سورة الدھر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سلسلہ کولمبا کیا۔ پھر جس حالت میں خدا تعالیٰ کا فضل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت موسیٰ علیہ السلام
سے کہیں زیادہ تھا چنانچہ اس نے خود فرمایا وَ كَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (النساء: ۱۱۴) اور ایسا ہی اس
امت کی نسبت فرمایا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : 111) تو پھر کیوں کر ہو سکتا تھا کہ
حضرت موسیٰ کے خلیفوں کا چودہ سو برس تک سلسلہ ممتد ہو اور اس جگہ صرف تیس برس تک خلافت کا خاتمہ
ہو جاوے اور نیز جب کہ یہ امت خلافت کے انوار روحانی سے ہمیشہ کے لئے خالی ہے تو پھر آیت اُخْرِجَتْ
لِلنَّاس کے کیا معنی ہیں کوئی بیان تو کرے۔ مثل مشہور ہے کہ او خویشتن گم است کرار ہبری کند ۔ جب کہ اس
امت کو ہمیشہ کے لئے اندھا رکھنا ہی منظور ہے اور اس مذہب کو مردہ رکھنا ہی مد نظر ہے تو پھر یہ کہنا کہ تم سب
سے بہتر ہو اور لوگوں کی بھلائی اور رہنمائی کے لئے پیدا کئے گئے ہو کیا معنی رکھتا ہے۔ کیا اندھا اندھے کو راہ
دکھا سکتا ہے سواے لوگو جو مسلمان کہلاتے ہو برائے خدا سو چو کہ اس آیت کے یہی معنی ہیں کہ ہمیشہ قیامت
تک تم میں روحانی زندگی اور باطنی بینائی رہے گی اور غیر مذہب والے تم سے روشنی حاصل کریں گے اور یہ
روحانی زندگی اور باطنی بینائی جو غیر مذہب والوں کو حق کی دعوت کرنے کے لئے اپنے اندر لیاقت رکھتی ہے
یہی وہ چیز ہے جس کو دوسرے لفظوں میں خلافت کہتے ہیں پھر کیوں کر کہتے ہو کہ خلافت صرف تیس برس تک
ہو کر پھر زاویہ عدم میں مخفی ہو گئی ۔ اتقو الله - اتقو الله _ اتقو الله ۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۲ تا ۳۵۵)
مماثلت تامه کامله استخلاف محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی استخلاف موسوی سے مسیح موعود کا آنا ضروری ٹھہراتی
ہے جیسا کہ آیت مندرجہ ذیل سے مفہوم ہوتا ہے یعنی آیت وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ صاف بتلا رہی ہے کہ ایک مجد د حضرت مسیح کے
نام پر چودھویں صدی میں آنا ضروری ہے کیوں کہ امر استخلاف محمدی امر استخلاف موسوی سے اسی حالت میں
اکمل اور اتم مشابہت پیدا کر سکتا ہے کہ جب کہ اول زمانہ اور آخری زمانہ با ہم نہایت درجہ کی مشابہت رکھتے
ہوں اور آخری زمانہ کی مشابہت دو باتوں میں تھی ایک امت کا حال ابتر ہونا اور دنیا کے اقبال میں ضعف
آجانا اور دینی دیانت اور ایمانداری اور تقویٰ میں فرق آ جانا دوسرے ایسے زمانہ میں ایک مجدد کا پیدا ہونا جو
مسیح موعود کے نام پر آوے اور ایمانی حالت کو پھر بحال کرے سو پہلی علامت کو ہمارے بھائی مسلمان مسلمار صرف
قبول ہی نہیں کرتے بلکہ مسلمانوں کا ادبار اور ایک ایسی غیر قوم کا اقبال اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں جو ان
کے مذہب کو ایسا ہی حقیر اور ذلیل سمجھتی ہے جیسا کہ مجوسی یہودیوں پر غالب آ کر حضرت مسیح کے زمانہ میں یہود
کو حقیر اور ذلیل سمجھتے تھے اور یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ اندرونی حالت اسلام کے علماء اور اسلام کے دنیا داروں
یہودیوں کے حالات سے کچھ کم نہیں ہے بلکہ خیر سے وہ چند معلوم ہوتی ہے۔
کی
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۳ تا ۳۶۴)
إِنَّ دِينَنَا هَذَا الَّذِي اسْمُهُ الْإِسْلَامُ خدا نے نہیں چاہا کہ ہمارے دین اسلام کو مہمل
مَا أَرَادَ اللهُ أَنْ يَتْرُكَهُ سُدًى وَمَا أَرَادَ أَنْ چھوڑے اور دشمنوں کے ہاتھوں سے اس کو باطل اور
يُبْطِلَهُ وَيُغْرِبَهُ مِنْ أَيْدِي الْأَعْدَاءِ ، بَلْ خراب کراوے بلکہ اس نے فرمایا اور وہ بات کہنے میں
قَالَ وَهُوَ أَصْدَقُ الصَّادِقِينَ وَعَدَ الله سب سے بڑھ کر سچا ہے۔ کہ اللہ نے تم میں سے ان پکے
الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ مسلمانوں سے وعدہ کیا ہے جو اچھے اعمال بجالاویں
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ گے کہ ضرور ان کو اسی طرز پر زمین میں خلیفہ بناوے گا
مِنْ قَبْلِهِمْ ۔۔۔ فَهَذِهِ كُلُّهَا مَوَاعِيْدُ صَادِقَةٌ کہ جس طرح پہلوں کو بنایا ہے ۔۔۔ پس اسلام کی تائید
لِتَأْبِيْدِ الْإِسْلَامِ عِنْدَ ظُهُورِ الْفِتَنِ وَغَلَبَةِ کے لئے یہ سب کچھ وعدے ہیں فتنوں کے ظہور اور
الْمَعَاصِي وَالْأَثَامِ ، وَأَيُّ فِتَنِ أَكْبَرُ مِنْ هَذِہِ گناہوں کے غلبہ کے وقت اور جو فتنے کہ اس وقت
الْفِتَنِ الَّتِي ظَهَرَتْ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ وَإِنَّ روئے زمین پر ظاہر ہو رہے ہیں ان سے کون سا بڑا فتنہ
النَّصَارَى قَدْ دَخَلُوا عَلَى النَّاسِ مِنْ بَابِ ہے اور نصاری لطیف دروازہ سے لوگوں پر داخل ہوئے
لَّطِيفِ، وَسَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَقُلُوبَهُمْ ہیں اور اپنے باریک در بار یک فریبوں سے لوگوں کی
وَاذَا نَهُمْ بِالْمَكَائِدِ الَّتِي هِيَ دَقِيقَةُ الْمَاخِذِ آنکھوں اور کانوں اور دلوں کو سحر زدہ کر دیا ہے اور بہت
وَأَضَلُّوا خَلْقًا كَثِيرًا وَجَاءُ وَا بِسِحْرِ مبین سی مخلوق کو گمراہ کر دیا ہے او کھل سحر کا ردیا ہے او کھلے سحر کا کام کیا ہے۔
لله
(حمامة البشرى، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۰۷، ۲۰۸)
( ترجمه از مرتب )
میں روحانیت کی رو سے اسلام میں خاتم الخلفاء ہوں جیسا کہ مسیح ابن مریم اسرائیلی سلسلہ کے لئے
خاتم الخلفاء تھا ۔ موسیٰ کے سلسلہ میں ابنِ مریم مسیح موعود تھا اور محمدی مسلسلہ میں میں مسیح موعود ہوں ۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۷)
مسیح موعود کی پیشگوئی صرف حدیثوں میں نہیں ہے بلکہ قرآن شریف نے نہایت لطیف اشارات میں
آنے والے مسیح کی خوشخبری دی ہے جیسا کہ اُس نے وعدہ فرمایا ہے کہ جس طرز اور طریق سے اسرائیلی نبوتوں سے
میں سلسلۂ خلافت قائم کیا گیا ہے وہی طرز اسلام میں ہوگی ۔ یہ وعدہ مسیح موعود کے آنے کی خوشخبری اپنے اندر
رکھتا ہے۔ کیونکہ جب سلسلۂ خلافت انبیاء بنی اسرائیل میں غور کی جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ سلسلہ حضرت
موسیٰ سے شروع ہوا اور پھر چودہ سو برس بعد حضرت عیسی علیہ السلام پر ختم ہو گیا۔ اور اس نظام خلافت پر نظر
ڈال کر معلوم ہوتا ہے کہ یہودیوں کا مسیح موعود جس کے آنے کی یہود کو خوشخبری دی گئی تھی چودہ سو برس بعد
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے آیا اور غریبوں اور مسکینوں کی شکل میں ظاہر ہوا اور اس مماثلت کے پورا کرنے
کے لئے جو قرآن شریف میں دونوں سلسلۂ خلافت اسرائیلی اور خلافت محمدی میں قائم کی گئی ہے ضروری ہے
کہ ہر ایک منصف اس بات کو مان لے کہ سلسلۂ خلافت محمد یہ کے آخر میں بھی ایک مسیح موعود کا وعدہ ہو جیسا
کہ سلسلۂ خلافت موسویہ کے آخر میں ایک مسیح موعود کا وعدہ تھا اور نیز تکمیل مشابہت دونوں سلسلوں کے
لئے یہ بھی لازم آتا ہے کہ جیسا کہ خلافت موسویہ کے چودہ سو برس کی مدت پر مسیح موعود بنی اسرائیل کے لئے
ہوا تھا ایسا ہی اور اسی مدت کے مشابہ زمانہ میں خلافتِ محمدیہ کا مسیح موعود ظاہر ہو۔ اور نیز ہر ہو۔ اور نیز تکمیل مشابہت
کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جیسا کہ یہودیوں کے علماء نے خلافت موسویہ کے مسیح موعود کو نعوذ باللہ کافر اور ملحد
ظاہر
اور دجال قرار دیا تھا ایسا ہی خلافتِ محمدیہ کے مسیح موعود کو اسلامی قوم کے علماء کافر اور ملحد اور دجال قرار دیں۔
اور نیز تکمیل مشابہت کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جیسا کہ خلافت موسویہ کا مسیح موعود ایسے وقت میں آیا تھا
کہ جبکہ یہودیوں کی اخلاقی حالت نہایت ہی خراب ہوگئی تھی اور دیانت اور امانت اور تقویٰ اور طہارت اور
باہمی محبت اور صلح کاری میں بہت فتور پڑ گیا تھا اور اُن کی اس ملک کی بھی سلطنت جاتی رہی تھی جس ملک میں
مسیح موعود اُن کی دعوت کے لئے ظاہر ہوا تھا۔ ایسا ہی خلافت محمد یہ کا مسیح موعود قوم کی ایسی حالت اور ایسے
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۸۳، ۲۸۴)
ادبار کے وقت ظاہر ہو۔
ثُمَّ بَعْدَ ذَالِكَ اعْلَمُوا يَا أُولِي النُّهى - پھر بعد اس کے تمہیں معلوم ہواے دانشمند و! کہ
أَنَّ اللَّهَ ذَكَرَ فِي الْقُرْآنِ أَنَّهُ بَعَثَ مُوسَى خدا نے قرآن شریف میں یہ ذکر کیا کہ اس نے پہلی
بَعْدَمَا أَهْلَكَ الْقُرُوْنَ الْأُولى - وَأَتَاهُ الله امتوں کے ہلاک کر دینے کے بعد موسیٰ کو پیدا کیا۔ اور
الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ - وَوَهَبَ لِقَوْمِهِ اس کو کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی اور اس کی قوم کو
الْخِلَافَةَ وَأَقَامَ فِيهِمُ سِلْسِلَةَ الْهُدى - خلافت بخشی اور ان میں سلسلہ ہدایت کا قائم کیا اور اس
وَجَعَلَ خَاتَمَ خُلَفَائِهِ رَسُولَهُ ابْنَ سلسلہ کا خاتم الخلفاء حضرت عیسیٰ کو بنایا پس حضرت عیسی اس
مَرْيَمَ عِيسَى فَكَانَ عِيسَى آخِرَ لِبَنِ عمارت کی آخری اینٹ تھے اور ایک دلیل تھے اس عمارت
هَذِهِ الْعِمَارَةِ وَعِلْمًا لِسَاعَةِ زَوَالِهَا کے زوال کی گھڑی پر اور ایک عبرت تھے اس شخص کے لئے
وَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى - ثُمَّ بَعَثَ الله جو ڈرتا ہو۔ پھر خدا نے ہمارے پیغمبر امی صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ
نَبِيَّنَا الْأُمِّي فِي أَرْضِ أُمِّ الْقُرْیٰ کی زمین میں مبعوث فرمایا اور ان کو مثیل موسیٰ علیہ السلام
وَجَعَلَهُ مَثِيلٌ مُوسَى وَجَعَلَ سِلْسِلَة بنایا اور ان کے خلیفوں کا سلسلہ حضرت موسیٰ کے خلیفوں کے
خُلَفَاءِ - كَمَثَلِ سِلْسِلَةِ خُلَفَاءِ سلسلہ کی طرح اور ان کے مشابہ کر دیا تا کہ یہ سلسلہ اس سلسلہ
الْكَلِيمِ لِتَكُونَ رِدْءًا لَهَا وَإِنَّ فِي هَذَا کا مددگار ہو اور اس میں دیکھنے والوں کے لئے ایک نشان ہے
لَايَةً لِمَنْ يَرَى - وَإِنْ شِئْتَ فَاقْرَءُ آيَةَ اور اگر تو چاہے تو اس آیت کو پڑھ لے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَلَا تَتَّبِعَ آمَنُوا مِنْكُمُ اور اپنے ہوا و ہوس کا پیرومت بن کیونکہ اس
الْهَوَى فَإِنَّ فِيهَا وَعْدَ الْإِسْتِخْلَافِ آیت میں صاف وعدہ اس امت کے لئے ایسے خلیفوں کا
لِهَذِهِ الْأُمَّةِ كَمَثَلِ الَّذِينَ اسْتُخْلِفُوا ہے جو ان خلیفوں کی طرح ہوں جو بنی اسرائیل میں گزر چکے
مِنْ قَبْلُ وَ الْكَرِيمُ إِذَا وَعَدَ وَفَا - وَإِنَّا ہیں اور کریم جب وعدہ کرتا ہے تو اسے پورا کرتا ہے اور ہم ان
لَا نَعْلَمُ اسْمَاءَ خُلَفَاءِ سَبَقُونَا مِنْ تمام خلیفوں کے نام نہیں جانتے جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں
هَذِهِ الْأُمَّةِ وَ مِنْ قَبْلُ إِلَّا قَلِيلًا من مگر اس امت کے اور اگلی امتوں کے چند گزرے ہوئے
مَّطَى وَمَا قَصَّ عَلَيْنَا رَبُّنَا قِصَصَ آدمی ۔ اور خدا نے ان سب کے نام سے بھی ہم کو اطلاع نہیں
كُلِّهِمْ وَمَا أَنْبَأَنَا بِأَسْمَائِهِمْ فَلَا نُؤْمِنُ دی پس ہم ان پر اجمالی طور پر ایمان لاتے ہیں اور ان کے
همْ إِلَّا إِجْمَالًا وَنُفَوِّضُ تَفْصِيلَهُمْ ناموں کی تفصیل کو اپنے خدا کو سونپتے ہیں مگر ہم قرآن کی نص
إلى رَبَّنَا الْأَعْلَى وَلَكِنَّا الْجِئْنَا بِنَضِ کے رو سے اس بات پر مجبور ہو گئے کہ اس بات پر ایمان
میٹی کے
الْقُرْآنِ إِلَى أَنْ تُؤْمِنَ بِخَلِيفَةٍ مِنَّا هُوَ لائیں کہ آخری خلیفہ اسی امت میں سے ہوگا اور وہ علیہ
اخِرُ الْخُلَفَاءِ عَلَى قَدَمٍ عِيسَی وَ مَا كَانَ قدم پر آئے گا اور کسی مومن کی مجال نہیں کہ اس کا انکار کرے
لِمُؤْمِنٍ أَنْ يَكْفُرَ بِهِ فَإِنَّهُ كُفُرْ بِكِتَابِ کیونکہ یہ قرآن کا انکار ہے اور جو کوئی قرآن کا منکر ہے وہ
اللهِ وَلَا يُفْلِحُ الْكَافِرُ حَيْثُ آتی وَفَكِّرُ جہاں جاوے خدا کے عذاب کے نیچے ہے اور تو قرآن میں
فِي الْقُرْآنِ حَقَّ الْفِكْرِ وَلَا تَكُنْ ایسا فکر کر جیسا کہ فکر کرنے کا حق ہے اور اس شخص کی طرح نہ ہو
كَالَّذِي اسْتَكْبَرَ وَ آبی - وَإِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ جو تکبر کر کے سر پھیر لیتا ہے اور یہی بات خدا کی طرف سے حق
رَبَّنَا فَاقْرَ سُورَةَ النُّورِ مُتَدَبَّرًا ہے۔ پس سورہ نور کو غور سے پڑھتا کہ تجھ پر یہ نوردن کی طرح
ليَتَجَلَّى عَلَيْكَ هَذَا النُّورُ كَالضُّحى - ظاہر ہو۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۷۴ تا ۷۷ )
وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ مَا وَعَدَ اللهُ
اگر ان سے پوچھا جائے کہ تمہارے خدا نے کیا وعدہ
رَبُّكُمُ الْأَعْلَى لَيَقُولُنَّ إِنَّهُ وَعْدُ فرمایا ہے تو اس کے جواب میں کہتے ہیں کہ ہاں خدا نے یہ
الْمُؤْمِنِينَ أَنْ يَسْتَخْلِفَ مِنْهُمْ كَمَا وعدہ مومنوں سے ضرور کیا ہے کہ ان میں خلیفے پیدا کئے جاویں
اسْتَخْلَفَ مِنْ قَوْمِ مُوسَى - فَقَدْ گے ان خلیفوں کی مانند جو موسیٰ علیہ السلام کی قوم میں خلیفے پیدا
أَقَرُّوا بِتَشَابَةِ السِّلْسِلَتَيْنِ ثُمَّ کئے تھے۔ پس دونوں سلسلوں کی مشابہت کا اقرار کرتے ہیں
يُنْكِرُونَ كَبَصِيرٍ تَعَالَى وَلَمَّا كَانَ پھر ایسے شخص کی طرح انکار کر بیٹھے ہیں کہ وہ سوجا کھا ہو اور
نَبِيُّنَا مَثِيْلَ مُوسَى وَكَانَ سِلْسِلَةُ اپنے آپ کو اندھا بنالے اور جس حالت میں ہمارے نبی صلی
خُلَفَاءِ مَثِيلَ السِّلْسِلَةِ الْمُوْسَوِيَّةِ الله علیہ وسلم مثیل موسیٰ ٹھہرے اور نیز سلسلہ خلفاء آنحضرت
بِنَضِ اجْلى وَجَبَ أَنْ تَخْتَتِمَ صلی اللہ علیہ وسلم مثیل سلسلہ موسیٰ علیہ السلام قرار پایا جیسا کہ
السِّلْسِلَةُ الْمُحَمَّدِيَّةُ عَلى خَلِيفَةٍ هُوَ نص صریح اس پر دلالت کرتی ہے پس واجب ہوا کہ سلسلہ محمد یہ
مَثِيلُ عِيسَى كَمَا اخْتُتِمَ عَلَی ابْنِ ایک ایسے خلیفہ پر ختم ہو کہ وہ مثیل عیسیٰ علیہ السلام ہو دے جیسا
مَرْيَمَ سِلْسِلَةُ صَاحِبِ الْعَصَا۔ کہ سلسلہ حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت عیسی علیہ السلام پر ختم
لِيُطَائِقَ هَذِهِ السِّلْسِلَةُ بِسِلْسِلَةٍ اُولی ہوا تا کہ یہ دونوں سلسلے باہم مطابق ہو جائیں اور تاکہ وعدہ
وَلِيَتِمَّ وَعْدُ هُمَا ثَلَةِ الْإِسْتِخْلافِ مماثلت اس سلسلہ کے خلیفوں کا اور اس سلسلہ کے خلیفوں کا
كَمَا هُوَ ظَاهِرٌ مِّنْ لَفْظِ كَمَا - پورا ہو جائے جیسا کہ امر مماثلت کما کے لفظ سے ظاہر
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۹۱ ۹۲) ہے۔ (ترجمہ اصل کتاب سے )
اما قَالَ رَبُّكُمْ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي کیا تمہارے خدا نے نہیں فرمایا ہے کہ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ اس میں ایک حجت ہے
وَ إِنَّ فِي ذَالِكَ حُجَّةً عَلَى مَنْ طَغَى فَإِنَّ لَفَظَ اس کے لئے کہ جو حد سے تجاوز کرتا ہے کیونکہ لفظ کہا جو
كَمَا يُوجَبُ أَنْ يَكُونَ سِلْسِلَةَ الْخُلَفَاءِ فِي هَذِهِ اس آیت میں موجود ہے اس امت کے سلسلہ کے خلفاء کو
الْأُمَّةِ كَمَثَلِ سِلْسِلَةِ نَبِيِّ اللهِ مُوسَى الَّتِي موسیٰ علیہ السلام کے خلفاء سے مانند ہونے کو واجب کرتا
خُتِمَتَ عَلَى ابْنِ مَرْيَمَ عِيسَی فَأَيْنَ ہے اور یہ ظاہر ہے کہ سلسلہ خلفاء موسیٰ علیہ السلام عیسیٰ علیہ
تَذْهَبُونَ مِنْ هَذِهِ الْآيَةِ وَتُبْعِدُونَ مَا دَنی - السلام پر ختم ہو گیا ہے۔ پس اس پس اس آیت سے کہاں روگردانی
وَوَ اللَّهِ لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ الَّذِي هُوَ أَهْلُ کرتے ہو اور نزدیک راہ کو دور ڈالتے ہو اور خدا کی قسم
الْفَصْلِ وَالْقَضَاءِ إِلَّا خَيْرَ ظُهُورِ خَاتَمِ قرآن شریف میں جو تمام اختلافوں کا فیصلہ کرنے والا
الْخُلَفَاءِ مِنْ أُمَّةِ خَيْرِ الْوَرَى فَلَا تَقْفُوا مَا ہے کہیں ذکر نہیں ہے کہ خاتم الخلفاء سلسلہ محمد یہ کا موسوی
لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ وَ قَدْ أُعْطِيْتُمْ فِيْهِ مِنَ سلسلہ سے آئے گا اس کی پیروی مت کرو کہ کوئی دلیل
الْهُدى وَلَا تُخْرِجُوا مِنْ أَفْوَاهِكُمْ كَلِمَاتٍ تمہارے پاس نہیں ہے بلکہ برخلاف اس کے تم کو دلیل دی
شَى الَّتِي لَيْسَتْ هِيَ إِلَّا كَسَهُم في گئی ۔ اور کلمات متفرقہ اپنے منہ سے نہ نکالو کہ وہ کلمات
الظُّلُمَاتِ يُرْمى - وَإِنَّ هَذَا الْوَعْدَ وَعْدُ حَقٌّ اس تیر کی طرح ہیں جو اندھیرے میں چلایا جائے اور یہ
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۰۹،۱۰۸) وعدہ جو مذکور ہوا سچا وعدہ ہے ( ترجمہ اصل کتاب سے )
وَحَثَّ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى هَذَا الدُّعَاءِ ثُمَّ اور اس دعا پر خدا نے مومنوں کو رغبت دلائی ہے
وَعَدَ فِي سُورَةِ النُّورِ وَعْدًا إِنَّهُ لَيَسْتَخْلِفَنَّ اور اس کے بعد سورہ نور میں وعدہ دیا ہے کہ مسلمانوں
قَوْمًا مِنْهُمْ كَمَثَلِ الَّذِينَ اسْتُخْلِفُوا مِنْ میں سے خلیفے مقرر کرے گا۔ ان خلیفوں کی طرح جو
قَبْلُ لَيُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ الدُّعَاء أَجِيْبَ ان سے پہلے ہوئے ہیں ۔ (ترجمہ اصل کتاب سے ) ۔
لِبَعْضِهِمْ مِنَ الْحَضْرَةِ الْعُلْيَا -
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۱۹،۱۱۸)
قَد وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ خدا نے مومنوں سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ كَمِثْلِ خُلَفَاءِ شِرْعَةِ مُوسی موسیٰ کی شریعت کے خلیفوں کی مانند خلیفہ بنائے گا۔
فَوَجَبَ أَنْ يَأْتِيَ آخِرُ الْخُلَفَاءِ عَلَى قَدَمِ عِیسٰی یہاں سے واجب ہوا کہ آخری خلیفہ عیسیٰ علیہ السلام
وَمِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ۔
کے قدم پر آئے گا اور اسی امت میں سے ہوگا
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۳۹)
( ترجمہ اصل کتاب سے )
اعْلَمُ أَنَّ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودَ فِي جان لو کتاب اللہ میں جس مسیح موعود کے آنے کا وعدہ
كِتَابِ اللهِ لَيْسَ هُوَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ دیا گیا ہے وہ صاحب انجیل اور خادم شریعت موسوی عیسی
صَاحِبَ الْإِنْجِيلِ وَخَادِمَ الشَّرِيعَةِ ابن مریم نہیں جیسا کہ فی اعوج کے بعض جاہل لوگوں اور
