سورة النُّور
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النور
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ وَلَا تَأْخُذُكُمْ بِهِمَا
رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللهِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلْيَشْهَدُ عَذَابَهُمَا
طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ
بعض وقت انسان مار کھانے سے درست ہوتا ہے اور بعض وقت مار دیکھنے سے۔ زنا کی سزا کے لئے بھی
خدا نے کہا ہے کہ لوگوں کو دکھا کر دی جائے ۔ اسی طرح دوسروں کو تازیانہ پڑ رہا ہے اور ہماری جماعت دیکھ
رہی ہے۔ بہت سے آدمی تھے جنہوں نے ہمارے منشاء اور ارادہ کو آج تک نہیں سمجھا تھا مگر اب خدا ان کو
دوسروں کو تازیانہ لگا کر سمجھا رہا ہے طَائِفَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس طائفہ میں کوئی کسر
ہوگی ۔ اس کی اصلاح اس طرح سے ہو جائے گی کہ وہ دوسرے کو اصلاح ملتی دیکھ کر اپنی اصلاح کریں گے
اور اس میں کل مومنوں کو بھی نہیں کہا بلکہ ایک طائفہ کو کہا ہے۔
البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر - ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۵)
♡
وَ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنْتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَنِينَ
جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا وَ أُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ۔
جو لوگ پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں اور اس تہمت کے ثابت کرنے کے لئے چار گواہ نہ لا
سکیں تو ان کو اسی درے مارو اور آئندہ کبھی ان کی گواہی قبول نہ کرو اور یہ لوگ آپ ہی بدکار ہیں ۔ اس جگہ
مُحصنت کے لفظ کے وہی معنے ہیں جو آیت گذشتہ میں بری کے لفظ کے معنے ہیں ۔ اب اگر بموجب قول
مولوی محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کے بری کے لفظ کا مصداق صرف وہ شخص ہو سکتا ہے کہ جس پر اول فرد قرارداد
جرم لگائی جاوے اور پھر گواہوں کی شہادت سے اس کی صفائی ثابت ہو جائے اور استغاثہ کا ثبوت ڈیفنس کے
ثبوت سے ٹوٹ جائے تو اس صورت میں یعنی اگر بیری کے لفظ میں جو آیت ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيَّا (النساء : ۱۱۳)
میں ہے یہی منشاء قرآن کا ہے۔ تو کسی عورت پر مثلاً زنا کی تہمت لگانا کوئی جرم نہ ہوگا بجز اس صورت کے کہ
اس نے معتمد گواہوں کے ذریعہ سے عدالت میں ثابت کر دیا ہو کہ وہ زانیہ نہیں اور اس سے یہ لازم آئے گا کہ
ہزار ہا مستور الحال عورتیں جن کی بد چلنی ثابت نہیں حتی کہ نبیوں کی عورتیں اور صحابہؓ کی عورتیں اور اہلِ بیت
میں سے عورتیں تہمت لگانے والوں سے بجز اس صورت کے مخلصی نہ پاسکیں اور نہ بری کہلانے کی مستحق ٹھہر
سکیں جب تک کہ عدالتوں میں حاضر ہو کر اپنی عفت کا ثبوت نہ دیں حالانکہ ایسی تمام عورتوں کی نسبت جن کی
بد چلنی ثابت نہ ہو خدا تعالیٰ نے بار ثبوت الزام لگانے والوں پر رکھا ہے اور ان کو بری اور مُحصنت کے نام
سے پکارا ہے جیسا کہ اسی آیت ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاء سے سمجھا جاتا ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۱۹،۳۱۸)
جو لوگ ایسی عورتوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں جن کا زنا کار ہونا ثابت نہیں ہے بلکہ مستور الحال ہیں اگر
وہ لوگ چار گواہ سے اپنے اس الزام کو ثابت نہ کریں تو ان کو اسی درے مارنے چاہئیں ۔ اب دیکھو کہ ان
عورتوں کا نام خدا نے بری رکھا ہے جن کا زانیہ ہونا ثابت نہیں ۔ پس بری کے لفظ کی یہ تشریح بعینہ ڈسچارج
کے مفہوم سے مطابق ہے کیونکہ اگر بری کا لفظ جو قرآن نے آیت یزم به بریا میں استعمال کیا ہے صرف
ایسی صورت پر بولا جاتا ہے کہ جبکہ کسی کو مجرم ٹھہرا کر اس پر فرد قرارداد جرم لگائی جائے۔ اور پھر وہ گواہوں کی
شہادت سے اپنی صفائی ثابت کرے اور استغاثہ کا ثبوت ڈیفنس کے ثبوت سے ٹوٹ جائے تو اس صورت
میں ہر ایک شریر کو آزادی ہوگی کہ ایسی تمام عورتوں پر زنا کا الزام لگا وے جنہوں نے معتمد گواہوں کے ذریعہ
سے عدالت میں ثابت نہیں کر دیا کہ وہ زانیہ نہیں ہیں خواہ وہ رسولوں اور نبیوں کی عورتیں ہوں اور خواہ صحابہ
کی اور خواہ اولیاء اللہ کی اور خواہ اہلِ بیت کی عورتیں ہوں اور ظاہر ہے کہ آیت يَرْمِ بِہ بَرِیا میں بری کے
لفظ کے ایسے معنے کرنے صاف الحاد ہے جو ہرگز خدا تعالیٰ کا منشاء نہیں ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۴۲، ۴۴۳)
وَ الَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ يَكُن لَّهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ
أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهْدَتٍ بِاللَّهِ إِنَّهُ لَمِنَ الصُّدِقِينَ وَالْخَامِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ اللَّهِ
عَلَيْهِ إِنْ كَانَ مِنَ الْكَذِبِينَ ۔
شخص ملزم چار قسمیں خدا کی کھائے کہ وہ سچا ہے اور پانچویں قسم میں یہ کہے کہ اس پر خدا کی لعنت ہوا گر وہ
جھوٹا ہے۔
( مجموعہ اشتہارات، جلد دوم صفحه ۶۲۵)
وَلَا يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسْكِينَ وَ
الْمُهْجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلْيَعْفُوا وَ لْيَصْفَحُوا اَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَ
اللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
جیسے خدا تعالیٰ نے اپنے اخلاق میں یہ داخل کر رکھا ہے کہ وہ وعید کی پیشگوئی کو تو بہ واستغفار اور دعا اور
صدقہ سے ٹال دیتا ہے اسی طرح انسان کو بھی اس نے یہی اخلاق سکھائے ہیں جیسا کہ قرآن شریف اور
حدیث سے یہ ثابت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی نسبت جو منافقین نے محض خباثت سے خلاف واقعہ
تہمت لگائی تھی اس تذکرہ میں بعض سادہ لوح صحابہؓ بھی شریک ہو گئے تھے ایک صحابی ایسے تھے کہ وہ
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے گھر سے دو وقتہ روٹی کھاتے تھے۔ حضرت ابوبکر نے ان کی اس خطا پر قسم کھائی
تھی اور وعید کے طور پر عہد کر لیا تھا کہ میں اس بیجا حرکت کی سزا میں اس کو کبھی روٹی نہ دوں گا اس پر یہ آیت نازل
ہوئی تھی وَلِيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا اَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ تب حضرت ابوبکر نے
اپنے اس عہد کو توڑ دیا اور بدستور روٹی لگا دی۔ اسی بناء پر اسلامی اخلاق میں یہ داخل ہے کہ اگر وعید کے طور پر
کوئی عہد عہد کیا جائے تو اس کا توڑ نا حسن اخلاق میں داخل ہے۔ مثلاً اگر کوئی اپنے خدمتگار کی نسبت قسم کھائے
کہ میں اس کو ضرور پچاس جوتے ماروں گا تو اس کی توبہ اور تضرع پر معاف کرنا سنتِ اسلام ہے تا تخلق
با خلاق ہو جائے مگر وعدہ کا تخلف جائز نہیں۔ ترک وعدہ پر باز پرس ہو گی مگر ترک وعید پر نہیں۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۸۱)
لوگوں کے گناہ بخشو اور ان کی زیادتیوں اور قصوروں کو معاف کرو کیا تم نہیں چاہتے کہ خدا بھی تمہیں
معاف کرے اور تمہارے گناہ بخشے اور وہ تو غفور الرحیم ہے۔
اور انجیل نے بھی صبر اور عفو کی تعلیم دی ہے مگر اکثر لوگوں کو شاید یہ بات یاد نہیں ہوگی کہ حضرت عیسی انجیل
میں فرماتے ہیں کہ مجھے دوسری قوموں سے سروکار نہیں میں صرف بنی اسرائیل کی بھیڑوں کے لئے آیا ہوں ۔
یعنی میری ہمدردی صرف یہودیوں تک محدود ہے مگر قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ دوسری قوموں سے
بھی ہمدردی کرو جیسا کہ اپنی قوم کے لئے اور دوسری قوموں کو بھی معاف کرو جیسا کہ اپنی قوم کو ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۸۷)
الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَتِ ۚ وَالطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ
لِلطَّيِّبَتِ أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ۔
انبیاء علیہم السلام اور اللہ تعالیٰ کے مامور خبیث اور ذلیل بیماریوں سے محفوظ رکھے جاتے ہیں مثلاً جیسے
آتشک ہو جذام ہو یا اور کوئی ایسی ہی ذلیل مرض، یہ بیماریاں خبیث لوگوں ہی کو ہوتی ہیں الْخَبِيثُتُ
لِلْخَبِيثِينَ ۔ اس میں عام لفظ رکھا ہے اور نکات بھی عام ہیں اس لئے ہر خبیث مرض سے اپنے ماموروں اور
برگزیدوں کو بچا لیتا ہے یہ کبھی نہیں ہوتا کہ مومن پر جھوٹا الزام لگا یا جاوے اور وہ بری نہ کیا جاوے خصوصاً
مصلح اور مامور، یہی وجہ ہے کہ مصلح یا ما مور حسب نسب کے لحاظ سے بھی ایک اعلیٰ درجہ رکھتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۱ ء صفحه ۸)
مرد اگر پارسا طبع نہ ہو تو عورت کب صالح ہو سکتی ہے ہاں اگر مرد خود صالح بنے تو عورت بھی صالح بن سکتی
ہے۔ قول سے عورت کو نصیحت نہ دینی چاہیے بلکہ فعل سے اگر نصیحت دی جاوے تو اس کا اثر ہوتا ہے۔ عورت تو
در کنار اور بھی کون ہے جو صرف قول سے کسی کی مانتا ہے اگر مرد کوئی کبھی یا خامی اپنے اندر رکھے گا تو عورت ہر
وقت کی اس پر گواہ ہے۔ اگر وہ رشوت لے کر گھر آیا ہے تو اس کی عورت کہے گی کہ جب خاوند لایا ہے تو
میں کیوں حرام کہوں ۔ غرضیکہ مرد کا اثر عورت پر ضرور پڑتا ہے اور وہ خود ہی اسے خبیث اور طیب بناتا ہے۔
اس لئے لکھا ہے الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ ۔۔۔۔ وَ الطَّيِّبْتُ لِلطَّيِّبِينَ اس میں یہی نصیحت ہے کہ تم طیب بنو ورنہ
ہزاروں ٹکریں مارو کچھ نہ بنے گا جو شخص خدا سے خود نہیں ڈرتا تو عورت اس سے کیسے ڈرے۔ نہ ایسے مولویوں کا
وعظ اثر کرتا ہے نہ خاوند کا ۔ ہر حال میں عملی نمونہ اثر کیا کرتا ہے۔ بھلا جب خاوند رات کو اُٹھ کر دعا کرتا ہے،
