سورة النّصر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عذاب الہی سے ہلاک کئے جائیں گے وہ پورا ہوا ۔ خود قرآن شریف میں ان لڑائیوں کی یہ وجہ صاف لکھی ہے
أذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ
بِغَيْرِ حَق آہ یعنی ان لوگوں کو مقابلہ کی اجازت دی گئی جن کے قتل کے لئے مخالفوں نے چڑھائی کی (اس
لئے اجازت دی گئی ) کہ ان پر ظلم ہوا اور خدا تعالیٰ مظلوم کی حمایت کرنے پر قادر ہے۔ یہ وہ مظلوم ہیں جو ناحق
اپنے وطنوں سے نکالے گئے۔ ان کا گناہ بجز اس کے اور کوئی نہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے یہ وہ
آیت ہے جس سے اسلامی جنگوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے پھر جس قدر رعایتیں اسلامی جنگوں میں دیکھو گے
ممکن نہیں کہ موسوی یا یشوعی لڑائیوں میں اس کی نظیر مل سکے۔ موسوی لڑائیوں میں لاکھوں بے گناہ بچوں کا مارا
جانا ، بوڑھوں اور عورتوں کا قتل ، باغات اور درختوں کا جلا کر خاک سیاہ کر دینا تو رات سے ثابت ہے مگر
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے با وصفیکہ ان شریروں سے وہ سختیاں اور تکلیفیں دیکھی تھیں جو پہلے کسی
نے نہ دیکھی تھیں پھر ان دفاعی جنگوں میں بھی بچوں کو قتل نہ کرنے ، عورتوں اور بوڑھوں کو نہ مارنے ، راہبوں
سے تعلق نہ رکھنے اور کھیتوں اور ثمر دار درختوں کو نہ جلانے اور عبادت گاہوں کے مسمار نہ کرنے کا حکم دیا جاتا تھا
اب مقابلہ کر کے دیکھ لو کہ کس کا پلہ بھاری ہے۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۲ صفحه ۴، ۵ )
اسلامی جنگیں بالکل دفاعی لڑائیاں تھیں۔ جب کفار کی تکالیف اور شرارتیں حد سے گزر گئیں تو خدا (تعالی)
نے ان کو سزا دینے کے لئے یہ حکم دیا مگر عیسائیوں نے جو مختلف اوقات میں مذہب کے نام سے لڑائیاں کیں
ہیں ان کے پاس خدان خدا تعالیٰ کی کون سی دستاویز اور حکم تھا جس کی رو سے وہ لڑتے تھے ان کو تو ایک گال پر طمانچہ
کھا کر دوسری پھیر دینے کا حکم تھا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه (۳)
اب تلوار سے کام لینا تو اسلام پر تلوار مارنی ہے اب تو دلوں کو فتح کرنے کا وقت ہے اور یہ بات جبر سے
نہیں ہو سکتی ۔ وسکتی ۔ یہ اعتراض کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے تلوار اٹھائی بالکل غلط ہے۔ تیرہ برس تک
آنحضرت اور صحابہ کرام صبر کرتے رہے پھر باوجود اس کے کہ دشمنوں کا تعاقب کرتے تھے مگر صلح کے خواستگار
ہوتے تھے کہ کسی طرح جنگ نہ ہو اور جو مشرک قو میں صلح اور امن کی خواستگار ہوتیں ان کو امن دیا جاتا اور صلح
کی جاتی ۔ اسلام نے بڑے بڑے پیچوں سے اپنے آپ کو جنگ سے بچانا چاہا ہے ۔ جنگ کی بنیاد کو
خود خدا تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ چونکہ یہ لوگ بہت مظلوم ہیں اور ان کو ہر طرح سے دکھ دیا گیا ہے اس لئے
اب اللہ تعالیٰ اجازت دیتا ہے کہ یہ بھی ان کے مقابلہ پر لڑیں ۔ (البدر جلد اول نمبر ۰ امورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۷۴ )
مذہبی امور میں آزادی ہونی چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کہ دین میں کسی قسم کی
زبردستی نہیں ہے اس قسم کا فقرہ انجیل میں کہیں بھی نہیں ہے۔ لڑائیوں کی اصل جڑ کیا تھی۔ اس کے سمجھنے میں
ان لوگوں سے غلطی ہوئی ہے۔ اگر لڑائی کا ہی حکم تھا تو تیرہ برس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تو پھر ضائع ہی
گئے کہ آپ نے آتے ہی تلوار نہ اُٹھائی ۔ صرف لڑنے والوں کے ساتھ لڑائیوں کا حکم ہے۔ اسلام کا یہ اصول
کبھی نہیں ہوا کہ خود ابتداء جنگ کریں۔ لڑائی کا سبب کیا تھا ؟ اسے خود خدا نے بتلایا ہے کہ ظلِمُوا ۔ خدا نے
جب دیکھا کہ یہ لوگ مظلوم ہیں تو اب اجازت دیتا ہے کہ تم بھی لڑو۔ یہ نہیں حکم دیا کہ اب وقت تلوار کا ہے تم
زبر دستی تلوار کے ذریعہ لوگوں کو مسلمان کرو بلکہ یہ کہا کہ تم مظلوم ہو اب مقابلہ کرو ۔ مظلوم کو تو ہر ایک قانون
اجازت دیتا ہے کہ حفظ جان کے واسطے مقابلہ کرے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۲۳ تا ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه (۳)
خوب سمجھ لو کہ اب مذہبی لڑائیوں کا زمانہ نہیں اس لئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں جو
لڑائیاں ہوئی تھیں اس کی وجہ یہ نہ تھی کہ وہ جبراً مسلمان بنانا چاہتے تھے بلکہ وہ لڑائیاں بھی دفاع کے طور پر
