سورة سَبَإ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اپنے آپ کو ایسے لوگوں سے تمیز کرنے کے واسطے اپنے نام شافعی حنبلی وغیرہ تجویز کئے ۔ آج کل نیچریوں کا
ایک ایسا فرقہ نکلا ہے جو جنت ، دوزخ ، ملائک ، وحی سب باتوں کا منکر ہے یہاں تک کہ سید احمد خاں کا خیال
تھا کہ قرآن مجید بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیالات کا نتیجہ ہے اور عیسائیوں سے سن کر یہ قصے لکھ
دیئے ہیں۔ غرض ان تمام فرقوں سے اپنے آپ کو تمیز کرنے کے واسطے اس فرقہ کا نام احمد یہ رکھا گیا۔
(حضرت یہ تقریر کر رہے تھے کہ اس مولوی نے پھر سوال کیا کہ قرآن شریف میں تو حکم ہے کہ لا تَفَرَّقُوا
اور آپ نے تو تفرقہ ڈال دیا۔ )
(حضرت نے فرمایا ) ہم تو تفرقہ نہیں ڈالتے بلکہ ہم تفرقہ دور کرنے کے واسطے آئے ہیں۔ اگر احمدی نام
رکھنے میں ہتک ہے تو پھر شافعی جنبلی کہلانے میں بھی ہتک ہے مگر یہ نام ان اکابر کے رکھے ہوئے ہیں ۔ جن کو
آپ بھی صلحاء مانتے ہیں۔ وہ شخص بد بخت ہوگا جو ایسے لوگوں پر اعتراض کرے اور ان کو برا کہے صرف
امتیاز کے لئے ان لوگوں نے اپنے یہ نام رکھے تھے ۔۔۔۔۔۔ ہم مسلمان ہیں اور احمدی ایک امتیازی نام ہے۔
اگر صرف مسلمان نام ہو تو شناخت کا تمغہ کیوں کر ظاہر ہو۔ خدا تعالیٰ ایک جماعت بنانا چاہتا ہے اور اس کا
دوسروں سے امتیاز ہونا ضروری ہے بغیر امتیاز کے اس کے فوائد مترتب نہیں ہوتے اور صرف مسلمان کہلانے
سے تمیز نہیں ہو سکتی ۔ امام شافعی اور حنبلی وغیرہ کا زمانہ بھی ایسا تھا کہ اس وقت بدعات شروع ہوگئی تھیں اگر اس
وقت یہ نام نہ ہوتے تو اہلِ حق اور ناحق میں تمیز نہ ہو سکتی ہزار ہا گندے آدمی ملے جلے رہتے ۔ یہ چار نام
اسلام کے واسطے مثل چار دیواری کے تھے اگر یہ لوگ پیدا نہ ہوتے تو اسلام ایسا مشتبہ مذہب ہو جاتا کہ بدعتی
اور غیر بدعتی میں تمیز نہ ہو سکتی ۔ اب بھی ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ گھر گھر ایک مذہب ہے۔ ہم کو مسلمان ہونے سے
انکار نہیں مگر تفرقہ دور کرنے کے واسطے یہ نام رکھا گیا ہے۔
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے توریت والوں سے اختلاف کیا اور عام نظروں میں ایک تفرقہ
ڈالنے والے بنے لیکن اصل بات یہ ہے کہ یہ تفرقہ خود خدا ڈالتا ہے۔ جب کھوٹ اور ملاوٹ زیادہ ہو جاتا ہے
تو خدا خود چاہتا ہے کہ ایک تمیز ہو جائے ۔۔۔۔۔۔
جو لوگ اسلام کے نام سے انکار کریں یا اس نام کو عار سمجھیں ان کو تو میں لعنتی کہتا ہوں ۔ میں کوئی
بدعت نہیں لایا ۔ جیسا کہ حنبلی شافعی وغیرہ نام تھے ایسا ہی احمدی بھی نام ہے بلکہ احمد کے نام میں اسلام
اور اسلام کے بانی احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اتصال ہے اور یہ اتصال دوسرے ناموں میں نہیں ۔

احمد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام م کا نام ہے۔
سورة الحج
اسلام احمدی ہے اور احمدی اسلام ہے۔ حدیث شریف میں محمدی رکھا گیا ہے بعض اوقات الفاظ بہت
ہوتے ہیں مگر مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔ احمدی نام ایک امتیازی نشان ہے۔ آج کل اس قدر طوفان زمانہ میں
ہے کہ اول آخر کبھی نہیں ہوا اس واسطے کوئی نام ضروری تھا۔ خدا تعالیٰ کے نزدیک جو مسلمان ہیں وہ احمدی
ہیں۔
( بدر جلد نمبر ۳۲ مورخه ۳ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۳، ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی