سورة الإخلاص

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً إِنَّ اللَّهَ
لَطِيفٌ خَبِيرٌ
الد)
ایسا پانی اتارا جس سے گلی سڑی ہوئی زمین سرسبز ہوگئی ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰ حاشیه )
وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطَنَا وَ مَا لَيْسَ لَهُمْ بِهِ عِلْمٌ وَ
مَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ نَّصِيرٍ
یعنی عبادت کرتے ہیں سوائے اللہ کے ایسی چیز کی جس کی خدائی پر اللہ تعالیٰ نے کوئی نشان نہیں بھیجا یعنی
نبوت پر تو نشان ہوتے ہی ہیں مگر وہ خدائی کے کام میں نہیں آسکتے اور پھر فرماتا ہے کہ اس عقیدہ کے لئے ان
کے پاس کوئی علم بھی نہیں یعنی کوئی ایسی معقولی دلائل بھی نہیں ہے جن سے کوئی عقیدہ پختہ ہو سکے ۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۷۹)
يَأَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَنْ
يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَ لَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ وَإِنْ يَسْلُبُهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَا يَسْتَنْقِذُوهُ
مِنْهُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ ۔
اے لوگو! ایک مثال ہے تم غور کر کے سنو جن چیزوں سے تم مرادیں مانگتے ہو وہ چیزیں تو ایک مکھی بھی پیدا
نہیں کر سکتیں اور اگر مکھی ان سے کچھ چھین لے تو اس سے چھوڑا نہیں سکتیں۔ طالب بھی ضعیف ہیں اور
مطلوب بھی ضعیف یعنی مخلوق چیزوں سے مرادیں مانگنے والے ضعیف العقل ہیں اور مخلوق چیزیں جو معبود
ٹھہرائی گئی ہیں وہ ضعیف القدرت ہیں ۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
جن لوگوں کو تم خدا بنائے بیٹھے ہو وہ تو ایسے ہیں کہ اگر سب مل کر ایک مکھی پیدا کرنا چاہیں تو کبھی پیدا نہ کر
سکیں اگر چہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں بلکہ اگر مکھی ان کی چیز چھین کر لے جائے تو انہیں طاقت نہیں ہوگی

کہ وہ مکھی سے چیز واپس لے سکیں۔ ان کے پرستار عقل کے کمزور اور وہ طاقت کے کمزور ہیں ۔ کیا خدا ایسے
ہوا کرتے ہیں؟
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۴، ۳۷۵)
مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ
مشرک لوگوں نے جیسا چاہیے تھا خدا کو شناخت نہیں کیا ۔ وہ ایسا سمجھتے ہیں کہ گویا خدا کا کارخانہ بغیر
دوسرے شرکاء کے چل نہیں سکتا حالانکہ خدا اپنی ذات میں صاحب قوت تامہ اور غلبہ کاملہ ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۳، ۵۲۴ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
یا درکھو کہ ہر یک چیز خدا تعالیٰ کی آواز سنتی ہے ہر ایک چیز پر خدا تعالیٰ کا تصرف ہے اور ہر ایک چیز کی تمام
ڈوریاں خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اس کی حکمت ایک بے انتہا حکمت ہے جو ہر یک ذرہ کی جڑھ تک پہنچی
ہوئی ہے اور ہر ایک چیز میں اتنی ہی خاصیتیں ہیں جتنی اس کی قدرتیں ہیں جو شخص اس بات پر ایمان نہیں لاتا وہ
اس گروہ میں داخل ہے جو مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِہ کے مصداق ہیں اور چونکہ انسان کامل مظہر اتم تمام عالم
کا ہوتا ہے اس لئے تمام عالم اس کی طرف وقتاً فوقتاً کھینچا جاتا ہے وہ روحانی عالم کا ایک عنکبوت ہوتا ہے اور
تمام عالم اس کی تاریں ہوتی ہیں اور خوارق کا یہی سر ہے۔
برکار و بار ہستی اثری ست عارفان را
ز جہاں چہ دید آن کس کہ ندید ایں جہاں را
( بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۰، ۳۱ حاشیه )
باعث مغضوب شدن اہل اسلام چیست ؟ ہمیں کہ از زبان میگویند که ایمان آوردیم در دل پیچ شے نیست
و ہمیں معنی این آیت است مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ -
البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۶)
خدا تو وہ ہے کہ سب قوتوں والوں سے زیادہ قوت والا اور سب پر غالب آنے والا ہے۔ نہ اس کو کوئی پکڑ
سکے نہ مار سکے۔ ایسی غلطیوں میں جو لوگ پڑتے ہیں وہ خدا کی قدر نہیں پہنچانتے اور نہیں جانتے خدا کیسا ہونا
چاہیے۔ اور پھر فرمایا کہ خدا امن کا بخشنے والا اور اپنے کمالات اور توحید پر دلائل قائم کرنے والا ہے۔ یہ اس
بات کی طرف اشارہ ہے کہ سچے خدا کا ماننے والا کسی مجلس میں شرمندہ نہیں ہو سکتا اور نہ خدا کے سامنے شرمندہ

