سورة المُرسَلات

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ دریا سخت طوفان میں تھا اور کوئی جہاز نہ تھا اور ہر ایک طرف سے دشمن کا خوف تھا۔ یہی ابتلا حضرت ابوبکر کو
پیش آیا تھا کہ آ ا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے اور ارتداد عرب کا ایک طوفان برپا ہو گیا اور جھوٹے
پیغمبروں کا ایک دوسرا طوفان اس کو قوت دینے والا ہو گیا۔ یہ طوفان یوشع کے طوفان سے کچھ کم نہ تھا بلکہ بہت
زیادہ تھا اور پھر جیسا کہ خدا کی کلام نے حضرت یوشع کو قوت دی اور فرمایا کہ جہاں جہاں تو جاتا ہے میں
تیرے ساتھ ہوں تو مضبوط ہو اور دلاور بن جا اور بے دل مت ہو۔ تب یشوع میں بڑی قوت اور استقلال
اور وہ ایمان پیدا ہو گیا جو خدا کی تسلی کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ ایسا ہی حضرت ابوبکر کو بغاوت کے طوفان کے
وقت خدا تعالیٰ سے قوت ملی ۔ جس شخص کو اس زمانہ کی اسلامی تاریخ پر اطلاع ہے وہ گواہی دے سکتا ہے کہ وہ
طوفان ایسا سخت طوفان تھا کہ اگر خدا کا ہاتھ ابوبکر کے ساتھ نہ ہوتا اور اگر در حقیقت اسلام خدا کی طرف سے
نہ ہوتا اور اگر در حقیقت ابو بکر خلیفہ حق نہ ہوتا تو اس دن اسلام کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ مگر یشوع نبی کی طرح خدا کے
پاک کلام سے ابوبکر صدیق کو قوت ملی کیونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اس ابتلا کی پہلے سے خبر دے
رکھی تھی۔ چنانچہ جو شخص اس آیت مندرجہ ذیل کو غور سے پڑھے گا وہ یقین کرلے گا کہ بلاشبہ اس ابتلا کی خبر
قرآن شریف میں پہلے سے دی گئی تھی اور وہ خبر یہ ہے کہ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى
لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ
فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ۔ یعنی خدا نے مومنوں کو جو نیکو کار ہیں وعدہ دے رکھا ہے جو ان کو خلیفے بنائے گا انہی
خلیفوں کی مانند جو پہلے بنائے تھے اور اسی سلسلہ خلافت کی مانند سلسلہ قائم کرے گا جو حضرت موسیٰ کے بعد
قائم کیا تھا اور اُن کے دین کو یعنی اسلام کو جس پر وہ راضی ہواز مین پر جمادے گا اور اُس کی جڑ لگا دے گا اور
خوف کی حالت کو امن کی حالت کے ساتھ بدل دے گا۔ وہ میری پرستش کریں گے کوئی دوسرا میرے ساتھ
نہیں ملائیں گے۔ دیکھو اس آیت میں صاف طور پر فرمادیا ہے کہ خوف کا زمانہ بھی آئے گا اور امن جاتا رہے
گا مگر خدا اُس خوف کے زمانہ کو پھر امن کے ساتھ بدل دے گا۔ سو یہی خوف یشوع بن نون کو بھی پیش آیا تھا
اور جیسا کہ اس کو خدا کے کلام سے تسلی دی گئی ایسا ہی ابو بکر رضی اللہ عنہ کو بھی خدا کے کلام سے تسلی دی گئی اور
چونکہ ہر ایک سلسلہ میں خدا کا یہ قانون قدرت ہے کہ اس کا کمال تب ظاہر ہوتا ہے کہ جب آخر حصہ سلسلہ کا
پہلے حصہ سے مشابہ ہو جائے اس لئے ضروری ہوا کہ موسوی اور محمدی سلسلہ کا پہلا خلیفہ موسوی اور محمدی سلسلہ

سے دین و
کے آخری خلیفہ سے مشابہ ہو کیونکہ کمال ہر ایک چیز کا استدارت کو چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام بسا ئط
استدارت کے لفظ سے میری مراد یہ ہے کہ جب ایک دائرہ پورے طور پر کامل ہو جاتا ہے تو جس نقطہ سے شروع ہوا تھا اسی