الْمُوْسَوِيَّةِ، كَمَا ظَنَّ بَعْضُ الْجُهَلَاءِ مِن غلط کار فرقہ میں سے بعض نے خیال کیا ہے بلکہ وہ خاتم الخلفاء
الْفَيْحِ الْأَعْوَجِ وَالْفِئَةِ الْخَاطِئَةِ، بَلْ هُوَ اس امت میں سے ہوگا جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام
خَاتَمُ الْخُلَفَاءِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ، كَمَا كَانَ خلفاء سلسلہ موسویہ کے خاتم تھے اور اس عمارت کی وہ
عِيسَى خَاتَمَ خُلَفَاءِ السّلْسِلَةِ آخری اینٹ اور اس سلسلہ کے آخری مرسل تھے اور یقیناً
الْكَلِيمِيَّةِ، وَكَانَ لَهَا كَاخِرِ اللَّبِنَةِ یہی بات سچی ہے۔ ان لوگوں کے لئے ہلاکت ہے جو
وَخَاتَمَ الْمُرْسَلِينَ۔ وَإِنَّ هَذَا لَهُوَ الْحَقُّ قرآن تو پڑھتے ہیں پھر اس سے منکروں کی طرح اعراض
فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَقْرَءُ وَنَ الْقُرْآنَ ثُمَّ يَمُرُونَ کرتے ہوئے گزر جاتے ہیں ۔ قرآن کریم نے اس مسئلہ
مُنْكَرِيْنَ۔ وَإِنَّ الْفُرْقَانَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ کے بارے میں جھگڑا کرنے والوں کے درمیان فیصلہ کر
الْمُتَنَازِعِينَ فِي هَذِهِ الْمَسْأَلَةِ، فَإِنَّهُ دیا ہے اور منکم کے لفظ سے سورۃ نور میں صراحت کر
صَرَّحَ فِي سُورَةِ النُّورِ بِقَوْلِهِ مِنْكُمْ بِأَنَّ دی ہے کہ خاتم الائمہ امت محمدیہ میں سے ہی ہوگا۔
( ترجمه از مرتب )
خَاتَمَ الْأَئِمَّةِ مِنْ هَذِهِ الْمِلَّةِ
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۰۹)
منجملہ دلائل قویہ قطعیہ کے جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں جو مسیح موعود اسی اُمتِ محمدیہ میں سے ہوگا
قرآن شریف کی یہ آیت ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِم الخ یعنی خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے جو ایماندار ہیں اور نیک کام
کرتے ہیں وعدہ فرمایا ہے جو ان کو زمین پر انہی خلیفوں کی مانند جو اُن سے پہلے گزر چکے ہیں خلیفے مقرر
فرمائے گا اس آیت میں پہلے خلیفوں سے مراد حضرت موسیٰ کی امت میں سے خلیفے ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے
حضرت موسیٰ کی شریعت کو قائم کرنے کے لئے پے درپے بھیجا تھا اور خاص کر کسی صدی کو ایسے خلیفوں سے جو
دین موسوی کے مجدد تھے خالی نہیں جانے دیا تھا اور قرآن شریف نے ایسے خلیفوں کا شمار کر کے ظاہر فرمایا
ہے کہ وہ باراں ہیں اور تیرھواں حضرت عیسی علیہ السلام ہیں جو موسوی شریعت کا مسیح موعود ہے۔ اور اس
مماثلت کے لحاظ سے جو آیت ممدوحہ میں گما کے لفظ سے مستنبط ہوتی ہے ضروری تھا کہ محمدی خلیفوں کو
موسوی خلیفوں سے مشابہت و مماثلت ہو۔ سو اسی مشابہت کے ثابت اور متحقق کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے
قرآن شریف میں بارہ موسوی خلیفوں کا ذکر فرمایا جن میں سے ہر ایک حضرت موسیٰ کی قوم میں سے تھا اور تیرھواں
حضرت عیسی علیہ السلام کا ذکر فرمایا جو موسیٰ کی قوم کا خاتم الانبیاء تھا مگر در حقیقت موسیٰ کی قوم میں سے نہیں تھا
اور پھر خدا نے محمدی سلسلہ کے خلیفوں کو موسوی سلسلہ کے خلیفوں سے مشابہت دے کر صاف طور پر سمجھا دیا
کہ اس سلسلہ کے آخر میں بھی ایک مسیح ہے اور درمیان میں باراں خلیفے ہیں تا موسوی سلسلہ کے مقابل پر اس
جگہ بھی چوداں کا عدد پورا ہو ایسا ہی سلسلہ محمدی خلافت کے مسیح موعود کو چودھویں صدی کے سر پر پیدا کیا کیونکہ
موسوی سلسلہ کا مسیح موعود بھی ظاہر نہیں ہوا تھا جب تک کہ سن موسوی کے حساب سے چودھویں صدی نے ظہور
نہیں کیا تھا ایسا کیا گیا تا دونوں مسیحوں کا مبدء سلسلہ سے فاصلہ باہم مشابہ ہو اور سلسلہ کے آخری خلیفہ مجدد کو
چودھویں صدی کے سر پر ظاہر کرنا تکمیل نور کی طرف اشارہ ہے کیونکہ مسیح موعود اسلام کے قمر کا متم نور ہے اس لئے
اس کی تجدید چاند کی چودھویں رات سے مشابہت رکھتی ہے اسی کی طرف اشارہ ہے اس آیت میں کہ لِيُظهرة
عَلَى الدِّینِ محلہ کیونکہ اظہار تام اور اتمام نور ایک ہی چیز ہے۔ اور یہ قول کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الْأَدْيَانِ كُلَّ الْإِظْهَارِ
مساوی اس قول سے ہے کہ لِيُتِمَّ نُورَهُ كُلَّ الْإِثْمَامِ اور پھر دوسری آیت میں اس کی اور بھی تصریح ہے اور وہ
یہ ہے۔ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ (الصف : ۹) اس آیت
میں تصریح سے سمجھایا گیا ہے کہ مسیح موعود چودھویں صدی میں پیدا ہوگا۔ کیونکہ اتمام نور کے لئے چودھویں
رات مقرر ہے۔ غرض جیسا کہ قرآن شریف میں حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ بن مریم کے درمیان باراں خلیفوں
کا ذکر فرمایا گیا اور اُن کا عدد بارہ ظاہر کیا گیا اور یہ بھی ظاہر کیا گیا کہ وہ تمام بارہ کے بارہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی قوم میں سے تھے مگر تیرھواں خلیفہ جو اخیری خلیفہ ہے یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنے باپ کے رُو سے
اس قوم میں سے نہیں تھا کیونکہ اس کا کوئی باپ نہ تھا جس کی وجہ سے وہ حضرت موسیٰ سے اپنی شاخ ملا سکتا ۔
یہی تمام باتیں سلسلہ خلافت محمد یہ میں پائی جاتی ہیں یعنی حدیث متفق علیہ سے ثابت ہے کہ اس سلسلہ میں بھی
درمیانی خلیفے باراں ہیں اور تیرھواں جو خاتم ولایت محمد یہ ہے وہ محمدی قوم میں سے نہیں ہے یعنی قریش میں
سے نہیں اور یہی چاہئے تھا کہ باراں خلیفے تو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم میں سے ہوتے اور آخری
خلیفہ اپنے آباء واجداد کے رُو سے اس قوم میں سے نہ ہوتا تا تحقق مشابہت اکمل اور اتم طور پر ہو جاتا۔سو
الحمد لله والمنة کہ ایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ بخاری اور مسلم میں یہ حدیث متفق علیہ ہے جو جابر بن سمرہ سے
ہے اور وہ یہ ہے لَا يَزَالُ الْإِسْلَامُ عَزِيزًا إِلَى اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ ۔ یعنی بارہ خلیفوں
کے ہوتے تک اسلام خوب قوت اور زور میں رہے گا مگر تیرھواں خلیفہ جو مسیح موعود ہے اُس وقت آئے گا جبکہ
اسلام غلبۂ صلیب اور غلبہ دجالیت سے کمزور ہو جائے گا اور وہ بارہ خلیفے جو غلبہ اسلام کے وقت آتے رہیں
گے وہ سب کے سب قریش میں سے ہوں گے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم میں سے ہوں گے۔ *
مگر مسیح موعود جو اسلام کے ضعف کے وقت آئے گا وہ قریش کی قوم میں سے نہیں ہوگا کیونکہ ضرور تھا کہ جیسا کہ
موسوی سلسلہ کا خاتم الانبیاء اپنے باپ کے رو سے حضرت موسیٰ کی قوم میں سے نہیں ہے ایسا ہی محمدی سلسلہ کا
خاتم الاولیاء قریش میں سے نہ ہو اور اسی جگہ سے قطعی طور پر اس بات کا فیصلہ ہو گیا کہ اسلام کا مسیح موعود اسی
امت میں سے آنا چاہئے کیونکہ جبکہ نص قطعی قرآنی یعنی گھا کے لفظ سے ثابت ہو گیا کہ سلسلہ استخلاف محمدی
کا سلسلہ استخلاف موسوی سے مماثلت رکھتا ہے جیسا کہ اُسی گما کے لفظ سے ان دونبیوں یعنی حضرت موسیٰ اور
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی مماثلت ثابت ہے جو آیت کیا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا ( المزمل : ١٦)
سے سمجھی جاتی ہے تو یہ مماثلت اسی حالت میں قائم رہ سکتی ہے جبکہ محمدی سلسلہ کے آنے والے خلیفے گزشتہ
الفاظ حدیث یہ ہیں ۔ عن جابر بن سمرة قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يَقُولُ لَا يَزَالُ
الْإِسْلَامُ عَزِيزًا إِلَى اثْنَى عَشَرَ خَلِيفَةً كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ متفق عليه مشکوة شریف باب مناقب قریش ۔ یعنی
اسلام باراں خلیفوں کے ظہور تک غالب رہے گا اور وہ تمام خلیفے قریش میں سے ہوں گے۔ اس جگہ یہ دعویٰ نہیں ہو سکتا کہ مسیح
موعود بھی انہی باراں میں داخل ہے کیونکہ متفق علیہ یہ امر ہے کہ مسیح موعود اسلام کی قوت کے وقت نہیں آئے گا بلکہ اس وقت
آئے گا جبکہ زمین پر نصرانیت کا غلبہ ہوگا جیسا کہ يَكْسِرُ الصَّلِیب کے فقرہ سے مستنبط ہوتا ہے۔ پس ضرور ہے کہ مسیح کے
ظہور سے پہلے اسلام کی قوت جاتی رہے اور مسلمانوں کی حالت پر ضعف طاری ہو جائے اور اکثر ان کے دوسری طاقتوں کے
نیچے اسی طرح محکوم ہوں جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے ظہور کے وقت یہودیوں کی حالت ہو رہی تھی۔ چونکہ حدیثوں میں
مسیح موعود کا خاص طور پر تذکرہ تھا اس لئے باراں خلیفوں سے اس کو الگ رکھا گیا کیونکہ مقدر ہے کہ وہ نزول شدائد و مصائب
کے بعد آوے اور اس وقت آوے جبکہ اسلام کی حالت میں ایک صریح انقلاب پیدا ہو جائے اور اسی طرز سے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام آئے تھے یعنی ایسے وقت میں جبکہ یہودیوں میں ایک صریح زوال کی علامت پیدا ہوگئی تھی پس اس طریق سے
حضرت موسیٰ کے خلیفے بھی تیرہ ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفے بھی تیرہ اور جیسا کہ حضرت موسیٰ سے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام چودھویں جگہ تھے ایسا ہی ضرور تھا کہ اسلام کا مسیح موعود بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے چودھویں جگہ پر ہو اسی
مشابہت سے مسیح موعود کا چودھویں صدی میں ظاہر ہونا ضروری تھا۔ منہ
خلیفوں کا عین نہ ہوں بلکہ غیر ہوں ۔ * وجہ یہ کہ مشابہت اور مماثلت میں من وجہ مغائرت ضروری ہے اور
کوئی چیز اپنے نفس کے مشابہہ نہیں کہلا سکتی۔ پس اگر فرض کر لیں کہ آخری خلیفہ سلسلہ محمد یہ کا جو تقابل کے لحاظ
سے حضرت عیسی علیہ السلام کے مقابل پر واقع ہوا ہے جس کی نسبت یہ ماننا ضروری ہے کہ وہ اس اُمت کا خاتم
الاولیاء ہے۔** جیسا کہ سلسلہ موسویہ کے خلیفوں میں حضرت عیسی خاتم الانبیاء ہے۔ اگر در حقیقت وہی
عیسیٰ علیہ السلام ہے جو دوبارہ آنے والا ہے تو اس سے قرآن شریف کی تکذیب لازم آتی ہے کیونکہ قرآن
جیسا کہ گھا کے لفظ سے مستنبط ہوتا ہے دونوں سلسلوں کے تمام خلیفوں کو من وجہ مغائر قرار دیتا ہے اور
یہ ایک نص قطعی ہے کہ اگر ایک دنیا اس کے مخالف اکٹھی ہو جائے تب بھی وہ اس نص واضح کو رد نہیں کر
سکتی کیونکہ جب پہلے سلسلہ کا عین ہی نازل ہو گیا تو وہ مغائرت فوت ہو گئی اور لفظ گما کا مفہوم مفہوم باطل
ہو گیا۔ پس اس صورت میں تکذیب قرآن شریف لازم ہوئی ۔ وَهَذَا بَاطِلٌ وَكُلُّمَا يَسْتَلْزِمُ الْبَاطِلَ
فَهُوَ بَاطِلٌ
یادر ہے کہ قرآن شریف نے آیت کما اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ میں وہی گیا استعمال کیا ہے جو آیت
كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : ۱۶) میں ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر کوئی شخص یہ دعوی کرے جو
جبکہ بوجہ کما کے لفظ کے جو آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ میں موجود ہے محمدی سلسلہ کے خلیفوں کی نسبت وجوباً
و قطعاً مان لیا گیا ہے کہ وہ وہی خلیفے نہیں ہیں جو موسوی سلسلہ کے خلیفے تھے ہاں ان خلیفوں سے مشابہ ہیں اور نیز ساتھ اس کے
واقعات نے بھی ظاہر کر دیا ہے کہ وہ لوگ پہلے خلیفوں کے عین نہیں ہیں بلکہ غیر ہیں۔ تو پھر آخری خلیفہ اس سلسلہ محمدیہ کی نسبت
جو مسیح موعود ہے کیوں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہ پہلے مسیح کا عین ہے؟ کیا وہ کما کے لفظ کے نیچے نہیں ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ
حسب منشاء گھا کے لفظ کے محمدی سلسلہ کا مسیح اسرائیلی مسیح کا غیر ہونا چاہئے نہ عین۔ عین سمجھنا تو قرآن کے منطوق نص پر
صریح حملہ ہے بلکہ قرآن شریف کی صریح تکذیب ہے اور نیز ایک بے جا تحکم کہ باراں خلیفوں کو تو حسب منشاء گہا کے لفظ
کے اسرائیلی خلیفوں کا غیر سمجھنا اور پھر مسیح موعود کو جو سلسلہ موسویہ کے مقابل پر سلسلہ محمدیہ کا آخری خلیفہ ہے پہلے مسیح کا عین قرار
دے دینا ۔ وَهَذِهِ نُكْتَةٌ مُبْتَكِرَةً وَحُجَّةً بَاهِرَةٌ وَدُرَّةٌ مِنْ دُرَرٍ تَفَرَّدْتُ بِهَا فَخُذُوهَا بِقُوَّةٍ وَاشْكُرُوا اللَّهَ بِآتَابَةٍ
وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمَحْرُومِينَ - منه
** شیخ محی الدین ابن عربی اپنی کتاب فصوص میں مہدی خاتم الاولیاء کی ایک علامت لکھتے ہیں کہ اس کا خاندان چینی حدود
میں سے ہوگا اور اس کی پیدائش میں یہ ندرت ہوگی کہ اس کے ساتھ ایک لڑکی بطور تو ام پیدا ہو گی ۔ یعنی اس طرح پر خدا اناث
کا مادہ اس سے الگ کر دے گا۔ سو اسی کشف کے مطابق اس عاجز کی ولادت ہوئی ہے اور اسی کشف کے مطابق میرے
بزرگ چینی حدود سے پنجاب میں پہنچے ہیں ۔ منہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہو کر نہیں آئے بلکہ یہ خود موسیٰ بطور تناسخ آگیا ہے یا یہ دعویٰ کرے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعوی صحیح نہیں ہے کہ توریت کی اس پیشگوئی کا میں مصداق ہوں بلکہ اس
پیشگوئی کے معنی یہ ہیں کہ خود موسیٰ ہی آجائے گا جو بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے ہے ہے تو کیا اس فضول
دعوے کا یہ جواب نہیں دیا جائے گا کہ قرآن شریف میں ہرگز بیان نہیں فرمایا گیا کہ خود موسی آئے گا بلکہ گما
کے لفظ سے مثیل موسیٰ کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ پس یہی جواب ہماری طرف سے ہے کہ اس جگہ بھی سلسلہ
خلفاء محمدی کے لئے گھا کا لفظ موجود ہے۔ اور یہ نص قطعی کلام الہی کی آفتاب کی طرح چمک کر ہمیں بتلا رہی
ہے کہ سلسلہ خلافت محمدی کے تمام خلیفے خلفاء موسوی کے مثیل ہیں ۔ اسی طرح آخری خلیفہ جو خاتم ولایت
محمد یہ ہے جو مسیح موعود کے نام سے موسوم ہے وہ حضرت عیسیٰ سے جو خاتم سلسلۂ نبوت موسویہ ہے مماثلت اور
مشابہت رکھتا ہے۔ مثلاً دیکھو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو حضرت یوشع بن نون سے کیسی مشابہت ہے کہ انہوں
نے ایسا ایک نا تمام کام لشکر اسامہ اور انبیاء کا ذبین کے مقابلہ کا پورا کیا جیسا کہ حضرت یوشع بن نون نے پورا
