا یعنی اے
بنی آدم ! تم دو گروہ ہو ، ایک وہ جو پیرانہ سالی سے پہلے فوت ہو جاتے ہیں یعنی پیر فرتوت ہو کر نہیں مرتے بلکہ
پہلے ہی مر جاتے ہیں ۔ دوسرا وہ گروہ جو اس قدر بڑھے ہو جاتے ہیں جو ایک ارذل حالت زندگی کی جو
قابلِ نفرت ہے ان میں پیدا ہو جاتی ہے یہاں تک کہ عالم اور صاحب عقل ہونے کے بعد سراسر نادان بچے
کی طرح بن جاتے ہیں اور تمام عمر کا آموختہ بیک دفعہ سب بھول جاتا ہے۔
اب چونکہ خدا تعالیٰ نے طرز حیات کے بارے میں بنی آدم کے صرف دو گروہوں میں تقسیم محدود کر دی تو
بہر حال حضرت مسیح ابن مریم خدا تعالیٰ کے تمام خاکی بندوں کی طرح اس تقسیم سے باہر نہیں رہ سکتے ۔ یہ حکماء کا
قانون قدرت نہیں جو کوئی اس کو رد کر دے گا یہ تو سنت اللہ ہے جس کو خود اللہ جل شانہ نے تصریح سے بیان فرما
دیا ہے۔
سواس یم
دو
تقسیم الہی کی رو سے لازم آتا ہے کہ یا تو حضرت مسیح مِنْكُم من يتوفی میں داخل ہوں اور وفات
پا کر بہشت بریں میں اس تخت پر بیٹھے ہوں جس کی نسبت انہوں نے آپ ہی انجیل میں بیان فرمایا ہے اور یا
اگر اس قدر مدت تک فوت نہیں ہوئے تو زمانہ کی تاثیر سے اس ارذل عمر تک پہنچ گئے ہوں جس میں باعث
بیکاری حواس ان کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۶۶،۲۶۵)
اس آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ سنت اللہ دو ہی طرح سے تم پر جاری ہے بعض تم میں سے عمر طبعی سے
پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں اور بعض عمر طبعی کو پہنچتے ہیں یہاں تک کہ ارذل عمر کی طرف رد کئے جاتے ہیں اور
اس حد تک نوبت پہنچتی ہے کہ بعد علم کے نادان محض ہو جاتے ہیں۔ یہ آیت بھی مسیح ابن مریم کی موت پر
دلالت کرتی ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اگر زیادہ عمر پاوے تو دن بدن ارذل عمر کی طرف
حرکت کرتا ہے یہاں تک کہ بچے کی طرح نادان محض ہو جاتا ہے اور پھر مر جاتا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۹،۴۲۸)
یہ بات فریقین میں مسلم ہے کہ عام قانون قدرت خدا تعالیٰ کا یہی جاری ہے کہ اس عمر طبعی کے اندراندر
جو انسانوں کے لئے مقرر ہے ہر یک انسان مر جاتا ہے اور خدا تعالیٰ نے بھی قرآن کریم کے کئی مواضع
میں اس بات کو بتصریح بیان کیا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَ مِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّى وَ مِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ
سے
الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا یعنی تم پر دو ہی حالتیں وارد ہوتی ہیں ایک یہ کہ بعض تم میں
قبل از پیرانہ سالی فوت ہو جاتے ہیں اور بعض ارذل عمر تک پہنچتے ہیں۔ یہاں تک کہ صاحب علم ہونے کے
بعد محض نادان ہو جاتے ہیں ۔ اب اگر خلاف اس نص صریح کے کسی کی نسبت یہ دعویٰ کیا جائے کہ باوجود
اس کے کہ عمر طبعی سے صدہا حصے زیادہ اس پر زمانہ گزر گیا مگر وہ نہ مرا اور نہ ارذل عمر تک پہنچا اور نہ ایک ذرہ
امتداد زمانہ نے اس پر اثر کیا تو ظاہر ہے کہ ان تمام امور کا اس شخص کے ذمہ ثبوت ہوگا جو ایسا دعویٰ کرتا ہے یا
