سورة الجنّ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْإِسْتِقْرَارِ فِي تِلْكَ الْخِطَةِ بِالْأَمْنِ خطہ کشمیر میں امن و عافیت کے ساتھ بغیر کسی مخالف کی
وَالْعَافِيَةِ مِنْ غَيْرِ مُزَاحَمَةِ الْكَفَرَةِ مزاحمت کے اندیشے کے رہائش اختیار کرنے پر دلالت
الْفَجَرَةِ وَلَا شَكَ أَنَّ عِيسَى عَلَيْهِ کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ
السَّلَامُ مَا كَانَ لَهُ قَرَارُ فِي أَرْضِ الشَّامِ السلام کے لئے ملک شام میں کوئی آرام کی جگہ نہ تھی اور
وَكَانَ يُخْرِجُهُ مِنْ أَرْضِ إِلى أَرْضِ الْيَهُودُ بد بخت کمینے یہودی آپ کو ایک علاقے سے دوسرے
الَّذِينَ كَانُوا مِنَ الْأَشْقِيَاءِ وَالقَامِ فَمَا علاقے کی طرف نکلنے پر مجبور کر دیتے تھے۔ پس خطہ کشمیر
رَأَى قَرَارًا إِلَّا فِي خِظَةِ كَشْمِيرَ وَإِلَيْهِ کے سوا انہیں کہیں امن و عافیت کی جگہ نہ ملی اور اسی کی طرف
أَشَارَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ رَبُّنَا الْخَبِيرُ وَأَمَّا ہمارے رب خبیر نے مذکورہ آیت میں اشارہ فرمایا ہے۔
الْمَاءُ الْمُعِينُ فَهِيَ إِشَارَةٌ إِلى عُيُون ماء معين كے الفاظ سے ان صاف و شفاف اور بہنے
صَافِيَةٍ وَيَنَابِيْعَ مُنْفَجَرَةٍ تُوْجَدُ فِي هَذِهِ والے چشموں کی طرف اشارہ ہے جو اس علاقے میں
الْخِطَةِ وَلِذَالِكَ شَبَّهَ النَّاسُ تِلْكَ پائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے لوگوں نے کشمیر کو جنت
الْأَرْضِ بِالْجَنَّةِ
الهدى و التبصرة لمن يرى ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۶۶ تا ۳۶۹)
نظیر قرار دیا ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
اعْلَمُ أَنَّ لَفَظَ الْإِبْوَاءِ بِأَحَدٍ مِنْ جاننا چاہیے کہ لفظ ایواء اپنے اشتقاق کے لحاط
مُشْتَقَاتِهِ قَدْجَاءَ فِي كَثِيرِ مِنْ مَّوَاضِع سے قرآن کریم میں کئی جگہ استعمال ہوا ہے اور سب
الْقُرْآنِ وَكُلَّهَا ذَكَرَ فِي مَحَلِّ الْعَصْمِ مِنَ جگہ بطریق احسان بلاء سے نجات دینے کے معنے
الْبَلَاءِ بِطَرِيقِ الْاِمْتِنَانِ كَمَا قَالَ الله میں آیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اَلَمْ يَجِدُكَ
تَعَالَى أَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوَى وَمَا أَرَادَ يَتِيمًا فَأَولى - اس آیت میں اؤی کے لفظ میں تکلیف
مِنْهُ إِلَّا الْإِرَاحَةَ بَعْدَ الْأَذَى وَقَالَ فِي کے بعد آرام پہنچانے کے معنے ہی مراد ہیں ۔ ایک اور
مَقَامٍ أَخَرَ إِذْ أَنْتُمْ قَلِيلٌ مُسْتَضْعَفُونَ جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ إِذْ أَنْتُمْ قَلِيلٌ مُسْتَضْعَفُونَ
فِي الْأَرْضِ تَخَافُونَ أَنْ يَتَخَطَفَكُمُ النَّاسُ فِي الْأَرْضِ تَخَافُونَ أَنْ يَتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ
فَأُونَكُمْ فَانْظُرُوا كَيْفَ صَرَّحَ حَقِيقَةَ فَأُولِكُمْ ۔ دیکھو ۔ اس آیت میں کس طرح ایواء کے
الْإِبْوَاءِ وَ بِهَا دَاوَاكُمْ ۔ وَقَالَ حِكَايَةً عَنِ لفظ کی حقیقت کھول کر بتا دی گئی ہے اور تمہارے شک
الضحى -
الانفال ۲۷
ابْنِ نُوحٍ سَاوِى إِلَى جَبَلِ يَعْصِمُنِی کا علاج کر دیا گیا ہے ۔ پھر نوح علیہ السلام کے بیٹے کے قول کا
مِنَ الْمَاءِ فَمَا كَانَ قَصْدُهُ جَبَلاً ذکر کیا گیا ہے کہ اس نے کہا سَاوِي إِلَى جَبَلٍ يَعْصِمُنِي مِنَ
رَفِيعًا إِلَّا بَعْدَ رُؤْيَةِ الْبَلَاءِ الْمَاءِ ۔ اور اس کا بلند و بالا پہاڑ کی طرف جانے کا ارادہ مصیبت
فَبَيِّنُوا لَنَا أَى بَلَاءِ نَزَلَ عَلَی ابْنِ کو دیکھ لینے کے بعد ہی ہوا تھا۔ اب خود ہی بتائیں کہ مسیح علیہ السلام
مَرْيَمَ وَمَعَهُ عَلَى أُمِّهِ أَشَدُّ مِن بَلاء اور ان کی والدہ پر صلیب کے ابتلاء سے بڑھ کر اور کون سی بڑی
الصَّلِيبِ ثُمَّ أَتَى مَكَانٍ أَوَاهُمَا مصیبت نازل ہوئی تھی اور کشمیر کے ٹیلے کے سوا اور کون سی جگہ
اللهُ إِلَيْهِ مِنْ دُونِ رَبُوَةِ كَشْمِيرَ ہے جس میں اس کٹھن وقت کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو
بَعْدَ ذَالِكَ الْيَوْمِ الْعَصِيبِ پناہ دی۔ ( ترجمه از مرتب )
( الهدى و التبصرة لمن يرى ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۶۸ حاشیه )
خدا تو کہتا ہے کہ واقعہ صلیب کے بعد عیسی اور اس کی ماں کو ہم نے ایک ٹیلہ پر جگہ دی جس میں صاف پانی
بہتا تھا یعنی چشمے جاری تھے بہت آرام کی جگہ تھی اور جنت نظیر تھی جیسا کہ فرماتا ہے وَ اوَيُنَهُمَا إِلى رَبُوَةٍ
ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ یعنی ہم نے واقعہ صلیب کے بعد جو ایک بڑی مصیبت تھی عیسی اور اُس کی ماں کو ایک
بڑے ٹیلہ پر جگہ دی جو بڑے آرام کی جگہ اور پانی خوشگوار تھا یعنی خطہ کشمیر ۔ اب اگر آپ لوگوں کے عربی سے
کچھ بھی مس ہے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اوی کا لفظ اسی موقعہ پر آتا ہے کہ جب کسی مصیبت پیش آمدہ سے بچا
کر پناہ دی جاتی ہے۔ یہی محاورہ تمام قرآن شریف میں اور تمام اقوال عرب میں اور احادیث میں موجود ہے
اور خدا تعالیٰ کے کلام سے ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اپنی تمام عمر میں صرف صلیب کی ہی مصیبت
پیش آئی تھی۔ اور حدیث سے ثابت ہے کہ مریم کو تمام عمر میں اسی واقعہ سے سخت غم پہنچا تھا۔ پس یہ آیت بلند
آواز سے پکار رہی ہے کہ اس واقعہ صلیب کے بعد خدا تعالیٰ نے اس آفت سے حضرت عیسیٰ کو نجات دے
کر اس موذی ملک سے کسی دوسرے ملک میں پہنچادیا تھا جہاں پانی صاف کے چشمے بہتے تھے اور اونچا ٹیلہ
تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا آسمان پر بھی کوئی چشمہ دار ٹیلہ ہے جس پر خدا تعالیٰ نے واقعہ صلیب کے بعد
حضرت مسیح کو جا بٹھایا اور ماں کو بھی ۔ اور حضرت مسیح کے سوانح میں غور کر کے کوئی نظیر تو پیش کرو کہ کسی مصیبت
کے بعد انہیں ایسے ملک میں جگہ دی گئی ہو جو آرام گاہ اور جنت نظیر ہو اور بڑا ٹیلہ ہو تمام دنیا سے بلند۔ اور چشمے
جاری ہوں ۔ پس آپ کے خیال کے رُو سے خدا تعالیٰ نعوذ باللہ صریح جھوٹا ٹھہرتا ہے کہ وہ تو صلیب کے بعد
ا هود ۴۴
ٹیلہ کا ذکر کرتا ہے جس میں عیسیٰ اور اُس کی ماں کو جگہ دی گئی اور آپ لوگ خواہ مخواہ اُس کو آسمان پر بٹھاتے ہیں
اور محض بیکار ۔ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ نبی ہو کر اتنی مدت کیوں بیکار بیٹھ رہا ہے۔
اعجاز احمدی، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲۷، ۱۲۸)
اوَيُنْهُمَا إِلى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ یعنی اس مصیبت کے بعد جو صلیب کی مصیبت تھی ہم نے مسیح
اور اس کی ماں کو ایسے ملک میں پہنچادیا جس کی زمین بہت اونچی تھی اور صاف پانی تھا اور بڑے آرام کی جگہ
تھی۔ اور احادیث میں آیا ہے کہ اس واقعہ کے بعد عیسی ابن مریم نے ایک سو بیس برس عمر پائی اور پھر فوت ہو
کر اپنے خدا کو جاملا اور دوسرے عالم میں پہنچ کر یحییٰ کا ہم نشین ہوا کیونکہ اس کے واقعہ اور یحییٰ نبی کے واقعہ کو
باہم مشابہت تھی ۔
( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۹)
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کشمیر کی طرف سفر کرنا ایسا امر نہیں ہے کہ جو بے دلیل
ہو، بلکہ بڑے بڑے دلائل سے یہ امر ثابت کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ خود لفظ کشمیر بھی اس پر دلیل ہے کیونکہ
لفظ کشمیر وہ لفظ ہے جس کو کشمیری زبان میں کشیر کہتے ہیں ۔ ہر ایک کشمیری اس کو کشیر بولتا ہے ۔ پس
معلوم ہوتا ہے کہ دراصل یہ لفظ عبرانی ہے کہ جو کاف اور اشیر کے لفظ سے مرکب ہے اور اشیر عبرانی
زبان میں شام کے ملک کو کہتے ہیں اور کاف مماثلت کے لئے آتا ہے۔ پس صورت اس لفظ کی تلشیر تھی
یعنی کاف الگ اور آشیر الگ۔ جس کے معنے تھے مانند ملک شام یعنی شام کے ملک کی طرح اور چونکہ یہ
ملک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہجرت گاہ تھا اور وہ سرد ملک کے رہنے والے تھے اس لئے خدا تعالیٰ نے
حضرت عیسیٰ کو تسلی دینے کے لئے اس ملک کا نام تک شیر رکھ دیا ۔ جس کے معنے ہیں آشیر کے ملک کی طرح ۔
پھر کثرت استعمال سے الف ساقط ہو گیا ۔ اور کشیر رہ گیا۔ پھر بعد اس کے غیر قوموں نے جو کشیر کے
باشندے نہ تھے اور نہ اس ملک کی زبان رکھتے تھے ایک میم اس میں زیادہ کر کے کشمیر بنا دیا۔ مگر یہ
خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہے کہ کشمیری زبان میں اب تک کشیر ہی بولا جاتا اور لکھا جاتا ہے۔
ما سوا اس کے کشمیر کے ملک میں اور بہت سی چیزوں کے اب تک عبرانی نام پائے جاتے ہیں بلکہ بعض
پہاڑوں پر نبیوں کے نام استعمال پاگئے ہیں جن سے سمجھا جاتا ہے کہ عبرانی قوم کسی زمانہ میں ضرور اس جگہ
آبادرہ چکی ہے جیسا کہ سلیمان نبی کے نام سے ایک پہاڑ کشمیر میں موجود ہے اور ہم اس مدعا کے ثابت کرنے
کے لئے ایک لمبی فہرست اپنی بعض کتابوں میں شائع کر چکے ہیں جو عبرانی الفاظ اور اسرائیلی نبیوں کے نام پر
ہے
مشتمل ہے جو کشمیر میں اب تک پائے جاتے ہیں۔ اور کشمیر کی تاریخی کتا بیں جو ہم نے بڑی محنت سے جمع کی
ہیں جو ہمارے پاس موجود ہیں ان سے بھی مفصلاً یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک زمانہ میں جو اس وقت شمار کی رو سے
دو ہزار برس کے قریب گزر گیا ہے ایک اسرائیلی نبی کشمیر میں آیا تھا جو بنی اسرائیل میں سے تھا اور شاہزادہ نبی
کہلاتا تھا۔ اس کی قبر محلہ خان یار میں ہے جو یوز آسف کی قبر کر کے مشہور ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ یہ کتا بیں تو
میری پیدائش سے بہت پہلے کشمیر میں شائع ہو چکی ہیں ۔ پس کیوں کر کوئی خیال کر سکتا ہے کہ کشمیریوں نے
