سورة یُوسُف
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں یقیناً کہتا ہوں کہ اسلام کا غلبہ ہو کر رہے گا اور اس کے آثار ظاہر ہو چکے ہیں ۔
ہاں یہ سچی بات ہے کہ اس غلبہ کے لئے کسی تلوار اور بندوق کی حاجت نہیں اور نہ خدا نے مجھے ہتھیاروں
کے ساتھ بھیجا ہے۔ جو شخص اس وقت یہ خیال کرے وہ اسلام کا نادان دوست ہوگا۔ مذہب کی غرض دلوں کو
فتح کرنا ہوتی ہے اور یہ غرض تلوار سے حاصل نہیں ہوتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تلوار اُٹھائی میں
بہت مرتبہ ظاہر کر چکا ہوں کہ وہ تلوار محض حفاظت خود اختیاری اور دفاع کے طور پر تھی ۔ اور وہ بھی اس وقت
جبکہ مخالفین اور منکرین کے مظالم حد سے گزر گئے اور بیکس مسلمانوں کے خون سے زمین سرخ ہو چکی ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴۱ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۶ صفحه ۵)
وَقَدْ بَيَّنَا لَكَ أَنَّ الْحَرْبَ لَيْسَ مِنْ اور ہم بیان کر چکے ہیں کہ لڑائی اور جہاد اصل مقاصد
أَصْلِ مَقَاصِدِ الْقُرْآنِ وَلَا مِنْ جَزْرِ قرآن میں سے نہیں اور وہ صرف ضرورت کے وقت تجویز
تَعْلِيمِهِ، وَإِنَّمَا هُوَ جَوْزَ عِنْدَ اشْتِدَادِ کیا گیا ہے یعنی ایسے وقت میں جبکہ ظالموں کا ظلم انتہا
الْحَاجَّةِ وَبُلُوغِ ظُلْمِ الظَّالِمِينَ إِلَى انْتِهَائِهِ تک پہنچ جائے اور پیروی کرنے کے لئے طریق عمل
وَاشْتِعَالِ جَوْرِ الْجَائِرِينَ وَ لَكُمْ أُسْوَةٌ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہتر ہے دیکھو کس طرح
حَسَنَةٌ فِي غَزَوَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے ایذا پر اس زمانہ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَيْفَ صَبَرَ عَلى ظُلْمِ تک صبر کیا جس میں ایک بچہ اپنے سن بلوغ کو پہنچ جاتا
الْكُفَّارِ إِلَى مُدَّةٍ يَبْلُغُ فِيهِ صَبِيٌّ إِلى سِن ہے اور کافر لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ دکھ
بُلُوغِهِ، فَصَبَرَ وَكَانَ الْكُفَّارُ يُؤْذُونَهُ فِي دیتے اور رات دن ستاتے اور شریروں کی طرح ان کے
اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ يَنْهَبُونَ أَمْوَالَ الْمُؤْمِنِينَ مالوں کو لوٹتے اور مسلمانوں کے مردوں اور عورتوں کو قتل
كَالْأَشْرَارِ، وَيَقْتُلُونَ رِجَالَهُمْ وَنِسَاءَ هُمْ کرتے اور ایسے بڑے بڑے عذابوں سے مارتے کہ ان
بِتَعْذِيبَاتٍ تَتَحَدَّرُ بِتَصَوُّرِهَا دُمُوعُ کے یاد کرنے سے آنکھوں کے آنسو جاری ہوتے ہیں
الْعُيُونِ وَتَقْشَعِرُّ قُلُوبُ الْأَخْيَارِ، اور نیک آدمیوں کے دل کا نپتے ہیں اور اسی طرح دکھ
وَكَذَلِكَ بَلَغَ الْإِيْذَاءُ إِلَى انْتِهَائِهِ حَتَّى هَمُوا انتہا کو پہنچ گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وطن
بِقَتْلِ نَبِي اللَّهِ فَأَمَرَهُ رَبُّهُ أَنْ يَتْرُكَ وَطَنَهُ سے نکالے گئے یہاں تک کہ ان لوگوں نے آنحضرت
وَيَهْرُبَ إِلَى الْمَدِينَةِ مُهَاجِرًا مِنْ مَّكَّةَ، صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کا قصد کیا سو اس کے رب
فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے اس کو حکم دیا تا وہ مدینہ بھاگ جائے سوآ نحضرت اپنے