ایسا عقیدہ رکھتا ہے کیونکہ قرآن کریم نے تو کسی جگہ انسانوں کے لئے یہ ظاہر نہیں فرمایا کہ بعض انسان ایسے بھی
ہیں جو معمولی انسانی عمر سے صد با درجہ زیادہ زندگی بسر کرتے ہیں اور زمانہ ان پر اثر کر کے ان کو ارذل عمر تک
نہیں پہنچاتا اور تنگسهُ فِي الْخَلْق کا مصداق نہیں ٹھہراتا پس جبکہ یہ عقیدہ ہمارے آقا ومولیٰ کی عام تعلیم سے
صریح مخالف ہے تو صاف ظاہر ہے کہ جو شخص اس کا مدعی ہو ثبوت اسی کے ذمہ ہے۔ غرض حسب تعلیم قرآنی
عمر طبعی کے اندر اندر مر جانا اور زمانہ کے اثر سے عمر کے مختلف حصوں میں گونا گوں تغیرات کا لحاظ ہونا یہاں
تک کہ بشرط زندگی ارذل عمر تک پہنچنا یہ ایک فطرتی اور اصلی امر ہے جو انسان کی فطرت کو لگا ہوا ہے جس کے
بیان میں قرآن کریم بھرا ہوا ہے
الحق دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۰)
آیت وَ مِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّى وَمِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ سے حضرت عیسیٰ کی موت ثابت ہوتی
ہے کیونکہ قرآن شریف میں باوجود تکرار مضمون اس آیت کے یہ فقرہ کہیں نہیں آیا کہ مِنْكُمْ مَنْ صَعَدَ إِلَى
السَّمَاءِ بِجِسْمِهِ الْعُنْصُرِي ثُمَّ يَرْجِعُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ یعنی تم میں سے ایک وہ بھی ہے جو جسم عنصری کے
ساتھ آسمان سمان پر چڑھ گیا اور پھر آخری زمانہ میں دنیا میں واپس آئے گا ۔ پس اگر یہ سچ ہے کہ حصہ یہ سچ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ
السلام جسم عنصری آسمان پر چلے گئے ) تو قرآن شریف کی یہ حصر نا تمام رہے گی کیونکہ آسمان پر چڑھنے کی
نسبت خدا نے اس آیت یا کسی دوسری آیت میں ذکر نہیں کیا اور اگر در حقیقت خدا کی یہ بھی سنت تھی تو تھی تو تکمیل
بیان کے لئے اس کا ذکر کرنا ضروری تھا اور جبکہ کئی دفعہ قرآن شریف میں جوان یا بوڑھا کر کے مارنے کا ذکر آ
چکا ہے تو اس کے ساتھ اس عادت اللہ کا بیان نہ کرنا کہ کسی کو آسمان پر آباد بھی کیا جاتا ہے اس بات پر دلالت
کرتا ہے کہ کسی کو مع جسم آسمان پر آباد کر دینا خدا تعالیٰ کی سنتوں میں سے نہیں ہے۔
له
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۶،۳۸۵)
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَعْبُدُ اللهَ عَلَى حَرْفٍ ، فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرُ إِطْمَانَ بِهِ ۚ وَ إِنْ
اَصَابَتْهُ فِتْنَةُ انْقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ
الْمُبِينُ
قبولیت دعا حق ہے لیکن دعا نے کبھی سلسلہ موت فوت کو بند نہیں کر دیا۔ تمام انبیاء کے زمانہ میں یہی حال
ہوتا رہا ہے۔ وہ لوگ بڑے نادان ہیں جو اپنے ایمان کو اس شرط سے مشروط کرتے ہیں کہ ہماری دعا قبول ہو
اور ہماری خواہش پوری ہو۔ ایسے لوگوں کے متعلق قرآن شریف میں آیا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَعْبُدُ اللهَ
عَلَى حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرُ إِطْمَانَ بِهِ وَ إِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ إِنْقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَ