سورة القِیَامَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مشغول ہو جائے پس اللہ غفور رحیم ہے۔
سورة النور
(۱۰) فَمَا جَزَاءُ مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنْكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ۚ وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ يُرَدُّونَ إِلَى
أَشَدَّ الْعَذَابِ (البقرة : ۸۶) یعنی جو شخص تم میں سے ایسا کام کرے دُنیا کی زندگی میں اُس کو رسوائی ہو گی
اور قیامت کو اُس کے لئے سخت عذاب ہے۔
(11) وَ إِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا (مریم : (۱۶) یعنی تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو دوزخ میں وارد نہ ہو۔
(۱۲) وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ ( الحجر : ۲۵ ) یعنی ہم اُن لوگوں کو
جانتے ہیں جو تم میں سے آگے بڑھنے والے ہیں اور جو پیچھے رہنے والے ہیں۔
اب ان تمام مقامات کو دیکھو کہ مِنْكُمْ کا لفظ تمام مسلمانوں کے لئے عام ہے خواہ اس وقت موجود تھے
خواہ بعد میں قیامت تک آتے جائیں ایسا ہی تمام دوسرے مقامات میں بجز دو تین موضعوں کے عام طور پر
استعمال ہوا ہے اور تمام احکام میں بظاہر صورت مخاطب صحابہ ہی ہیں لیکن تخصیص صحابہ بجز قیام قرینہ کے جائز
نہیں ۔ ورنہ ہر یک فاسق عذر کر سکتا ہے کہ صوم اور صلوۃ اور حج اور تقویٰ اور طہارت اور اجتناب عن المعاصی
کے متعلق جس قدر احکام ہیں ان احکام کے مخاطب صرف صحابہ ہی تھے اس لئے ہمیں نماز روزہ وغیرہ کی
پابندی لازم نہیں اور ظاہر ہے کہ ایسے کلمات بجز ایک زندیق کے اور کوئی خدا ترس آدمی زبان پر نہیں لاسکتا۔
اگر کسی کے دل میں یہ خیال گزرے کہ اگر آیت وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا فائدہ عموم کا دیتی ہے یعنی مقصود
اصلی تعمیم تھی نہ تخصیص۔ تو پھر منکم کا لفظ اس جگہ کیوں زیادہ کیا گیا۔ اور اس کی زیادت کی ضرورت ہی کیا تھی
صرف اس قدر فرمایا ہوتا کہ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِم تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ وعدہ ان ایمانداروں اور نیکوکاروں کے مقابل پر تھا
جو اس اُمت سے پہلے گزر چکے ہیں پس گویا تفصیل اس آیت کی یوں ہے کہ خدا تعالیٰ نے تم سے پہلے ان
لوگوں کو روئے زمین پر خلیفے مقرر کیا تھا جو ایماندار اور صالح تھے اور اپنے ایمان کے ساتھ اعمال صالح جمع
ت حسنہ سے
رکھتے تھے اور خدا تعالیٰ وعدہ کرتا ہے کہ تم میں سے بھی اے مسلمانو ایسے لوگوں کو جو انہیں صفات۔
موصوف ہوں اور ایمان کے ساتھ اعمال صالح جمع رکھتے ہوں خلیفے کرے گا پس مِنكُم کا لفظ زائد نہیں بلکہ
اس سے غرض یہ ہے کہ تا اسلام کے ایمانداروں اور نیکوکاروں کی طرف اشارہ کرے کیونکہ جبکہ نیکو کار اور
ایماندار کا لفظ اس آیت میں پہلی امتوں اور اس اُمت کے ایمانداروں اور نیکوکاروں پر برابر حاوی تھا پھر اگر

رود
