سورة حٰمٓ السجدہ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دوسرے کو نہیں ہوتی ۔ اور خدا مسائل دقیقہ کو مثالوں کے پیرایہ میں بیان فرماتا ہے تا حقائق عمیقہ قریب با افہام
ہو جائیں۔ مگر وہ اپنے علم قدیم سے خوب جانتا ہے کہ کون ان مثالوں کو سمجھے گا اور حق کو اختیار کرے گا اور کون محروم
اور مخذول رہے گا ) پس اس مثال میں جس کا یہاں تک جلی قلم سے ترجمہ کیا گیا۔ خدا تعالیٰ نے پیغمبر علیہ السلام
کے دل کو شیشہ مصفی سے تشبیہ دی جس میں کسی نوع کی کدورت نہیں ۔ یہ نور قلب ہے۔ پھر آنحضرت کے
فہم و ادراک و عقل سلیم اور جمیع اخلاق فاضلہ جبلی و فطرتی کو ایک لطیف تیل سے تشبیہ دی جس میں بہت سی
چمک ہے اور جو ذریعہ روشنی چراغ ہے یہ نور عقل ہے کیونکہ منبع و منشاء جميع لطائف اندرونی کا قوت عقلیہ ہے۔
پھر ان تمام نوروں پر ایک نور آسمانی کا جو وحی ہے نازل ہونا بیان فرمایا۔ یہ نور وحی ہے۔ اور انوار ثلاثہ مل کر
لوگوں کی ہدایت کا موجب ٹھہرے۔ یہی حقانی اصول ہے جو وحی کے بارہ میں قدوس قدیم کی طرف سے
قانون قدیم ہے اور اس کی ذات پاک کے مناسب ۔ پس اس تمام تحقیقات سے ثابت ہے کہ جب تک نور
قلب و نور عقل کسی انسان میں کامل درجہ پر نہ پائے جائیں تب تک وہ نو روحی ہرگز نہیں پاتا اور پہلے اس سے
یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کمال عقل و کمال نورانیت قلب صرف بعض افراد بشریہ میں ہوتا ہے کل میں نہیں ہوتا۔
اب ان دونوں ثبوتوں کے ملانے سے یہ امر بپا یہ ثبوت پہنچ گیا کہ وحی اور رسالت فقط بعض افراد کاملہ کوملتی ہے
نہ ہر یک فرد بشر کو۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۹۱، ۱۹۸ حاشیه )
يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَ لَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارُ عنقریب ہے کہ اس کا تیل خود بخود روشن ہو جائے اگ اگر چہ
آگ اس کو چھو بھی نہ جائے۔ (براہین احمدیہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۹۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
اللهُ نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ یعنی خدا آسمان وزمین کا نور ہے۔ اسی سے طبقہ سفلی اور علوی میں حیات اور
بقاء کی روشنی ہے۔
پرانی تحریریں ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۹)
اس کا نور قدرت ساری زمین و آسمان اور ذرہ ذرہ کے اندر چمک رہا ہے۔
( شحنه حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۹۸)
باوا صاحب ( نا نک۔ ناقل ) کے گرنتھ پر غور کرنے والوں پر یہ بات پوشیدہ نہیں کہ ویدوں کے ان
اصولوں سے باوا صاحب نے صاف انکار کر دیا ہے جن کو سچائی کے مطابق نہیں پایا۔ مثلاً ویدوں کے رو سے
تمام ارواح اور ذرات غیر مخلوق اور انادی ہیں لیکن با واصاحب کے نزدیک تمام ذرات اور ارواح مخلوق ہیں
جیسا کہ وہ فرماتے ہیں ۔

اول الله نوراً پایا قدرت کے سب بندے اک نور سے سب جگ الجھا کون بھلے کون مندے
یعنی خدا تعالیٰ نے ایک نور پیدا کر کے اس نور سے تمام کا ئنات کو پیدا کیا۔ پس پیدائش کی رو سے تمام
ارواح نوری ہیں یعنی نیک و بد کا اعمال سے فرق پیدا ہوتا ہے ورنہ باعتبار خلقت ظلمت محض کوئی بھی پیدا نہیں
کیا گیا۔ ہریک میں نور کا ذرہ خفی ہے اس میں باوا صاحب نے آیت اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ سے اقتباس
کیا ہے اسی لئے اللہ اور نور کا لفظ شعر میں قائم رہنے دیا تا اقتباس پر دلالت کرے اور نیز حدیث أَوَّلُ مَا
خَلَقَ اللهُ نُورِی کی طرف بھی اس شعر میں اشارہ کیا ہے۔ (ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۱۲۷،۱۲۶)
خدا ہی ہے جو ہر دم آسمان کا نور اور زمین کا نور ہے اسی سے ہر ایک جگہ روشنی پڑتی ہے آفتاب کا وہی
آفتاب ہے زمین کے تمام جانداروں کی وہی جان ہے۔ سچا زندہ خدا وہی ہے۔ مبارک وہ جو اس کو قبول
کرے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۴۴۴)
اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کا نور ہے۔ ہر ایک نوراسی کے نور کا پرتو ہے۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۴۷)
فَلَمَّا ثَبَتَ أَنَّ رَبَّنَا هُوَ نُورُ كُلِّ شَيْءٍ مِنَ اور جبکہ ثابت ہوا کہ ہمارا خدا ہر ایک چیز کا نور اور
الْأَشْيَاء وَمُنِيرٌ مَّا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاء زمین اور آسمان کا روشن کرنے والا ہے تو ثابت ہو گیا
ثَبَتَ أَنَّهُ الْمُفِيضُ مِنْ جَمِيعِ الأنحاء و کہ وہی ہر یک طرح سے مبدء جمیع فیوض ہے اور وہی
خَالِقُ الرَّقِيعِ وَالْغَبْرَاء وَ هُوَ أَحْسَنُ زمین و آسمان کا خالق اور احسن الخالقین ہے اس نے دو
الْخَالِقِينَ وَ إِنَّهُ أَعْطَى الْعَيْنَيْنِ وَ خَلَقَ آنکھیں دیں اور زبان اور ہونٹ دیئے اور بچہ کو
النِّسَانَ وَالشَّفَتَيْنِ وَهَدَى الرَّضِيعَ إِلَى پستانوں کی طرف ہدایت دی اور کوئی ایسا کمال انسانی
النَّجْدَيْنِ وَمَا غَادَرَ مِنْ كَمَالِ مَطْلُوبِ اٹھا نہ رکھا جس کی طرف انسان کو حاجت ہے اور ہر یک
إِلَّا أَعْطَاهَا بِأَحْسَنِ اسْلُوبٍ
(منن الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۹۹،۱۹۸)
مطلوب احسن طور سے ادا کیا۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
خدا اصل نور ہے۔ ہر ایک نورزمین و آسمان کا اسی سے نکلا ہے پس خدا کا نام استعارہ پتا رکھنا اور ہر ایک
نور کی جڑ اس کو قرار دینا اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ انسانی روح کا خدا سے کوئی بھاری علاقہ ہے۔
(نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۸۶، ۳۸۷)

خداوہ ہے جو زمین اور آسمان میں اسی کے چہرہ کی چمک ہے اور اس کے بغیر سب تاریکی ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه (۹۷)
خدا ہر ایک چیز کا نور ہے اسی کی چمک ہر ایک چیز میں ہے خواہ وہ چیز آسمان میں ہے اور خواہ وہ زمین
میں ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۰)
رِجَالُ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعَ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَ إِقَامِ الصَّلُوةِ وَ ابْتَاءِ
الزَّكوة يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ
وہ ایسے مرد ہیں کہ ان کو یاد الہی سے نہ تجارت روک سکتی ہے اور نہ بیچ مانع ہوتی ہے یعنی محبت الہیہ میں ایسا
کمال تامر
نہیں ہو سکتیں۔
ا نام رکھتے ہیں۔ کہ دنیوی مشغولیاں گو کیسی ہی کثرت سے پیش آویں ان کے حال میں خلل انداز
براہینِ احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۷ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
یہ ایک ہی آیت صحابہ کے حق میں کافی ہے کہ انہوں نے بڑی بڑی تبدیلیاں کی تھیں اور انگریز بھی اس
کے معترف ہیں۔ ان کی کہیں نظیر ملنا مشکل ہے۔ باد پیشیں لوگ اور اتنی بہادری اور جرات ۔ تعجب آتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۶)
یا درکھو کہ کامل بندے اللہ تعالیٰ کے وہی ہوتے ہیں جن کی نسبت فرمایا ہے لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْع
عَنْ ذِكْرِ اللهِ جب دل خدا کے ساتھ سچا تعلق اور عشق پیدا کر لیتا ہے تو وہ اس سے الگ ہوتا ہی نہیں۔ اس کی
ایک کیفیت اس طریق پر سمجھ میں آسکتی ہے کہ جیسے کسی کا بچہ بیمار ہو تو خواہ وہ کہیں جاوے کسی کام میں مصروف
ہو مگر اس کا دل اور دھیان اسی بچہ میں رہے گا۔ اسی طرح جو لوگ خدا کے ساتھ سچا تعلق اور محبت پیدا کرتے
ہیں وہ کسی حال میں بھی خدا کو فراموش نہیں کرتے۔ (احکم جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۴ صفحه ۱)
دین اور دنیا ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے سوائے اس حالت کے جب خدا چاہے تو کسی شخص کی فطرت کو ایسا
سعید بنائے کہ وہ دنیا کے کاروبار میں پڑ کر بھی اپنے دین کو مقدم رکھے اور ایسے شخص بھی دنیا میں ہوتے ہیں
چنانچہ ایک شخص کا ذکر تذکرہ اولیاء میں ہے کہ ایک شخص ہزار ہا روپیہ کے لین دین کرنے میں مصروف تھا ایک
ولی اللہ نے اس کو دیکھا اور کشفی نگاہ اس پر ڈالی تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا دل با وجود اس قدر لین دین روپیہ
کے خدا تعالیٰ سے ایک دم غافل نہ تھا۔ ایسے ہی آدمیوں کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لا تُلهيهم

تِجَارَةٌ وَلَا بَیع کوئی تجارت اور خرید و فروخت ان کو غافل نہیں کرتی اور انسان کا کمال بھی یہی ہے کہ دنیوی
کاروبار میں بھی مصروفیت رکھے اور پھر خدا کو بھی نہ بھولے ۔ وہ ٹوکس کام کا ہے جو بروقت بوجھ لادنے کے
بیٹھ جاتا ہے اور جب خالی ہو تو خوب چلتا ہے وہ قابلِ تعریف نہیں ۔ وہ فقیر جود نیوی کاموں سے گھبرا کر گوشہ
نشین بن جاتا ہے وہ ایک کمزوری دکھلاتا ہے۔ اسلام میں رہبانیت نہیں ۔ ہم کبھی نہیں کہتے کہ عورتوں کو اور
بال بچوں کو ترک کر دو اور دنیوی کاروبار کو چھوڑ دو نہیں ۔ بلکہ ملازم کو چاہیے کہ اپنی ملازمت کے فرائض ادا
کرے اور تاجر اپنی تجارت کے کاروبار کو پورا کرے لیکن دین کو مقدم رکھے۔
اس کی مثال خود دنیا میں موجود ہے کہ تاجر اور ملازم لوگ باوجود اس کے کہ وہ اپنی تجارت اور ملازمت کو
بہت عمدگی سے پورا کرتے ہیں پھر بھی بیوی بچے رکھتے ہیں اور ان کے حقوق برابر ادا کرتے ہیں ۔ ایسا ہی
عمدگی سے اپنی زندگی گزار سکتا ہے۔
ایک انسان ان تمام مشاغل کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حقوق کو ادا کر سکتا ہے اور دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر بڑی
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه (۶)
خدا سے تعلق رکھنے والا دنیا دار نہیں کہلاتا۔
ہمارے ایسے بندے بھی ہیں جو بڑے بڑے کارخانہ تجارت میں ایک دم کے لئے بھی ہمیں نہیں بھولتے
( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۱۰)
ہم یہ نہیں کہتے کہ زراعت والا زراعت کو اور تجارت والا تجارت کو ۔ ملازمت والا ملازمت کو اور صنعت و
حرفت والا اپنے کاروبار کو ترک کر دے اور ہاتھ پاؤں توڑ کر بیٹھ جائے بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ لا تُنْهِيهِمْ
تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعَ عَنْ ذِكْرِ اللهِ والا معاملہ ہو۔ دست با کار دل با یار والی بات ہو۔ تاجر اپنے کاروبار تجارت
میں اور زمیندار اپنے امور زراعت میں اور بادشاہ اپنے تخت حکومت پر بیٹھ کر ۔ غرض جو جس کام میں ہے
اپنے کاموں میں خدا کو نصب العین رکھے اور اس کی عظمت اور جبروت کو پیش نظر رکھ کر اس کے احکام اور
ادامر ونواہی کا لحاظ رکھتے ہوئے جو چاہے کرے۔ اللہ سے ڈر اور سب کچھ کر۔
اسلام کہاں ایسی تعلیم دیتا ہے کہ تم کا روبار چھوڑ کر لنگڑے ٹولوں کی طرح لکھے بیٹھ رہو اور بجائے اس کے کہ
اوروں کی خدمت کرو خود دوسروں پر بوجھ بنوں نہیں بلکہ سست ہونا گناہ ہے بھلا ایسا آدمی پھر خدا اور اس کے
دین کی کیا خدمت کر سکے گا ۔ عیال واطفال جو خدا نے اس کے ذمے لگائے ہیں ان کو کہاں سے کھلائے گا۔
پس یا درکھو کہ خدا کا یہ ہرگز منشاء نہیں کہ تم دنیا کو بالکل ترک کر دو بلکہ اس کا جو منشاء ہے وہ یہ ہے کہ قد
اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا تجارت کرو، زراعت کرو، ملازمت کرو اور حرفت کرو۔ جو چاہو کرو مگر نفس کو خدا کی نافرمانی

سے روکتے رہو اور ایسا تزکیہ کرو کہ یہ امور تمہیں خدا سے غافل نہ کر دیں پھر جو تمہاری دنیا ہے وہ بھی دین کے
حکم میں آجاوے گی ۔
انسان دنیا کے واسطے پیدا نہیں کیا گیا۔ دل پاک ہو اور ہر وقت یہ کو اور تڑپ لگی ہوئی ہو کہ کسی طرح خدا
خوش ہو جائے تو پھر دنیا بھی اس کے واسطے حلال ہے۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ۔
(الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۹، ۵۰ مورخه ۲۶ تا ۳۰ اگست ۱۹۰۸ صفحه ۳، ۴)
وَ اللهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِّنْ مَّاءٍ فَمِنْهُم مَّنْ يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ ۚ وَمِنْهُم مَّنْ
يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ يَخْلُقُ اللهُ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
خدا نے ہر ایک جاندار کو پانی سے پیدا کیا سو بعض جاندار پیٹ پر چلتے ہیں اور بعض دو پاؤں پر بعض
چار پاؤں پر۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ یہ بھی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
خدا نے یہ مختلف چیزیں اس لئے بنائیں کہ تا مختلف قدرتیں اس کی ظاہر ہوں ۔ غرض اختلاف طبائع جو فطرت
مخلوقات میں واقع ہے۔ اس میں حکمت الہیہ انہیں امور ثلاثہ میں منحصر ہے جن کو خدائے تعالیٰ نے
آیات ممدوحہ میں بیان کر دیا۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۰۷ حاشیہ نمبر ۱۱)
قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِلَ وَ عَلَيْكُمْ مَّا
حمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلغُ الْمُبِينُ ۔
کہہ خدا کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور یہ مسلم اور بد یہی امر ہے کہ خدا کے احکام سے تخلف
کرنا معصیت اور موجب دخول جہنم ہے اور اس مقام میں جس طرح خدا اپنی اطاعت کے لئے حکم فرماتا ہے
ایسا ہی رسول کی اطاعت کے لئے حکم فرماتا ہے۔ سو جو شخص اس کے حکم سے منہ پھیرتا ہے وہ ایسے جرم کا
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۲۸)
ارتکاب کرتا ہے جس کی سزا جہنم ہے۔
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا

اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَ
لَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَ مَنْ كَفَرَ
بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ ۔
خدا نے تم میں سے بعض نیکو کار ایمانداروں کے لئے یہ وعدہ ٹھہرا رکھا ہے کہ وہ انہیں زمین پر اپنے رسول
مقبول کے خلیفے کرے گا انہیں کی مانند جو پہلے کرتا رہا ہے اور ان کے دین کو کہ جو ان کے لئے اس نے پسند
کر لیا ہے یعنی دین اسلام کو زمین پر جما دے گا اور مستحکم اور قائم کر دے گا اور بعد اس کے کہ ایماندار خوف کی
حالت میں ہوں گے یعنی بعد اس وقت کے کہ جب باعث وفات حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ
خوف دام امنگیر ہو گا کہ شاید اب دین تباہ نہ ہو جائے ۔ تو اس خوف اور اندیشہ کی حالت میں خدائے تعالیٰ خلافت
حقہ کو قائم کر کے مسلمانوں کو اندیشہ ابتری دین سے بے غم اور امن کی حالت میں کر دے گا وہ خالصاً میری
پرستش کریں گے اور مجھ سے کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔ یہ تو ظاہری طور پر بشارت ہے مگر جیسا کہ
آیات قرآنیہ میں عادت الہیہ جاری ہے اس کے نیچے ایک باطنی معنے بھی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ باطنی طور پر ان
آیات میں خلافت روحانی کی طرف بھی اشارہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر ایک خوف کی حالت میں کہ
جب محبت الہیہ دلوں سے اٹھ جائے اور مذاہب فاسدہ ہر طرف پھیل جائیں اور لوگ روبہ دنیا ہو جائیں اور
دین کے گم ہونے کا اندیشہ ہو تو ہمیشہ ایسے وقتوں میں خدا روحانی خلیفوں کو پیدا کرتا رہے گا کہ جن کے ہاتھ پر
روحانی طور پر نصرت اور فتح دین کی ظاہر ہو۔ اور حق کی عزت اور باطل کی ذلت ہو۔ تا ہمیشہ دین اپنی اصلی
تازگی پر عود کرتا رہے اور ایماندار ضلالت کے پھیل جانے اور دین کے مفقود ہو جانے کے اندیشہ سے امن کی
حالت میں آجائیں۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۹، ۲۶۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
خدائے تعالیٰ نے اس اُمت کے مومنوں اور نیکوکاروں کے لئے وعدہ فرمایا ہے کہ انہیں زمین میں خلیفہ
بنائے گا جیسا کہ اس نے پہلوں کو بنایا تھا یعنی اُسی طرز اور طریق کے موافق اور نیز اسی مدت اور زمانہ کے
مشابہ اور اُسی صورت جلالی اور جمالی کی مانند جو بنی اسرائیل میں سنت اللہ گزر چکی ہے اس اُمت میں بھی خلیفے
