سورة الهُمَزة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کون سی چیز ہے جس کے وجود پر نظر کرنے سے صفت غنی اور بے نیاز ہونے کی اس میں پائی جاتی ہے تا کوئی
اس کو اپنا معبود ٹھہر اوے اور جبکہ کوئی چیز بجز خدا کے غنی اور بے نیاز نہیں تو تمام مخلوق پرستوں کا باطل پر ہونا
ثابت ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۵،۵۲۴ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
وَ إِذْ بَوَّانَا لِابْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَنْ لَا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَ طَهِّرُ بَيْتِيَ
لِلطَّائِفِينَ وَالْقَابِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ
قَوْلُهُ تَعَالَى إِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ | خدا تعالیٰ کا یہ قول کہ یاد کر جب ہم نے ابراہیم کو دوبارہ
الْبَيْتِ دَلِيلٌ عَلَى كَوْنِ مَكَّةَ أَوَّلَ بنانے کے لئے وہ مکان دکھلایا جہاں ابتداء میں بیت اللہ تھا
الْعِمَارَاتِ فَلَا تَسْكُتُ كَالْمَيِّتِ وَكُنْ یہ قول صاف بتلا رہا ہے کہ مکہ دنیا میں پہلی عمارت ہے۔ پس
مِنَ الْمُتَيَفِظِينَ - فَحَاصِلُ الْمَقَالَاتِ آن مردہ کی طرح چپ مت ہو جا اور جاگنے والوں کی طرح ہو۔
مَكَّةَ كَانَتْ أَوَّلَ الْعِمَارَاتِ ثُمَّ خَرَبَتْ پس حاصل کلام یہ کہ مکہ دنیا میں پہلی عمارت تھی پھر حادثات
مِنَ الْحَادِئَاتِ وَسَيْلِ الْأَفَاتِ۔ اور سیل آفات سے خراب ہو گیا۔
من الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳۳)
( ترجمہ اصل کتاب سے )
ذلِكَ وَ مَنْ يُعَظِمُ حُرُمَتِ اللهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَ أُحِلَّتْ لَكُمُ
الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمُ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ
الزور
فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ ۰۰۰۰ الخ سواس پلیدی سے جو بت ہیں پر ہیز کرو اور دروغ گوئی سے باز آؤ۔
(براہین احمد یہ چہار قصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
مجھے اس وقت اس نصیحت کی حاجت نہیں کہ تم خون نہ کرو کیونکہ بجز نہایت شریر آدمی کے کون ناحق کے
خون کی طرف قدم اٹھاتا ہے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ نا انصافی پر ضد کر کے سچائی کا خون نہ کرو۔ حق کو قبول کرلو
اگر چہ ایک بچہ سے اور اگر مخالف کی طرف حق پاؤ تو پھر فی الفور اپنی خشک منطق کو چھوڑ دو۔ سچ پر ٹھہر جاؤ اور
سچی گواہی دو۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے اجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ یعنی
عداوت بھی تمہیں انصاف سے مانع نہ ہو۔
بُتوں کی پلیدی سے بچو اور جھوٹ سے بھی کہ وہ بہت سے کم نہیں۔ جو چیز قبلۂ حق سے تمہارا منہ پھیرتی ہے وہی
تمہاری راہ میں بہت ہے۔ سچی گواہی دو اگر چہ تمہارے باپوں یا بھائیوں یا دوستوں پر ہو۔ چاہیئے ئے کہ کوئی
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۵۰)
قرآن شریف نے دروغ گوئی کو بت پرستی کے برابر ٹھہرایا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاجْتَنِبُوا
الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الرُّورِ یعنی بتوں کی پلیدی اور جھوٹ کی پلیدی سے پر ہیز کرو۔
( نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۰۳)
بتوں کی پرستش اور جھوٹ بولنے سے پر ہیز کرو یعنی جھوٹ بھی ایک بت ہے جس پر بھروسہ کرنے والا
خدا کا بھروسہ چھوڑ دیتا ہے۔ سوجھوٹ بولنے سے خدا بھی ہاتھ سے جاتا ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۱)
بتوں سے اور جھوٹ سے پر ہیز کرو کہ یہ دونوں ناپاک ہیں۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۵۷)
حرام خوری اس قدر نقصان نہیں پہنچاتی جیسے قول زور ۔ اس سے کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ حرام خوری اچھی چیز
ہے۔ یہ سخت غلطی ہے اگر کوئی ایسا سمجھے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص جو اضطراراً سور کھالے تو یہ امر دیگر
ہے لیکن اگر وہ اپنی زبان سے خنزیر کا فتوی دے دے تو وہ اسلام سے دور نکل جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے حرام کو
حلال ٹھہراتا ہے۔ غرض اس سے معلوم ہوا کہ زبان کا زیاں خطرناک ہے اس لئے متقی اپنی زبان کو بہت ہی
قابو میں رکھتا ہے ۔ اس کے منہ سے کوئی ایسی بات نہیں نکلتی جو تقویٰ کے خلاف ہو۔ پس تم ا اپنی زبانوں پر
حکومت کرو نہ یہ کہ زبانیں تم پر حکومت کریں اور اناپ شاپ بولتے رہو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۴)
قرآن شریف نے جھوٹ کو بھی ایک نجاست اور رجس قرار دیا ہے جیسا کہ فرمایا ہے فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ
مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ دیکھو یہاں جھوٹ کو بت کے مقابل رکھا ہے اور حقیقت میں جھوٹ بھی
ایک بت ہی ہے ورنہ کیوں سچائی کو چھوڑ کر دوسری طرف جاتا ہے جیسے بت کے نیچے کوئی حقیقت نہیں ہوتی اسی
طرح جھوٹ کے نیچے بحر ملمع سازی کے اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔ جھوٹ بولنے والوں کا اعتبار یہاں تک کم ہو
جاتا ہے کہ اگر وہ سچ کہیں تب بھی یہی خیال ہوتا ہے کہ اس میں بھی کچھ جھوٹ کی ملاوٹ نہ ہو۔ اگر جھوٹ
بولنے والے چاہیں کہ ہمارا جھوٹ کم ہو جاوے تو جلدی سے دور نہیں ہوتا۔ مدت تک ریاضت کریں تب جا
کر سچ بولنے کی عادت ان کو ہوگی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۲)
اللہ تعالیٰ نے تو جھوٹ کو نجاست کہا تھا کہ اس سے پرہیز کرو اجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَ
اجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ بت پرستی کے ساتھ اس جھوٹ کو ملایا ہے ۔ جیسا احمق انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر پتھر کی
طرف سر جھکاتا ہے ویسے ہی صدق اور راستی کو چھوڑ کر اپنے مطلب کے لئے جھوٹ کو بت بناتا ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو بت پرستی کے ساتھ ملایا اور اس سے نسبت دی جیسے ایک بت پرست بت سے
نجات چاہتا ہے۔ جھوٹ بولنے والا بھی اپنی طرف سے بت بناتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس بت کے ذریعہ
نجات ہو جاوے گی ۔ کیسی خرابی آ کر پڑی ہے۔ اگر کہا جاوے کہ کیوں بت پرست ہوتے ہو اس نجاست کو
چھوڑ دو تو کہتے ہیں کہ کیوں کر چھوڑ دیں ۔ اس کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا اس سے بڑھ کر اور کیا بد قسمتی ہوگی
جھوٹ پر اپنی زندگی کا مدار سمجھتے ہیں مگر میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ آخر سچ ہی کامیاب ہوتا ہے۔ بھلائی
اور فتح اسی کی ہے ۔۔۔۔ یقیناً یاد رکھو جھوٹ جیسی کوئی منحوس چیز نہیں عام طور پر دنیا دار کہتے ہیں کہ سچ
بولنے والے گرفتار ہو جاتے ہیں مگر میں کیوں کر اس کو باور کروں مجھ پر سات مقدمے ہوئے ہیں اور خدا تعالیٰ
کے فضل سے کسی ایک میں ایک لفظ بھی مجھے جھوٹ لکھنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ کوئی بتائے کہ کسی ایک میں بھی
خدا تعالیٰ نے مجھے شکست دی ہو۔ اللہ تعالی تو آپ سچائی کا حامی اور مددگار ہے۔ یہ ہو سکتا ہے کہ ۔ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ راست
