سورة نُوح

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وجہ یہ ہے کہ وہ دراصل اپنے اکثر زوائد کی وجہ سے قرآن کریم کی تعلیم نہیں ہے قرآنی تعلیم ایسے لوگوں کے
دلوں سے مٹ گئی ہے کہ گویا قرآن آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔ وہ ایمان جو قرآن نے سکھلایا تھا اس سے لوگ
بے خبر ہیں وہ عرفان جو قرآن نے بخشا تھا اس سے لوگ غافل ہو گئے ہیں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ قرآن پڑھتے
ہیں مگر قرآن اُن کے حلق کے نیچے نہیں اترتا۔ انہیں معنوں سے کہا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں قرآن آسمان پر
اُٹھایا جائے گا۔ پھر انہیں حدیثوں میں لکھا ہے کہ پھر دوبارہ قرآن کو زمین پر لانے والا ایک مرد فارسی الاصل
ہو گا جیسا کہ فرمایا ہے لو كان الايمان معلقا عند الثريا لناله رجل من فارس۔ یہ حدیث در حقیقت
اسی زمانہ کی طرف اشارہ کرتی ہے جو آیت اِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَدِرُونَ میں اشارہ بیان کیا گیا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۸۹ تا ۴۹۳ حاشیه )
مسیح ابن مریم کی آخری زمانہ میں آنے کی قرآن شریف میں پیشگوئی موجود ہے۔ قرآن شریف نے جو
مسیح کے نکلنے کی چودہ سو برس تک مدت ٹھہرائی ہے بہت سے اولیاء بھی اپنے مکاشفات کی رُو سے اس مدت کو
مانتے ہیں اور آیت وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَدِرُونَ جس کے بحساب جمل ۱۲۷۴ عدد ہیں ۔ اسلامی چاند کی سلخ
کی راتوں کی طرف اشارہ کرتی ہے جس میں نئے چاند کے نکلنے کی اشارت چھپی ہوئی ہے جو غلام احمد قادیانی
کے عددوں میں بحساب جمل پائی جاتی ہے
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۶۴)
فَقَالَ الْمَلُوا الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا هَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُرِيدُ أَنْ
يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَأَنْزَلَ مَلَيْكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي آبَابِنَا
الْأَوَّلِينَ
مَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي أَبَابِنَا الأَوَّلِينَ ۔۔۔۔ ہم نے اپنے بزرگوں میں یعنی اولیاء سلف میں یہ نہیں سنا۔
( براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۶۹ ، ۶۷۰ حاشیه در حاشیه )
فَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ أَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا فَإِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَ فَارَ
التَّنُّورُ فَاسْلُكْ فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَ أَهْلَكَ إِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَولُ

آج 10 میں سے 10 باقی