ہوگا کیونکہ اس کے پاس زبردست دلائل ہوتے ہیں لیکن بناوٹی خدا کا ماننے والا بڑی مصیبت میں ہوتا ہے وہ
بجائے دلائل بیان کرنے کے ہر ایک بیہودہ بات کو راز میں داخل کرتا ہے تا ہنسی نہ ہو اور ثابت شدہ غلطیوں کو
چھپانا چاہتا ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۵)
جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ یہ مشکل ہے کہ مصنوعی خدا پر موت آوے انہوں نے اللہ تعالیٰ کو مانا نہیں وہ
مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِہ کے پورے مصداق ہیں ۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۷ ارمی ۱۹۰۴ صفحه ۳)
وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبْكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ
مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمُ ابْراهِيمَ هُوَ سَمِكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَ فِي هَذَا
لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا
الزَّکٰوةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ
اصل بات یہی ہے کہ حقیقی معاون و ناصر وہی پاک ذات ہے جس کی شان ہے نِعْمَ الْمَوْلَی وَ نِعْمَ
الْوَكِيلُ وَ نِعْمَ النَّصِيرُ - دنیا اور دنیا کی مددیں ان لوگوں کے سامنے کا لمیت ہوتی ہیں اور مردہ کیڑے کے
برابر بھی حقیقت نہیں رکھتیں۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۳ نمبر ۱ صفحه ۸ جنوری ۱۹۰۴ء)
ایک مولوی صاحب آئے اور انہوں نے سوال کیا کہ خدا نے ہمارا نام مسلمان رکھا ہے۔
آپ نے اپنے فرقہ کا نام احمدی کیوں رکھا ہے؟ یہ بات هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِینَ کے برخلاف ہے۔
اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا :۔ )
اسلام بہت پاک نام ہے اور قرآن شریف میں یہی نام آیا ہے لیکن جیسا کہ حدیث شریف میں آچکا ہے
اسلام کے ۷۳ فرقے ہو گئے ہیں اور ہر ایک فرقہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے انہی میں ایک رافضیوں کا ایسا
فرقہ ہے جو سوائے دو تین آدمیوں کے تمام صحابہ کو سب وشتم کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ازواج
مطہرات کو گالیاں دیتے ہیں اولیاء اللہ کو برا کہتے ہیں پھر بھی مسلمان کہلاتے ہیں۔ خارجی حضرت علی اور
حضرت عمر رضی اللہ عنہما کو برا کہتے ہیں اور پھر بھی مسلمان نام رکھتے ہیں۔ بلا د شام میں ایک فرقہ یزید یہ ہے
جو امام حسین پر تبر ابازی کرتے ہیں اور مسلمان بنے پھرتے ہیں ۔ اسی مصیبت کو دیکھ کر سلف صالحین نے
رض

آج 10 میں سے 10 باقی