کو سزا دے؟ اگر ایسا ہو تو پھر دنیا میں کوئی شخص سچ بولنے کی جرات نہ کرے اور خدا تعالیٰ پر سے ہی اعتقاداً
باز
اد اٹھ
جاوے۔ راستباز تو زندہ ہی مرجاویں۔ اصل بات یہ ہے کہ سچ بولنے سے جو سزا پاتے ہیں وہ سچ کی وجہ سے
نہیں ہوتی وہ سزا ان کی بعض اور مخفی در مخفی بدکاریوں کی ہوتی ہے اور کسی اور جھوٹ کی سزا ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ
کے پاس تو ان کی بدیوں اور شرارتوں کا ایک سلسلہ ہوتا ہے ان کی بہت سی خطائیں ہوتی ہیں اور کسی نہ کسی میں
وہ سزا پا لیتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۷ امورخہ ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۶ ء صفحه ۵،۴ )
ذلِكَ وَمَنْ يُعَظِمُ شَعَابِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ ۔
( قبلہ کی طرف پاؤں کر کے سونے کے متعلق فرمایا ) یہ نا جائز ہے کیونکہ تعظیم کے برخلاف ہے۔ ( سائل
نے عرض کی کہ احادیث میں اس کی ممانعت نہیں آئی۔ فرمایا کہ ) یہ کوئی دلیل نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص اسی بناء
پر کہ حدیث میں ذکر نہیں ہے اور اس لئے قرآن شریف پر پاؤں رکھ کر کھڑا ہوا کرے تو کیا یہ جائز ہو جاوے
گا ؟ ہر گز نہیں ۔ وَمَنْ يُعَظِمُ شَعَابِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ -
(الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ ، ۲۶ مورخہ ۳۱ جولائی و ۱۰ راگست ۱۹۰۴ صفحه (۱۴)
لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ كَذَلِكَ
سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدُ لَكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ )
راستباز لوگ روح اور روحانیت کی رو سے خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائے جاتے ہیں نہ یہ کہ اُن کا
گوشت اور پوست اور اُن کی ہڈیاں خدائے تعالیٰ تک پہنچ جاتی ہیں۔ خدائے تعالیٰ خود ایک آیت میں فرماتا
ہے لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ یعنی خدائے تعالیٰ تک گوشت اور
خون قربانیوں کا ہرگز نہیں پہنچتا بلکہ اعمال صالحہ کی روح جو تقویٰ اور طہارت ہے وہ تمہاری طرف سے پہنچتی
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۴۷)
ہے۔
قانون قدرت قدیم سے ایسا ہی ہے کہ یہ سب کچھ معرفت کاملہ کے بعد ملتا ہے۔ خوف اور محبت اور
قدردانی کی جڑھ معرفت کاملہ ہے پس جس کو معرفت کا ملہ دی گئی اس کو خوف اور محبت بھی کامل دی گئی اور جس کو
خوف اور محبت کامل دی گئی اُس کو ہر ایک گناہ سے جو بیبا کی سے پیدا ہوتا ہے نجات دی گئی۔ پس ہم اِس
نجات کے لئے نہ کسی خون کے محتاج ہیں اور نہ کسی صلیب کے حاجتمند اور نہ کسی کفارہ کی ہمیں ضرورت ہے
بلکہ ہم صرف ایک قربانی کے محتاج ہیں جو اپنے نفس کی قربانی ہے۔ جس کی ضرورت کو ہماری فطرت محسوس
کر رہی ہے۔ ایسی قربانی کا دوسرے لفظوں میں نام اسلام ہے۔ اسلام کے معنے ہیں ذبح ہونے کے لئے
گردن آگے رکھ دینا یعنی کامل رضا کے ساتھ اپنی روح کو خدا کے آستانہ پر رکھ دینا یہ پیارا نام تمام شریعت کی
روح اور تمام احکام کی جان ہے۔ ذبح ہونے کے لئے اپنی دلی خوشی اور رضا سے گردن آگے رکھ دینا کامل
محبت اور کامل عشق کو چاہتا ہے اور کامل محبت کامل معرفت کو چاہتی ہے۔ پس اسلام کا لفظ اسی بات کی طرف
اشارہ کرتا ہے کہ حقیقی قربانی کے لئے کامل معرفت اور کامل محبت کی ضرورت ہے نہ کسی اور چیز کی ضرورت ۔
اسی کی طرف خدا تعالیٰ قرآن شریف میں اشارہ فرماتا ہے لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ
يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ یعنی تمہاری ( قربانیوں ) کے نہ تو گوشت میرے تک پہنچ سکتے ہیں اور نہ خون بلکہ