سورة اللھب

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ایک تاریک رات تھی جس کا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیج اعوج رکھا ہے خدا تعالیٰ کا یہ ایک دن ہے
جیسا کہ فرماتا ہے اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ۔ اس ہزار سال میں دنیا پر ایک
خطرناک ظلمت کی چادر چھائی ہوئی تھی جس میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو ایک نا پاک کیچڑ
میں ڈالنے کے لئے پوری تدبیروں اور مکاریوں اور حیلہ جوئیوں سے کام لیا گیا ہے اور خود ان لوگوں میں ہر
قسم کے شرک اور بدعات ہو گئے جو مسلمان کہلاتے تھے۔ مگر اس گروہ کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا : لَيْسُوا مِنِّى وَلَسْتُ مِنْهُمْ یعنی نہ وہ مجھ سے ہیں اور نہ میں ان سے ہوں ۔ غرض جیسا کہ خدا تعالیٰ
نے فرمایا یہ ہزار سالہ رات تھی جو گزرگئی ۔ اب خدا تعالیٰ نے تقاضا فرمایا کہ دنیا کو روشنی سے حصہ دے اس
شخص کو جو حصہ لے سکے کیونکہ ہر ایک اس قابل نہیں کہ اس سے حصہ لے۔ چنانچہ اس نے مجھے اس صدی پر
مامور کر کے بھیجا ہے تا کہ میں اسلام کو زندہ کروں ۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۴)
قرآن سے یہ تصریح معلوم ہوتا ہے کہ وہ زمانہ یہی ہے جس کا نام خدا نے رکھا ہے ستۃ ایام چھٹے دن
کے آخری حصہ میں آدم کا پیدا ہونا ضروری تھا۔ براہین میں اسی کی طرف اشارہ ہے اردت ان استخلف
فخلقت آدم پھر فرمایا إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ آج سے پہلے جو ہزار برس گزرا
ہے وہ باعتبار بد اخلاقیوں اور بد اعمالیوں کے تاریکی کا زمانہ تھا کیونکہ وہ فسق و فجور کا زمانہ تھا اسی لئے
آنحضرت نے خیر القرون قرنی کہہ کر تین سو برس کو مستثنیٰ کر دیا باقی ایک ہزار ہی رہ جاتا ہے ورنہ اس کے
بغیر احادیث کی مطابقت ہو ہی نہیں سکتی اور اس طرح پر پہلی کتابوں سے بھی مطابقت ہو جاتی اور وہ بات بھی
پوری ہوتی ہے کہ ہزار سال تک شیطان کھلا رہے گا۔ یہ بات بھی کیسی پوری ہوتی ہے اور انگریز بھی اسی واسطے
شور مچاتے ہیں کہ یہی زمانہ ہے جس میں ہمارے مسیح کو دوبارہ آنا چاہیے ۔ یہ مسئلہ ایسا مطابق آیا ہے کہ کوئی
مذہب اس سے انکار کر ہی نہیں سکتا۔ یہ ایک علمی نشان ہے جس سے کوئی گریز نہیں ہو سکتا۔
الحکم جلدی نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۶)
دانیال کی کتاب میں صد ہا سال کو ہفتہ کہا گیا ہے اور دنیا کی عمر بھی ایک ہفتہ بتلائی گئی ہے اس جگہ ہفتہ
سے مراد سات ہزار سال ہیں ۔ ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہوتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے
إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ تیرے رب کے نزدیک ایک دن تمہارے ہزار سال کے
برابر ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ صفحه (۴)