تھیں۔ جب مسلمانوں کو سخت دکھ دیا گیا اور مکہ سے نکال دیا گیا اور بہت سے مسلمان شہید ہو چکے تب اللہ تعالیٰ
نے حکم دیا کہ اسی رنگ میں ان کا مقابلہ کروپس وہ حفاظت خود اختیاری کے رنگ میں لڑائیاں کرنی پڑیں۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
اسلامی جہاد پر یہ اعتراض تو محض فضول ہے کہ وہ لڑائیاں مذہب اور اشاعت اسلام کی خاطر تھیں ۔ اس
لئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ سال تک مکہ میں کفار کے ہاتھوں سے سخت تکلیف اٹھاتے رہے اور
آپ کے جاں نثار صحابہ نے دکھ اُٹھائے اور جانیں دیں ۔ بعض غریب اور بیکس ضعیف عورتوں کو شرمناک
تکالیف کفار نے پہنچائیں یہاں تک کہ آخر آپ کو ہجرت کرنی پڑی اور ان کفار نے وہاں بھی آپ کا تعاقب
کیا ایسی صورت میں جب ان کی شرارتیں اور تکلیفیں حد سے گزر گئیں تو پھر خدا تعالیٰ نے سدِ باب اور دفاع
کے طور پر حکم دیا کہ ان سے جنگ کرو ۔ چنانچہ پہلی آیت جس میں جہاد کا حکم ہوا وہ یہ ہے أُذِنَ لِلَّذِينَ
يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۔۔۔۔۔ الآیة یعنی ان لوگوں کو اجازت دی گئی کہ وہ جنگ کریں جن پر ظلم ہوا ہے۔
مسلمان مظلوم تھے ان کی طرف سے ابتداء نہیں ہوئی تھی بلکہ بانی فساد کفار مکہ تھے ایسی حالت میں بھی جب
ان کی شرارتیں انتہائی درجہ تک جا پہنچیں تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو مدافعت کے واسطے مقابلہ کرنے کا حکم دیا۔
پس یہ اعتراض محض فضول اور لغو ہے کہ وہ لڑائیاں مذہب کے لئے تھیں اگر محض مذہب کے لئے ہوتیں تو
جزیہ دینے کی صورت میں ان کو کیوں چھوڑا جاتا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ عیسائی تو اس قسم کا اعتراض کر ہی نہیں
سکتے ۔ وہ اپنے گھر میں دیکھیں کہ اسلامی لڑائیاں موسوی لڑائیوں سے زیادہ ہیں ؟ اور جبکہ وہ حضرت عیسیٰ کو
موسیٰ علیہ السلام کا بھی ( معاذ اللہ ) خدا مانتے ہیں تو پھر ان لڑائیوں کا الزام عیسائیوں پر بدستور قائم ہے
خصوصاً ایسی حالت میں کہ وہ لڑائیاں اسلامی جنگوں سے زیادہ سخت اور خون ریز تھیں۔ اسلامی لڑائیوں میں
بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کا لحاظ کیا جاتا تھا اور ان کو قتل نہیں کیا جاتا تھا مگر موسوی لڑائیوں میں تو ان امور کی
پرواہ نہیں کی جاتی تھی ۔ ایسا ہی اسلامی جنگوں میں مذہبی عبادت گاہوں اور پھلدار درختوں کو بھی ضائع نہیں کیا
جاتا تھا مگر موسوی لڑائیوں میں پھلدار درخت تباہ کر دیئے جاتے ۔ غرض اسلامی جنگ موسوی لڑائیوں کے
مقابلہ میں کچھ چیز ہی نہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۷ ارنومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۰)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مذہب کے لئے تلوار نہیں اُٹھائی بلکہ اتمام حجت کے بعد جس طرح پر
خدا نے چاہا منکروں کو عذاب دیا ۔ وہ جنگیں دفاعی تھیں۔ تیرہ برس تک آپ ستائے جاتے رہے۔ اور صحابہ
نے جانیں دیں۔ انہوں نے نشان پر نشان دیکھے اور انکار کرتے رہے۔ آخر خدا تعالیٰ نے ان جنگوں کی
صورت میں عذاب سے ہلاک کیا۔
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ظالم لوگ اسلام پر تلوار کے ساتھ حملے کرتے تھے اور چاہتے تھے
کہ اسلام کو تلوار کے ذریعہ سے نابود کر دیں۔ سو جنہوں نے تلواریں اُٹھائیں وہ تلوار سے ہی ہلاک کئے گئے
سودہ جنگ صرف دفاعی جنگ تھی ۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۶)
رض
ہمارے نبی کریم صلعم نے لڑائیوں کے لئے سبقت نہیں کی تھی بلکہ ان لوگوں نے خود سبقت کی تھی ۔ خون
کئے ۔ ایذائیں دیں۔ تیرہ برس تک طرح طرح کے دکھ دیئے ۔ آخر جب صحابہ کرام سخت مظلوم ہو گئے ۔
تب اللہ تعالیٰ نے بدلہ لینے کی اجازت دی جیسے فرمایا أَذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا - وَقَاتِلُوا فِي
سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمُ اس زمانہ کے لوگ نہایت وحشی اور درندے تھے خون کرتے تھے جنگ
کرتے تھے۔ طرح طرح کے ظلم اور دکھ دیتے تھے۔ ڈاکوؤں اور لٹیروں کی طرح مار دھاڑ کرتے پھرتے
تھے اور ناحق کی ایذا دہی اور خون ریزی پر کمر باندھے ہوئے تھے۔ خدا نے فیصلہ کر دیا کہ ایسے ظالموں کو سزا
دینے کا اذن دیا جاتا ہے اور یہ ظلم نہیں بلکہ عین حق اور انصاف ہے۔