افترا کے طور پر یہ کتابیں لکھی تھیں۔ ان لوگوں کو اس افترا کی کیا ضرورت تھی اور کس غرض کے لئے انہوں نے
ایسا افترا کیا ؟ اور عجیب تریہ کہ وہ لوگ اب تک اپنی کمال سادہ لوحی سے دوسرے مسلمانوں کی طرح یہی
اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ آسمان پر مع جسم عنصری چلے گئے تھے
اور پھر باوجود اس اعتقاد کے پورے یقین سے اس بات کو جانتے ہیں کہ ایک اسرائیلی نبی کشمیر میں آیا تھا
کہ جو اپنے تئیں شہزادہ نبی کر کے مشہور کرتا تھا۔ اور ان کی کتابیں بتلاتی ہیں کہ شمار کی رو سے اس زمانہ کواب
انیس سو برس سے کچھ زیادہ برس گزر گئے ہیں ۔ اس جگہ کشمیریوں کی سادہ لوحی سے ہمیں یہ فائدہ حاصل
ہوا ہے کہ اگر وہ اس بات کا علم رکھتے کہ شاہزادہ نبی بنی اسرائیل میں کون تھا اور وہ نبی کون ہے جس کو اب
نیس سو برس گزر گئے تو وہ کبھی ہمیں یہ کتابیں نہ دکھلاتے ۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ ہم نے ان کی سادہ لوحی
سے بڑا فائدہ اٹھایا۔ ماسوا اس کے وہ لوگ شہزادہ نبی کا نام یوز آسف بیان کرتے ہیں یہ لفظ صریح معلوم ہوتا
ہے کہ یسوع آسف کا بگڑا ہوا ہے ۔ آسف عبرانی زبان میں اس شخص کو کہتے ہیں کہ جو قوم کو تلاش کرنے
والا ہو چونکہ حضرت عیسیٰ اپنی اس قوم کو تلاش کرتے کرتے جو بعض فرقے یہودیوں میں سے گم تھے کشمیر میں
پہنچے تھے اس لئے انہوں نے اپنا نام یسوع آسف رکھا تھا اور یوز آسف کی کتاب میں صریح لکھا ہے کہ یوز
آسف پر خدا تعالیٰ کی طرف سے انجیل اتری تھی ۔ پس با وجود اس قدر دلائل واضحہ کے کیوں کر اس بات سے
انکار کیا جائے کہ یوز آسف دراصل حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہے ورنہ یہ بار ثبوت ہمارے مخالفوں کی گردن پر
ہے کہ وہ کون شخص ہے جو اپنے تئیں شاہزادہ نبی ظاہر کرتا تھا جس کا زمانہ حضرت عیسی کے زمانہ سے بالکل
مطابق ہے اور یہ پتہ بھی ملا ہے کہ جب حضرت عیسی کشمیر میں آئے تو اس زمانہ کے بدھ مذہب والوں نے
اپنی پستکوں میں ان کا کچھ ذکر کیا ہے۔
ایک اور قوی دلیل اس بات پر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ او يُنْهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ
یعنی ہم نے عیسی اور اس کی ماں کو ایک ایسے ٹیلے پر پناہ دی جو آرام کی جگہ تھی اور ہر ایک دشمن کی دست درازی
سے دور تھی اور پانی اُس کا بہت خوشگوار تھا۔
یادر ہے کہ اوی کا لفظ عربی زبان میں اس جگہ بولا جاتا ہے جب ایک مصیبت کے بعد کسی شخص کو پناہ
دیتے ہیں ایسی جگہ میں جو دارالامان ہوتا ہے پس وہ دارالامان ملک شام نہیں ہو سکتا کیونکہ ملک شام قیصر روم
کی عملداری میں تھا۔ اور حضرت عیسی قیصر کے باغی قرار پاچکے تھے۔ پس وہ کشمیر ہی تھا جو شام کے ملک سے
مشابہ تھا اور قرار کی جگہ تھی۔ یعنی امن کی جگہ تھی یعنی قیصر روم کو اس سے کچھ تعلق نہ تھا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۰۲ تا ۴۰۵)
اوی کا لفظ عرب کی زبان میں اس موقع پر استعمال پاتا ہے جبکہ کسی قدر تکلیف کے بعد کسی شخص کو اپنی پناہ
میں لیا جائے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَالی ( الضُّحٰی : ۷ ) اور جیسا کہ فرماتا ہے