نقطہ سے جاملتا ہے اور جب تک اس نقطہ کو نہ ملے تب تک اُس کو دائرہ کاملہ نہیں کہہ سکتے ۔ پس آخری نقطہ کا پہلے نقطہ سے جاملنا
وہی امر ہے جس کو دوسرے لفظوں میں مشابہت تامہ کہا کرتے ہیں ۔ پس جیسا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یشوع بن نون سے
مشابہت تھی یہاں تک کہ نام میں بھی تشابہ تھا ایسا ہی حضرت ابو بکر اور مسیح موعود کو بعض واقعات کے رُو سے بشدّ ت بشدت مشابہت
ہے اور وہ یہ کہ ابو بکر کو خدا نے سخت فتنہ اور بغاوت اور مفتریوں اور مفسدوں کے عہد میں خلافت کے لئے مقرر کیا تھا ایسا ہی مسیح لئے ایساہی
موعود اس وقت ظاہر ہوا کہ جبکہ تمام علامات صغری کا طوفان ظہور میں آچکا تھا اور کچھ کبری میں سے بھی۔ اور دوسری مشابہت یہ
ہے کہ جیسا کہ خدا نے حضرت ابوبکر کے وقت میں خوف کے بعد امن پیدا کر دیا اور برخلاف دشمنوں کی خواہشوں کے دین کو
جماد یا ایسا ہی مسیح موعود کے وقت میں بھی ہوگا کہ اس طوفان تکذیب اور تکفیر اور تفسیق کے بعد یکد فعہ لوگوں کو محبت اور ارادت
کی طرف میلان دیا جائے گا اور جب بہت سے نور نازل ہوں گے اور ان کی آنکھیں کھلیں گی تو وہ معلوم کریں گے کہ ہمارے
اعتراض کچھ چیز نہ تھے اور ہم نے اپنے اعتراضوں میں بجز اس کے اور کچھ نہ دکھلا یا جو اپنے سطحی خیال اور موٹی عقل اور
حسد اور تعصب کے زہر کو لوگوں پر ظاہر کر دیا۔ اور پھر اس کے بعد ابو بکر اور مسیح موعود میں یہ مشابہت ظاہر کر دی جائے گی کہ
اس دین کو جس کی مخالف بیخ کنی کرنا چاہتے ہیں زمین پر خوب جمادیا جائے گا اور ایسا مستحکم کیا جائے گا کہ پھر قیامت تک اس
میں تزلزل نہیں ہوگا۔ اور پھر تیسری مشابہت یہ ہوگی کہ جو شرک کی ملونی مسلمانوں کے عقیدوں میں مل گئی تھی وہ بکلی اُن کے
دلوں میں سے نکال دی جائے گی۔ اس سے مراد یہ ہے کہ شرک کا ایک بڑا حصہ جو مسلمانوں کے عقائد میں داخل ہو گیا تھا
یہاں تک کہ دجال کو بھی خدا کی منتیں دی گئی تھیں اور حضرت مسیح کوایک حصہ مخلوق کا خلق سمجھا گیا تھایہ ہر ایک قسم کا شرک ڈور
کیا جائے گا جیسا کہ آیت يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بي شَيْئًا سے مستنبط ہوتا ہے۔ ایسا ہی اس پیشگوئی سے جو مسیح موعود اور
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ میں مشترک ہے یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ جس طرح شیعہ لوگ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی تکفیر کرتے
ہیں اور ان کے مرتبہ اور بزرگی سے منکر ہیں ایسا ہی مسیح موعود کی تکفیر بھی کی جائے گی اور ان کے مخالف ان کے مرتبہ ولایت
سے انکار کریں گے کیونکہ اس پیشگوئی کے اخیر میں یہ آیت ہے وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ۔ اور اس
آیت کے معنے جیسا کہ روافض کی عملی حالت سے کھلے ہیں یہی ہیں کہ بعض گمراہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے مقام بلند سے
منکر ہو جائیں گے اور ان کی تکفیر کریں گے پس اس آیت سے سمجھا جاتا ہے کہ مسیح موعود کی بھی تکفیر ہوگی کیونکہ وہ خلافت
کے اس آخری نقطہ پر ہے جو خلافت کے پہلے نقطہ سے ملا ہوا ہے۔ یہ بات بہت ضروری اور یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہر ایک