مِنْ وَطَنِهِ بِإِخْرَاجِ قَوْمِهِ وَمَعَ ذَلِكَ مَا وطن سے کفار کے نکالنے سے ہجرت کر گئے اور ابھی کفار نے
كَانَ الْكُفَّارُ مُنْتَهِينَ، بَلْ لَّمْ يَزَلِ الْفِتَنُ ایذا رسانی میں بس نہیں کی تھی بلکہ وہ فتنے بھڑکاتے اور
مِنْهُمْ تَسْتَعِرُ، وَمَحْجَةُ الدَّعْوَةِ تُعِرُ، حَتَّى دعوت کے کاموں میں مشکلات ڈالتے یہاں تک کہ
جَلَبُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر معہ اپنے سواروں اور پیادوں
وَسَلَّمَ خَيْلَهُمْ وَرَجِلَهُمْ ، وَضَرَبُوا کے چڑھائی کی اور بدر کے میدان میں جو مدینہ سے قریب
خِيَامَهُمْ فِي مَيَادِيْنِ بَدْرٍ بِفَوْجٍ كَثِيرٍ ہے اپنی فوج کے خیمے کھڑے کر دیئے او ردیئے اور چاہا کہ دین کی
قَرِيبًا مِنَ الْمَدِينَةِ، وَأَرَادُوا اسْتِيْصَالَ بیخ کنی کر دیں تب خدا کا غضب ان پر بھڑ کا اور اس نے
الدِّينِ فَاشْتَعَلَ غَضَبُ اللهِ عَلَيْهِمْ ان کے بڑے ظلم اور سختی کے ساتھ حد سے تجاوز کرنا مشاہدہ
وَرَأَى قُبْحَ جَفَائِهِمْ وَشِدَّةَ اعْتِدَائِهِمْ، کیا سو اس نے اپنی وحی اپنے رسول پر اتاری اور کہا کہ
فَنَزَلَ الْوَحْيُ عَلَى رَسُولِهِ وَقَالَ أَذِنَ مسلمانوں کو خدا نے دیکھا جو ناحق ان کے قتل کے لئے
لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللهَ ارادہ کیا گیا ہے اور وہ مظلوم ہیں اس لئے انہیں مقابلہ کی
عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ، فَأَمَرَ اللهُ رَسُولَهُ اجازت ہے اور خدا قادر ہے جو ان کی مدد کرے سو خدا
الْمَظْلُومَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ لِيُحَارِبَ الَّذِينَ تعالیٰ نے اپنے رسول مظلوم کو اس آیت میں ان لوگوں
هُمْ بَدَأُوُا أَوَّلَ مَرَّةٍ بَعْدَ أَنْ رَأَى شِدَّةَ کے مقابل پر ہتھیار اٹھانے کی اجازت دی جن کی طرف
اعْتِدَائِهِمْ وَكَمَالَ حِقْدِهِمْ وَضَلَالِهِمْ، سے ابتدا تھی مگر اس وقت اجازت دی جبکہ انتہا درجہ کی
وَرَأَى أَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يُرْجِی بِالْمَوَاعِظ زیادتی اور گمراہی ان کی طرف سے دیکھ لی اور یہ دیکھ لیا کہ
صَلَاحُ أَحْوَالِهِمْ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ وہ ایک ایسی قوم ہے کہ بھر دنصیحتوں سے ان کی اصلاح غیر
حَرْبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ممکن ہے پس اب سوچو کہ چو کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی
وَمَا حَارَبَ نَبِيُّ اللَّهِ أَعْدَاءَ الدِّيْنِ إِلَّا بَعْدَ لڑائیوں کی کیا حقیقت تھی اور نبی اللہ دشمنان دین سے
مَا رَاهُمْ سَابِقِيْنَ فِي التَّرَامِي بِالسّهامِ ہرگز نہیں لڑا مگر جب تک کہ اس نے یہ نہ دیکھ لیا کہ وہ تیر
وَالتَّجَالُ بِالْحُسَامِ، وَمَا كَانَ الْكُفَّارُ چلانے اور تلوار مارنے میں پیش دست اور سبقت کرنے
مَقْتُولِيْنِ فَقَط بَلْ كَانَ يَسْقُطُ مِن والے ہیں اور نیز یہ تو نہیں تھا کہ صرف کفار ہی مارے
الْجَانِبَيْنِ قَتْلَى، وَكَانَ الْكُفَّارُ ظَالِمِينَ جاتے تھے بلکہ جانبین سے مرنے والے کام آتے
ضالِّينَ
تھے اور کفار ظالم اور حملہ آور تھے۔
(نور الحق ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۶۴ ، ۶۵ )
( ترجمہ از اصل کتاب سے )
وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَاتٌ وَمَسْجِدُ يُذْكَرُ
فِيهَا اسْمُ اللهِ كَثِيرًا، یعنی اگر خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہ ہوتی کہ بعض کو بعض کے ساتھ دفع کرتا تو ظلم کی نوبت
یہاں تک پہنچتی کہ گوشہ گزینوں کے خلوت خانے ڈھائے جاتے اور عیسائیوں کے گرجے مسمار کئے جاتے
اور یہودیوں کے معبد نابود کئے جاتے اور مسلمانوں کی مسجد میں جہاں کثرت سے ذکر خدا ہوتا ہے منہدم کی
جاتیں ۔ اس جگہ خدا تعالیٰ یہ ظاہر فرماتا ہے کہ ان تمام عبادت خانوں کا میں ہی حامی ہوں اور اسلام کا فرض
ہے کہ اگر مثلاً کسی عیسائی ملک پر قبضہ کرے تو ان کے عبادت خانوں سے کچھ تعرض نہ کرے اور منع کر دے
کہ ان کے گرجے مسمار نہ کئے جائیں اور یہی ہدایت احادیث نبویہ سے مفہوم ہوتی ہے کیونکہ احادیث سے
معلوم ہوتا ہے کہ جبکہ کوئی اسلامی سپہ سالار کسی قوم کے مقابلہ کے لئے مامور ہوتا تھا تو اس کو یہ حکم دیا جاتا تھا
کہ وہ عیسائیوں اور یہودیوں کے عبادت خانوں اور فقراء کے خلوت خانوں سے تعرض نہ کرے۔ اس سے
ظاہر ہے کہ اسلام کس قدر تعصب کے طریقوں سے دور ہے کہ وہ عیسائیوں کے گر جاؤں اور یہودیوں کے
معبدوں کا ایسا ہی حامی ہے جیسا کہ مساجد کا حامی ہے۔ ہاں البتہ اس خدا نے جو اسلام کا بانی ہے یہ نہیں چاہا
کہ اسلام دشمنوں کے حملوں سے فنا ہو جائے بلکہ اس نے دفاعی جنگ کی اجازت دی ہے اور حفاظت خود
اختیاری کے طور پر مقابلہ کرنے کا اذن دے دیا ہے۔ (چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۹۳، ۳۹۴)
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے وطنوں سے ناحق نکالے گئے اور ان کا گناہ بجز اس کے اور کوئی نہ تھا جو ہمارا رب
اللہ ہے۔ ۔۔۔۔ اگر اللہ تعالیٰ بعض کے شر کو بعض کی تائید کے ساتھ دفع نہ کرتا تو زمین فاسد ہو جاتی ۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۵۵)
وَ لَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ یعنی وہ جو خدا تعالیٰ کی مدد کرتا ہے خدا تعالیٰ اس
کی مدد کرتا ہے۔ اب حضرت دیکھئے آیت کے لفظ لَيَنْصُرَن کے آخر میں نون ثقیلہ ہے لیکن اگر اس آیت
کے یہ معنے کریں کہ آئندہ کسی زمانہ میں اگر کوئی ہماری مدد کرے گا تو ہم اس کی مدد کریں گے تو یہ معنے بالکل
فاسد اور خلاف سنت مستمرہ الہیہ ٹھہریں گے کیونکہ اللہ جل شانہ کے قدیم سے اور اسی زمانہ سے کہ جب بنی آدم
سبِّحْنَهُ هُذَا بُهْتَانُ عَظِيمٌ -
پیدا ہوئے یہی سنتِ مستمرہ ہے کہ وہ مدد کرنے والوں کی مدد کرتا ہے۔ یوں کیوں کر کہا جائے کہ پہلے تو نہیں مگر
آئندہ کسی نامعلوم زمانہ میں اس قاعدہ کا پابند ہو جائے گا اور اب تک تو صرف وعدہ ہی ہے عمل درآمد نہیں
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۴)
الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ یعنی وے مظلوم جو اپنے وطنوں سے
بے گناہ نکالے گئے صرف اس بات پر کہ وہ کہتے تھے ہمارا رب اللہ ہے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۶۳)
وَ يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَ لَنْ يُخْلِفَ اللهُ وَعْدَهُ وَ إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ
كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ )
اس وقت مثیل مسیح کی سخت ضرورت تھی اور نیز اُن ملائک کی جو زندہ کرنے کے لئے اُترا کرتے ہیں سخت
حاجت تھی کیونکہ روحانی موت اور غفلت ایک عالم پر طاری ہوگئی ہے اور اللہ جل شانہ کی محبت ٹھنڈی ہوگئی
اور سخت دلی اور دنیا پرستی پھیل گئی اور وہ تمام وجوہ پیدا ہو گئے جن کی وجہ سے توریت کی تائید میں مسیح ابن مریم
دنیا میں آیا تھا۔ اور دجال نے بھی بڑے زور کے ساتھ خروج کیا اور حضرت آدم کی پیدائش کے حساب سے
الف ششم کا آخری حصہ آگیا جو بموجب آیت إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ چھٹے دن
کے قائم مقام ہے۔ سوضرور تھا کہ اس چھٹے دن میں آدم پیدا ہوتا جو اپنی روحانی پیدائش کی رُو سے مثیل مسیح
ہے اس لئے خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کو مثیل مسیح اور نیز آدم الف ششم کر کے بھیجا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۴۲، ۳۴۳)
اس عاجز کو جو خدائے تعالیٰ نے آدم مقرر کر کے بھیجا اس کا یہ نشان رکھا کہ الف ششم میں جو قائم مقام روز
ششم ہے یعنی آخری حصہ الف میں جو وقت عصر سے مشابہ ہے اس عاجز کو پیدا کیا جیسا کہ وہ فرماتا ہے اِن
يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ ۔ اور ضرور تھا کہ وہ ابن مریم جس کا انجیل اور فرقان میں آدم
بھی نام رکھا گیا ہے وہ آدم کی طرز پر الف ششم کے آخر میں ظہور کرتا ۔ سو آدم اول کی پیدائش سے الف ششم
میں ظاہر ہونے والا یہی عاجز ہے۔ بہت سی حدیثوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ بنی آدم کی عمر سات ہزار برس
ہے اور آخری آدم پہلے آدم کی طرز ظہور پر الف ششم کے آخر میں جو روز ششم کے حکم میں ہے پیدا ہونے والا
ہے سو وہ یہی ہے جو پیدا ہو گیا ۔ فالحمد لله على ذلك۔
چھٹے
سورة الحج
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۷۶،۴۷۵)
قمری حساب کے رُو سے جو اصل حساب اہل کتاب کا ہے میری ولادت چھٹے ہزار کے آخر میں تھی اور
ہزار کے آخر میں مسیح موعود کا پیدا ہونا ابتدا سے ارادہ الہی میں مقرر تھا۔ کیونکہ مسیح موعود خاتم الخلفاء ہے اور
آخر کو اوّل سے مناسبت چاہئے ۔ اور چونکہ حضرت آدم بھی چھٹے دن کے آخر میں پیدا کئے گئے ہیں اس لئے
بلحاظ مناسبت ضروری تھا کہ آخری خلیفہ جو آخری آدم ہے وہ بھی چھٹے ہزار کے آخر میں پیدا ہو۔ وجہ یہ کہ خدا
کے سات دنوں میں سے ہر ایک دن ہزار برس کے برابر ہے جیسا کہ خود وہ فرماتا ہے اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ
كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ ۔ اور احادیث صحیحہ سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود چھٹے ہزار میں پیدا ہوگا۔
اسی لئے تمام اہل کشف مسیح موعود کا زمانہ قرار دینے میں چھٹے ہزار برس سے باہر نہیں گئے اور زیادہ سے زیادہ
اُس کے ظہور کا وقت چودھویں صدی ہجری لکھا ہے۔ اور اہل اسلام کے اہل کشف نے مسیح موعود کو جو آخری
خلیفہ اور خاتم الخلفاء ہے صرف اس بات میں ہی آدم سے مشابہ قرار نہیں دیا کہ آدم چھٹے دن کے آخر میں پیدا
ہوا اور مسیح موعود چھٹے ہزار کے آخر میں پیدا ہو گا بلکہ اس بات میں بھی مشابہ قرار دیا ہے کہ آدم کی طرح وہ بھی
جمعہ کے دن پیدا ہو گا اور اس کی پیدائش بھی تو ام کے طور پر ہوگی یعنی جیسا کہ آدم تو ام کے طور پر پیدا ہوا تھا
پہلے آدم اور بعد میں خوا۔ ایسا ہی مسیح موعود بھی تو ام کے طور پر پیدا ہوگا۔ سو الحمدلله والمنۃ کہ متصوفین کی
اس پیشگوئی کا میں مصداق ہوں ۔
( حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۹،۲۰۸)
ایک دن خدا کے نزدیک تمہارے ہزار سال کے برابر ہے۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ کی کلام سے معلوم ہوتا
ہے کہ دن سات ہیں ۔ پس اس سے یہ اشارہ نکلتا ہے کہ انسانی نسل کی عمر سات ہزار سال ہے جیسا کہ خدا نے
میرے پر ظاہر کیا ہے کہ سورۃ العصر کے عدد جس قدر حساب جمل کی رو سے معلوم ہوتے ہیں اسی قدر زمانہ نسل
انسان کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک تک بحساب قمری گزر چکا تھا کیونکہ خدا نے حساب قمری
رکھا ہے اور اس حساب سے ہماری اس وقت تک نسل انسان کی عمر چھ ہزار برس تک ختم ہو چکی ہے اور اب ہم
ساتویں ہزار میں ہیں اور یہ ضرور تھا کہ مثیل آدم جس کو دوسرے لفظوں میں مسیح موعود کہتے ہیں چھٹے ہزار کے
آخر میں پیدا ہو جو جمعہ کے دن کے قائم مقام ہے جس میں آدم پیدا ہوا۔ اور ایسا ہی خدا نے مجھے پیدا کیا۔
پس اس کے مطابق چھٹے ہزار میں میری پیدائش ہوئی۔ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۷ ۴۵۸،۴۵)
اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ تمہارا ہزار سال خدا کا ایک دن ہے۔
سورة الحج
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۹۲ حاشیه )
ایک دن خدا کا ایسا ہے جیسا تمہارا ہزار برس ہے۔ پس چونکہ دن سات ہیں اس لئے اس آیت میں دنیا
کی عمر سات ہزار برس قرار دی گئی ہے۔ لیکن یہ عمر اس آدم کے زمانہ سے ہے جس کی ہم اولاد ہیں۔ خدا کی
کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے بھی دنیا تھی ۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ کہ وہ لوگ کون تھے اور کس قسم کے
تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ سات ہزار برس میں دنیا کا ایک دور ختم ہوتا ہے۔ اِسی وجہ سے اور اسی امر پرنشان
قرار دینے کے لئے دنیا میں سات دن مقرر کئے گئے تا ہر ایک دن ایک ہزار برس پر دلالت کرے۔ ہمیں
معلوم نہیں کہ دنیا پر اس طرح سے کتنے دور گزر چکے ہیں اور کتنے آدم اپنے اپنے وقت میں آچکے ہیں ۔ چونکہ
خدا قدیم سے خالق ہے اس لئے ہم مانتے اور ایمان لاتے ہیں کہ دنیا اپنی نوع کے اعتبار سے قدیم ہے۔
لیکن اپنے شخص کے اعتبار سے قدیم نہیں ہے۔ افسوس کے حضرات عیسائیاں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ صرف چھ
ہزار برس ہوئے کہ جب خدا نے دنیا کو پیدا کیا اور زمین و آسمان بنائے اور اس سے پہلے خدا ہمیشہ کے لئے
معطل اور بے کار تھا اور ازلی طور پر معطل چلا آتا تھا۔ یہ ایسا عقیدہ ہے کہ کوئی صاحب عقل اس کو قبول نہیں
کرے گا۔ مگر ہمارا عقیدہ جو قرآن شریف نے ہمیں سکھلایا ہے یہ ہے کہ خدا ہمیشہ سے خالق ہے اگر چاہے تو
کروڑوں مرتبہ زمین و آسمان کو فنا کر کے پھر ایسے ہی بنادے اور اُس نے ہمیں خبر دی ہے کہ وہ آدم جو پہلی
اُمتوں کے بعد آیا جو ہم سب کا باپ تھا اس کے دنیا میں آنے کے وقت سے یہ سلسلہ انسانی شروع ہوا ہے۔