بنائے جائیں گے اور اُن کا سلسلہ خلافت اس سلسلے سے کم نہیں ہوگا ۔ جو بنی اسرائیل کے خلفاء کے لئے مقرر
کیا گیا تھا اور نہ ان کی طرز خلافت اس طرز سے مبائن و مخالف ہوگی جو بنی اسرائیل کے خلیفوں کے لئے مقرر

کی گئی تھی۔ پھر آگے فرمایا ہے کہ ان خلیفوں کے ذریعے سے زمین پر دین جمادیا جائے گا اور خدا خوف کے
دنوں کے بعد امن کے دن لائے گا۔ خالصا اُسی کی بندگی کریں گے اور کوئی اس کا شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔
لیکن اس زمانہ کے بعد پھر کفر پھیل جائے گا۔ مماثلت تامہ کا اشارہ جو كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ سے
سمجھا جاتا ہے۔ صاف دلالت کر رہا ہے کہ یہ مماثلت مدت ایام خلافت اور خلیفوں کی طرز اصلاح اور طرزِ
ظہور سے متعلق ہے۔ سو چونکہ یہ بات ظاہر ہے کہ بنی اسرائیل میں خلیفۃ اللہ ہونے کا منصب حضرت موسیٰ
سے شروع ہوا اور ایک مدت دراز تک نوبت به نوبت انبیاء بنی اسرائیل میں رہ کر آخر چودہ (سو ) برس کے
پورے ہونے تک حضرت عیسیٰ ابن مریم پر یہ سلسلہ ختم ہوا حضرت عیسی ابن مریم ایسے خلیفہ اللہ تھے کہ ظاہری
عنان حکومت اُن کے ہاتھ میں نہیں آئی تھی اور سیاست ملکی اور اس دنیوی بادشاہی سے ان کو کچھ علاقہ نہیں تھا
اور دنیا کے ہتھیاروں سے وہ کچھ کام نہیں لیتے تھے بلکہ اس ہتھیار سے کام لیتے تھے جو اُن کے انفاس طیبہ
میں تھا۔ یعنی اس موجہ بیان سے جو ان کی زبان پر جاری کیا گیا تھا جس کے ساتھ بہت سی برکتیں تھیں اور جس
کے ذریعہ سے وہ مرے ہوئے دلوں کو زندہ کرتے تھے اور بہرے کانوں کو کھولتے تھے اور مادر زاد اندھوں کو
سچائی کی روشنی دکھا دیتے تھے اُن کا وہ دم از لی کا فر کو مارتا تھا اور اُس پر پوری حجت کرتا تھا لیکن مومن کو زندگی
بخشتا تھا۔ وہ بغیر باپ کے پیدا کئے گئے تھے اور ظاہری اسباب اُن کے پاس نہیں تھے اور ہر بات میں
خدائے تعالیٰ اُن کا متولی تھا ۔ وہ اُس وقت آئے تھے کہ جبکہ یہودیوں نے نہ صرف دین کو بلکہ انسانیت کی
خصلتیں بھی چھوڑ دی تھیں اور بے رحمی اور خود غرضی اور کینہ اور بغض اور ظلم اور حسد اور بے جا جوش نفس امارہ
کے اُن میں ترقی کر گئے تھے۔ اور نہ صرف بنی نوع کے حقوق کو انہوں نے چھوڑ دیا تھا بلکہ غلبہ شقاوت کی وجہ
سے حضرت محسن حقیقی سے عبودیت اور اطاعت اور سچے اخلاص کا رشتہ بھی توڑ بیٹھے تھے۔ صرف بے مغز
استخوان کی طرح توریت کے چند الفاظ اُن کے پاس تھے جو قہر الہی کی وجہ سے ان کی حقیقت تک وہ نہیں پہنچ
سکتے تھے کیونکہ ایمانی فراست اور زیر کی بالکل اُن میں سے اُٹھ گئی تھی اور اُن کے نفوس مظلمہ پر جہل غالب
آگیا تھا اور سفلی مکاریاں اور کراہت کے کام اُن سے سرزد ہوتے تھے اور جھوٹ اور ریا کاری اور غداری
اُن میں انتہا تک پہنچ گئی تھی۔ ایسے وقت میں اُن کی طرف مسیح ابن مریم بھیجا گیا تھا جو بنی اسرائیل کے مسیحوں
اور خلیفوں میں سے آخری مسیح اور آخری خلیفہ اللہ تھا جو بر خلاف سنت اکثر نبیوں کے بغیر تلوار اور نیزہ کے آیا
تھا۔ یا د رکھنا چاہیئے کہ شریعت موسوی میں خلیفہ اللہ کو مسیح کہتے تھے اور حضرت داؤد کے وقت اور یا اُن سے

آج 10 میں سے 10 باقی