دائرہ کا عام قاعدہ یہی ہے کہ اُس کا آخری نقطہ پہلے نقطہ سے اتصال رکھتا ہے لہذا اس عام قاعدہ کے موافق خلافت محمد یہ
کے دائرہ میں بھی ایسا ہی ہونا ضروری ہے یعنے یہ لازمی امر ہے کہ آخری نقطہ اُس دائرہ کا جس سے مراد مسیح موعود ہے جو
سلسلۂ خلافت محمد یہ کا خاتم ہے وہ اس دائرہ کے پہلے نقطہ سے جو خلافت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا نقطہ ہے جو سلسلہ خلافت محمد یہ کے
دائرہ کا پہلا نقطہ جو ابو بکر ہے وہ اس دائرہ کے انتہائی نقطہ سے جو مسیح موعود ہے اتصال تام رکھتا ہے جیسا کہ مشاہدہ اس بات پر
گواہ ہے کہ آخر نقطہ ہر ایک دائرہ کا اس کے پہلے نقطہ سے جاملتا ہے۔ اب جبکہ اوّل اور آخر کے دونوں نقطوں کا اتصال ماننا پڑا
تو اس سے یہ ثابت ہوا کہ جو قرآنی پیشگوئیاں خلافت کے پہلے نقطہ کے حق میں ہیں یعنی حضرت ابوبکر کے حق میں وہی خلافت
کے آخری نقطہ کے حق میں بھی ہیں یعنی مسیح موعود کے حق میں اور یہی ثابت کرنا تھا۔ منہ

گول شکل پر پیدا کئے گئے ہیں تا خدا کے ہاتھ کی پیدا کی ہوئی چیزیں ناقص نہ ہوں ۔ اسی بنا پر ماننا پڑتا ہے
کہ زمین کی شکل بھی گول ہے۔ کیونکہ دوسری تمام شکلیں کمال تام کے مخالف ہیں اور جو چیز خدا کے ہاتھ سے
بلا واسطہ نکلی ہے اس میں مناسب حال مخلوقیت کے کمال تام ضرور چاہئے تا اس کا نقص خالق کے نقص کی طرف
عائد نہ ہو۔ اور نیز اس لئے بسا ئط کا گول رکھنا خدا تعالیٰ نے پسند کیا کہ گول میں کوئی جہت نہیں ہوتی ۔ اور یہ
امر توحید کے بہت مناسب حال ہے۔ غرض صنعت کا کمال مدوّر شکل سے ہی ظاہر ہوتا ہے کیونکہ اس میں
انتہائی نقطہ اس قدر اپنے کمال کو دکھلاتا ہے کہ پھر اپنے مبدء کو جاملتا ہے۔
اب ہم پھر اپنے اصل مدعا کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ ہمارے مذکورہ بالا بیان سے یقینی اور قطعی
طور پر ثابت ہو گیا کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو جو حضر د عنہ کو جو حضرت سید نا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد
آپ کے پہلے خلیفہ تھے حضرت یوشع بن نون علیہ السلام سے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد ان
کے پہلے خلیفہ ہیں اشد مشابہت ہے تو پھر اس سے لازم آیا کہ جیسا کہ سلسلہ محمدیہ کی خلافت کا پہلا خلیفہ سلسلہ
موسویہ کی خلافت کے پہلے خلیفہ سے مشابہت رکا ت رکھتا ہے ایسا ہی سلسلہ محمدیہ کی خلافت کا آخری خلیفہ جو مسیح موعود
سے موسوم ہے سلسلہ موسویہ کے آخری خلیفہ سے جو حضرت عیسی بن مریم ہے مشابہت رکھے تا دونوں سلسلوں
کی مشابہت تامہ میں جو نص قرآنی سے ثابت ہوتی ہے کچھ نقص نہ رہے کیونکہ جب تک دونوں سلسلے یعنی
سلسلہ موسویہ وسلسلہ محمد یہ اوّل سے آخر تک باہم مشابہت نہ دکھلائیں تب تک وہ مماثلت جو آیت کہا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ میں گما کے لفظ سے مستنبط ہوتی ہے ثابت نہیں ہو سکتی۔ اور پھر چونکہ ہم ابھی حاشیہ میں
اور اتم طور پر ثابت کر چکے ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ مسیح موعود سے مشابہت رکھتے ہیں اور
دوسری طرف یہ بھی ثابت ہو گیا کہ حضرت ابوبکر حضرت یوشع بن نون سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اور حضرت
يشوع بن نون اس قاعدہ کے رو سے جو دائرہ کا اول نقطہ دائرہ کے آخر نقطہ سے اتحاد رکھتا ہے جیسا کہ ابھی ہم
