سورة المُمتَحنَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آنحضرت صلعم کو قتل کرنے کے لئے انہوں نے بڑی بڑی کوششیں کیں ۔ طرح طرح کے منصوبے کئے ۔
یہاں تک کہ ہجرت کرنی پڑی۔ مگر پھر بھی انہوں نے آنحضرت صلعم کا مد بینہ تک تعاقب کیا اور خون کرنے کے
درپے ہوئے۔ غرض جب ہمارے نبی کریم صلعم نے مدت تک صبر کیا اور مدت تک تکلیف اٹھائی تب خدا نے
فیصلہ دیا کہ جنہوں نے تم لوگوں پر ظلم کئے اور تکلیفیں دیں ان کو سزا دینے کا اذن دیا جاتا ہے اور پھر بھی یہ فرما
ہی دیا آ یا کہ اگر وہ صلح پر آمادہ ہو دیں تو تم صلح کر لو۔ ہمارے نبی کریم تو یتیم ، غریب، بیکس پیدا ہوئے تھے وہ
لڑائیوں کو کب پسند کر سکتے تھے۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۷ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۱۰)
یہ نہایت درجہ کا ظلم ہے کہ اسلام کو ظالم کہا جاتا ہے حالانکہ ظالم وہ خود ہیں جو تعصب کی وجہ سے بے
سوچے سمجھے اسلام پر بے جا اعتراض کرتے ہیں اور باوجود بار بار سمجھانے کے نہیں سمجھتے کہ اسلام کے کل کل
جنگ اور مقابلے کفار مکہ کے ظلم وستم سے تنگ آکر دفاعی رنگ میں حفاظت جان و مال کی غرض سے تھے اور
کوئی بھی حرکت مسلمانوں کی طرف سے ایسی سرزد نہیں ہوئی جس کا ارتکاب اور ابتداء پہلے کفار کی طرف سے
نہ ہوا ہو۔ بلکہ بعض قابلِ نفریں حرکات کا مقابلہ بتقاضائے وسعت اخلاق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود
عمداً ترک کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ مثلاً کفار میں ایک سخت قابلِ نفرت رسم تھی جو کہ وہ مسلمان مردوں سے کیا
کرتے تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قبیح فعل سے مسلمانوں کو قطعاً روک دیا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه (۸)
اصل بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس زمانہ میں بڑی بڑی مشکلات کا سامنا تھا۔ آپ کے
بہت سے جاں نثار اور عزیز دوست ظالم کفار کے تیر و تفنگ کا نشانہ بنے اور طرح طرح کے قابلِ شرم عذاب
ان لوگوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پہنچائے حتی کہ آخر کار خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
قتل کا منصوبہ کر لیا۔ چنانچہ آپ کا تعاقب بھی کیا۔ آپ کے قتل کرنے والے کے واسطے انعام مقرر کئے ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غار میں پناہ گزین ہوئے۔ تعاقب کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی گئی مگر یہ تو خدا تعالیٰ
کا تصرف تھا کہ آپ کو ان کی نظروں سے باوجو د سامنے ہونے کے بچا لیا اور ان کی آنکھوں میں خاک ڈال کر
خود اپنے رسول کو ہاتھ دے کر بچا لیا ۔ آخر کار جب ان کفار کے مظالم کی کوئی حد نہ رہی اور مسلمانوں کو ان کے
وطن سے باہر نکال کر بھی وہ سیر نہ ہوئے تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ارشاد نازل ہوا أُذِنَ لِلَّذِينَ
يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو تلوار اُٹھانے کی

اجازت دی اور اس اجازت میں یہ ثابت کر دیا کہ واقع میں یہ لوگ ظالم تھے اور شرارت ان کی حد سے بڑھ
چکی تھی اور مسلمانوں کا صبر بھی اپنے انتہائی نقطہ تک پہنچ چکا تھا۔ اب خدا نے فرمایا کہ جن لوگوں نے تلوار سے
مقابلہ کیا وہ تلوار ہی سے ہلاک کئے جاویں اور گو یہ چند اور ضعیف ہیں مگر میں دکھا دوں گا کہ میں بوجہ اس کے
کہ وہ مظلوم ہیں ان کی نصرت کروں گا اور تم کو ان کے ہاتھ سے ہلاک کراؤں گا چنانچہ پھر اس حکم کے بعد ان
ہی چند لوگوں کی جو ذلیل اور حقیر سمجھے گئے تھے اور جن کا نہ کوئی حامی بنتا تھا اور نہ مددگار اور وہ کفار کے ہاتھ
سے سخت درجہ تنگ اور مجبور ہو گئے تھے ان کی مشارق اور مغارب میں دھاک بندھ گئی اور اس طرح سے خدا
نے ان کی نصرت کر کے دنیا پر ظاہر کر دیا کہ واقعی وہ مظلوم تھے ۔ غرض ہر طرح سے، ہر رنگ میں اور ہر پہلو پر
نظر ڈال کر دیکھ لو کہ واقع میں اس وقت مسلمان مظلوم تھے یا کہ نہیں۔ اگر خدا ایسے خطرناک اور نازک وقت
میں بھی ان چند کمزور مسلمانوں کو اپنی حفاظت جان کے واسطے تلوار اٹھانے اور دفاعی طور سے لڑائی کرنے کی
اجازت نہ دیتا تو کیا ان کو دنیا کے تختہ سے نابود ہی کر دیتا۔ تو پھر اس حالت میں ان کا تلوار اُٹھانا جبکہ ہر طرح
سے ان کا حق تھا کہ وہ تلوار اٹھاتے کیا شرعاً اور کیا عرفاً مگر وہ بھی آج تک نشانہ اعتراض بنا ہوا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۹، مورخه ۱۸ جون ۱۹۰۸ صفحه ۷،۶)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جنگ کئے وہ صرف دفاعی تھے ۔ جب آپ کی اور آپ کے صحابہ کی
تکالیف حد سے بڑھ گئیں اور بہت ستائے گئے اس وقت اللہ تعالی نے مقابلہ کا حکم دیا چنانچہ پہلی آیت جو جہاد
کے متعلق ہے وہ یہ ہے أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ
أخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ - الآیة یعنی ان لوگوں کو مقابلہ کی اجازت دی گئی جن کے مقابلہ قتل کے لئے
مخالفوں نے چڑھائی کی ( اس لئے اجازت دی گئی کہ ان پر ظلم ہوا اور اللہ تعالیٰ مظلوم کی حمایت کرنے پر
قادر ہے۔ یہ وہ مظلوم ہیں جو ناحق اپنے وطنوں سے نکالے گئے ۔ ان کا گناہ بجز اس کے اور کوئی نہ تھا کہ
انہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے۔ غرض آنحضرت صلعم کی لڑائیاں اس وقت تھیں جبکہ کفار کے ظلم انتہاء تک
پہنچ گئے ۔
۔
الحکم جلد نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۹)
بعض لوگ جن کو حق کے ساتھ دشمنی ہوتی ہے ۔۔۔۔ اعتراض کر دیتے ہیں کہ اسلام میں ہمدردی اگر ہوتی تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائیاں کیوں کی تھیں؟ وہ نادان اتنا نہیں جانتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو جنگ کئے وہ تیرہ برس تک خطر ناک دکھ اٹھانے کے بعد کئے اور وہ بھی مدافعت کے طور پر ۔ تیرہ برس

آج 10 میں سے 10 باقی