اور اس سلسلہ کی عمر کا پورا دور سات ہزار برس تک ہے۔ یہ سات ہزار خدا کے نزدیک ایسے ہیں جیسے انسانوں
کے سات دن ۔ یادر ہے کہ قانون الہی نے مقرر کیا ہے کہ ہر ایک امت کے لئے سات ہزار برس کا دور ہوتا
ہے۔ اسی دور کی طرف اشارہ کرنے کے لئے انسانوں میں سات دن مقرر کئے گئے ہیں۔ غرض بنی آدم کی عمر
کا دور سات ہزار برس مقرر ہے۔ اور اس میں سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پانچ ہزار برس
کے قریب گزر چکا تھا۔ یا بہ تبدیل الفاظ یوں کہو کہ خدا کے دنوں میں سے پانچ دن کے قریب گزر چکے تھے
جیسا کہ سورۃ والعصر میں یعنی اس کے حروف میں ابجد کے لحاظ سے قرآن شریف میں اشارہ فرما دیا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں جب وہ سورۃ نازل ہوئی تب آدم کے زمانہ پر اسی قدر مدت گزر چکی
تھی جو سورہ موصوفہ کے عددوں سے ظاہر ہے۔ اس حساب سے انسانی نوع کی عمر میں سے اب اس زمانہ میں
یہ
چھ ہزار برس گزر چکے ہیں اور ایک ہزار برس باقی ہیں۔ قرآن شریف میں بلکہ اکثر پہلی کتابوں میں بھی یہ
نوشتہ موجود ہے کہ وہ آ ہے کہ وہ آخری مرسل جو آدم کی صورت پر آئے گا اور مسیح کے نام سے پکارا جائے گا ضرور ہے کہ وہ
چھٹے ہزار کے آخر میں پیدا ہو جیسا کہ آدم چھٹے دن کے آخر میں پیدا ہوا۔ یہ تمام نشان ایسے ہیں کہ تدبر کرنے
والے کے لئے کافی ہیں۔ اور ان سات ہزار برس کی قرآن شریف اور دوسری خدا کی کتابوں کے رو سے تقسیم
یہ ہے کہ پہلا ہزار نیکی اور ہدایت کے پھیلنے کا زمانہ ہے اور دوسرا ہزار شیطان کے تسلط کا زمانہ ہے اور پھر
تیسر ا ہزار نیکی اور ہدایت کے پھیلنے کا اور چوتھا ہزار شیطان کے تسلط کا اور پھر پانچواں ہزار نیکی اور ہدایت
کے پھیلنے کا ( یہی وہ ہزار ہے جس میں ہمارے سید و مولی ختمی پناہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی اصلاح
کے لئے مبعوث ہوئے اور شیطان قید کیا گیا ہے ) اور پھر چھٹا ہزار شیطان کے کھلنے اور مسلط ہونے کا زمانہ
ہے جو قرونِ ثلاثہ کے بعد شروع ہوتا اور چودھویں صدی کے سر پر ختم ہو جاتا ہے۔ اور پھر ساتواں ہزار خدا
اور اس کے مسیح کا اور ہر ایک خیر و برکت اور ایمان اور صلاح اور تقویٰ اور توحید اور خدا پرستی اور ہر ایک قسم کی
نیکی اور ہدایت کا زمانہ ہے۔ اب ہم ساتویں ہزار کے سر پر ہیں۔ اس کے بعد کسی دوسرے مسیح کو قدم رکھنے کی
جگہ نہیں کیونکہ زمانے سات ہی ہیں جو نیکی اور بدی میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔ اس تقسیم کو تمام انبیاء نے بیان کیا
ہے۔ کسی نے اجمال کے طور پر اور کسی نے مفصل طور پر ۔ لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۸۴ تا ۱۸۶)
قرآن شریف سے بھی صاف طور پر یہی نکلتا ہے کہ آدم سے اخیر تک عمر بنی آدم کی سات ہزار سال ہے
اور ایسا ہی پہلی تمام کتابیں بھی باتفاق یہی کہتی ہیں اور آیت اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا
تعدون سے بھی یہی نکلتا ہے اور تمام نبی واضح طور پر بھی خبر دیتے آئے ہیں اور جیسا کہ میں بھی بیان کر چکا
ہوں سورۃ والعصر کے اعداد سے بھی یہی صاف معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آدم سے الف پنجم
میں ظاہر ہوئے تھے اور اس حساب سے یہ زمانہ جس میں ہم ہیں ہزار ہفتم ہے۔ جس بات کو خدا نے اپنی وحی
