سورة المعَارج
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے جس سے متقی لا ہوتی مقام پر پہنچتا ہے اور تولد ثالث پاتا ہے۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۶۳ حاشیہ )
اللہ تعالیٰ نے جس قدر قوی عطا فرمائے وہ ضائع کرنے کے لئے نہیں دیئے گئے ۔ ان کی تعدیل اور
جائز استعمال کرنا ہی ان کی نشو و نما ہے اس واسطے اسلام نے قومی رجولیت یا آنکھ نکالنے کی تعلیم نہیں دی بلکہ
ان کا جائز استعمال اور تزکیہ نفس کرایا جیسے فرما یا قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ۔
ثُمَّ إِنَّكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ لَمِيِّتُونَ ۔
رپورٹ جلسہ سالانه، ۱۸۹۷ء صفحہ ۴۹،۴۸)
یعنی اول رفتہ رفتہ خدائے تعالیٰ تم کو کمال تک پہنچاتا ہے اور پھر تم اپنا کمال پورا کرنے کے بعد زوال کی
طرف میل کرتے ہو یہاں تک کہ مرجاتے ہو یعنی تمہارے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی قانون قدرت
ہے۔ کوئی بشر اس سے باہر نہیں ۔ اے خداوند قدیر اپنے اس قانونِ قدرت کے سمجھنے کے لئے ان لوگوں کو بھی
آنکھ بخش جو مسیح ابن مریم کو اس سے باہر سمجھتے ہیں ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۰)
موت کا لفظ قرآن کریم میں ذوالوجوہ ہے۔ کافر کا نام بھی مردہ رکھا ہے اور ہوا و ہوس سے مرنا بھی ایک
قسم کی موت ہے اور قریب الموت کا نام بھی میت ہے اور یہی تینوں وجوہ استعمال حیات میں بھی پائی جاتی
یعنی حیات بھی تین قسم کی ہیں۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۵)
ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ تُبْعَثُونَ )
یعنی تم مرنے کے بعد قیامت کے دن اُٹھائے جاؤ گے ۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۵)
وہ آیات جن میں لکھا ہے کہ فوت شدہ لوگ پھر دنیا میں نہیں آتے ازاں جملہ یہ آیت ہے ۔۔۔ ثم انكم
يَوْمَ الْقِيمَةِ تُبْعَثُونَ ۔۔۔ کوئی انسان راحت یا رنج عالم معاد کے چکھ کر پھر دنیا میں ہر گز نہیں آتا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۱۹ ، ۶۲۰ حاشیه در حاشیه )
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَاسْكَتْهُ فِي الْأَرْضِ وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ
لَقْدِرُونَ ۔
یہ وہ زمانہ ہے جو اس عاجز پر کشفی طور پر ظاہر ہوا جو کمال طغیان اس کا اس سن ہجری میں شروع ہوگا جو
آیت إِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَدِرُونَ میں بحساب جمل مخفی ہے یعنی ۱۲۷۴۔
سورة المؤمنون
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۵)
مسیح موعود کے ظہور کی خصوصیت کے ساتھ یہ علامت ہے کہ دجال معہود کے خروج کے بعد نازل ہو کیونکہ
یہ ایک واقعہ مسلمہ ہے کہ دجال معہود کے خروج کے بعد آنے والا وہی سچا مسیح ہے جو مسیح موعود کے نام سے
موسوم ہے جس کا مسلم کی حدیث میں وجہ تسمیہ صیح ہونے کا یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ مومنوں کی شدت اور محنت
اور ابتلاء کا غبار جو دجال کی وجہ سے ان کے طاری حال ہوگا ان کے چہروں سے پونچھ دے گا یعنی دلیل اور
حجت سے ان کو غالب کر دکھائے گا سو اس لئے وہ مسیح کہلائے گا کیونکہ مسیح پونچھنے کو کہتے ہیں جس سے مسیح مشتق
ہے اور ضرور ہے کہ وہ دجال معہود کے بعد نازل ہو۔ سو یہ عاجز دجال معہود کے خروج کے بعد آیا ہے۔ پس
اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ دجال معہود یہی پادریوں اور عیسائی متکلموں کا گروہ ہے جس
نے زمین کو اپنے ساحرانہ کاموں سے تہ و بالا کر دیا ہے اور جو ٹھیک ٹھیک اس وقت سے زور کے ساتھ خروج
کر رہا ہے اور جو اعداد آیت اِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَدِرُونَ سے سمجھا جاتا ہے یعنی ۱۸۵۷ کا زمانہ تو ساتھ ہی
اس عاجز کا مسیح موعود ہونا بھی ثابت ہو جائے گا۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۸۹،۴۸۸)
آیت إِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَدِرُونَ میں ۱۸۵۷ء کی طرف اشارہ ہے جس میں ہندوستان میں ایک مفسدہ
عظیم ہو کر آثار باقیہ اسلامی سلطنت کے ملک ہند سے نا پدید ہو گئے تھے کیونکہ اس آیت کے اعداد بحساب
جمل ۱۲۷۴ ہیں اور ۱۲۷۴ کے زمانہ کو جب عیسوی تاریخ میں دیکھنا چاہیں تو ۱۸۵۷ء ہوتا ہے۔ سو
در حقیقت ضعف اسلام کا زمانہ ابتدائی یہی ۱۸۵۷ ء ہے جس کی نسبت خدائے تعالیٰ آیت موصوفہ بالا میں
فرماتا ہے کہ جب وہ زمانہ آئے گا تو قرآن زمین پر سے اٹھایا جائے گا۔ سوایسا ہی ۱۸۵۷ء میں مسلمانوں کی
حالت ہو گئی تھی ۔۔۔۔۔ پس اس حکیم علیم کا قرآن کریم میں یہ بیان فرمانا کہ ۱۸۵۷ء میں میرا کلام آسمان پر
اُٹھایا جائے گا یہی معنے رکھتا ہے کہ مسلمان اس پر عمل نہیں کریں گے جیسا کہ مسلمانوں نے ایسا ہی کیا۔
۔۔۔۔۔۔ کتاب الہی کی غلط تفسیروں نے انہیں بہت خراب کیا ہے اور ان کے دلی اور دماغی قومی پر بہت برا اثر
ان سے پڑا ہے۔ اس زمانہ میں بلاشبہ کتاب الہی کے لئے ضروری ہے کہ اس کی ایک نئی اور صحیح تفسیر کی جائے
کیونکہ حال میں جن تفسیروں کی تعلیم دی جاتی ہے وہ نہ اخلاقی حالت کو درست کر سکتی ہیں اور نہ ایمانی حالت
پر نیک اثر ڈالتی ہیں بلکہ فطرتی سعادت اور نیک روشنی کی مزاحم ہو رہی ہیں۔ کیوں مزاحم ہو رہی ہیں؟ اس کی