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۷ حاشیه )
اوَيُنَهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ
خدا کا کلام قرآن شریف گواہی دیتا ہے کہ وہ (حضرت عیسی علیہ السلام ۔ ناقل ) مر گیا اور اس کی قبر سرینگر
کشمیر میں ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاوَ يُنْهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ یعنی ہم نے عیسیٰ اور اس
کی ماں کو یہودیوں کے ہاتھوں سے بچا کر ایک ایسے پہاڑ میں پہنچا دیا جو آرام اور خوشحالی کی جگہ تھی اور مصفا
پانی کے چشمے اس میں جاری تھے سو وہی کشمیر ہے۔ اسی وجہ سے حضرت مریم کی قبر زمین شام میں کسی کو معلوم
نہیں اور کہتے ہیں کہ وہ بھی حضرت عیسیٰ کی طرح مفقود ہے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۴ حاشیه )
ہم نے عیسی اور اس کی ماں کو بعد اس کے جو یہودیوں نے ان پر ظلم کیا اور حضرت عیسیٰ کو سولی دینا چاہا ہم
نے عیسیٰ اور اس کی ماں کو پناہ دی اور دونوں کو ایک ایسے پہاڑ پر پہنچا دیا جو سب پہاڑوں سے اونچا تھا یعنی
کشمیر کا پہاڑ جس میں خوشگوار پانی تھا اور بڑی آسائش اور آرام کی جگہ تھی ۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۴۳)
أوَيْنَهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِيْنِ کے متعلق بعض کہتے ہیں کہ وہ شام ہی میں تھا میں کہتا ہوں یہ
بالکل غلط ہے۔ قرآن شریف خود اس کے مخالف ہے اس لئے کہ اوی کا لفظ تو اس جگہ استعمال ہوتا ہے جہاں
ایک مصیبت کے بعد نجات ملے اور پناہ دی جاوے۔ یہ بات اس رومی سلطنت میں رہ کر انہیں کب حاصل
ہو سکتی تھی ۔ وہ تو وہاں رہ سکتے ہی نہ تھے۔ اس لئے لازمی طور پر انہوں نے ہجرت کی ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۵)
يأَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ ۔
پاک چیزیں کھاؤ اور پاک عمل کرو۔ اس آیت میں حکم جسمانی صلاحیت کے انتظام کے لئے ہے جس کے
لئے كُلُوا مِنَ الطَّيِّبت کا ارشاد ہے اور دوسرا حکم روحانی صلاحیت کے انتظام کے لئے ہے جس کے لئے
وَاعْمَلُوا صَالِحًا کا ارشاد ہے اور ان دونوں کے مقابلہ سے ہمیں یہ دلیل ملتی ہے کہ بدکاروں کے لئے عالم
آخرت کی سز ا ضروری ہے کیونکہ جبکہ ہم دنیا میں جسمانی پاکیزگی کے قواعد کو ترک کر کے فی الفور کسی بلا میں
گرفتار ہو جاتے ہیں اس لئے یہ امر بھی یقینی ہے کہ اگر ہم روحانی پاکیزگی کے اصول کو ترک کریں گے تو اسی
طرح موت کے بعد بھی کوئی عذاب مولم ضرور ہم پر وارد ہوگا ۔ جو وباء کی طرح ہمارے ہی اعمال کا نتیجہ ہوگا۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۳۸)
اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کفارہ کچھ چیز نہیں بلکہ جیسا کہ ہم اپنے جسمانی بدطریقوں سے وباء کو اپنے
پر لے آتے ہیں اور پھر حفظ صحت کے قواعد کی پابندی سے اس سے نجات پاتے ہیں۔ یہی قانونِ قدرت
ہمارے روحانی عذاب اور نجات سے وابستہ ہے۔ (ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۳۸ حاشیه )
قرآن شریف تو كُلُوا مِنَ الطَّيِّبت کی تعلیم دے اور یہ لوگ طیب عمدہ چیز میں خاک ڈال کر غیر طیب بنا