وَ يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور تجھ سے عذاب کے لئے جلدی کرتے ہیں۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۳)
وَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَ لَا نَبِيَّ إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي
أمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللهُ أَيْتِهِ وَ اللهُ عَلِيمٌ
حَكِيمٌ
الہام رحمانی بھی ہوتا ہے اور شیطانی بھی۔ اور جب انسان اپنے نفس اور خیال کو دخل دے کر کسی بات
کے استكشاف کے لئے بطور استخارہ و استخبارہ وغیرہ کے توجہ کرتا ہے خاص کر اس حالت میں کہ جب اس کے
دل میں یہ تمنا مخفی ہوتی ہے کہ میری مرضی کے موافق کسی کی نسبت کوئی برا یا بھلا کلمہ بطور الہام مجھے معلوم ہو
جائے تو شیطان اُس وقت اُس کی آرزو میں دخل دیتا ہے اور کوئی کلمہ اس کی زبان پر جاری ہو جاتا ہے اور
دراصل وہ شیطانی کلمہ ہوتا ہے۔ یہ دخل کبھی انبیاء اور رسولوں کی وحی میں بھی ہو جاتا ہے مگر وہ بلا توقف
نکالا جاتا ہے۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ قرآن کریم میں اشارہ فرماتا ہے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ
وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ - (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۹)
یہ بات خدا تعالیٰ کے قانون قدرت کے برخلاف ہے کہ وہ شیاطین کو ان کے مواضع مناسبہ سے معطل کر
دیوے۔ اللہ جل شانہ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَتَّى
الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ أَيْتِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ -
یعنے ہم نے کوئی ایسا رسول اور نبی نہیں بھیجا کہ اس کی یہ حالت نہ ہو کہ جب وہ کوئی تمنا کرے یعنے اپنے نفس
سے کوئی بات چاہے تو شیطان اس کی خواہش میں کچھ نہ ملاوے یعنی جب کوئی رسول یا کوئی نبی اپنے نفس کے
جوش سے کسی بات کو چاہتا ہے تو شیطان اس میں بھی دخل دیتا ہے تب وحی متلو جو شوکت اور ہیبت اور روشنی تام
رکھتی ہے اس دخل کو اٹھا دیتی ہے اور منشاء الہی کو مصفا کر کے دکھلا دیتی ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
نبی کے دل میں جو خیالات اٹھتے ہیں اور جو کچھ خواطر اس کے نفس میں پیدا ہوتی ہیں در حقیقت وہ تمام وحی ہوتی
ہیں جیسا کہ قرآن کریم اس پر شاہد ہے ۔ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى (النجم : ۵،۴)
لیکن قرآن کریم کی وحی دوسری وحی سے جو صرف معانی منجانب اللہ ہوتی ہیں تمیز کلی رکھتی ہے اور نبی کے

اپنے تمام اقوال وحی غیر متلو میں داخل ہوتے ہیں کیونکہ روح القدس کی برکت اور چمک ہمیشہ نبی کے
شامل حال رہتی ہے اور ہر یک بات اس کی برکت سے بھری ہوئی ہوتی ہے اور وہ برکت روح القدس سے
اس کلام میں رکھی جاتی ہے لہذا ہر ایک بات نبی کی جو نبی کی توجہ تام سے اور اس کے خیال کی پوری مصروفیت
سے اس کے منہ سے نکلتی ہے وہ بلا شبہ وحی ہوتی ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۵۲، ۳۵۳)
پوچھا گیا کہ قرآن کا جو نزول ہوا ہے وہ یہی الفاظ ہیں یا کس طرح ؟ فرمایا :۔ )
یہی الفاظ ہیں اور یہی خدا کی طرف سے نازل ہوا ۔ قراءت کا اختلاف الگ امر ہے مَا أَرْسَلْنَا مِنْ
قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَلَا نَبِی میں لا مُحَدث قراءت شازہ ہے اور یہ قراءت صحیح حدیث کا حکم رکھتی ہے جس طرح
پر نبی اور رسول کی وحی محفوظ ہوتی ہے اسی طرح محدث کی وحی بھی محفوظ ہوتی ہے جیسا کہ اس آیت سے پایا
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
جاتا ہے۔
بعض کا یہ خیال ہے کہ اگر کسی الہام کے سمجھنے میں غلطی ہو جائے تو امان اُٹھ جاتا ہے اور شک پڑ جاتا ہے
کہ شاید اُس نبی یا رسول یا محدث نے اپنے دعوی میں بھی دھوکا کھایا ہو۔ یہ خیال سراسر سفسطہ ہے اور جو
لوگ نیم سودائی ہوتے ہیں وہ ایسی ہی باتیں کیا کرتے ہیں اور اگر اُن کا یہی اعتقاد ہے تو تمام نبیوں کی نبوت
سے اُن کو ہاتھ دھو بیٹھنا چاہئے کیونکہ کوئی نبی نہیں جس نے کبھی نہ کبھی اپنے اجتہاد میں غلطی نہ کھائی ہو مثلاً
حضرت مسیح جو خدا بنائے گئے اُن کی اکثر پیشگوئیاں غلطی سے پر ہیں ۔ مثلاً یہ دعویٰ کہ مجھے داؤد کا تخت ملے گا
بجز اس کے ایسے دعوی کے کیا معنے تھے کہ کسی مجمل الہام پر بھروسہ کر کے اُن کو یہ خیال پیدا ہوا کہ میں بادشاہ
بن جاؤں گا ۔۔۔۔ نبی کے ساتھ صدہا انوار ہوتے ہیں جن سے وہ شناخت کیا جاتا ہے۔ اور جن سے اُس کے
دعوی کی سچائی کھلتی ہے۔ پس اگر کوئی اجتہاد غلط ہو تو اصل دعوئی میں کچھ فرق نہیں آتا مثلاً آنکھ اگر دُور کے
فاصلہ سے انسان کو بیل تصور کرے تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آنکھ کا وجود بے فائدہ ہے یا اُس کی رویت قابلِ اعتبار
نہیں۔ پس نبی کے لئے اُس کے دعوئی اور تعلیم کی ایسی مثال ہے جیسا کہ قریب سے آنکھ چیزوں کو دیکھتی ہے
اور اُن میں غلطی نہیں کرتی ۔ اور بعض اجتہادی امور میں غلطی کی ایسی مثال ہے جیسے دُور دراز کی چیزوں کو آنکھ
دیکھتی ہے تو کبھی ان کی تشخیص میں غلطی کر جاتی ہے۔ اس بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت عیسی کو جو یہودیوں کی
بھلائی کے لئے اپنی بادشاہت کا خیال تھا۔ اس لئے بموجب آیت کریمہ إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي

امنیتہ شیطان نے آپ کو دھوکا دیا اور داؤد کے تخت کا لالچ دل میں ڈال دیا۔ مگر چونکہ مقرب اور خدا کے
پیارے تھے اس لئے وہ شیطانی وسو سے قائم نہ رہ سکے ۔ اور جلد آپ نے سمجھ لیا کہ میری آسمان کی بادشاہت
ہے نہ زمین کی ۔
غرض حضرت مسیح کا یہ اجتہاد غلط نکلا۔ اصل وحی صحیح ہو گی مگر سمجھنے میں غلطی کھائی ۔۔۔۔ اصل بات یہ ہے
کہ جس یقین کو نبی کے دل میں اُس کی نبوت کے بارے میں بٹھایا جاتا ہے وہ دلائل تو آفتاب کی طرح
چمک اُٹھتے ہیں اور اس قدر تواتر سے جمع ہوتے ہیں کہ وہ امر بدیہی ہو جاتا ہے۔ اور اور پھر بعض دوسری
جزئیات میں اگر اجتہاد کی غلطی ہو بھی تو وہ اس یقین کو مصر نہیں ہوتی ۔
اعجاز احمدی ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۳۲ تا ۱۳۵ )
وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ
عَذَابٌ يَوْمٍ عَقِيمٍ ۔
فَثَبَتَ مِنْ قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ أَعْنِي وَلَا الله عز وجل کے قول وَ لَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي
يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ أَنَّ مِرْيَةٍ مِنْهُ سے ثابت ہوتا ہے کہ شک و شبہ کو دور کر
الْعَلَامَاتِ الْقَطْعِيَّةَ الْمُزِيلَةَ لِلْمِرْيَةِ دینے والی قطعی علامات اور واضح نشانیاں جو بزبان حال
وَالْأَمَارَاتِ الظَّاهِرَةَ النَّاطِقَةَ الدَّالَّة قرب قیامت کا پتہ دیتی ہوں کبھی بھی ظاہر نہیں
عَلَى قُرْبِ الْقِيَامَةِ لَا تَظْهَرُ أَبَدًا، وَإِنَّمَا ہوتیں ۔ ہاں صرف ایسی نشانیاں ظاہر ہوتی ہیں جو غور
تَظْهَرُ آيَاتٌ نَظَرِيَّةُ الَّتِي تَحْتَاجُ إِلَى و فکر اور تاویل کی محتاج ہوتی ہیں اور استعارات کے
التَّأْوِيلَاتِ، وَلَا تَظْهَرُ إِلَّا فِي حُلَلِ پردوں میں ہوتی ہیں ورنہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آسمان
الْإِسْتِعَارَاتِ، وَإِلَّا فَكَيْفَ يُمْكِنُ أَنْ کے دروازے ظاہری طور پر کھل جائیں اور ان میں
تَنْفَتِحَ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَيَنْزِلُ مِنْهَا سے عیسیٰ علیہ السلام لوگوں کی نظروں کے سامنے ہاتھ
عِيسَى أَمَا مَ أَعْيُنِ النَّاسِ وَفِي يَدِہ میں نیزہ لئے ہوئے نازل ہوں اور فرشتے ان کے
حَرْبَةٌ، وَتَنْزِلُ الْمَلَائِكَةُ مَعَهُ ہمراہ ہوں ۔ (ترجمہ از مرتب )
(حمامة البشرى، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۳۰۳)

آج 10 میں سے 10 باقی