روتا ہے تو عورت ایک دن دو دن تک دیکھے گی آخر ایک دن اسے بھی خیال آوے گا اور ضرور مؤثر ہوگی ۔
عورت میں مؤثر ہونے کا مادہ بہت ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب خاوند عیسائی وغیرہ ہوتے ہیں تو عورتیں ان
کے ساتھ عیسائی وغیرہ ہو جاتی ہیں ۔ ان کی درستی کے واسطے کوئی مدرسہ بھی کفایت نہیں کر سکتا جتنا خاوند کا عملی
نمونہ کفایت کرتا ہے۔ خاوند کے مقابلہ میں عورت کے بھائی بہن وغیرہ کا بھی اثر کچھ اس پر نہیں ہوتا۔
خدا نے مرد عورت دونوں کا ایک ہی وجود فرمایا ہے۔ یہ مردوں کا ظلم ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو ایسا موقع
دیتے ہیں کہ وہ ان میں نقص پکڑیں ورنہ ان کو چاہیے کہ عورتوں کو ہرگز ایسا موقع نہ دیں کہ وہ یہ کہ سکیں کہ تو
فلاں بدی کرتا ہے بلکہ عورت ٹکر مار مار کر تھک جاوے اور کسی بدی کا پتہ اسے مل ہی نہ سکے تو اس وقت اس کو
دینداری کا خیال ہوتا ہے اور وہ دین کو بجھتی ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۸)
مرد اپنے گھر کا امام ہوتا ہے پس اگر وہی بداثر قائم کرتا ہے تو پھر کس قدر بداثر پڑنے کی امید ہے۔ مرد کو
چاہیے کہ اپنے قومی کو برمحل اور حلال موقع پر استعمال کرے۔ مثلاً ایک قوت غضبی ہے جب وہ اعتدال سے
زیادہ ہو تو جنون کا پیش خیمہ ہوتی ہے جنون میں اور اس میں بہت تھوڑا فرق ہے جو آدمی شدید الغضب ہوتا
ہے اس سے حکمت کا چشمہ چھین لیا جاتا ہے بلکہ اگر کوئی مخالف ہو تو اس سے بھی مغلوب الغضب ہو کر گفتگو نہ
کرے۔ مرد کی ان تمام باتوں اور اوصاف کو عورت دیکھتی ہے اس طرح وہ دیکھتی ہے کہ میرے خاوند میں
فلاں فلاں اوصاف تقویٰ کے ہیں جیسے سخاوت حلم ، صبر اور جیسے اسے پرکھنے کا موقع ملتا ہے وہ دوسرے کومل
نہیں سکتا اسی لئے عورت کو سارق بھی کہا ہے کیونکہ یہ اندر ہی اندر اخلاق کی چوری کرتی رہتی ہے حتی کہ آخر کار
ایک وقت پورا اخلاق حاصل کر لیتی ہے۔
ایک شخص کا ذکر ہے کہ وہ ایک دفعہ عیسائی ہوا تو عورت بھی اس کے ساتھ عیسائی ہوگئی ۔ شراب وغیرہ اول
شروع کی پھر پردہ بھی چھوڑ دیا۔ غیر لوگوں سے بھی ملنے لگی ۔ خاوند نے پھر اسلام کی طرف رجوع کیا تو اس
نے بیوی کو کہا کہ تو بھی میرے ساتھ مسلمان ہو۔ اس نے کہا کہ اب میرا مسلمان ہونا مشکل ہے۔ یہ عادتیں
جو شراب وغیرہ اور آزادی کی پڑ گئی ہیں یہ نہیں چھوٹ سکتیں ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخہ ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۷۳)
انک عائشہ رضی اللہ عنہا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اول کوئی اطلاع نہ ہوئی۔ یہاں تک نوبت پہنچی
کہ حضرت عائشہ اپنے والد کے گھر چلی گئیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی کہا کہ اگر ارتکاب کیا
ہے تو توبہ کرلے۔ ان واقعات کو دیکھ کر صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو کس قدر اضطراب تھا مگر یہ راز ایک
وقت تک آپ پر نہ کھلا لیکن جب خدا تعالیٰ نے اپنی وحی سے تبریہ کیا اور فرمایا الخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ ۔۔۔۔
وَالطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبين تو آپ کو افک کی حقیقت معلوم ہوئی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۸)
۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ متقی کو ایسی مشکلات میں نہیں ڈالتا ۔ الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ
وَالطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ متقیوں کو اللہ تعالیٰ خود پاک چیزیں بہم پہنچاتا ہے اور
خبیث چیزیں خبیث لوگوں کے لئے ہیں۔ اگر انسان تقویٰ اختیار کرے اور باطنی طہارت اور پاکیزگی
حاصل کرے جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں پاکیزگی ہے تو وہ ایسی ابتلاؤں سے بچالیا جاوے گا۔ ایک بزرگ کی کسی
بادشاہ نے دعوت کی اور بکری کا گوشت بھی پکایا اور خنزیر کا بھی ۔ اور جب کھانا رکھا گیا تو عمداً سور کا گوشت اس
بزرگ کے سامنے رکھ دیا اور بکری کا اپنے اور اپنے دوستوں کے آگے۔ جب کھانا رکھا گیا اور کہا کہ شروع کرو
اور یہ
تو اللہ تعالیٰ نے اس بزرگ پر بذریعہ کشف اصل حال کھول دیا۔ انہوں نے کہا ٹھہر ویہ ٹھہرو یہ تقسیم ٹھیک نہیں
کہہ کر اپنے آگے کی رکا بیاں ان کے آگے اور ان کے آگے کی اپنے آگے رکھتے جاتے تھے اور یہ آیت پڑھتے
جاتے تھے کہ الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ الآ یہ غرض جب انسان شرعی امور کو ادا کرتا ہے اور تقویٰ اختیار کرتا ہے
تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے اور بری اور مکروہ باتوں سے اس کو بچا لیتا ہے الا مَا رَحِمَ رَبِّي ( يوسف : ۵۴)
کے یہ معنے ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۰)
سے
انسان اگر اپنے نفس کی پاکیزگی اور طہارت کی فکر کرے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ کر گنا ہوں
بچتا رہے تو اللہ تعالیٰ یہی نہیں کہ اس کو پاک کر دے گا بلکہ وہ اس کا متکفل اور متولی بھی ہو جائے گا اور ایسے
خبیثات سے بچائے گا۔ الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ کے یہی معنے ہیں ۔ اندرونی معصیت، ریا کاری ، جب ، تکبر،
خوشامد ، خود پسندی، بدظنی اور بدکاری وغیرہ وغیرہ خباثتوں سے بچنا چاہیے۔ اگر اپنے آپ کو ان خباثتوں سے
بچاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو پاک و مطہر کر دے گا۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ار مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۷)
ہے اور
متقی کو تو کسی قسم کی تکلیف پیش نہیں آتی اور اسے حلال روزی پہنچانے کی ذمہ داری خود خدا نے لی ہے
اس نے یہ وعدہ بھی فرمایا ہے کہ الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ ۔۔۔۔ وَ الطَّيِّبْتُ لِلطَّيِّبِينَ اس سے معلوم ہوا کہ خبیث
اشیاء خبیث لوگوں کو بہم پہنچائی جاتی ہیں اور پاکیزہ چیزیں پاکیزہ لوگوں کو دی جاتی ہیں۔ اس پر مجھے ایک
واقعہ یاد آیا ہے کہ ایک شخص نے ایک شخص کی دعوت کی اور بکری کا گوشت بھی پکایا اور سور کا بھی۔ جس کی
دعوت کی وہ ایک پاکیزہ آدمی تھاس کے آگے اس نے دیدہ و دانستہ سور کا گوشت رکھا اور اپنے آگے بکری کا ۔
خدا تعالیٰ نے اس پر کشف سے یہ امر کھول دیا۔ جب بسم اللہ کا حکم ہوا تو اس نے کہا ٹھہر و یہ تقسیم ٹھیک نہیں
ہے چنانچہ وہ اپنے آگے کی رکا بیاں اُٹھا کر صاحب خانہ کے آگے اور اس کے آگے کی اُٹھا کر اپنے آگے رکھتا