دیں۔ اس قسم کے مذاہب اسلام کے بہت عرصہ بعد پیدا ہوئے ہیں۔ یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
اضافہ کرتے ہیں۔ ان کو اسلام سے اور قرآن کریم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ خود اپنی شریعت الگ قائم
کرتے ہیں۔ میں اس کو سخت حقارت اور نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اسوہ حسنہ ہیں۔ ہماری بھلائی اور خوبی یہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو آپ کے نقش قدم پر چلیں اور اس کے
خلاف کوئی قدم نہ اٹھائیں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
فطرت ایسی چیز نہیں جو مستقل طور پر ہادی ہو سکے کیونکہ وہ شیطان کے قائم مقام مضل بھی تو ہو جاتی ہے۔
فطرت میں تو ہمات کے داخل ہو جانے سے جو بعض نقص پیدا ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے وجہ سے كُلُّ حِزْبٍ بِمَا
لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ کہا گیا ہے۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۳ مورخہ ۷ ارستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۹)
أَمْ يَقُولُونَ بِهِ جِنَّةٌ بَلْ جَاءَهُم بِالْحَقِّ وَ أَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كَرِهُونَ وَلَوِ
اتَّبَعَ الْحَقُّ أَهْوَاءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمُوتُ وَالْأَرْضُ وَ مَنْ فِيهِنَّ بَلْ آتَيْنَهُمُ
بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُعْرِضُونَ )
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس کو جنون ہے؟ نہیں۔ بلکہ بات تو یہ ہے کہ خدا نے ان کی طرف حق بھیجا اور وہ حق
کے قبول کرنے سے کراہت کر رہے ہیں اور اگر خدا ان کی خواہشوں کی پیروی کرتا تو زمین اور آسمان اور جو
کچھ ان میں ہے سب بگڑ جاتا بلکہ ہم ان کے لئے وہ ہدایت لائے ہیں جس کے وہ محتاج ہیں۔ سوجس ہدایت
کے وہ محتاج ہیں اسی سے کنارہ کش ہیں ۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۵، ۲۴۶ حاشیہ نمبر ۱۱)
مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِنْ وَلَدٍ وَ مَا كَانَ مَعَهُ مِنْ الهِ إِذَا لَذَهَبَ كُلُّ الهِم بِمَا خَلَقَ وَ
لَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ۔
اگر زمین آسمان میں بجز اس ایک ذات جامع صفات کاملہ کے کوئی اور بھی خدا ہوتا تو وہ دونوں بگڑ
جاتے۔ کیونکہ ضرور تھا کہ کبھی وہ جماعت خدائیوں کی ایک دوسرے کے خلاف کام کرتے ۔ پس اسی پھوٹ
اور اختلاف سے عالم میں فساد راہ پاتا اور نیز الگ الگ خالق ہوتے تو ہر واحد ان میں سے اپنی ہی مخلوق کی
بھلائی چاہتا اور ان کے آرام کے لئے دوسروں کا برباد کر نا روا رکھتا۔ پس یہ بھی موجب فساد عالم ٹھہرتا۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۱۹،۵۱۸ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
وَ إِنَّا عَلَى أَنْ تُرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَدِرُونَ )
اور ہم اس بات پر قادر ہیں کہ جو کچھ ہم ان کی نسبت وعدہ کرتے ہیں وہ تجھے دکھلا دیں۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ ۔
سورة المؤمنون