نے حاشیہ میں لکھا ہے حضرت عیسی بن مریم سے مشابہت رکھتے ہیں تو اس سلسلہ مساوات سے لازم آیا کہ
حضرت عیسی علیہ السلام اسلام کے مسیح موعود سے جو شریعت اسلامیہ کا آخری خلیفہ ہے مشابہت رکھتے ہیں
کیونکہ حضرت عیسیٰ حضرت یشوع بن نون سے مشابہ ہیں اور حضرت یشوع بن نون حضرت ابوبکر سے مشابہ ۔
پہلے ثابت ہو چکا ہے کہ حضرت ابو بکر اسلام کے آخری خلیفہ یعنی مسیح موعود سے مشابہ ہیں تو اس سے ثابت
ہوا کہ حضرت عیسیٰ اسلام کے آخری خلیفہ سے جو مسیح موعود ہے مشابہ ہیں ۔ کیونکہ مشابہ کا مشابہ مشابہ ہوتا
اکمل

ہے۔ مثلاً اگر خط اخط سے مساوی ہے اور خط انا خطا سے مساوی تو ماننا پڑے گا کہ خط اخطا سے مساوی
ہے اور یہی مدعا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ مشابہت من وجہ مغائرت کو چاہتی ہے اس لئے قبول کرنا پڑا کہ اسلام کا
مسیح موعود حضرت عیسی علیہ السلام نہیں ہیں بلکہ اس کا غیر ہے۔ اور عوام جو بار یک باتوں کو سمجھ نہیں سکتے اُن
کے لئے اسی قدر کافی ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے دور سول ظاہر کر کے اُن
کو دو مستقل شریعتیں عطا فرمائی ہیں۔ ایک شریعت موسویہ۔ دوسر کی شریعت محمد یہ اور ان دونوں سلسلوں میں
تیرہ تیرہ خلیفے مقرر کئے ہیں اور درمیانی باراں خلیفے جو ان دونوں شریعتوں میں پائے جاتے ہیں وہ ہر دو نبی
صاحب الشریعت کی قوم میں سے ہیں۔ یعنی موسوی خلیفے اسرائیلی ہیں اور محمدی خلیفے قریشی ہیں مگر آخری دو
خلیفے ان دونوں سلسلوں کے وہ ان ہر دو نبی صاحب الشریعت کی قوم میں سے نہیں ہیں۔ حضرت عیسی اس
لئے کہ ان کا کوئی باپ نہیں اور اسلام کے مسیح موعود کی نسبت جو آخری خلیفہ ہے خود علماء اسلام مان چکے ہیں کہ
وہ قریش میں سے نہیں ہے اور نیز قرآن شریف فرماتا ہے کہ یہ دونوں مسیح ایک دوسرے کا عین نہیں ہیں کیونکہ
خدا تعالیٰ قرآن شریف میں اسلام کے مسیح موعود کو موسوی مسیح موعود کا مثیل ٹھہراتا ہے نہ عین۔ پس محمدی مسیح موعود
کو موسوی مسیح کا عین قرار دینا قرآن شریف کی تکذیب ہے۔ اور تفصیل اس استدلال کی یہ ہے کہ کہا کا لفظ
جو آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ میں ہے جس سے تمام محمدی سلسلہ کے خلیفوں کی موسوی سلسلہ
کے خلیفوں کے ساتھ مشابہت ثابت ہوتی ہے ہمیشہ مماثلت کے لئے آتا ہے اور مماثلت ہمیشہ من وجہ
مغایرت کو چاہتی ہے یہ ممکن نہیں کہ ایک چیز اپنے نفس کی مثیل کہلائے بلکہ مشبہ اور مشبہ بہ میں کچھ
مغایرت ضروری ہے اور عین کسی وجہ سے اپنے نفس کا مغایر نہیں ہو سکتا۔ پس جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت موسیٰ کے مثیل ہو کر اُن کے عین نہیں ہو سکتے ایسا ہی تمام محمدی خلیفے جن میں سے آخری خلیفہ مسیح موعود
ہے وہ موسوی خلیفوں کے جن میں سے آخری خلیفہ حضرت عیسی علیہ السلام ہیں کسی طرح عین نہیں ہو سکتے اس
سے قرآن شریف کی تکذیب لازم آتی ہے کیونکہ گما کا لفظ جیسا کہ حضرت موسیٰ اور آنحضرت کی مشابہت
کے لئے قرآن نے استعمال کیا ہے وہی گما کا لفظ آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ میں وارد ہے جو اسی قسم کی
مغائرت چاہتا ہے جو حضرت موسیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے۔ یادر ہے کہ اسلام کا بارھواں خلیفہ