جاتا تھا اور یہی آیت پڑھتا تھا کہ الْخَبِيثُتُ الخ (البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ راگست ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۲۶)
قرآن تمہیں انجیل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ بجزز نا کے اپنی بیوی کی ہر یک نا پا کی پر صبر کرو اور طلاق مت دو
بلکہ وہ کہتا ہے الطَّيِّبت للطيبين قرآن کا یہ منشاء ہے کہ نا پاک پاک کے ساتھ رہ نہیں سکتا۔ پس اگر تیری
بیوی زنا تو نہیں کرتی مگر شہوت کی نظر سے غیر لوگوں کو دیکھتی ہے اور ان سے بغل گیر ہوتی ہے اور زنا کے
مقدمات اس سے صادر ہوتے ہیں گو ابھی تکمیل نہیں ہوئی اور غیر کو اپنی برہنگی دکھلا دیتی ہے اور مشرکہ اور مفسدہ
ہے اور جس پاک خدا پر تو ایمان رکھتا ہے اس سے وہ بیزار ہے تو اگر وہ باز نہ آوے تو تو اسے طلاق دے سکتا
ہے کیونکہ وہ اپنے اعمال میں تجھ سے علیحدہ ہوگئی ۔ اب تیرے جسم کا ٹکڑہ نہیں رہی۔ پس تیرے لئے اب جائز
نہیں ہے کہ تو دیوثی سے اس کے ساتھ بسر کرے کیونکہ اب وہ تیرے جسم کا ٹکڑہ نہیں ایک گندہ اور متعفن عضو
ہے جو کاٹنے کے لائق ہے ایسا نہ ہو کہ وہ باقی عضو کو بھی گندہ کر دے اور تو مر جاوے۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۹)
أولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۔ یہ اس مقام کی آیت ہے کہ جہاں بے لوث اور بے گناہ ہونا ایک کا ایک
وقت تک مشتبہ رہا پھر خدا نے اس کی طرف سے ڈیفنس پیش کر کے اس کی بریت کی ۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۴۱)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا وَ تُسَلِّمُوا عَلَى
أَهْلِهَا ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ، فَإِنْ لَّمْ تَجِدُوا فِيهَا أَحَدًا فَلَا
تَدْخُلُوهَا حَتَّى يُؤْذَنَ لَكُمْ وَإِنْ قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ أَزْكَى لَكُمْ وَاللَّهُ
بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ ۔
دوسرے گھروں میں وحشیوں کی طرح خود بخود بے اجازت نہ چلے جاؤ اجازت لینا شرط ہے۔ اور جب تم
دوسروں کے گھروں میں جاؤ تو داخل ہوتے ہی السلام علیکم کہو اور اگر ان گھروں میں کوئی نہ ہو تو جب تک کوئی
مالک خانہ تمہیں اجازت نہ دے ان گھروں میں مت جاؤ اور اگر مالک خانہ یہ کہے کہ واپس چلے جاؤ تو تم
واپس چلے جاؤ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶)
ط
قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ
إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ )
ط
یہ خدا ہی کا کلام ہے جس نے اپنے کھلے ہوئے اور نہایت واضح بیان سے ہم کو ہمارے ہر یک قول اور
فعل اور حرکت اور سکون میں حدود معینہ مشخصہ پر قائم کیا اور ادب انسانیت اور پاک روشنی کا طریقہ سکھلایا۔
وہی ہے جس نے آنکھ اور کان اور زبان وغیرہ اعضا کی محافظت کے لئے بکمال تاکید فرما یا قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ
يَغْضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمُ الجزو نمبر ۱۸ ۔ یعنی مومنوں کو چاہیے کہ وہ اپنی
آنکھوں اور کانوں اور ستر گاہوں کو نامحرموں سے بچاویں۔ اور ہر یک نادیدنی اور ناشنیدنی اور ناکردنی سے