کیا۔ اور آخری خلیفہ سلسلہ موسوی کا یعنی حضرت عیسیٰ جیسا کہ اُس وقت آیا جبکہ گلیل اور پیلاطوس کے علاقہ
سے سلطنت یہود کی جاتی رہی تھی ایسا ہی سلسلہ محمدیہ کا مسیح ایسے وقت میں آیا کہ جب ہندوستان کی حکومت
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۲۳ تا ۱۲۸)
مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل چکی ۔
جس آیت سے دونوں سلسلوں یعنی سلسلہ خلافت موسویہ اور سلسلہ خلافت محمدیہ میں مماثلت ثابت ہے
یعنی جس سے قطعی اور یقینی طور پر سمجھا جاتا ہے کہ سلسلۂ نبوت محمد یہ کے خلیفے سلسلۂ نبوت موسویہ کے مشابہ و
مماثل ہیں وہ یہ آیت ہے۔ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ الخ یعنی خدا نے اُن ایمانداروں سے جو نیک کام بجالاتے ہیں وعدہ کیا ہے جو
اُن میں سے زمین پر خلیفے مقرر کرے گا انہی خلیفوں کی مانند جو ان سے پہلے کئے تھے۔ اب جب ہم مانند
کے لفظ کو پیش نظر رکھ کر دیکھتے ہیں جو محمدی خلیفوں کی موسوی خلیفوں سے مماثلت واجب کرتا ہے تو ہمیں ماننا
پڑتا ہے جو ان دونوں سلسلوں کے خلیفوں میں مماثلت ضروری ہے اور مماثلت کی پہلی بنیاد ڈالنے والا
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ہے اور مماثلت کا آخری نمونہ ظاہر کرنے والا وہ مسیح خاتم خلفاء محمد یہ ہے جو سلسلہ
خلافت محمد یہ کا سب سے آخری خلیفہ ہے۔ سب سے پہلا خلیفہ جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہے وہ حضرت یوشع
بن نون کے مقابل اور اُن کا مثیل ہے جس کو خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلافت
کے لئے اختیار کیا اور سب سے زیادہ فراست کی رُوح اُس میں پھونکی یہاں تک کہ وہ مشکلات جو عقیدہ باطلہ
حیات مسیح کے مقابلہ میں خاتم الخلفاء کو پیش آنی چاہئیے تھی ان تمام شبہات کو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کمال
صفائی سے حل کر دیا اور تمام صحابہ میں سے ایک فرد بھی ایسا نہ رہا جس کا گذشتہ انبیاء علیہم السلام کی موت پر
اعتقاد نہ ہو گیا ہو بلکہ تمام اُمور میں تمام صحابہ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی ایسی ہی اطاعت اختیار کر لی
جیسا کہ حضرت موسیٰ کی وفات کے بعد بنی اسرائیل نے حضرت یشوع بن نون کی اطاعت کی تھی اور خدا بھی
موسیٰ اور یشوع بن نون کے نمونہ پر جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور آپ کا حامی اور
مؤید تھا ۔ ایسا ہی ابو بکر صدیق کا حامی اور مؤید ہو گیا۔ در حقیقت خدا نے یشوع بن نون کی طرح اس کو ایسا
مبارک کیا جو کوئی دشمن اس کا مقابلہ نہ کر سکا اور اسامہ کے لشکر کا نا تمام کام جو حضرت موسیٰ کے ناتمام کام سے
مشابہت رکھتا تھا حضرت ابوبکر کے ہاتھ پر پورا کیا۔ اور حضرت ابوبکر کی حضرت یشوع بن نون کے ساتھ ایک
اور عجیب مناسبت یہ ہے جو حضرت موسیٰ کی موت کی اطلاع سب سے پہلے حضرت یوشع کو ہوئی اور خدا نے
بلا توقف اُن کے دل میں وحی نازل کی جو موسیٰ مر گیا تا یہود حضرت موسیٰ کی موت کے بارے میں کسی غلطی یا
اختلاف میں نہ پڑ جائیں جیسا کہ یشوع کی کتاب باب اوّل سے ظاہر ہے اِسی طرح سب سے پہلے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت پر حضرت ابو بکر نے یقین کامل ظاہر کیا اور آپ کے جسدِ مبارک پر بوسہ
دے کر کہا کہ تو زندہ بھی پاک تھا اور موت کے بعد بھی پاک ہے اور پھر وہ خیالات جو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی زندگی کے بارے میں بعض صحابہ کے دل میں پیدا ہو گئے تھے ایک عام جلسہ میں قرآن شریف کی
آیت کا حوالہ دے کر ان تمام خیالات کو دور کر دیا اور ساتھ ہی اس غلط خیال کی بھی بیخ کنی کر دی جو حضرت
مسیح کی حیات کی نسبت احادیث نبویہ میں پوری غور نہ کرنے کی وجہ سے بعض کے دلوں میں پایا جاتا تھا اور
جس طرح حضرت یشوع بن نون نے دین کے سخت دشمنوں اور مفتریوں اور مفسدوں کو ہلاک کیا تھا اسی طرح
بہت سے مفسد اور جھوٹے پیغمبر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے مارے گئے اور جس طرح حضرت
موسیٰ راہ میں ایسے نازک وقت میں فوت ہو گئے تھے کہ جب ابھی بنی اسرائیل نے کنعانی دشمنوں پر فتح
حاصل نہیں کی تھی اور بہت سے مقاصد باقی تھے اور ارد گرد دشمنوں کا شور تھا جو حضرت موسیٰ کی وفات کے بعد
اور بھی خطرناک ہو گیا تھا ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایک خطرناک زمانہ پیدا ہو گیا
تھا۔ کئی فرقے عرب کے مرتد ہو گئے تھے بعض نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا تھا اور کئی جھوٹے پیغمبر