جو تیرھویں صدی کے سر پر ہونا چاہئے وہ یحییٰ نبی کے مقابل پر ہے جس کا ایک پلید قوم کے لئے سر کاٹا
گیا ( سمجھنے والا سمجھ لے ) اس لئے ضروری ہے کہ بارھواں خلیفہ قریشی ہو جیسا کہ حضرت یحییٰ اسرائیلی ہیں ۔

لیکن اسلام کا تیرھواں خلیفہ جو چودھویں صدی کے سر پر ہونا چاہئے جس کا نام مسیح موعود ہے اس کے لئے
ضروری تھا کہ وہ قریش میں سے نہ ہو جیسا کہ حضرت عیسیٰ اسرائیلی نہیں ہیں ۔ سید احمد صاحب بریلوی سلسلہ
خلافت محمدیہ کے بارھویں خلیفہ ہیں جو حضرت یحیی کے مثیل ہیں اور سید ہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۸۳ تا ۱۹۴)
جبکہ مماثلت کی ضرورت کی وجہ سے واجب تھا کہ اس اُمت کے خلیفوں کا سلسلہ ایک ایسے خلیفہ پر ختم ہو
جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مثیل ہو تو منجملہ وجوہ مماثلت کے ایک یہ وجہ بھی ضروری الوقوع تھی کہ جیسے حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کے وقت کے فقیہ اور مولوی اُن کے دشمن ہو گئے تھے اور اُن پر کفر کا فتویٰ لکھا تھا اور ان کو
سخت سخت گالیاں دیتے اور اُن کی اور اُن کی پردہ نشین عورتوں کی توہین کرتے اور اُن کے ذاتی نقص نکالتے
تھے اور کوشش کرتے تھے کہ اُن کو لعنتی ثابت کریں ایسا ہی اسلام کے مسیح موعود پر اس زمانہ کے مولوی کفر کا
فتویٰ لکھیں اور اس کی توہین کریں اور اس کو بے ایمان اور لعنتی قرار دیں اور گالیاں دیں اور اس کے
پرائیویٹ امور میں دخل دیں اور طرح طرح کے اس پر افترا کریں اور قتل کا فتوی دیں پس چونکہ یہ امت
مرحومہ ہے اور خدا نہیں چاہتا کہ ہلاک ہوں ۔ اس لئے اُس نے یہ دُعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی سکھلا دی
اور اس کو قرآن میں نازل کیا اور قرآن اسی سے شروع ہوا اور یہ دعا مسلمانوں کی نمازوں میں داخل کر دی تا وہ
کسی وقت سوچیں اور سمجھیں کہ کیوں ان کو یہود کی اس سیرت سے ڈرایا گیا جس سیرت کو یہود نے نہایت
بڑے طور سے حضرت عیسی علیہ السلام پر ظاہر کیا تھا۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۰۱)
چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ حسب وعده كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ آخری خلیفہ اس امت کا
حضرت عیسی علیہ السلام کے رنگ میں آئے گا۔ اور ضرور ہے کہ وہ حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح قوم کے
ہاتھ سے دُکھ اُٹھائے اور اس پر کفر کا فتوی لکھا جاوے اور اس کے قتل کے ارادے کئے جائیں اس لئے ترحم
کے طور پر تمام مسلمانوں کو یہ دعا سکھلائی کہ تم خدا سے پناہ چاہو کہ تم ان یہودیوں کی طرح نہ بن جاؤ جنہوں
نے موسوی سلسلہ کے مسیح موعود کو کافر ٹھہرایا تھا اور اس کی توہین کرتے تھے اور اُن کو گالیاں دیتے تھے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۰۲ تا ۲۰۴)
أَنْتَ تَقْرَأُ قَوْلَهُ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا اور تو خدا کا قول وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ بھی
دورور
مِنْكُم وَتَقْرَأُ قَوْلَهُ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ پڑھتا ہے اور اس کا قول ” لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم “ بھی پڑھتا ہے۔