کوئی تخصیص کا لفظ نہ ہوتا تو عبارت رکیک اور مبہم اور دور از فصاحت ہوتی اور منکم کے لفظ سے یہ جتانا بھی
منظور ہے کہ پہلے بھی وہی لوگ خلیفے مقرر کئے گئے تھے کہ جو ایماندار اور نیکو کار تھے اور تم میں سے بھی
ایماندار اور نیکو کار ہی مقرر کئے جائیں گے ۔ اب اگر آنکھیں دیکھنے کی ہوں تو عام معنی کی رُو سے منگھ کے
لفظ کا زائد ہونا کہاں لازم آتا ہے اور تکرار کلام کیوں کر ہے جبکہ ایمان اور عمل صالح اسی اُمت سے شروع
نہیں ہوا پہلے بھی مومن اور نکو کارگزرے ہیں تو اس صورت میں تمیز کامل بجز مِنْكُمْ کے لفظ کے کیوں کر ہو سکتی
تھی۔ اگر صرف اس قدر ہوتا کہ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الطلحت تو کچھ معلوم نہ ہو سکتا تھا کہ یہ کن
ایمانداروں کا ذکر ہے آیا اس اُمت کے ایماندار یا گذشتہ امتوں کے اور اگر صرف مِنْكُمْ ہوتا اور الَّذِینَ
امَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحت نہ ہوتا تو یہ سمجھا جاتا کہ فاسق اور بد کارلوگ بھی خدا تعالیٰ کے خلیفے ہو سکتے ہیں حالانکہ
فاسقوں کی بادشاہت اور حکومت بطور ابتلا کے ہے نہ بطور اصطفا کے اور خدا تعالیٰ کے حقانی خلیفے خواہ وہ
روحانی خلیفے ہوں یا ظاہری وہی لوگ ہیں جو متقی اور ایماندار اور نیکو کار ہیں ۔
اور یہ وہم کہ عام معنوں کی رُو سے ان آیات کی اخیر کی آیت یعنی وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ
الْفَسِقُونَ بالکل بے معنی ٹھہر جاتی ہے ایسا بیہودہ خیال ہے جو اس پر ہنسی آتی ہے کیونکہ آیت کے صاف اور
سیدھے یہ معنی ہیں کہ اللہ جل شانہ خلیفوں کے پیدا ہونے کی خوشخبری دے کر پھر باغیوں اور نافرمانوں کو
دھمکی دیتا ہے کہ بعد خلیفوں کے پیدا ہونے کے جب وہ وقتاً فوقتاً پیدا ہوں اگر کوئی بغاوت اختیار کرے اور
ان کی اطاعت اور بیعت سے منہ پھیرے تو وہ فاسق ہے۔ اب نا درستی معنوں کی کہاں ہے اور واضح ہو کہ اس
آیت کریمہ سے وہ حدیث مطابق ہے جو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ مَنْ لَّمْ يَعْرِفُ إِمَامَ
زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ مِيتَةَ الْجَاهِلِيَّةِ - جس شخص نے اپنے زمانہ کے امام کو شناخت نہ کیا وہ جاہلیت کی موت
پر مر گیا یعنی جیسے جیسے ہر یک زمانہ میں امام پیدا ہوں گے اور جو لوگ اُن کو شناخت نہیں کریں گے تو ان کی
موت کفار کی موت کے مشابہ ہو گی اور معترض صاحب کا اس آیت کو پیش کرنا کہ قَالَ اللهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا
عَلَيْكُمْ فَمَنْ يَكْفُرُ بَعْدُ مِنْكُمْ فَإِنِّي أَعَذِّبُهُ عَذَابًا لَّا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَلَمِينَ ( المائدة : ١١٦ ) اور
اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ منکم کا لفظ اس جگہ خصوصیت کے ساتھ حاضرین کے حق میں آیا ہے ایک بے فائدہ بات
ہے کیونکہ ہم لکھ چکے ہیں کہ قرآن کریم کا عام محاورہ جس سے تمام قرآن بھرا پڑا ہے یہی ہے کہ خطاب عام ہوتا
ہے اور احکام خطا بیہ تمام امت کے لئے ہوتے ہیں نہ صرف صحابہ کے لئے ۔ ہاں جس جگہ کوئی صریح اور صاف

قرینہ تحدید خطاب کا ہو وہ جگہ مستثنی ہے چنانچہ آیات موصوفہ بالا میں خاص حواریوں کے ایک طائفہ نے نزول مائدہ
کی درخواست کی اُسی طائفہ کو مخاطب کر کے جواب ملا۔ سو یہ قرینہ کافی ہے کہ سوال بھی اسی طائفہ کا تھا اور جواب
بھی اسی کو ملا اور یہ کہنا کہ اس کی مثالیں کثرت سے قرآن میں ہیں بالکل جھوٹ اور دھوکا دینا ہے۔ قرآن میں
بیاسی کے قریب لفظ مِنكُم ہے اور چھ سو کے قریب اور اور صورتوں میں خطاب ہے لیکن تمام خطابات احکامیہ
وغیرہ میں تمیم ہے اگر قرآن کے خطابات صحابہ تک ہی محدود ہوتے تو صحابہ کے فوت ہو جانے کے ساتھ قرآن
باطل ہو جاتا اور آیت متنازعہ فیہا جو خلافت کے متعلق ہے درحقیقت اس آیت سے مشابہ ہے لَهُمُ الْبُشْرى
في الحيوةِ الدُّنْيا ( يونس : ۶۵) کیا یہ بشری صحابہ سے ہی خاص تھا یا کسی اور کو بھی اس سے حصہ ہے ۔اور
معترض کا یہ کہنا کہ جو شخص اصلی معنوں سے جو خصوصیت مخاطبین ہے عدول کر کے اس کے معنے عموم لیوے اس
کا ذمہ ہے کہ وہ دلیل یقینی سے اپنے عدول کو ثابت کرے اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ نہ صرف معترض کو
قرآن کریم سے بلکہ تمام الہی کتابوں کے اسلوب کلام سے کچھ بھی خبر نہیں مشکل یہ ہے کہ اکثر شتاب کارلوگ
قبل اس کے جو پورے طور پر خوض کریں اعتراض کرنے کو طیار ہو جاتے ہیں۔ اگر معترض صاحب کو صحیح نیت سے
تحقیق کا شوق تھا تو وہ تمام ایسے موقعہ جہاں بظاہر نظر صحابہ مخاطب ہیں جمع کر کے دیکھتے کہ اکثر اغلب اور بلا قیام قرینہ
قرآن شریف میں کیا محاورہ ہے کیونکہ یہ صاف ظاہر ہے کہ جو اکثر اغلب محاورہ ثابت ہوگا اسی کے موافق
اصلی معنی ٹھہریں گے اور ان سے عدول کرنا بغیر قیام قرینہ جائز نہیں ہوگا۔ اب ظاہر ہو کہ اصل محاورہ قرآن
کریم کا خطاب حاضرین میں عموم ہے اور قرآن کا چھ سو حکم اسی بناء پر عام سمجھا جاتا ہے نہ یہ کہ صحابہ تک
محدود سمجھا جائے پھر جو شخص عام محاورہ سے عدول کر کے کسی حکم کو صحابہ تک ہی محدود رکھے اس کے ذمہ یہ بار
م
ثبوت ہوگا کہ قرائن قویہ سے یہ ثابت کرے کہ یہ خطاب صحابہ سے ہی خاص ہے اور دوسرے لوگ اس سے
باہر ہیں مثلاً اللہ جل شانہ قرآن کریم میں بظاہر صحابہ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تم صرف خدا کی بندگی کرو اور
صبر اور صلوۃ کے ساتھ مدد چاہو اور پاک چیزوں میں سے کھاؤ اور کسی قسم کا فساد مت کرو۔ اور تم زکوۃ اور نماز
کو قائم کرو اور مقام ابراہیم سے جائے نماز ٹھہراؤ۔ اور خیرات میں ایک دوسرے سے سبقت کرو اور مجھ کو یاد اورمقام
کرو میں تم کو یاد کروں گا۔ اور میرا شکر کرو۔ اور مجھ سے دعا مانگو اور جو لوگ خدا کی راہ میں شہید ہوں ان کو
مردے مت کہو اور جو تم کو سلام علیکم کرے اس کا نام کا فر اور بے ایمان نہ رکھو۔ پاک چیز میں زمین کی پیداوار
میں سے کھاؤ اور شیطان کی پیروی نہ کرو۔ تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں مگر جو تم میں سے بیمار یا سفر پر ہو وہ

اتنے روز کے اپھر رکھے۔ تم ایک دوسرے کے مال کو ناحق کے طور پر مت کھاؤ اور تم تقوی اختیار کر و ا فلاح
پاؤ اور تم خدا کی راہ میں ان سے جو تم سے لڑیں لڑو لیکن حد سے مت بڑھو اور کوئی زیادتی مت کرو کہ خدا
زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا اور تم خدا کی راہ میں خرچ کرو اور دانستہ اپنے تئیں ہلاکت میں مت
۔
ڈالو۔ اور لوگوں سے احسان کرو کہ خدا محسنین کو دوست رکھتا ہے اور حج اور عمرہ کو اللہ کے واسطے پورا کرو اور
ا
اپنے پاس تو شہ رکھو کہ تو شہ میں یہ فائدہ ہے کہ تم کسی دوسرے سے سوال نہیں کرو گے یعنی سوال ایک ذلت
ہے اس سے بچنے کے لئے تدبیر کرنی چاہئے اور تم صلح اور اسلام میں داخل ہو۔ اور مشرکات سے نکاح مت
کرو جب تک ایمان نہ لاویں اور مشرکین سے اے عور تو تم نکاح مت کرو جب تک ایمان نہ لاویں اور اپنے
نفسوں کے لئے کچھ آگے بھیجو اور خدا تعالیٰ کو اپنی قسموں کا عرضہ مت بناؤ اور عورتوں کو دکھ دینے کی غرض سے
الله
۔
بند مت رکھو اور جو لوگ تم میں سے فوت ہو جائیں اور جو روئیں رہ جائیں تو وہ چار مہینے اور دس دن نکاح
کرنے سے رکی رہیں ۔ اگر تم طلاق دو تو عورتوں کو احسان کے ساتھ رخصت کرو۔ اگر تمہیں خوف ہو تو نماز ہوتا
پیروں سے چلتے چلتے یا سوار ہونے کی حالت میں پڑھ لو۔ اگر اپنے صدقات لوگوں کو دکھلا کے دو تو یہ عموماً
اچھی بات ہے کہ تا لوگ تمہارے نیک کاموں کی پیروی کریں اور اگر چھپا کر محتاجوں کو دو تو یہ تمہارے نفسوں
کے لئے بہتر ہے جب تم کسی کو قرضہ دو تو ایک نوشت لکھا لو اور قرض ادا کرنے میں خدا سے ڈرو اور کچھ باقی
مت رکھو اور جب تم کوئی خرید و فروخت کرو تو اس پر گواہ رکھ لو۔ اور اگر تم سفر میں ہو اور کوئی کا تب نہ ملے تو
کوئی جائیداد قبضہ میں کر لو۔ تم سب مل کر خدا کی رسی سے پنجہ مارو اور باہم پھوٹ مت ڈالو تم میں سے ایسے
۴۳ بھی ہونے چاہئیں کہ جو امر معروف اور نہی منکر کریں۔ تم خدا کی مغفرت کی طرف دوڑو اور اگر تم میں سے
کسی کی بیوی فوت ہو جاوے تو وہ اس کی جائیداد میں سے نصف کا مالک ہے بشرطیکہ اس کی کچھ اولاد نہ ہو اور
اگر اولاد ہو تو پھر اس کو چہارم حصہ جائیداد بعد عمل بر وصیت پہنچے گا۔
یہ چند احکام بطور نمونہ ہم نے لکھے ہیں اس میں ایک تھوڑی سی عقل کا آدمی بھی سوچ سکتا ہے کہ بظاہر یہ
تمام خطاب صحابہ کی طرف ہے لیکن در حقیقت تمام مسلمان ان احکام پر عمل کرنے کے لئے مامور ہیں نہ یہ کہ
صرف صحابہ مامور ہیں وبس ۔ غرض قرآن کا اصلی اور حقیقی اسلوب جس سے سارا قرآن بھرا پڑا ہے یہ ہے کہ
اس کے خطاب کے مورد حقیقی اور واقعی طور پر تمام وہ مسلمان ہیں جو قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے گو بظاہر
صورت خطاب صحابہ کی طرف راجع معلوم ہوتا ہے پس جو شخص یہ دعویٰ کرے کہ یہ وعدہ یا وعید صحابہ تک ہی

محدود ہے وہ قرآن کے عام محاورہ سے عدول کرتا ہے اور جب تک پورا ثبوت اس دعویٰ کا پیش نہ کرے تب
تک وہ ایسے طریق کے اختیار کرنے میں ایک ملحد ہے کیا قرآن صرف صحابہ کے واسطے ہی نازل ہوا تھا۔ اگر
قرآن کے وعد اور دعید اور تمام احکام صحابہ تک ہی محدود ہیں تو گویا جو بعد میں پیدا ہوئے وہ قرآن سے بکلی
بے تعلق ہیں ۔ نعوذ بالله من هذه الخرافات۔
اور یہ کہنا کہ حدیث میں آیا ہے کہ خلافت تیس سال تک ہو گی عجیب فہم ہے جس حالت میں قرآن کریم بیان
فرماتا ہے کہ قُلَةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ - وَقُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ ( الواقعة : ۴۱،۴۰) تو پھر اس کے مقابل پر کوئی حدیث
پیش کرنا اور اس کے معنی مخالف قرآن قرار دینا معلوم نہیں کہ کسی قسم کی سمجھ ہے اگر حدیث کے بیان پر اعتبار ہے
تو پہلے ان حدیثوں پر عمل کرنا چاہئے جو صحت اور وثوق میں اس حدیث پر کئی درجہ بڑھی ہوئی ہیں مثلاً صحیح بخاری
کی وہ حدیثیں جن میں آخری زمانہ میں بعض خلیفوں کی نسبت خبر دی گئی ہے خاص کر وہ خلیفہ جس کی نسبت بخاری
میں لکھا ہے کہ آسمان سے اس کے لیے آواز آئے گی ھذا خَلِيفَةُ اللهِ الْمَهْدِی اب سوچو کہ یہ حدیث کس پا یہ
اور مرتبہ کی ہے جو ایسی کتاب میں درج ہے جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ ہے لیکن وہ حدیث جو معترض صاحب
نے پیش کی علماء کو اس میں کئی طرح کا جرح ہے اور اس کی صحت میں کلام ہے کیا معترض نے غور نہیں کی کہ جو
آخری زمانہ کی نسبت بعض خلیفوں کے ظہور کی خبریں دی گئی ہیں کہ حارث آئے گا۔ مہدی آئے گا۔ آسمانی خلیفہ
آئے گا۔ یہ خبریں حدیثوں میں ہیں یا کسی اور کتاب میں ۔ احادیث سے یہ ثابت ہے کہ زمانے تین ہیں۔
اول خلافت راشدہ کا زمانہ پھر فیج اعوج جس میں ملک عضوض ہوں گے اور بعد اس کے آخری زمانہ جو
زمانہ نبوت کے نہج پر ہوگا۔ یہاں تک کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کا اول زمانہ اور
پھر آخری زمانہ با ہم بہت ہی متشابہ ہیں اور یہ دونوں زمانے اس بارش کی طرح ہیں جو ایسی خیر اور برکت سے
بھری ہوئی ہو کہ کچھ معلوم نہیں کہ برکت اس کے پہلے حصہ میں زیادہ ہے یا پچھلے میں ۔
اس جگہ یہ بھی واضح رہے کہ اللہ جل شانہ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لَحٰفِظُونَ (الحجر : ۱۰) یعنی ہم نے ہی اس کتاب کو اتارا اور ہم ہی اس تنزیل کی محافظت کریں گے۔ اس میں
اس بات کی تصریح ہے کہ یہ کلام ہمیشہ زندہ رہے گا اور اس کی تعلیم کو تازہ رکھنے والے اور اس کا نفع لوگوں کو
پہنچانے والے ہمیشہ پیدا ہوتے رہیں گے اور اگر یہ سوال ہو کہ قرآن کے وجود کا فائدہ کیا ہے جس فائدہ کے
وجود پر اس کی حقیقی حفاظت موقوف ہے تو اس دوسری آیت سے ظاہر ہے هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ

آج 10 میں سے 10 باقی