خدا تعالیٰ قرآن شریف میں پیش دستی کر کے لڑائی کرنا ایک سخت مجرمانہ فعل قرار دیتا ہے بلکہ مومنوں کو
جا بجا صبر کا حکم دیا ہے جیسا کہ وہ اس آیت میں فرماتا ہے اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَ
بَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيم ( حم السجدة : ۳۵) یعنی تیرا دشمن جو تجھ سے بدی کرتا ہے اس کا مقابلہ
نیکی کے ساتھ کر۔ اگر تو نے ایسا کیا تو وہ تیرا ایسا دوست ہو جائے گا کہ گو یا رشتہ دار بھی ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۹۵)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ۱۳ برس تک جو روستم سہنے پڑے اور پھر مدافعت کا حکم دیا گیا ۔ اُذن
لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا (الج : ۴۰) سے ظاہر ہے کہ پہلے جواب تک دینے کا بھی حکم نہیں تھا اس
لئے دو اصل فرمائے ایک تو وَ اعْرِضْ عَنِ الْجُهِلِينَ جن لوگوں میں جہالت کا مادہ ہو۔ جو تکبر سے بھرے
ہوئے جھگڑالو ہوں ۔ ان سے اعراض کرنا چاہیے۔ ان کی باتوں کا جواب ہی نہ دیا جاوے دوم ادْفَعْ بِالَّتِی
هِيَ أَحْسَنُ یعنی بدی کے مقابلہ میں نیکی کرنا جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دوست بن جاتا ہے اور وہ دوست بھی
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۶)
ایسا کہ كَانَهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ -
حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ لا لَعَلَّى اَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا
تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَابِلُهَا وَمِنْ وَرَابِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ )
یعنی جب کافروں میں سے ایک کو موت آتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھ کو پھر دنیا میں بھیج تا
ہو کہ میں نیک عمل کروں اور تدارک مافات مجھ سے ہو سکے تو اس کو کہا جاتا ہے کہ یہ ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ صرف
اس کا قول ہے یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے ابتداء سے کوئی بھی وعدہ نہیں کہ مردہ کو پھر دنیا میں بھیجے اور پھر آگے
فرمایا کہ جو لوگ مر چکے ہیں ان میں اور دنیا میں ایک پردہ ہے جس کی وجہ سے وہ قیامت تک دنیا کی طرف
رجوع نہیں کر سکتے ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۱۹ حاشیه در حاشیه )
فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ فَلَا أَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَاءَلُونَ
خدا تعالی کی آواز تو ہمیشہ آتی ہے مگر مردوں کی نہیں آتی ۔ اگر کبھی کسی مردے کی آواز آتی ہے تو خدا تعالیٰ
کی معرفت ۔ یعنی خدا تعالیٰ کوئی خبر ان کے متعلق دے دیتا ہے۔ اصل یہ ہے کہ کوئی ہو خواہ نبی ہو یا صدیق یہ
حال ہے کہ آن را خبر شد خبرش باز نیامد ۔ اللہ تعالیٰ ان کے درمیان اور اہل وعیال کے درمیان ایک حجاب رکھ
دیتا ہے۔ وہ سب تعلق قطع ہو جاتے ہیں ۔ اسی لئے فرمایا ہے فَلَا انْسَابَ بَيْنَهُمُ ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۷ ۱ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۹)