فَفَكِّرُ فِي قَوْلِهِ مِنْكُمْ فِي سُورَةِ النُّورِ پس تو سورہ نور میں خدا تعالیٰ کے لفظ مِنْکُم میں غور کر
وَاتْرُكِ الظَّالِمِينَ وَظَنَّهُمْ - أَلَمْ يَأْنِ لَكَ أَنْ اور ظالموں اور ان کے اوہام کو چھوڑ دے۔ کیا تیرے
تَعْلَمَ عِنْدَ قِرَاءَةِ هُذِهِ الْآيَاتِ إِنَّ اللهَ قَدْ لئے ابھی یہ وقت نہیں آیا کہ تو ان آیات کو پڑھ کر یہ سمجھ
جَعَلَ الْخُلَفَاءَ كُلَّهُمْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ لے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے تمام کے تمام خلفاء کو اسی
بِالْعِنَايَاتِ فَكَيْفَ يَأْتِي الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ امت میں سے بنانا مقدر کیا ہے تو پھر مسیح موعود کس طرح
مِنَ السَّمَاوَاتِ أَلَيْسَ الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ آسمانوں سے اترے گا۔ کیا تمہارے نزدیک د یک مسیح موعود
عِنْدَكَ مِنَ الْخُلَفَاءِ فَكَيْفَ تَحْسَبُهُ مِنْ خلفاء میں شامل نہیں پھر تم مسیح موعود کو بنی اسرائیل اور
بَنِي إِسْرَائِيلَ وَمِنْ تِلْكَ الْأَنْبِيَاءِ أَتَتْرُكُ بنی اسرائیل کے نبیوں میں سے کیوں گمان کرتے
الْقُرْآنَ وَفِي الْقُرْآنِ كُلُّ الشَّفَاءِ أَوْ تَغَلَّبَتْ ہو ۔ کیا تم قرآن کو چھوڑتے ہو۔ حالانکہ ہر قسم کی شفاء
عَلَيْكَ شِقْوَتُكَ فَتَتْرُكُ مُتَعَمِّدًا طَرِيقَ قرآن کریم میں ہے۔ کیا تم پر تمہاری بدبختی غالب آگئی
الْاهْتِدَاءِ أَلَا تَرَى قَوْله تَعَالى كہا ہے اور تم عمد ہدایت کا رستہ ترک کر رہے ہو۔ کیا تم اس
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فِي هَذِهِ سورۃ میں اللہ تعالیٰ کے الفاظ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ
السُّورَةِ فَوَجَبَ أَنْ يَكُونَ الْمَسِيحُ الْآتِي قَبْلِهِمْ کو نہیں دیکھتے ۔ پس ضروری ہوا کہ آنے والا مسیح
مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ لَا مِنْ غَيْرِهِمْ بِالضُّرُورَةِ اس امت میں سے ہو نہ کہ امت کے باہر سے۔ کیونکہ
فَإِنَّ لَفَظَ كَمَا يَأْتِي لِلْمُشَابَهَةِ وَالْمُمَاثَلَةِ كَمَا کا لفظ مشابہت اور مماثلت کے لئے آتا ہے اور
وَالْمُشَابَهَةُ تَقْتَضِي قَلِيلًا مِنَ الْمُغَايَرَةِ مشابہت کسی قدر مغائرت کو چاہتی ہے اور یہ ایک بدیہی
وَلَا يَكُونُ شَيْءٍ مُشَابِهَ نَفْسِهِ كَمَا هُوَ مِنَ امر ہے کہ کوئی چیز اپنے آپ کے مشابہ نہیں ہوا کرتی ۔
الْبَدِيبِيَّاتِ فَثَبَتَ بِنَضٍ قَطْعِي أَن پس قطعی نص سے ثابت ہو ہو گیا کہ جس عیسی کا انتظار کیا
عِيسَى الْمُنْتَظَرَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَهُذَا جا رہا ہے وہ اسی امت میں سے ہے۔ اور یہ بات یقینی
يَقِينِي وَمُنَزَّهُ عَنِ الشُّبُهَاتِ هَذَا مَا قَالَ اور شبہات سے پاک ہے یہ قرآن کریم کا فرمودہ ہے
اور عالم لوگ اسے خوب جانتے ہیں ۔
الْقُرْآنُ وَيَعْلَمُهُ الْعَالِمُونَ۔
اعجاز اسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۷۹،۱۷۸)
( ترجمه از مرتب )
وَقَدْ سَمِعْتَ مِنْ قَبْلُ أَنَّ سُورَةَ النُّورِ تم پہلے سن چکے ہو کہ سورۃ نور ہمیں ایسے سلسلہ

آج 10 میں سے 10 باقی