سے ہم پر ظاہر کیا اس سے ہم انکار نہیں کر سکتے اور نہ ہم کوئی وجہ دیکھتے ہیں کہ خدا کے پاک نبیوں کے متفق علیہ
کلمہ سے انکار کریں۔ پھر جبکہ اس قدر ثبوت موجود ہے اور بلاشبہ احادیث اور قرآن شریف کے رو سے یہ
آخری زمانہ ہے۔ پھر آخری ہزار ہونے میں کیا شک رہا اور آخری ہزار کے سر پر مسیح موعود کا آنا ضروری ہے۔
لیکچر سیالکوٹ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۱۰،۲۰۹)
۔
کتب سابقہ اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ عمر دنیا کی حضرت آدم علیہ السلام سے سات ہزار برس
تک ہے اسی کی طرف قرآن شریف اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے کہ إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ
مِمَّا تَعُدُّونَ ۔ یعنی خدا کا ایک دن تمہارے ہزار برس کے برابر ہے۔ اور خدا تعالیٰ نے میرے دل پر یہ
الہام کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک حضرت آدم سے اسی قدر مدت بحساب قمری گزری تھی
جو اس سورۃ کے حروف کی تعداد سے بحساب ابجد معلوم ہوتی ہے۔ اور اس کے رو سے حضرت آدم سے اب
ساتواں ہزار بحساب قمری ہے جو دنیا کے خاتمہ پر دلالت کرتا ہے اور یہ حساب جو سورۃ والعصر کے حروف کے
اعداد کے نکالنے سے معلوم ہوتا ہے۔ یہود و نصاری کے حساب سے قریباً تمام و کمال ملتا ہے صرف قمری
اور شمسی حساب کو ملحوظ رکھ لینا چاہیے۔ اور ان کی کتابوں سے پایا جاتا ہے جو مسیح موعود کا چھٹے ہزار میں آنا
ضروری ہے اور کئی برس ہو گئے کہ چھٹا ہزار گزر گیا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۴۶ ، ۷ ۰۱۴ ۱۴ حاشیه )
خدا نے آدم کو چھٹے دن بروز جمعہ بوقت عصر پیدا کیا۔ توریت اور قرآن اور احادیث سے یہی ثابت ہے
اور خدا نے انسانوں کے لئے سات دن مقرر کئے ہیں۔ اور ان دنوں کے مقابل پر خدا کا ہر ایک دن ہزار
سال کا ہے اس کی رو سے استنباط کیا گیا ہے کہ آدم سے عمر دنیا کی سات ہزار سال ہے اور چھٹا ہزار جو چھٹے دن
کے مقابل پر ہے وہ آدم ثانی کے ظہور کا دن ہے۔ یعنی مقدر یوں ہے کہ چھٹے ہزار کے اندر دینداری کی روح
دنیا سے مفقود ہو جائے گی اور لوگ سخت غافل اور بے دین ہو جائیں گے۔ تب انسان کے روحانی سلسلہ کو
قائم کرنے کے لئے مسیح موعود آئے گا۔ اور وہ پہلے آدم کی طرح ہزار ششم کے اخیر میں جو خدا کا چھٹا دن
ہے ظاہر ہوگا۔ چنانچہ وہ ظاہر ہو چکا اور وہ وہی ہے جو اس وقت اس تحریر کی رو سے تبلیغ حق کر رہا ہے۔
میرا نام آدم رکھنے سے اس جگہ یہ مقصود ہے کہ نوع انسان کا فرد کامل آدم سے ہی شروع ہوا اور آدم سے ہی
ختم ہوا۔ کیونکہ اس عالم کی وضع دوری ہے اور دائرہ کا کمال اسی میں ہے کہ جس نقطہ سے شروع ہوا ہے اُسی
نقطہ پر ختم ہو جائے ۔ پس خاتم الخلفاء کا آدم نام رکھنا ضروری تھا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۲۶۰ حاشیه )
جیسا کہ خدا تعالیٰ کا قانون قدرت ہے کہ رات کے بعد دن اور دن کے بعد رات آتی ہے اور اس قانون
قدرت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی اسی طرح دنیا پر اس قسم کے زمانے آتے رہتے ہیں کہ کبھی روحانی طور
پر رات ہوتی ہے اور کبھی طلوع آفتاب ہو کر نیا دن چڑھتا ہے چنانچہ پچھلا ایک ہزار جو گزرا ہے روحانی طور پر