سورة الکافِرون

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آخر کا ر وطن سے نکلے تو تعاقب ہوا۔ دوسری جگہ پناہ لی۔ تو دشمن نے وہاں بھی نہ چھوڑا۔ جب یہ حالت ہوئی تو
مظلوموں کو ظالموں کے ظلم سے بچانے کے لئے حکم ہوا أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ
عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ جن لوگوں کے
ساتھ لڑائیاں خواہ مخواہ کی گئیں اور گھروں سے ناحق نکالے گئے صرف اس لئے کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا رب
اللہ ہے۔ سو یہ ضرورت تھی کہ تلوار اٹھائی گئی۔ والا حضرت کبھی تلوار نہ اٹھاتے ۔ ہاں ہمارے: ہمارے زمانہ میں ہمارے
بر خلاف قلم اٹھائی گئی۔ قلم سے ہم کو اذیت دی گئی اور سخت ستایا گیا ان کے مقابل قلم ہی ہمار احر بہ بھی ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۶،۵۵)
آنحضرت کے زمانے میں ) اسلام کی لڑائیاں ڈیفنسو ( دفاعی ) تھیں اور وہ صرف دس سال ہی کے اندر
ختم ہو گئیں ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۸۹۹ صفحه ۸)
ابتدائے اسلام میں دفاعی لڑائیوں اور جسمانی جنگوں کی اس لئے بھی ضرورت پڑتی تھی کہ دعوت اسلام
کرنے والے کا جواب ان دنوں دلائل و براہین سے نہیں بلکہ تلوار سے دیا جاتا تھا اس لئے لاچار جواب
الجواب میں تلوار سے کام لینا پڑا لیکن اب تلوار سے جواب نہیں دیا جاتا بلکہ قلم اور دلائل سے اسلام پر نکتہ
چینیاں کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ سیف ( تلوار ) کا کام قلم سے لیا
جاوے اور تحریر سے مقابلہ کر کے مخالفوں کو پست کیا جاوے اس لئے اب کسی کو شایاں نہیں کہ قلم کا جواب
تلوار سے دینے کی کوشش کرے۔
گر حفظ مراتب نه کنی زندیقی
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۶۸)
اسلام کا بھی ایسا منشاء نہ تھا کہ بے مطلب اور بلا ضرورت تلوار اُٹھائی جاوے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۶۹)
اسلام کی نسبت جو کہتے ہیں کہ تلوار سے پھیلا یہ بالکل غلط ہے۔ اسلام نے تلوار اس وقت تک نہیں اُٹھائی
جب تک سامنے تلوار نہیں دیکھی۔ قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ جس قسم کے ہتھیاروں سے دشمن اسلام
پر حملہ کرے اسی قسم کے ہتھیار استعمال کرو۔ مہدی کے لئے کہتے ہیں کہ آکر تلوار سے کام لے گا یہ میچ نہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۴ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ صفحه (۳)
اب تلوار کہاں ہے؟ جو تلوار نکالی جاوے۔

نافہم مخالف یہ کہتے ہیں کہ جہاد کے ذریعہ اسلام پھیلایا جاتا ہے مگر میں کہتا ہوں کہ یہ صحیح نہیں ہے۔ اسلام
کی کامل تعلیم خود اس کی اشاعت کا موجب ہے۔ نفس اسلام کے لئے ہرگز کسی تلوار یا بندوق کی ضرورت
نہیں ہے۔ اسلام کی گزشتہ لڑائیاں وہ دفاعی لڑائیاں تھیں انہوں نے غلطی اور سخت غلطی کھائی ہے جو یہ کہتے
ہیں کہ وہ جبراً مسلمان بنانے کے واسطے تھیں ۔ غرض میرا ایمان ہے کہ اسلام تلوار کے ذریعہ نہیں پھیلایا جاتا
بلکہ اس کی تعلیم جو اپنے ساتھ اعجازی نشان رکھتی ہے خود دلوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۸ مورخه ۷ ارمئی ۱۹۰۱ ء صفحه ۴)
ہم یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ اسلامی جنگ بالکل دفاعی تھی اور ان میں وہ شدت اور سخت گیری ہرگز نہ تھی جو موسیٰ
اور یشوع کے جنگوں میں پائی جاتی ہے۔ اگر وہ کہیں کہ موسیٰ اور یشوع کی لڑائیاں عذاب الہی لڑائیاں عذاب الہی کے رنگ میں
تھیں تو ہم کہتے ہیں کہ اسلامی جنگوں کو کیوں عذاب الہی کی صورت میں تسلیم نہیں کرتے؟ موسوی جنگوں کو کیا
ترجیح ہے؟ بلکہ ان اسلامی جنگوں میں تو موسوی لڑائیوں کے مقابلہ میں بڑی بڑی رعایتیں دی گئی ہیں اصل بات
یہی ہے کہ چونکہ وہ لوگ نوامیس الہیہ سے ناواقف تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان پر موسیٰ علیہ السلام کے مخالفوں
کے مقابلہ میں بہت بڑا رحم فرمایا کیونکہ وہ غفور و رحیم ہے۔ پھر اسلامی جنگوں میں موسوی جنگوں کے مقابلہ میں
یہ بڑی خصوصیت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خادموں کو مکہ والوں نے برابر تیرہ سال تک
خطرناک ایذائیں اور تکلیفیں دیں اور طرح طرح کے دکھ ان ظالموں نے دیئے چنانچہ ان میں سے کئی قتل
کئے گئے اور بعض برے برے عذابوں سے مارے گئے۔ چنانچہ تاریخ پڑھنے والے پر یہ امر شفی نہیں ہے کہ
بیچاری عورتوں کو سخت شرمناک ایذاؤں کے ساتھ مار دیا یہاں تک کہ ایک عورت کو دو اونٹوں سے باندھ دیا اور
پھر ان کو مختلف جہات میں دوڑا دیا اور اس بیچاری کو چیر ڈالا ۔ اس قسم کی ایذاء رسانیوں اور تکلیفوں کو برابر
تیرہ سال تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی پاک جماعت نے بڑے صبر اور حوصلہ کے ساتھ
برداشت کیا۔ اس پر بھی انہوں نے اپنے ظلم کو نہ روکا اور آخر کار خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا
منصوبہ کیا گیا۔ اور جب آپ نے خدا تعالیٰ سے ان کی شرارت کی اطلاع پا کر مکہ سے مدینہ کو ہجرت کی پھر بھی
انہوں نے تعاقب کیا اور آخر جب یہ لوگ پھر مدینہ پر چڑھائی کر کے گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے حملہ کو روکنے
کا حکم دیا کیونکہ اب وہ وقت آگیا تھا کہ اہل مکہ اپنی شرارتوں اور شوخیوں کی پاداش میں عذاب الہی کا
مزہ چکھیں ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے جو پہلے وعدہ کیا تھا کہ اگر یہ لوگ اپنی شرارتوں سے باز نہ آئیں گے تو

آج 10 میں سے 10 باقی