پر ہیز کریں کہ یہ طریقہ ان کی اندرونی پاکی کا موجب ہوگا یعنی ان کے دل طرح طرح کے جذبات نفسانیہ
سے محفوظ رہیں گے کیونکہ اکثر نفسانی جذبات کو حرکت دینے والے اور قوی بہیمیہ کو فتنہ میں ڈالنے والے یہی
اعضا ہیں ۔ اب دیکھئے کہ قرآن شریف نے نامحرموں سے بچنے کے لئے کیسی تاکید فرمائی اور کیسے کھول کر
بیان کیا کہ ایماندار لوگ اپنی آنکھوں اور کانوں اور ستر گاہوں کو ضبط میں رکھیں اور ناپاکی کے مواضع سے
روکتے رہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۰۹ حاشیه )
مومنین کو کہہ دے کہ اپنی آنکھیں نامحرموں سے بند رکھیں اور اپنی ستر گاہوں کو اور کانوں کو نالائق امور
سے بچاویں۔ یہی ان کی پاکیزگی کے لئے ضروری اور لازم ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہر یک
مومن کے لئے منہیات سے پر ہیز کرنا اور اپنے اعضا کو نا جائز افعال سے محفوظ رکھنا لازم ہے اور یہی طریق
اس کی پاکیزگی کا مدار ہے۔ (براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۰۲ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
قرآن کی یہ تعلیم ہے کہ نہ تو شہوت سے اور نہ بغیر شہوت کے بیگانہ عورت کے منہ پر ہرگز نظر نہ ڈال اور ان
کی باتیں مت سن اور ان کی آواز مت سن اور ان کے حسن کے قصے مت سن کہ ان امور سے پر ہیز کرنا تجھے
ٹھوکر کھانے سے بچائے گا۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَ
يَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْ کی لَهُم یعنی مومنوں کو کہہ دے کہ نامحرم کو دیکھنے سے اپنی آنکھوں کو بند رکھیں
اور اپنے کانوں اور ستر گاہوں کی حفاظت کریں یعنی کان کو بھی ان کی نرم باتوں اور ان کی خوبصورتی کے قصوں
سے بچاویں کہ یہ سب طریق ٹھو کر کھانے کے ہیں۔ ( نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۱۶)
جو شخص آزادی سے نامحرم عورتوں کو دیکھتا رہے گا آخر ایک دن بد نیتی سے بھی دیکھے گا کیونکہ نفس کے
جذبات ہر یک طبیعت کے ساتھ لگے ہوئے ہیں اور تجربہ بلند آواز سے بلکہ چیخیں مار کر ہمیں بتلا رہا ہے کہ
بیگا نہ عورتوں کو دیکھنے میں ہرگز انجام بخیر نہیں ہوتا۔ یورپ جو زنا کاری سے بھر گیا اس کا کیا سبب ہے۔ یہی تو
ہے کہ نامحرم عورتوں کو بے تکلف دیکھنا عادت ہو گیا۔ اول تو نظر کی بدکاریاں ہوئیں اور پھر معانقہ بھی ایک
معمولی امر ہو گیا پھر اس سے ترقی ہو کر بوسہ لینے کی بھی عادت پڑی یہاں تک کہ استاد جوان لڑکیوں کو اپنے
گھروں میں لے جا کر یورپ میں بوسہ بازی کرتے ہیں اور کوئی منع نہیں کرتا۔ شیرینیوں پر فسق و فجور کی باتیں
لکھی جاتی ہیں۔ تصویروں میں نہایت درجہ کی بدکاری کا نقشہ دکھایا جاتا ہے۔ عورتیں خود چھپواتی ہیں کہ
میں ایسی خوبصورت ہوں اور میری ناک ایسی اور آنکھ ایسی ہے اور ان کے عاشقوں کے ناول لکھے جاتے
ہیں اور بدکاری کا ایسا دریا بہہ رہا ہے کہ نہ تو کانوں کو بچا سکتے ہیں نہ آنکھوں کو نہ ہاتھوں کو نہ منہ کو ۔ یہ یسوع
صاحب کی تعلیم ہے۔
نور القرآن نمبر ۲ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۱۶، ۴۱۷)
ایمان داروں کو جو مرد ہیں کہہ دے کہ آنکھوں کو نامحرم عورتوں کے دیکھنے سے بچائے رکھیں اور ایسی
عورتوں کو کھلے طور سے نہ دیکھیں جو شہوت کا محل ہو سکتی ہیں اور ایسے موقع پر خوابیدہ نگاہ کی عادت پکڑیں اور
اپنے ستر کی جگہ کو جس طرح ممکن ہو بچاویں۔ ایسا ہی کانوں کو نامحرموں سے بچاویں یعنی بیگا نہ عورتوں کے
گانے بجانے اور خوش الحانی کی آوازیں نہ سنے ۔ ان کے حسن کے قصے نہ سنے ۔ یہ طریق پاک نظر اور پاک
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۱)
دل رہنے کے لئے عمدہ طریق ہے۔
مومنوں کو کہہ دے کہ نامحرم اور محل شہوت کے دیکھنے سے اپنی آنکھیں اس قدر بند رکھیں کہ پوری صفائی
سے چہرہ نظر نہ آسکے اور نہ چہرہ پر کشادہ اور بے روک نظر پڑ سکے اور اس بات کے پابند رہیں کہ ہرگز آنکھ کو
پورے طور پر کھول کر نہ دیکھیں نہ شہوت کی نظر سے اور نہ بغیر شہوت سے کیونکہ ایسا کرنا آخر ٹھوکر کا باعث ہے
یعنی بے قیدی کی نظر سے نہایت پاک حالت محفوظ نہیں رہ سکتی اور آخر ابتلاء پیش آتا ہے اور دل پاک نہیں
ہو سکتا جب تک آنکھ پاک نہ ہو۔ اور وہ مقام از کی جس پر طالب حق کے لئے قدم مارنا مناسب ہے حاصل
نہیں ہو سکتا اور اس آیت میں یہ بھی تعلیم ہے کہ بدن کے ان تمام سوراخوں کو محفوظ رکھیں جن کی راہ سے بدی
داخل ہوسکتی ہے۔ سوراخ کے لفظ میں جو آیت مدوح میں مذکور ہے آلات شہوت اور کان اور ناک اور منہ
سب داخل ہیں ۔ اب دیکھو کہ یہ تمام تعلیم کس شان اور پایہ کی ہے جو کسی پہلو پر نامعقول طور پر افراط یا تفریط
سے زور نہیں ڈالا گیا اور حکیمانہ اعتدال سے کام لیا گیا ہے اور اس آیت کا پڑھنے والا فی الفور معلوم کر لے گا
کہ اس حکم سے جو کھلے کھلے نظر ڈالنے کی عادت نہ ڈالو یہ مطلب ہے کہ تا لوگ کسی وقت فتنہ میں مبتلا نہ
ہو جائیں اور دونوں طرف مرد اور عورت میں سے کوئی فریق ٹھوکر نہ کھاوے لیکن انجیل میں جو بیقیدی اور کھلی
آزادی دی گئی اور صرف انسان کی مخفی نیت پر مدار رکھا گیا ہے اس تعلیم کا نقص اور خامی ایسا امر نہیں ہے کہ اس
کی تصریح کی کچھ ضرورت ہو۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶۴، ۱۶۵)
مومنوں کو کہہ دے مرد ہوں یا عورتیں ہوں کہ اپنی آنکھوں کو غیر عورتوں اور مردوں کی طرف دیکھنے سے
روکو اور کانوں کو غیر مردوں کی ناجائز آواز اور غیر کی آواز سننے سے روکو اور اپنے ستر گاہوں کی حفاظت کرو کہ
اس طریق سے تم پاک ہو جاؤ گے۔
اب اے آریہ صاحبان انصاف سے سوچو کہ قرآن شریف تو اس بات سے بھی منع کرتا ہے کہ کوئی مرد غیر
عورت پر نظر ڈالے اور یا عورت غیر مرد پر نظر ڈالے یا اس کی آواز ناجائز طور پر سنے مگر آپ لوگ خوشی سے
اپنی بیویوں کو غیر مردوں سے ہم بستر کراتے ہیں اس کا نام نیوگ رکھتے ہیں۔ کس قدر ان دونوں تعلیموں میں
فرق ہے۔ خود سوچ لیں۔
(نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۴۵، ۴۴۶)
قرآن نے چونکہ کل مل اور فرقوں کو زیر نظر رکھ لیا تھا اور تمام ضرورتیں اس تک پہنچ کر ختم ہو گئی تھیں اس
لئے قرآن نے عقائد کو بھی اور احکام عملی کو بھی مدل کیا چنانچہ قرآن فرماتا ہے قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ
أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ یعنی مومنوں سے کہہ دے کہ اپنے ستر کو آنکھ پھاڑ کر نہ دیکھیں اور باقی تمام